بسم الله الرحمن الرحیم
الحمد للّٰه الذی جعلنا من المتمسکین بولا یة علی بن ابی طالب وصلّی اللّٰه علی محمّد وآله الا ئمة المعصومین
تمام تعریفیں اس پرور دگار عالم کے لئے ہیںجو کائنات کا خالق و مالک ہے اور بے شمار درود و سلام ہو اس کے آخری نبی حضرت محمد مصطفی(ص) اور ان کی عترت طاہرہ پر جنہوں نے اپنی تعلیمات کے ذریعے بشریت کی راہنمائی فرمائی اور انسانوں کو گمراہی و ضلالت سے نکال کر ہدایت کا راستہ دکھا یا ۔
قارئین کرام ! کا میابی کی خواہش انسان کی فطرت میں شامل ہے ہر انسان کا میاب زندگی کا خواہاںہے لیکن اکثر صحیح راہنما میسر نہ آنے سے انسان کی یہ خواہش پوری نہیں ہو تی اور اسے نا کامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے ۔
زیر نظر کتاب آیت اللہ سید مرتضیٰ مجتہدی سیستا نی مد ظلہ کی فارسی کتاب ''اسرار موفقیت '' کا ترجمہ ہے ۔یہ کتاب کا میابی کی تلاش و جستجو کرنے والوں کے لئے نایاب تحفہ اور یأس و نا امید ی میں مبتلا افراد کے لئے امید کی کرن ہے ۔حقیر نے اسے فارسی زبان سے اردو کے قالب میں ڈھالا ۔ لیکن یہ معرکہ مجھ ناچیز سے اکیلے سرہونے والا نہیں تھا لہذا سب سے پہلے میں شکر گزار ہوں اس معبود حقیقی کا جس نے اس عظیم کام کو انجام دینے کی توفیق عنایت فرمائی۔
اس کتاب میںخود شناسی ،معارف سے آشنائی،عبادت و بنگی،تقویٰ،کام اور کوشش، توسل، اہلبیت اطہار علیھم السلام کی محبت،انتظار اور رازداری جیسے موضوعات پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے ۔