بسم الله الرحمن الرحیم
اپنی روح کی عظیم توانائیوں سے آگاہ ہونے کے لئے روحانی تکامل کے لئے خودشناسی کی اشد ضرورت ہوتی ہے ۔ خود سے آگاہ ہونے کی صورت میں آپ کے لئے معارف سے آشنائی کا زمینہ فراہم ہو جاتا ہے جو آپ کے دل وجان کو روشن کرنے کا باعث بنتا ہے۔صحیح اور عالی معارف حاصل کریں ۔اس صورت میں خدا کی بندگی و عبادت کے لئے مکمل علم و آگاہی اور معرفت کی کوشش کریں اور اپنے خدا سے مناجات کریں تا کہ آپ بندگی و عبادت کی شرینی و حلاوت کو درک کر سکیں اور الٰہی کشش آپ کو ہوائے نفسانی سے نجات دلا سکے۔
یہ بات قابل توجہ ہے کہ یہ مقام اسی صورت میں حاصل ہو گا جب عبادت و بندگی کے ساتھ تقویٰ و پرہیزگاری ہوورنہ تقویٰ کے بغیر عبادت کا رنج و مشقت کے سواکوئی اثر نہیں ہوتا ۔تقویٰ کے مقام تک پہنچنے کے لئے کام اور کوشش کریں اور سعی و جستجو کریں کیونکہ روحانی و معنوی حالت کے حصول کے لئے زحمت برداشتکرنا ضروری ہے اور سستی و کاہلی سے پرہیز کریں۔
اگر آپ کو ایسا محسوس ہو کہ آپ کے کام اور کوشش کا کوئی نتیجہ نہیں ہے یا اس کی کوئی قابل ذکر تاثیر نہیں ہے تو عالم غیب سے مدد طلب کریں اور اہلبیت اطہار علیھم السلام سے توسل کے ذریعہ خدا کی اطاعت کریں اور گناہوں کو ترک کردیں اور قرب الٰہی کی منزل تک پہنچ جائیں۔