دل کو مکاری،دھوکے اور فریب سے پاک کرنے کا ایک طریقہ محمد و آل محمد علیھم السلام پر زیادہ سے زیادہ ددرود بھیجنا ہے۔( 1 ) دعاؤں سے پہلے درود بھیجنے کی ایک وجہ فریب اور دھوکے کو دور کرنا اور خلوص کا حصول ہے۔
جن امور میں کوشش اور جستجو خلوص کی بنیاد پر نہ ہو بلکہ فقط دکھاوا ہو تو اس کا نہ صر ف یہ کہ کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا بلکہ یہ بہت بڑا گناہ ہے ۔لیکن جو عبادت مخلصانہ ہو تو وہ خدا کے تقرب کے لئے بہت مؤثر ہے۔کیونکہ عبادات کو انجا م دینے میں اگرمخلصانہ طور پر کوشش کی جائے تو یہ انسان میں راسخ برائیوں کو نیست و نابود کرکے انسان کو خدا کے نزدیک کردیتی ہے۔
عبادت اور عبودیت و بندگی کے مقام تک پہنچنا ہی صراط مستقیم ہے،ہمیں چاہئے کہ ہم خدا کی عبادت کے ذریعہ صراط مستقیم کی طرف قدم بڑھائیں ۔
خدا وند کریم کا ارشاد ہے:
اِنَّ اللَّهَ هُوَ رَبِّیْ وَرَبُّکُمْ فَاعْبُدُوهُ هَذَا صِرَاط مُّسْتَقِیْم( 2 )
اللہ ہی میرا اور تمہارا پروردگار ہے اور اسی کی عبادت کرو کہ یہی صراط مستقیم ہے ۔
اس بناء پر انسان خدا کی عبادت و بندگی کے ذریعے اس کے صراط مستقیم پر آ سکتاہے اور شیاطین کے تسلط سے رہائی حاصل کر سکتاہے۔
--------------
[1] ۔ اس بارے میں ایک مفصل روایت کی طرف رجوع کریں جسے مرحوم علامہ مجلسی نے بحار الانوار:ج۴۹ص۱6 میں ذکر کیا ہے۔
[2]۔ سورۂ زخرف ،آیت :64