بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيم
خود تجسس میں چلی آتی صراط مستقیم
گر سمجھ لیتا زمانہ کاش کیا ہیں فاطمہ سلام اللہ علیہا
میں اپنی اس ناچیز کوشش کو ہدیہ کرتا ہوں مولائے کائنات امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہما السلام اور بنت پیغمبرﷺ حضرت فاطمہ زہرا صلواۃ اللہ علیہا کی خدمت میں کہ جنہوں نے نہ صرف محافظ اسلام و انسانیت بلکہ صراط مستقیم کے حقیقی مصداق بچے اس دنیا کہ حوالہ کئے ۔اور کربلا کے ان تمام والدین کے نام کہ جنہوں نے ایسے بچے پال کر اس دنیا کو دے دیئے کہ جوامام برحق کے حکم سے اسلام اور انسانیت کو بچانے کیلئے صراط مستقیم پر قربان ہو گئے اور آج تک حق و باطل کے درمیان حد فاصل کا کام کر رہے ہیں ۔
اس التجا کے ساتھ کہ خدا وند عالم ان تمام والدین اور شہداء کے صدقہ میں اس زمانہ کے تمام والدین کو اپنے بچوں کی ایسی ہی تربیّت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ہم کو صراط مستقیم پر چلنے اور اپنے والدین کیلئے باعث عزت و سربلندی بننےکی توفیق عطا فرمائے۔
آمین یا ربّ العالمین