سؤال : عمربن خطاب اور ام کلثوم دختر حضرت علی(رضی اللہ عنہ) کی شادی ایک جھوٹی داستان ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں دلیل:
اولا: سب سی پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ کسی بھی صحاح ستة میں تفصیل کے ساتھ نہیں آئی ہے.
ثانیاً: بعض اسلامی محققین کے مطابق حضرت علی(رضی اللہ عنہ) کی کوئی بیٹی ام کلثوم کے نام سے نہیں تھی(1) بلکہ حضرت زینب کی کنیت تھی.جس نے عبداللہ بن جعفر کے ساتھ ازدواج کیا ہے.
ثالثاً: تشابہ اسمی ہوا کہ عمر نے ابوبکر کی بیٹی ام کلثوم کیلئے خواستگاری بھیجالیکن عائشہ کی مخالفت کی وجہ سے وہ شادی نہ ہوسکی(2)
رابعاً: عمر کی شادی ایک عورت بنام ام کلثوم ـ ہوئی لیکن وہ جرول کی بیٹی اور عبیداللہ بن عمر کی ماں تھی(3) اورحضرت علی(رضی اللہ عنہ)کی بیٹی سے کوئی تعلق نہیں.
خامساً: تاریخی حقایق اس قول کو جھٹلاتی ہے کہ اور کہتی ہے کہ حضرت عمر(رضی اللہ عنہ)کی رحلت کے بعد محمد بن جعفر اور اس کی موت کے بعد اس کا بھائی عون بن جعفر نے اس کے ساتھ شادی کی جبکہ تاریخ میں صراحت کے ساتھ موجود ہے کہ یہ دونوں بھائی جنگ تستر(4) کہ جو زمان عمر(رضی اللہ عنہ) میں واقع ہوئی تھی شہید ہوگئے تھے.
--------------
(1):- حیاة فاطمة الزہراء: 219 (باقر شریف قرشی ـ و در بعضی از کتابہای رافضہ مانند علل الشرائع.
(2):- الاغانی 16: 103.
(3):- سیر اعلام النبلاء (تاریخ خلفاء) 87.
(4):- استیعاب 3: 423 و 315، تاریخ طبری 4: 213 ـ الکامل فی التاریخ 2: 546.