ساتویں فصل
عزاداری سید الشہداء سے مربوط اشکالات
بسم الله الرحمن الرحیم. السلام علیک یا ابا عبدالله وعلی الارواح التی حلت بفنائک .
ایام محرم اور صفر بہترین موقع ہے کہ ہم مکتب عاشورا کی نسبت زیادہ معرفت حاصل کرکے اس فرہنگ اور مکتب سے زیادہ قریب ہوجائیں. کچھ سوالات قیام ابی عبداللہ کے متعلق تمام لوگوں خصوصاً نوجوانوں اور جوانوں کے ذہنوں میں پیدا ہوتےہیں انہی سوالات کو مورد بحث قرار دیں گے ، تاکہ ہماری معرفت اور شناخت اباعبداللہ کی نسبت زیادہ ہوسکے.
جب ایام عزا شروع ہوتا ہے تو لوگ سیاہ کپڑے اور کالے پرچم نصب کرتے ہیں اور ماتمی دستے نوحہ خوانی اور زنجیر زنی کرتے ہیں اور لوگ آنسو بہاتے ہیں تو خودبخود یہ سوالات پیدا ہوتے ہیں کہ:
ان سوالات کا جواب دوطرح سے دیا جا سکتا ہے :
سادہ جواب : کیونکہ سید الشہدا کو بے دردی سے شہید کیا گیا اسلئے رونا ثواب ہے اور قیامت کے دن ہماری شفاعت کریں گے لیکن یہ جواب قانع کنندہ نہیں ہے. اس سلسلے میں چار سوال پیدا ہوتے ہیں اور یہ چاروں سوال ایک سوال میں بھی سمیٹ سکتے ہیں: کیوں یہ مراسم عزاداری اتنے اہتمام کے ساتھ منائی جائے؟!!!