• لِيَنْفِرُوا كَافَّةً فَلَوْ لا نَفَرَ مِنْ كُلِّ فِرْقَةٍ مِنْهُمْ طائِفَةٌ لِيَتَفَقَّهُوا فِی الدِّینِ وَ لِيُنْذِرُوا قَوْمَهُمْ إِذا رَجَعُوا إِلَيْهِمْ لَعَلَّهُمْ يَحْذَرُونَ .(1)
اللہ تعالیٰ کی عبادت کیلئے حد بلوغ کو پہنچنا شرط ہے ، لیکن تعلیم و تعلّم کیلئے فرمایا : اطلبوا العلم من المہد الی اللحد.
والدین پر اولاد کے حقوق میں سے ایک یہ ہے کہ ان کی تعلیم وتربیت کا بندوبست کریں.
• هُوَ الَّذی أَرْسَلَ رَسُولَهُ بِالْهُدی وَ دینِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَی الدِّینِ كُلِّهِ وَ لَوْ كَرِهَ الْمُشْرِكُونَ (2)
• وَ ما أَرْسَلْناكَ إِلاَّ رَحْمَةً لِلْعالَمین .(3)
روایت:
من حفظ من امتی اربعین حدیثا مما یحتاج الیه فی امر دینهم بعثه الله عزوجل یوم القیامة فقیهاً (4) میری امّت میں سے جوبھی کوئی ایسی چالیس حدیث یاد کرلے جس کی روز مرہ زندگی میں ضرورت پیش آتی ہو ، تو قیامت کے دن اللہ تعالیٰٰ اسے فقہاء کے زمرے میں محشور فرمائے گا. اسی لئے علماء نے چہل حدیث کی کتابیں لکھیں اس حدیث کا اہم ترین پیغام ، حدیث کی نشر واشاعت ہے ، کیونکہ جب یہ قرار پائے کہ مسلمان قیامت تک کیلئے ان روایات کے ذریعے ہدایت حاصل کریں گے ، اسی لئے کم از کم چالیس احادیث کو حفظ کرنا شرعی فریضہ سمجھتے ہیں.
--------------
(1):- توبہ ۱۲۲.
(2):- صف۹.
(3):- انبیاء ۱۰۷.