11%

قرآن وحدیث کی نگاہ میں لغو سے اجتناب

مذکورہ آیت کے علاوہ، قرآنِ مجید میں دو اور مقامات پر لغو سے اجتناب اور اس سے دور رہنے کی تلقین کی گئی ہے اور اِس اجتناب اور دوری کو مومنین اور حق طلب افراد کی خصوصیات اور خصائل میں سے قرار دیا گیا ہے۔

مومنین کے بارے میں ارشاد ہوا ہے کہ:

وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَ

اور وہ لغو باتوں سے اجتناب کرنے والے ہیںسورئہ مومنون۲۳آیت۳

اور حق کے متلاشی افراد کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے ارشادِ الٰہی ہے:

وَاِذَا سَمِعُوا اللَّغْوَ اَعْرَضُوْا عَنْهُ

اور جب لغو بات سنتے ہیں، تو اجتناب کرتے ہیںسورئہ قصص۲۸آیت۵۵

قرآنِ مجید کی متعدد آیات میں آیا ہے کہ بہشت ہر قسم کی لغویات اور بیہودگیوں سے پاک ہے اور وہاں سلامتی، شادمانی اور بہشتی نعمتوں کے سوا کچھ اور نہیں ہوگا(۱) ۔

-------------

۱:- سورئہ طور ۵۲آیت ۲۳، سورئہ مریم ۱۹آیت ۶۲، سورئہ واقعہ ۵۶آیت ۲۵، سورئہ نبا ۷۸آیت ۳۵، سورئہ غاشیہ ۸۸آیت ۱۱۔