11%

عرض ناشر

قرآن کریم انسانوں کی ہدایت اور ان کی رہنمائی کے لیے نازل ہونے والی کتاب ہےاس کا مخاطب عالمِ انسانیت ہےاس میں انسان کی خلقت، اسکی خصوصیات، اسکی منزلت، اس کے مقصد ِتخلیق اور اسکی ہدایت و رہنمائی سے تعلق رکھنے والے تمام امور کا تذکرہ ہوا ہےاسی کتاب ِ ہدایت میں ان پسندیدہ صفات و خصوصیات کو بھی بیان کیا گیا ہے جو خداوند ِعالم انسان میں دیکھنا چاہتا ہے، اور پرودگارِ عالم کی نظر میں ناپسندیدہ صفات بھی اس میں بیان کی گئی ہیںوہ امور بھی بیان ہوئے ہیں جن کی جانب ربُ العالمین نے انسانوں کو شوق و رغبت دلائی ہے، اور ایسے امور سے اجتناب کی تاکید بھی کی گئی ہے جو دنیا اور آخرت میں انسان کی تباہی و بربادی کی وجہ بنتے ہیں۔

زیر نظر تالیف قرآنِ مجید کے پچیسویں سورے، سورئہ فرقان کی آخری چند آیات کی تشریح و تفسیر پر مشتمل مضامین کا مجموعہ ہےان آیات میں خداوند ِعالم نے اپنے خاص اور ممتاز بندوں کو عبادالرحمن قرار دیتے ہوئے ان کی بارہ خصوصیات کا ذکر کیا ہے، اور ان کے انفرادی واجتماعی کردار کی تصویر کشی کی ہے۔

حوزئہ علمیہ قم کے ممتاز اساتید میں شمار ہونے والے حجۃ الاسلام محمد محمدی اشتہاردی نے یہ مضامین حوزئہ علمیہ قم سے شائع ہونے والے ماہنامے ” پاسدار اسلام“ کے لیے تحریر کیے جن کا اردو ترجمہ ” دوماہی رسالت کراچی“ میں قسط وار شائع کیا گیااب ان مضامین کو کتابی صورت میں پیش کیا جارہا ہے امید ہے دارالثقلین  کی دوسری کتب کی طرح یہ کتاب بھی قارئین میں پسند کی جائے گی۔