10%

ہے جب انہوں نے ناقہ کے پاؤں کاٹ ڈالے تو تین دن سے زیادہ نہ رہ سکے۔

تین دن پورے نہیں ہوئے تھے کہ متوکل بیٹا چند غلاموں کے ساتھ متوکل کے پاس داخل ہوا فتح بن خاتون کے ساتھ ہی اسے بھی ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔

آپ کے فضائل

نسب کے اعتبار سے حضرت جواد علیہ السلام جیسا باپ اہل بیت علیہم السلام جیسا خاندان اور والدہ گرامی ایسی کہ جن کے بارے میں حضرت (ع) خودیوں فرماتے ہیں۔

“ میری والدہ گرامی میرے حقوق کی عارف ہیں اہل بہشت میں سے ہیں کیونکہ جو کوئی امام(ع) کے حقوق کی معرفت رکھے اور اسے پہچان لے تو شیطان اس میں نفوذ نہیں کرسکتا  بلکہ ایسا شخص اﷲ کی حفاظت میں ہے صدیقین کی مائیں صدیقہ ہی ہوتی ہیں۔”

فضائل و حسب کے اعتبار سے آپ کی حیثیت جاننے کے لیے یہ کافی ہے کہ ایک دفعہ یحی بن اکثم نے حضرت ہادی علیہ السلام سے آیت “وَ لَوْ أَنَّ ما فِي الْأَرْضِ مِنْ‏ شَجَرَةٍ أَقْلامٌ‏- وَ الْبَحْرُ يَمُدُّهُ مِنْ بَعْدِهِ سَبْعَةُ أَبْحُرٍ- ما نَفِدَتْ كَلِماتُ اللَّهِ ” کی تفسیر پوچھی اور کہا اس آیت میں کلمات اﷲ سے کیا مراد ہے؟ فرمایا “وَ نَحْنُ‏ كَلِمَاتُ‏ اللَّهِ‏ الَّتِي لَا تُدْرَكُ فَضَائِلُنَا وَ تسقصی ” “ ہم ہی وہ کلمات ہیں جس کے فضائل نہ شمار کئے جاسکتے ہیں اور نہ ہی ختم ہونے والے ہیں۔”

             کتاب فضل را آب بحر کافی نیست           کہ ترکنی سرانگشت و صفحہ شماری

نوفلی کہتا ہے کہ میں نے حضرت امام ہادی علیہ السلام کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ خداوند عالم کا اسم اعظم 73 حروف پر مشتمل ہے اور ان 73 حروف میں سے ایک حرف کا