30%

“ جو تقوی اختیار کرتا ہے اس سے لوگ ڈرتے ہیں اور جو اﷲ کی اطاعت کرتے ہیں ان کی اطاعت کی جاتی ہے۔”

یہ ایک جملہ ہے جو تجربات سے ثابت ہے اس کے علاوہ قرآن و احادیث بھی اس کی تائید کرتی ہیں۔ خداوند عالم کا ارشاد ہے۔

 “ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَ عَمِلُوا الصَّالِحاتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ الرَّحْمنُ وُدًّا”

“ بے شک جو لوگ ایمان لاتے اور عمل صالح بجا لاتے ہیں عنقریب خداوند عالم لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت ڈال دے گا۔ لوگوں کے دلوں پر حکومت کریں گے سب ان کے اطاعت گزار بنیں گے۔”

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا ۔“ جو شخص اپنے اور خدا کے درمیان امور کی اصلاح کرے گا خداوند عالم اس کی دنیا اور آخرت کی اصلاح کرے گا۔” اس طرح حضرت امام حسن علیہ السلام فرماتے ہیں ۔ “ جو شخص یہ چاہے کہ قبیلے کے بغیر عزت ملے اور بغیر اقتدار کے ہیبت ملے تو اسے چاہئے کہ نافرمانی کی ذلت سے نکل کر اﷲ کی اطاعت کی عزت میں داخل ہو جائے۔”

حضور اکرم صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہے ۔ “ جو کوئی خدا سے ڈرے ہر چیز اس سے ڈرے گی اور جو کوئی خدا سے نہیں ڈرے گا وہ ہر چیز سے ڈرے گا۔”

مورخین نے خود حضرت ہادی علیہ السلام سے چند مطالب نقل کیے ہیں جو آپ(ع) کے ارشاد کی تائید کرتے ہیں ان میں سے چند ایک ہم یہاں پر نقل کرتے ہیں۔

1 ـ ایک دفعہ ایک مومن آپ کی خدمت میں گھبرایا ہوا حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ متوکل کے سرکردہ آدمیوں میں سے کسی ایک نے ایک نگینہ دیا تھا کہ اس کی انگوٹھی تیار کروں مگر یہ نگینہ میرے ہاتھوں سے ٹوٹ گیا ہے اب مجھے اپنی زندگی کی خیر معلوم نہیں ہوتی آپ نے فرمایا خدا کوئی راہ پیدا کرے گا۔