پیش گفتار
اس مادی ترقی کے دور میں جبکہ انسانی ، اخلاقی اور اسلامی اقدار روبہ زوال ہیں خدا اور انسان کے ربط کی بات کرنا، عوام الناس کو اس مقدس رشتے سے متعارف و روشناس کرنا اور پھر خد اپرستی کی طرفف عملاا مائل کرنا ۔۔۔ یہی وہ اہداف ہیں جن کی جانب جامعة الاطہر پبلیکیشنز پاکستان 1411 ہجری سے رواں دواں ہے۔ ان اہداف کے حصول کے لیے ہماری یہ کوشش ہوگی کہ اسلام کے حقیقی نظریات ، معارف کے ادراک اور قارئین کے عملی، دینی اور روحانی ذوق کی تسکین کے لیے مستند تبلیغات جاری کرتے رہیں۔
اسلام کے محافظ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔
یہ کتاب ( اسلام کے محافظ) آیت اﷲ حسین مظاہری کی تالیف ہے ۔ جس میں آپ نے حضرات چہاردہ معصومین علیہم السلام کی سیرت مبارکہ کے بارے میں بطور خلاصہ اپنے مطالعہ کا نچوڑ بیان فرمایا ہے۔
مسلمان اسلام کی ان محافظین کی سیرت طیبہ سے آگاہی حاصل کر کے اپنی زندگی کو ان کے نقش قدم پر چلانے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی دنیا اور آخرت کو سنوار سکتے ہیں۔ امید ہے یہ گرانقدر کتاب طالبان علم و معرفت کے لیے قیمتی سرمایہ ثابت ہوگی۔
( ناشر)