حضرت امام باقر علیہ السلام
آپ کا نام نامی محمد (ع) اور مشہور لقب باقر(ع) ہے۔ روایات کے مطابق خود حضور اکرم صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم نے آپ نے آپ کو یہ لقب دیا تھا آپ کی کنیت ابو جعفر(ع) ہے اور آپ کی عمر مبارک اپنے جد بزرگوار کی طرح 57 سال تھی۔ یکم رجب 57 ہجری قمری کو ولادت پائی۔ 114 ہجری قمری میں ہشام بن عبدالملک کے حکم سے ابراہیم بن ولید کے ہاتھوں شہید ہوئے سبب شہادت زہر تھا۔ جب کربلا کا واقعہ رونما ہوا تو آپ تین سال کے تھے اور آپ کربلا میں موجود تھے واقعہ کربلا کے بعد 34 سال اپنے پدر بزرگوار کے زیر سایہ رہے اور آپ کی مدت امامت انیس(19) سال ہے۔
تمام ائمہ معصومین علیہم السلام کے درمیان حضرت امام محمد باقر علیہ السلام دو امتیازات کے حامل ہیں ایک تو یہ کہ آپ کے دادا حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے نانا حضرت امام حسن علیہ السلام ہیں۔ اسی بناء پر آپ کے بارے میں کہا گیا۔
“عَلَوِيٌ مِنْ عَلَوِيَّيْنِ وَ فَاطِمِيٌّ مِنْ فَاطِمِيَّيْنِ هَاشِمِيٌّ مِنْ هَاشِمِيَّيْنِ”
“ دو علویوں میں سے ایک علوی دو فاطمیوں میں سے ایک فاطمی، دو ہاشمی میں سے ایک فاطمی۔”
بہر حال آپ کی یہ نسبت ایک فوق العادہ امتیاز ہے۔ آپ کی والدہ ماجدہ فاطمہ بنت حسن علیہم السلام بڑی عالم اور مقدس خاتون تھیں۔ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ میری دادی ایک ایسی صدیقہ تھیں کہ حضرت امام حسن علیہ السلام