66%

د: نماز مغرب کا خاص وقت مغرب شرعی سے شروع ہوکر اتنی دیر تک رہتا ہے جتنی دیر میں تین رکعت نماز ادا کی جاسکے. اس محدود وقت میں صرف نماز مغرب ہی ادا کی جاسکتی ہے۔

ھ: عشاء کا مخصوص وقت آدھی رات سے پہلے اس وقت تک رہتا ہے جس وقت میں چار رکعت نماز عشاء پڑھی جاسکے. اس مختصر مدت میں صرف نماز عشاء ہی پڑھی جاسکتی ہے۔

و: نماز مغرب کے مخصوص وقت کی انتہاء سے نماز عشاء کے مخصوص وقت کی ابتداء تک مغرب و عشاء کا مشترک وقت ہوتا ہے۔

شیعوں کا عقیدہ یہ ہے کہ اس مشترک وقت میں کسی وقت بھی بلافاصلہ نماز مغرب و عشاء پڑھی جاسکتی ہے. لیکن اہل سنت کا کہنا یہ ہے کہ اول مغرب سے لے کر مغرب کی سرخی کے زائل ہونے تک کی مدت نماز مغرب سے مخصوص ہے. اس میں نماز عشاء نہیں پڑھی جاسکتی اور مغرب کی سرخی کے زوال سے لے کر آدھی رات تک نماز عشاء کا مخصوص وقت ہے اس میں مغرب کی نماز نہیں ہوسکتی۔

نتیجہ بحث:

نتیجہ یہ نکلا کہ شیعہ نقطہ نظر کے مطابق ہم ظہر شرعی کے بعد نماز ظہر پڑھ سکتے ہیں. اور پھر اس کے بعد بلا فاصلہ نماز عصر بھی ادا کرسکتے ہیں. یا پھر نماز ظہر کے پڑھنے میں نماز عصر کے وقت ِ خاص تک تأخیر کرسکتے ہیں۔ اور نماز عصر کا وقت خاص آنے سے پہلے اسے ادا کرکے نماز عصر پڑھ سکتے ہیں اس طرح