33%

(باب دوم)

نماز کے اوقات قرآن کریم کی روشنی میں

خداوند حکیم نے قرآن کریم میں نماز پنجگانہ کے لیے صرف تین ہی اوقات بیان کیے ہیں لہٰذا باعث تعجب ہے کہ مسلمانوں کا ایک گروہ نمازِ پنجگانہ کو پانچ مختلف اوقات میں ادا کرنے کو واجب سمجھتا ہے اور تین اوقات میں نماز ادا کرنے پر اعتراض کرتا ہے۔

آیت نمبر1:

(وََقِمْ الصَّلَاةَ طَرَفِی النَّهَارِ وَزُلَفًا مِنْ اللَّیْلِ ) (1)

'' اور پیغمبر (ص) آپ دن کے دونوں حصوں میں اور کچھ رات گئے نماز پڑھا کریں''۔

ظاہراًآیت میں''طَرَفَیِ النَّهٰار'' (دن کے دونوں طرف) کی عبارت نماز فجر (جو دن کے ایک طرف پڑھی جاتی ہے) اور نماز ظہر و عصر (جو دن کے دوسری طرف پڑھی جاتی ہیں) کی طرف اشارہ ہے۔(2) دوسرے الفاظ میںیوںکہا جائے کہ اس آیت سے یہ استفادہ ہوتا ہے کہ نماز ظہروعصرکاوقت غروب تک رہتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(1)۔ سورہ مبارکہ ہود ، آیت 114

(2)۔اًیات الاحکام:استراًبادی ج1 ص125،احکام القراًن:جصاص ج3 ص249،اطیب البیان فی تفسیرالقراًن ج10ص481، شیعہ پاسخ می گوید: آیت اللہ العظمیٰ ناصر مکارم شیرازی ص 169