(مقدمہ)
أَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰالِمیْنَ و صَلّٰی اللّٰهُ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ الطَّاهِرینَ وَ لَعْنَةُ اللّٰهِ عَلٰی أَعْدائِهِمْ أَجْمَعِیْنَ
نماز خدا کی بارگاہ میں باریاب ہونے کا ذریعہ ہے، مادی دنیا کو چھوڑے اور انسان کو مشغول کرنے والی چیزوں کو پس پشت ڈالنے اور پروردگار کی عظمت کی طرف متوجہ ہونے اور عالم ناسوت کی تاریکیوں سے نکل کر عالم نور میں پہنچنے کا وسیلہ یہی نماز ہے، اہل صفا اور سالکان طریقت نماز ہی کے ذریعہ قرب الٰہی کی منزلیں طے کرتے ہیں۔ نماز کے بغیر ان روحانی مہمات کو سر کرنا نہ صرف ناممکن ہے بلکہ اس کا تصور ہی سرے سے محال ہے، وہ عبادت جو اللہ کے رسول (ص) کی آنکھوں کی ٹھنڈک قرار پائی ہو اس کا اسلام میں سب سے افضل، پسندیدہ اور اہم ہونا کسی دلیل کا محتاج نہیں ہے۔
آنحضرت ( (ص)) نماز کی اہمیت اور عظمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ہر چیز کے لیے ایک زینت ہے۔ اسلام کی زینت نماز پنجگانہ ہے. ہر چیز کا ایک رکن ہے. ایمان کا رکن نماز پنجگانہ ہے. ہر چیز کے لیے ایک چراغ ہے مؤمن کے دل کا چراغ نماز پنجگانہ ہے. ہر چیز کی ایک قیمت ہے جنت کی قیمت نماز پنجگانہ ہے. توجہ کرنے والے کی توبہ، مال میں برکت، رزق میں وسعت، چہرہ کی