66%

شیعوں کے نظریے کی وضاحت :

شیعوں کا نظریہ یہ ہے کہ نماز ظہر و عصر اور نماز مغرب و عشاء میں سے ہر ایک کے لیے ایک مخصوص وقت ہے اور ایک مشترک۔

الف: نماز ظہر کا مخصوص وقت ظہر شرعی، یعنی زوال آفتاب سے شروع ہوکر اسوقت تک رہتا ہیکہ جس وقت میں چار رکعت نماز پڑھی جاسکتی ہے، اس محدود وقت میں صرف نماز ظہر ہی پڑھی جاسکتی ہے۔

ب: نماز عصر کا مخصوص وقت غروب آفتاب سے اتنی دیر پہلے شروع ہوکر غروب تک اسوقت تک ہے،جس وقت میں چار رکعت نماز پڑھی جاسکے، اس محدود وقت میں صرف نماز عصر ہی پڑھی جاسکتی ہے۔

ج: نماز ظہر کے خاص وقت کی انتہاء سے لے کر نماز عصر کے خاص وقت کی ابتداء تک کا درمیانی وقت نماز ظہر و عصر کا مشترک وقت ہوتا ہے۔

شیعوں کا کہنا ہے کہ اس مشترک وقت میں ہم کسی بھی وقت نماز ظہر و عصر کو بلافاصلہ پڑھ سکتے ہیں. جبکہ اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ ظہر شرعی یعنی اول زوال آفتاب ہر چیز کے سایہ کا اس کے برابر ہوجانے تک کا وقت نماز ظہر سے مخصوص ہے. اس مدت میں نماز عصر نہیں پڑھی جاسکتی اس کے بعد سے مغرب تک کا وقت نماز عصر سے مخصوص ہے اس میں نماز ظہر نہیں پڑھی جاسکتی۔