ولَيْسَ رَجُلٌ فَاعْلَمْ أَحْرَصَ عَلَى جَمَاعَةِ أُمَّةِ مُحَمَّدٍصلىاللهعليهوآلهوسلم - وأُلْفَتِهَا مِنِّي - أَبْتَغِي بِذَلِكَ حُسْنَ الثَّوَابِ وكَرَمَ الْمَآبِ - وسَأَفِي بِالَّذِي وَأَيْتُ عَلَى نَفْسِي - وإِنْ تَغَيَّرْتَ عَنْ صَالِحِ مَا فَارَقْتَنِي عَلَيْه - فَإِنَّ الشَّقِيَّ مَنْ حُرِمَ نَفْعَ مَا أُوتِيَ مِنَ الْعَقْلِ والتَّجْرِبَةِ - وإِنِّي لأَعْبَدُ أَنْ يَقُولَ قَائِلٌ بِبَاطِلٍ - وأَنْ أُفْسِدَ أَمْراً قَدْ أَصْلَحَه اللَّه - فَدَعْ مَا لَا تَعْرِفُ - فَإِنَّ شِرَارَ النَّاسِ طَائِرُونَ إِلَيْكَ بِأَقَاوِيلِ السُّوءِ - والسَّلَامُ. (۷۹) ومن كتاب كتبهعليهالسلام لما استخلف إلى أمراء الأجناد أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّمَا أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ - أَنَّهُمْ مَنَعُوا النَّاسَ الْحَقَّ فَاشْتَرَوْه - وأَخَذُوهُمْ بِالْبَاطِلِ فَاقْتَدَوْه | اوریاد رکھو کہ امت پیغمبر (ص) کی شیرازہ بندی اوراس کے اتحاد کے لئے مجھ سے زیادہ خواہش مند کوئی نہیں ہے جس کے ذرعیہ میں بہترین ثواب اور سرف رازی آخرت چاہتا ہوں اورمیں بہرحال اپنے عہد کو پوراکروں گا چاہے تم اس بات سے پلٹ جائو جو آخری ملاقات تک تمہاری زبان پر تھی۔یقینا بد بخت وہ ے جو عقل و تجربہ کے ہوتے ہوئے بھی اس کے فوائد سے محروم رہے۔میں تواس بات پر ناراض ہوں کہ کوئی شخص حرف باطل زبان پر جاری کرے یا کسی ایسے امر کوفاسد کردے جس کی خدانے اصلاح کردی ہے۔لہٰذا جس بات کوتم نہیں جانتے ہو اس کو نظراندازکردو کہ شریر لوگ بڑی باتیں تم تک پہنچانے کے لئے اڑ کر پہنچاکریں گے ۔والسلام۔ (۷۹) آپ کامکتوب گرامی (خلاف کے بعد۔روساء لشکر کے نام) امابعد! تم سے پہلے والے صرف اس بات سے ہلاک ہوگئے کہ انہوں نے لوگوں کے حق روک لئے اور انہیں رشوت دے کر خریدلیا اور انہیں باطل کا پابند بنایا تو سب انہیں کے راستوں پر چل پڑے ۔ |