إِنَّ الَّذِينَ يَكْتُمُونَ مَا أَنزَلَ اللّهُ مِنَ الْكِتَابِ وَيَشْتَرُونَ بِهِ ثَمَنًا قَلِيلاً أُولَئِكَ مَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ إِلاَّ النَّارَ وَلاَ يُكَلِّمُهُمُ اللّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَلاَ يُزَكِّيهِمْ وَلَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ( ۱۷۴ )
جو لوگ خدا كى نازل كيہوئي كتاب كے احكام كو چھپاتے ہيں اوراسے تھوڑى قيمت پربيچ ڈالتے ہيں وہ درحقيقت اپنے پيٹ ميں صرف آگ بھررہے ہيں اور خدا قيامت ان سے بات بھى نہ كرے گااور نہ انھيں پاكيزہ قراردے گا اور ان كےلئے دردناك عذاب ہے (۱۷۴)
۱ _ ان احكام و معارف كو چھپانا جن كو اللہ تعالى نے نازل اور آسمانى كتابوں ميں بيان اور ضبط فرماياہے گناہ كبيرہ ميں سےہے _ان الذين يكتمون ما انزل الله من الكتاب لهم عذاب اليم
۲ _ جن لوگوں نے آسمانى كتابوں كے احكام و معارف پر پردہ اس ليئے ڈالا كہ اسطرح وہ دنيا كى متاع حاصل كريں گے تو قيامت كے روز يہ لوگ دردناك عذاب ميں مبتلا ہوں گے _ان الذين يكتمون ما انزل الله ...لهم عذاب اليم
۳ _ دين فروشى اور اسكے مقابل متاع دنيا كسب كرنا گناہان كبيرہ ميں سے ہے _و يشترون به ثمنا قليلا اولئك ما ياكلون فى بطونهم الا النار
۴_ دين فروشى اور آسمانى كتابوں كے احكام و معارف كو چھپانے سے حاصل ہونے والے فوائد سے استفادہ كرنا در حقيقت آگ كھانا اور شكم كو اس سے بھرنا ہے _به ثمناً قليلا اولئك ما ياكلون فى بطونهم الا النار
۵ _ اشياء كے ظاہرى چہرے اور حقيقت كے علاوہ بھى ايك حقيقت بھى ركھتى ہيں _اولئك ما ياكلون فى بطونهم الا النار اس جملہ ''اولئك ما ياكلون فى بطونهم