أُولَئِكَ الَّذِينَ اشْتَرَوُاْ الضَّلاَلَةَ بِالْهُدَى وَالْعَذَابَ بِالْمَغْفِرَةِ فَمَآ أَصْبَرَهُمْ عَلَى النَّارِ ( ۱۷۵ )
يہى وہ لوگ ہيں جہنوں نے گمراہى كو ہدايت كے عوض اورعذاب كو مغفرت كے عوض خريد كيا ہے آخريہآتش جہنم پر كس قدر صبر كريں گے (۱۷۵)
۱ _ دين فروش اور آسمانى كتابوں كے احكام و معارف كو چھپانے والے ضلالت و گمراہى كا شكار اور ہدايت سے دور لوگ ہيں _اولئك الذين اشتروا الضلالة بالهدى
۲ _ دين فروش اور آسمانى كتابوں كے حقائق كو چھپانے والے اللہ تعالى كى مغفرت سے محروم اور آتش جہنم ميں مبتلا ہوں گے _اولئك الذين اشتروا العذاب بالمغفرة
۳ _ آتش جہنم طاقت فرسا اور ناقابل برداشت ہے _فما اصبرهم على النار
۴ _ آتش جہنم كو برداشت كرنے كا گمان اور اسكے مقابل لاپرواہ ہونا بہت ہى عجيب اور نامعقول امر ہے _فما اصبرهم على النار
۵ _ علمائے اہل كتاب آسمانى كتابوں كے حقائق چھپانے كى وجہ سے گمراہ ہوگئے اور انہوں نے اپنے لئے عذاب الہى كمايا _اولئك الذين اشتروا الضلالة بالهدى والعذاب بالمغفرة
۶ _ بے دين اور غير ذمہ دار علماء اللہ تعالى كى مغفرت سے محروم ہوں گے اور آتش جہنم ميں مبتلا ہوں گے_
اولئك الذين اشتروا العذاب بالمغفرة فما اصبرهم على النار
۷_ آسمانى كتابيں اور اللہ تعالى كى جانب سے نازل ہونے والے احكام ہدايت بخش اور مغفرت الہى كو جذب كرنے والے ہيں _ان الذين يكتمون اولئك الذين اشتروا الضلالة بالهدى والعذاب بالمغفرة
۸_ آسمانى كتابوں كے حقائق كو بيان كرنا ہدايت كے