۸ ۔جنگ کے کمانڈر
۹ ۔ائمہء معصومین)علیہم السلام)
۱۰ ۔علی(علیہ السلام)
۱۱ ۔وہ لوگ جوشرعی لحاظ سے ایک قسم کی ولایت اورسرپرستی رکھتے ہیں۔
۱۲ ۔اہل حل وعقد
۱۳ ۔امرائے حق(۱)
ان اقوال پرتحقیق اورتنقیدکرنے سے پہلے ہم خودآیہء کریمہ میں موجودنکات اورقرائن پرغورکرتے ہیں:
آیت میں اولوالامرکامرتبہ
بحث کے اس مرحلہ میں ایہء شریفہ میں اولوالامرکی اطاعت کرنے کی کیفیت قابل توجہ ہے:
پہلانکتہ: اولوالامرکی اطاعت میں اطلاق آیہء شریفہ میں اولوالامرکی اطاعت مطلق طور پرذکرہوئی ہے اوراس کے لئے کسی قسم کی قیدوشرط بیان نہیں ہوئی ہے،جیساکہ رسول اکرم صلصلىاللهعليهوآلهوسلم کی اطاعت میں اس بات کی تشریح کی گئی۔
یہ اطلاق اثبات کرتاہے کہ اولوالامرمطلق اطاعت کے حامل و سزاوارہیں اوران کی اطاعت خاص دستور،مخصوص حکم یا کسی خاص شرائط کے تحت محدودنہیں ہے،بلکہ ان کے تمام اوامرونواہی واجب الاطاعت ہیں۔
____________________
۱۔تفسیرالبحرالمحیط،ج۳،ص۲۷۸،التفسیرالکبیر