5%

تقوی تزکیہ نفس کا اہم عامل

اسلام میں تقوی کو ایک بہت اہم مقام حاصل ہے_ مومنین میں سے متقیوں کو ممتاز شمار کیا جاتا ہے_ تقوی کی لفظ قرآن مجید نہج البلاغہ اور احادیث کی کتابوں خاص طور پر نہج البلاغہ میں بہت زیادہ استعمال ہوئی ہے_ قرآن انسان کی شرافت اور قیمت کا معیار تقوی کو قرار دیتا ہے اور فرماتا ہے کہ '' خدا کے نزدیک تم میں سے زیادہ محترم اور معزز وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار اور متقی ہو_(۲۳۲)

تقوی کو آخرت کے لئے بہترین زاد راہ اور سعادت کا بہت بڑا وسیلہ بتلایا گیا ہے قرآن مجید میں آیا ہے کہ ''تم اپنی آخرت کے لئے زاد راہ حاصل کرو قرآن مجید میں آیا ہے کہ تم اپنی آخرت کے لئے زاد راہ حاصل کرو اور بہترین زاد راہ تقوی ہے_(۲۳۳)

نیز فرماتا ہے '' جو لوگ نیک اور تقوی رکھتے ہیں ان کے لئے بہت بڑی جزاء ہوگی_( ۲۳۴)

اور پھر فرمایا ہے_ کہ '' جس نے تقوی اختیار کیا اور اچھے کام انجام دیئے اس کے لئے کوئی خوف و ہراس نہیں ہے_(۲۳۵) اللہ تعالی فرماتا ہے کہ '' اللہ تعالی کی مغفرت کی طرف جلدی کرو اور بہشت کی طرف جلدی کرو کہ جس کا عرض زمین اور آسمان کے برابر ہے اور جو متقیوں کے لئے آمادہ کی گئی ہے_(۲۳۶)

اور فرماتا ہے کہ ''متقی بہشت میں اور نعمت میں زندگی کرتے ہیں اور ان نعمتوں