5%

لے کہ دوزخ کی آگ کی گرمی اس سے زیادہ شدید اور دردناک ہے_ رسول خدا(ص) نے فرمایا واقعی تو خدا سے خوف زدہ ہوا ہے اور اللہ تعالی نے تیرے اس عمل سے آسمان کے فرشتوں پر فخر کیا ہے_ آنحضرت(ص) نے اس کے بعد اپنے اصحاب سے فرمایا کہ'' اس آدمی کے نزدیک جائو اور الس سے خواہش کرو کہ وہ تمہارے لئے دعا کرے اصحاب اس کے نزدیک گئے اور اس سے دعا کی خواہش کی اس آدمی نے دعا کے لئے ہاتھ ااٹعائے اور کہا الہم اجمع امرنا علی الہدی و اجعل التقوی زادنا و الجنتہ مابنا(۱۸۰)

یعنی اے اللہ ہمیں ہدایت پر جمع کردے اور تقوی کو ہمارا زاد راہ قرار دے اور جنت ہمارا ٹھکانا بنا امیرالمومنین علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ '' اپنے نفس کو با ادب بنانے کے لئے کوشش کرو اور اسے سخت عادت سے روکو_(۱۸۱)

حضرت صادق علیہ السلام نے ایک حدیث میں فرمایا ہے کہ خدا اور بندے کے درمیان نفس کی خواہشات سے زیادہ تاریک اور وحشت ناک پردہ نہیں ہوا کرتا اور اسے ختم کرنے کے لئے خدا کی طرف احتیاج اور اس کے سامنے خضوع اور خشوع اور دن میں بھوک اور پیاس اور رات کی بیداری سے کوئی بہتر ہتھیار نہیں ہے اگر انسان ایسی حالت میں مرجائے تو شہید دنیا سے جائے گا اور اگر زندہ رہے تو بالاخرہ اللہ تعالی کے رضوان اکبر کو حاصل کر لے گا خدا قرآن میں فرماتا ہے '' جو ہمارے راستے میں جہاد کرتے ہیں ہم انہیں اپنے راستوں کی ہدایت کردیتے ہیں اور اللہ احسان کرنے والوں کے ساتھ ہے_(۱۸۲)

۳_ اللہ تعالی کی کرامت کی طرف توجہہ کرنا اور انسانی اقدار کو قوی بنانا

بیان ہوچکا ہے کہ انسانی روح اور نفس ایک گران بہا موتی ہے جو حیات و کمال و جمال و رحمت و احسان کے عالم سے وجود میں آیا ہے اور بطور فطرت انہیں امور سے