امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

امام زمانہ (عج)؛ خاتم الاوصياء

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

 امام زمانہ (عج)؛ خاتم الاوصياء, اور بلاؤں کے مقابل سپر

حديث- عَنْ المهدی عليه السلام: وَ بِهَذَا اَلْإِسْنَادِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدٍ اَلْعَلَوِيِّ قَالَ حَدَّثَنِي طَرِيفٌ أَبُو نَصْرٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى صَاحِبِ اَلزَّمَانِ عَلَيْهِ السَّلاَمُ فَقَالَ عَلَيَّ بِالصَّنْدَلِ اَلْأَحْمَرِ فَأَتَيْتُهُ بِهِ ثُمَّ قَالَ أَ تَعْرِفُنِي قُلْتُ نَعَمْ فَقَالَ مَنْ أَنَا فَقُلْتُ أَنْتَ سَيِّدِي وَ اِبْنُ سَيِّدِي فَقَالَ لَيْسَ عَنْ هَذَا سَأَلْتُكَ قَالَ طَرِيفٌ فَقُلْتُ جَعَلَنِيَ اَللَّهُ فِدَاكَ فَبَيِّنْ لِي قَالَ أَنَا خَاتَمُ اَلْأَوْصِيَاءِ وَ بِي يَدْفَعُ اَللَّهُ عَزَّ وَ جَلَّ اَلْبَلاَءَ عَنْ أَهْلِي وَ شِيعَتِي ۔۔[ اِکْمالُ الدّین و اِتْمامُ النّعمَة، ج۲ ، ص۴۴۱ بحارالانوار 52: 30]

حضرت امام مہدی علیہ السلام نےفرمایا:

 میں خاتَمُ الاَوْصِاء ہوں۔ اورمیرے وسیلے اورذریعے سے ہی میرے اہل بیت اورمیرے شیعوں سےمصیبتوں کو دور کرے گا۔


امام زمانہ (عج) اور حضرت یوسف (ع) میں مماثلت


امام جعفر صادق علیہ السّلام نے امیرالمؤمنین علی ابن ابی طالب علیہ ‌السلام سے نقل فرمایا:

« اِعْلَمُوا أَنَّ اَلْأَرْضَ لاَ تَخْلُو مِنْ حُجَّةٍ لِلَّهِ عَزَّ وَ جَلَّ، وَ لَكِنَّ اَللَّهَ سَيُعَمِّي خَلْقَهُ عَنْهَا بِظُلْمِهِمْ وَ جَهْلِهِمْ، وَ لَوْ خَلَتِ اَلْأَرْضُ سَاعَةً وَاحِدَةً مِنْ حُجَّةٍ لِلَّهِ سَاخَتْ بِأَهْلِهَا، وَ لَكِنَّ اَلْحُجَّةَ تَعْرِفُ اَلنَّاسَ وَ لاَ يَعْرِفُونَهَا، كَمَا كَانَ يُوسُفُ يَعْرِفُ اَلنَّاسَ وَ هُمْ لَهُ مُنْكِرُونَ » شیخ حر عاملی ،( إثبات الهداة بالنصوص و المعجزات، ج‏۵، ص۱۵۴) ۔۔

اگاہ رہو کہ زمین حجت خدائے عزّوجلّ سے ہرگز خالی نہیں رہ سکتی مگر خداوند متعال لوگوں کے ظلم و ستم اور ان کی جہالتوں کی وجہ سے انہیں لوگوں کی نگاہوں سے اوجھل اور پوشیدہ رکھتا ہے ، زمین اگر ایک لمحہ کو بھی حجت خدا سے خالی ہوجائے تو اہل زمین کو اپنے اندر نگل لے ، حجت خدا لوگوں کو پہچانتے ہیں مگر لوگ انہیں نہیں پہچان سکتے جس طرح حضرت یوسف علیہ السلام اپنے بھائیوں کو پہچانتے تھے مگر ان کے بھائی انہیں نہیں پہچانتے تھے ۔

امام زین العابدین علیہ السلام نے فرمایا:

مَن ثَبَتَ عَلی مُوالاتِنا فی غَیبَهِ قائِمِنا، اَعطاهُ اللهُ عَزَّوَجَلَّ اَجرَ اَلفِ شَهیدٍ مِن شُهَداءِ بَدرٍ وَ اُحُدٍ
 کمال الدین، باب 31، ح7)۔ )

جو ہمارے قائم [عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف] کے زمانہ غیبت میں ہماری ولایت اور محبت پر ثابت قدم رہے گا، خداوند متعال شھدائے جنگ بدر و احد کے ہزار شھیدوں کا اسے اجر عطا کرے گا۔
 

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک