امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

آفات

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

مترادف و متضاد آفت | جدول یاب

آفات
(184)رسول اکرمﷺ:چالاکی(وزیرکی)کی آفت،خودستائی،شجاعت کی آفت،سرکشی،بخشش کی آفت،احسان جتنانا،حسن و جمال کی آفت،غرورو خودپسندی،عبادت کی آفت،سستی،گفتگوکی آفت،جھوٹ،علم کی  آفت، نسیان،حلم و بردباری کی آفت،سفاھت وبیوقوفی،خاندانی شرافت کی آفت،فخراورسخاوت کی آفت،فضول خرچی هے۔
(185)رسول اکرمﷺ:دین کی آفت،نفسانی خواهشات هیں۔
(186)امام علی:هرایک شیء کے لئے ایک آفت هوتی هے اور علم کی آفت نسیان،عبادت کی آفت ریاکاری،عقلمندکی آفت خودپسندی،نجابت و شرافت کی آفت تکبر،زیرکی(وچالاکی)کی آفت خودستائی،سخاوت کی آفت،اسراف(وفضول خرچی)،حیاکی آفت کمزوری،حلم وبردباری کی آفت ذلت و خواری،اور طاقت کی آفت بدزبانی اوربدعملی هے۔
(187)امام علی:بزدلی آفت هے۔
(188)امام علی:نفسانی خواهشات،عقل کےلئےآفت هیں۔
(189)امام علی:ایمان کے لئے آفت،شرک هے۔
(190)امام علی:یقین کے لئے آفت،شک هے۔
(191)امام علی:نعمتوں کے لئے آفت،کفران نعمت هے۔
(192)امام علی:اطاعت کی آفت،نافرمانی هے۔
(193)امام علی:شرف و بزرگی کی آفت،تکبرهے۔
(194)امام علی:فهم و ذکاکی آفت،مکاری هے۔
(195)امام علی:عبادت کی آفت،ریاکاری هے۔
(196)امام علی:سخاوت کی آفت،احسان جتاناهے۔
(197)امام علی:دین کی آفت،بدگمانی هے۔
(198)امام علی:عقل کی آفت،نفسانی خواهشات هیں۔
(199)امام علی:بزرگی وعزت کی آفت،قضاوقدر کے موانع هیں۔
(200)امام علی:نفس کی آفت،دنیا کااشتیاق هے۔
(201)امام علی:مشورے کی آفت،آراکا ٹھکرادیناهے۔
(202)امام علی:بادشاهوں و حکمرانوں کی آفت،بدرفتاری(اوربری سیرت هے۔)
(203)امام علی:وزراء کی آفت،بری نیت هے۔
(204)امام علی:علماءکی آفت،ریاست طلبی هے۔
(205)امام علی:زعماءکی آفت،سیاسی کمزوری هے۔
(206)امام علی:لشکر کی آفت ،قائدین کی مخالفت هے۔
(207)امام علی:ریاضت کی آفت،عادت کا غلبه هے ۔
(208)امام علی:رعایاکی آفت،اطاعت کی مخالفت هے۔
(209)امام علی:پرهیزگاری کی آفت،قناعت کی کمی هے۔
(210)امام علی:قاضیوں(اورججوں)کی آفت،(دنیاوی)طمع ولالچ هے۔
(211)امام علی:عادلوں اور انصاف کرنے والوں کی آفت،پرهیزگاری کی کمی هے۔
(212)امام علی:شجاع(شخص)کی آفت،ترک احتیاط هے۔
(213)امام علی:طاقتورکی آفت،دشمن کو کمزور سمجھنا هے۔
(214)امام علی:علم وبردباری کی آفت،خودکو ذلیل کرنا هے۔
(215)امام علی:عطاو بخشش کی آفت،ٹال مٹول کرناهے۔
(216)امام علی:میانه روی کی آفت،بخل هے۔
(217)امام علی:رعب ووقارکی آفت،مزاح هے۔
(218)امام علی:طلب  کی آفت،ناکامی هے۔
(219)امام علی:ملک(کےاداره کرنے)کی آفت،جلب حمایت میں کمزوری هے۔
(220)امام علی:عهدوپیمان  کی آفت،اس کی رعایت نه کرناهے۔
(221)امام علی:ریاست  کی آفت،فخرومباحات هے۔
(222)امام علی:نقل (حدیث وغیره )کی آفت،جھوٹی روایات کا بیان هے۔
(223)امام علی:علم کی آفت،اس پر عمل نه کرنا هے۔
(224)امام علی:عمل کی آفت،ترک خلوص هے۔
(225)امام علی:جودوسخا کی آفت،فقروناداری هے۔
(226)امام علی:عامة الناس کی آفت،بدعمل عالم هے۔
(227)امام علی:عدالت کی آفت، ظالم وجابرحاکم هے۔
(228)امام علی:ملکی آبادی کی آفت،بادشاه اورحاکم کاظلم هے۔
(229)امام علی:قدرت وطاقت کی آفت،نیکی نه کرناهے۔
(230)امام علی:عقل کی آفت،خودپسندی هے۔
(231)امام علی:گفتگوکی آفت،کذب بیانی هے۔
(232)امام علی:کاموں کی آفت،انجام دینےوالوں کی عاجزی هے۔
(233)امام علی:آرزؤوں کی آفت،اجل(موت کےوقت)کاپهنچ جاناهے۔
(234)امام علی:وفاکی آفت،دھوکه بازی(اورپیمان شکنی)هے۔
(235)امام علی:دوراندیشی(واحتیاط)کی آفت،موقع کو هاتھ سے جانےدیناهے۔
(236)امام علی:امانت کی آفت،خیانت هے۔
(237)امام علی:فقهاکی آفت،اپنےاوپرکنٹرول نه کرناهے۔
(238)امام علی:جودوسخاکی آفت،فضول خرچی هے۔
(239)امام علی:معاش کی آفت،غلط تدبیرهے۔
(240)امام علی:کلام کی آفت،اسےطول دینا هے۔
(241)امام علی:تونگری کی آفت،بخل  هے۔
(242)امام علی:آرزروں کی آفت،اجل(موت)هے۔
(243)امام علی:خیرکی آفت،براساتھی(وهم نشینی)هے۔
(244)امام علی:اقتدار کی آفت،ظلم و سرکشی هے۔
(245)امام علی:تمام آفتوں سے بڑھ کر آفت،لذتوں اور خوش گذرانی میں غرق هوجاناهے۔
(246)امام علی:عقل کی بدترین آفت،تکبرهے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک