امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

کتاب: چهل حديث « کربلا » تیسرا حصہ

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

بالصور.. حرم مقام الإمام الحسين (ع) في كربلاء المقدسة يكتظ بالزائرين ليلة  الاربعين – موقع قناة المنار – لبنان

کتاب: چهل حديث « کربلا » تیسرا حصہ
مؤلف: ترجمہ(فارسی)محمد صحتى سردرودى -ترجمہ(اردو):یوسف حسین عاقلی
فصل سوّم
عاشورا ور اربعين
زيارت عاشورا
۳۰- قـالَ الصّـادِقُ عليه السلام: مَنْ زارَ الْحُسينَ عليه السلام يَوْمَ عاشُورا وَجَبَتْ لَهُ الْجـَنَّةُ
[اقبال الاعمال، ص568]
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: جو شخص عاشورہ کے دن امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے اس کے لئے جنت واجب ہے۔

بالاتر از روسپيدى
 ۳۱ قـالَ أَبُوعَـبدِاللّه عليه السلام: مَنْ باتَ عِنْدَ قَبْرِالْحُسَيْنِ عليه السلام لَيْلَةَ عاشُورا لَقِىَ اللّهُ يـَوْمَ الْقيامَةِ مُلَـطَّخا بِدَمِهِ، كَأَنَّما قُتِلَ مَعَهُ فى عَرصَتِهِ كَربَلا [وسائل الشيعه، ج10، ص372]
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: جو شخص عاشورہ کی رات مرقد امام حسين عليه السلام کے پاس گزارے گا وہ قیامت کے دن خدا کی بارگاہ میں اس طرح ہوگا جیسے وہ اپنے خون میں لَت پَت ہو  گویا امام حسین علیہ السلام کے ساتھ مارا گیا ہو۔

اربعین اور ایمان کی نشانیاں
۳۲ قـالَ أَبُومُحَمَّدٍ الحَسَنِ العَسكَرى عليهاالسلام: عَلاماتُ الْمُؤمِنِ خَمْسٌ: صَلاةُ الْخَمْسيِن، وَ زِيارَةٌ الاْربَعينِ، وَ التَّخَتُّمُ فىِ الْيَمينِ، وَ تَعـفيرُ الْجَـبينِ، وَ الْجَهْرُ بِبِسْمِ اللّهِ الرَّحْمنِ الرَّحيم
[وسائل الشيعه، ج10، ص373؛ و نيز التهذيب، ج6، ص52]
امام حسن عسكرى عليه السلام نے فرمایا: مؤمن کی پانچ نشانیاں ہیں: ۱-پچاس رکعت نماز پڑھنا (واجب و مستحب نمازیں)
۲- اربعین(چہلم کے روز) کی زیارت کرنا
۳-داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہننا
۴- پیشانی کو(تربت، خاک شفاء ،مٹی، ۔۔۔)سجدے میں زمین رکھنا
۵- بِسمِ اللّهِ الرَّحمنِ الرَّحيمِ کو(نماز میں)بلند آواز سے پڑھنا۔

 

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک