امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

حضرت فاطمہ زہراءسلام اللہ علیہا کی تعلیم کردہ ہفتے کے دنوں کی دعائیں

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

حضرت فاطمہ زہراءسلام اللہ علیہا کی تعلیم کردہ ہفتے کے دنوں کی دعائیں
روز (ہفتے) شنبه کی دعاء

فی دُعاءِ یومِ السَّبتِ ـ : ۔
اللّهُمَّ افتَح لَنا خَزائِنَ رَحمَتِک، وهَب لَنَا اللّهُمَّ رَحمَةً لا تُعَذِّبُنا بَعدَها فِی الدُّنیا وَالآخِرَةِ، وَارزُقنا مِن فَضلِک الواسِعِ رِزقاً حَلالاً طَیباً، ولا تُحوِجنا ولا تُفقِرنا إلی أحَدٍ سِواک، وزِدنا لَک شُکراً، وإلَیک فَقراً وفاقَةً، وبِک عَمَّن سِواک غِنی وتَعَفُّفاً .
اللّهُمَّ وَسِّع عَلَینا فِی الدُّنیا، اللّهُمَّ إنّا نَعوذُ بِک أن تَزوِی وَجهَک عَنّا فی حالٍ ونَحنُ نَرغَبُ إلَیک فیهِ، اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ، وأعطِنا ما تُحِبُّ وَاجعَلهُ لَنا قُوَّةً فیما تُحِبُّ، یا أرحَمَ الرّاحِمینَ .

پروردگارا! ہم پر اپنی رحمت کے خزانے کھول دے اورررحمت یں عطا فرما
پروردگارا !

تو ہمیں دنیا اور آخرت میں عذاب نہ دے اور اپنی وسیع ، حلال اور پاکیزہ نعمتیں ا وررزق عطا فرما
اور ہمیں محتاج نہ بنا اور اگر بنادیں تو اپنے سوا کسی کا محتاج نہ بنا دیے، اور تیرا ہی شکر گزاری میں اضافہ قرار دئے، اور ہماری محتاجی اور درویشی تیرے لئے قرار دئے، اور ہمارے لئےتیرے سواء کوئی محتاج اور کفیل نہیں ہے۔
پروردگارا! دنیا میں، ہمارے لئےوسعت قرار دئے.

پروردگارا! ہم آپ کےاس وقت سےپناہ مانگتے ہیں کہ جب بندے سے ہم سے اپنے چہرے موڑ دے یاروگردانی کریں۔اس وقت ہم آپ سے ہمیشہ کی رغبت اور توجہ چاہتے ہیں۔
پروردگارا! محمد اور آل محمد پر درود اور صلوات بھیج اور ہمیں
پروردگارا !ہمیں وہ عطا فرما جو تجھے پسند ہے اور اسی کو ہمارےلئےباعث قوتقرار دئے جو تجھے پسند ہے،
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والی ذاتِ مہربان!


روز (اتوار) یکشنبه کی دعاء
ـ فی دُعاءِ یومِ الأَحَدِ ـ :

اللّهُمَّ اجعَل أوَّلَ یومی هذا فَلاحاً، وآخِرَهُ نَجاحاً، وأوسَطَهُ صَلاحاً. اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ، وَاجعَلنا مِمَّن أنابَ إلَیک فَقَبِلتَهُ، وتَوَکلَ عَلَیک فَکفَیتَهُ، وتَضَرَّعَ إلَیک فَرَحِمتَهُ .

خدایا!

میرے اس دن کے آغاز کو خیر بنا دے اور اس کے درمیان کو فلاح اور آخر کو کامیابی قرار دیدے ۔ خدایا! محمدصلی الله علیه و آلهوآل محمد صلی الله علیه و آله پر صلوات بھیج اور مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جو تیرے مخلص بندے ہیں اور تونے ان کی عبادت و ریاضت کو قبول بھی کیا ہے انھوں نے تجھ پر توکل و اعتماد کیا ہے اور تونے انہیں خود کفا کردیا ہے وہ لوگ تیری بارگاہ میں تضرع و زاری کرتے ہیں اور تو ان پر اپنی رحمتیں نازل کرتا ہے۔ (بحارالانوار٨٧/٣٣٨ )


(پیر) دوشنبه کے دن کی دعاء
ـ فی دُعاءِ یومِ الإِثنَینِ ـ :

اللّهُمَّ إنّی أسأَلُک قُوَّةً فی عِبادَتِک، وتَبَصُّراً فی کتابِک، وفَهماً فی حُکمِک. اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ، ولا تَجعَلِ القُرآنَ بِنا ماحِلاً، وَالصِّراطَ زائِلاً، ومُحَمَّداً(ص) عَنّا مُوَلِّیاً .

خدایا!

میں تجھ سے عبادت کے لئے قوت و توانائی ، قرآن میں غوروفکر کرنے کی صلاحیت اور تیرے احکام کو سمجھنے اور درک کرنے کی توفیق چاہتا ہوں ۔
پروردگارا !

محمدصلی الله علیه و آله اور ان کے پاکیزہ خاندان پر صلوات بھیج اور قرآن کو ہمارے فہم و ادراک سے دور قرار نہ دے اور پل صراط کو ہمارے لئے آسان فرما اور محمدصلی الله علیه و آله وآل محمد صلی الله علیه و آله وسلم کی الفت و محبت ہمارے دلوں میں قرار دے تاکہ وہ ہم سے رخ نہ موڑیں۔ (بحارالانوار ٨٧/٣٣٨)

 

 دعائے دوشنبہ حضرت فاطمہ زہرا

(منگل) سه شنبه کے دن کی دعاء
ـ فی دُعاءِ یومِ الثَّلاثاءِ ـ :

اللّهُمَّ اجعَل غَفلَةَ النّاسِ لَنا ذِکراً، وَاجعَل ذِکرَهُم لَنا شُکراً، وَاجعَل صالِحَ ما نَقولُ بِأَلسِنَتِنا نِیةً فی قُلوبِنا. اللّهُمَّ إنَّ مَغفِرَتَک أوسَعُ مِن ذُنوبِنا، ورَحمَتَک أرجی عِندَنا مِن أعمالِنا. اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ، ووَفِّقنا لِصالِحِ الأَعمالِ وَالصَّوابِ مِنَ الفِعالِ .

خدایا!

ہمیں لوگوں کی غفلتوں کے مقابلے میں ناصح قرار دے اور اس کے بدلے میں ہمیں شکر و سپاس کی توفیق عطا فرما اورسب سے عمدہ چیزجو ہماری زبانوں پر جاری ہو اسے صدق نیت بنا۔ خدایا! تیری مغفرت و بخشش ہمارے گناہوں سے زیادہ وسیع اور تیری رحمت ہمارے نزدیک ہمارے اعمال سے زیادہ امیدوار ہے ۔ 

خدایا! محمدصلی الله علیه و آله وآل محمد صلی الله علیه و آله پر درود نازل فرما اور نیک اور صالح اعمال میں ہمیں کامیابی سے ہمکنار فرما۔ (بحارالانوار ٨٧/٣٣٨)

 

(بدھ) چهارشنبه کے دن کی دعاء
ـ فی دُعاءِ یومِ الأَربِعاءِ ـ :

اللّهُمَّ احرُسنا بِعَینِک الَّتی لا تَنامُ، ورُکنِک الَّذی لا یرامُ، وبِأَسمائِک العِظامِ، وصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وآلِهِ، وَاحفَظ عَلَینا ما لَو حَفِظَهُ غَیرُک ضاعَ، وَاستُر عَلَینا ما لَو سَتَرهُ غَیرُک شاعَ، وَاجعَل کلَّ ذلِک لَنا مِطواعاً، إنَّک سَمیعُ الدُّعاءِ قَریبٌ مُجیبٌ .

میری حفاظت فرما۔ اور محمد وآل محمد  پر صلوات بھیج اور میرے لئے ان چیزوں کی حفاظت فرما کہ اگر اس کی حفاظت غیر کے ذمہ ہوتی ہے تو ضائع ہوجاتی اور مجھے وہ لباس عافیت عطا کر کہ اگر تیرے علاوہ کوئی عطا کرتا تو لوگوں میں بیان کردیتا اور ہمارے لئے ان تمام چیزوں کو پیغامبر قرار دے۔ بے شک تو دعائوں کو سنتا ہے تو بندے سے بہت ہی قریب اور ان کی دعائوں کو قبول کرتا ہے ۔ (بحارالانوار ٨٧/٣٣٩)

 

 (جمعرات) پنج شنبه کے دن کی دعاء
ـ فی دُعاءِ یومِ الخَمیسِ ـ :

اللّهُمَّ إنّی أسأَلُک الهُدی وَالتُّقی، وَالعَفافَ وَالغِنی، وَالعَمَلَ بِما تُحِبُّ وتَرضی، اللّهُمَّ إنّی أسأَلُک مِن قُوَّتِک لِضَعفِنا، ومِن غِناک لِفَقرِنا وفاقَتِنا، ومِن حِلمِک وعِلمِک لِجَهلِنا. اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ، وأعِنّا عَلی شُکرِک وذِکرِک، وطاعَتِک وعِبادَتِک، بِرَحمَتِک یا أرحَمَ الرّاحِمینَ .

خدایا! 

میں تجھ سے ہدایت و تقویٰ ، عفت و بے نیازی ، اور وہ عمل جو تجھے پسند ہے اور تیری رضایت کا سبب ہے کا خواہاں ہوں۔

خدایا! میں اپنی ناتوانیوں کے مقابلے میں تجھ سے قوت و طاقت اور حاجتوں کے مقابلے میں بے نیازی اور اپنی جہالت و نادانی کے مقابلے میں علم و حلم چاہتا ہوں۔
خدایا ! محمد وآل محمد  پر صلوات بھیج اور شکر و ذکر اور اطاعت و بندگی کی ادائیگی میں اپنی رحمتوں سے ہماری مدد فرما۔ (بحارالانوار ٨٧/٣٣٩)

 

جمعہ کے دن کی دعاء
ـ فی دُعاءِ یومِ الجُمُعَةِ ـ :

اللّهُمَّ اجعَلنا مِن أقرَبِ مَن تَقَرَّبَ إلَیک، وأوجَهَ مَن تَوَجَّهَ إلَیک، وأنجَحَ مَن سَأَلَک وتَضَرَّعَ إلَیک، اللّهُمَّ اجعَلنا مِمَّن کأَنَّهُ یراک إلی یومِ القِیامَةِ الَّذی فیهِ یلقاک، ولا تُمِتنا إلاّ عَلی رِضاک، اللّهُمَّ وَاجعَلنا مِمَّن أخلَصَ لَک بِعَمَلِهِ، وأحَبَّک فی جَمیعِ خَلقِک. اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ، وَاغفِر لَنا مَغفِرَةً جَزماً حَتماً لا نَقتَرِفُ بَعدَها ذَنباً، ولا نَکتَسِبُ خَطیئَةً ولا إثماً. اللّهُمَّ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ صَلاةً نامِیةً، دائِمَةً زاکیةً، مُتَتابِعَةً مُتَواصِلَةً مُتَرادِفَةً، بِرَحمَتِک یا أرحَمَ الرّاحِمینَ . (بحار الأنوار : ج ۹۰ ص ۳۳۹ ح ۴۸)

خدایا!

مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جنہوں نے تیری قربت حاصل کی ہے اور جو تیری اطاعت کے طفیل میں عزت و آبرو رکھتے ہیں اور ان کامیاب لوگوں میں جنہوں نے تیری بارگاہ میں تضرع و زاری کیا ہے ۔

خدایا! مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جو قیامت کے دن تک جو تیری ملاقات کا دن ہے گویا تجھے دیکھتے ہیں ۔ 

خدایا! مجھے ان لوگوں میں سے قرار دے جنہوں نے خلوص قلب سے اعمال انجام دیا ہے اورہم تیری تمام مخلوق کو دوست و عزیز رکھتے ہیں۔ 

خدایا! محمدصلی الله علیه و آله اور ان کی پاکیزہ آل پر صلوات بھیج اور مجھے ایسی مغفرت و بخشش عطا کر جیسے میں نے کوئی گناہ ہی نہ کیا ہو اور پھر میں دوبارہ خطا و لغزش کا شکا ر نہ ہوئوں۔ 

خدایا! محمد وآل محمد پر صلوات بھیج ایسی صلوات جس میں اضافہ ہو ، ہمیشہ ہو، پاکیزہ ، پے در پے ہو۔ اپنی رحمت کامل کے ذریعے۔ اے بہت زیادہ رحم کرنے والے۔ 

(بحارالانوار ٨٧/٣٣٩)

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک