13 رجب المرجب کی تاریخ
13 رجب المرجب کی تاریخ
۱۳رجب ہجری قمری کیلنڈر کے مطابق سال کا 190 واں دن ہے۔
ولادت امیرالمؤمنین علی علیہ السلام (ہجرت سے 23 سال پہلے؛ 30 عام الفیل)
ایام البیض کا آغاز؛ ایران میں ان ایام میں اعتکاف رجبیہ انجام پاتا ہے
1327ھ۔ وفات شیخ فضل اللہ نوری؛ شیعہ مجتہد، قاجار دور حکومت میں حکومتی سطح پر بننے والے قوانین کو اسلامی معیارات کے مطابق تطبیق دینے والے علما میں سے تھے، تحریک مشروطہ کے حامی مجتہد (31 جولائی 1909ء)
1344ھ۔ ولادت عبد الکریم موسوی اردبیلی؛ شیعہ مرجع تقلید (27 جنوری 1926ء)
1363ھ۔ وفات محمد رضا شریعتمدار ساوجی؛ فقیہ مقیم قم
1435ھ۔ وفات سید محمد باقر شیرازی؛ شیعہ مرجع تقلید (13 مئی 2014ء)
اعمال
ایام البیض کا پہلا دن ہے
روزه رکھنا
اگر كوئی شخص اعمال اُمّ داوُد انجام دینے کا قصد رکھتا ہو تو اس دن روزہ رکھنا ضروری ہے۔