امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

آیت اللہ سیدعلی سیستانی (دام ظلہ) سےسوال اور جواب » خرید و فروخت»

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

آیت اللہ سیدعلی سیستانی (دام ظلہ) سےسوال اور جواب » خرید و فروخت»
۱ سوال: کیا قسطی اشیاء پر منافع کمانا حلال ہے؟
جواب: اگر منافع کے ساتھ اس کی قیمت واضح بیان ہو چکی ہو اور اسی معین قیمت پر بیچی جائے تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۲ سوال: چیک کو اس کی قیمت سے کم پر بیچنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر چیک واقعی قرض کے بدلے میں ہو تو اسے نقد سے بیچ سکتا ہے۔
۳ سوال: کسی چیز کو نقدی بیچنے کے فورا بعد اسے قسطوں پر خریدا جا سکتا ہے جبکہ قسطوں پر دینے والا منافع لیتا ہے کیا اس میں کوئی شرعی قباحت ہے؟
جواب: اگر معاملہ واقعی ہو اور پہلا معاملہ دوسرے معاملہ کی شرط پر نہ ہوا ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۴ سوال: کیا دوسرے ممالک میں تجارت کی غرض سے مینڈھک پالے جا سکتے ہیں؟
جواب: اگر کھانے کے علاوہ اور کوئی حلال منفعت رکھتا ہو تو کافی ہے۔
۵ سوال: کیا ادھار معاملہ کو خریدار کے پیسا نہ دینے کی وجہ سے فسخ کیا جا سکتا ہے؟ اگر معاملہ کے وقت یہ شرط کرے کہ فلاں دن تک پیسے ادا کر دونگا اگر ادا نہ کروں تو تم معاملہ کو فسخ کر سکتے ہو؟ شرط و عدم شرط دونوں کا حکم بیان کریں؟
جواب: بیچنے والا دونوں صورتوں میں معاملہ کو فسخ کر سکتا ہے۔
۶ سوال: حرام گوشت بیچنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ اس بات کے پیش نظر کے ایک رسٹورینٹ ہے جس میں حرام گوشت استعمال ہوتا ہے وہاں کام کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: وہاں کام کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے مگر احتیاط واجب کی بناء پر سور کا گوشت کھانے والوں کے لیے انہیں پیش کرنا جایز نہیں ہے اور کسی بھی حال میں اس کا بیچنا جایز نہیں ہے اسی طرح سے احتیاط واجب کی بناء پر ایسا گوشت جو شرعی طور پر ذبح نہ ہوا ہو بینچنا جایز نہیں ہے۔
۷ سوال: ان دکانوں کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے جن میں مالک نیچے والا طبقہ بیچتا ہے اگر خریدار بعد میں اس میں بیسمینٹ بنانا چاہے تو بنا سکتا ہے یا اسے مالک سے اجازت لینا ہوگی؟
جواب: اگر خریدار مالک کے ساتھ زمین میں شریک ہے تو اجازت لینی ہوگی۔
۸ سوال: سینٹور خریدنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر اس کا شمار حرام موسیقی سے مخصوص آلات میں ہوتا ہو تو حرام ہے۔
۹ سوال: اگر کوئی شخص ٹیپ ریکارڈر، ٹیلی ویژن، انٹرنیٹ خریدے اور یہ چیزیں خریدتے وقت اس سے حرام استفادہ اس کے مد نظر ہو مگر وہ کچھ دن کے بعد پشیمان ہوجائے اور حرام استعمال سے توبہ کر لے تو اس معاملہ کا کیا حکم ہے؟
جواب: معاملہ صحیح ہے۔
۱۰ سوال: میں نے تجارت کے لیے ایک شخص سے ایک مہینے کی مدت کے لیے ایک بڑی رقم ادھار لی ہے، انہوں نے مجھ سے کسی سود یا فائدہ کا مطالبہ نہیں کیا ہے، اگر میں اس پیسے سے کاروبار کروں تو کیا نفع یا نقصان نہ ہونے کی صورت میں بھی میں انہیں ہدیہ یا شکریہ کے طور پر اضافی رقم دے سکتا ہوں؟
جواب: جایز ہے۔
۱۱ سوال: کسی زمین کے بیچنے پر کتنا منافع لینا جایز اور حلال ہے؟
جواب: شرعی طور پر کوئی خاص منافع بیان نہیں ہوا ہے بلکہ اس میں دونوں طرف کا راضی ہونا کافی ہے، لیکن بہتر ہے کہ انصاف کو رعایت کریں اور مومن سے نیاز سے زیادہ منافع نہ لیں۔
۱۲ سوال: کیا بن کتاب کو اس کی قیمت سے کم پر خریدنا جایز ہے؟
جواب: اگر ھبہ میں کی جانے والی شرط کی مخالفت نہ ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۱۳ سوال: بازار میں ملنے والا مرغ حلال ہے یا نہیں کیونکہ ہم سوال کرکے جان چکے ہیں کہ صرف پہلا مرغ ذبح کرتے وقت بسم اللہ پڑھتے ہیں اور باقی بغیر بسم اللہ کے ذبح کرتے ہیں یہی بکرے کے ذبح کے ساتھ بھی ہوتا ہے جبکہ زندہ مرغ اور بکرا خریدنا اور انہیں ذبح کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے، اس صورت حال میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
جواب: آپ انہیں مسلمان یا ان کی بازار سے خرید سکتے ہیں اگر احتمال دے رہے ہوں کہ تذکیہ شدہ ہے۔
۱۴ سوال: کیا گھر کے لیے لینے والے لون (قرض) کو خریدا اور بیچا جا سکتا ہے؟
جواب: بینک کے شرایط پر منحصر ہے۔
۱۵ سوال: اگر قیمت لوٹانا ممکن نہ ہو تو کیا سامان کو قہرا خریدار سے جتنا ممکن ہو واپس لے سکتا ہے؟
جواب: ہاں ایسا کر سکتا ہے۔
۱۶ سوال: انٹرنیٹ کے ذریعہ خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر خرید و فروش واقعی ہو تو بذات خود کویٔی حرج نہیں ہے۔
۱۷ سوال: میں امیریکا میں رہتا ہوں، یہاں کے قانون کے مطابق اگر کوئی رسٹورینٹ شراب نہیں بیچتا تو لوگ شراب خود لاکر پی سکتے ہیں۔ میرا سوال یہ ہے کہ کیا ہم ایسا رسٹورینٹ کھول سکتے ہیں جس میں شراب منع ہو اور شرعی ذبیحہ فراہم کیا جائے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۱۸ سوال: پیسے کی خرید و فروخت (صرافی) اور وہاں کام کرنے کا حکم ہے؟ اور کیا مالک کی رضایت کے لیے زیادہ آمدنی کرنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۱۹ سوال: کیا گڈوں اور گڈیوں کی خرید و فروخت جایز ہے؟
جواب: مکروہ ہے۔
۲۰ سوال: شرعی عقود سے مراد کون سے عقد ہیں؟
جواب: عقد سے مراد وہ معاملات ہیں جو عام طور پر لوگوں میں رائج ہیں جیسے خرید و فروخت، اجارہ، مضاربہ، قرض، ضمان وغیرہ۔ ان شرائط کے ساتھ جو شرع میں معین ہوئے ہیں۔
۲۱ سوال: کیا بینک کے چیک خریدے اور بیچے جا سکتے ہیں جیسے ایک لاکھ کے تاریخ والے بارہ چیک دس لاکھ میں خریدے جا سکتے ہے؟
جواب: اگر چک واقعی قرض کے مقابل میں ہو تو حرج نہیں ہے۔
۲۲ سوال: کیا مردوں کے لیے زنانہ میکپ سامان بیچنا جایز ہے؟
جواب: بذات خود اس کام میں کوئی حرج نہیں ہے، ہاں اگر حرام میں پڑنے کا خوف ہو تو جایز نہیں ہے۔
۲۳ سوال: کسی کافر ملک میں شراب بیچنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: شراب بیچنا کسی بھی صورت میں جایز نہیں ہے۔
۲۴ سوال: ملک میں بعض لوگ ایسے سامان بیچتے ہیں جن کے بارے میں معلوم نہیں کہ وہ چوری کے ہیں یا نہیں؟ کیا ان کا خریدنا جایز ہے؟
جواب: اگر یقین نہ ہو کہ چوری کا ہے تو خرید سکتے ہیں۔
۲۵ سوال: کیا پیسے خریدنا اور اس کی قیمت بڑھنے کے لیے جمع کرکے رکھنا جایز ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۲۶ سوال: کیا لہو و لعب کے بغیر ذاتی استعمال کے لیے پیانو خریدنا جایز ہے؟
جواب: جایز نہیں ہے۔
۲۷ سوال: موسیقی کے لیے جدید طرز کی بانسری بنانے، خرید و فروخت اور سننے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر وہ موسیقی سے مخصوص آلات میں سے ہو تو اس کا بنانا، استفادہ کرنا، سیکھنا اور معاملہ کرنا حرام ہے اور اگر مشترک آلات میں سے ہو تو اس کے خرید و فروخت میں کوئی حرج نہیں ہے مگر اس سے حرام استفادہ کرنا جایز نہیں ہے۔
۲۸ سوال: کیا وزن کیٔے بغیر گھاس بیچنا صحیح ہے؟
جواب: اگر اس کی خرید و فروخت عام طور سے مقدار معین کرکے یا دیکھ کر ہوتی ہو تو معاملہ صحیح ہوگا اور جس بھی طرح مصالحت کر لیں معاملہ صحیح ہے۔
۲۹ سوال: بیچنے والے کو سامان کی مکمل قیمت نہ ملنے کی صورت میں، کیا وہ اس معاملہ کو فسخ کرنے کا حق رکھتا ہے یا نہیں؟
جواب: ہاں وہ معاملہ کو ختم کر سکتا ہے۔
۳۰ سوال: اگر کسی زمین کو دو قسطوں کے بدلے بیچ رہا ہو اور دوسری قسط ایک سال کے بعد کی ہو اور خریدنے والا وعدہ خلافی کر رہا ہو تو اس معاملہ کا کیا حکم ہوگا؟
جواب: معاملہ صحیح ہے مگر بیچنے والا اسے فسخ کرنے کا حق رکھتا ہے۔
۳۱ سوال: میں اپنے ایک دوست کے لیے ایک چیز خریدنا چاہتا ہوں اور طے یہ پایا ہے کہ وہ مجھے اس کا پیسا پانچ مہینے کے بعد چیک کے ذریعہ ادا کرے گا تو کیا میرے لیے ہر مہینے کے حساب سے تین فیصد فائدہ لینا جایز ہوگا؟ اشکال کی صورت میں مہربانی کرکے یہ بتائیے کہ میں کس طرح سے اپنے پیسے کا فائدہ حساب کروں؟
جواب: آپ خود اپنے لیے خرید کر اسے فائدہ کے ساتھ قسطوں پر بیچ سکتے ہیں۔
۳۲ سوال: کافر ملک سے خریدی ہوئی اشیاء میں خود نقص ایجاد کر دینے کی صورت میں کیا اس کی گارینٹی سے فائدہ اٹھانا چاہیے یا نہیں؟
جواب: ایسا نہیں کر سکتے۔
۳۳ سوال: اکویریم کے لیے مچھلی کی پیداوار اور خرید و فروخت کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۳۴ سوال: عیسائی حکومت کو انکم ٹیکس ادا نہ کرنے والے شخص سے سامان خریدنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۳۵ سوال: ہم امریکا میں ہیں یہاں ہم یہودیوں کے محلہ میں رھتے ہیں، ہمارے لیے ان کی دکانوں سے سامان خریدنے، خاص کر، پیکٹ پر حلال کا لیبل لگا ہوا گوشت خریدنے اور اسے استعمال کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: گوشت یا اس سے ترکیب شدہ بنی ہویٔی چیزوں کے علاوہ خریدنے میں حرج نہیں ہے، لیکن گوشت یا اس سے بنی ہویی چیزوں کے بارے میں اطمینان ہونا ضروری ہے کہ شرعی طور پے ذبح کیا گیا ہے، صرف لیبل کافی نہیں ہے۔
۳۶ سوال: درسی استفادہ کے لیے مولف کی اجازت کے بغیر چھپی کتاب کے خدیدنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۳۷ سوال: نماز جمعہ کے وقت خرید و فروخت کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۳۸ سوال: سامان بیچنے کے لیے کس حد ایڈورٹ ٹایزمینٹ (اشتہار) کیا جا سکتا ہے؟
جواب: جب تک اس میں جھوٹ اور دھوکا دھڑی شامل نہ ہو جائے۔
۳۹ سوال: ڈش اینٹینا خریدنے اور بیچنے کا کیا حکم ہے؟ سوء استفادہ نہ کرنے کی شرط کے ساتھ کیا حکم ہوگا؟
جواب: حلال اور جایز پروگرام کے لیے خریدنے اور بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے، ہاں اگر کوئی خود یا اپنے گھر والوں سے مطمئن نہ ہو اور اس بات کا احتمال ہو کہ وہ حرام پروگرام دیکھیں گے تو اس کا خریدنا اور گھر میں رکھنا جایز نہیں ہے۔
۴۰ سوال: اس بات کے پیش نظر کہ غیر اسلامی ممالک سے وارد ہونے والا چمڑا نجاست کے حکم میں ہے، ان چمڑوں کے بنے جوتے بیچنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کویٔی حرج نہیں ہے۔
۴۱ سوال: چھت پر جال بچھا کر پرندوں کا شکار کرنا اور انہیں بیچنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر وہ پرندے کسی کی ملکیت نہ ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
۴۲ سوال: اس بات کے مد نظر کہ کمپیوٹر سے دینی و علمی استفادہ بھی کیا جا سکتا ہے اور غیر اخلاقی بھی، اس کے بیچنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۴۳ سوال: عیسائی سے کھانا (آلو یا پکے ہوئے چاول) خریدنا حلال ہے یا حرام ؟
جواب: حلال ہے۔
۴۴ سوال: غیر لہو و لعب کی مجالس کے لیے گیٹار خریدنے اور بجانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حرام ہے۔
۴۵ سوال: شادی وغیرہ میں مرد کے لیے سونے کی انگوٹھی خریدی جاتی ہے کیا وہ اسے قبول کرکے بیچ سکتا ہے، بیچنے کی صورت میں ملنے والا پیسا حلال ہوگا یا حرام؟ نیز صرف ناپ کے لیے سونے کی انگوٹھی انگلی میں پہننا جایز ہے یا نہیں؟
جواب: وہ اس کا مالک نہیں ہوگا مگر یہ اسے توڑ دے اسطرح سے کہ مرد کی انگوٹھی نہ کھی جاۓ صرف سونا کہا جاۓ پھر بیچ سکتا ہے، اور صرف ناپ لینے پر پہننے کا اطلاق نہیں ہوتا۔
۴۶ سوال: رستورینٹ میں غیر اسلامی طریقہ سے ذبح ہونے والے حیوان کے گوشت والی غذا بیچنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بناء پر ایسے گوشت کا بیچنا جایز نہیں ہے۔
۴۷ سوال: کیا غصبی کارخانے یا غصبی زمین پر بنے کارخانوں کا سامان خریدنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۴۸ سوال: مغربی ممالک میں کتے مخصوص بازار میں بکتے ہیں؟ کیا کتے پالنے اور اس کی پرورش کے لیے اس کا خریدنا جایز ہے؟
جواب: فقط شکاری کتا قابل خرید و فروخت ہے ، اور دوسرے کتوں میں انسان اس کے رہا کرنے کے لیٔے پیسا لے سکتا ہے بیچنے کی نیت سے نہ ہو۔
۴۹ سوال: کیا کھلونوں میں لگانے والے آلات موسیقی کا بنانا، خریدنا اور بیچنا جایز ہے؟ اور کیا بڑے بھی اس سے استفادہ کر سکتے ہیں؟
جواب: اگر وہ موسیقی مجالس لہو و لعب کے مناسب ہو تو اس کا بنانا، خریدنا اور بیچنا جایز نہیں ہے، بالغ و مکلف افراد اس سے استفادہ نہیں کر سکتے۔
۵۰ سوال: مرد و عورت کے برھنہ و غیر برھنہ مجسمے خریدنے کا کیا حکم ہے؟ اور حیوانات کے آرایشی و غیر آرایشی مجسموں کا کیا حکم ہے؟
جواب: حیوانات کے مجسموں میں کوئی حرج نہیں ہے اور انسانی مجسمے اگر ترویج فحشاء کا سبب نہ ہوں تو جایز ہیں۔
۵۱ سوال: کیا ایسے بازاروں یا کمپنیوں سے روزمرہ کی اشیاء کی خریدنا جائز ہے کہ جو اپنے منافع کا کچھ حصہ اسرائیل کی حمایت کے لئے مخصوص کرتے ہوں؟
جواب: اسرائیلی مصنوعات اور ایسی شرکات کی مصنوعات کہ جو یقینی اور موثر انداز سے اسرائیل کی مدد کرتی ہوں ان کے ساتھ معاملہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک