گفتگو ، گواہی ، گود لینا
گود لینا
۱ سوال: بچہ گود لینے کے بارے میں آپ کا کیا نظریہ ہے، کیا یہ کام ثواب رکھتا ہے؟
جواب: مستحق بچے کی کفالت کرنے میں بہت ثواب ہے،لیکن اسے اپنا فرزند کہلانا جایز نہیں ہے، وراثت بھی نہیں ملے گی اور اسے واقعیت سے آگاہ کریں البتہ اس طرح سے کے اس پر ذہنی دباو نہ پڑے، اور اس کا نام اپنے فرزند کے طور پر آی کارڑ میں ثبت نہ کریں۔ چنانچہ کسی نقصان یا مشقت کی وجہ سے ایسا کرنا ممکن نہ ہو تو کہیں ثبت کریں اور گواہ بنایں۔
گواہی
۱ سوال: انسان کا کسی ایسی چیز کے بارے میں گواہی دینا جس کی اسے اطلاع تک نہ ہو اور یقین بھی نہ رکھتا ہو کیا حکم رکھتا ہے؟
جواب: ایسی چیز کی گواہی دینا جایز نہیں ہے۔
گفتگو
۱ سوال: لیڈی ڈاکٹر جسے دوسرے مرد ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کرنی پڑتی ہے تو کیا اس میں کوئی قباحت ہے؟
جواب: عفت اور شرعی حجاب کا خیال رکھتے ہوۓ حرج نہیں ہے، اسی طرح مزاق اور عاشقانہ باتوں میں بھی وارد ہونا جایز نہیں ہے۔
۲ سوال: لڑکیوں سے متعہ کی نیت سے چان پہچان بڑھانے کے لیٔے باتیں کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر بات چیت حد سے باہر نہ ہو جائے اور ایسی باتیں نہ ہو جو ایک نامحرم سے نہیں ہو سکتی ہو تو کوئی حرج نہیں ہے۔