جوتوں کے تلوے
﷽
اگر کسی کے جوتوں کے تلوے گیلے ہوں اور پارک یا ایسی جگہ گزر جائیں جہاں سے کتا گزرا ہو
تو کیا اس سےجوتوں کے تلوے نجس ہو جائیں گے؟
تمام مراجع کا فتوی ہے:نجس نہیں ہوگا!
چونکہ کیسے معلوم کہ کتا بالکل وہاں سے گزرا ہو؟ دوسری بات کیسےمعلوم کہ کتا دقیقا وہاں سے گزر گیا ہے،تیسری بات جہاں سے کتا گزرا ہوکیسے معلوم ہے کہ یہ گیلا تھا نیز یہ بھی نہین معلوم کہ اسے نجس کر دیا ہو؟
(نوٹ:اگر کتا خشک ہو تو کہیں پر بھی پیر لگے نجس نہیں ہوگا)چوتھی بات اگر صرف کتا گیلا تھا تو کیسے معلوم ، کہ زمین کی نمی اتنی زیادہ تھی کہ وہ جوتوں تک پھیل گئی ہو؟
... پس قانون کلی یہ ہے: مختصر یہ کہ جب تک انسان کو کسی چیز کی نجاست کے بارے میں یقین حاصل نہ ہو یا یقین نہیں رکھتا، کوئی چیز بھی نجس نہیں ہے، نیز آپ کو بہت زیادہ تجسس و تحقیق کرنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو جاسوسوں کی طرح دلائل عقلی اور ثبوت تلاش کرنے کی بھی ضرورت نہیں ہے ۔ بس یہی کافی ہے
! خامنهای، رساله آموزشی، ص۴۹؛ سیستانی، رساله جامع، ج۱، م۱۳۷؛ مکارم، رساله، م۱۳۶؛ وحید، رساله، م۱۲۲؛ نوری، رساله، م۱۲۱؛ شبیری، رساله، م۱۲۲.
احکام به زبان خیلی ساده