امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

ماہ رمضان کی 30 راتوں کی 30 نمازیں

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

������ ماہ رمضان کی 30 راتوں کی 30 نمازیں ������
������ علامہ مجلسی (رح) نے زاد المعاد کی آخری فصل میں ماہ رمضان کی راتوں کی نمازوں کا ذکر کیا ہے۔ یہ نمازیں 2، 2 رکعت کر کے پڑھی جائیں گی، مثلاََ اگر 4 رکعت پڑھنا ہے تو 2 رکعت کے بعد نماز ختم کرنی ہوگی اور دوبارہ 2 رکعت کی نیت کر کے نماز پڑھنا ہوگی۔
 
������ پہلی رات کی نماز
 یہ چار رکعت ہے، جسکی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پندرہ مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
 
������ دوسری رات کی نماز
یہ چار رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد بیس مرتبہ سورہ قدر پڑھے۔
 
������ تیسری رات کی نماز
یہ دس رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
 
������ چوتھی رات کی نماز
یہ آٹھ رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد بیس مرتبہ سورہ قدر پڑھے۔
 
������ پانچویں رات کی نماز
 یہ دو رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید اور سلام کے بعد سو مرتبہ صلوات پڑھے۔

������ چھٹی رات کی نماز
 یہ چار رکعت نماز ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ ملک پڑھے۔
 
������ ساتویں رات کی نماز
 یہ چار رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تیرہ مرتبہ سورہ قدر پڑھے۔
 
������ آٹھویں رات کی نماز
 یہ دو رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھے اور سلام کے بعد ہزار مرتبہ "سُبْحَانَ اﷲُ" کہے۔
 
������ نویں رات کی نماز
 یہ مغرب و عشا کے درمیان چھ رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سات مرتبہ آیۃ الکرسی اور سلام کے بعد پچاس مرتبہ صلوات پڑھے۔
 
������ دسویں رات کی نماز
 یہ بیس رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سور ہ توحید پڑھے۔
 
������ گیارہویں رات کی نماز
 یہ دو رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد بیس مرتبہ سورہ کوثر پڑھے۔
 
������ بارہویں رات کی نماز
 یہ آٹھ رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سورہ قدر پڑھے۔
 
������ تیرہویں رات کی نماز
 یہ چار رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
 
������ چودہویں رات کی نماز
 یہ چھ رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سورہ زلزال پڑھے۔
 
������ پندرہویں رات کی نماز
یہ چار رکعت ہے، جس کی پہلی دو رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے اور دوسری دو رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس پچاس مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
 
������ سولہویں رات کی نماز
 یہ بارہ رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد بارہ مرتبہ سورہ تکاثر پڑھے۔
 
������ سترہویں رات کی نماز
یہ دو رکعت ہے، جس کی پہلی رکعت میں سورہ الحمد کے بعد کوئی ایک سورہ اور دوسری رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے اور سلام کے بعد سو مرتبہ "لا الہ الا اﷲ" کہے۔
 
������ اٹھارہویں رات کی نماز
 یہ چار رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچیس مرتبہ سورہ کوثر پڑھے۔
 
������ انیسویں رات کی نماز
یہ پچاس رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ زلزال پڑھے تاہم ظاہراً اس سے مراد یہ ہے جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ زلزال پڑھے کیونکہ ایک رات میں سو مرتبہ سورہ زلزال پڑھنا بہت مشکل ہے۔
 
������ بیسویں، اکیسویں، بائیسویں، تئیسویں اور چوبیسویں رات کی نماز
 ان راتوں میں سے ہر ایک رات میں آٹھ رکعت نماز ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد جو سورہ چاہے پڑھے۔
 
������ پچیسویں رات کی نماز
یہ آٹھ رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
 
������ چھبیسویں رات کی نماز
یہ آٹھ رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
 
������ ستائیسویں رات کی نماز
یہ چار رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد سورہ ملک پڑھے۔ اگر یہ نہ ہو سکے تو پچیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
 
������ اٹھائیسویں رات کی نماز
 یہ چھ رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد دس مرتبہ آیۃ الکرسی، دس مرتبہ سورہ کوثر اور دس مرتبہ سورہ توحید پڑھے اور نماز کے بعد سو مرتبہ محمد و آل محمد علیھم السلام پر صلوات بھیجے۔
 
������ انتیسویں رات کی نماز
 یہ دو رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد بیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے۔
 
������ تیسویں رات کی نماز
 یہ بارہ رکعت ہے، جس کی ہر رکعت میں سورہ الحمد کے بعد بیس مرتبہ سورہ توحید پڑھے اور بعد از نماز سو مرتبہ صلوات پڑھے۔

التماس دعا ������

❂▬▬๑۩۞۩๑▬▬▬❂

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک