پہلی تفسیر " تفسیر ابیالجارود"
"تفسیر ابیالجارود "امام باقرؑ سے منسوب ایک تفسیری کتاب ہے جسے زیاد بن منذر معروف "ابوالجارود "نے روایت کیا ہے۔ اس تفسیر کو" کتاب الباقرؑ "یا "تفسیر الباقرؑ "کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور شیعہ ائمہ (علیہم السلام) کی تفسیر کی پہلی کتاب کے طور پر جانا جاتا ہے، چنانچہ چوتھی صدی ہجری کے فهرست نگار ابن ندیم نے اس تفسیر کو قرآن کی تفسیر کے میدان میں پہلی مستقل کتاب کے طور پر متعارف کرایا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کتاب امام باقرؑ نے ابوالجارود کو لکھی تھی اور انہوں نے اسے لکھا۔
اس کتاب کے مندرجات کو دیگر مفسرین کی کتابوں میں وسیع پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے جن میں علی بن ابراہیم قمی کی تفسیر کی کتاب بھی شامل ہے۔ اس کتاب کے وجود کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے، کیونکہ شیخ طوسی اور نجاشی نے ایسی تفسیر کے وجود سے روایت کی ہے اور اس کے لیے ایک دستاویز کا حوالہ دیا ہے۔ تاہم اس کی منسوب امام باقرؑ سے ہونے پر شک ہے۔
بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ ابو جارود زیدی فرقے سے تعلق رکھتے تھے اور فرقہ جارودیہ کے بانی تھے اور ان پر معصومین (علیہم السلام)نے لعنت کی تھی لیکن اس کے باوجود شیخ مفید ابو جارود کو احادیث بیان کرنے میں قابل اعتماد اور معتبر سمجھتے تھے۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ انہوں نے زیدیہ کی طرف رجوع کرنے سے پہلے اپنی تفسیر لکھی تھی اور اس وجہ سے کتاب کی معتبریت میں کوئی خلل نہیں پڑتا۔
مصنفین
زیاد بن منذر همدانی خارقی [1] (متوفی 150-160 ہجری قمری)، ایک عام[2] ثقفی کوفی[4] زیدی پیروکار[5] کا شمار امام باقرؑ کے اصحاب میں سے ہوتا ہے اور انہوں نے امام صادقؑ سے احادیث نقل کی ہیں،[6] اگرچہ بعض نے آپ کو تین ائمہ کے اصحاب میں سے قرار دیا ہے۔ [7]
ابو الجارود زیدیہ بن گئے اور یہاں تک کہا جاتا ہے کہ وہ زید بن علی کے قیام میں سرگرم شریک تھے۔ [8] بعض لوگوں کا خیال ہے کہ وہ زیدیہ فکر کے مالک غلات میں سے تھے[9] اور شیعہ ائمہ (علیہم السلام)کے راستے اور مکتب فکر سے دور ہو گئے اورائمہ (علیہم السلام)کی طرف سے ان کی سرزنش اور لعنت کی گئی تھی[10][11]
اس لیے امام صادقؑ کی ایک حدیث میں ان کا نام" کافر" اور "کذاب" کے طور پر ذکر کیا گیا ہے،[12] جیسا کہ امام صادقؑ کی ایک حدیث کے مطابق آپ کو " سُرحوب" کے لقب سے ملقب جانا جاتا ہے اور بعض دیگر اشخاص کے مطابق آپ کو " سُرحوب" کے نام سے جانا جاتا ہے خیال کیا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنی موت سے پہلے مُسکرات پیاتھا اور کفار کی ولایت کو قبول کی تھی،[14] حالانکہ سید ابو القاسم خوئی نے اپنی کتاب" معجم رجال الحدیث "میں ابوالجارود کے بارے میں لکھا ہے اور ان کے بعض احادیث پر سندی اور تاریخی اعتبار سے تردید اورشک کا اظہار کیا ہے۔ [15]
بعض قلم نگاروں اورعلمائے رجال" فرقه جارودیه "کو ان سے منسوب کرتے ہیں۔ [16] انہوں نے عطیه کوفی، اصبغ بن نباته، حسن بصری ... وغیرہ جیسے بہت سے تابعین سے روایات نقل کی تھے۔ [17]
علماء کرام میں اس کتاب کی معتبریت کے بارے میں بہت اختلاف پایا جاتا ہے اور ان کی تغیر اور تحریف میں بہت سے آراء موجود ہیں جن میں سے بعض نے انہیں جھوٹا اور بے اعتبار قرار دیا ہے، بعض شیخ طوسی اور شیخ مفید نے اس کو معتبر قرار دیا ہے۔ [18]
بعض لوگوں نے بہت سی اقوال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اس کو احادیث کی روایت میں معتبر قرار دیا ہے، روایات سے قبول کیا گیا ہے اور احادیث پر موکل ہے،[19] جیسا کہ آیت اللہ خوئی نے کامل زیارت کی دستاویزات کے سلسلے میں ان کا نام سمجھتے ہوئے اور علی بن ابراہیم قمی کی شہادت کو اپنی کتاب تفسیر میں تمام لوگوں کے لئےقابل اعتماد قرار دیتے ہوئےاس کو معتبر قرار دیا ہے اور ان کی احادیث اور کتاب کو صحیح قرار دیا ہے۔ [20]
کتابیات
تفسیر ابی جارود کو ائمہ معصومینؑ سے منسوب پہلی تفسیری کتاب سمجھا جاتا ہے۔ [21] اس کتاب کا نام کتاب الباقرؑ یا تفسیر الباقرؑ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ [22] ابن ندیم نے اس کتاب کو قرآن کی تفسیر کے میدان میں پہلی مستقل کتاب قرار دیا۔ [23] ابوالجارود نے اس کتاب میں امام باقرؑ سے تفسیری احادیث جمع کی ہیں۔ [24]
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ابی جارود کی تفسیر امام باقرؑ نے ان پر حکم دیا تھا، یعنی امام باقرؑ نےان کو احادیث لکھنے کا حکم دیا تھا [25]
کسی کو اس بات میں شک نہیں ہے کہ تفسیر ابوالجارود کے نام سے ایک تفسیر موجود ہے جس میں قرآن کی تفسیر میں امام باقرؑ سے منسوب احادیث موجود ہیں،[26]
لیکن بعض لوگوں نے اس کے منظر پر مختلف وجوہات کی بنا پر سوال اٹھایا ہے، جیسے کہ سلسلہ روایات کی کمزوری اور ابو الجارود کی تصدیق نہ ہونا۔ [27]
بعض مفسرین نے اپنی کتابوں میں ان کی کتاب کی احادیث کو نقل بھی کیا ہے جن میں علی بن ابراہیم قمی کی تفسیر بھی شامل ہے ، [28] جنہوں نے سورہ آل عمران کے آغاز سے لے کر قرآن کے آخر تک اس ماخذ کے طور پر استفادہ کیا ہے۔
چنانچہ بعض نے تفسیر قمی کو علی بن ابراہیم کی تفسیر اور ابی جارود کی تفسیر کا مرکب قرار دیا ہے۔ [30]
اس تفسیر کو دوسرے لوگوں جیسےعیاشی اور کوفی نے بھی استعمال کیا ہے۔ [31]
تفسیر ابی جارود کی اسناد کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف طریقے بیان کیے گئے ہیں جن میں سے شیخ صدوق، شیخ طوسی، نجاشی اور علی بن ابراہیم قمی کے طریقوں کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔ [32]
اہل جمہور نے اس تفسیر کو رد کیا ہے اور اس کی سخت مخالفت کی ہے، حالانکہ بعض مثلا طبری نے اپنی تفسیر میں اور حاکم حسکانی نے کتاب"شواهد التنزیل "میں تفسیر ابوالجارود کی تفسیر سے استفادہ کیا ہے۔ [33]
اس کتاب کے مندرجات کو قم میں ادارہ" مؤسسه علمی فرهنگی دارالحدیث" نے جمع آوری اور شائع کیا ہے جس کی تحقیق جناب علی شاہ علیزادہ صاحب نے کی ہے۔ [34]
اہمیت اور معتبریت
کتاب ِ "تفسیر ابیالجارود "کی اعتبار اورصداقت کے بارے میں مختلف اقتباسات نقل کی گئی ہیں۔ بعض لوگوں نے مصنف کے ائمہ معصومینؑ کے راستے سے انحراف کی وجہ سے اس کتاب کو باطل اور کمزور قرار دیا ہے،[35] بالکل اسی طرح جیسے بعض نے اس کتاب کے استفادہ کی وجہ سے علی بن ابراہیم قمی کی کتابِ تفسیر کی اعتبار اور صداقت پربھی سوال اٹھایا ہے اور تفسیر قمی کو باطل کتابوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ [37]
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ ابو الجارود نے اپنی تفسیر "مذہب ِزیدیہ" قبول کرنے سے پہلے لکھی تھی اور امام باقرؑ کے زمانے میں ان کا صحیح عقیدہ تھا۔ [38] جناب زید کی خروج کے بعد جو کہ امام باقرؑ کی شہادت کے بعد تھا،انہوں نے اہل بیت(ع) کے مکتب فکر سے خود کو دور کر لیا،[39] اس لیے اس کی معتبریت میں کوئی مسئلہ نہیں ہے،[40] چنانچہ نجاشی[41] اور شیخ طوسی جیسے بعض لوگوں نے ابو الجارود کی ایسی تفسیر کی موجودگی کی خبر دی ہے جنہوں نے اسے امام باقرؑ سے نقل کیا ہے اور اس کے لیے ایک دستاویز کا ذکر کیا ہے۔ [42] شیخ مفید نے اپنی کتاب الرسالہ الضعیف میں ابیالجارود کو ان بزرگوں میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا ہے جن سے کچھ حلال اور حرام کی احادیث لی گئی ہیں۔ [43]
اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ کتاب امام باقر علیہ السلام سے منسوب ہے اور اگر اس کا طریقہ صحیح اور معتبر ہے تو معصومین سے قیمتی تفسیری نکات حاصل کیے جا سکتے ہیں، یہ شیعوں کے لیے بہت اہمیت کا حامل ہے، لیکن ان میں سے کچھ کتاب کے وجود کے بارے میں غیر معتبر اور غیر یقینی ہیں اور اس کی مصنف کے بارے میں خاص تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے اور اس کتاب کا زیادہ تر حصہ جو تفسیر قمی میں نقل ہوا ہے، اس کی دستاویز بھی ہےضعیف اور کمزور ہیں، ان کا عقیدہ ہے کہ اسے امام کی طرف سےمنسوب نہیں کیا جا سکتا اور اس پر ایک معصوم لفظ کے طور پر بھروسہ کیا جا سکتا ہے۔ [44]
------
علم تفسیر کےبارے میں ایک عمومی معلومات
مهم تفسیریں
اہل تشیع کی تفاسیر: تفسیر ابو الجارود • تفسیر قمی • کتاب التفسیر (عیاشی) • تفسیر التبیان • تفسیر مجمع البیان • تفسیر الصافی • تفسیر المیزان
اہل جمہور کی تفاسیر: تفسیر جامع البيان (طبری) • المحرر الوجیز (ابن عطیه) • تفسیر الجامع لأحكام القرآن (قرطبی) • تفسير القرآن العظيم (ابن كثير) • تفسیر جلالین (سیوطی)
تَشْرِیْحی رجحانات
تفسیر تطبیقی • تفسیر علمی • تفسیر عصری • تفسیر تاریخی • تفسیر فلسفی • تفسیر کلامی • تفسیر عرفانی • تفسیر ادبی • تفسیر فقهی
تفسیروں کے روش اور طریقے
تفسیر قرآن به قرآن • تفسیر روایی • تفسیر اجتهادی
تفسیر کےشیوے اورتحریر ونگارش کے طریقے
تفسیر ترتیبی • تفسیر موضوعی
علم تفسیرکے اصطلاحات
اسباب نزول • ناسخ و منسوخ • محکم و متشابه • اعجاز قرآن • جری و انطباق • مکی و مدنی
------
فہرست مطالب:
1. نجاشی، رجال النجاشی، ۱۳۶۵ش، ص۱۷۰.
2. برقی، رجال برقی، ۱۳۴۲ش، ص۱۳.
3. آقابزرگ تهرانی، الذریعه، ۱۴۰۸ق، ج۴،ص۲۵۱.
4. خفاجی، الامام الباقر(ع) و اثره فی التفسیر، ۱۴۲۶ق، ص۱۵۵.
5. حلی، خلاصة الاقوال، ۱۴۱۱ق، ص۲۲۳.
6. حلی، خلاصة الاقوال، ۱۴۱۱ق، ص۲۲۳.
7. نجاشی، رجال النجاشی، ۱۳۶۵ش، ص۱۷۰؛ آقابزرگ تهرانی، الذریعة، ۱۴۰۸ق، ج۴، ص۲۵۱؛ بحرانی، عوالم العلوم، ۱۴۱۳ق، ص۲۴۸؛ بحرانی، البرهان فی تفسیر القرآن، ۱۴۱۵ق، ج۱، ص۱۶.
8. حلی، خلاصة الاقوال، ۱۴۱۱ق، ص۲۲۳؛ خفاجی، الامام الباقر(ع) واثره فی التفسیر، ۱۴۲۶ق، ص۱۵۵.
9. معرفت، تاریخ قرآن، ۱۳۸۲ش، ص۱۷۵.
10. معرفت، صیانة القرآن من التحریف، ۱۳۸۶ش، ص۸۹.
11. امام صادق(ع): لعنه الله فانه أعمی القلب، أعمی البصر (ابنندیم، فهرست ابنندیم، بیروت، ص۲۶۷.)
12. خویی، معجم رجال الحدیث، ۱۳۷۲ش، ج۸، ص۳۳۴.
13. کشی، رجال الکشی، ۱۴۰۹ق، ص۲۲۹.
14. ابنندیم، فهرست ابن ندیم، بیروت، ص۲۶۷.
15. خویی، معجم رجال الحدیث، ۱۳۷۲ش، ج۸، ص۳۳۲-۳۳۴.
16. اشعری، مقالات الإسلامیین، ۱۴۰۰ق، ص۶۶؛ شهرستانی،، الملل و النحل، ۱۳۶۴ش، ج۱، ص۱۸۳؛ طوسی، رجال طوسی، ۱۳۷۳ش، ص۱۳۵؛ ابن داود، رجال ابن داود، ۱۳۴۲ش، ص۴۵۵؛ حلی، خلاصة الاقوال، ۱۴۱۱ق، ص۲۲۳؛
17. معرفت، تفسیر و مفسران، ۱۳۷۹ش، ج۲، ص۱۶۰.
18. برای اطلاعات بیشتر رجوع کن به: خفاجی، الامام الباقر علیهالسلام و اثره فی التفسیر، ۱۴۲۶ق، ص۱۵۵-۱۵۸.
19. خفاجی، الامام الباقر علیهالسلام و اثره فی التفسیر، ۱۴۲۶ق، ص۱۵۶، به نقل از شیخ عباس قمی
20. خویی، معجم جال حدیث، ۱۳۷۲ش، ج۸، ص۳۳۲.
21. شبر، الجوهر الثمین، ۱۴۰۷ق، ج۱، ص۱۰.
22. ابن ندیم، الفهرست، بیروت، ص۳۷.
23. ابن ندیم، الفهرست، بیروت، ص۳۷.
24. ابن ندیم، الفهرست، بیروت، ص۳۷؛ خویی، معجم رجال الحدیث، ۱۳۷۲ش، ج۸، ص۳۳۳؛ معرفت، تفسیر و مفسران، ۱۳۷۹ش، ج۱، ص۴۵۶.
25. خفاجی، الامام الباقر(ع) و اثره فی التفسیر، ۱۴۲۶ق، ص۴۲۴؛ شبر، الجوهر الثمین، ۱۴۰۷ق، ج۱، ص۱۰؛ بحرانی، عوالم العلوم، ۱۴۱۳ق، ص۲۴۸.
26. بابایی، مکاتب تفسیری، ۱۳۸۱ش، ج۱، ص۱۰۱.
27. بابایی، مکاتب تفسیری، ۱۳۸۱ش، ج۱، ص۱۰۱-۱۰۲.
28. عسکری، القرآن الکریم و روایات المدرستین، ۱۳۷۴ش، ج۳، ص۶۳.
29. معرفت، تفسیر و مفسران، ۱۳۷۹ش، ج۲، ص۱۶۰
30. آقابزرگ تهرانی، الذریعه، ۱۴۰۸ق، ج۴، ص۳۰۳، معرفت، تفسیر و مفسران، ۱۳۷۹ش، ج۲، ص۱۸۴.
31. بهرامیان، دائرة المعارف بزرگ اسلامی، ج۱، ص۲۹۱.
32. برای اطلاعات بیشتر رجوع کن به: حسینزاده، بررسی تفسیر ابو الجارود، ۱۳۷۵ش.
33. بهرامیان، دائرة المعارف بزرگ اسلامی، ج۱، ص۲۹۱.
34. برای اطلاعات بیشتر رجوع کن به سایت انتشارات دارالحدیث
35. معرفت، تفسیر و مفسران، ۱۳۷۹ش، ج۱، ص۴۵۶.
36. معرفت، تفسیر و مفسران، ۱۳۷۹ش، ج۲، ص۱۸۴.
37. معرفت، تاریخ قرآن، ۱۳۸۲ش، ص۱۷۵.
38. آقابزرگ تهرانی، الذریعة، ۱۴۰۸ش، ج۴، ص۲۵۱.
39. حلی، خلاصة الاقوال، ۱۴۱۱ق، ص۲۲۳؛ خفاجی، الامام الباقر(ع) و اثره فی التفسیر، ۱۴۲۶ق، ص۱۵۵؛ خویی، معجم رجال الحدیث، ۱۳۷۲ش، ج۸، ص۳۳۴.
40. آقابزرگ تهرانی، الذریعة، ۱۴۰۸ش، ج۴، ص۲۵۱.
41. نجاشی، رجال النجاشی، ۱۳۶۵ش، ص۱۷۰.
42. طوسی، فهرست الطوسی، ۱۴۲۰ق، ص۲۰۳.
43. خفاجی، الامام الباقر(ع) و اثره فی التفسیر، ۱۴۲۶ق، ص۱۵۶.
44. بابایی، مکاتب تفسیری، ۱۳۸۱ش، ص۱۰۱-۱۰۲.
45. یادداشت
46. آقابزرگ تهرانی در الذریعه او را از آغاز ولادت نابینا معرفی کرده است (كان أعمى من حين ولادته).[۳]
47. سرحوب نام شغال است؛ و گفته شده سرحوب شیطانی کور است که در دریا سکنی گزیده است. سُرحوبیه منسوب به وی هستند (کشی، رجال الکشی، ۱۴۰۹ق، ص۲۲۹).
48. جعفر بن محمد بن قولویه تمام روایان کتاب کامل الزیارات را توثیق میکند لذا به عنوان یکی از توثیقات عامه در بین رجال شناسان مطرح شده است. (ایروانی، دروس تمهیدیه فی القواعد الرجالیه، ۱۴۳۱ق، ص۳۳-۳۸.
منابع
• ابنداود، حسن بن علی بن داود، رجال ابن داود، تهران، دانشگاه تهران، ۱۳۴۲ق.
• ابنندیم، محمدبن اسحاق، الفهرست، بیروت، دارالمعرفه، بیتا.
• اشعری، ابوالحسن، مقالات الإسلامیین و اختلاف المصلین، ویسبادن، فرانس شتاینر، ۱۴۰۰ق.
• ایروانی، محمدباقر، دروس تمهیدیه فی القواعد الرجالیه، قم، انتشارات مدین، ۱۴۳۱ق.
• بابایی، علیاکبر، مکاتب تفسیری، قم، مرکز تحقیق و توسعه علوم انسانی، ۱۳۸۱ش.
• بحرانی اصفهانی، عبدالله بن نورالله، عوالم العلوم و المعارف والأحوال من الآیات و الأخبار و الأقوال، تحقیق محمد باقر موحد، قم، موسسه امام مهدی(عج)، ۱۴۱۳ق.
• بحرانی، هاشم بن سلیمان، البرهان فی تفسیر القرآن، قم، موسسه البعثه، ۱۴۱۵ق.
• برقی، احمد بن محمد، رجال برقی، تهران، دانشگاه تهران، ۱۳۴۲ش.
• بهرامیان، علی، ابوالجارود، دائره المعارف بزرگ اسلامی، تهران، مرکز دائره المعارف اسلامی، ۱۳۸۰ش.
• آقابزرگ تهرانی، محمدمحسن، الذریعه الی تصانیف الشیعه، قم، اسماعیلیان، ۱۴۰۸ق.
• حسینزاده، علی، تفسیر ابو الجارود، مجله پژوهشهای قرآنی، شماره ۵و۶، ۱۳۷۵ش.
• حلی، حسن بن یوسف، رجال علامه حلی، تحقیق محمد صادق بحرالعلوم، نجف،دار الذخائر، ۱۴۱۱ق.
• خفاجی، حکمت عبید، الامام الباقر(ع) و اثره فی التفسیر، بیروت، مؤسسة البلاغ، ۱۴۲۶ق.
• خویی، ابو القاسم، معجم رجال الحدیث و تفصیل طبقات الرواة، قم، مرکز نشر الثقافة الإسلامیة، چاپ پنجم، ۱۳۷۲ش.
• شبر، عبدالله، الجوهر الثمین فی تفسیر الکتاب المبین، کویت، شرکة مکتبة الالفین، ۱۴۰۷ق.
• شهرستانی، محمد بن عبدالکریم، الملل و النحل، تحقیق محمد بدران، قم، شریف رضی، چاپ سوم، ۱۳۶۴ش.
• طوسی، محمد بن الحسن، رجال طوسی، تحقیق جواد قیومی اصفهانی، قم، مؤسسة النشر الاسلامی، ۱۳۷۳ش.
• طوسی، محمد بن الحسن، فهرست کتب الشیعة و أصولهم و أسماء المصنّفین و أصحاب الأصول، تحقیق عبدالعزیز طباطبائی، قم، مکتبة المحقق الطباطبائی، ۱۴۲۰ق.
• عسکری، مرتضی، القرآن الکریم و روایات المدرستین، قم، کلیه اصول دین، ۱۳۷۴ش.
• کشی، محمد بن عمر، رجال الکشی، تحقیق حسن مصطفوی، مشهد، مؤسسه نشر دانشگاه مشهد، ۱۴۰۹ق.
• معرفت، محمدهادی، تاریخ قرآن، تهران، سمت، چاپ پنجم، ۱۳۸۲ش.
• معرفت، محمدهادی، تفسیر و مفسران، قم، التمهید، ۱۳۷۹ش.
• معرفت، محمدهادی، صیانة القرآن من التحریف، قم، التمهید، ۱۳۸۶ش.
• نجاشی، احمد بن علی، رجال النجاشی، قم، مؤسسة النشر الاسلامی، ۱۳۶۵ش.