امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک

شوہر کی ہٹ دھرمی، نکاح اور رخصتی۔۔۔ کی اجازت

0 ووٹ دیں 00.0 / 5

شوہر کی ہٹ دھرمی
سوال نمبر٣٧٧: اگر شوہر اپنی ضد اور انتقام لینے کی خاطر بیوی کو باہر جانے کی اجازت نہ دے تو کیا اسکی اطاعت واجب ہے ؟
تمام مراجع :اگرچہ شوہر کی جانب سے انتقامی کاروائی یا اس کو اذیت پہنچانا اسلامی تعلیمات کے برخلاف ہے لیکن اگر کسی بھی سبب شوہر اجازت نہ دے تو عورت کو چاہئے کہ اطاعت کرے۔(۱)
نکاح اور رخصتی کے درمیان شوہر کی اجازت
سوال نمبر٣٧٨: بعض دفعہ نکاح اور رخصتی کے درمیان لڑکی اپنے ماں باپ کے گھر میں رہتی ہے تو کیا اس دوران اسے گھر سے باہر نکلتے وقت شوہر کی اجازت لینا ضروری ہے؟

امام خمینی، آیة اللہ بہجت،آیة اللہ صافی ، آیة اللہ فاضل، آیة اللہ مکارم اورآیة اللہ نوری: ہاں ، مذکورہ بالا صورت میں باپ کے گھر سے نکلنے کے لئے شوہر کی اجازت ضروری ہے۔ (۲)
آیة اللہ فاضل: مذکورہ صورت میں احتیاط واجب کی بناء پر باپ کے گھر سے نکلنے کے لئے شوہر کی اجازت لازمی ہے(۳)
آیة الله تبریزی اور وحید:نہیں، اس صورت میں شوہر كی اجازت لازم نہیں ہے۔(۴)
آیة اللہ سیستانی :جس شہر میں وہ زندگی بسر کرتی ہے اگر وہاں کے عرف میں یہ رواج ہو کہ اس مدت میں باہر نکلنے کے لئے شوہر کی اجازت نہیں لی جاتی ہے توایسی صورت میں اسے گھر سے باہر نکلنے کے لئے شوہر کی جازت ضروری نہیں ہے ورنہ اسکی اجازت ضروری ہے۔ (۵)


نوٹ:
اگر نکاح کے درمیان یہ شرط ہوئی ہو کہ اس مدت میں لڑکی شوہر کی اجازت کے بغیر گھر سے باہر نکلے گی یا نکاح اسی توافق پر واقع ہوا ہو، تو ایسی صورت میں تمام مراجع عظام کے فتوؤں کے مطابق یہ شرط نافذ ہے اور شوہر کی اجازت کی ضرورت نہیں ہے ۔


۱ ۔ آیت الله فاضل، جامع المسائل، ج۱،س۱۶۲۶؛امام ، استفتاءات،ج۳،س۱۰ اور دفاتر تمام مراجع۔
۲۔ آیت الله صافی، جامع الاحكام، ج۲، س۱۳۳۳؛ امام خمینی، استفتاءات،ج۳، حقوق زوجیت، س۲۲ و ۲۴ اور دفاتر :بهجت، مكارم، فاضل و نوری۔

۳۔ آیت الله فاضل، جامع المسائل، ج۱،س۱۶۷۷۔
۴۔ آیت الله تبریزی، سراج انجاة،ج۳، ۷۳۵؛دفتر: وحید۔
۵۔ دفتر آیت الله سیستانی۔

آپ کا تبصرہ شامل کریں

قارئین کے تبصرے

کوئی تبصرہ موجودنہیں ہے
*
*

امامين حسنين عليهما السلام ثقافتى اور فکر اسلامى - نيٹ ورک