بیوی کے لئے گھر
بیوی کے لئے گھر
سوال نمبر٣٧١: کیا بیوی کو یہ حق حاصل ہے کہ جس گھر میں شوہر کے ماں باپ زندگی گزار رہے ہوں اس میں رہنے سے منع کرے اور الگ گھر کی درخواست کرے ؟
تمام مراجع: شوہر پر واجب ہے کہ مناسب ، بیوی کے شایان شان ( Status ) اور سماج کو دھیان میں رکھ کر گھر کا انتظام کرے۔الگ سے گھر کا انتظام کرنا لازم نہیں ہے مگر یہ کہ الگ سے گھر رکھنا بیوی کے شایان شان ( Status ) ہو۔ (۱)
رہائش میں پیروی
سوال نمبر٣٧٢: کیا شادی کے بعد عورت کسی خاص شہر میں رہنے سے منع کر سکتی ہے ؟
تمام مراجع: نہیں ، اسے اس طرح کا حق حاصل نہیں ہے مگر یہ کہ عقد کے وقت شرط کی گئی ہو( یا عقد میں اس بات پرآپس میں اتفاق کیا گیا ہو)۔(۲)
۱ ۔ آیت الله خامنهای، استفتاء،س۳۰؛ فاضل،جامع المسائل،ج۱،س۱۶۸۷ و تمام مراجع كے دفاتر۔
۲- توضیح المسائل مراجع،م۲۴۵۱؛ آیت الله نوری، توضیح المسائل، م۲۴۴۷؛ وحید، توضیح المسائل، م۲۵۱۵ اور دفتر :آیت الله خامنهای۔