میاں بیوی کے واجب اور مستحب حقوق
-
- شائع
-
- مؤلف:
- محقق ارجمند سید مجتبی حسینی مترجم: سیدہ ریاض فاطمہ زیدی
- ذرائع:
- گلشن احكام
میاں بیوی کے حقوق
سوال نمبر٣٦٥: میاں بیوی کے حقوق کے بارے میں وضاحت فرمائیں؟
" وَ مِنْ آیاتِهِ أَنْ خَلَقَ لَكُمْ مِنْ أَنْفُسِكُمْ أَزْواجا لِتَسْكُنُوا إِلَیها " ( سوره آیت روم ٢١)
اور اسکی نشانیوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس نے تمہارا جوڑا تم ہی میں سے پیدا کیا ہے تاکہ تمھیں اس سے سکون حاصل ہو
ازدواجی زندگی میں کچھ ایسے حقوق ہیں جوحق اور ذمہ داری کی صورت میں ایک دوسرے(میاں بیوی)پر عائدہوتے ہیں ۔
جہاں ذمہ داری ہوتی وہیں اسکے مقابل حق بھی پایا جاتا ہے اس طرح سے کہ اگر کسی کے لئے کوئی حق معین ہوا ہے تو اسکے اوپر کچھ ذمہ داریاں بھی عائد ہوتی ہیں ۔میاں بیوی کے اوپر ایک دوسرے کے سلسلہ میں کچھ ذمہ داریاں ہیں
لہذا ایک دوسرے کے مقابل میں کچھ حقوق بھی ہیں کہ اگر دونوں نے اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھایا
اور ایک دوسرے کے حقوق کو ادا کیا تو گھر میں خوشیاں ہونگی جسکے نتیجہ میں زندگی کا ہر پل یادگار لمحہ بن جائےگا۔
گھر کی بنیاد ،احترام و محبت اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے میں ہے ۔
امام باقر علیہ السلام ـفرماتے ہیں :
''من اتخذ المراة فلیکرمها “
اگرجو شادی کرے اسے چاہئے کہ اپنی بیوی کی عزت اور احترام کرے ”۔
(وسائل الشیعہ، ج٥،باب ٣)
اور امام کاظم علیہ السلام ـفرماتے ہیں :
“عورت کا جہاد شوہر کی بہترین خدمت میں ہے ”۔
( جهاد المرة حسن التَّبَعُل، فروع كافی ج۵ص۹)
میاں بیوی کے دو طرح کے حقوق ہوتے ہیں :
١۔ واجب اور قانونی حق یعنی صرف واجب حقوق کی ادائیگی کرنا جس کا قانون و عدالت دونوں دفاع کرتے ہیں۔
٢۔ مستحب اور اخلاقی حق یعنی مشترکہ زندگی کو خوشگوار باقی رکھنے کے لئے ہر ممکن حسن عمل کو انجام دینا جو زندگی کی حلاوت اور خوشی میں زیادتی کا سبب بنتا ہے ۔
واجب حق (مستحبی حق)
الف: بیوی کا حق شوہر پر
١۔ غذا مہیا کرنا
٢۔ لباس مہیا کرنا
٣۔ گھر کی ضرورتوں کو پوری کرنا
٤۔ رہنے کیلئے گھر کاانتظام کرنا
٥۔ساتھ سونے اور ہمبستری کا حق
ب:شوہر کا حق بیوی پر
١۔ گھر سے باہر اسکی اجازت کے ساتھ جانا
٢۔ نفرت انگیز امور کو برطرف کرنا
٣۔شوہرکےلئےسجنا سنورنا
٤۔شوہر کی اجازت سے نذر اور قسم کھانا
٥۔ شوہر کی (خصوصا جنسی) خواہشات کو پورا کرنا