تفسير راہنما جلد ۶

 تفسير راہنما 0%

 تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 736

 تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 736
مشاہدے: 150923
ڈاؤنلوڈ: 3028


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 736 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 150923 / ڈاؤنلوڈ: 3028
سائز سائز سائز
 تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 6

مؤلف:
اردو

عوام كى ذمہ دارى ۱۱

قوم نوحعليه‌السلام :قوم نوحعليه‌السلام اور رحمت خدا ۱۳;قوم نوحعليه‌السلام اور غير منطقى امور ۳;قوم نوحعليه‌السلام اور نبوت كا دعوى ۵;قوم نوحعليه‌السلام كا عقيدہ ۳، ۵;قوم نوحعليه‌السلام كے توہمات ۵;قوم نوحعليه‌السلام كے سرداروں كا عقيدہ ۴

نبوت:نبوت بشر ۳، ۴

نوحعليه‌السلام :بعثت نوحعليه‌السلام كى حكمت ۱۳;رسالت نوحعليه‌السلام كا انكار ۴;نوحعليه‌السلام كا انذار ۸;نوحعليه‌السلام كى ذمہ دارى ۸;نوحعليه‌السلام كے زمانے كى تاريخ ۴

آیت ۶۴

( فَكَذَّبُوهُ فَأَنجَيْنَاهُ وَالَّذِينَ مَعَهُ فِي الْفُلْكِ وَأَغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُواْ بِآيَاتِنَا إِنَّهُمْ كَانُواْ قَوْماً عَمِينَ )

پھر ان لوگوں نے نوح كى تكذيب كى تو ہم نے انھيں اور ان كے ساتھيوں كو كشتى ميں نجات ديدى اور جن لوگوں نے ہمارے آيتوں كو جھٹلايا تھا انھيں غرق كرديا كہ وہ سب بالكل اندھے لوگ تھے(۶۴)

۱_ قوم نوحعليه‌السلام كى اكثريت نے حضرت نوحعليه‌السلام كى تكذيب كى اور خدا كى وحدانيت، معاد اور رسالت كو باطل عقائد قرار ديا_فكذبوه

يہ اس لحاظ سے ہے كہ خدا نے نوحعليه‌السلام كے جھٹلائے جانے كو سب كى طرف نسبت دى ہے ''فكذبوہ'' حالانكہ ان كے ساتھ كشتى ميں سوار لوگوں نے رسالت نوح كى تصديق كي، اس سے يہ بات معلوم ہوتى ہے كہ نوحعليه‌السلام كى رسالت پر ايمان لانے والے بہت ہى كم تھے_

۲_ قوم نوحعليه‌السلام كے ايك گروہ نے حضرت نوحعليه‌السلام كى رسالت كى تصديق كى اور ان كے پيغامات كو قبول كيا_

فكذبوه فانجينه والذين معه

جملہ ''أغرقنا الذين كذبوا ...'' اس بات پر دلالت كرتاہے كہ''الذين معه'' سے مراد ، آيات الہى پر ايمان لانے والے لوگ ہيں _

۳_ خداوند متعال نے حضرت نوحعليه‌السلام اور ان كے ساتھيوں كو كشتى كے ذريعے غرق ہونے سے بچا ليا_

۶۱

فا نجينه والذين معه فى الفلك و أغرقنا الذين كذبوا

۴_ رسالت نوحعليه‌السلام پر ايمان لانے والے لوگ، كشتى نجات ميں حضرت نوحعليه‌السلام كے ساتھ تھے_

فا نجينه والذين معه فى الفلك

۵_ خداوند متعال نے قوم نوحعليه‌السلام كو اپنى آيات كے جھٹلانے كى وجہ سے پانى ميں غرق كركے ہلاك كرديا_

وأغرقنا الذين كذبوا بآياتنا

۶_ آيات الہى كو جھٹلانے والوں كيلئے دنيوى عذاب ميں مبتلا ہونے كا خطرہ موجود ہے_و أغرقنا الذين كذبوا بأياتنا

۷_ حضرت نوحعليه‌السلام كى پيغمبرى اور ان كى طرف سے پيش كيئے گئے معارف ،آيات خدا ميں سے ہيں _

فكذبوه ...و أغرقنا الذين كذبوا بأياتنا

۸_ قدرتى عوامل كى كاركردگي،خدا كے ارادے كے مطابق اور اس كے اختيار ميں ہے_

فا نجينه ...و أغرقنا الذين كذبوا

۹_ تاريخ بشر ميں رونما ہونے والى تبديلياں ،ارادہ الہى كے تحت ہيں _فا نجينه ...و أغرقنا الذين كذبوا

۱۰_ كشتي نجات ميں حضرت نوحعليه‌السلام كے ساتھ سفر كرنے والوں كا ايك گروہ، نہ مؤمنين ميں سے تھا اور نہ ہى آيات الہى كى تكذيب كرنے والوں ميں سے _فا نجينه والذين معه فى الفلك و أغرقنا الذين كذبوا بأياتنا

اس لحاظ سے كہ خدا نے نجات پانے والوں كى توصيف ميں يہ نہيں كہا كہ وہ اہل ايمان تھے مثلاً يہ نہيں فرمايا ''والذين آمنوا'' لہذا كہا جا سكتاہے كہ كشتى ميں سوار حضرت نوحعليه‌السلام كے ساتھيوں ميں سے بعض ايمان نہيں ركھتے تھے چنانچہ جملہ ''وأغرقنا ...'' سے يہ بھى سمجھا جاتا ہے كہ انہوں نے تكذيب بھى نہيں كي_

۱۱_ قوم نوحعليه‌السلام كى تكذيب كرنے والے لوگ ،عقل كے اندھے تھے_إنهم كانوا قوماً عمين

كلمہ ''عمين''، ''عمي'' كى جمع ہے اور بے بصيرت كے معنى ميں ہے_

۱۲_ قوم نوحعليه‌السلام كا بے بصيرت ہونا ہى ان كے آيات خدا كے انكار كا سبب تھا_

كذبوا بايا تنا انهم كانوا قوماً عمين

۱۳_ آيات الہى سے انكار كا سبب ،منكرين كى كم فہمى تھى نہ يہ كہ آيات الہى ميں ابہام تھا_

كذبوا بايا تنا انهم كانوا قوماً عمين

۶۲

۱۴_ انبياءعليه‌السلام اور ان كى رسالت كى تصديق ، بصيرت اور صحيح فكر كى علامت ہے_

كذبوا بايا تنا إنهم كانوا قوماً عمين

آيات خدا: ۷آيات خدا كو جھٹلانے والوں كى كم فہمى ۱۱;آيات خدا كى تكذيب ۶;آيات خدا كى تكذيب كے اسباب ۱۲، ۱۳;آيات خدا كى تكذيب كا عذاب ۵;آيات خدا كى خاصيت ۱۳;آيات خدا كے جھٹلانے والوں پر عذاب ۶; آيات خدا كے منكرين كى بے بصيرتى ۱۳

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا ارادہ ۸، ۹;اللہ تعالى كى امداد ۳;اللہ تعالى كے افعال ۳

انبياء:مكذبين انبياء كا دنيوى عذاب ۵

ايمان:انبياء پر ايمان ۱۴;رسالت نوحعليه‌السلام پر ايمان ۲

بصيرت:بصيرت كى علامات ۱۴

بے بصيرت لوگ: ۱۱بے بصيرتي:بے بصيرتى كے آثار ۱۲، ۱۳

تاريخ:تاريخى تبديليوں كا سبب ۶

تعقل:صحيح تعقل كى علامات ۱۴

توحيد:تكذيب توحيد ۱

عذاب:دنيوى عذاب كے اسباب۶

عقيدہ:باطل عقيدہ ۱

قدرتى عوامل:قدرتى عوامل كى كاركردگى ۸

قوم نوح:قوم نوحعليه‌السلام كا غرق ہونا ۵;قوم نوحعليه‌السلام كى اكثريت ۱; قوم نوحعليه‌السلام كى بے بصيرتى ۱۱، ۱۲;قوم نوحعليه‌السلام كے مكذبين ۱۱;قوم نوحعليه‌السلام كے مؤمنين ۲; مؤمنين كى نجات ۳;مؤمنين كى ہلاكت ۵

قيامت:قيامت كى تكذيب ۱

نبوت:نبوت كى تكذيب ۱

۶۳

نوحعليه‌السلام :نوحعليه‌السلام پر ايمان لانے والے ۴;نوحعليه‌السلام كا قصہ ۱، ۲، ۳، ۴ ، ۵، ۱۰ ;نوحعليه‌السلام كى تعليمات ۷; نوح كى تكذيب ۱; نوحعليه‌السلام كى كشتى ۳، ۴، ۱۰;نوحعليه‌السلام كى نبوت ۷ ;نوحعليه‌السلام كي انسان تھے اور اپنى قوم سے محبت كرتے تھے اور يہ نجات ۳;نوحعليه‌السلام كے ہمسفر ۴، ۱۰

ہلاكت:غرق ہونے سے ہلاكت ۵

آیت ۶۵

( وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُوداً قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُواْ اللّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَـهٍ غَيْرُهُ أَفَلاَ تَتَّقُونَ )

اور ہم نے قوم عاد كى طرف ان كے بھائی ہود كو بھيجا تو انھوں نے كہا كہ اے قوم والو اللہ كى عبادت كرو اس كے علاوہ تمھارا دوسرا خدا نہيں ہے كيا تم ڈرتے نہيں ہو(۶۵)

۱_ہودعليه‌السلام ، خدا كے بھيجے ہوئے انبياء ميں سے تھے_لقد أرسلنا ...و إلى عاد أخاهم هوداً

''إلى عاد''، ''إلى قومہ'' پر عطف ہے اور ''أخاھم'' آيت ۵۹ ميں موجود كلمہء ''نوحاً'' پر معطوف ہے، يعني:''أرسلنا إلى عاد أخاهم هوداً' '_

۲_ہودعليه‌السلام كى رسالت ،قوم عاد تك ہى محدود تھي_و إلى عاد أخاهم هوداً

۳_ ہودعليه‌السلام اور قوم عاد كے درميان رشتہ دارى تھي_و إلى عاد ا خاهم هوداً

اس بات كى وضاحت كہ ہودعليه‌السلام ، قوم عاد كے بھائی تھے ميں اس مطلب كى طرف اشارہ پايا جاسكتاہے كہ آپ نبوت سے پہلے بھى ايك ہمدرداشارہ بھى پايا جا سكتاہے كہ آپ قوم عاد كے رشتہ دار تھے_

۴_ ہودعليه‌السلام ، لوگوں كے ساتھ محبت كرنے والے ايك ہمدرد پيغمبر تھے_و إلى عاد أخاهم هوداً قال يا قوم

۵_ ہودعليه‌السلام نے لوگوں كے قومى احساسات كو ابھارتے ہوئے اپنى دعوت كا آغاز كيا_قال يا قوم

۶_ خدائے يكتا كى پرستش كى دعوت، حضرت ہودعليه‌السلام كا اپنى قوم كيلئے سب سے پہلا اور اہم پيام تھا_

قال ياقوم اعبدوا اللّه

۶۴

۷_ وجود خدا كا اعتقاد تاريخ بشر ميں ہميشہ سے موجود رہاہے_يا قوم اعبدوا اللّه ما لكم من إله غيره

۸_ انسان ميں قديم زمانے سے عبادت كا جذبہ موجود رہاہے_يا قوم اعبدوا الله ما لكم من اله غيره

۹_ صرف خدا كى عبادت كى ضرورت اور اس كے سوا كسى معبود كے لائق عبادت نہ ہونے پر اعتقاد_

اعبدوا الله ما لكم من إله غيره

۱۰_ قوم عاد ، كے لوگ مشرك تھے_ما لكم من إله غيره

۱۱_ شرك كے ساتھ مبارزہ، حضرت ہودعليه‌السلام كے بنيادى فرائض ميں سے تھا_قال ياقوم اعبدوا اللّه ما لكم من إله غيره

۱۲_ توحيد عملى كى بنياد توحيد نظرى پر ہے_اعبدوا اللّه ما لكم من إله غيره

۱۳_ حضرت ہودعليه‌السلام ، اپنى قوم كو خدا كى عبادت سے دورى اور شرك آلودہ ميلانات سے پرہيز نہ كرنے كى وجہ سے عذاب الہى ميں گرفتار ہونے كے بارے ميں خبردار كرتے تھے_أفلا تتقون

''تتقون'' كا مصدر ''اتقاء'' ہے كہ جو كسى مشكل اور ناپسنديدہ چيز سے بچنے كيلئے آڑ پكڑنے كے معنى ميں آتاہے اور يہاں كے مورد كى مناسبت اور بعد والى آيات (جيسے آيت ۷۰) كى تائی د كى روشنى ميں مكروہ اور ناپسنديدہ سے مراد عذاب الہى ہے، يعني:أفلا تتقون عذاب اللّه _

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا عذاب ۱۳

اللہ تعالى كے رسول: ۱

انسان:انسان كى فطرت ۸

ايمان:خدا پر ايمان ۷

تبليغ:تبليغ كا انداز ۵; عواطف ۵

ترغيب:ترغيب كے عوامل ۵

توحيد:توحيد عبادى كو ترك كرنے كى سزا۱۳;توحيد عبادى كى اہميت ۹;توحيد عبادى كى دعوت ۶; توحيد عملى ۱۲;توحيد كى اقسام ۱۲;توحيد نظرى ۱۲

۶۵

جہان بيني:جہان بينى اور ائی ڈيا لوجى ۱۲

خدا شناسي:تاريخ ميں خدا شناسى ۷

شرك:شرك عبادى كا رد ۹;شرك كى سزا ،۱۳; شرك كے ساتھ مبارزہ ۱۱

عبادت:تاريخ ميں عبادت ۸;ترك عبادت كى سزا ،۱۳عبادت كا رجحان ۸

عذاب:عذاب سے نجات كے اسباب۱۳

قوم عاد:قوم عاد كا شرك ۱

مشركين: ۱۰

ہو دعليه‌السلام :ہودعليه‌السلام اور قوم عاد ۲، ۴;ہودعليه‌السلام كا قصہ ۳، ۴، ۵;ہودعليه‌السلام كى ابتدائی دعوت ۶;ہودعليه‌السلام كى تبليغ ۱۳;ہودعليه‌السلام كى تعليمات ۶;ہودعليه‌السلام كى دعوت ۵;ہودعليه‌السلام كى دلسوزى ۴;ہودعليه‌السلام كى رسالت كا داءرہ عمل ۲;ہودعليه‌السلام كى قوم عاد كے ساتھ قرابت داري۳; ہودعليه‌السلام كى محبت ۴;ہودعليه‌السلام كى مسؤوليت ۱۱;ہودعليه‌السلام كى نبوت ۱; ہودعليه‌السلام كى نواہى ۱۳; ہودعليه‌السلام كے فضائل ۴

آیت ۶۶

( قَالَ الْمَلأُ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِن قَوْمِهِ إِنَّا لَنَرَاكَ فِي سَفَاهَةٍ وِإِنَّا لَنَظُنُّكَ مِنَ الْكَاذِبِينَ )

قوم ميں سے كفر اختيار كرنے والے رؤسا نے كہا كہ ہم تم كو حماقت ميں مبتلا ديكھ رہے ہيں اور ہمارے خيلا ميں تم جھوٹوں ميں سے ہو(۶۶)

۱_ قوم ہودعليه‌السلام كے بڑے لوگوں ميں سے ايك گروہ، حضرت ہودعليه‌السلام پر ايمان لايا اور دوسرے گروہ نے آپعليه‌السلام كى رسالت سے انكار كرتے ہوئے آپعليه‌السلام كے مقابلے ميں محاذ قائم كرليا_قال الملأ الذين كفروا من قومه

۲_ قوم ہودعليه‌السلام كے كفر پيشہ سرداروں نے آپعليه‌السلام پر حماقت اور دروغ گوئي كا بہتان باندھا_

قال الملأ الذين كفروا ...إنا لنرىك فى سفاهة

۶۶

و إنَّا لنظنك من الكذبين

۳_ قوم ہود كے كفر پيشہ لوگوں كى نظر ميں شرك سے پاك توحيدى فكر، احمقانہ اور نامعقول تھي_

قال الملأ الذين كفروا من قومه إنَّا لنرى ك فى سفاهة

۴_ قوم ہودعليه‌السلام كے كافروں كى طرف سے حضرت ہودعليه‌السلام كى تكذيب، حدس و گمان پر مبتنى تھى نہ كہ علم و يقين پر*_

و إنا لنظنك من الكذبين

۵_ قوم عاد كى طرف حضرت ہودعليه‌السلام سے پہلے بھى كئي پيغمبر مبعوث ہوئے_قال الملأ الذين كفروا ...انا لنظنك من الكذبين

كلمہ ''الكذبين'' ميں ''ال'' عہديہ ہوسكتاہے بنابراين ''الكذبين'' سے قوم عاد كى مراد وہ پيغمبر ہيں كہ جو حضرت ہودعليه‌السلام سے قبل مبعوث ہوئے اور لوگوں كى طرف سے مورد تكذيب قرار پائے اور ان كے ہاں جھوٹ بولنے والے كے عنوان سے معروف ہوئے_ چنانچہ ''ال'' جنس كيلئے بھى ہوسكتاہے كہ اس صورت ميں ''الكذبين'' ميں كسى خاص گروہ كى طرف اشارہ نہيں ہوگا_ مندرجہ بالا مفہوم پہلے احتمال كى بناء پر اخذ كيا گيا ہے_

انبياء:ہودعليه‌السلام سے پہلے كے انبياء ۵

تہمت:حماقت كى تہمت ۲;جھوٹ بولنے كى تہمت ۲

شرك:شرك سے پاكيزگى ۳

ظن:ظن كى قدر و قيمت ۴

عقيدہ:توحيد كا عقيدہ ۳

عمل:احمقانہ عمل ۳

قدر و قيمت:قدر و قيمت كا معيار ۳

قوم عاد:قوم عاد كے انبياء ۵;قوم عاد كے سردار ۵;قوم عاد كے عقيدہ كے مبانى ۴;قوم عاد كے كافروں كا عقيدہ ۱;قوم عاد كے مؤمن سردار، ۱

ہودعليه‌السلام :ہودعليه‌السلام پر تہمت ۲;ھودعليه‌السلام كا قصّہ ۱، ۲، ۴;ہودعليه‌السلام كى تكذيب ۱، ۴;ہودعليه‌السلام كے خلاف مبارزہ ۱

۶۷

آیت ۶۷

( قَالَ يَا قَوْمِ لَيْسَ بِي سَفَاهَةٌ وَلَكِنِّي رَسُولٌ مِّن رَّبِّ الْعَالَمِينَ )

انھوں نے جواب ديا كہ مجھ ميں حماقت نہيں ہے بلكہ ميں رب العالمين كى طرف سے فرستادہ رسول ہوں (۶۷)

۱_ حضرت ہودعليه‌السلام نے ايك محبت آميز جواب كے ذريعے اپنے آپ كو ہر طرح كى حماقت اور دروغ گوئي سے مبّرا قرار ديا_قال ياقوم ليس بى سفاهة و لكنى رسول من رب العلمين

۲_ حضرت ہودعليه‌السلام ، خدا كے ايك رسول تھے_و لكنى رسول من رب العلمين

۳_ حضرت ہودعليه‌السلام نے اپنى الہى رسالت كا حوالہ ديتے ہوئے اپنے آپ كو ہر طرح كى سفاہت اور حماقت سے مبّرا قرار ديا_قال ياقوم ليس بى سفاهة و لكنى رسول من رب العلمين

۴_ حضرت ہودعليه‌السلام اور تمام انبيائے الہى ہر طرح كى حماقت اور كم عقلى سے مبرا ہيں _قال ياقوم ليس بى سفاهة

حضرت ہودعليه‌السلام نے سفاہت سے اپنى پاكيزگى كى وجہ بيان كرنے كيلئے جملہ''و لكنى رسول '' استعمال كيا تا كہ اس نكتہ كى طرف توجہ دلائی جائیے كہ خدا كے رسولوں ميں سفاہت ممكن نہيں ہے_

۵_ مبلغين دين كو لوگوں كا ہمدرد اور معارف الہى كى تبليغ ميں صابر ہونا چاہيئے_قال ياقوم ليس بى سفاهة

۶_ مبلغين دين كو ناروا تہمتوں كے مقابلے ميں اپنا دفاع كرنا چاہيئے_

قال ياقوم ليس بى سفاهة و لكنى رسول من رب العالمين

۷_ جہان ہستي، متعدد عوالم سے تشكيل پايا ہے_رب العلمين

۸_ خداوند متعال، پورى كائنات كا پرودرگار اور مدبّر

۶۸

ہے_رب العلمين

۹_ پيغمبروں كى رسالت كا سرچشمہ پورى كائنات پر خدا كى ربوبيت ہے_و لكنى رسول من رب العلمين

ارسال رسل كے بارے ميں خداوند كى صفات ميں سے'' رب العالمين'' كى صفت كا انتخاب اس نكتہ كى طرف اشارہ كرتاہے كہ پيغمبروں كى رسالت، ربوبيت خدا كے ساتھ مربوط ہے_

آفرينش:آفرينش كى تدبير ۸;عوامل آفرينش ۷

اللہ تعالى :اللہ تعالى كى تدبير ۸;اللہ تعالى كى ربوبيت ۸، ۹

اللہ تعالى كے رسول: ۲

انبياء:انبياء اور سفاہت ۴;انبياء كا منزا ہونا ۴;انبياء كى رسالت ۹

تبليغ:تبليغ ميں ہمدردي; تبليغ ميں صبر ۵

تہمت:تہمت سے دفاع ۶

خود:خود كا دفاع ۱، ۳، ۶

دين:دين كى تبليغ ۵;مبلغين دين ۶

سفاہت:سفاہت سے پاكيزگى ۱، ۳، ۶

مبلغين:مبلغين كى ذمہ دارى ۶;مبلغين كى شرائط ۵

ہودعليه‌السلام :ہودعليه‌السلام كا قصہ ۱، ۲، ۳ ;ہودعليه‌السلام كى پاكيزگى ۱، ۳، ۴;ہودعليه‌السلام كى مہربانى ۱;ہودعليه‌السلام كى نبوت ۲، ۳

ہودعليه‌السلام كے مقامات ۲، ۳

۶۹

آیت ۶۸

( أُبَلِّغُكُمْ رِسَالاتِ رَبِّي وَأَنَاْ لَكُمْ نَاصِحٌ أَمِينٌ )

ميں تم تك اپنے رب كے پيغامات پہنچاتا ہوں اور تمھارے لئے ايك امانتدار ناصح ہوں (۶۸)

۱_ حضرت ہودعليه‌السلام نے قوم عاد كے جواب ميں اپنے آپ كو پيغامات خدا كا مبلّغ، لوگوں كا خيرخواہ اور ايك امين اور قابل اطمينان فرد كہا_أبلغكم رسلات ربى و أنا لكم ناصح أمين

۲_ حضرت ہودعليه‌السلام ، پيام الہى كے مبلغ تھے نہ كہ اپنے ذاتى نظريات كو بيان كرنے والے_أبلغكم رسلات ربي

۳_ حضرت ہودعليه‌السلام ، متعدد پيغامات كے حامل، خدا كے پيغمبر تھے_أبلغكم رسلات ربي

۴_ حضرت ہودعليه‌السلام نے رسالت الہى كى تبليغ كى راہ ميں اپنى استقامت كے بارے ميں لوگوں كو آگاہ كرديا_

أبلغكم رسلات ربي

۵_ حضرت ہودعليه‌السلام كاخدا كى ربوبيت كے بارے ميں اعتقاد، رسالت الہى كى راہ تبليغ ميں آپ كى استقامت كا باعث تھا_و لكنى رسول من رب العلمين، أبلغكم رسلات ربي

۶_ حضرت ہودعليه‌السلام كى خيرخواہى ،محض لوگوں كے منافع كيلئے تھى نہ اپنے ذاتى مفاد كيلئے_و أنا لكم ناصح أمين

''لكم''كے ''لام'' ميں حضرت ہودعليه‌السلام كى خيرخواہى كے خالص ہونے كى طرف اشارہ ہے_

۷_ لوگوں تك رسالت الہى كا ابلاغ، اُن كيلئے حضرت ہودعليه‌السلام كى خيرخواہى اور امانتدارى كا ايك جلوہ ہے_

أبلغكم رسلات ربى و أنا لكم ناصح أمين

۸_ حضرت ہودعليه‌السلام اپنى قوم كے درميان امانت دار اور خيرخواہ كے عنوان سے مشہور تھے_

أبلغكم ...و أنا لكم ناصح أمين

۷۰

تبليغ رسالت كو فعل ''أبلغكم'' كى صورت ميں بيان كرنے كے مقابلے ميں كلمات ''ناصح'' اور ''أمين'' كو بصورت وصف لانے ميں اس نكتہ كى طرف اشارہ پايا جا سكتاہے كہ ہود كى خير خواہى اور نيكوكارى حضرت ہودعليه‌السلام كے زمانہ رسالت كے ساتھ ہى مخصوص نہ تھى بلكہ اس سے پہلے بھى آپ ان اوصاف ميں شہرت ركھتے تھے_

۹_ انبيائے الہى اپنى امتوں كے خيرخواہ، امين اور نيك كردار انسان ہوتے ہيں _و لكنى رسول ...و أنا لكم ناصح أمين

۱۰_ مبلغين دين كو لوگوں كا خيرخواہ ہونا چاہيے اور اپنى اس خير خواہى كو ذاتى منافع كے ساتھ ملانا نہيں چاہيئے_

أبلغكم رسلات ربى و أنا لكم ناصح أمين

۱۱_ اديان الہى ميں خيرخواہى اور امانتداري، اعلى اقدار ميں سے ہيں _و أنا لكم ناصح أمين

۱۲_ الہى فرائض انجام دينے كے سلسلہ ميں اپنى نيك صفات بيان كرنا ايك مناسب اور پسنديدہ امر ہے_

أبلغكم رسلات ربى و أنا لكم ناصح أمين

۱۳_قال سفيان: قلت لابى عبداللّه عليه‌السلام : يجوز أن يزكى الرجل نفسه؟ قال: نعم، اذا إضطرا اليه اما سمعت ...قول العبد الصالح ''و أنا لكم ناصح أمين'' (۱)

سفيان كہتے ہیں كہ ميں نے امام صادقعليه‌السلام سے عرض كي: كيا مناسب ہے كہ انسان اپنے آپ كو پسنديدہ صفات كے ساتھ توصيف كرے؟ آپ نے فرمايا ہاں ، اس صورت ميں كہ جب ايسے كام كيلئے ناچار ہو_ كيا تم نے خدا كے عبد صالح (حضرت ہودعليه‌السلام ) كى بات نہيں سنى كہ انہوں نے فرمايا ''ميں تمھارا خيرخواہ اور امين ہوں ''_

اديان:اديان ميں خيرخواہى ۱۱;اديان ميں صداقت ۱۱

اقدار: ۱۱

اللہ تعالى كے رسول: ۳

انبياء:انبياء كى امانتدارى ۹;انبياء كى خيرخواہى ۹;انبياء كى صداقت۹; انبياء كے فضائل ۹

تبليغ:تبليغ ميں استقامت ۴;تبليغ ميں استقامت كے عوامل ۵

خودثنائی :خودثنائی كا جائز ہونا ۱۲;خود ثنائی كے احكام ۱۲

____________________

۱)تفسير عياشى ج/۲ ص ۱۸۱ حديث ۴۰، نور الثقلين ج/۲ ص ۴۴ حديث ۱۷۵_

۷۱

خيرخواہي:خيرخواہى كى قدر و قيمت ۱۱;خير خواہى كى مشہورى ۸

دين:تبليغ دين ۲، ۷;مبلغين دين ۱، ۲، ۱۰

صداقت:صداقت كى قدر و قيمت ۱۱

عقيدہ:ربوبيت خدا كا عقيدہ ۵;عقيدہ كے آثار ۵

عمومى افكار:عمومى افكار كى اہميت ۸

عوام:عوام كے منافع ۶

فريضہ:فريضہ پر عمل كا سبب ۵

مبلغين:مبلغين كى خيرخواہى ۱۰;مبلغين كى ذمہ دارى ۱۰; مبلغين كى شرائط ۱۰

ہودعليه‌السلام :ہودعليه‌السلام اور قوم عاد، ۱;ہودعليه‌السلام كا عقيدہ ۵;ہودعليه‌السلام كا قصہ ۱، ۴; ہودعليه‌السلام كى استقامت۴;ہودعليه‌السلام كى امانتدارى ۱; ہودعليه‌السلام كى تبليغ ۱، ۲، ۴ ;ہودعليه‌السلام كى خيرخواہى ۱، ۶، ۷، ۸;ہودعليه‌السلام كى ذمہ دارى كا داءرہ ۲;ہودعليه‌السلام كى رسالت كا متعدد ہونا ۳; ہودعليه‌السلام كى صداقت ۸، ۷;ھودعليه‌السلام كى نبوت ۳; ہودعليه‌السلام كے فضائل ۱، ۴، ۵، ۶، ۷، ۸ ;ہودعليه‌السلام كے مقامات۳

آیت ۶۹

( أَوَعَجِبْتُمْ أَن جَاءكُمْ ذِكْرٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَلَى رَجُلٍ مِّنكُمْ لِيُنذِرَكُمْ وَاذكُرُواْ إِذْ جَعَلَكُمْ خُلَفَاء مِن بَعْدِ قَوْمِ نُوحٍ وَزَادَكُمْ فِي الْخَلْقِ بَسْطَةً فَاذْكُرُواْ آلاء اللّهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ )

كيا تم لوگوں كو اس بات پر تعجب ہے كہ تم تك ذكر خدا تمھارے ہى كسى آدمى كے ذريعہ آجائیے تا كہ وہ تمھيں ڈرائے اور ياد كرو كہ تم كو اس نے قوم نوح كے بعد زمين ميں جانشين بنايا ہے اور مخلوقات ميں وسعت عطا كى ہے لہذا تم اللہ كى نعمتوں كو ياد كرو كہ شايد اسى طرح فلاح اور نجات پا جاؤ(۶۹)

۱_ قوم ہودعليه‌السلام كى نظر ميں رسالت كيلئے كسى بشر كى بعثت كاعجيب اور نامعقول ہونا_

۷۲

أو عجبتم أن جاء كم ذكر من ربكم على رجل منكم

۲_ قوم عاد نے كسى بشر كيلئے پيغمبرى كو نامعقول شمار كرنے كى وجہ سے حضرت ہودعليه‌السلام كى رسالت كا انكار كيا_

أنا لنرى ك فى سفاهة ...أو عجبتم أن جاء كم ذكر من ربكم على رجل منكم

۳_ قوم عاد كے گمان ميں حضرت ہودعليه‌السلام كى نبوت كا دعوى ان كى سفاہت كى علامت تھا_

إنا لنرى ك فى سفاهة ...أو عجبتم أن جائكم ذكر من ربكم على رجل منكم

۴_ انبيائے الہي، خود لوگوں كے طبقے ميں سے ہى ہوتے ہيں _أن جاء كم ذكر من ربكم على رجل منكم

۵_ انبيائے الہي، لوگوں تك دين اور معارف الہى پہنچانے كا ذريعہ ہوتے ہيں _أو عجبتم أن جاء كم ذكر من ربكم

۶_ معارف الہى ايسى تعليمات ہيں كہ جنہيں ہميشہ ذہن ميں ركھنا چاہيئے_ان جاء كم ذكر من ربكم

''ذكر'' اس علم و معرفت كو كہتے ہيں كہ جسے آدمى اپنے ذہن ميں حاضر ركھتاہے اور اس سے غافل نہيں ہوتا_ معارف الہى كو اس اعتبار سے ذكر كہا جاتاہے كہ انسان كو چاہيے كہ انہيں سيكھے اور ہميشہ ذہن ميں ركھے_

۷_ دين اور معارف الہى كا سرچشمہ خداوند متعال كا مقام ربوبى ہے اور يہ انسان كے رشد اور تكامل كيلئے ہوتے ہيں _

أن جائكم ذكر من ربكم

۸_ عذاب الہى سے ڈرانا ،حضرت ہودعليه‌السلام كى رسالت كے اہم مقاصد ميں سے تھا_أن جاء كم ذكر من ربكم على رجل منكم لينذركم

۹_ انبياء كے ذريعے لوگوں كو عذاب الہى سے ڈرانا معارف الہى اور دين كے نزول كے اہداف ميں سے ہے_

أن جاء كم ذكر من ربكم على رجل منكم لينذركم

۱۰_ قوم نوحعليه‌السلام كى ہلاكت كے بعد قوم عاد پہلا انسانى معاشرہ تھا_اذكروا إذ جعلكم خلفاء من بعد قوم نوح

۱۱_ قوم نوحعليه‌السلام كى ہلاكت كے بعد ان كے جانشين كے عنوان سے قوم عاد كى تشكيل اس قوم كيلئے خدا كى ايك نعمت ہے_

۷۳

إذ جعلكم خلفاء من بعد قوم نوح

۱۲_ نسل بشر كى تاريخى اور اجتماعى تبديلياں مشيّت الہى كے تحت رونما ہوتى ہيں _و اذكروا إذ جعلكم

۱۳_ قوم عادكے لوگ، دوسرى اقوام كے مقابلے ميں زيادہ قوى اور بڑے بڑے جسم و جُثے كے مالك تھے_

و زادكم فى الخلق بصطة

۱۴_ قوم عاد كا قوى جسموں سے بہرہ مند ہونا ان كيلئے خدا كى نعمت تھا_و اذكرو إذ ...زادكم فى الخلق بصطة

۱۵_ انسان كے بدن اور جسمانى قوت ميں طوفان نوحعليه‌السلام كے بعد تكامل ايجاد ہونا_*

من بعد قوم نوح و زادكم فى الخلق بصطة

۱۶_ حضرت ہودعليه‌السلام نے اپنى قوم ميں رستگارى كا محرك ايجاد كرنے كيلئے انہيں خدا كى دو بڑى نعمتوں (قوم نوح كى جانشينى اور حيرت انگيز قوت سے بہرہ مند ہونے) كى ياد آورى كى دعوت دى _و اذكروا إذ جعلكم خلفاء من بعد قوم نوح ...لعلكم تفلحون

۱۷_ طاقتور قوموں اور معاشروں كو چاہيے كہ وہ اپنى توانائی اور قوت كو ايك خداداد نعمت سمجھيں اور ہميشہ اس مطلب كى طرف متوجہ رہيں _اذ كروا إذ جعلكم ...و زادكم فى الخلق بصطة

۱۸_ حضرت ہودعليه‌السلام نے اپنے لوگوں سے چاہا كہ وہ ہميشہ خدا كى نعمات كى طرف متوجہ رہيں _

فاذكرواء الاء اللّه

۱۹_ خدا كى نعمات كى طرف لوگوں كى توجہ مبذول كرانا حضرت ہودعليه‌السلام كى ايك تبليغى اور ہدايتى روش تھي_

فاذكروا ء الاء اللّه

۲۰_ مبلغين دين، نعمات الہى كى طرف لوگوں كى توجہ مبذول كرانے كے ذمہ دار ہيں _

و اذكروا ...فاذكروا ء الاء اللّه

۲۱_ نعمات الہى كى يادآورى انسان كى خدا كى طرف توجہ اور رستگارى كى دستيابى ميں تاثير ركھتى ہے_

فاذكروا ء الاء اللّه لعلكم تفلحون

۲۲_ انبياء كى راہنمائی اور ان كے انذار كو قبول كرنا انسان كے فلاح و رستگارى تك پہنچنے كا باعث ہے_

لينذركم ...فاذكروا ء الاء اللّه لعلكم تفلحون

۲۳_قال ابوجعفر عليه‌السلام : كانوا كأنهم النخل

۷۴

الطوال و كان الرجل منهم ينحت الجبل بيده فيهدم منه قطعة (۱)

امام باقرعليه‌السلام نے فرمايا ہے كہ قوم عاد كے لوگ كھجور كے لمبے درختوں كى مانند لمبے قد كے مالك تھے ان كا كوئي مرد پہاڑ كو اپنے ہاتھ سے تراش ليتا اور اس سے قطعہ جدا كر ليتا تھا_

اجتماعى تبديلياں :اجتماعى تبديليوں كا منشاء ۱۲

اللہ تعالى :اللہ تعالى كا ارادہ ۱۲;اللہ تعالى كا عذاب ۹;اللہ تعالى كى ربوبيت ۷;اللہ تعالى كى طرف رغبت كا باعث ۲۱;اللہ تعالى كى نعمات ۱۱، ۱۴;اللہ تعالى كے افعال ۱۲

امتيں :امتوں كى ذمہ دارى ۱۷

امور:نامعقول امور ۱، ۲

انبياء:انبياء كا طبقہ ۴;انبياء كا كردار ۵، ۹;انبياء كے انذار ۲۲

انذار:انذار قبول كرنے كے آثار ۲۲;عذاب سے انذار ۸، ۹

انسان:انسان كا جسمانى تكامل ۱۵;انسان ميں جسمانى تبديلياں ۱۵;انسانوں ميں تبديلياں (حضرت نوح كے بعد) ۱۵

تاريخ:تاريخى تبديليوں كا منشاء ۱۲

تبليغ:تبليغ كا انداز ۱۹

جہان بيني:جہان بينى توحيدى ۱۲

دين:تعليمات دين كى اہميت ۶;دين كا منشاء ۷;دين كى حكمت ۶، ۷;مبلغين دين ۵;مبلغين دين كى ذمہ دارى ۲۰

ذكر:تعليمات دين كا ذكر ۶;ذكرنعمت كے آثار ۲۱;نعمات خدا كا ذكر ۱۶، ۱۷، ۱۸، ۱۹، ۲۰

رستگاري:رستگارى كے اسباب ۱۶، ۲۱، ۲۲

رشد:

____________________

۱) تفسير تبيان ج/۴، نور الثقلين ج/۲ ص ۴۴ ح/۱۷۶_

۷۵

رشد كے عوامل ۷

قدرت:قدرت كا منشاء ۱۷

قوم عاد:قوم عاد اور سفاہت ۳;قوم عاد اور نبوت بشر ۱، ۲;قوم عاد اور نبوت ھودعليه‌السلام ۳;قوم عاد اور ھودعليه‌السلام ۲;قوم عاد كا عقيدہ ۱،۲،۳ ;قوم عاد كى تاريخ ۱۰، ۱۱;قوم عاد كى تشكيل ۱۱;قوم عاد كى جسمانى صفات ۱۳، ۱۴;قوم عاد كى جسمانى طاقت ۱۳، ۱۴، ۱۶;قوم عاد كى نعمات ۱۱، ۱۴;قوم عاد كے جسم ۱۳، ۱۷

قوم نوحعليه‌السلام :قوم نوحعليه‌السلام كى نابودى ۱۱ ;قوم نوحعليه‌السلام كى ہلاكت ۱۰;

قوم نوحعليه‌السلام كے جانشين ۱۱، ۱۶

لوگ:لوگوں كو ڈرانا ۹، ۸

معاشرہ :نوحعليه‌السلام كے بعد كا معاشرہ ۱۰

ہدايت:روش ہدايت ۱۹

ہودعليه‌السلام :تعليمات ہودعليه‌السلام ۱۸;دعوت ہودعليه‌السلام ۱۶، ۱۸، ۱۹ ; رسالت ہودعليه‌السلام كے اہداف ۸، ۱۸;نبوت ہودعليه‌السلام كى تكذيب كے عوامل ۲;ہودعليه‌السلام كا قصّہ ۳، ۱۶

آیت ۷۰

( قَالُواْ أَجِئْتَنَا لِنَعْبُدَ اللّهَ وَحْدَهُ وَنَذَرَ مَا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُنَا فَأْتِنَا بِمَا تَعِدُنَا إِن كُنتَ مِنَ الصَّادِقِينَ )

ان لوگوں نے كہا كہ كيا آپ يہ پيغام لائے ہيں كہ ہم صرف ايك خدا كى عبادت كريں اور جن كى ہمارے آباء و اجداد عبادت كرتے تھے ان سب كو چھوڑ ديں تو آپ اپنے وعدہ و وعيد كو لے كر آيئےگر اپنى بات ميں سچّے ہيں (۷۰)

۱_ حضرت ہودعليه‌السلام نے خدا كى جانب سے سپرد كى گئي اپنى ماموريت كو ابلاغ كرتے ہوئے لوگوں كو توحيد اور

عبادت خدا اختيار كرنے كے ساتھ ساتھ جھوٹے معبودوں كى پوجا ترك كرنے كى دعوت دي_

۷۶

أجئتنا لنعبد اللّه وحده و نذر ما كان يعبد ا باؤنا

۲_ قوم عاد، حضرت ہودعليه‌السلام كے لئے خدا كى جانب سے سپردكى گئي اُس رسالت پر اعتقاد نہيں ركتے تھے جو دعوت توحيد اور شرك كے خلاف قيام پر مشتمل تھي_أجئتنا لنعبد اللّه وحده

جملہ ''أجئتنا ...'' ميں استفہام انكار ،ابطالى ہے يعنى اس پر دلالت كرتاہے كہ جو كچھ مورد استفہام واقع ہوا ہے (دعوت توحيد كيلئے ہودعليه‌السلام كى ماموريت) وہ بے اساس ہے اور اس كا مدعى (حضرت ہودعليه‌السلام ) جھوٹا ہے_

۳_ قوم عاد كے گمان كے مطابق يكتاپرستى اور توحيدى ميلان ،سفاہت اور كم عقلى تھي_

إنا لنرى ك فى سفاهة ...أجئتنا لنعبد اللّه وحده

جملہ ''أجئتنا ...'بيان كرتا ہے كہ قوم عاد حضرت ہودعليه‌السلام كو كم عقل سمجھتے تھے _

۴_ قوم ہودعليه‌السلام كے آباء و اجداد جھوٹے معبودوں كى پرستش كرنے والے مُشرك لوگ تھے_و نذر ما كان يعبد ء اباؤنا

۵_ قوم ہودعليه‌السلام كيلئے اپنے آباء و اجداد كے معبود ہى قابل قبول تھے_و نذر ما كان يعبد ء اباؤنا

۶_ قوم عاد كے لوگ جھوٹے معبودوں پر اعتقاد اور ان كى پرستش كو ضرورى سمجھنے كے ساتھ ساتھ خدا كے بھى معتقد تھے اور اس كى پرستش بھى كرتے تھے_أجئتنا لنعبد اللّه وحده و نذر ما كان يعبد ئاباؤنا

۷_ آباء و اجداد كى تقليد اور گزشتہ لوگوں كى رسوم كى پاسداري، قوم عاد كيلئے جھوٹے معبودوں كى پرستش اور ہودعليه‌السلام سے ان كى مخالفت كا باعث تھي_قالوا ...و نذر ما كان يعبد ء اباؤنا

۸_ قومى رسم و رواج كى مخالفت قوم عاد كے گمان ميں سفاہت اور كم عقلى شمار ہوتى تھي_

انا لنرى ك فى سفاهة ...و نذر ما كان يعبد ء اباؤنا

۹_ حضرت ہودعليه‌السلام نے اپنى قوم كے لوگوں كو خدائے يكتا كى پرستش نہ كرنے اور شرك پر ڈٹے رہنے كى صورت ميں عذاب الہى كى دھمكى دي_فأتنا بما تعدنا إن كنت من الصدقين

۱۰_ قوم عاد كو حضرت ہودعليه‌السلام كى صداقت كا يقين نہ تھا_

فأتنا ...إن كنت من الصدقين

۱۱_ قوم عاد نے حضرت ہودعليه‌السلام كى صداقت پر يقين نہ كرنے كى وجہ سے يہ چاہا كہ حضرت ہودعليه‌السلام اپنى دھمكيوں كو عملى جامہ پہنائیں _فأتنا بما تعدنا إن كنت من الصدقين

۷۷

۱۲_ قوم عاد، ہودعليه‌السلام كى دعوت توحيدى كے مقابلہ ميں انتہائی مغرور، متعصب اور ضدى لوگ تھے_

فأتنا بما تعدنا إن كنت من الصدقين

آباؤ اجداد:آباؤ اجداد كى تقليد ۵، ۷

امور:نامعقول امور ۳، ۸

باطل معبود:باطل معبودوں سے اجتناب ۱

ترغيب :ترغيب كے عوامل ۷

توحيد:توحيد عبادى سے روگردانى كى سزا، ۹;دعوت توحيد ۱،۳، ۲ ۱

رسوم پرستي:رسوم پرستى كے ساتھ مبارزہ ۸

رشد:رشد كے موانع ۷

شرك:شرك كے آثار ۹;شرك كے ساتھ مبارزہ ۲

عبادت:عبادت كى دعوت ۱

عذاب:عذاب كى دھمكى ۹

قوم عاد:قوم عاد اور توحيد عبادى ۳;قوم عاد اور سفاہت ۸، ۳;قوم عاد اور نبوت ھودعليه‌السلام ۲;قوم عاد اور ھودعليه‌السلام ۱۰،۱۱ قوم عاد كا تعصب ۱۲;قوم عاد كا تكبر ۱۲;قوم عاد كا شرك ۶;قوم عاد كا عقيدہ ۳، ۵، ۶، ۸، ۱۰، ۱۱;قوم عاد كو انتباہ ۹;قوم عاد كى تاريخ ۴، ۶، ۷، ۱۲; قوم عاد كى خواہشات ۱۱;قوم عاد كى رسوم پرستى ۷ ;قوم عاد كى صفات ۱۲;قوم عاد كى عبادت ۶;قوم عاد كى ہٹ دھرمى ۱۲;قوم عاد كے آباء و اجداد ۵;قوم عاد كے آباء و اجداد كا شرك ۴;قوم عاد كے شرك كا باعث ۷;قوم عاد كے معبود ۴، ۵، ۶، ۷قومى رسوم:قومى رسوم كى مخالفت ۸

مشركين: ۴

ہودعليه‌السلام :دعوت ہودعليه‌السلام ۱۲، ۱;رسالت ہودعليه‌السلام ۱;صداقت ہودعليه‌السلام ۱۱، ۱۰;نبوت ہودعليه‌السلام كے منكرين ۲;ہودعليه‌السلام كا قصّہ ۱۱، ۷، ۱;ہودعليه‌السلام كى تعليمات ;ہودعليه‌السلام كے ساتھ مبارزہ ۷; ہودعليه‌السلام كى دھمكي۹

۷۸

آیت ۷۱

( قَالَ قَدْ وَقَعَ عَلَيْكُم مِّن رَّبِّكُمْ رِجْسٌ وَغَضَبٌ أَتُجَادِلُونَنِي فِي أَسْمَاء سَمَّيْتُمُوهَا أَنتُمْ وَآبَآؤكُم مَّا نَزَّلَ اللّهُ بِهَا مِن سُلْطَانٍ فَانتَظِرُواْ إِنِّي مَعَكُم مِّنَ الْمُنتَظِرِينَ )

انھوں نے جواب ديا كہ تمھارے اوپر پروردگار كى طرف سے عذاب اور غضب طے ہوچكا ہے_ كيا تم مجھ سے ان ناموں كے بارے ميں جھگڑا كرتے ہو جو تم نے اور تمھارے بزرگوں نے خود طے كر لئے ہيں اور خدا نے ان كے بارے ميں كوئي برہان نازل نہيں كيا ہے تو اب تم عذاب كا انتظار كرو ميں بھى تمھارے ساتھ انتظار كرنے والوں ميں ہوں (۷۱)

۱_ خداوند متعال نے قوم عاد كو ان كے شرك اور رسالت ہودعليه‌السلام كے انكار كے سبب، پليدى ميں گرفتار كرتے ہوئے ان پر غضب كيا_قال قد وقع عليكم من ربكم رجس و غضب

۲_ حضرت ہودعليه‌السلام نے قوم عاد كو عذاب كے بارے ميں دى گئي دھمكيوں پر يقين نہ كرنے كے جواب ميں عذاب (پليدى اور غضب خدا) كے اسباب مہيّا ہونے كے بارے ميں مطلع كيا_

فأتنا بما تعدنا ...قال قد وقع عليكم من ربكم رجس و غضب

۳_ رسالت انبياء كا انكار اور شرك، انسان كى پليدى اور غضب خدا كا مستحق ہونے كا موجب ہے_

قد وقع عليكم من ربكم رجس و غضب

۴_ حق قبول نہ كرنے والوں كو سزا دينا، انسانى معاشرے پر خدا كى ربوبيت كے ساتھ مربوط ہے_

قد وقع عليكم من ربكم رجس

۵_ لوگوں كو ان كے مناسب مقام كى طرف لے جانا ربوبيت خدا ہى كا ايك جلوہ ہے_

۷۹

قد وقع عليكم من ربكم رجس و غضب

۶_ قوم عاد كى پليدى اور بدبختي، اُن پر غضب خدا كا باعث ثابت ہوئي_قال قد وقع عليكم من ربكم رجس و غضب

كلمہ ''رجس'' كو كلمہ ''غضب'' سے پہلے ذكر كرنے ميں اس كے تقدم رتبى كى طرف اشارہ پايا جاتاہے_

۷_ قوم عاد كا پليدى ميں آلودہ ہونا، اور غضب خدا ميں گرفتار ہونا،ان كے توحيد كى طرف مائل ہونے اور رسالت ہودعليه‌السلام كى تصديق كرنے سے مانع تھا_قال قد وقع عليكم من ربكم رجس و غضب

مندرجہ بالا مفہوم كو اس بناء پر اخذ كيا گيا ہے كہ جب جملہ ''قد وقع ...'' قوم عاد كے كفر پر بمنزلہ دليل ہو، نہ يہ كہ توحيد اور رسالت سے ان كے انكار كيلئے نتيجہ كے طور پر لايا گيا ہو، يعنى حضرت ہودعليه‌السلام اس جملے كے ذريعے ان كے عناد كے سبب كى طرف اشارہ كرتے ہيں _

۸_ قوم ہودعليه‌السلام ، بيہودہ اسماء ، اپنے اور اپنے آباؤ اجداد كے گھڑے ہوئے خيالى معبودوں كى پرستش كرنے والے لوگ تھے_أتجدلوننى فى أسمآء سميتموها أنتم و اباؤكم

۹_ مشركين، خود ساختہ معبودوں كى پرستش اور باطل خداؤں پر اعتماد كرنے والے لوگ تھے_

أتجدلوننى فى أسمآء سميتموها أنتم و اباؤكم

۱۰_ حضرت ہود،عليه‌السلام قوم عاد كے ساتھ ان كے بے بنياد معبودوں كے بارے ميں مسلسل بحث كرتے تھے_

أتجدلوننى فى اسمآء سميتموها أنتم و اباوكم

۱۱_ حضرت ہودعليه‌السلام نے اپنى قوم كو جھوٹے معبودوں كے بارے ميں بحث و جدال سے سختى كے ساتھ منع كرديا_

اتجدلوننى فى اسمآء سميتموها انتم و اباؤكم

۱۲_ خداوند متعال نے كسى ائین ميں بھى اپنے سوا كسى معبود كى پرستش كا فرمان نہيں ديا_

ما نزل اللّه بها من سلطان

۱۳_ شرك كيلئے كوئي برہان اور دليل موجود نہيں _ما نزل اللّه بها من سلطان

۱۴_ انبياء كى طرف سے پيش كيئے گئے افكار اور عقائد حجت اور برہان پر مبنى ہوتے ہيں _ما نزل اللّه بها من سلطان

۱۵_ عقائد كے حجت اور برہان پر استوار ہونے كى ضرورت_ما نزل اللّه بها من سلطان

۸۰