مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)0%

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو) مؤلف:
زمرہ جات: ادعیہ اور زیارات کی کتابیں

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف: شیخ عباس بن محمد رضا قمی
زمرہ جات:

مشاہدے: 185923
ڈاؤنلوڈ: 11108

تبصرے:

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 170 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 185923 / ڈاؤنلوڈ: 11108
سائز سائز سائز
مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف:
اردو

(۱۲)دعا فرج حضرت حجت(عج)

کفعمی نے بلدالامین میں تحریرکیا ہے کہ یہ بھی حضرت حجت (عج)ہی کی دعا ہے:

اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنا تَوْفِیقَ الطّاعَةِ، وَبُعْدَ الْمَعْصِیَةِ، وَصِدْقَ النِّیَّةِ، وَعِرْفانَ الْحُرْمَةِ،

اے معبود توفیق دے ہمیں اطاعت کرنے، نافرمانی سے دور رہنے، نیت صاف رکھنے اور حرمتوں کو پہچاننے کی

وَأَکْرِمْنا بِالْهُدی وَالاسْتِقامَةِ، وَسَدِّدْ أَ لْسِنَتَنا بِالصَّوابِ وَالْحِکْمَةِ، وَامْلاََْ قُلُوبَنا

اور ہمیں راہ راست اور ثابت قدمی سے سرفراز فرما اور ہماری زبانوں کو خوبی و دانائی سے بولنے کی توفیق دے ہمارے دلوں

بِالْعِلْمِ وَالْمَعْرِفَةِ، وَطَهِّرْ بُطُونَنا مِنَ الْحَرامِ وَالشُّبْهَةِ، وَاکْفُفْ أَیْدِیَنا عَنِ الظُّلْمِ

کو علم و معرفت سے بھر دے اور ہمارے شکموں کو حرام اور مشکوک غذا سے پاک رکھ ہمارے ہاتھوں کو ستم

وَالسَّرِقَةِ، وَاغْضُضْ أَبْصارَنا عَنِ الْفُجُورِ وَالْخِیانَةِ، وَاسْدُدْ أَسْماعَنا عَنِ اللَّغْوِ

اور چوری کرنے سے بچائے رکھ اور ہماری آنکھوں کو بدی اور خیانت سے باز رکھ اور ہمارے کانوں کو چغلی اور بے فائدہ باتیں

وَالْغِیبَةِ وَتَفَضَّلْ عَلی عُلَمائِنا بِالزُّهْدِ وَالنَّصِیحَةِ وَعَلَی الْمُتَعَلِّمِینَ بِالْجُهْدِ وَالرَّغْبَةِ

سننے سے محفوظ فرما ہمارے علمائے دین پر زہد ونصیحت کی ارزانی فرما اور ہمارے طالب علموں کو محنت اور رغبت عطا کر

وَعَلَی الْمُسْتَمِعِینَ بِالاتِّباعِ وَالْمَوْعِظَةِ وَعَلی مَرْضَی الْمُسْلِمِینَ بِالشِّفائِ وَالرَّاحَةِ

وعظ سننے والوں کو نصیحت حاصل کرتے اور پیروی کرنے کی توفیق دے اور بیمار مسلمانوں کو شفایاب فرما

وَعَلی مَوْتاهُمْ بِالرَّأْفَةِ وَالرَّحْمَةِ وَعَلی مَشائِخِنا بِالْوَقارِ وَالسَّکِینَةِ وَعَلَی الشَّبابِ

اور آرام دے ان کے مرحومین پر مہربانی فرما ہمارے بوڑھوں کو وقار اور سکون عطا کر اور ہمارے جوانوں کو

بِالْاِنابَةِ وَالتَّوْبَةِ وَعَلَی النِّسائِ بِالْحَیائِ وَالْعِفَّةِ وَعَلَی الْاَغْنِیائِ بِالتَّواضُعِ وَالسَّعَةِ

توبہ و استغفار کی توفیق دے اور عورتوں کو حیا اور پاکدامنی عنایت فرما ہمارے تونگروں کی فروتنی اور سخاوت عطا کر دے

وَعَلَی الْفُقَرائِ بِالصَّبْرِ وَالْقَناعَةِ، وَعَلَی الْغُزاةِ بِالنَّصْرِ وَالْغَلَبَةِ، وَعَلَی الاَُْسَرَائِ

اور مفلسوں کو صبر و قناعت بخش دے غازیوں کو مدد اور غلبہ دے قیدیوں کو

بِالْخَلاصِ وَالرَّاحَةِ، وَعَلَی الاَُْمَرائِ بِالْعَدْلِ وَالشَّفَقَةِ ، وَعَلَی الرَّعِیَّةِ بِالْاِنْصافِ

رہائی اور آرام دے حاکموں کو انصاف اور نرمی کی توفیق دے اور عوام کو حق شناسی اور نیک کردار بنا دے

وَحُسْنِ السِّیرَةِ، وَبارِکْ لِلْحُجَّاجِ وَالزُّوَّارِ فِی الزَّادِ وَالنَّفَقَةِ، وَاقْضِ ما أَوْجَبْتَ

حاجیوں اور زائروں کے زاد راہ اور خرچ میں برکت دے اور ان پر جو حج اور عمرہ تو نے

عَلَیْهِمْ مِنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، بِفَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

واجب کیا ہے وہ اچھی طرح ادا کر دے اپنے فضل سے اور اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

(۱۳)دعا فرج حضرت حجت(عج)

مہج الدعوات میں کہا گیاہے کہ یہ بھی حضرت حجت القائم (عج)ہی کی دعا ہے:

إلهِی بِحَقِّ مَنْ نَاجَاکَ، وَبِحَقِّ مَنْ دَعَاکَ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِهِ

میرے معبود اس کا واسطہ جو تجھ سے راز کہتا ہے اور اس کاواسطہ جو تجھے صحرا و دریا میں پکارتا ہے محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ان کی آل پر درود بھیج

وَتَفَضَّلْ عَلی فُقَرائِ الْمُوَْمِنِینَ وَالْمُوَْمِناتِ بِالْغَنائِ وَالثَّرْوَةِ، وَعَلی مَرْضَیٰ الْمُوَْمِنِینَ

کہ مفلس مومنین ومومنات کو مال و ثروت عطا کربیمار مومن مردوں اور

وَالْمُومِناتِ بِالشِّفائِ وَالصِّحَّةِ، وَعَلی أَحْیائِ الْمُوَْمِنِینَ وَالْمُوَْمِناتِ بِاللُّطْفِ وَالْکَرَم

مومن عورتوں کو صحت و تندرستی عطا فرمازندہ مومن مردوں اور مومن عورتوں پر اپنا لطف و کرم اور فروانی فرما اور مرحوم مومن

وَعَلی أَمْواتِ الْمُوَْمِنِینَ وَالْمُوَْمِناتِ بِالْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ، وَعَلی غُرَبائِ الْمُوَْمِنِینَ

مردوں اور مومن عورتوں پر بخشش اور مہربانی عطا فرما اور مسافر مومن مردوںاور مومن عورتوں کو صحت وسلامتی

وَالْمُوَْمِناتِ بِالرَّدِّ إلی أَوْطانِهِمْ سالِمِینَ غانِمِینَ بِمُحَمَّدٍ وَآلِهِ أَجْمَعِینَ

اور مال کے ساتھ اپنے گھروں میں پہنچا دے تجھے واسطہ ہے محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اوران کی تمام آلعليه‌السلام پاک کا۔

(۱۴)استغاثہ بہ حضرت قائم (عج)

سید علی خان نے کلم طیب میں تحریرفرمایا ہے کہ یہ وہ استغاثہ ہے جوامام زمانہ (عج)سے کیا جانا چاہیے۔

پس جہاں بھی ہو دورکعت نماز حمد اور کسی بھی سورہ کے ساتھ پڑھے بعد از نماز زیر آسمان قبلہ رخ کھڑے ہو کر یہ استغاثہ کرے:

سَلامُ ﷲ الْکامِلُ التَّامُّ الشَّامِلُ الْعامُّ، وَصَلَواتُهُ الدَّائِمَةُ وَبَرَکاتُهُ الْقائِمَةُ التَّامَّةُ

خدا کا سلام کامل و مکمل بہت زیادہ اور اس کا دائمی سلام ہو اور اس کی ہمیشہ رہنے والی رحمت ساری برکتیں اس ذات پر ہوں جو خدا

عَلی حُجَّةِ ﷲ وَوَ لِیِّهِ فِی أَرْضِهِ وَبِلادِهِ، وَخَلِیفَتِهِ عَلی خَلْقِهِ وَعِبادِهِ، وَسُلالَةِ

کی حجت اور اس کا دوست ہے زمین پر اور شہروں میں اس کا خلیفہ ہے مخلوق اور بندوں پر نبوت کی

النُّبُوَّةِ وَبَقِیَّةِ الْعِتْرَةِ وَالصَّفْوَةِ، صاحِبِ الزَّمانِ، وَمُظْهِرِ الْاِیمانِ، وَمُلَقِّنِ أَحْکامِ

نشانی اہل بیتعليه‌السلام کے آخری فرد اور منتخب ہستی، زمانہ حاضر کے امامعليه‌السلام ہیں جو ایمان کو ظاہر کرنے والے احکام قرآن

الْقُرْآنِ، وَمُطَهِّرِ الْاَرْضِ ، وَناشِرِ الْعَدْلِ فِی الطُّولِ وَالْعَرْضِ، وَالْحُجَّةِ الْقائِمِ

کی تعلیم دینے والے زمین کو پاک کرنے والے اور اس کے طول وعرض میں عدل کوعا م کرنے والے ہیں وہ حجت قائم مہدیعليه‌السلام امامعليه‌السلام

الْمَهْدِیِّ الْاِمامِ الْمُنْتَظَرِ الْمَرْضِیِّ وَابْنِ الْاَ ئِمَّةِ الطَّاهِرِینَ الْوَصِیِّ ابْنِ الْاَوْصِیائِ

منتظر خدا کے پسندیدہ ہیں وہ پاک اماموں کے فرزند اور خود بھی وصی ہیں اور ان اوصیائ کے فرزند ہیں جو پسندیدہ،

الْمَرْضِیِّینَ، الْهادِی الْمَعْصُومِ ابْنِ الْاَ ئِمَّةِ الْهُداةِ الْمَعْصُومِینَ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا

وہ ہادیعليه‌السلام اور معصوم ہیں جو ہدایت یافتہ معصوم اماموں کے فرزند ہیں سلام ہو آپ پر اے ناتواں

مُعِزَّ الْمُوَْمِنِینَ الْمُسْتَضْعَفِینَ اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مُذِلَّ الْکافِرِینَ الْمُتَکَبِّرِینَ الظَّالِمِینَ

مومنوں کو عزت دینے والے سلام ہو آپ پر اے ظالم اور سرکش کافروں کو ذلیل کرنے والے

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ یَا صاحِبَ الزَّمانِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ رَسُولِ ﷲ،

سلام ہو آپ پر اے میرے آقا اے صاحب الزمانعليه‌السلام سلام ہو آپ پر اے فرزند رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ أَمِیرِ الْمُوَْمِنِینَ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ فاطِمَةَ الزَّهْرائِ سَیِّدَةِ

سلام ہو آپ پر اے فرزند امیرالمومنین سلام ہو آپ پر اے فاطمہ زہراعليه‌السلام کے نور نظر جو عالمین کی

نِسائِ الْعالَمِینَ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا ابْنَ الْاَ ئِمَّةِ الْحُجَجِ الْمَعْصُومِینَ وَالْاِمامِ عَلَی

عورتوں کی سردار ہیں سلام ہو آپ پر اے حجج خدا آئمہ معصومین کے جگر گوشہ اور ساری

الْخَلْقِ أَجْمَعِینَ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مَوْلایَ سَلامَ مُخْلِصٍ لَکَ فِی الْوِلایَةِ، أَشْهَدُ

مخلوقات کے امامعليه‌السلام سلام ہو آپ پر اے میرے مولا اس کا سلام جو آپ کی محبت میں مخلص ہے میںگواہی دیتا ہوں کہ

أَنَّکَ الْاِمامُ الْمَهْدِیُّ قَوْلاً وَفِعْلاً، وَأَ نْتَ الَّذِی تَمْلاََُ الْاَرْضَ قِسْطاً وَعَدْلاً بَعْدَ ما

بہ لحاظ قول و فعل آپ ہی امام مہدیعليه‌السلام ہیں جو زمین کو عدل و انصاف سے پر کریں گے جبکہ وہ

مُلِئتْ ظُلْماً وَجَوْراً، فَعَجَّلَ ﷲ فَرَجَکَ، وَسَهَّلَ مَخْرَجَکَ، وَقَرَّبَ زَمانَکَ، وَکَثَّرَ

ظلم و ستم سے بھر چکی ہو گی پس خدا آپکو جلد آسودگی دے اور آپ کے ظہور کو آسان بنائے آپ کاعہد قریب تر کرے اور آپ کے

أَنْصارَکَ وَأَعْوانَکَ، وَأَ نْجَزَ لَکَ ما وَعَدَکَ فَهُوَ أَصْدَقُ الْقائِلِینَ وَنُرِیدُ أَنْ نَمُنَّ

مددگاروں میں اضافہ کر دے اورآپ سے کیے ہوئے وعدہ کو پورا فرمائے پس وہی کہنے والوں میں سب سے سچا ہے کہ فرمایا

عَلَی الَّذِینَ اسْتُضْعِفُوا فِی الْاَرْضِ وَنَجْعَلَهُمْ أَئِمَّةً وَنَجْعَلَهُمُ الْوارِثِینَ، یَا

’’ہم یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ ان لوگوں پر جن کو زمین میں کمزور کر دیا گیا احسان کریں اور ان کو امامعليه‌السلام بنائیں اور ہم انہیں وارث قرار

مَوْلایَ یَا صاحِبَ الزَّمانِ، یَا ابْنَ رَسُولِ ﷲ، حاجَتِی کَذا وَکَذا

دیں‘‘ اے میرے مولا اے صاحب الزمانعليه‌السلام اے فرزند رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم میری یہ یہ۔

لفظ کذا کذا کی بجائے اپنی حاجت طلب کرے پھر کہے:

فَاشْفَعْ لِی فِی نَجاحِها، فَقَدْ تَوَجَّهْتُ إلَیْکَ بِحاجَتِی لِعِلْمِی أَنَّ لَکَ عِنْدَ ﷲ

پس ان حاجات کی برآری میں شفاعت کیجئے کہ اپنی حاجت لے کر آپ کی خدمت میں آیاہوں یہ جانتے ہوئے کہ خدا کے حضور

شَفاعَةً مَقْبُولَةً وَمَقاماً مَحْمُوداً فَبِحَقِّ مَنِ اخْتَصَّکُمْ بِأَمْرِهِ، وَارْتَضاکُمْ

آپ کی شفاعت مقبول ہے اور آپ کا مقام قابل ستائش ہے پس اس ذات کے واسطے سے جس نے آپ کو اس امر کیلئے چنا ہے یا

لِسِرِّهِ، وَبِالشَّأْنِ الَّذِی لَکُمْ عِنْدَ ﷲ بَیْنَکُمْ وَبَیْنَهُ، سَلِ ﷲ تَعالی فِی نُجْحِ

اپنے اسرار کے لیے پسند کیا اور اس شان کے واسطے سے جو خدا کے ہاں آپ کو حاصل ہے جو آپ کے اور اس کے درمیان ہے ﷲ

طَلِبَتِی وَ إجابَةِ دَعْوَتِی وَکَشْفِ کُرْبَتِی

سے سوال کیجئے کہ وہ میری حاجت پوری کریں دعا قبول فرمائے اور میری مشکل کو آسان کرے۔

پس جو دعا چاہے مانگے انشائ ﷲ وہ برآئے گی۔

مؤلف کہتے ہیں کہ بہتر ہے دو رکعت نماز جس کی پہلی رکعت میں الحمد کے بعد سورہ (اِنَّا فَتَحْنَا )اور دوسری رکعت میں سورہ نصر (اِذَا جَاءَ )پڑھے۔