مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)0%

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو) مؤلف:
زمرہ جات: ادعیہ اور زیارات کی کتابیں

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف: شیخ عباس بن محمد رضا قمی
زمرہ جات:

مشاہدے: 185905
ڈاؤنلوڈ: 11108

تبصرے:

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 170 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 185905 / ڈاؤنلوڈ: 11108
سائز سائز سائز
مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف:
اردو

(چوتھا مطلب)

( ۴ ) زیارت ائمہ کے بعد دعا

یہ دعا مضامین عالیہ پر مشتمل ہے اور اسے ہر اما معليه‌السلام کی زیارت کے بعد پڑھا جاسکتا ہے سید بن طاؤس نے اس دعا کو مصباح الزائر میں اسی زیارت جامعہ کے بعد فرمایا ہے اور وہ دعا یہ ہے :

اَللّٰهُمَّ إنِّی زُرْتُ هذَا الْاِمامَ مُقِرَّاً بِ إمامَتِهِ مُعْتَقِداً لِفَرْضِ طاعَتِهِ فقَصَدْتُ مَشْهَدَهُ

اے معبود ! میں نے اس امامعليه‌السلام کی زیارت کی ہے جبکہ ان کی امامت کا اقرار کرتا ہوں ان کی اطاعت واجب

بِذُنُوبِی وَعُیُوبِی وَمُوبِقاتِ آثامِی وَکَثْرَةِ سَیِّئاتِی وَ خَطایایَ وَمَا تَعْرِفُهُ مِنِّی مُسْتَجِیراً

ہونے کا اعتقاد رکھتا ہوں پس میں نے ان کی بارگاہ کاارادہ کیا اگرچہ میرے گناہ میرے عیب اور جرائم بہت ہیں نیز میری برائیاں

بِعَفْوِکَ مُسْتَعِیذاً بِحِلْمِکَ راجِیاً رَحْمَتَکَ لاجِیاً إلَی رُکْنِکَ عائِذاً بِرَأْفَتِکَ مُسْتَشْفِعاً

اور غلطیاں بہت زیادہ ہیں جن کو تو خوب جانتا ہے پناہ لیتا ہوں، تیری درگزر کی آڑ لیتا ہوں تیری نرمی کی امید رکھتا

بِوَلِیِّکَ وَابْنِ أَوْلِیائِکَ وَصَفِیِّکَ وَابْنِ أَصْفِیائِکَ وَ أَمِینِکَ وَابْنِ أُمَنائِکَ وَخَلِیفَتِکَ وَابْنِ

ہوں ،تیری رحمت کا سہارا لیتا ہوں،تیری رحمت کے ستون کا آسرا لیتا ہوں ، تیری مہربانی کوسفارشی بناتا ہوں، تیرے وصی کو جو تیرے

خُلَفائِکَ الَّذِینَ جَعَلْتَهُمُ الْوَسِیلَةَ إلی رَحْمَتِکَ وَرِضْوانِکَ وَالذَّرِیعَةَ إلی رَأْفَتِکَوَغُفْرانِکَ اَللّٰهُمَّ وَأَوَّلُ

اولیائ کا فرزند ہے تیرے برگزیدہ کو جو تیرے برگزیدوں کا فرزند ہے تیرے امانتدار کو جو تیرے امانت داروں کا فرزند ہے تیرے خلیفہ کو

حاجَتِی إلَیْکَ أَنْ تَغْفِرَ لِی مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوبِی عَلَی کَثْرَتِها وَأَنْ

جو تیرے خلفائ کا فرزند ہے اپناشفیع بناتا ہوں جن کو تو نے اپنی رحمت کا وسیلہ قراردیا اپنی رحمت اور خوشنودی کی طرف

تَعْصِمَنِی فِیما بَقِیَ مِنْ عُمْرِی وَتُطَهِّرَ دِینِی مِمَّا یُدَنِّسُهُ

اور اپنی نوازش اور بخشش کی طرف ذریعہ بنایا ہے اور اے معبود تجھ سے میری پہلی حاجت یہ ہے کہ تو

وَیَشِینُهُ وَیُزْرِی بِهِ وَتَحْمِیَهُ مِنَ الرَّیْبِ وَالشَّکِّ وَالْفَسادِ

میرے پچھلے گناہ بخش دے اگرچہ وہ بہت زیادہ ہیں اور یہ کہ میری بقایا زندگی میں مجھے گناہوں سے محفوظ

وَالشِّرْکِ وَتُثَبِّتَنِی عَلَی طاعَتِکَ وَ طاعَةِ رَسُولِکَ وَذُرِّیَّتِهِ النُّجَبائِ

فرما میرے دین کو پاک رکھ ان باتوں سے جو اسے آلودہ، ناپسندیدہاور بد نما بناتی ہیں میرے دین کو ہر طرح کی آمیزش، شک ،

السُّعَدائِ صَلَواتُک عَلَیْهِمْ وَرَحْمَتُکَ وَسَلامُکَ وَ بَرَکاتُکَ وَتُحْیِیَنِ مَا أَحْیَیْتَنِی عَلَی

بگاڑ اور شرک سے بچائے رکھ مجھ کو اپنی اور اپنے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی اطاعت پر قائم واستوار فرما نیز ان کے فرزندان کی اطاعت پر جو پاک اصل اور باسعادت ہیں

طاعَتِهِمْ وَتُمِیتَنِی إذا أَمَتَّنِی عَلَی طاعَتِهِمْ وَأَنْ لاَ تَمْحُوَ مِنْ قَلْبِی

ان پر تیرا درود ہو اور تیری رحمت تیرا سلام اور تیری برکات ہوں جب تک تو مجھے زندہ رکھے زندہ رکھ ان کی اطاعت پر اور جب مجھے موت

مَوَدَّتَهُمْ وَمَحَبَّتَهُمْ وَبُغْضَ أَعْدائِهِمْ وَمُرافَقَةَ أَوْلِیائِهِمْ

دے تو موت دے ان کی اطاعت میں اور میرے دل سے ان کی دوستی ومحبت ان کے دشمنوں سے دشمنی ان

وَبِرَّهُمْ وأَسْأَلُکَ یَارَبِّ أَنْ تَقْبَلَ ذلِکَ مِنِّی وَ تُحَبِّبَ إلَیَّ

کے دوستوں سے دوستی اور ان سے دور نہ ہونے دےاور اے پرودگار سوال کرتا ہوںکہ میری یہ دعا قبول فرما میرے لیے

عِبادَتَکَ وَالْمُواظَبَةَ عَلَیْها وَتُنَشِّطَنِی لَها وَتُبَغِّضَ إلَیَّ مَعاصِیَکَ

اپنی عبادت اور اس کے جاری رکھنے کو پسندیدہ اور میرے لیے خوشی کا ذریعہ بنا اپنی نافرمانی اور حرام چیزوں کو میرے لیے

وَمَحارِمَکَ وَتَدْفَعَنِی عَنْها وَتُجَنِّبَنِی التَّقْصِیرَ فِی صَلَواتِی

ناپسندیدہ بنا دےاور ان سے بچائے رکھ مجھ کوادائے نماز میں کوتاہی وسستی کرنے اور اسے بے اہمیت

وَالاسْتِهانَةَ بِها وَالتَّرَاخِیَ عَنْها وَتُوَفِّقَنِی لِتَأْدِیَتِها کَما فَرَضْتَ

سمجھنے سے محفوظ فرمانیز مجھ کو ادائے نماز کی توفیق دے جیسے تو نے اسےواجب کیا اور اپنے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے

وَأَمَرْتَ بِهِ عَلَی سُنَّةِرَسُولِکَ صَلَواتُکَ عَلَیْهِ

طریقے پر ، اْسے عاجزی وخوف سے ادا کرنیکا حکم دیا ہے ان پر اور ان کی آلعليه‌السلام پر

وَآلِهِ وَرَحْمَتُکَ وَبَرَکاتُکَ خُضُوعاً وَخُشُوعاً وَتَشْرَحَ صَدْرِی

تیرا درود ہو اور تیری رحمتیں ہوں اور تیری برکتیں ہوں اور میرا سینہ کھول دے تاکہ بخوشی زکوٰۃ دوں اور

لاِِِیتائِ الزَّکَاةِ وَ إعْطائِ الصَّدَقاتِ وَبَذْلِالْمَعْرُوفِ وَالْاِحْسانِ إلی

صدقات ادا کروں نیز آل محمد علیہم السلام کے پیروکاروں اور ان کے ہمدردوں کے ساتھ اچھا برتاؤ

شِیعَةِ آلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِمُ اَلسَّلَامُ وَمُواساتِهِمْ وَلاَ تَتَوَفَّانِی إلاَّ بَعْدَ أَنْ

کروں اور ان سے نیکی وبھلائی میں کوشاں رہوں اور مجھے موت نہ دے جب تک تو مجھے اپنے حرمت والے گھر کا حج نہ

تَرْزُقَنِی حَجَّ بَیْتِکَ الْحَرامِ وَزِیارَةَ قَبْرِ نَبِیِّکَ وَقُبُورِ

کرا دے اور اپنے نبیصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے روضۂ پاک اور ائمہ علیہم السلام کے مقبروں کی زیارت کا

آلاَءِمَّةِ عَلَیْهِمُ اَلسَّلَامُ وأَسْأَلُکَ یَارَبِّ تَوْبَةً نَصُوحاً

شرف نہ بخش دے اور تجھ سے سوال کرتا ہوں اے پرودگار سچی توبہ کا جسے تو قبول کرے

تَرْضاها وَنِیَّةً تَحْمَدُها وَعَمَلاً صالِحاً تَقْبَلُهُ وَأَنْ تَغْفِرَ لِیوَتَرْحَمَنِی

ایسی نیت کا جسے تو پسند کرے اور ایسے نیک عمل کا جسے تو مقبول فرمائے اور یہ کہ تو مجھے بخش دےاور مجھ پر رحم کرے جب تو

إذا تَوَفَّیْتَنِی وَتُهَوِّنَ عَلَیَّ سَکَراتِ الْمَوْتِ وَتَحْشُرَنِی

مجھے موت دے مجھ پر موت کی سختیوں کو آسان کرے اور مجھے محمد مصطفےٰصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے گروہ

فِی زُمْرَةِ مُحَمَّدٍ وَآلِهِ صَلَواتُ ﷲ عَلَیْهِ وَعَلَیْهِمْ وَتُدْخِلَنِی الْجَنَّةَ

میں اٹھائے انصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر اور ائمہ کرامعليه‌السلام پر خدا کی رحمتیں ہوں نیز یہ کہ تومجھے اپنی رحمت سے داخل جنت فرمائے اور اپنی اطاعت

بِرَحْمَتِکَ وَتَجْعَلَ دَمْعِی غَزِیراً فِی طاعَتِکَ وَعَبْرَتِی جارِیَةً فِیمَا یُقَرِّبُنِی مِنْکَ وَقَلْبِی

میں میرے آنسو جاری کردےاس عمل میں میرے آنسو نکلیں جو مجھے تیرے قریب کردیں اور اپنے دوستوں کے لیے میرے دل کو نرم

عَطُوفاً عَلَی أَوْلِیائِکَ وَتَصُونَنِی فِی هذِهِ الدُّنْیامِنَ الْعَاهاتِ وَالْآفاتِ وَ

بنادے مجھے اس دنیا میں بچائے رکھ سختیوں اورمصیبتوں سے شدید بیماریوں اور پرانے دکھوں سےاور ہر قسم کی تنگیوں اور نا گہانی

الْاََمْراضِ الشَّدِیدَةِ وَالْاََسْقامِ الْمُزْمِنَةِ وَجَمِیعِ أَنْواعِ الْبَلائِ وَالْحَوادِثِ

تکلیفوں سے محفوظ فرما میرے دل کو حرام سے دور رکھ اپنی نافرمانی کو میرے لیے ناپسند بناحلال کو میرے

وَتَصْرِفَ قَلْبِی عَنِ الْحَرامِ وَتُبَغِّضَ إلَیَّ مَعاصِیَکَ وَتُحَبِّبَ إلَیَّ الْحَلالَ وَتَفْتَحَ

لیے پسندیدہ بنا اور مجھ پراس کی راہیں کھول دے میری نیت اور میرے کردار کو اس پر قائم رکھ مجھے طویل عمر دے

لِی أَبْوابَهُ وَتُثَبِّتَ نِیَّتِی وَفِعْلِی عَلَیْهِ وَتَمُدَّ فِی عُمْرِی وَتُغْلِقَ أَبْوابَ

اور مجھ سے سختی کے دروازے بندکر دے جو چیزیں مجھےعطا کی ہیں واپس نہ لے جن چیزوں کا مجھ پر احسان کیا ہے

الْمِحَنِ عَنِّی وَلاَ تَسْلُبَنِی مَا مَنَنْتَ بِهِ عَلَیَّ وَلاَ تَسْتَرِدَّ شَیْئاً مِمَّا أَحْسَنْتَ

ان سے محروم نہ کر جو نعمتیں تو نے مجھے عطا فرمائی ہیں وہ نہ چھین بلکہ جو کچھ مجھےعنایت کیا ہے اس میں

بِهِ إلَیَّ وَلاَ تَنْزِعْ مِنِّی النِّعَمَ الَّتِی أَنْعَمْتَ بِها عَلَیَّ

اضافہ فرما، اضافے پر اضافہ کرتا رہ اور مجھ کو دولت دے بہت زیادہ ،کشادہ تر، بہترین

وَتَزِیدَ فِیما خَوَّلْتَنِی وَتُضاعِفَهُ أَضْعافاً مُضاعَفَةً وَتَرْزُقَنِی مالاً کَثِیراً واسِعاً

پسندیدہ، بڑھنے والی،ختم نہ ہونے والی ، عزت دے قائم رہنے والی،آبرو دے بہت زیادہ اور

سائِغاً هَنِیئاً نامِیاً وافِیاً وَعِزَّاً باقِیاً کافِیاً وَجاهاً عَرِیضاً مَنِیعاً وَنِعْمَةً

محکم نعمت دے عمدہ و زیادہ اور اس طرح مجھے مالا مال کردے کہ بچ جاؤں سخت محنتوں اور مشکل وقتوں

سابِغَةً عامَّةً وَتُغْنِیَنِی بِذلِکَ عَنِ الْمَطالِبِ الْمُنَکَّدَةِ وَالْمَوارِدِ

سے اور چھٹکارا دےان سے تاکہ محفوظ رہےمیرا دین ، میری جان،میری اولاد اور جو کچھ تو نے

الصَّعْبَةِ وَتُخَلِّصَنِی مِنْها مُعافیً فِی دِینِی وَنَفْسِی وَوَلَدِی وَمَا

مجھے عطا کیا اور بخشا ہےمیرے دل کو میرے لیے محفوظ فرما اور وہ سب کچھ جو مجھے دیا ہے نیز ظالموں

أَعْطَیْتَنِی وَمَنَحْتَنِی وَتَحْفَظَ عَلَیَّ مالِی وَجَمِیعَ ما خَوَّلْتَنِی وَتَقْبِضَ عَنِّی أَیْدِیَ

کے ہاتھ مجھ سے روکے رکھ،مجھے اپنے وطن پہنچا دےاور دنیا و آخرت میں میری آرزوئیں پوری فرما

الْجَبابِرَةِ وَتَرُدَّنِی إلی وَطَنِی وَتُبَلِّغَنِی نِهایَةَ أَمَلِی فِی دُنْیایَ وَآخِرَتِی وَتَجْعَلَ عاقِبَةَ أَمْرِی

میرا انجام قابل تعریف،نیک اور باسلامتی قراردے مجھ کو فراخ دل خوشحال اور خوش اخلاق بنا نیز مجھ کو کنجوسی ،مال بند

مَحْمُودَةً حَسَنَةً سَلِیمَةً وَتَجْعَلَنِی رَحِیبَ الصَّدْرِ واسِعَ الْحالِ حَسَنَ

رکھنے ،دو رخی، جھوٹ،الزام تراشی اور ناحق بات کہنے سے بچا میرے دل میں محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و آل محمدعليه‌السلام

الْخُلْقِ بَعِیداً مِنَ الْبُخْلِ وَالْمَنْعِ وَالنِّفاقِ وَالْکِذْبِ وَالْبَهْتِ وَقَوْلِ الزُّورِ وَتُرْسِخَ فِی قَلْبِی مَحَبَّةَ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

اور ان کے پیروکاروں کی محبت پیدا کر دے اے پروردگار میری جان،میرے کنبے ،میرے مال،میری اولاد ،میرے خاندان، میرے برادران دینی، میرے دوستوں اور

وَشِیعَتِهِمْ وَ تَحْرُسَنِی یَارَبِّ فِی نَفْسِی وَأَهْلِی وَمالِی وَوَلَدِی وَ أَهْلِ حُزانَتِی

میری نسل کی اپنی رحمت اور عطا کے ساتھ نگہبانی فرما اے معبود ! میری یہ حاجتیں تیرے سامنے پیش ہیں کہ میں ان کو اپنی

وَ إخْوانِی وَأَهْلِ مَوَدَّتِی وَذُرِّیَّتِی بِرَحْمَتِکَ وَ جُودِکَ اَللّٰهُمَّ هذِهِ حاجاتِی

پستی وکمی کے باعث بہت زیادہ تصور کرتا ہوں لیکن تیرے لیے یہ بہت کم اور بے وزن ہیں تیرے لیے یہ آسان اور ہلکی ہیں

عِنْدَکَ وَقَدِ اسْتَکْثَرتُها لِلُؤْمِی وَشُحِّی وَهِیَ عِنْدَکَ صَغِیرَةٌ حَقِیرَةٌ وَعَلَیْکَ

پس تجھ سے سوال کرتا ہوں محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وآل محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی عزت کے واسطے سے جو تیرے ہاں ہے آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر اور آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی آل پر سلام بواسطہ ان کے حق

سَهْلَةٌ یَسِیرَةٌ فأَسْأَلُکَ بِجاهِ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ عَلَیْهِ وَعَلَیْهِمُ اَلسَّلَامُ عِنْدَکَ

کے جو تجھ پر ہے اور بواسطہ اس کے جو تو نے ان پر واجب کیا اور بواسطہ اپنے نبیوں، رسولوں، برگزیدوں،

وَبِحَقِّهِمْ عَلَیْکَ وَبِمَا أَوْجَبْتَ لَهُمْ وَ بِسائِرِ أَنْبِیائِکَ وَ رُسُلِکَ وَ أَصْفِیائِکَ وَ أَوْلِیائِکَ

اپنے دوستوں اور اپنے پاک دل بندوں کے اور بواسطہ اپنے اس نام کے جو بڑے سے بڑا ہے میری سبھی حاجات پوری فرما، مرادیں برلا

الْمُخْلَصِینَ مِنْ عِبادِکَ وَ بِاسْمِکَ الْاََعْظَمِ الْاََعْظَمِ لَمَّا قَضَیْتَها کُلَّها وَأَسْعَفْتَنِی بِها وَلَمْ تُخَیِّبْ أَمَلِی وَ

اور میری آرزؤں اورامیدوں کو ناتمام نہ چھوڑاے معبود! میرے حق میں اس صاحب قبر کی شفاعت قبول فرما اے میرے آقااے ولی خدا اے امین خدا

رَجائِی اَللّٰهُمَّ وَشَفِّعْ صاحِبَ هذَا الْقَبْرِ فِیَّ یَا سَیِّدِی یَا وَلِیَّ ﷲ یَا أَمِینَ

میں سوال کرتا ہوں کہ خدائےعز وجل کے حضور کہ وہ میری شفاعت کریں ان تمام حاجتوں کے

ﷲ أَسْأَلُکَ أَنْ تَشْفَعَ لِی إلَی ﷲ عَزَّوَجَلَّ فِی هذِهِ الْحاجاتِ کُلِّها بِحَقِّ آبائِکَ

بارے میں واسطہ ہے آپ کے پاک اصل بزرگان اور آپ کے پاک نسل فرزندان کا کیونکہ آپ کے لیے پاک وپاکیزہ

الطَّاهِرِینَ وَبِحَقِّ أَوْلادِکَ الْمُنْتَجَبِین َ فَ إنَّ لَکَ عِنْدَ ﷲ تَقَدَّسَتْ أَسْماؤُهُ

ناموں والے خدا کے ہاں بڑا بلند مقام بہت بڑا مرتبہ اور ظاہر ونمایاں عزت وآبروہے اے معبود!

الْمَنْزِلَةَ الشَّرِیفَةَ وَالْمَرْتَبَةَ الْجَلِیلَةَ وَ الْجاهَ الْعَرِیضَ اَللّٰهُمَّ لَوْ عَرَفْتُ مَنْ

اگر میں یہ جانتا کہ دوسرے لوگ تیرے ہاں زیادہ عزت رکھتے ہیں بہ نسبت اس امامعليه‌السلام اور اس کے پاک بزرگوں

هُوَ أَوْجَهُ عِنْدَکَ مِنْ هذَا الْاِمامِ وَمِنْ آبائِهِ وَأَبْنائِهِ الطَّاهِرِینَ عَلَیْهِمُ

اور فرزندوں کے ان پر درود وسلام ہو تو ضرور میں ان لوگوں کو اپنے سفارشی بناتا ہوں اپنی یہ حاجتیں

اَلسَّلَامُ وَالصَّلاةُ لَجَعَلْتُهُمْ شُفَعائِی وَقَدَّمْتُهُمْ أَمامَ حاجَتِی وَطَلِباتِی

پوری کرانے کے لیے ان کاواسطہ دیتا ہوں پس میری پکار سن ،میری دعا قبول فرمااور مجھ سے وہ برتاؤ کر جو

هذِهِ فَاسْمَعْ مِنِّی وَ اسْتَجِبْ لِی وَافْعَلْ بِی مَا أَنْتَ أَهْلُهُ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

تیرے شایان ہے اے سبسے زیادہ رحم کرنے والے اے معبود جو حاجات میں نے طلب

اَللّٰهُمَّ وَمَا قَصُرَتْ عَنْهُ مَسْأَلَتِی وَ عَجَزَتْ عَنْهُ قُوَّتِی وَ لَمْ تَبْلُغْهُ فِطْنَتِی مِنْ صالِحِ دِینِی وَدُنْیایَ وَآخِرَتِی

کیں وہ اس سے بہت کمتر ہیں میری قوت ِطلب اس سے عاجز ہےاور میری عقل ان تک نہیں پہنچتی کہ جو چیزیں میرے دین ودنیا اور

فَامْنُنْ بِهِ عَلَیَّ وَ احْفَظْنِی وَاحْرُسْنِی وَ هَبْ لِی وَاغْفِرْ لِی وَمَنْ أَرادَنِی

میری آخرت کے لیے بہترین ہیں پس مجھ پر احسان کراور وہ چیزیں عطا فرمااور میری نگہبانی اور پاسبانی

بِسُوئٍ أَوْ مَکْرُوهٍ مِنْ شَیْطانٍ مَرِیدٍ أَوْ سُلْطانٍ عَنِیدٍ أَوْ مُخالِفٍ فِی دِینٍ أَوْ

کر مجھ پر کرم اور مجھے بخش دے اور جو میرے لیے برائی اورغلط کام کا ارادہ کرے وہ اکڑ باز شیطان ہو یا دشمنی

مُنَازِعٍ فِی دُنْیا أَوْ حاسِدٍ عَلَیَّ نِعْمَةً أَوْ ظالِمٍ أَوْباغٍ فَاقْبِضْ عَنِّی یَدَهُ وَاصْرِفْ

کرنے والا بادشاہ یادین میں مخالف یا دنیا کےبارے میں جھگڑا کرنے والایا میری نعمت پر حسد

عَنِّی کَیْدَهُ وَاشْغَلْهُ عَنِّی بِنَفْسِهِ وَاکْفِنِی شَرَّهُ وَشَرَّ أَتْباعِهِ وَشَیاطِینِهِ وَأَجِرْنِی

کرنے والا یا ظالم اورفسادی ہو پس اس کا ہاتھ مجھ سے روک دےہاتھ مجھ سے روک دے اس

مِنْ کُلِّ مَا یَضُرُّنِی وَ یُجْحِفُ بِی وَ أَعْطِنِی جَمِیعَ الْخَیْرِ کُلِّهِ مِمَّاأَعْلَمُ

کا فریب مجھ سے دور رکھ اور میری بجائے اسے اپنی مصیبت ہی میں ڈال دے مجھے اس کے شر سے

وَمِمَّا لاَ أَعْلَمُ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَاغْفِرْ

بچالے اور اس کے ہمراہیوں اور ساتھیوں کے شر سے بچا اور مجھ کو ہر اس چیز سے جو تکلیف دیتی

لِی وَلِوالِدَیَّ وَ لاِِِخْوانِی وَأَخَواتِی وَ أَعْمامِی وَعَمَّاتِی وَأَخْوالِی وَخالاتِی

پناہ دے اور مجھے دباتی ہےاور مجھ کو تمام بھلائیاں عطا فرما جن کو میں جانتا ہوں اور جن کو میں نہیں جانتا اے معبود !

وَ أَجْدادِی وَجَدَّاتِی وَأَوْلادِهِمْ وَذَرارِیهِمْ وَ

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وآلِ محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر رحمت نازل کر اور مجھ کو میرے ماں باپ کو میرے بھائیوں بہنوں کو میرے چچاؤں

أَزْواجِی وَذُرِّیَّاتِی وَأَقْرِبائِی وَ أَصْدِقائِی وَجِیرانِی وَ إخْوانِی فِیکَ

اور چچیوں کو بخش دے میرے ماموؤں اورمیری خالاؤں کو بخش دے اور میرے دادا اور دادیوں کو ان کی اولاد اور ان کی

مِنْ أَهْلِ الشَّرْقِ وَالْغَرْبِ وَلِجَمِیعِ أَهْلِ مَوَدَّتِی مِنَ الْمُؤْمِنِینَ وَ

نسلوں کو بخش دے اور میری بیوی اور بچوں کو نیز میرے عزیزوں میرے دوستوں میرے ہمسایوں اور میرے دینی بھائیوں کو

الْمُؤْمِناتِ الْاََحْیائِ مِنْهُمْ وَالْاََمْواتِ وَلِجَمِیعِ مَنْ عَلَّمَنِی

بخش دے جو مشرق ومغرب میں آباد ہیں اور ان مومن بھائی بہنوں کو بخش دے جو مجھ سے محبت رکھتے

خَیْراً أَوْ تَعَلَّمَ مِنِّی عِلْماً اَللّٰهُمَّ أَشْرِکْهُمْ فِی صالِحِ

ہیں جو زندہ ہیں اور جو مر چکے ہیں سب کو بخش دے ان سب کو بھی بخش دے جن سے میں نے علم سیکھا

دُعائِی وَزِیارَتِی لِمَشْهَدِ حُجَّتِکَ وَوَلِیِّکَ وَأَشْرِکْنِی فِی صالِحِ أَدْعِیَتِهِمْ

اور جنہوں نے مجھ سے علم حاصل کیا اے معبود ! ان سب کو میری بہترین دعاؤں اور میری زیارت میں شریک فرما جو میں نے تیری حجتعليه‌السلام

بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ وَبَلِّغْ وَلِیَّکَ مِنْهُمُ

اور تیرے ولیعليه‌السلام کے مزار پر کی ہے اور مجھے بھی ان کی بہترین دعاؤں میں شامل رکھ اپنی رحمت سے اے سب

السَّلامَ وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکَ وَرَحْمَةُ ﷲ وَ بَرَکاتُهُ یَا سَیِّدِی

سے زیادہ رحم کرنے والے اور ان سب کی طرف سے اپنے اس ولی کو سلام اور آپ پر سلام ہوخدا کی

یَا مَوْلایَ یَا فلان بن فلان صَلَّی ﷲ عَلَیْکَ وَ عَلَی رُوحِکَ وَبَدَنِکَ

رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں اے میرے آقا، اے میرے مولا، اے فلاں بن فلاں خدا رحمت کرے آپ پر، آپ کی روح پر

أَنْتَ وَسِیلَتِی إلَی ﷲ وَذَرِیعَتِی إلَیْهِ وَلِی حَقُّ مُوالاتِی وَ

اور آپ کے بدن پر آپ خدا کے حضور میرا وسیلہ اور اس کی طرف میرا ذریعہ ہیں اور مجھے آپ کی

تَأْمِیلِی فَکُنْ شَفِیعِی إلَی ﷲ عَزَّوَجَلَّ فِی الْوُقُوفِ عَلَی قِصَّتِی هذِهِ وَ

محبت میں آرزو کا حق پہنچتا ہے پس خدائے بلند وبرتر کے ہاں میرے سفارشی بنیں میری یہ داستان اس تک پہنچانے میں تاکہ وہ مجھے

صَرْفِی عَنْ مَوْقِفِی هذَا بِالنُّجْحِ بِمَا سَأَلْتُهُ کُلِّهِ بِرَحْمَتِهِ وَ قُدْرَتِهِ اَللّٰهُمَّ

اس جگہ سے تمام حاجتوں اور مرادوں میں کامیاب کر کے پلٹائے اپنی رحمت اور قدرت کے ساتھ اے

ارْزُقْنِی عَقْلاً کامِلاً وَلُبَّاً راجِحاً وَعِزَّاً باقِیاً وَقَلْباً زَکِیَّاً وَ عَمَلاً کَثِیراً وَأَدَباً بارِعاً وَاجْعَلْ

معبود! مجھ کو عقل کامل عطا فرما اور فہم رسا اور ہمیشہ کی عزت، پاکیزہ دل ،بہت زیادہ عمل اور بہترین اخلاق دے اور یہ سب

ذلِکَ کُلَّهُ لِی وَلاَ تَجْعَلْهُ عَلَیَّ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

اوصاف مجھ کو عنایت کر اور مجھ پر تکلیف نہ آنےدے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔

(پانچواں مطلب)

(زیارت وداع ائمہ طاہرینعليه‌السلام

یہ وہ وداع ہے جس کے ذریعے ہر امامعليه‌السلام سے

وداع کیا جاسکتا ہے معلوم ہو کہ آداب زیارت جو اپنی جگہ پر ذکر ہوچکے ہیں ان میں یہ بھی ہے کہ جب کسی بھی امامعليه‌السلام کی زیارت کے بعد اپنے وطن واپس جانا چاہے تو ان کا وداع پڑھے جیسا کہ ہم نے بھی ہر امامعليه‌السلام کی زیارت کے ساتھ ہی ان کا وداع بھی تحریر کیا ہے اور امام حسین- کے وداع کے سلسلے میں اس وداع پر اکتفائ کیا ہے جو اعمال حرم امام حسینعليه‌السلام میں صفحہ نمبر ۰۸۷ پ گزر چکا ہے یہاں ہم اس وداع کو نقل کرتے ہیں جسے شیخ محمد بن المشہدیرحمه‌الله نے اپنی کتاب مزار کبیر میں باب وداع کے ذیل میں لکھا ہے جب کہ سید بن طاؤسرحمه‌الله نے اسے سابقہ

زیارت جامعہ کے بعد نقل فرمایا ہے اور ہم اسے مصباح الزائر سے نقل کررہے ہیں پس جب کوئی زائر کسی بھی امامعليه‌السلام کے شہر سے واپس ہونا چاہے تو اس وقت مزار پر حاضر ہوکر یہ دعا پڑھے :

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ یَا أَهْلَ بَیْتِ النُّبُوَّةِ وَمَعْدِنَ الرِّسالَةِ سَلامَ مُوَدِّعٍ لاَ سَئِمٍ وَلاَ قالٍ وَ

آپ پر سلام ہو اے اہل بعليه‌السلام یت نبوت اور خزینہ داران رسالت سلام ہو وداع کرنے والے کا جو نہ تھکا، نہ اکتایا خدا کی رحمت

رَحْمَةُ ﷲ وَبَرَکاتُهُ عَلَیْکُمْ أَهْلَ الْبَیْتِ إنَّهُ حَمِیدٌ مَجِیدٌ سَلامَ وَلِیٍّ غَیْرِ رَاغِبٍ عَنْکُمْ وَلاَ

ہو اور اس کی برکات ہوں آپ پر اے اہل بیتعليه‌السلام بے شک وہ تعریف والا شان والا ہے سلام ہو اس محب کا جو

آپ سے روگرداں نہیں

مُنْحَرِفٍ عَنْکُمْ وَلاَ مُسْتَبْدِلٍ بِکُمْ وَلاَ مُؤْثِرٍ عَلَیْکُمْ وَلاَ زاهِدٍ فِی قُرْبِکُمْ لاَ

ہے نہ آپ سے پھرا ہے نہہی اس نے آپ کی جگہ کسی کو قرار دیا نہ کسی کو آپ پر مقدم رکھا اور نہ آپ کے

جَعَلَهُ ﷲ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ زِیارَةِ قُبُورِکُمْ وَ إتْیانِ مَشاهِدِکُمْ وَ

قرب میں بے توجہ ہوا خدا اس کے لیے اسے آپ کے مقبروں کی زیارت اور آپ کی بارگاہوں میں

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ حَشَرَنِیَ ﷲ فِی زُمْرَتِکُمْ وَأَوْرَدَنِی حَوْضَکُمْ وَ أَرْضاکُم

حاضری کا آخری موقع قرارنہ دے آپ پر سلام ہواورخدا مجھے آپ کے گروہ میں اٹھائے آپ کے حوض کوثر

عَنِّی وَ مَکَّنَنِی فِی دَوْلَتِکُمْ وَأَحْیَانِی فِی رَجْعَتِکُمْ وَ مَلَّکَنِی فِی أَیَّامِکُمْ

پر اتارے آپ کو مجھ سےخوشنود فرمائے مجھے آپ کی حکومت میں عزت دےآپ کی رجعت میں زندہ

وَ شَکَرَ سَعْیِی لَکُمْ وَ غَفَرَ ذُنُوبِی بِشَفاعَتِکُمْ وَأَقالَ عَثْرَتِی بِحُبِّکُمْ وَ أَعْلَی کَعْبِی بِمُوالاتِکُم

کرے مجھے آپ کے دورمیں اقتدار بخشے آپ کی خاطر میری اس کوشش کو قبول کرے آپ کی شفاعت سے میرے گناہ بخش دے آپ

وَ شَرَّفَنِی بِطاعَتِکُمْ وَ أَعَزَّنِی بِهُدَاکُمْ وَ جَعَلَنِی مِمَّنْ یَنْقَلِبُ مُفْلِحاً مُنْجِحاً سالِماً

سے محبت کے ذریعےخطائیں معاف کرے آپ کی محبت کے طفیل مجھے بلند مقام بخشے مجھے آپ کی پیروی

غانِماً مُعافیً غَنِیّاً فائِزاً بِرِضْوانِ ﷲ وَفَضْلِهِ وَکِفایَتِهِ بِأَفْضَلِ مَا یَنْقَلِبُ بِهِ

سے آبرو عطا کرے اورآپ کی رہبری سے معزز بنائے مجھے ان لوگوں میں رکھے جو لوٹتے ہیں کامیاب

أَحَدٌ مِنْ زُوَّارِکُمْ وَ مَوالِیکُمْ وَمُحِبِّیکُمْ وَشِیعَتِکُمْ وَرَزَقَنِیَ ﷲ الْعَوْدَ ثُمَّ الْعَوْدَ

کامگار، سلامت ،بہرمند ،باامن ،تو نگر، کامران، خدا کی خوشنودی اور اس کے فضل وکمک کے ساتھ ایسے بہترین انداز

ثُمَّ الْعَوْدَ مَا أَبْقانِی رَبِّی بِنِیَّةٍ صادِقَةٍ وَ إیمانٍ وَتَقْوَی وَ إخْباتٍ وَرِزْقٍ

میں جس طرح پلٹتا ہے کوئی ایک آپ کے زائروں، آپ کے غلاموں، آپ کے دوستوں اور آپ کے شیعوں میں سے اور خدا

واسِعٍ حَلالٍ طَیِّبٍ اَللّٰهُمَّ لاَ تَجْعَلْهُ آخِرَ الْعَهْدِ مِنْ زِیارَتِهِمْ وَذِکْرِهِمْ

مجھے نصیب کرے یہاں دوبارہ اور سہ بارہ آن جب تک میرا رب مجھے زندہ رکھے خالص نیت ،ایمان وتقویٰ اور عاجزی کے ساتھ آنے

وَالصَّلاةِ عَلَیْهِمْ وَ أَوْجِبْ لِیَ الْمَغْفِرَةَ وَ الرَّحْمَةَ وَالْخَیْرَ وَ الْبَرَکَةَ وَالنُّورَ

کا موقع دے اور کشادہ اور حلال وپاکیزہ روزی دے اے معبود اس کو میرے لیے ان کی آخری زیارت ان کی آخری یاد اور ان پر

وَالْاِیمانَ وَحُسْنَ الْاِجابَةِ کَما أَوْجَبْتَ لِاَوْلِیائِکَ الْعارِفِینَ بِحَقِّهِم

آخری درود قرار نہ دے اور میرے لیے بخشش لازم فرما رحمت اور سلامتی اور اضافہ روشنی اور ایمان اور بہترین قبولیت

الْمُوجِبِینَ طاعَتَهُمْ وَ الرَّاغِبِینَ فِی زِیارَتِهِمْ الْمُتَقَرِّبِینَ إلَیْکَ وَ إلَیْهِمْ بِأَبِی

جیسے تو نے اپنے ان پیاروں کیلئے لازم کیا جو ان کے حق کی پہچان والے ان کی پیروی کو واجب سمجھنے والے

أَنْتُمْ وَأُمِّی وَنَفْسِی وَ مالِی وَأَهْلِی اجْعَلُونِی مِنْ هَمِّکُمْ وَصَیِّرُونِی فِی

اور زیارت کا شوق رکھنے والے تھے کہ وہ تیرا اور ان کاقرب چاہتے تھے قربان قربان آپعليه‌السلام پر میرے ماں

حِزْبِکُمْ وَأَدْخِلُونِی فِی شَفاعَتِکُمْ وَ اذْکُرُونِی عِنْدَ رَبِّکُمْ اَللّٰهُمَّ صَلِّ

باپ میری جان ومال اور میراکنبہ مجھے اپنے زیر توجہ رکھیں اور اپنے گروہ میں داخل کریں اپنی شفاعت میں شامل

عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَبْلِغْ أَرْواحَهُمْ وَ أَجْسادَهُمْ عَنِّی تَحِیَّةً کَثِیرَةً و

فرمائیں اور اپنے رب کے ہاں میرا نام پیش کریں اے معبود محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و آل محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر درود بھیج اور پہنچا ان کی روحوں اور ان کے جسموں کو میری طرف سے بہت

َسَلاماً وَاَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَةُ ﷲ وَبَرَکاتُهُ

بہت درود وسلام اور آپ پر سلام ہو خدا کی رحمت ہو اور اس کی برکات ہوں