(دوسرا باب)
ان مستحبی نمازوں کا بیان جو مفاتیح الجنان میں ذکر نہیں۔
(نماز اعرابی)
سید ابن طائوسرحمهالله
نے جمال الاسبوع میں شیخ تلعکبریرحمهالله
سے نقل کیا انہوں نے اپنی سند کے ساتھ زید بن ثابت سے روایت کی ہے کہ کسی دور کے گائوں سے ایک شخص رسول خدا کی خدمت حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہصلىاللهعليهوآلهوسلم
میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوجائیں ہم لوگ دیہات میں رہتے ہیں مدینہ سے بہت دور ہیں لہذاہم ہرنماز جمعہ میں حاضر نہیں ہوسکتے لہذا آپ ہمیں کوئی ایسا عمل بتایں کہ جس کے بجا لانے سے ہمیں نماز جمعہ کی فضیلت حاصل ہو جاے اور میں جب اپنے قبیلے میں جائوں تو ان لوگوں کو بتائوں آنحضرت نے فرمایا جب دن چڑھ جائے تو دو رکعت نماز پڑھو پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سور ہ فلق اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سورہ ناس پڑھو:
سلام نماز کے بعد سات مرتبہ آیت الکرسی پڑھو آٹھ رکعت نماز بجا لائو پھر چار چار رکعت کر کے اور دوسری رکعت کے بعد تشہد پڑھو اور چوتھی رکعت پر سلام کہو پھر دوسری چار رکعتیں بھی اسی طرح ادا کرو اور ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد ایک مرتبہ سورہ نصر اور پچیس مرتبہ سورہ اخلاص پڑھو جب تشہد اور سلام ختم ہو جائے تو یہ دعا سات مرتبہ پڑھے :
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ یَا إلهَ الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ یَا
اے زندہ اے پائندہ اے دبدبے اور بزرگیوں کے مالک اے اولین وآخرین کے معبود اے سب سے
أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ یَا رَحْمٰنَ الدُّنْیا وَالْآخِرَةِ وَرَحِیمَهُما یَارَبِّ
زیادہ رحم کرنے والے اے دنیا و آخرت میں بڑے رحم والے اور دنیا وآخرت میں مہربان یا رب
یَارَبِّ یَارَبِّ یَارَبِّ یَارَبِّ یَارَبِّ یَارَبِّ یَا ﷲ یَاﷲ یَا ﷲ یَا ﷲ یَا ﷲ یَا ﷲ یَا ﷲ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ
یارب یا رب یا رب یارب یارب یارب یااللہ یااللہ یااللہ یااللہ یاﷲیا اللہ یااللہ یااللہ رحمت فرمامحمد پر اور ان کی آل پر
مُحَمّدٍ وَاغْفِرْ لِی
اور مجھے بخش دے۔
پھر اپنی حاجات کو بیان کرو بعد میں ستر مرتبہ کہو:
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ
نہیں کوئی طاقت وقوت مگر وہ جو بلند وبزرگ خدا سے ہے اور پاک
اور کہو :سُبْحانَ ﷲ رَبِّ الْعَرْشِ الْکَرِیمِ
ہے اللہ جو عزت والے عرش کا مالک ہے ۔
اس کے بعد رسول ﷲ نے فرمایا ،قسم ہے اس خدا کی جس نے مجھے حق کے ساتھ بھیجا ہے جو بھی مومن مرد یاعورت جمعہ کے دن یہ نماز پڑھے تو میں اس کیلئے بہشت کا ضامن ہوں وہ ابھی اپنی جگہ سے نہ اٹھا ہوگا کہ اس کے اور اس کے والدین کے گناہ معاف ہو چکے ہوں گے اللہ تعالی اس کو مسلمانوں کے شہر وں میں اس دن نماز پڑھنے والوں کی تعداد کے برابر ثواب عنایت فرماے گا اور اس دن کائنات کے تمام روزہ دار نمازیوں کے برابر اجر دیا جائے گا حق تعالیٰ اس کو وہ کچھ عنایت فرماے گا جسے نہ کسی آنکھ نے دیکھا اور نہ کسی کان نے سنا ہوگا مؤلف کہتے ہیں شیخ طوسیرحمهالله
نے بھی مصباح میں اس نماز کا ذکر کیا ہے لیکن ان کی روایت مذکورہ میں دعا موجود نہیں ہے بلکہ انہوں نے فرمایا ہے کہ جب نماز سے فارغ ہو جائو تو ستر مرتبہ یہ دعا پڑھو:
سُبْحانَ ﷲ رَبِّ الْعَرْشِ الْکَرِیمِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ
اللہ پاک ہے جو عزت والے عرش کا مالک ہے اور نہیں کوئی طاقت وقوت مگر جو بلند وبزرگ خدا سے ہے۔
(( ۲ )نماز ہدیہ)
معصومین سے روایت کی گئی ہے کہ انسان کو جمعہ کے دن آٹھ رکعت نماز ادا کرنا چاہیے کہ جس میں دوسری رکعت پر سلام دے پہلی چار رکعتیں رسول خدا کو ہدیہ کرے اور دوسری چار رکعتیں جناب الزہرا = کو ہدیہ کرے اسی طرح ہفتے کے روز چاررکعت نماز پڑھ کر حضرت امیر المومنین علی ابن ابی طالب + کو ہدیہ کرے نیز ہر روز چار رکعت نماز پڑھے ،اور ترتیب کے ساتھ ایک ایک امامعليهالسلام
کوہدیہ کرتا رہے یہاں تک کہ جمعرات کے دن نماز پڑھ کر حضرت امام جعفر صادق - کیلئے ہدیہ کرے پھر روز جمعہ آٹھ رکعت نماز ادا کرے اور پہلے کی طرح رسول خدا اور حضرت فاطمہ الزہرا = کو ہدیہ پیش کرے۔
اگلے روز یعنی ہفتہ کے دن چاررکعت نماز پڑھ کر حضرت امام موسیٰ کاظم - کو ہدیہ پیش کرے اور اسی طرح روزانہ چار ررکعت نماز پڑھ کر ترتیب کے ساتھ ہر امام کو ہدیہ کرتا جائے چنانچہ جمعرات کے دن چار رکعت نماز بجا لاکر حضرت امام العصرعليهالسلام
عجل فرجہ ،کیلئے ہدیہ کرے اور ہر دوسری رکعت کے بعد یہ دعا پڑھے:
اَللّٰهُمَّ أَنْتَ اَلسَّلاَمُ وَمِنْکَ اَلسَّلاَمُ وَ إلَیْکَ یَعُودُ اَلسَّلاَمُ حَیِّنا رَبَّنا
اے معبود تو سلام ہے سلامتی تیری طرف ہے اور سلامتی تیری ہی طرف پلٹتی ہے اے ہمارے پروردگار ہمیں
مِنْکَ بِالسَّلاَمِ اَللّٰهُمَّ إنَّ هذِهِ الرَّکَعَاتِ هَدِیَّةٌ مِنَّا إلی وَلِیِّکَ فَصَلِّ
سلامتی میں رکھ اے معبود یقینایہ چند رکعتیں ہماری طرف سے ہدیہ ہیں تیرے فلاں ولی کیلئے پس رحمت
عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَبَلِّغْهُ إیَّاها وَأَعْطِنِی أَفْضَلَ أَمَلِی وَرَجَائِی
فرما محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
اور انکی آلعليهالسلام
پر اور میری طرف بھی پہنچا دے، مجھے اس سے زیادہ عطا فرما جو امیدو آرزو تجھ سے
فِیکَ وَفِی رَسُولِکَ صَلَوَاتُکَ عَلَیْهِ وَآلِهِ
تیرے رسول اور اس معصومعليهالسلام
سے ہے تیری رحمت ہو انصلىاللهعليهوآلهوسلم
پر اور انکی آلعليهالسلام
پر۔
اس کے بعد جو دعا مانگے اور فلاں کی جگہ اس معصومعليهالسلام
کا نام لے جس کے لئے نماز پڑھی ہے
(( ۳ )نماز وحشت)
یہ نماز دو رکعت ہے جس کی کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد دس مرتبہ سورہ قدر پڑھی جاتی ہے پس جب اس نماز کا سلام دے چکے تو کہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَابْعَثْ ثَوابَها إلی قَبْرِفُلَانٍ
اے معبود رحمت فرما سرکار محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
وآلعليهالسلام
محمد پر اس نماز کا ثواب فلاں کی قبر کو پہنچا دے۔
فلاں کی بجاے میت کا نام لے۔
(دوسری نماز وحشت کی کیفیت )
سید ابن طائوس نے رسول اکرم سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا میت کی پہلی رات سے زیادہ سخت وقت اور کوئی نہیں ہوتا لہذا تم اپنے مرنے والوں پر صدقہ دے کر رحم کرو اگر صدقہ نہیں دے سکتے تو تم میں سے کوئی شخص دو رکعت نماز پڑھے کہ پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ توحید دو مرتبہ اور دوسری رکعت میں سور ہ فاتحہ کے بعد سورہ تکاثر دس مرتبہ پڑھے پھر نماز کو سلام کیساتھ مکمل کرنے کے بعد یوں کہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَابْعَثْ ثَوابَها إلی قَبْرِ ذلِکَ الْمَیِّتِ ﴿فُلانِ ابْنِ فُلانٍ﴾
اے معبود رحمت فرما سرکار محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
اور اس کی آلعليهالسلام
پر اور اس نماز کا ثواب اس میت (فلاں بن فلاں ) کی قبر کو پہنچا دے ۔
فلاں بن فلاں کی بجائے میت اور اس کے باپ کا نام لے پس اسی وقت حق تعالی ایک ہزار فرشتہ اس قبر پر بھیج دیتا ہے کہ ان میں سے ہرایک کے پاس ایک لباس ہوتا ہے اوروہ اس میت کی قبر کو صور پھونکے جانے تک کشادہ کرتے رہیں گے نیز اس نماز پڑھنے والے کو ان تمام چیزوں کی تعداد کے برابر اجر ملتا ہے جن پر سورج طلوع کرتا ہے اور اس کے لئے چالیس درجے بلند کیے جاتے ہیں مؤلف کہتے ہیں کفعمیرحمهالله
نے بھی یہ نماز اسی کیفیت کے ساتھ ذکر کی ہے اس کے بعد فرمایا ہے کہ میں نے بعض کتابوں میں دیکھا ہے۔
پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد آیت الکرسی ایک مرتبہ اور سورہ توحید دو مرتبہ پڑھتے ہیں نیز علامہ مجلسیرحمهالله
نے زاد المعاد میں فرمایا ہے کہ مرنے والوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کیونکہ وہ خود تو اعمال خیر انجام نہیں دے پاتے وہ صرف اپنی اولاد رشتہ داروں اور مومن بھائیوں سے آس لگائے ہوئے ہیں اور ان کی نیکیوں کیلئے چشم براہ ہیں پس خاص طور پہ نماز تہجد ، فریضہ نمازوں کے بعد اور مقامات مقدسہ کی زیارت کے موقعہ پر ان کیلئے دعا کرنا چاہیے اور والدین کیلئے دوسروں سے کچھ زیادہ دعا کرنا چاہیے نیز ان کیلئے اعمال خیر بجا لانے چاہیے ایک اور روایت میں آیا ہے کہ بہت سی اولادیں ایسی ہوتی ہیں کہ والدین کی موجودگی میں ان کی نافرمان ہوتی ہیں لیکن ان کے مرنے کے بعد ان کیلئے اعمال خیر بجا لانے کے باعث فرماں بردار بن جاتی ہیں اور اسی طرح بہت سی اولادیں ایسی ہیں جو والدین کی زندگی میں ان کی فرمان بردار ہوتی ہیں۔
لیکن ان کے مرنے بعد ان کے لئے اعمال خیر بجانہ لانے یا کم بجا لانے سے نافرمان ہو جاتی ہیں اپنے فوت شدہ والدین اور رشتہ داروںکے لئے سب سے بہتر اور عمدہ نیکی یہ ہے کہ ان کے واجب قرضے ادا کیے جائیں اور انہیں حقوق اللہ اور حقوق العباد سے چھٹکارا دلایا جائے اور ان پر حج یا دوسری عبادات کی جو ادئیگی واجب تھی وہ خود یا اجرت دے کر ادا کرائی جائے صحیح حدیث میں منقول ہے کہ حضرت امام جعفر صادق - ہر شب اپنے فرزند کیلئے اور ہر روز اپنے والدین کیلئے دو رکعت نماز پڑھتے تھے کہ پہلی رکعت میں حمد کے بعد سورہ قدر اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد سورہ کوثر پڑھا کرتے تھے صحیح سند کے ساتھ حضرت امام جعفر صادق -سے منقول ہے کہ بعض اوقات یوں ہوتا ہے کہ ایک میت تنگی اور سختی میں ہوتی ہے لیکن اللہ تعالیٰ اسے آسائش وکشائش عطا کردیتا ہے پھر میت سے کہا جاتا کہ تجھے یہ آسانی اس لئے میسر آئی کہ تیرے فلاں مومن بھائی نے تیرے لئے نماز پڑھی ہے راوی نے پوچھا آیا ایک نماز میں دو میتوں کو بھی شریک کیا جاسکتا ہے ؟ فرمایا۔
ہاں ؛ایسا کیا جاسکتا ہے پھر فرمایا کہ میت کو خوشی حاصل ہوتی ہے اور وہ دعا اور استغفار کی وجہ سے مسرور ہوتی ہے جو اس کے لئے کی جاتی ہے اسے ویسے ہی خوشی ملتی ہے جیسے زندہ شخص کو ہدیہ سے خوشی ہوتی ہے نیز فرمایا کہ میت کیلئے نماز، روزہ، حج، صدقات، دوسرے جو بھی اعمال خیر بجا لائے جائیں اوراس کیلئے دعا کی جائے ان تمام چیزوںکا ثواب قبر میں اس کے پاس پہنچ جاتا ہے یہ ثواب میت کے لئے بھی لکھا جاتا ہے اور میت کے لئے اعمال بجا لانے والے شخص کیلئے بھی لکھا جاتا ہے ایک اور حدیث میں فرماتے ہیں کہ جو مسلمان کسی مرنے والے کے لئے کوئی نیک عمل انجام دیتا ہے اللہ اس کے ثواب کو دگنا کر دیتا ہے اور مرنے والا اس سے فائدہ اٹھاتا رہتا ہے ایک اور روایت میں ہے کہ جب کوئی شخص کسی مرنے والے کو ثواب پہچانے کیلئے صدقہ کرتا ہے تو حق تعالیٰ حضرت جبرائیلعليهالسلام
کو حکم دیتا ہے تو وہ ستر ہزار فرشتوں کے ساتھ اس کی قبر پر جاتے ہیں جن میں سے ہر ایک کے ہاتھ میں نعمت الہی کا طبق ہوتا ہے ہر فرشتہ اس کو السلام علیک یا ولی اللہ کہتا ہے اور بتاتا ہے کہ اے خدا کے بندے تمہارے لئے یہ ہدیہ فلاں مومن نے بھیجا ہے اس کی قبر منور ہوجاتی ہے اور حق تعالیٰ بہشت میں اسے ایک ہزار شہر عطا فرمائے گا ہزار حوروں سے اس کا ازدواج کرے گا اسے ہزار پوشاکیں پہناے گا اور اس کی ہزار حاجات پوری فرمائے گا۔
(( ۴ ) والدین کیلئے فرزند کی نماز:)
یہ دو رکعت ہے کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد اور دس مرتبہ یہ کہے:
رَبِّ اغْفِرْ لِی وَلِوالِدَیَّ وَلِلْمُؤْمِنِینَ یَوْمَ یَقُومُ الْحِسابُ
پروردگار! مجھے ،میرے والدین اور مومنین کوبخش دے جب حساب کا دن آئے گا ۔
اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس مرتبہ پڑھے:
رَبِّ اغْفِرْ لِی وَلِوالِدَیَّ وَلِمَنْ دَخَلَ بَیْتِیَ مُؤْمِناً وَلِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ
پروردگار مجھے میرے والدین کو اور جومومن میرے گھر آیا ہے اسے بخش دے اور مومنین اور مومنات کو بھی اور سلام کے بعد دس مرتبہ کہے :
رَبِّ ارْحَمْهُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْراً
رب میرے والدین پر رحم فرما جیسے بچپن میں انہوں نے مجھے پالا ۔
(( ۵ ) نما ز گرسنہ:)
امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ جو شخص بھوکا ہو تو اسے چاہیئے کہ وہ وضوکر کے دو رکعت نماز اداکرے اور کہے:
یَا رَبِّ إنِّی جائِعٌ فَأَطْعِمْنِی
پرور دگار میں بھوکا ہوں مجھے کھانا دے ۔
ایک اور روایت کے مطابق یوں کہے:
رَبِّ أَطْعِمْنِی فَ إنِّی جائِعٌ
پروردگار مجھے کھانا دے کہ میں بھوکا ہوں۔
(( ۶ )نماز حدیث نفس)
امام جعفر صادق - سے روایت ہے کہ کوئی مومن ایسا نہیں ہے کہ جس کے چالیس دن گزاریں اور اسے حدیث نفس عارض نہ ہو لہذا جب کسی مومن کوحدیث نفس عارض ہو تو اسے چاہیے کہ دورکعت نماز ادا کرے اور خدا کی پناہ طلب کرے آپ ہی سے منقول ہے کہ جب حضرت آدم -نے خدا سے حدیث نفس کی شکایت کی تو حضرت جبرائیلعليهالسلام
نازل ہوئے اور انہیں بتا یا کہ آپ کہا کریں۔
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله
نہیں کوئی طاقت وقوت مگر جو خدا سے ہے
چنانچہ حضرت آدم - نے یہی ذکر پڑھا اور حدیث نفس ان سے دور ہوگئی حضرت نے فرمایا
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله
نہیں کوئی طاقت وقوت مگر جو خدا سے ہے۔
اس جملہ کوحضرت امام محمد باقر - سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اکرم کی خدمت میں آکر وسوسے ، حدیث نفس اور قرض وغربت کی شکایت کی تو آنحضرت نے فرمایا تم یہ دعا پڑھا کرو:
تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِی لاَ یَمُوتُ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَداً وَلَمْ
اس زندہ پر بھروسہ کرتا ہوں جسے موت نہیں آئے گی حمد اللہ کے لئے جس نے کسی کو اپنا بیٹا نہیں بنایانہ
یَکُنْ لَهُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ وَلَمْ یَکُنْ لَهُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ وَکَبِّرْهُ تَکْبِیراً
بادشاہت میں اس کا کوئی شریک ہے نہ وہ کمزور ہے اس کوئی مدد گار بنے اور اس کی بہت بڑائی کرو۔
اس کے ساتھ یہ بھی فرمایا کہ یہ دعا بار بار پڑھا کرو اور خدا کی اس قدر بڑائی بیان کرو کہ جو اس کا حق ہے چنانچہ زیادہ عرصہ نہ گزرا تھا کہ وہ شخص آنحضرت کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسولصلىاللهعليهوآلهوسلم
اللہ! اللہ تعالیٰ نے مجھ سے وسوسے دور کر دئیے میرا قرض ادا کرا دیا اور میری غربت ہٹا دی نیز روایت ہے کہ جب شیطانی وسوسوں سے تمہارا سینہ تنگ ہونے لگے اور شکوک پیدا ہونے لگیں تو یہ کہا کرو۔
هُوَ الْاَوَّلُ وَالاَْخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْباطِنُ وَهُوَ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیمٌ
وہی اول ہے وہی آخر ہے وہ عیاں ہے اور نہاں بھی اور وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔
نیز حضرت امام جعفر صادق - سے مروی ہے کہ شیطانی وسوسوں کو دور کرنے کے لئے اپنے جسم پر ہاتھ پھیرتے ہوئے کہو:
بِسْمِ ﷲ وَبِالله مُحَمَّدٌ رَسُولُ ﷲ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله
خدا کے نام اور اس کی ذات کے ساتھ محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
اللہ کے رسول ہیں اور نہیں
کوئی طاقت وقوت مگر جو بلند
الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ اَللّٰهُمَّ امْسَحْ عَنِّی مَا أَحْذَرُ
وبزرگ خدا سے ہے اے معبود مجھ سے وہ چیز دور کر جس سے ڈرتا ہوں ۔
پھر اپنے پیٹ پر ہاتھ پھیر کر یہی دعا تین مرتبہ پڑھو انشائ اللہ وسوسے دور ہوجائیں گے علاوہ ازیں شیطانی وسوسوں کو دور کرنے کے لئے سر کو بیری کے پتوں سے دھونا، مسواک کرنا، انار کھانا، آب نیساں پینا اور ہر ماہ کی پہلی اور آخری جمعرات اور درمیانی بدھ کے روزے رکھنا بھی نافع ہے نیز یہ دعا پڑھنا بھی مفید ہے۔
أَعُوذُ بِالله الْقَوِیِّ مِنَ الشَّیْطانِ الْغَوِیِّ وَأَعُوذُ بِمُحَمَّدٍالرَّضِیِّ مِنْ شَرِّ
پناہ لیتا ہوں طاقت ور خدا کی گمراہ کرنے والے شیطان سے پناہ لیتا ہوں پسند شدہ محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
کی امو ر بست
مَا قُدِّرَ وَقُضِیَ وَأَعُوذُ بِ إلهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ
کشاد کے شر سے اور پناہ لیتا ہوں انسانوں کے معبود کی تمام جنوں اور انسانوں کی شر سے ۔
(( ۷ )نماز استخارہ ذات الرقاع :)
اس کی کیفیت یہ ہے کہ جب آپ کوئی کام کرنا چاہیں تو خدا سے استخارہ کرنے کیلئے کاغذ کے چھ ٹکڑے لیں ان میں سے تین ٹکڑوں پر لکھیں:
بِسْمِ ﷲ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمِ خِیرَةٌ مِنَ ﷲ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ لِفُلانِ ابْنِ فُلانِ افْعَلْ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے طلب خیر ہے اللہ سے جو غلبہ وحکمت والا ہے فلاں ابن فلاں کے لئے یہ کام کروں
اور دوسرے تین ٹکڑوں پر اس جگہلاَتَفْعَلْ
یہ کام نہ کروں
لکھیں جہاں پہلے ٹکڑوں پر افْعَلْ۔لکھا ہے اب یہ کام کروں
کاغذ کے ان چھ ٹکڑوں کو مصلے کے نیچے رکھ دیں اور دو رکعت نماز ادا کرے اور بعد از نماز سجدے میں جاکر سو مرتبہ کہے:
أَسْتَخِیرُ ﷲ بِرَحْمَتِهِ خِیرَةً فِی عافِیَةٍ
خدا کی رحمت کے واسطے سے اس سےخیر طلب کرتا ہوں اور آسانی بھی ۔
پھر سجدے سے سر اٹھا کر بیٹھ جائے اور کہے:
اَللّٰهُمَّ خِرْ لِی وَاخْتَرْ لِی فِی جَمِیعِ أُموْرِی فِی یُسْرٍ مِنْکَ وَعافِیَةٍ
اے معبود مجھے خیر عطا کر میرے تمام امور میں بہتری پیدا فرما جس میں سہولت اور آسانی ہو۔
اس کے بعد کا غذ کے ان ٹکڑوں کو ہاتھ سے باہم ملا دے اور پھر ایک ایک کر کے باہر نکالے پس اگر یکے بعد دیگرے تین ایسے ٹکڑے نکلیں جن پر’’افعل‘‘ لکھا ہو یہ کام انجام دے اور اگر متواتر ایسے تین ٹکڑے نکلیں کہ جن پر ’’لاتفعل‘‘ لکھا ہو اس کام کو انجام نہ دیں اگر ایک ٹکڑے پر افعل اور دوسرے ٹکڑے پر لاتفعل لکھا ہو تو پھر یکبارہ پانچ ٹکڑے باہر نکالے اور دیکھے اگر تین پر افعل ہے اور دو پر لا تفعل تو ا س کا م کو انجام دے اور اگر بر عکس ہو تو انجام نہ دے۔
مؤلف کہتے ہیں: استخارہ کے معنی خیر طلب کرنا، لہذا جو کام انجام دینا چاہے اس میں خدا کی خیر طلب کرے اور روایت ہوئی ہے کہ نماز شب کے آخری سجدے میں سومرتبہ اَسْتَخِےْرُ اللّٰہَ برحمتہ کہے نافلہ صبح کے آخری سجدے میں اور نافلہ اول کی ہر رکعت میں بھی اسی طرح خدا سے خیر طلب کرنا مستحب ہے یہ بھی جاننا چاہیے کہ علامہ مجلسی نے اپنے والد ماجد سے نقل کیا ہے انہوںنے اپنے استاد شیخ بہائیرحمهالله
سے روایت کی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے اساتذہ سے سنا ہے کہ جو حضرت قائم آلعليهالسلام
محمد عجل اللہ فرجہ کے استخارے کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے جو تسبیح پر کیا جاتا ہے وہ یوں کہ تسبیح کو ہاتھ میں لے کر تین مرتبہ محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
وآلعليهالسلام
محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
پر درود بھیجے پھر تسبیح کے دانوں کو اپنی مٹھی میں لے کر دو دو کر کے شمار کرے پس اگر ایک دانہ بچ جائے تو اس کام کو انجام دے اور اگر دو دانے بچ جائیں تو انجام نہ دے فقیہ اجل صاحب جواہرنے جواہر الکلام میں نقل فرمایا ہے کہ ہمارے معاصرین میں ایک استخارہ زیر عمل ہے جسے قائم آلعليهالسلام
محمد عجل اللہ فرجہ کی طرف نسبت دی جاتی ہے اس کی کیفیت یوں ہے کہ دعا پڑھنے کے بعد تسبیح ہاتھ میں لے کر اس کے کچھ دانے مٹھی میں لے کرپھر انہیں آٹھ آٹھ کر کے شمار کرے اگر ایک دانہ بچے تو اچھا ہے اگر دو بچیں تو یہ ایک مرتبہ منع ہے اگر تین بچ جائیں تو اس کیلئے اختیا ر ہے کہ ان میں فعل اور ترک برابر ہے اگر چار دانے بچ جائیں تو یہ دوبار منع ہے اگر پانچ بچیں تو بعض حضرات کہتے ہیں کہ اس میں رنج اور مشقت ہے بعض کے نزدیک اس میں ملامت ہے اگر چھ بچیں تو خوب اور اس کا کام انجام دینے میں جلدی کی جائے اگر سات دانے رہ جائیں تو اس کا حکم پانچ دانے بچ جانے کا ہے اگر آٹھ دانے بچ جائیں تو یہ چوتھی منع ہے۔
یاد رہے کہ اس کتاب کے چھٹے باب میں ہم بعض استخاروں کا ذکر کریں گے نیز یہ بھی یاد رہے کہ محدث کاشانیرحمهالله
نے تقویم المحسنین میں قرآن مجید سے استخارہ کرنے کیلئے ایام ہفتہ کی ساعتوں کا ذکر کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی فرمایا ہے کہ یہ مشہور طریقے کی بنا پر ہے اور اہل بیت اطہارعليهالسلام
سے اس بارے کوئی حدیث دستیاب نہیں ہوئی چنانچہ فرماتے ہیں استخارہ کرنے کے سلسلے میں اتوار کا دن نیک ہے ظہر تک پھر عصر سے مغرب تک پیر کا دن نیک ہے طلوع آفتاب تک پھر دوپہر سے ظہر تک اور عصر سے عشائ کے آخری وقت تک منگل کا دن نیک ہے دوپہر سے ظہر تک اور عصر سے عشائ کے آخر تک بدھ کا دن نیک ہے ظہر تک اور عصر سے عشائ کے آخر تک جمعرات کادن نیک ہے طلوع آفتاب تک اورظہر سے عشائ کے آخر تک جمعہ کا دن نیک ہے طلوع آفتاب تک اور زوال سے عصر تک اور ہفتے کا دن نیک ہے دوپہر تک اور زوال سے عصر تک یہ جدول محقق طوسیرحمهالله
کی کتاب مدخل منظوم سے نقل کیا گیا ہے
(( ۸ ) نماز اداے قرض وکفایت از ظلم سلطان: )
شیخ طوسیرحمهالله
نے روایت کی ہے کہ ایک شخص امام جعفر صادق - کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا ؛مولاعليهالسلام
میں حاضر ہوا ہوں کہ اپنے قرض اور بادشاہ کے ظلم کی شکایت کروں حضرتعليهالسلام
نے فرمایا ؛جب رات کی تاریکی چھا جائے تو دو رکعت نماز پڑھو کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد آیت الکرسی اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ حشر کی آیت لو انزلنا ھذا القرآن علی جبل سے سورۃ کے اختتام تک پڑھو قرآن سر پر رکھ کر کہو:
بِحَقِّ هذَا الْقُرْآنِ وَبِحَقِّ مَنْ أَرْسَلْتَهُ بِهِ وَبِحَقِّ کُلِّ مُؤْمِنٍ مَدَحْتَهُ فِیهِ
اس قرآن کا واسطہ جسے تو نے قرآن دیا اس کا اور اس کاواسطہ جس مومن کی مدح تو نے قرآن میں کی
وَبِحَقِّکَ عَلَیْهِمْ فَلا أَحَدَ أَعْرَفُ بِحَقِّکَ مِنْکَ بِکَ یَا ﷲ
تیرے حق کا واسطہ جو ان پر ہے اور تیرے سوا اس حق کو جاننے والا کوئی نہیں یا اللہ تیرا واسطہ ۔
دس مرتبہ ہر معصوم - کا نام دس دس مرتبہ کہے:یَا مُحَمَّدُ یَا عَلِیُّ یَا فاطِمَةُ یَا حَسَنُ یَا حُسَیْنُ یَا عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ
یا محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
یا علیعليهالسلام
یا فاطمۃ یا حسنعليهالسلام
یا حسینعليهالسلام
یا علیعليهالسلام
ابن الحسین
یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ یَا جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ یَا مُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ یَا عَلِیَّ بْنَ مُوسیٰ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ
یا محمدعليهالسلام
بن علیعليهالسلام
یا جعفرعليهالسلام
ابن محمد یا موسیٰعليهالسلام
ابن جعفرعليهالسلام
یا علیعليهالسلام
ابن موسیٰعليهالسلام
یا محمدعليهالسلام
بن علیعليهالسلام
یَا عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ یَا حَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ یَا أیُّهَا الْحُجَّةُ
یا علیعليهالسلام
ابن محمدعليهالسلام
یا حسنعليهالسلام
ابن علی یاالحجۃعليهالسلام
یا ایھاعليهالسلام
۔
اس کے بعد اپنی حاجات طلب کرو راوی کا بیان ہے کہ وہ شخص چلا گیا اور ایک مدت کے بعد واپس آیا جب اس کا قرض ادا ہو چکا تھا بادشاہ کی طرف سے اس کے حا لا ت بہتر ہوچکے تھے اور اس کا مال بھی زیادہ ہوچکا تھا مؤلف کہتے ہیں کہ ظاہر ہے یہ عمل نماز ادا کرنے کے بعد بجا لانا چاہیے۔
(( ۹ ) نماز حاجت )
دعوات راوندیرحمهالله
سے نقل کیا گیا ہے کہ ایک دن امام زین العابدین- کسی شخص کے پاس سے گذرے جو ایک گھر کے دروازے پر بیٹھا ہوا تھا حضرتعليهالسلام
نے اس سے پوچھا کہ اس ظالم وجابر کے دروازے پر کیوں بیٹھے ہو اس نے کہا مجھے ایک سخت ضرورت پیش ہے امام نے فرمایا اٹھو میں تمہیں ایک ایسا دروازہ بتاتا ہوں جو تمہارے لئے ستم گا ر کے دروازے سے کہیں بہتر ہے پس آپ نے اس کا ہاتھ پکڑا اسے مسجد نبوی کے دروازے پر لے آئے اور فرمایا یہاں قبلہ رخ ہو کردو رکعت نماز پڑھو پھر خدا کی حمد وثنا کرو اور حضرت رسول اکرم پر درود بھیجو اس کے بعد سورہ حشر کی آخری آیت سورہ حدید کی پہلی چھ آیات اور سورہ آلعليهالسلام
عمران کی دو آیات پڑھو اور خدا سے سوال کرو کہ وہ تمہاری حاجت روائی فرماے خدا تمہیں سب کچھ عنایت فرماے گا۔
راوندیرحمهالله
فرماتے ہیں کہ سورہ آلعليهالسلام
عمران کی دو آیات شایدقُلْ اَللّٰهُمَّ مَالِکَ الْمُلْکَ
سے بغیر حساب تک ہیں جب کہ علامہ مجلسی کا ارشاد ہے کہ اس سے مرادشایدقُلْ اَللّٰهُمَّ اور شَهِدَا ﷲُ
ہو جاننا چاہیے کہ حضرت علیعليهالسلام
ابن ابی طالب- سے روایت ہوئی ہے کہ فرمایا جب تم میں سے کسی کو کوئی حاجت در پیش آئے تو اسے چاہیے کہ اسے پورا کرنے کے لئے جمعرات کی صبح باہر چلا جائے اور جب گھر سے نکلنے لگے تو سورہ آلعليهالسلام
عمران کی آخری آیات آیت الکرسی ،سورہ قدر اور سورہ حمد کی تلاوت کرے کیونکہ ان آیات سے دنیا اور آخرت کی ہر حاجت بر آتی ہے ۔
((۱۰)نماز حل مہمات)
مشکل وقت آپڑے تو چار رکعت نماز بجا لائی جائے اسکی قنوت اور دیگر ارکان کو اچھی طرح سے ادا کیا جائے اس کی پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ کہے:
حَسْبُنَا ﷲ وَنِعْمَ الْوَکِیلُ
اللہ ہمارے لئے کافی ہے وہ اچھا مدد گار ہے ۔
دوسری رکعت میں حمد کے بعد سات مرتبہ پڑھے:
مَا شائَ ﷲ لاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله اِنْ تَرَنِ اَنَا أَقَلَّ مِنْکَ مَالاً وَوَلَدا
وہی ہوتاہے جو ﷲ چاہے نہیں کوئی قوت مگر اللہ ہے؟ اگر تو مجھے دیکھے تو میں تجھ سے مال میں اور اولاد میں بھی کم ہوں
،تیسری رکعت میں حمد کے بعد سات مرتبہلا إلهَ إلاَّ أَنْتَ سُبْحانَکَ إنِّی کُنْتُ مِنَ الظَّالِمِینَ
نہیں کوئی معبود سوائے تیرے تو پاک تر ہے بے شک میں ظالموں میں سے ہوں ۔
پڑھے ،اور چوتھی رکعت میں حمد کے بعد سات مرتبہ کہے :وَأُفَوِّضُ أَمْرِی إلَی ﷲ إنَّ ﷲ بَصِیرٌ بِالْعِباد
میں اپنے معاملے خدا کے سپرد کرتاہوں یقینا وہ اپنے بندوں کو دیکھ رہا ہےاور پھر اپنی حاجات پیش کریں۔
(( ۱۱ )نماز ر فع عسرت)
امام جعفر صادق - سے منقول ہے کہ جب تم پر کوئی مشکل کام آجاے اور کام دشوار ہو جائیں تو زوال آفتا ب کے وقت دو رکعت نماز پڑھو پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ توحید سورہ فتح کی پہلی تین آیات نَصْراً عَزِیزاً تک اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ توحید اور سورہ ٲَلَمْ نَشْرَحْ پڑھو اور یہ نماز اس مقصد کیلئے بار بار آزمائی ہوئی ہے۔
((۱۲)نماز اضافہ رزق)
روایت ہوئی ہے کہ ایک شخص حضرت رسول اللہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا یا رسول اللہصلىاللهعليهوآلهوسلم
میں ایک عیالدار آدمی ہوں اور حالات خراب ہیں آپ مجھے کوئی ایسی دعا تعلیم فرمایں کہ جس کے ذریعہ خدا کو پکاروں تا کہ وہ مجھے اتنا رزق دے کہ میں اپنا قرض اتارو ں اور اپنے عیال کے اخراجات میں اس سے مدد حاصل کروں حضرت رسالت مآ ب نے فرمایا؛ صحیح طریقہ سے وضو کر کے دو رکعت نماز بجا لائو کہ جس کے رکوع و سجود کامل ہوں اس کے بعد یہ دعا پڑھو؛
یَا ماجِدُ یَا واحِدُ یَا کَرِیمُ أَتَوَجَّهُ إلَیْکَ بِمُحَمَّدٍ نَبِیِّکَ نَبِیِّ
اے بزرگی والے اے یگانہ اے عطاکرنے والے میں نے تیری طرف رخ کیا ہے تیرے نبی نبی
الرَّحْمَةِ صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ یَا مُحَمَّدُ یَا رَسُولَ
رحمت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے وسیلے سے یا محمدیا رسول
ﷲ إنِّی أَتَوَجَّهُ بِکَ إلَی ﷲ رَبِّی وَرَبِّکَ
ﷲ بے شک میں نے آپ کے وسیلے سے اللہ کیطرف رخ کیا ہے جو میرا رب
وَرَبِّ کُلِّ شَیْئٍ وَأَسْأَلُکَ اَللّٰهُمَّ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ
آپ کا رب اور ہر چیز کا رب ہے سوال کرتا ہوں اے معبود یہ کہ تو رحمت نازل فرما محمداور انکی اہل
وَأَهْلِ بَیْتِهِ وَأَسْأَلُکَ نَفْحَةً کَرِیمَةً مِنْ
بیتعليهالسلام
پر اور سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ تیرے الطاف کریمانہ میں سے
نَفَحَاتِکَ وَفَتْحاً یَسِیراً وَرِزْقاً واسِعاً أَلُمُّ بِهِ شَعَثِی وَأَقْضِی
لطف خاص کا بآسانی کامیابی اور وسیع رزق کا سوال ہے جس سے میری پریشانی دور ہو اور میرا قرض
بِهِ دَیْنِی وَأَسْتَعِینُ بِهِ عَلَی عِیَالِی
ادا ہو جائے اور اسکے ذریعے اپنے عیال کی کفالت کروں۔
(نماز دیگر اضافہ رزق)
جب دوکان پر جانے لگو تو پہلے مسجد میں جائو اور وہاں دو یا چار رکعت نماز ادا کرنے کے بعد یہ دعا پڑھو:
غَدَوْ بِحَوْلِ ﷲ وَقُوَّتِهِ وَغَدَوْ بِلا حَوْلٍ مِنِّی وَلاَ قُوَّةٍ وَلکِنْ
میں خدا کی قوت کے ساتھ صبح کی میں نے اپنی طاقت وقوت کے بغیر صبح نہیں کی بلکہ تیری طرف سے
بِحَوْلِکَ وَقُوَّتِکَ یَا رَبِّ اَللّٰهُمَّ إنِّی عَبْدُکَ أَلْتَمِسُ مِنْ
طاقت و قوت کے ساتھ کی یا رب اے معبود! بے شک میں تیرا بندہ ہوں تجھ سے فضل مانگتا ہوں
فَضْلِکَ کَما أَمَرْتَنِی فَیَسِّرْ لِی ذلِکَ وَأَنَا خَافِضٌ فِی عَافِیَتِکَ
جیسا کہ تو نے مجھے حکم دیا ہے پس مجھے عطا فرما اور میں تیری پناہ میں آسودہ ہوں ۔
(نماز دیگر اضافہ رزق)
یہ نماز دو رکعت پہلی رکعت میں سورہ حمدکے بعد تین مرتبہ سورہ کوثر اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ فلق و سورہ اوروالناس تین تین مرتبہ پڑھے :
((۱۳) نماز حاجت)
مکارم اخلاق سے نقل کیا گیا ہے کہ جب آدھی رات ہوجاے تو اٹھ کر غسل کر ے اور دو رکعت نماز حاجت بجا لائے کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد پانچ سو مرتبہ سورہ تو حید پڑھے اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد پانچ سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے لیکن اس کے بعد سورہ حشر کی آخری آیتلَوْ اَنْزَلْنَا هٰذَا القُرْآنَ عَلَیٰ جَبَلٍ
سے تا آخر آیت پڑھے پھر سورہ حدید کے پہلی چھ آیات پڑھے اور اسی حالت میں قیام میں ایک ہزار مرتبہ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَاِےَّاکَ نَسْتَعےٰن کہے اور رکوع و سجود کر کے نماز تمام کرے اس کے بعد خدا تعالیٰ کی حمد وثنائ بجا لائے پس اگر اسی روز حاجت پوری ہو جائے تو بہتر ورنہ دوسرے روز بھی یہی عمل کرے اگر اب بھی حاجت بر نہ آئے تو تیسرے دن اسی عمل کو دہراے انشا ئ اللہ حاجت پوری ہوگی۔
(ایک اور نماز ۔)
ثقتہ الاسلام شیخ کلینی نے معتبر سند کیساتھ عبد الرحیم قصیر سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہاہے کہ میں امام جعفر صادق - کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ قربان جائوں میں نے اپنی طرف سے ایک دعا اختراع کی ہے حضرت نے فرمایا اپنی اس اختراع کو رہنے دو بلکہ جب بھی کوئی حاجت درپیش ہو تو رسول اللہصلىاللهعليهوآلهوسلم
کی پنا ہ تلاش کرو اور یوں کہ دو رکعت نماز پڑھ کر آنحضرت کیلئے ہدیہ کروں میں نے عرض کیا یہ نماز کیسے پڑھوں فرمایا غسل کرو اور پھر دو رکعت نماز فریضہ کی مانند ادا کرو اور نماز کا سلام دینے کے بعد یہ کہو:
اَللّٰهُمَّ أَنْتَ اَلسَّلاَمُ وَمِنْکَ اَلسَّلاَمُ وَ إلَیْکَ یَرْجِعُ اَلسَّلاَمُ اَللّٰهُمَّ
اے معبود تو سلامتی والا ہےاور سلامتی تجھ ہی سے ہے سلامتی تیری ہی طرف لوٹتی ہے اے معبود
صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبَلِّغْ رُوحَ مُحَمَّدٍ مِنِّی السَّلامَ
رحمت نازل کر محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
وآل محمد پر اور میری طرف سے سلام پہنچا روح محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
اور سچے
وَأَرْواحَ آلاَءِمَّةِ الصَّادِقِینَ سَلامِی وَارْدُدْ عَلَیَّ مِنْهُمُ السَّلامَ، وَاَلسَّلاَمُ
اماموںعليهالسلام
کی پاکیزہ روحوں پراور ان کی طرف سے مجھ پر سلام پلٹا سلام ہو ان سب پر
عَلَیْهِمْ وَرَحْمَةُ ﷲ وَبَرَکاتُهُ اَللّٰهُمَّ إنَّ هاتَیْنِ الرَّکْعَتَیْنِ هَدِیَّةٌ
خدا کی رحمت اور اس کی برکات اے معبود یقینا یہ دورکعتیں ہدیہ ہیں میری طرف
مِنِّی إلی رَسُولِ ﷲ صلی ﷲ علیه وآله وسلم فَأَثِبْنِی عَلَیْهِما مَا
سے حضرت رسول اکرم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں پس مجھے ان کا ثواب دے جس کی امید
أَمَّلْتُ وَرَجَوْتُ فِیکَ وَفِی رَسُولِکَ یَا وَلِیَّ الْمُؤْمِنِینَ
و آرزو تجھ سے ہے اور تیرے رسول سے ہےاے مومنوں کے مددگار،
پھر سجدے میں جائے اور چالیس مرتبہ پڑھے
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا حَیّاً لاَ یَمُوتُ یَا حَیّاً لاَ إلهَ إلاَّ أَنْتَ یَا ذَا
اے زندہ پائندہ، اے زندہ جسے موت نہیں، اے زندہ نہیں کوئی معبود مگر تو ہے، اے دبدبے اور
اْلجَلاَلِ وَالْاِکْرَامِ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
عزت والے، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
پھر اپنا دایاں رخسار زمین پر رکھو ۔
اور یہی دعا چالیس مرتبہ پڑھو پھر بایاں رخسار زمین پر رکھو اور چالیس مرتبہ یہی دعا پڑھو اس کے بعد سر سجدے سے اٹھا کر ہاتھوں کو بلند کر کے یہی دعا چالیس مرتبہ پڑھو پھر ہاتھوں کو گردن میں ڈال کر اور انگشت شہادت بلند کر کے التجا کرو اور چالیس مرتبہ یہی دعا پڑھو بعد میں اپنی داڑھی بائیں ہاتھ میں لے کر روتے ہوئے یا رونے کی صورت بناتے ہوئے یہ دعا پڑھو:
یَا مُحَمَّدُ یَا رَسُولَ ﷲ أَشْکُو إلَی ﷲ وَ إلَیْکَ حاجَتِی وَ إلَی أَهْلِ بَیْتِکَ الرَّاشِدِینَ
یامحمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
یا رسول اللہ میں اپنی حاجت اللہ کے اور آپ کے اور آپ کے ہدایت یافتہ اہلبیتعليهالسلام
کے حضور پیش کر رہاہوں
حَاجَتِی وَبِکُمْ أَتَوَجَّهُ إلَی ﷲ فِی حاجَتِی
اور آپ کے وسیلے سے اپنی حاجت خدا کے سامنے پیش کرتا ہوں
پھر سجدے میں جاکرہ یَا ﷲ یاﷲ کہو جب تک کہ سانس نہ رک جائے اس کے بعد کہو
صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَافْعَلْ بِیْ کَذَا وَکَذَا
رحمت نازل فرما محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
و آل محمد پر اور میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما ۔
کذا کذا کے بجاے اپنی حاجات بیان کرو اس کے ساتھ ہی حضرت امام جعفر صادق - نے فرمایا کہ میں خدا کے ہاں اس بات کا ضامن ہوں کہ ابھی تم نے اپنی جگہ سے حرکت بھی نہ کی ہوگی تمہاری حاجت پوری ہوجاے گی مؤلف کہتے ہیں چوتھے باب میں ہم دین و دنیا کی حاجات کیلئے بہت سی دعایں نقل کرینگے شیخ کفعمیرحمهالله
نے بلد الامین میں ذکر فرمایا ہے کہ جب سخت مشکل در پیش ہو تو درج ذیل کلمات کا غذ پر لکھ کر اسے بہتے پانی میں بہا دے ۔
بِسْمِ ﷲ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ مِنَ الْعَبْدِ الذَّلِیلِ إلَی الْمَوْلَی الْجَلِیلِ
خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے اس ناچیز بندے کیطرف سے عظمت والے مالک کے حضور
رَبِّ إنِّی مَسَّنِیَ الضُّرُّ وَأَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَآلِهِ صَلِّ
پروردگار مجھے سخت مصیبت نے گھیر لیا ہے اور تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے تجھے واسطہ ہے محمد اور ان کی آلعليهالسلام
عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَاکْشِفْ هَمِّی وَفَرِّجْ عَنِّی غَمِّی بِرَحْمَتِکَ
کا رحمت کر محمد اور ان کی آلعليهالسلام
پرمیرا رنج دور کر اورغم مٹا دے اپنی رحمت سے
یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
(دیگر نماز حاجت)
سیدابن طائوسرحمهالله
نے اپنی کتاب ’’المزار ‘‘ میں مسجد کوفہ میں محراب امیر المومنین- کے اعمال میں ایک نماز حاجت کا ذکر فرمایا ہے جو خصوصی طور پر وہیں ادا کی جاتی ہے اور وہ چاررکعت جو کہ دو سلام کے ساتھ بجا لائی جاتی ہے اس کی پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید اور دوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اکیس مرتبہ سورہ توحید تیسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اکتیس مرتبہ سورہ توحید اور چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد اکتالیس مرتبہ سورہ تو حید پڑھی جاتی ہے سلام کے بعد تسبیح پڑھے پھر اکیاون مرتبہ سورہ تو حید پڑھے اور پچاس مرتبہ اَسْتَغْفِرُ اللّٰہَ رَبِّیْ وَاَتُوْبُ اِلِیْہ کہے پھر پچاس مرتبہ سرکار محمد وآلعليهالسلام
محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
پر صلوات بھیجے اور پچاس مرتبہ کہے:
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ
پھر کہےیَا ﷲ الْمانِعُ قُدْرَتَهُ خَلْقَهُ وَالْمالِکُ بِها سُلْطانَهُ
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو بلند وبزرگ خدا سے ہے اے وہ اللہ جس کی قدرت مخلوق کو سنبھالے ہوئے ہے جس کے
وَالْمُتَسَلِّطُ بِما فِی یَدَیْهِ عَلَی کُلِّ مَوْجُودٍ وَغَیْرُکَ یَخِیبُ رَجائُ
ذریعے وہ اپنے اقتدار کا مالک ہے جسکے ذریعے وہ اپنے زیر قبضہ ہر موجود چیز پر قابو رکھتا ہے تیرا غیر اپنے
راجِیهِ وَراجِیکَ مَسْرُورٌ لاَ یَخِیبُ، أَسْأَلُکَ بِکُلِّ رِضیً
امید وار کو مایوس کرتا ہے اور تجھ سے امید رکھنے والا مسرور ہے ناکام نہیں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری
لَکَ وَبِکُلِّ شَیْئٍ أَنْتَ فِیهِ وَبِکُلِّ شَیْئٍ تُحِبُّ أَنْ تُذْکَرَ بِهِ
ہر رضا اور ہر چیز کے ذریعےجس میں تیرا جلوہ ہے جسے تو پسند کرتا ہے کہ اس کے ساتھ تیرا
وَبِکَ یَا ﷲ فَلَیْسَ یَعْدِلُکَ شَیْئٌ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ
ذکر ہو اور اے اللہ تیری ذات کے ذریعے کہ کوئی چیز تیر ے برابر نہیں یہ کہ تو رحمت کرے محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
اور
وَآلِ مُحَمَّدٍ وَتَحْفَظَنِی وَوَلَدِی وَأَهْلِی وَمالِی وَتَحْفَظَنِی بِحِفْظِکَ
آل محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
پر اور حفاظت فرما میری ،میری اولاد، خاندان اور مال کیاور مجھے اپنی امان میں رکھ
وَأَنْ تَقْضِیَ حَاجَتِی فِی کَذا وَکَذا
اور یہ کہ میری یہ اور یہ حاجت پوری فرما۔
کذا کذا کی بجائے اپنی حاجات گنوائے۔
(دیگر نماز حاجت )
روایت ہے کہ جس شخص کو خدا سے کوئی حاجت ہو اور وہ چاہتا ہے کہ یہ پوری ہوجائے تو اسے چار رکعت نماز ادا کرنا چاہیے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ انعام پڑھے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:
یَا کَرِیمُ یَا کَرِیمُ یَا کَرِیمُ یَا عَظِیمُ یَا عَظِیمُ یَا عَظِیمُ یَا اَعْظَمُ مِنْ کُلِّ عَظِیمٍ
اے کر یم ،اے کریم، اے کریم، اے عظیم، اے عظیم ،اے عظیم، اے سب عظمت والوں سے عظیم
یَا سَمِیعَ الدُّعائِ، یَا مَنْ لاَ تُغَیِّرُهُ اللَّیالِی وَالْاَیَّامُ صَلِّ عَلَی
تر، اے دعا کو سننے والے، اے وہ جس پر رات دن کے بدلنے کا اثر نہیں ہوتا رحمت فرما
مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَارْحَمْ ضَعْفِی وَفَقْرِی وَفاقَتِی وَمَسْکَنَتِی
محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
پر اور آلعليهالسلام
محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
پر رحم کر میری کمزوری ناداری تنگی اور عاجزی پر
فَ إنَّکَ أَعْلَمُ بِها مِنِّی وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِحاجَتِی یَا مَنْ رَحِمَ الشَّیْخَ
کہ تو ان کو مجھ سے زیادہ جانتا ہے اور تو میری حاجت سے واقف ہے اے جس نے بوڑھے
یَعْقُوبَ حِینَ رَدَّ عَلَیْهِ یُوسُفَ قُرَّةَ عَیْنِهِ، یَا مَنْ رَحِمَ أَیُّوْبَ بَعْدَ
یعقوبعليهالسلام
پر رحم کیا جب انکے نور نظریوسف - کو ان سے ملوادیا، اے وہ جس نے لمبی
طُولِ بَلائِهِ، یَا مَنْ رَحِمَ مُحَمَّداً وَمِنَ الْیُتْمِ آواهُ وَنَصَرَهُ
مصیبت کے بعد ایوبعليهالسلام
پر رحم فرمایا، اے وہ جس نے محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
پر رحم فرمایا اور یتیمی میں ان کو پناہ دی
عَلَی جَبابِرَةِ قُرَیْش وَطَواغِیتِها وَأَمْکَنَهُ مِنْهُمْ، یَا مُغِیثُ یَا مُغِیثُ یَا مُغِیثُ
قریش کے جابر وخود سر رئیسوں کے مقابل ان کو فتح دی اورحکومت عطا کی، اے فریاد رس، اے فریاد رس اے فریاد رس ۔
اس کو مقرر پڑھے پھر خدا سے اپنی حاجت طلب کرے خدا اس کو عطا فرماے گ
(دیگر نماز حاجت )
سید ابن طائوس نے روایت کی ہے کہ جمعہ کی رات اور عید قربان کی رات دو رکعت نماز ادا کرو ہر رکعت میں سورہ حمد پڑھو اور جب إیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إیَّاکَ نَسْتَعِینُ پر پہنچو تو اسے سو مرتبہ دہرائو حمد کو تمام کرو پھر سورہ توحید دو سو مرتبہ پڑھو اور نماز کا سلام دینے کے بعد ستر مرتبہ کہو
لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ
نہیں کوئی طاقت و قوت مگر جو بلند و بزرگ خدا سے ہے۔
پھر سجدہ میں جاکر دوسومرتبہ کہو
یَارَبِّ یَارَبِّ
اے رب، اے رب ۔
اور پھر اپنی حاجات پیش کرو کہ انشائ اللہ پوری ہوں گی ۔
(دیگر نماز حاجت)
اسے شیخ مفیدرحمهالله
،شیخ طوسیرحمهالله
اور سید ابن طائوسرحمهالله
جیسے بہت سے بزرگ علمائ نے حضرت امام جعفر صادق - سے نقل کیا ہے ۔
چنانچہ سید ابن طائوسرحمهالله
کی روایت کے مطابق اس کی کیفیت یوں ہے کہ جب تمہیںکوئی مشکل در پیش ہو اور اس میں خدا کی مدد مطلوب ہو تو مسلسل تین دن یعنی بدھ جمعرات جمعہ کے روزے رکھو، جمعہ کے روز غسل کرو پاک وپاکیزہ لباس پہنو اور گھر کی سب سے اونچی چھت پر جاکر دو رکعت نماز بجا لائو اور پھر ہاتھ آسمان کی طرف بلند کر کے کہو:
اَللّٰهُمَّ إنِّی حَلَلْتُ بِساحَتِکَ لِمَعْرِفَتِی بِوَحْدانِیَّتِکَ وَصَمَدانِیَّتِکَ
اے معبود میں یقینا تیری بارگاہ میں حاضر ہوں کہ تیری وحدانیت اور تیری بے نیازی کو جانتا ہوں اور یہ
وَأَنَّهُ لاَ قادِراً عَلَی قَضائِ حاجَتِی غَیْرُکَ وَقَدْ عَلِمْتُ یَارَبِّ أَنَّهُ کُلَّما
بھی کہ تیرے علاوہ کوئی میری حاجت بر آہی نہیں کر سکتا اور اے پروردگار میں جانتا ہوں کہ جوں
تَظاهَرَتْ نِعْمَتُکَ عَلَیَّ اشْتَدَّتْ فاقَتِی إلَیْکَ وَقَدْ طَرَقَنِی
جوں تیری نعمتیں بڑھتی ہیں تیری طرف میری احتیاج بڑھتی جاتی ہے اب مجھے یہ اور یہ مشکل آن
هَمُّ کَذا وَکَذا
پڑی ہے ۔
کذ کذا کی جگہ اپنی حاجات بیان کرو اور پھر کہو :
وَأَنْتَ بِکَشْفِهِ عالِمٌ غَیْرُ مُعَلَّمٍ واسِعٌ غَیْرُ مُتَکَلِّفٍ، فَأَسْأَلُکَ
اور تو اسے پورا کرنا جانتا ہے بتانے کی ضرورت نہیں تو وسعت رکھتا ہے تجھے زحمت نہیں پس سوا ل کرتا
بِاسْمِکَ الَّذِی وَضَعْتَهُ عَلَی الْجِبالِ فَنُسِفَتْ وَوَضَعْتَهُ عَلَی السَّمٰوَاتِ
ہوں تیرے نام کے واسطے سے کہ جسے تو پہاڑوں پر رکھے تو ریزہ ریزہ ہوجائیں آسمانوں پر رکھے تو پاش
فَانْشَقَّتْ وَعَلَی النُّجُومِ فَانْتَشَرَتْ، وَعَلَی الْاَرْضِ فَسُطِحَتْ
پاش ہو جائیں ستاروں پر رکھےتوگرنے لگ جائیں زمین پر رکھے تو چٹیل ہو جائے سوال کرتا ہوں
وَأَسْأَلُکَ بِالْحَقِّ الَّذِی جَعَلْتَهُ عِنْدَ مُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ
اس حق کے واسطے سے جسے تو نے قرار دیا ہے حضرت محمد مصطفی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم
وَعِنْدَ عَلِیٍّ وَالْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ وَجَعْفَرٍ
اور حضرت علیعليهالسلام
، حضرت حسنعليهالسلام
،حضرت حسینعليهالسلام
، حضرت علیعليهالسلام
، حضرت محمدعليهالسلام
، حضرت جعفرعليهالسلام
،
وَمُوسی وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ وَعَلِیٍّ وَالْحَسَنِ وَالْحُجَّةِ عَلَیْهِمُ اَلسَّلاَمُ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ
حضرت موسیٰعليهالسلام
، حضرت علیعليهالسلام
،حضرت محمدعليهالسلام
، حضرت علیعليهالسلام
،حضرت حسنعليهالسلام
اور حضرت حجت کے ساتھ یہ کہ تو رحمت فرما محمد - اور ان کی
وَأَهْلِ بَیْتِهِ وَأَنْ تَقْضِیَ لِی حاجَتِی، وَتُیَسِّرَ لِی عَسِیرَها وَتَکْفِیَنِی
اہلبیت - پر اور یہ کہ میری حاجت پوری کر جو مشکل ہے آسان فرما اور سختیوں میں مدد کر
مُهِمَّها، فَ إنْ فَعَلْتَ فَلَکَ الْحَمْدُ وَ إنْ لَمْ تَفْعَلْ فَلَکَ الْحَمْدُ غَیْرَ
پس اگر تو ایسا کرےتو تیرے لئے حمد ہے اور نہ کرےتو بھی تیرے لئے حمد ہے کہ تیرے
جائِرٍ فِی حُکْمِکَ وَلاَ مُتَّهَمٍ فِی قَضائِکَ وَلاَ حائِفٍ فِی عَدْلِکَ
فیصلے میں ظلم کا گزر نہیں تیری قضائ میں غلطی نہیں اور تیرے عدل میں خامی نہیں ہے۔
پھر اپنے رخسار کو زمین پر رکھ کر کہو:
اَللّٰهُمَّ إنَّ یُونُسَ بْنَ مَتَّی عَبْدَکَ دَعاکَ فِی بَطْنِ الْحُوتِ وَهُوَ
اے معبود بے شک تیرے بندے یونسعليهالسلام
بن متی نے مچھلی کے پیٹ میں تجھ کو پکار ا تھا وہ تیرا بندہ تھا پس
عَبْدُکَ فَاسْتَجَبْتَ لَهُ وَأَنَا عَبْدُکَ أَدْعُوکَ فَاسْتَجِبْ لِی
تو نے اس کی دعا قبول فرمائی اور میں بھی تیرا بندہ ہوں تجھ سے دعا کرتا ہوں پس میری دعا قبول فرما۔
امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ بعض اوقات مجھے کوئی حاجت در پیش ہوتی ہے تو میں اس دعا کو پڑھتا ہوں اور جب واپس آتا ہوں تو میری دعا قبول ہوچکی ہوتی ہے۔
مؤلف کہتے ہیں؛ سید ابن طائوسرحمهالله
نے اپنی کتاب جمال الاسبوع میں ایک گفتگو درج فرمائی ہے جس کا خلاصہ یہ ہے کہ جب تم خدا سے کو ئی حاجت طلب کرو تو تمہاری حالت کم از کم ایسی ہونی چاہیے جیسی کسی دنیاوی حاکم کے پاس کوئی اہم حاجت لے جاتے ہو وہ اس طرح جب تمہیں بادشاہ حاکم سے کوئی حاجت ہوتی ہے تو تم اس کی ہر ممکن رضا وخوشنودی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہو۔ اسی طرح خدا سے حاجت طلب کرتے وقت بھی اس کی رضا وخوشنودی حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کرو ایسا نہ ہو کہ دنیاوی حاکم کی طرف تو تمہاری توجہ زیادہ ہو اور خدائے تعا لیٰ کی طرف کم ہو اگر ایسا کرو گے تو پھر خدا تعالیٰ سے مذاق کر رہے ہو گے جس کا نتیجہ ہلاکت اور تباہی کے سوا کچھ نہیں ہوگا کیسے ہوسکتا ہے کہ خدا کی رضا کیلئے تو کم تر کوشش کی جائے اور مخلوق خدا کیلئے زیادہ کوشش کی جائے پس جب تمہارے نزدیک خدا کی قدر ومنزلت اس کے بندوں کی بہ نسبت کم ہوگی تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہیں خدا کی عظمت وجلالت کا کوئی لحاظ و پاس نہیں اور تم خدا کے بندوں کو اس پر ترجیح دیتے ہو اور خدا کو کم تر گردانتے ہو اس طرح تو بہت ہی مشکل ہوگا کہ تم نماز یا روزے کے ذریعے بھی حاجت روائی کرو اور حاجت روائی کیلئے تم نماز یا روزہ بجا لائو تو یہ آزمائش اور تجربے کے لئے نہیں ہونا چاہیے کیونکہ آزمائش اس کی ہوا کرتی ہے جس کے بارے میں بد گمانی ہوتی ہے ۔
چنانچہ اللہ تعالیٰ ان لوگوں کی مذمت کرتا ہے جو اس کے بارے میں بد گمانی کرتے ہیں جیسا کہ فرماتا ہے:
یَظَنَّونَ بِالله ظَنَّ السَّوْئِٓ عَلَیْهِمْ دَائِرَةُ السَّوْئِٓ
یہ لوگ خدا سے بد گمانی کرتے ہیں بد گمانی تو انہیں کی طرف پلٹی ہے ۔
ہاں تو پورے اطمینان اور مکمل اعتماد کے ساتھ اس کی رحمت اور وعدوں پر بھروسہ کیاجائے نیز جانے رہو کہ خدا کے نزدیک تمہاری امیدوں کی حیثیت ایسی ہے جیسی حاتم سے ایک قیراط (حقیر سی رقم)لینے کی ہو اس لئے کہ اگر تم ایک قیراط کے لئے حاتم کے پاس جائو گے تو تمہیں یقین ہوگا کہ خواہ کچھ بھی ہو حاتم جیسا سخی ایک قیراط تو دے ہی دے گا پس معلوم ہونا چاہیے تمہاری خدا سے حاجت حاتم سے ایک قیراط کی طلب سے کم تر نہیں ہونی چاہیے ۔
لہذا خبردار کہ خدا پر تمہار ا اعتماد اس سے کم نہ ہوجائے جتنا کہ تم حاتم پر رکھتے ہو نیز یہ بات بھی مناسب ہے کہ جب تمہیں کسی حاجت کیلئے نمازاور روزے کا عمل بجا لانا ہو تو یہ تمہاری دینی حاجات اور ان میں سے بھی اہم سے اہم تر کے لئے ہونا چاہیے ہم سب کی اہم ترین حاجت وہ عظیم شخصیت ہے جن کی ہدایت اور حمایت کی پناہ میں ہم سب رہتے ہیں اور وہ ہیںہمارے امام العصر (عج) لہذا تمہارا روزہ اور نماز مرتبہ اول پر تو آنجنابعليهالسلام
کی قضائ حاجات کیلئے مرتبہ دوم میں اپنی دینی حاجات کیلئے اور مرتبہ سوم میں تمہاری دیگر حاجات کیلئے ہو مثلا جب کوئی ظالم تمہیں قتل کرنے کے درپے ہو اور تم اس کی شر سے بچنے کیلئے روزہ رکھو لیکن تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس سے بڑھ کر کے تمہاری یہ دینی حاجت ہے کہ تمہیں خدا کی رضا و مغفرت حاصل ہو اور وہ تمہاری طرف توجہ فرمائے اور تمہارے اعمال کو قبولیت سے نوازے اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر ظالم بادشاہ و حاکم تمہیں قتل کر دے تو اس سے تمہارا دنیاوی نقصان ہوگا اورتمہاری دنیا خراب ہوگی لیکن تمہارا دین محفوظ رہے گا پھر یہ بات بھی ہے کہ اگر ظالم حاکم تمہیں قتل نہ بھی کرے تو بھی تمہیں مرنا ہے اور ایک دن موت کو آنا ہی ہے لیکن اگر تمہیں خدا کی خوشنودی اور مغفرت حاصل نہ ہو تو اس صورت میں تمہاری دنیا وآخرت دونوں برباد ہیں اور پھر تمہیں ایسے بھیانک اور ہولناک حالات سے دو چار ہونا پڑے گا جو کہ تمہارے وہم وگمان میں بھی نہ ہوگا یہ جو پہلے ہم نے بتا یا ہے کہ اپنی حاجات پر امام العصر (عج) کی حاجات کو مقدم رکھو تو اس کی وجہ یہ ہے کہ دنیااور اہل دنیا کی بقا آپ ہی کے وجود مبارک سے ہے جب تمہاری زندگی کسی اور کی زندگی پر موقوف ہو تو پھر اپنی حاجات کو اس کی حاجات پر کیسے مقدم کر سکتے ہو بلکہ واجب ہوتا ہے کہ اس کی حاجات کو اپنی حاجات پر فوقیت دی جائے اور اس کی مراد کو اپنی مراد پر مقدم کیا جائے پھر یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ وہ مخدوم کائنات تمہارے روزے نماز کا محتاج نہیں ہے لیکن بندگی کا تقاضا اور شرافت کا لازمہ یہی ہے کہ تم ایسا کرو لہذا اپنی ہر حاجت کے بیان سے پہلے اس خاندان عصمت وطہارت پر صلوات بھیجو امام العصر(عج) کی سلامتی کیلئے دعا کرو اور پھر خدا سے اپنی حاجات طلب کرو ۔
(نماز استغاثہ)
مکارم اخلاق میں ہے کہ جب تم رات کو سونے لگو تو ایک پاک صاف برتن میں پانی بھر کے اپنے پاس رکھو اور پاک کپڑے سے اس کا منہ باندھ دو جب رات کے آخری حصے میں نماز تہجد کے لئے اٹھو تو اس برتن سے تین گھونٹ پانی پیو اور بقایا پانی سے وضو کر کے قبلہ رخ ہوکر اذان و اقامت کہو اور دو رکعت نماز ادا کرو ان دو رکعتوں میں سورہ حمد کے بعد جو سورہ چاہو پڑھو جب حمد اور سورہ پڑھ لو تو رکوع میں جا کر پچیس مر تبہ کہو:
یَاغِیاثَ الْمُسْتَغِیثِینَ
اے فریاد کرنے والوں کے فریاد رس۔
پھر رکوع سے سر اٹھا کر یہی ذکر پچیس مرتبہ کرو اور سجدے میں جاکر بھی یہی کہو پھر دوسرے سجدے میں جاکر پچیس مرتبہ یہی کہو اور سجدے سے سر اٹھا کر پچیس مرتبہ یہی کہو اسکے بعد دوسری رکعت کیلئے کھڑے ہو جائو اور اسے بھی مذ کورہ طریقے سے پورا کرو اس طرح ذکر کی مجموعی تعداد تین سو ہوجاتی ہے پھر تشہد و سلام پڑھ کر نماز کو تمام کرو سلام کے بعد اپنا سر آسمان کی طرف بلند کر کے تیس مرتبہ کہو :
مِنَ الْعَبْدِ الذَّلِیلِ إلَی الْمَوْلَی الْجَلِیلِ
ناچیز بندے کی طرف سے مرتبے والے مولیٰ کی خدمت میں۔
اس کے بعد خدا سے اپنی حاجات طلب کرو انشائ اللہ وہ بھی پوری ہونگی
(نمازاستغاثہ حضرت فاطمہ الزہرائ =)
ایک روایت میں ہے کہ جب تمہیں کوئی حاجت در پیش ہو اور اس سے تمہار ا دل گھبرا رہا ہو تو دو رکعت نماز ادا کرو تشہد و سلام کے بعدتین مرتبہ اللہ اکبر کہے اور تسبیح حضرت زہرا = پڑھے اور پھر سجدے میں سر رکھ کر سو مرتبہ کہو:
یَا مَوْلاتِی یَا فاطِمَةُ أَغِیثِینِی
اے میری مخدومہ اے فاطمہعليهالسلام
میری فریاد کو پہنچیں۔
پھر اپنا دایاں رخسارزمین پر رکھ کر سو مرتبہ یہی کہو،
اور پھر اپنا بایاں رخسار زمین پر رکھ کر سو مرتبہ یہی کہو پھر سر سجدے میں رکھو اور سو مرتبہ یہی کہو اس کے بعد اپنی حاجات بیان کرو، یقینا خدا وند عالم یہ دعائیں ضرور قبول فرمائے گا۔
مؤلف کہتے ہیں شیخ حسن بن فضل طبرسیرحمهالله
مکارم اخلاق میں فرماتے ہیں کہ نماز استغاثہ جناب زہرائعليهالسلام
کی ترتیب یہ ہے کہ دو رکعت نماز ادا کرنے کے بعد سر سجدے میں رکھ کر سو مرتبہ یا فاطمۃ کہو پھر دایاں رخسار زمین پر رکھ کر سو مرتبہ یہی کہو پھر بایاں رخسار زمین پر رکھو اور سو مرتبہ یہی کہو اب بار دیگر سجدے میں سر رکھ کر ایک سو دس مرتبہ یہی کہو اور پھریہ دعا پڑھو :
یَا آمِناً مِنْ کُلِّ شَیْئٍ وَکُلُّ شَیْئٍ مِنْکَ خائِفٌ حَذِرٌ أَسْأَلُکَ
اے ہر چیز سے امان میں رکھنے والے اور ہر چیز تجھ سے خوف کھاتی ہے اور ڈرتی ہے تجھ
بِأَمْنِکَ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ وَخَوْفِ کُلِّ شَیْئٍ مِنْکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی
سے سوال کرتا ہوں کہ تو ہر چیز سے امن میں ہے اور ہر چیز تجھ سے خوف کھاتی ہے یہ کہ تو رحمت فرما
مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تُعْطِیَنِی أَماناً لِنَفْسِی وَأَهْلِی وَمالِی وَوَلَدِی
سرکار محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
اور آل محمدعليهالسلام
پراور یہ کہ تو امان میں رکھ مجھ کو میرے خاندان میرے مال اور
حَتَّی لاَ أَخَافَ أَحَداً وَلاَ أَحْذَرَ مِنْ شَیْئٍ أَبَداً إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ
اولاد کو یہاں تک کہ کسی سے نہ ڈروں نہ کبھی کسی چیز کا خوف کھائوں ہمیشہ تک بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
نیز اسی کتاب میں امام جعفر صادق - سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا جب بھی تم میں سے کوئی شخص خدا کی بارگاہ میں استغاثہ کرے تو اسے دو رکعت نماز ادا کرنا چاہیے اور نماز کے بعد سر سجدے میں رکھ کر یہ دعا پڑھے :
یَا مُحَمَّدُ یَا رَسُولَ ﷲ یَا عَلِیُّ یَا سَیِّدَیِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ، بِکُما
یا محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
یا رسول اللہ یا علیعليهالسلام
اے مومنین و مومنات کے سردار ومیں آپ کے واسطہ سے خدا
أَسْتَغِیثُ إلَی ﷲ تَعالی یَا مُحَمَّدُ یَا عَلِیُّ أَسْتَغِیثُ بِکُما یَا غَوْثاهُ بِالله وَبِمُحَمَّدٍ وَعَلِیٍّ وَفاطِمَةَ
کے حضور استغاثہ کرتا ہو ں یا محمدصلىاللهعليهوآلهوسلم
یا علیعليهالسلام
آپ دونوں سے استغاثہ کرتا ہوں اے فریادرس بواسطہ خدا بواسطہ محمد مصطفی و علیعليهالسلام
و فاطمہعليهالسلام
میں۔
یہاں پر ہر امام کا نام لئے اور پھر کہے:
بِکُمْ أَتَوَسَّلُ إلَی ﷲ تَعالی
خدا کے سامنے آپ کو وسیلہ بناتا ہوں
یقینا یہ ذوات مقدسہ اسی وقت تمہاری مدد کو پہنچیں گے انشائ اللہ
(نماز حضرت حجت (عج))
یہ نماز مسجد جمکران میں ادا کی جاتی ہے جو قم المقدس سے تقریباً چار میل کے فاصلے پر ہے شیخ نے اپنی کتاب نجم الثاقب کے باب ہفتم کی پہلی حکایت میں نقل کیا ہے کہ مذکورہ مسجد امام العصر (عج) کے حکم سے تعمیر کی گئی ہے اس سلسلے میں انہوں نے لکھا کہ امام العصر (عج)نے حسن مثلہ جمکرانی سے فرمایا لوگوں سے کہو کہ وہ اس جگہ کی طرف توجہ کریں اس کا احترام کریں اور یہاں چار رکعت نماز بجا لایا کریں ان میں سے دو رکعت تحیۃ المسجد کی ہو ں کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سات مرتبہ سورہ
توحید پڑھے اور رکوع و سجود کے اذکار بھی سات سات مرتبہ پڑھے اس کے بعد دو رکعت نماز امام صاحب الزمان (عج) کے لئے اس طرح پڑھے کہ سورہ حمد کی قرأت میں ’’ إیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إیَّاکَ نَسْتَعِینُ‘‘ کو سو مرتبہ پڑھے اور پھر سورہ حمد تا آخر پڑھے رکوع سجود کے اذکار سات سات مرتبہ پڑھے اور پھر دوسری رکعت کو بھی اسی طرح بجا لائے ۔
جب نماز تمام ہو جائے تو لا الہ الا اللہ کہے اور تسبیح حضرت زہرا = پڑھے اس کے بعد سر سجدے میں رکھ کر محمد و آل محمد پر سو مرتبہ صلوات بھیجے اس بارے میں خود امام زمان (عج) کا فرمان ہے ۔
فَمَنْ صَلَّهُمَا فَکَأَنَّمَا صَلَّی فِی الْبَیْتِ الْعَتِیقِ
پس جس نے اس مسجد میں دو رکعت نمازپڑھی گویا اس نے خانہ کعبہ میں پڑھی
(دیگر نماز حضرت حجتعليهالسلام
)
شیخ طبرسیرحمهالله
نے نجم الثاقب میں کتاب کنوز النجا ح سے نقل فرمایا ہے کہ حضور امام الزمان عجل اللہ فرجہ کی طرف سے یہ حکم صادر ہوا ہے کہ جسے درگاہ الہی میں کوئی حاجت پیش کرنا ہو تو وہ شب جمعہ کی آدھی رات کو بعد غسل کرے اور جائے نماز پر جاکر دو رکعت نماز ادا کرے پہلی رکعت میں سورہ حمد پڑھے اور جب إیَّاکَ نَعْبُدُ وَ إیَّاکَ نَسْتَعِینُ پر پہنچے تو اسے سو مرتبہ دہرائے اور پھر سورہ حمد تا آخر پڑھے اسکے بعدایک مرتبہ سورہ تو حید کی تلاوت کرے اور رکوع سجود بجا لائے اور رکوع میں سات مرتبہ کہے :
سُبْحانَ رَبِّیَ الْعَظِیمِ وَبِحَمْدِهِ
پاک ہے میرا رب عظمت والا ہے اس کی حمد کرتا ہوں ۔
اور دونوں سجدوں میں کہے:
سُبْحانَ رَبِّیَ الْاَعْلَی وَبِحَمْدِهِ
پاک ہے میرا رب بلند تر ہے میں اس کی حمد کرتا ہوں ۔
سات سات مرتبہ پڑھے اسی طرح دوسری رکعت بجا لائے اور نماز تمام کرنے کے بعد درج ذیل دعا پڑھے تو اللہ تعالیٰ یقینا اسکی دعا قبول فرمائیگا بشرطیکہ وہ قطع رحمی کیلئے نہ ہو وہ دعا یہ ہے ۔
اَللّٰهُمَّ إنْ أَطَعْتُکَ فَالَْمحْمَدَةُ لَکَ وَ إنْ عَصَیْتُکَ فَالْحُجَّةُ لَکَ مِنْکَ الرَّوْحُ وَمِنْکَ
اے معبود! اگر میں تیری اطاعت کروں تو تیرے لئے حمد ہے اگر تیرے لئے نافرمانی کروں تو تیری حجت مجھ پر قائم ہے تیری طرف
الْفَرَجُ، سُبْحانَ مَنْ أَنْعَمَ وَشَکَرَ سُبْحانَ مَنْ قَدَّرَ وَغَفَرَ اَللّٰهُمَّ
سے راحت اور تیری طرف سے کشائش ہے پاک ہے وہ جو نعمت دیتا ہے اور قدر کرتا ہے پاک ہے
إنْ کُنْتُ عَصَیْتُکَ فَ إنِّی قَدْ أَطَعْتُکَ فِی أَحَبِّ الْاَشْیائِ إلَیْکَ وَهُوَ الْاِیمانُ بِکَ لَمْ أَتَّخِذْ
وہ کہ مقدر کرتا ہے اور معافی دیتا ہے اے معبود! اگر میں نے نافرمانی کی ہے تو بھی ان باتوں میں تیری اطاعت کی ہے جو تیرے ہاں
لَکَ وَلَداً وَلَمْ أَدْعُ لَکَ شَرِیکاً مَنّاً مِنْکَ بِهِ عَلَیَّ لاَ مَنّاً مِنِّی بِهِ
پسندیدہ ہیں اور وہ تجھ پر ایمان رکھنا اور تیرے لئے فرزند قرار نہ دینا اور کسی کو تیرا شریک نہ بنانا ہے یہ مجھ
عَلَیْکَ وَقَدْ عَصَیْتُکَ یَا إلهِی عَلَی غَیْرِ وَجْهِ الْمُکابَرَةِ، وَلاَ
پر تیرا احسان ہے ان باتوں میں تجھ پر میرا احسان نہیں اے معبود ؛ میں تیری جو نافرمانی کی ہے تو وہ خود کو
الْخُرُوجِ عَنْ عُبُودِیَّتِکَ وَلاَ الْجُحُودِ لِرُبُوبِیَّتِکَ وَلکِنْ أَطَعْتُ هَوایَ
بڑا سمجھنے اور تیری بندگی سے نکل جانے کی وجہ سے نہیں اور نہ تیری ذات کے انکار کی وجہ سے ہے بلکہ
وَأَزَلَّنِی الشَّیْطانُ، فَلَکَ الْحُجَّةُ عَلَیَّ وَالْبَیانُ فَ إنْ تُعَذِّبْنِی
میں اپنی خواہشات کے پیچھے چلا اور شیطان نے مجھے پھسلا دیا پس تیری حجت اور بیان مجھ پر تمام ہے اگر تو
فَبِذُنُوبِی غَیْرُ ظالِمٍ لِی، وَ إنْ تَغْفِرْ لِی وَتَرْحَمْنِی فَ إنَّکَ جَوادٌ
مجھے عذاب کرے تو یہ میرے گناہوں کا بدلہ ہے ظلم نہیں اور مجھے بخش دے تو یہ تیرا رحم ہوگا کیونکہ تو
کَرِیمٌ
پھر اس وقت تک یَاکَرِیمُ یَا کَرِیمُ
۔ کہے
سخی و کریم ہے یا کریم یا کریم
جب تک سانس نہ رک جائے اس کے بعد کہے:
یَا آمِناً مِنْ کُلِّ شَیْئٍ وَکُلُّ شَیْئٍ مِنْکَ خائِفٌ حَذِرٌ أَسْأَلُکَ بِأَمْنِکَ
اے ہر چیز سے امان میں رکھنے والےکہ ہر چیز تجھ سے خوف کرتی ہے اورڈرتی ہے سوال کرتا ہوں اس لئے
مِنْ کُلِّ شَیْئٍ وَخَوْفِ کُلِّ شَیْئٍ مِنْکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ
کہ تو ہر چیز سے امن میں ہے اورہر چیز تجھ سے خوف کھاتی ہے یہ کہ تو سرکار محمد وآل محمد
وَ أَنْ تُعطِیَنِی أَماناً لِنَفْسِی وَأَهْلِی وَوَلَدِی وَسائِرِ مَا أَنْعَمْتَ بِهِ
پر رحمت فرما اور یہ کہ امان میں رکھ جھ کو میرے خاندان اور اولاد کو اور جو نعمتیں تو نے مجھے دی
عَلَیَّ حَتَّی لاَ أَخافَ وَلاَ أَحْذَرَ مِنْ شَیْئٍ أَبَداً إنَّکَ عَلَی کُلِّ
ان کو بھی حتی کہ نہ کسی سے خوف کھائوں نہ کسی چیز سے ڈروں ہمیشہ تک ،بے شک تو ہر چیز پر قدرت
شَیْ ئ قَدِیرٌوَحَسْبُنَا ﷲ وَنِعْمَ الْوَکِیلُ یَاکَافِیَ اَبْرَاهِیْمَ نَمْرُوْدَ وَیَا
رکھتا ہے ہمیں کافی ہے ﷲ جو بہترین کارساز ہے اے نمرود کے مقابل ابراہیم کو کافی اور اے
کافِیَ مُوسی فِرْعَوْنَ أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ
فرعون کے مقابل موسیٰعليهالسلام
کو کافی تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو رحمت فرما محمد وآل محمد
وَّآلِ مُحَمَّدٍ وَّ اَنْ تَکْفِیَنِیْ شَرَّ فُلانِ ابْن ِفُلان
پر اور میری مدد فرما فلاں بن فلاں کے شر میں ۔
فلاں بن فلاں کی بجائے اس شخص کانام لے جس سے نقصان کا اندیشہ ہو حق تعالیٰ سے دعا کرے کہ وہ اسکے نقصان سے بچائے تو یقینا اللہ تعالیٰ اسے اس شخص سے پہنچنے والے نقصان سے محفوظ رکھے گا اسکے بعد سر سجدے میں رکھ دے خدا کے حضور گڑ گڑاے اور اپنی حاجات طلب کرے پس جو مؤمن مرد و زن یہ دعا پڑھے تو اسکی حاجت برآری کیلئے اسی دن اور اسی رات آسمان کے دروازے کھل جائیں گے اس کی دعا قبول ہوگی خواہ وہ کسی بھی حاجت کیلئے ہو یہ کشادگی ہم پر اور سب لوگوں پر خدا وند عالم کے احسان و کرم کی وجہ سے ہے ۔
مؤلف کہتے ہیں فاضل شیخ طبرسیرحمهالله
نے بھی مکارم اخلاق میں یہ دعا نقل کی ہے لیکن اس کے آغاز میںاَللّٰهُمَّ اِنْ کُنْتُ عَصَيْتُک
کی بجائےاِنْ کُنْتُ قَدْ عَصَيْتُکَ
آیا ہے حَتّٰی لَاَاخَافُ کے بعد اَحدًا کا اضافہ ہے فرعون کے بعد اَسْئَلُکَ ہے اور باقی دعا وہی ہے جو ابھی نقل کی گئی ہے ۔
(نماز خوف از ظالم )
یہ نماز مکارم اخلاق سے منقول ہے اس کا طریقہ یہ ہے کہ غسل کرے اور پھر دورکعت نماز ادا کرے اس کے بعد زانوئوں سے کپڑا ہٹا کر جائے نماز پر بیٹھے کر سومرتبہ کہے:
یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا حَیّاً لاَ إلهَ إلاَّ أَنْتَ بِرَحْمَتِکَ أَسْتَغِیثُ فَصَلِّ عَلَی
اے زندہ،اے پائندہ، اے زندہ، نہیں معبودمگر تو ہے بواسطہ تیری رحمت کے فریاد کرتا ہوں کہ رحمت
مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَغِثْنِی السَّاعَةَ السَّاعَةَ
فرما محمد وآل محمد پر اور میری مدد کر اسی وقت اسی گھڑی
مندرجہ بالا دعا کے بعد یہ کہے:أَسْأَلُکَ اَللّٰهُمَّ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّد وَأَنْ تَلْطُفَ لِی، وَأَنْ تَغْلِبَ لِی
تجھ سے سوال کرتا ہوں اے معبود : کہ رحمت فرما محمدوآل محمد پر اور مجھ پر مہربانی کرنیز یہ کہ میری خاطر اس پر غلبہ کر
وَأَنْ تَمْکُرَ لِی،وَأَنْ تَخْدَعَ لِی وَأَنْ تَکِیدَ لِی، وَأَنْ تَکْفِیَنِی مَؤونَةَ فلان ابن فلان
اس کے لئے تدبیر جوڑ، اسے دھوکے میں ڈال، اسے غلط فہمی میں رکھ اور میرے فلاں بن فلاں دشمن کے خلاف میری مدد فرما
فلاں بن فلاں بن کی بجاے اپنے دشمن کا نام لے یہ وہ دعا ہے جو حضور اکرم نے جنگ احد کے دن پڑھی تھی ۔
(تیزی ذہن و قوت حافظہ کی نماز:)
کتاب مکارم اخلاق میں امام محمد باقر وامام جعفر صادق + سے روایت ہے کہ قوت حافظہ کے لئے ایک پاک صاف برتن پر زعفران کے ساتھ سورہ حمد، آیت الکرسی سورہ قدر، سورہ یٰسینٓ، واقعہ، حشر، ملک، توحید، فلق، اور الناس لکھے پھر اس کو آب زم زم، آب باراں یا پاک پانی سے دھو کر اس میں دو مثقال کندردس مثقال چینی اور دس مثقال شہد ملائے اس برتن کو رات کے وقت کھلے آسمان تلے رکھے اور اس پر لوہا رکھ دے پھر جب رات کا آخری حصہ آجائے تو دورکعت نماز پڑھے ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد پچاس مرتبہ سورہ توحید قرأت کرے نماز سے فارغ ہونے کے بعد اس پانی کو پی لے یہ عمل حافظہ کے لئے بہتر اور مجرب ہے انشائ اللہ مزید بریں چھٹے باب کے آخر میں ہم بہت سی ایسی چیزوں کا ذکر کریں گے جو قوت حافظہ کا سبب بنتی ہیں ۔
(نماز برائے بخشش گناہاں :)
دو رکعت نماز بجا لائے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد ساٹھ مرتبہ قل ھو اللہ احد پڑھے جب نماز سے فارغ ہوگا تو اس کے سبھی گناہ بخشے جا چکے ہوں گے۔
(نماز دیگر :)
شیخ طوسیرحمهالله
نے مصبا ح میں اعمال روز جمعہ کے ذیل میں ذکر کیا کہ عبد اللہ بن مسعود (رض) نے رسول خدا سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا کہ جو شخص روز جمعہ نماز عصر کے بعد دو رکعت نماز بجا لائے کہ پہلی رکعت میں سورہ حمد، آیت الکرسی اور سورہ فلق پچیس مرتبہ پڑھے اور دوسری رکعت میں سورہ حمد، سورہ توحید اور سورہ قل اعوذ برب الناس پچیس مرتبہ پڑھے جب نماز سے فارغ ہو تو پچیس مرتبہ کہے:
لاَ حَوْلَ وَلاقُوَّةَ إلاَّ بِالله الْعَلِیِّ
نہیں کوئی طاقت وقوت مگر جو خدا سے ملتی ہے۔
پس حق تعالیٰ اسے خواب میں بہشت کی زیارت کرایگا اور وہ بہشت میں اپنا مکان بھی دیکھ لیگا۔
مؤ لف کہتے ہیں سید ابن طائوسرحمهالله
نے جمال الاسبوع کی فصل ۳۳ میں نماز بخشش گناہان نقل کی ہے اور فرمایا ہے کہ یہ نماز بڑی جلیل القدر اور عظیم الشان ہے جس کی معرفت اسرار الہی کے حامل کو حاصل ہو سکتی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ تم اس نماز کے حق میں سستی کرو اسکے خواہشمند حضرات کو مذکورہ کتاب کی طرف رجوع کرنا چاہیے۔
(نماز وصیت) :
اس بارے میں رسول خدا نے وصیت فرمائی ہے اور یہ دو رکعت ہے جو مغرب و عشائ کے درمیان پڑھی جاتی ہے پہلی رکعت میں سورہ حمد کے بعد تیرہ مرتبہ سورہ زلزال اور دوسری رکعت میں سورہ حمد کے بعد پندرہ مرتبہ
سو رہ تو حید پڑھے اگر اس نماز کو اپنا معمول بنا یا جائے اور اسے روزانہ ادا کیا جائے تو پھر اس کے ثواب کوخدا کے سوا کوئی بھی شمار نہیں کر سکتا ۔
(نماز عفو:)
یہ دو رکعتی نماز ہے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد و سورہ قدر کے بعد پندرہ مرتبہ رب عفوک عفوک کہے پھر رکوع میں جا کر دس مرتبہ رب عفوک عفوک کہے رکوع سے سر اٹھا کر بھی دس مرتبہ یہی کہے سجدے میں جاکر دس مرتبہ، سجدے سے سر اٹھانے کے بعد دس مرتبہ دوسرے سجدے میں دس مرتبہ اور سجدے سے سر اٹھانے کے بعد دس مرتبہ یہی کہے پس دوسری رکعت کو بھی اسی طرح ادا کرے جیسا کے نماز جعفر طیارعليهالسلام
پڑھی جاتی ہے۔
مؤلف کہتے ہیں نماز استغفار بھی مثل نماز عفو کے ہے اتنا فرق ہے کہ رب عفوک کی بجائے استغفرﷲ کہا جائے گا یہ نماز وسعت رزق کیلئے بھی مفید ہے انشائ اللہ ۔
(ایام ہفتہ کی نمازیں )
(ہفتہ کے دن کی نماز )
سید ابن طائوسرحمهالله
نے امام حسن عسکری - سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا میں نے اپنے آباو اجداد کی کتابوں میں پڑھا ہے کہ جو شخص ہفتہ کے دن چار رکعت نماز ادا کرے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد ،آیت الکرسی اور سورہ توحید کی تلاوت کرے تو اللہ تعالیٰ اسے انبیائ ،شہدائ اور صالحین کے درجے میں رکھے گا اور یہ لوگ کیا ہی اچھے ہمدم ہیں ۔
(اتوارکے دن کی نماز)
آپ ہی نے فرمایا جو شخص اتوار کے دن چار رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سورہ ملک کی تلاوت کرے تو اللہ تعالیٰ بہشت میں اسے اسکا دل پسند محل عطا کر ے گا.
(پیر کے دن کی نماز)
آپ ہی نے فرمایاجو شخص پیر کے دن دس رکعت نماز پڑھے اور ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس مرتبہ سورہ توحید پڑھے تو خدائے تعالیٰ قیامت کے دن اس کیلئے ایک نور مقرر فرمائے گا جو اس کے کھڑے ہونے کی جگہ کو روشن کر دے گا اور سبھی اہل محشر اس پر رشک کریں گے۔
(منگل کے دن کی نماز)
یہ بھی آپعليهالسلام
ہی سے روایت ہوئی ہے کہ جو شخص منگل کے دن چھ رکعت نماز بجا لائے اور ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد سور ہ آلعليهالسلام
عمران کے آخری آیات امن رسول سے سورہ کے آخر تک اور پھر سورہ زلزال پڑھے تو رب کریم اسکے تمام گناہ معاف کر دیگا اور وہ گناہوں سے اس طرح دور ہوجائے گا جیسے شکم مادر سے پیدا ہوا تھا۔
(بدھ کے دن کی نماز)
آپعليهالسلام
ہی نے فرمایا ہے جو شخص بدھ کے دن چار رکعت نماز ادا کرے تو رب العزت ہر گناہ پر اس کی توبہ قبول فرمائے گا اور بہشت میں ایک حور سے اس کی تزویج کر دے گا ۔
(جمعرات کے دن کی نماز )
آپعليهالسلام
کا ارشاد ہے کہ جو شخص جمعرات کے دن دو رکعت نماز بجا لائے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد اور سورہ توحید دس مرتبہ پڑھے تو فرشتے اس سے کہیں گے کہ تمہاری جو بھی حاجت ہے بیان کرو کہ وہ پوری کی جائیگی۔
(جمعہ کے دن کی نماز )
آپعليهالسلام
ہی کا فرمان ہے کہ جو شخص جمعہ کے دن چار رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورہ حمد ،ملک اور حٰم سجدہ کی تلاوت کرے تو حق تعالیٰ اسے بہشت میں داخل کرے گا اس کے اہل خاندان کیلئے اس کی شفاعت قبول فرمائے گا اور اس کی قبر کو تنگی اور حشر کی ہولناکیوں سے محفوظ رکھے گا راوی نے آنجنابعليهالسلام
سے پوچھا کہ یہ نماز دن کے کس وقت بجا لائی جائے آپ نے فرمایا طلوع آفتاب سے زوال آفتاب تک کے درمیانی اوقات میں ادا کی جائے۔