مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)0%

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو) مؤلف:
زمرہ جات: ادعیہ اور زیارات کی کتابیں

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف: شیخ عباس بن محمد رضا قمی
زمرہ جات:

مشاہدے: 185607
ڈاؤنلوڈ: 11086

تبصرے:

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 170 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 185607 / ڈاؤنلوڈ: 11086
سائز سائز سائز
مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف:
اردو

(چوتھا باب )

وہ دعائیں جو کتاب الکافی سے منتخب کی گئی ہیں ۔

اس باب میں چند ایک فصلیں ہیں

(پہلی فصل :)

بعض دعائیں جو صبح و شام پڑھنے کیلئے بیان ہوئی ہیں اور یہ ان دعائوں کے علاوہ ہیں جو اس سے پہلے ذکر ہوچکی ہیں اور یہ دس دعائیں ہیں ۔

(پہلی دعا:)

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ جب صبح ہوتی تھی تو امام زین العابدین- یہ دعا پڑھا کرتے تھے:

اَبْتَدُِٔ یُوْمِیْ هَذَا بَیْنَ یَدَیْ نِسْیَانِیْ وَعَجَلَتِیْ بِسْمِ ﷲ مَا شَآئَ ﷲ

میں اپنے اس دن کا آغاز فراموشی اورجلد بازی کے درمیان کرتا ہوں خدا کے نام کیساتھ جو خدا چا ہتا ہے

(دوسری دعا :)

امام جعفر صادق - سے منقول ہے کہ جو شخص آغاز شب کے وقت ذیل کے کلمات تین مرتبہ پڑھے تو جبرائیل - کے پروں میں سے ایک پر میں پوشیدہ رہیگا یہاں تک کہ صبح ہوجاے گی ۔

أَسْتَوْدِعُ ﷲ الْعَلِی الْاَعْلَی الْجَلِیلَ الْعَظِیمَ نَفْسِی وَمَنْ یَعْنِینِی

میں اپنے آپ کو اور جن کے امور کیطرف میری تو جہ ہے ان کو خدا ئے بلند تر اور صاحب جلالت کے سپرد

أَمْرُهُ، أَسْتَوْدِعُ ﷲ نَفْسِی الْمَرْهُوبَ الْمَخُوفَ الْمُتَضَعْضِعَ لِعَظَمَتِه کُلُّ شَیْئٍ

کرتا ہوں میں اپنے خائف وتر ساں نفس کو خدا کے سپرد کرتا ہوں جس کی عظمت کے سامنے ہر چیز ِ ڈرتی کانپتی ہے ۔

(تیسری دعا:)

آپعليه‌السلام کا ارشاد ہے کہ جب شام ہوجائے تو کہو:

اللَّهُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ عِنْدَ إقْبالِ لَیْلِکَ وَ إدْبارِ نَهارِک وَحُضُور

اے معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیری رات کے آنے اور تیرے دن کے جانے کے وقت اور

صَلَواتِکَ وَأَصْواتِ دُعائِکَ أَنْ صَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

تیری نمازوں کے وقت آنے پر اورتجھے پکارنے کی آوازوں کے وقت یہ کہ تو رحمت فرما محمد و آلعليه‌السلام محمد پر

اس کے بعدجو چاہے دعا مانگے

(چوتھی دعا :)

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ جب صبح ہوتی تو میرے والد یہ دعا پڑھتے تھے :

بِسْمِ ﷲ وَبِالله وَ إلَی ﷲ وَفِی سَبِیلِ ﷲ وَعَلَی مِلَّةِ رَسُولِ ﷲ

خدا کے نام سے خدا کی ذات سے خدا کی طرف خدا کی راہ و سبیل میں اور حضرت رسول خدا

صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ اَللَّهُمَ اِلَیْکَ اَسْلَمْتُ نَفْسِیْ وَاِلَیْکَ فَوَّضْتُ

صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے دین پر اے معبود میں نے خود کو تیرے سپردکرد یا اپنے معاملات تیرے حوالے

اَمْرِیْ وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ یَا رَبَّ الْعَالَمِیْنَ اللَّهُمَّ احْفَظْنِی بِحِفْظِ

کر دئیے اور تجھ پر بھروسہ رکھتا ہوںاے جہانوں کے رب اے معبود تو میری حفاظت فرما

الْاِیمَانِ مِنْ بَیْنِ یَدَیَّ وَمِنْ خَلْفِی، وَعَنْ یَمِینِی وَعَنْ شِمَالِی

ایمان کی سلامتی کے ساتھ میرے سامنے سے میرے پیچھے سے میرے دایں سے میرے بایں سے

وَمِنْ فَوْقِی، وَمِنْ تَحْتِی وَمِنْ قِبَلِی، لاَ إلهَ إلاَّ أَنْتَ لاَ حَوْلَ

میرے اوپر سے میرے نیچے سے اور میرے آگے سے نہیں کوئی معبود مگر تو ہے نہیں کوئی طاقت

و لاَ قُوَّةَ إلاَّ بِا ﷲِ نَسْأَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعافِیَةَ مِنْ کُلِّ سُوئٍ وَشَرٍّ فِی

و قوت مگر جو اللہ سے ہے ہم مانگتے ہیں تجھ سے در گذر اور عافیت ہر برائی سے اور دنیا و آخرت کی

الدُّنْیا وَالاَْخِرَةِ اللَّهُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنَ عَذابِ الْقَبْرِ، وَمِنْ ضَغْطَةِ الْقَبْرِ، وَمِنْ

تکلیف سے اے معبود میں تیری پناہ لیتا ہوں قبر کےعذاب سے قبر کے فشاراور سکیڑ سے اور قبر کی

ضِیقِ الْقَبْرِ، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ سَطَوَاتِ اللَّیْلِ وَالنَّهارِ اللَّهُمَّ رَبَّ الْمَشْعَرِ الْحَرامِ وَرَبَّ

تنگی سے تیری پناہ لیتا ہوںرات اور دن کی یورشوں سے اے معبود مشعر الحرام کے مالک اے بلد

الْبَلَدِ الْحَرامِ، وَرَبَّ الْحِلِّ وَالْاِحْرامِ أَبْلِغْ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ عَنِّی السَّلامَ اللَّهُمَّ

الحرام کے مالک اے حلال و حرام کے مالک پہنچا دےمحمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وآلعليه‌السلام محمد کو میرا سلام، اے معبود

إنِّی أَعُوذُ بِدِرْعِکَ الْحَصِینَةِ، وَأَعُوذُ بِجَمْعِکَ أَنْ تُمِیتَنِی غَرَقاً، أَوْ حَرَقاً، أَوْ

پناہ لیتا ہوںتیری محکم ذرہ کے ساتھ پناہ لیتاہوں تیری معیت سے کہ مجھے موت نہ دے ڈوبنے یا جلنے یا

شَرَقاً، أَوْ قَوَداً، أَوْ صَبْراً، أَوْ مُسَمّاً، أَوْ تَرَدِّیاً فِی بِیْرٍ أَوْ أَکِیلَ السَّبُعِ أَوْ مَوْتَ الْفُجَاءَةِ

پھانسی یا قصاص یا دست بستہ یا زہر خوارنی یا کنویں میں گرنے یادرندے کے پھاڑ کھانے یا مرگ ناگہانی

أَوْ بِشَیْئٍ مِنْ مِیْتاتِ السَّوئ وَلکِنْ أَمِتْنِی عَلَی فِراشِی فِی طاعَتِکَ وَطاعَةِ

یا کسی بری چیز کے ذریعے آنے والی موت سے لیکن یہ کہ مجھے موت دینا اپنے بستر پر جب میں تیری اورتیرے

رَسُولِکَ صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ، مُصِیباً لِلْحَقِّ غَیْرَ مُخْطِیًَ أَوْ فِی الصَّفِّ الَّذِینَ نَعَتَّهُمْ

رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی اطاعت میں ہوںحق سے بہرہ ور اور خطا سے بری ہوں یا ان لوگوں کی صف میں ہوں جن کی

فِی کِتابِکَ کَأَنَّهُمْ بُنْیانٌ مَرْصُوصٌ، أُعِیذُ نَفْسِی وَوَلَدِی وَما رَزَقَنِی رَبِّی، بِقُلْ

تعریف تو نے اپنی کتاب میں کی کہ سیسہ پلائی دیوار کی مانندہیں اپنے رب کی پناہ میں دیتا ہوںخود کو اپنی اولاد کو اور جو تو نے مجھے دیا بذریعہ

أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ تا اخر سورہ اور کہےوَأُعِیذُ نَفْسِی وَوَلَدِی وَمَا رَزَقَنِی رَبِّی بِقُلْ أَعُوذُ

کہو پناہ لیتا ہوں صبح کے رب کی اور اپنے رب کی پناہ میں دیتا ہوں خود کو اپنی اولاد کو اور جو کچھ تو نے دیا ہےبذریعہ کہو پناہ لیتا ہوں لوگوں کے

بِرَبِّ النَّاس (تاآخرسورہ)الْحَمْدُ لِلّٰهِِ عَدَدَ مَا خَلَقَ ﷲ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ مِثْلَ مَا خَلَقَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ

رب کی اور کہے ۔حمد ہے خدا کے لئے خدا کی تعداد کے برابر حمد ہے خدا کے لئے جتنی اس کی مخلوق ہے حمد ہے خدا کیلئے

مِلْئَ مَا خَلَق وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ مِدادَ کَلِماتِهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ زِنَةَ عَرْشِهِ

ساری کائنات کے برابر حمد خدا کے لئے اس کے کلمات کی طوالت جتنی حمد ہے خدا کے لئے عرش کے وزن

وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ رِضا نَفْسِهِ وَلاَ إلهَ إلاَّ ﷲ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ وَلاَ إلهَ إلاَّ ﷲ

جتنی حمد ہے خدا کے لئے اس کی رضا جتنی نہیں کوئی معبود مگر اللہ جو بردبار و سخی ہے اور نہیں کوئی معبود مگر

الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ سُبْحانَ ﷲ رَبِّ السَّمٰوَات ِوَالْاَرَضِین وَمَا بَیْنَهُما

اللہ جو بزرگ بلند ہے پاک ہےاللہ جو رب ہے آسمانوں اور زمینوں کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے

وَرَبِّ الْعَرْش الْعَظِیمِ اللَّهُمَّ إنِّی أَعُوذُ بِک مِنْ دَرَکِ الشَّقَائِ وَمِنْ

اور عرش عظیم کا مالک ہے اے معبود میں پناہ لیتا ہوں بد بختی کے آئینے

شَمَاتَةِ الْاَعْدَائ وَأَعُوذُ بِکَ مِنَ الْفَقْرِ َالْوَقْرِوَ أَعُوذُ بِکَ مِنْ سُوئِ الْمَنْظَرِ فِی

سے اور دشمنوں کے طعنوں سے تیری پناہ لیتاہوں تنگدستی اور بھاری بوجھ سے تیری پناہ لیتا ہوں اپنے

الْاَهْلِ وَالْمالِ وَالْوَلَدِ

خاندان مال اور اولاد میں خرابی سے

اس کے بعد محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور آلعليه‌السلام محمد پر دس مرتبہ درود بھیجے ۔

(پانچویں دعا:)

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ فجر اور مغرب کی نماز کے بعد یہ دعا سات مرتبہ پڑھو:

بِسْمِ ﷲ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ

خدا کے نام سے جو بڑا رحم والا مہربان ہے نہیں کوئی طاقت وقوت مگر جو بلند بزرگ ہے خدا سے ہے

پس جو شخص یہ دعا پڑھے وہ جذام ،برص اور دیوانگی سے محفوظ رہے گا اور ستر بلایں اس سے دور رہیں گی جب صبح و شام ہو تو یہ کہو:

الْحَمْدُ لِرَبِّ الصَّباحِ الْحَمْدُ لِفالِقِ الْاِصْبا

حمد ہے صبح کے رب کے لئے اور حمد ہے صبح کو ظاہر کرنے والے کیلئے

پھردو مرتبہ کہے :

الْحَمْدُ لِلّٰهِِ الَّذِی أَذْهَبَ اللَّیْلَ بِقُدْرَتِهِ وَجائَ بِالنَّهارِ بِرَحْمَتِهِ وَنَحْنُ فِی عافِیَة

حمد ہے خدا کے لئے جس کی قدرت سے رات جاتی ہے اور اس کی رحمت سے دن آتا ہے اور ہم تندرست رہتے ہیں۔

نیز آیت الکرسی اور سورہ حشر کی آخری آیت اور سورہ صافات کی دس آیات پڑھے پھر یہ کہے :

وَسُبْحانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُونَ وَسَلامٌ عَلَی الْمُرْسَلِینَ

اور پاک ہے تیرا رب مالکعزت اس سے جو وہ اس کے بارے میں کہتے ہیں سلام ہو رسولوں پر

وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ رَبِّ الْعالَمِینَ فَسُبْحانَ ﷲ حِینَ تُمْسُون وَحِینَ

اور حمدہے خدا کیلئے جو جہانوں کا رب ہےپس پاک ہے اللہ جب تم شام کرتے ہو اور جب تم

تُصْبِحُونَ وَلَهُ الْحَمْدُ فِی السَّمٰوَات ِو الْاََرْضِ وَعَشِیّاً وَحِینَ تُظْهِرُونَ یُخْرِجُ الْحَیَّ

صبح کرتے اسی کے لئے حمد آسمانوں اور زمین میں جب عشا ئ اور جب ظہر کرتے وہ نکالتا ہے زندہ کو

مِنَ الْمَیِّتِ وَیُخْرِجُ الْمَیِّتَ مِنَ الْحَیِّ وَیُحْیِی الْاََرْضَ بَعْدَ مَوْتِها

مردہ میں سے اور نکالتا ہے مردہ کو زندہ میں سے زندہ کرتا ہے زمین کو اس کی موت کے

وَکذَلِکَ تُخْرَجُونَ سُبُّوْحٌ قُدُّوسٌ رَبُّنا وَرَبُّ الْمَلائِکَةِ وَالرُّوحِ،

بعد اسی طرح تمہیں زمین سے نکالے گا پاک و پا کیزہ ہے ہمارا رب جو فرشتوں اور روح کا رب

سَبَقَتْ رَحْمَتُکَ غَضَبَکَ، لاَ إلهَ إلاَّ أَنْتَ سُبْحانَکَ إنِّی

ہے تیری رحمت تیرے غضب سے پہلے ہے نہیں ہے معبود تو ہی تو پاک ہے میں نے

ظَلَمْتُ نَفْسِی فَاغْفِرْ عَلَیَّ إنَّکَ وَارْحَمْنِی وَتُبْ ُأَنْتَ التَّوَّاب الرَّحِیمُ

خود پر ظلم کیا پس مجھے بخش دے مجھ پر رحم کر میری توبہ قبول فرما کہ تو بڑا تو بہ قبول کرنے والا ہے ۔

(چھٹی دعا )

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ صبح کے وقت یہ دعا پڑھے:

اللّٰهُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَحْمَدُکَ وَأَسْتَعِینُکَ وَأَنْتَ رَبِّی وَأَنَا

اے معبود تیرے لئے ہے حمد میں تیری حمد کرتا ہوں تجھ سے مدد چا ہتا ہوں کہ تو میرا رب ہے اور میں تیرا

عَبْدُکَ أَصْبَحْتُ عَلَی عَهْدِکَ وَوَعْدِکَ وَأُؤْمِنُ بِوَعْدِکَ وَأُوفِی

بندہ ہوں میں نے تیرے عہد ووعدے پر صبح کی میں تیرے وعدے پر ایمان رکھتا ہوں اور

بِعَهْدِکَ مَااسْتَطَعْتُ وَ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله وَحْدَهُ لاَ شَرِیکَ

تیرے عہد کو پورا کرتا ہوں جہاں تک کر سکتا ہوں اور نہیں طاقت وقوت مگر اللہ سے وہ یکتا ہے کوئی اس کا شریک

لَهُ، وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَصْبَحْتُ عَلَی فِطْرَةِ

نہیں میں گواہ ہوں کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہیں میں نے صبح کی ہے اسلام کی

الْاِسْلامِ وَکَلِمَةِ الْاِخْلاص وَمِلَّةِ إبْراهِیمَ وَدِینِ مُحَمَّد صَلَواتُ ﷲ عَلَیْهِما

فطرت پراور بے ملاوٹ عقیدے پر ابراہیم کے گروہ اور محمد کے دین پر خدا کی رحمت ہو دونوں

وَآلِهِما عَلَی ذلِک أَحْیی وَأَمُوْتُ إنْ شائَ ﷲ اَللّٰهُمَّ أَحْیِنِی مَا أَحْیَیْتَنِی

پر اور دونوں کی آلعليه‌السلام پر اسی پر زندہ ہوں اور اسی پر مروں گا اگر خدا نے چاہا خدایا جب تک مجھے زندہ رکھے

وَأَمِتْنِی إذا أَمَتَّنِی عَلَی ذلِکَ وَابْعَثْنِی إذا بَعَثْتَنِی عَلَی ذلِکَ، أَبْتَغِی بِذَلِکَ رِضْوانَکَ

اور جب موت دے تو مجھے اسی راہ پراور جب تو مجھے دوبارہ اٹھا ئے اسی عقیدے پر اٹھانا اسی کے ذریعے میں تیری رضا

وَاتِّباعَ سَبِیلِکَ و إلَیْکَ أَلْجَأْتُ ظَهْرِی وَ إلَیْکَ فَوَّضْتُ أَمْرِی آلُ

اور تجھ تک پہنچانے والے راستے پر چلنا چاہتاہوں تیری ذات پر تکیہ ہے اپنا معاملہ تیرے سپرد کردیا ہے

مُحَمَّدٍ أَئِمَّتِی لَیْسَ لِی أَئِمَّةٌ غَیْرُهُمْ بِهِمْ وَ إیَّاهُمْ أَتَوَلَّی وَبِهِمْ

آلعليه‌السلام محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم میرے امام ہیں ان کے علاوہ کوئی میرا امامعليه‌السلام نہیں انہی کو امام مانتا ہوں انہی کا محب ہوں ان کی

أَقْتَدِی اللّٰهُمَّ اجْعَلْهُمْ أَوْلِیائِی فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ وَاجْعَلْنِی أُوالِی أَوْلِیائَهُمْ

پیروی کرتا ہوں اے معبود ان کو دنیا وآخرت میں میرا سید و سردار قرار دے مجھ کو ان کے دوستوں سے دوستی

وَأُعادِی أَعْدائَهُمْ فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ وَأَلْحِقْنِی بِالصَّالِحِینَ وَآبائِی مَعَهُمْ

اور دشمنوں سے دشمنی رکھنے والا بنا اس دنیا اور آخرت میں اور مجھے اور میرے بزرگوں کو ان کے ساتھ ملا دے ۔

(ساتویں دعا )

امام جعفر صادق - سے مروی ہے کہ اگر کچھ اور نہ پڑھو تو اس دعا کو صبح و شام پڑھنا ترک نہ کرو۔

اللّٰهُمَّ إنِّی أَصْبَحْتُ أسْتَغْفِرُکَ فِی هذَا الصَّباحِ هذَا الْیَوْمِ لاََِجْلِ رَحْمَتِکَ وَأَبْرَأُ إلَیْک مِنْ أَهْلِ

اے معبود میں نے صبح کی کہ آج اس کی اس صبح میں اور آج کے اس دن میں تجھ سے مغفرت چاہتا ہوں ان کے لئے جن پر تیری رحمت ہے

لَعْنَتِکَ اللّٰهُمَّ إنِّی أَصْبَحْتُ أَبْرَأُ إلَیْکَ فِی هذَا الْیَوْمِ وَفِی

اور بیزاری کرتا ہوں ان سے جن پر تیری لعنت ہے اے معبود میں نے صبح کی ہے تیرے سامنے بیزاری

هذَا الصَّباحِ مِمَّنْ نَحْنُ بَیْنَ ظَهْرانیْهِمْ مِنَ الْمُشْرِکِینَ، وَمِمَّا

کرتا ہوں آج کے دن اور آج کی صبح ان سے کہ جن کے درمیان ہم ہیں یعنی مشرک لوگ اور وہ بت جن

کانُوا یَعْبُدُونَ، إنَّهُمْ کانُوا قَوْمَ سَوْئٍ فاسِقِینَ اللّٰهُمَّ اجْعَلْ

کی وہ پرستش کرتے ہیں کیونکہ وہ برے اور بد کار لوگ ہیں اے معبود تو نے جوکچھ آسمان سے زمین پر

مَا أَنْزَلْتَ مِنَ السَّمَائِ إلَی الْاََرْضِ فِی هذَا الصَّباحِ وَفِی هذَا

نازل کیا آج کی صبح اور آج کے دن اسے اپنے دوستوں کے لئے برکت اور اپنے دشمنوں کے لئے

الْیَوْمِ بَرَکَةً عَلَی أَوْلِیائِکَ وَعِقاباً عَلَی أَعْدائِکَ اللّٰهُمَّ والِ مَنْ

سزا قرار دے اے معبود دوست رکھ اسے جو تجھ سے دوستی کرے دشمن رکھ اسے جو تجھ سے دشمنی

مَنْ والاک وَعادِ مَنْ عَادَاکَ اللّٰهُمَّ اخْتِمْ لِی بِالْاََمْنِ وَالْاِیمانِ کُلَّما طَلَعَتْ

کرے اے معبود ہر سورج کو طلوع ہونے والے سورج کو میرے لئے امن ایمان کے ساتھ غروب کر اے

شَمْسٌ أَوْ غَرَبَتْ اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِی وَلِوالِدَیَّ وَارْحَمْهُما کَما رَبَّیانِی

معبود مجھے اور میرے والدین کو بخش دے اور رحم فرما ان پر کہ انہوں نے مجھے بچپن میں پالا ،اے معبودبخش

صَغِیراً اللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ وَالْمُسْلِمِینَ وَالْمُسْلِماتِ

دے مؤمنوںکواورمومنات کو، مسلموں اور مسلمات کو جو ان میں سے زندہ اور مردہ ہیں بے شک تو

الْاََحْیائِ مِنْهُمْ وَالْاََمْوَاتِ اللَّهُمَّ إنَّکَ تَعْلَمُ مُنْقَلَبَهُمْ وَ مَثْواهُمْ اللّٰهُمَّ احْفَظْ إمامَ

ان کی حرکت کرنے اور ٹھہر نے کی جگہ کو جانتا ہے اے معبود حفا ظت کر مسلمانوں کے امامعليه‌السلام کی سلامتی ایمان

الْمُسْلِمِینَ بِحِفْظِ الْاِیمانِ وَانْصُرْهُ نَصْراً عَزِیزاً وَافْتَحْ لَهُ فَتْحاً یَسِیراً

کے ساتھ اور اسکی مدد فرما زبر دست قوت سے اور اسے کامیابی دے آسانی کے ساتھ اور اس کے ،

وَاجْعَلْ لَهُ وَلَنَا مِنْ لَدُنْکَ سُلْطاناً نَصِیراً اللّٰهُمَّ الْعَن فُلاناً وَفُلاناً

اور ہمارے لئے اپنی طرف سے مدد کرنے والا قاہر بھیج اے معبود لعنت کر فلاں اور فلاں پر اور ان

وَالْفِرَقَ الُْمخْتَلِفَةَ عَلَی رَسُولِکَ وَوُلاةِ الْاََمْرِ بَعْدَ رَسُولِکَ وَآلاَءِمَّةِ

گروہوں پر جس نے اختلاف کیا تیرے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے اور تیرے رسول کے بعد والیان امر اماموںعليه‌السلام سے اور

اِنْ بَعْدِهِ، وَشِیعَتِهِمْ وأَسْأَلُکَ الزِّیادَةَ مِنْ فَضْلِکَ وَالْاِقْرَارَ بِمَا

ان کے شیعوں سے میں سوال کرتا ہوں تیرے فضل میں اضافے اور اس کے اقرار کا جو پیغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تیری طرف

جائَ بِهِ مِنْ عِنْدِکَ وَالتَّسْلِیمَ لاََِمْرِکَ و الْمُحافَظَةَ عَلَی ما

سے لے آئے ہیں تیر ے امر کےآگے جھکنے کا اور جو حکم تو نے دیا اس پر کار بند رہنے کا میں اس کی بجائے

أَمَرْتَ بِه لاَ أَبْتَغِی بِهِ بَدَلاً وَلاَ أَشْتَرِی بِهِ ثَمَناً قَلِیلاً اللّٰهُمَّ

کچھ اور نہیں چاہتا کہ کم تر چیز کے بدلے اسے بیچتا ہوں اے معبود جن کو تونے ہدایت دی مجھ کو

اهْدِنِی فِیمَنْ هَدَیْتَ وَقِنِی شَرَّ مَا قَضَیْتَ إنَّکَ تَقْضِی وَلایُقْضیٰ

ان میں رکھ مجھے اپنی قضا کی سختی سے بچا کیونکہ تو فیصلے کرتا ہے تیرے لئے کوئی بھی فیصلہ نہیں کر سکتا اور تجھ

عَلَیْکَ، وَلاَ یُذَلُّ مَنْ وَالَیْتَ تَبارَکْتَ وَتَعالَیْتَ سُبْحانَکَ رَبَّ الْبَیْتِ

سے محبت کرنے والا ذلیل نہیں ہوسکتا تو بابر کت اور بلند تر ہے توپاک ہے اے کعبہ کے مالک

تَقَبَّلْ مِنِّی دُعائِی وَمَا تَقَرَّبْتُ بِهِ إلَیْکَ مِنْ خَیْرٍ فَضاعِفْهُ لِی

میری دعا قبول فرما جو نیکی لے کر تیرے قریب ہوا ہوں اسے میرے حق میں بڑھا دے بہت زیادہ بڑھا

أَضْعافاً کَثِیرَةً وَآتِنا مِنْ لَدُنْکَ أَجْراً عَظِیماً رَبِّ مَا أَحْسَنَ مَا أَبْلَیْتَنِی

دے اور اس پر اپنی طرف سے بڑا اجر عطا فرما، یا رب وہ کیا ہی خوب ہے جس سے تو نے میری آزمائش

وَأَعْظَمَ مَا أَعْطَیْتَنِی وَأَطْوَلَ مَا عافَیْتَنِی وَأَکْثَرَ مَا سَتَرْتَ عَلَیَّ فَلَکَ

کی کتنی بڑی عطا ہے جو تو نے کی کتنی ہی طویل سلامتی دی اور میری بہت پردہ پوشی کی ہے پس حمد تیرے لئے

الْحَمْدُ یَا إلهِی کَثِیراً طَیِّباً مُبارَکاً عَلَیْهِ مِلْئَ السَّمٰوَاتِ وَمِلْئَ الْاََرْضِ وَمِلْئَ مَا شائَ رَبِّی

ہے اے اللہ بہت زیادہ پاکیزہ برکت والی جو برابرہے آسمانوں کے اور برابر ہے زمین کے برابر اس کے میرے رب جتنی چاہے اور

وَرَضِیَ وَکَمایَنْبَغِی لِوَجْهِ رَبِّی ذِالْجَلالِ وَالْاِکْرَامِ

پسند کرے کہ جو تیری ذات کے لائق ہے میرے رب اے دبدبےاور عزت کے مالک۔

(آٹھویں دعا)

امام محمد باقر - فرماتے ہیں کہ جو شخص طلوع فجر کے وقت دس مرتبہ کہے:

لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ وَحْدَهُ لاَ شَرِیکَ لَهُ لَهُ الْمُلْکُ وَلَهُ الْحَمْدُ، یُحْیِی

نہیں کوئی معبود مگر اللہ ہے وہ یکتا ہے اس کا کوئی شریک نہیں حکومت اس کی اور حمد اسی کے لئے ہے وہ

وَیُمِیتُ وَهُوَ حَیٌّ لاَ یَمُوتُ، بِیَدِهِ الْخَیْرُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ

زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے وہ ایسا زندہ ہے جسے موت نہیں بھلائی اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

بعد میں محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وآلعليه‌السلام محمد پر دس مرتبہ درود بھیجے پھر پینتیس مرتبہ سبحان ﷲ اور پیتیس مرتبہ لا الہ الا ﷲ اور پینتیس مرتبہ الحمد ﷲ کہے تو اسے اس دن غافلوں کی فہرست میں نہیں لکھا جائے گا اگر رات کو پڑھے تو اس رات اسے غافلوں کی فہرست میں نہیں لکھا جائے گا ۔

(نویں دعا)

محمد بن فضیل سے روایت ہے کہ حضرت امام محمد تقی - کی خدمت میں تحریر ی طور پر عرض کیا کہ مجھے کوئی دعا تعلیم فرمائیں تو آپعليه‌السلام نے تحریر فرمایا کہ صبح وشام یہ دعا پڑھا کرو ۔

ﷲ ﷲ ﷲ رَبِّیَ الرَّحْمٰنُ الرَّحیٰمُ لٰآ اُشْرِکُ بِهٰ شَیْئاً

اللہ اللہ اللہ میرا رب جو رحم والا مہربان ہے میں کسی کو اس کا شریک نہیں بناتا ۔

پھر اپنی حاجات کے پورا ہونے کی دعا مانگو کیونکہ یہ کلمات ہر حاجت کے طلب کرنے کا ذریعہ ہے ۔

(دسویں دعا )

منقول ہے کہ امام جعفر صادق - نے دائو رقی سے فرمایا کہ ہر راز صبح و شام یہ دعا پڑھا کرو کہ میرے والد گرامی کا فرمان ہے کہ خدا کے خزانوں میں سے ایک خزانہ یہ دعا ہے۔

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنٰی فٰی دِرْعِکَ الْحَصیٰنَةِ اَلَّتٰی تَجْعَلُ فٰیهٰا مَنْ تُریٰدُ

اے معبود تو مجھے اپنے مضبوط قلعے میں داخل کر لےکہ جس میں جسے تو چاہے داخل کرتا ہے ۔

(دوسری فصل )

سونے اور جاگنے کے وقت کی بعض دعائیں یہ سات دعا ئیں ہیں ۔

(پہلی دعا )

امام جعفر صادق - سے روایت ہے کہ جو شخص سوتے وقت یہ دعا تین مرتبہ پڑھے :

الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِی عَلا فَقَهَرَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِی بَطَنَ فَخَبَر وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ

حمد ہے خداکے لئے جو بلند ہوا تو غالب رہا حمد ہے خدا کے لئے جو پوشیدہ ہے تو باخبر ہے حمد ہے خدا

الَّذِی مَلَکَ فَقَدَرَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِی یُحْیِی الْمَوْتی وَیُمِیتُ

کے لئے جو مالک ہے تو قدرت رکھتا ہے اور حمد ہے خدا کے لئے جو مردوں کو زندہ کرتا ہے اور زندوں کو

الْاََحْیائَ، وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیر

موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

تو وہ گناہوں سے اس طرح باہر آجاے گا جیسے ابھی شکم مادر سے پیدا ہوا ہو ۔ صدوقرحمه‌الله اور شیخرحمه‌الله نے یہ روایت نقل فرمائی ہے عدۃالداعی میں امام جعفر صادق - سے منقول ہے کہ یہ مختصرترین دعا ہے جو حمد الہی میں کافی ہو جاتی ہے لیکن اس روایت میں دوسری حمد تیسری حمد کے بعد ہے ۔

(دوسری دعا )

آنجنابعليه‌السلام سے روایت ہے کہ حضور رسالت مآبصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بستر پر تشریف لے جاتے تو آیت الکرسی کے بعد یہ دعا پڑھتے تھے۔

بِسْمِ ﷲ آمَنْتُ بِالله وَکَفَرْتُ بِالطَّاغُوتِ اللّٰهُمَّ احْفَظْنِی فِی مَنامِی وَفِی یَقَظَتِی

خدا کے نام سے میں خدا پر ایمان لایا ہوں اور طاغوت کاا نکار کیا ہے اے معبود تو نیند اور بیداری میں میری حفاظت فرما ۔

(تیسری دعا )

مفضل بن عمر کہتے ہیں کہ حضرت امام جعفر صادق - نے مجھ سے فرمایا اگر کر سکتے ہو تو ایسا کرو کہ رات کے وقت گیارہ حرفوں کے ساتھ خود کو خدا کے کی پناہ میں دے دو میں نے عرض کیا وہ کونسے حروف ہیں آپعليه‌السلام نے فر مایا وہ حروف یہ ہیں ۔

أَعُوذُ بِعِزَّةِ ﷲ وَأَعُوذُ بِقُدْرَةِ ﷲ، وَأَعُوذُ بِجَلالِ ﷲ، وَأَعُوذُ

پناہ لیتا ہوں عزت خدا کی، پناہ لیتا ہوں قدرت خدا کی، پناہ لیتا ہوں دبدبہ خدا کی، پناہ لیتا ہوں

بِسُلْطانِ ﷲ،وَأَعُوذُ بِجَمالِ ﷲ وَأَعُوذُ بِدَفْع ﷲ وَأَعُوذُ بِمَنْعِ ﷲ،وَأَعُوذُ بِجَمْعِ

اقتدار خداکی، پناہ لیتا ہوںزیبائی خدا کی، پناہ لیتا ہوں دفاع خدا کی پناہ لیتا ہوں حفظ خدا کی، پناہ لیتا ہوں گروہ خدا

ﷲ وَأَعُوذُ بِمُلْکِ ﷲ وَأَعُوذُ بِوَجْهِ ﷲ وَأَعُوذُ بِرَسُولِ ﷲ

کی، پناہ لیتا ہوں ملکیت خداکی پناہ لیتا ہوں ذات خدا کی پناہ لیتا ہوں خدا کے رسول صلی اللہ

صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَبَرَأ وَذَرَأَ

علیہ وآلہ وسلم کی ہر چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی اور پھلائی ۔پس جب بھی خدا کی پناہ حاصل کرنا چاہو تو اسی دعا کو پڑھ لیا کرو ۔

(چوتھی دعا )

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں جو شخص سوتے وقت سو مرتبہ سورہ توحید پڑھے تو اس کے پچاس سال کے گناہ بخش دئے جائیں گے نیز آپعليه‌السلام ہی سے منقول ہے کہ جو شخص بستر پر سوتے وقت سو رہ کافرون اور سورہ تو حید پڑھے تو حق تعالیٰ اس کے لئے شرک سے بیزاری لکھ دے گا ۔

(پانچویں دعا )

امام جعفر صادق - سے مروی ہے کہ حضرت رسول اکرم نے فرمایا جو شخص یہ چا ہتا ہو کہ وہ نماز تہجد کے لئے جا گ اٹھے تو وہ سوتے وقت یہ دعا پڑ ھے :

اللّٰهُمَّ لاَ تُؤْمِنِّی مَکْرَکَ وَلاَ تُنْسِنِی ذِکْرَکَ وَلاَ تَجْعَلْنِی مِنَ الْغافِلِینَ، أَقُومُ

اے معبود تو مجھے اپنی تدبیر سے بے خوف نہ ہونے دے اپنا ذکر فراموش نہ کرا اور مجھے غافلوں میں سے قرار نہ دے کہ میں فلاں فلاں

ساعَةَ کَذا وَکَذا

وقت جاگ اٹھوں ۔

جب یہ پڑھ کر سوئے گا تو اللہ تعالیٰ ایک فرشتے کو مقرر فرماے گا جو اس کے مطلوبہ وقت پر بیدار کرے گا ۔

(چھٹی دعا)

آنجنابعليه‌السلام سے مروی ہے کہ تم میں سے کوئی شخص رات کو جب نیند سے بیدار ہو تو یہ کہے:

سُبْحانَ ﷲ رَبِّ النَّبِیِّین الْمُرْسَلِین وَرَبِّ الْمُسْتَضْعَفِینَ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِی یُحْیی

پاک ہے اللہ جو نبییوں کا رب ہے رسولوں کا معبود اور دبےہوئے لوگوں کا پالنے والا حمد ہے خدا کے لئے جو مردوں کو

الْمَوْتی، وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ

زندہ کرتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

اس میں شک نہیں کہ جب وہ یہ کہتا ہے کہ خدا تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا اور میرا شکر ادا کر دیا۔

(ساتویں دعا )

عبد الرحمن بن حجاج سے روایت ہے کہ امام جعفر صادق - جب رات کے آخری حصے میں بیدار ہوکر اٹھ کھڑے ہوتے تو یہ دعا اتنی بلند آواز سے پڑھتے کہ گھر کے تمام افراد سن لیتے۔

اللّٰهُمَّ أَعِنِّی عَلَی هَوْلِ الْمُطَّلَعِ وَوَسِّعْ عَلَیَّ ضیق الْمَضْجَعِ وَارْزُقْنِی خَیْرَ مَا قَبْلَ الْمَوْتِ

اے معبود پیش آمدہ ہولناکیوں میںمدد فرما میری قبر کی تنگی کو کشادگی میں بدل دینا اور موت سے پہلے مجھے بھلائی عطا

وَارْزُقْنِی خَیْرَ مَا بَعْدَ الْمَوْتِ

کرنا اور موت کے بعد بھی بھلائی نصیب فرمانا۔

(تیسری فصل)

گھر سے نکلتے وقت پڑھنے کی چند دعائیں یہ آٹھ دعایں ہیں ۔

(پہلی دعا )

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنے گھر سے باہر جانے کا اردہ کرے تو تین مرتبہ کہے:

ﷲ أَکْبَرُ

اللہ بزرگ تر ہے۔

تین مرتبہ کہے :بِالله أَخْرُجُ وَبِالله أَدْخُلُ وَعَلَی ﷲ أَتَوَکَّلُ

خدا کے ساتھ با ہر نکلتا ہوں خدا کے ساتھ اندر آتا ہوں اور خدا پر بھروسہ رکھتا ہوں ۔

پھر یہ کہے:اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِی فِی وَجْهِی هذَابِخَیْرٍ وَاخْتِمْ لِی بِخَیْرٍ وَقِنِی شَرَّ کُلِّ

اے معبود میرے اس کام میں بھلائی کی راہ کھول دے اور اس کا انجام بہتر کر دے اور مجھے ہر حرکت

دَابَّةٍ أَنْتَ آخِدٌ بِنَاصِیَتِها إنَّ رَبِّی عَلَی صِرَاطٍ مُسْتَقِیمٍ

کرنے والے کی شر سے بچا جس کی مہار تیرے ہاتھ میں ہے بے شک میرا رب سیدھے راستے پر ہے۔

پس وہ شخص اس وقت تک خدا کی بہتر ضمانت میں رہے گا جب تک کہ وہاں واپس نہ پہنچ جائے کہ جہاں سے روانہ ہوا تھا ۔

(دوسری دعا)

امام زین العابدین- سے منقول ہے کہ انسان گھر سے نکلتے وقت دروازے پر یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ ﷲ وَبِالله تَوکَّلْتُ عَلَی ﷲ

خدا کے نام سے میں خدا پر ایمان لایا اور خدا پر بھروسا کرتا ہوں ۔

(تیسری دعا )

امام محمد باقر - سے منقول ہے کہ جو شخص گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھے:

بِسْمِ ﷲ حَسْبِیَ ﷲ وتَوَکَّلْتُ عَلَی ﷲ اللَّهُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ خَیْرَ أُمُورِی

خدا کے نام سے میرے لئے اللہ کافی ہےمیں نے اللہ پر بھروسہ کیا اے معبود میں تجھ اپنے تمام امور میں خیر چاہتا

کُلِّها وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ

ہوں اور تیری پناہ لیتا ہوں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے ۔

پس اللہ تعالیٰ دنیاوی اور اخروی امر میں اس کی مدد کرے گا جس سے اسے خطرہ ہو ۔

(چوتھی دعا)

جب گھر سے باہر جانے لگے تو یہ کہے:

بِسْمِ ﷲ تَوَکَّلْتُ عَلَی ﷲ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله اَللَّهُمَّ اِنِّیْ

خدا کے نام سے میں نے خدا پر بھروسہ کیا نہیں کوئی حرکت وقوت مگر جو خدا سے ہے اے معبود میں تجھ سے بہتری

اَسْئَلُکَ خَيْرَ مَا خَرَجْتُ لَهُ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا خَرَجْتُ لَهُ

چاہتا ہوں جس کام لئے جارہا ہوں تیری پناہ لیتا ہوں اس کے شر سے جس کام کے لئے نکلا ہوں اے

اَللّٰهُمَّ أَوْسِعْ عَلَیَّ مِنْ فَضْلِکَ وَأَتْمِمْ عَلَیَّ نِعْمَتَکَ وَاسْتَعْمِلْنِی فِی طاعَتِک

معبود مجھ پر اپنے فضل میں اضافہ فرما اور مجھے تمام نعمتیں عطا فرما مجھے اپنی فرمانبرداری میں لگا دے

وَاجْعَلْ رَغْبَتِی فِیما عِنْدَک وَتَوَفَّنِی عَلَی مِلَّتِکَ وَمِلَّةِ رَسُولِکَ صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ

مجھے اس میں رغبت دلا جو کچھ تیرے ہاں ہے اور مجھ کو اپنےدین اور اپنے رسول صلی ﷲ علیہ وآلہ کے دین پر موت دینا ۔

(پانچویں دعا)

امام علی رضا- فرماتے ہیں کہ جب میرے والد گرامی گھر سے نکلتے تو اپنی زبان پر یہ کلمات جاری فرماتے تھے۔

بِسْمِ ﷲ الرَّحْمنِ الرَّحِیم خَرَجْتُ بِحَوْلِ ﷲ وَقُوَّتِهِ لاَ بِحَوْل

خدا کے نام سے جو بڑارحم والا مہربان ہے میں نکل رہا ہوں خدا کی طاقت و قوت سے نہ اپنی

مِنِّی وَقُوَّتِی بَلْ بِحَوْلِکَ وَقُوَّتِکَ یَارَبِّ مُتَعَرِّضاً لِرِزْقِکَ فَأْتِنِی بِهِ فِی عافِیَةٍ

طاقت وقوت کے ساتھ بلکہ تیری طاقت و قوت سے اے میرے مالک تیرے رزق کے حصولکے لئے پس وہ مجھےآسانی کے ساتھ عطا فرما ۔

(چھٹی دعا )

امام جعفر صادق - سے مروی ہے کہ جو شخص گھر سے نکلتے وقت دس مرتبہ سورہ توحید کی تلاوت کرے تو واپس آنے تک خدا کی حفظ و امان میں رہے گا ۔

( ساتویں دعا )

امام موسیٰ کاظم - سے مروی ہے کہ جب تم سفر پر جانے لگو تو گھر کے دروازے پر کھڑے ہو کر سورہ فاتحہ اپنے سامنے دایں بایں طرف پڑھو اسی طرح سورہ توحید اور سورہ فلق اور سورہ والناس کو بھی باری باری اپنے سامنے دایں اور بایں طرف پڑھو اور پھر کہو:

اَللَّهُمَّ احْفَظْنِی وَاحْفَظْمَا مَعِیَ وَسَلِّمْنِی وَسَلِّمْ مَا

اے معبود میری حفا ظت فرما اور جو کچھ میرے پاس ہے اس کی بھی اور جو کچھ میرے پاس ہے اسے سالم

مَعِیَ وَبَلِّغْنِی وَبَلِّغْ مَا مَعِیَ بَلاغاً حَسَناً

رکھ اور مجھے جو کچھ میرے ہمراہ ہے اسے اچھی طرح اپنی منزل پر پہنچا دے ۔

(آٹھویں دعا)

آنجنابعليه‌السلام ہی سے مروی ہے کہ جب گھر سے باہر نکلنے لگو خواہ سفر میں ہو یا وطن میں تو یہ کہو:

بِسْمِ ﷲ آمَنْتُ بِالله وَتَوَکَّلْتُ عَلَی ﷲ مَا شائَ ﷲ لاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله

خدا کے نام سے میں خدا پر ایمان لایا اور خدا پر بھروسہ کیا آگے جو اللہ چاہے نہیں کوئی طاقت وقوت مگر جو اللہ سے ہے۔