مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)0%

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو) مؤلف:
زمرہ جات: ادعیہ اور زیارات کی کتابیں

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف: شیخ عباس بن محمد رضا قمی
زمرہ جات:

مشاہدے: 185242
ڈاؤنلوڈ: 11067

تبصرے:

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 170 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 185242 / ڈاؤنلوڈ: 11067
سائز سائز سائز
مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف:
اردو

باب اول

اس میں تعقیبات نماز، ایام ہفتہ کی دعائیں، شب و روز جمعہ کے اعمال، بعض مشہور دعائیں اور پندرہ مناجاتیں شامل ہیں ۔اور اس میں کئی ایک فصلیں ہیں۔

پہلی فصل

تعقیبات مشترکہ

شیخ طوسیرحمه‌الله کی کتاب مصباح وغیرہ سے نقل ہوا ہے کہ جب نمازکا سلام پھیر لیں تو تین دفعہ ﷲ اکبر کہیں، ہر دفعہ اپنے ہاتھوں کو کانوںتک بلند کریںاور اسکے بعد یہ کہیں:

لاََ إلهَ إلاَّ ﷲ إلهاً وَاحِداً وَنَحْنُ لَهُ مُسْلِمُونَ، لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ وَلاَ نَعْبُدُ إلاَّ إیَّاهُ

خدا کے سوا کوئی معبود نہیں وہی معبود یگانہ ہے اور ہم اس کے فرمانبردار ہیں خدا کے سوا کوئی معبود نہیںہم بس اسی کی عبادت کرتے

مُخْلِصِینَ لَهُ الدِّینَ وَلَوْ کَرِهَ الْمُشْرِکُونَ لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ رَبُّنَا وَرَبُّ آبائِنَا الْاَوَّلِینَ

ہیںاسی کے دین کیساتھ مخلص ہیں خواہ مشرکین کو ناگوارہی لگے ،خدا کے سوائ کوئی معبود نہیں جو ہمارا اور ہمارے آباؤاجداد کا

لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ وَحْدَهُ وَحْدَهُ وَحْدَهُ، أَ نْجَزَ وَعْدَهُ، وَنَصَرَ عَبْدَهُ، وَأَعَزَّ جُنْدَهُ

رب ہے، خدا کے سوا کوئی معبود نہیںجو یکتا ہے ،واحد ہے، ایک ہے، اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اپنے بندے کی نصرت فرمائی اپنے

وَهَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَهُ، فَلَهُ الْمُلْکُ، وَلَهُ الْحَمْدُ، یُحْیِی وَیُمِیتُ وَ یُمِیتُ وَیُحْیِی

لشکر کو غالب کیا اور اکیلے ہی جتھوں کو مار بھگایا، پس ملک اسی کا اور حمد اسی کے لیے ہے وہی زندہ کرتا ہے اور موت دیتا ہے

وَهُوَ حَیٌّ لاَیَمُوتُ، بِیَدِهِ الْخَیْرُ وَهُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ پهر کهي: أَسْتَغْفِرُ

وہی موت دیتا ہے اور زندہ کرتا ہے وہ زندہ ہے اسے موت نہیں۔ خیر اسی کے ہاتھ میں ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے۔ میں اس خدا سے بخشش

ﷲ الَّذی لاَ إلهَ إلاَّ هُوَ الْحَیُّ الْقَیُّوْمُ وَأَ تُوْبُ إلَیْهِ پهر کهي: اَللّٰهُمَّ أهْدِنِی مِنْ

چاہتا ہوں جسکے سوا کوئی معبود نہیں وہ زندہ وپایندہ ہے اور میں اسی کے حضور توبہ کرتا ہوں۔ اے ﷲ اپنی جانب

عِنْدِکَ، وَأَفِضْ عَلَیَّ مِنْ فَضْلِکَ، وَأنْشُرْ عَلَیَّ مِنْ رَحْمَتِکَ، و َأَنْزِلْ عَلَیَّ مِنْ

سے میری رہنمائی فرما اورمجھ پر اپنا فضل وکرم فرما، اور مجھ پر اپنی رحمت پھیلا دے اور مجھ پر اپنی برکات

بَرَکاتِکَ، سُبْحانَکَ لاَ إلهَ إلاَّ أَ نْتَ أغْفِرْ لِی ذُنُوْبِی کُلَّهٰا جَمِیعاً، فَ إنَّهُ لا یَغْفِرُ

نازل فرما، تیری ذات پاک ہے سوائے تیرے کوئی معبود نہیں میرے سارے کے سارے گناہ

الذُّنُوبَ کُلَّها جَمِیعاً إلاَّ أَ نْتَ اَللّٰهُمَّ إنِّی أَسْأَ لُکَ مِنْ کُلِّ خَیْرٍ أَحَاطَ بِهِ عِلْمُکَ،

معاف فرما کہ تیرے سوا کوئی سارے گناہ معاف نہیں کر سکتا۔ اے ﷲ تجھ سے ہر اس خیر کا طلب گار ہوں جس کا تیرا علم احاطہ کیے

وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ کُلِّ شَرٍّ أَحَاطَ بِهِ عِلْمُکَ اَللّٰهُمَّ إنِّی أَسْأَ لُکَ عَافِیَتَکَ فِی أُمُوْریِ

ہوئے ہے اور ہراس شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس پر تیرا علم محیط ہے اے ﷲ میں اپنے تمام امور میں تجھ سے عافیت طلب

کُلِّها، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ خِزْیِ الدُّنْیَا وَعَذَابِ الاَْخِرَةِ، وَأَعُوذُ بِوَجْهِکَ الکَرِیمِ،

کرتا ہوں ، میں دنیا کی رسوائی اور آخرت کے عذاب سے تیری پناہ چاہتا ہوں، میں تیری کریم ذات

وَعِزَّتِکَ الَّتِی لاَ تُرامُ، وَقُدْرَتِکَ الَّتِی لاَ یَمْتَنِعُ مِنْهَا شَیْئٌ، مِنْ شَرِّ الدُّنْیا وَالاَْخِرَةِ،

اور بلند مقام کہ جس تک کسی کی رسائی نہیں اور تیری قدرت کہ جس کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہرتی ان کے ذریعے دنیا و آخرت

وَمِنْ شَرِّ الْأَوْجاعِ کُلِّهٰا، وَمِنْ شَرِّ کُلِّ دابَّةٍ أَ نْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِها، إنَّ رَبِّی عَلی

کے شر اور تمام درد و اذیت اور ہر حیوان کے شر سے پناہ چاہتا ہوں جو تیرے قبضہ قدرت میں ہے، بے شک میرے رب کا

صِراطٍ مُسْتَقِیمٍ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إلاَّ بِالله الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ

راستہ مستقیم ہے اور طاقت و قوت بس خدائے عظیم وبرتری سے ملتی ہے اور میرا بھروسہ اس زندہ (خدا)

الَّذِی لاَ یَمُوتُ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ الَّذِی لَمْ یَتَّخِذْ وَلَداً، وَلَمْ یَکُنْ لَهُ شَرِیکٌ فِی الْمُلْکِ،

پر ہے جس کے لیے موت نہیں، حمد اس خدا کے لیے جس نے نہ کسی کو فرزند بنایا نہ کوئی اس کے ملک میں شریک ہے

وَلَمْ یَکُنْ لَهُ وَلِیٌّ مِنَ الذُّلِّ، وَکَبِّرْهُ تَکْبِیراً ۔

اور نہ اس کی عاجزی کے سبب کوئی اس کا مددگار ہے اور تم اس کی بڑائی کا اظہار کرو۔

اس کے بعد تسبیح حضرت فاطمہ =پڑھیں اور اپنی جگہ سے حرکت کرنے سے پہلے دس مرتبہ کہیں:

أَشْهَدُ أَنْ لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ وَحْدَهُ لاَ شَرِیکَ لَهُ إلهاً وَاحِداً أَحَداً فَرْداً صَمَداً، لَمْ

میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں وہ معبود یگانہ ، یکتا ،واحد (اور)بے نیاز ہے کہ جس کی

یَتَّخِذْ صاحِبَةً وَلا وَلَداً ۔

نہ زوجہ ہے اور نہ ہی اولاد ہے

مؤلف کہتے ہیں کہ یہ تہلیل بہت زیادہ فضیلت رکھتی ہے خصوصًا صبح اور رات کی نمازکی تعقیب میںاور طلوع وغروب کے وقت اسکے پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے۔ پھر یہ دعا پڑھیں:

سُبْحانَ ﷲ کُلَّما سَبَّحَ ﷲ شَیْئٌ وَکَمَا یُحِبُّ ﷲ أَنْ یُسَبَّحَ وَکَمَا هُوَ أَهْلُهُ

پاک ہے خدا ۔جب بھی کوئی چیز خداکی ایسی تسبیح کرے جسے وہ پسند کرتا ہے اور جس تسبیح کا وہ اہل ہے

وَکَمَا یَنْبَغِی لِکَرَمِ وَجْهِهِ وَعِزِّ جَلالِهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ کُلَّما حَمِدَ ﷲ شَیْئٌ وَکَمَا

اور جیسی تسبیح اس کی کریم ذات اور جلالت و شان کے لائق ہے۔ حمد خدا ہی کیلئے ہے جب بھی کوئی چیز اس کی ایسی حمد کرے کہ جیسی

یُحِبُّ ﷲ أَنْ یُحْمَدَ وَکَمَا هُوَ أَهْلُهُ، وَ کَمَا یَنْبَغِی لِکَرَمِ وَجْهِهِ وَعِزِّ جَلاَلِهِ وَلاَ إلهَ

حمد کو وہ پسند کرتا ہے اور جیسی حمد کا وہ اہل ہے کہ جو اس کی کریم ذات اور عزت وجلال کے لائق ہے خدا کے سوا

إلاَّ ﷲ کُلَّما هَلَّلَ ﷲ شَیْئٌ وَکَمَا یُحِبُّ ﷲ أَنْ یُهَلَّلَ وَکَمَا هُوَ أَهْلُهُ وَکَمَا یَنْبَغِی

کوئی معبود نہیں جب بھی کوئی چیز اسکا ایسے ذکر کرے جیسے ذکر کو خدا پسند کرتا ہے وہ اس کا اہل ہے اور جو ذکر اس کی بزرگی اور عزت

لِکَرَمِ وَجْهِهِ وَعِزِّ جَلاَلِهِ وَﷲ أَکْبَرُ کُلَّما کَبَّرَ ﷲ شَیْئٌ وَکَمَا یُحِبُّ ﷲ أَنْ یُکَبَّرَ

وجلال کے شایان شان ہے۔ خدا بزرگ تر ہے جب بھی کوئی چیز اس کی ایسی بزرگی بیان کرے جیسی بزرگی کو وہ پسند کرتا ہے

وَکَمَا هُوَ أَهْلُهُ وَکَمَا یَنْبَغِی لِکَرَمِ وَجْهِهِ وَعِزِّ جَلالِهِ سُبْحانَ ﷲ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ

جس کا وہ اہل ہے اور جو بزرگی اس کی اونچی شان اور عزت وجلال کے لائق ہے ،پاک ہے خدا اور حمد اسی کے لیے ہے

وَلاَ إلهَ إلاَّ ﷲ، وَﷲ أَکْبَرُ عَلَی کُلِّ نِعمَةٍ أَ نْعَمَ بِهَا عَلَیَّ وَعَلَی کُلِّ أَحَدٍ مِنْ خَلْقهِ

اور خدا کے سوا کوئی معبود نہیں۔اور خدا ہر نعمت پربزرگ تر ہے جو اس نے مجھے دی اور جو گزری ہوئی مخلوق کو دی

مِمَّنْ کَانَ أَوْ یَکُونُ إلَی یَوْمِ الْقِیَامَةِ اَللّٰهُمَّ إنِّی أَسْأَ لُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ

اور تاقیامت آنے والی مخلوق کو ملتی رہے گی۔اے ﷲ: میں تجھ سے درخواست کرتا ہوں کہ محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وآلعليه‌السلام محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر

وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَأَسْأَ لُکَ مِنْ خَیْرِ مَا أَرْجُو وَخَیْرِ مَا لاَ أَرْجُو، وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ

رحمت فرما۔میں تجھ سے وہ خیر طلب کرتا ہوںجس کا امیدوار ہوں اور وہ خیر بھی جس کی آرزو نہیں کی اور ہر اس شر سے تیری پناہ

مَا أَحْذَرُ وَمِنْ شَرِّ مَا لاَ أَحْذَرُ ۔

چاہتا ہوں جس کا مجھے خوف ہے اور جس کاخوف نہیں

اس کے بعد سورئہ حمد، آیت الکرسی ُاورآیتشَهِدَ اللّهُ ، آیۃقُلِ اللّٰهُمَّ مَالِکَ اْلمُلْک اور آیات سخرہ یعنی سورۂ اعراف کی درج ذیل تین آیات (اِنَّ رَبَّکُمُ ﷲ سي مِنَ الْمُحْسِنِیْنَ ) کی تلاوت کریں اور پھر تین مرتبہ کہیں :

سُبْحَانَ رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُونَ وَسَلاَمٌ عَلَی الْمُرْسَلِینَ وَ الْحَمْدُ لِلّٰهِِ رَبِّ

تمہارا صاحب عزت پروردگار ان باتوں سے پاک ہے جو یہ لوگ کہا کرتے ہیں اور سلام ہو سبھی انبیائ پر اور حمد ہے خدا کی

الْعالَمِینَ ۔پھر تین مرتبہ کہے:اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَاجْعَلْ لِی مِنْ أَمْرِیَ

جو عالمین کا رب ہے۔ اے ﷲ! رحمت فرما محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وآل محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر اور میرے ہر کام میںکشائش وسہولت

فَرَجاً وَمَخْرَجاً، وَارْزُقْنِی مِنْ حَیْثُ أَحْتَسِبُ وَمِنْ حَیْثُ لاَ أَحْتَسِبُ

قرار دے ،اور مجھے رزق دے جہاں سے توقع ہے اور جہاں سے توقع نہیں ہے۔

یہ حضرت یوسفعليه‌السلام کی وہ دعا ہے جب وہ زندان میں تھے تو حضرت جبرائیلعليه‌السلام نے انہیں یہ دعا تعلیم کی تھی اسکے بعد دائیں ہاتھ سے اپنی داڑھی پکڑیں اور بایاں ہاتھ آسمان کیطرف پھیلاکرسات مرتبہ کہیں:

یَارَبَّ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَعَجِّل ْفَرَجَ آلِ مُحَمَّدٍ

اے محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وآل محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے رب! محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وآل محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر اپنی رحمت نازل فرما اور آل محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کو جلد کشادگی عطا فرما

یَا ذَاالْجَلالِ وَالْاِکْرامِ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْحَمْنِی وَأَجِرْ نِی مِنَ النَّارِ ۔

اے عزت وجلال والے خدا! محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وآل محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پراپنی رحمت نازل فرما ،مجھ پر رحم کر اور آتش جہنم سے پناہ میں رکھ

اس کے بعد بارہ مرتبہقُلْ هُوَ ﷲ اَحدُ ، پڑھیں اور کہیں:

اَللّٰهُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ الْمَالْاِکْنُونِ الْمَخْزُونِ الطَّاهِرِ الطُّهْرِ الْمُبَارَکِ وَأَسْأَلُکَ

اے ﷲ! میں تیرے پوشیدہ، مخزون ،پاک اور پاک کرنے والے بابرکت نام کے ساتھ سوال کرتا ہوں

بِاسْمِکَ الْعَظِیمِ وَسُلْطَانِکَ الْقَدِیمِ ، یَا وَاهِبَ الْعَطَایَا، وَیَا مُطْلِقَ الاَُْسَارَی ،

اور تیرے بلند تر نام اور قدیم سلطنت کے واسطے سے سائل ہوں کہ اے انمول نعمتیں دینے والے ،اے قیدیوں کو رہائی عطا کرنے

وَیَافَکَّاکَ الرِّقابِ مِنَ النَّارِ، أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تُعْتِقَ

والے، اے بندوں کو جہنم سے چھٹکارہ دینے والے! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم وآل محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر رحمت فرما اور میری

رَقَبَتِی مِنَ النَّارِ وَأَنْ تُخْرِجَنِی مِنَ الدُّنْیَا سَالِماً وَتُدْخِلَنِی الْجَنَّةَ آمِناً وَأَنْ تَجْعَلَ

گردن کو آگ سے آزاد کر دے اور مجھے دنیا سے سالم ایمان کیساتھ لے جا ، اور امن وامان سے مجھے جنت میںداخل فرما اور میری

دُعَاءِی أَوَّلَهُ فَلاَحاً وَأَوْسَطَهُ نَجاحَاً وَآخِرَهُ صَلاَحاً إنَّکَ أَنْتَ عَلاَّمُ الْغُیُوبِ ۔

دعا کے اول کوفلاح اور اوسط کو کامیابی اور آخر کو بہتری کا موجب بنا دے۔بے شک تو ہر غیب کوخوب جانتا ہے ۔

صحیفہ علویہ میں ہے کہ ہر فریضہ نماز کے بعد یہ دعا پڑھیں:

یَا مَنْ لاَ یَشْغَلُهُ سَمْعٌ عَنْ سَمْعٍ، وَیَا مَنْ لاَ یُغَلِّطُهُ السَّائِلُونَ، وَیَا مَنْ لاَ یُبْرِمُهُ

اے وہ (خدا) جس کیلئے ایک بات سننا دوسری بات سننے سے مانع نہیں اور سائلوں کی کثرت غلطی میں نہیں ڈالتی اے وہ ذات

إلْحَاحُ الْمُلِحِّینَ، أَذِقْنِی بَرْدَ عَفْوِکَ، وَحَلاَوَةَ رَحْمَتِکَ وَمَغْفِرَتِکَ ۔ پڑهیں اور کهیں:

جسے اصرار کرنے والوں کا اصرار تنگ دل نہیں کرتا اپنے عفوودرگزر کی بدولت مجھے اپنی رحمت وبخشش کی لذت چکھا دے ۔

إلهِی هذِهِ صَلاتِی صَلَّیْتُها لاَ لِحاجَةٍ مِنْکَ إلَیْهَا، وَلاَ رَغْبَةٍ مِنْکَ فِیهَا، إلاَّ تَعْظِیماً

اے ﷲ !جو میں نے نمازپڑھی ہے یہ نہ اس لیے ہے کہ تجھے اسکی حاجت تھی اور نہ اس لیے ہے کہ تجھے اس میں رغبت تھی ہاں یہ

وَطَاعَةً وَ إجَابَةً لَکَ إلَی مَا أَمَرْتَنِی بِهِ، إلهِی إنْ کَانَ فِیها خَلَلٌ أَوْ نَقْصٌ مِنْ رُکُوعِها

صرف تیری تعظیم واطاعت اور تیرے حکم کی اتباع ہے جو تو نے مجھے دیا ۔خداوندا! اگر اس نماز میں کوئی خلل یا اس کے رکوع

أَوْ سُجُودِها فَلاَ تُؤاخِذْنِی، وَتَفَضَّلْ عَلَیَّ بِالْقَبُولِ وَالْغُفْرانِ ۔

وسجود میںکچھ کمی ہو تواس پر میری گرفت نہ فرما اور اس کی قبولیت اور بخشش کے ساتھ مجھ پر فضل وکرم کر دے

نیزہرنماز کے بعدیہ دعا بھی پڑھیںجو پیغمبر نے امیرالمومنینعليه‌السلام کو حافظہ کی تقویت کیلئے تعلیم فرمائی:

سُبْحَانَ مَنْ لاَ یَعْتَدِی عَلی أَهْلِ مَمْلَکَتِهِ، سُبْحانَ مَنْ لاَ یَأْخُذُ أَهْلَ الْاَرْضِ

پاک ہے وہ خد اجو اپنی مملکت میںرہنے والوں پر زیادتی نہیں کرتا، پاک ہے وہ خدا جو طرح طرح کے عذاب سے اہل زمین پر

بِأَلْوانِ الْعَذَابِ سُبْحانَ الرَّؤُوُفِ الرَّحِیمِ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ لِی فِی قَلْبِی نُوراً وَبَصَرَاً وَفَهْماً وَعِلْماً

گرفت نہیںکرتا۔پاک ہے وہ خدا جو مہربان رحم کرنے والا ہے۔اے معبود! میرے قلب میں نور،بصیرت، فہم

إنَّکَ عَلی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ مصباح کفعمی میں ہے کہ ہر نماز کے بعد تین مرتبہ یہ دعا پڑھیں

اور علم کو جگہ دے بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

أُعِیذُ نَفْسِی وَدِینِی وَأَهْلِی وَمَالِی وَوَلَدِی وَ إخْوانِی فِی دِینِی، وَمَا رَزَقَنِی رَبِّی،وَخَواتَِیمَ

اپنے نفس، اپنے دین، اپنے اہل، اپنے مال، اپنی اولاد، اپنے دینی بھائیوں اور اپنے رب کے دئیے ہوئے رزق ،اپنے اعمال کے

عَمَلِی، وَمَنْ یَعْنِینِی أَمْرُهُ، بِالله الْوَاحِدِ الْاَحَدِ الصَّمَدِ الَّذِی لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ

انجام اور جس کسی سے تعلق رکھتا ہوں ان سب کو خدائے واحد ویکتائے و بے نیاز کی پناہ میں دیتا ہوں کہ جس نے نہ کسی کو جنا اور نہ جنا گیا

وَلَمْ یَکُنْ لَهُ کُفُواً أَحَدٌ، وَبِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، وَمِنْ شرِّ غَاسِقٍ

اور نہ کوئی اس کا ہمسر ہے، میں انکوصبح کے مالک کی پناہ میں دیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا کی اور اندھیری رات

إذَا وَقَبَ، وَمِنْ شَرِّ النَّفَّاثَاتِ فی الْعُقَدِ، وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إذَا حَسَدَ، وَبِرَبِّ

کے شر سے جب چھا جائے ۔گرہوں پر پھونکنے والوں کے شر سے اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔ میں ان سبکو انسانوں

النَّاسِ،مَلِکِ النَّاسِ، إلهِ النَّاسِ، مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الخَنَّاسِ الَّذِی

کے رب، انسانوں کے بادشاہ، انسانوں کے معبود کی پناہ میں دیتا ہوں۔ شیطان کے وسوسوں کے شر سے جو لوگوں کے

یُوَسْوِسُ فِی صُدُورِالنَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۔

دلوں میں وسوسے ڈالتا ہے۔خواہ جنوں میں سے ہوں یاانسانوں میں سے ہو۔

شیخ شہید کی تحریر سے نقل کیا گیا ہے کہ حضرت رسول ﷲ نے فرمایا:جو یہ چاہے کہ خدااسے قیامت میں اسکے گناہوں سے مطلع نہ کرے اور اسکا دفترِ گناہ نہ کھولے تو وہ ہر نماز کے بعدیہ دعا پڑھے

اَللّٰهُمَّ إنَّ مَغْفِرَتَکَ أَرْجَی مِنْ عَمَلِی وَ إنَّ رَحْمَتَکَ أَوْسَعُ مِنْ ذَنْبِی اَللّٰهُمَّ إنْ کَانَ

اے ﷲ! تیری بخشش میرے عمل سے زیادہ امید افزا ہے اور تیری رحمت میرے گناہ سے زیادہ وسیع ہے۔ الہی اگر تیرے نزدیک

ذَ نْبِی عِنْدَکَ عَظِیماً فعَفْوُکَ أَعْظَمُ مِنْ ذَنْبِی اَللّٰهُمَّ إنْ لَمْ أَکُنْ أَهْلاً أَنْ أَبْلُغَ رَحْمَتَکَ

میرا گناہ عظیم ہے تو تیرا عفو میرے گناہ سے عظیم تر ہے۔ الہی اگر میں تیری رحمت تک پہنچنے کا اہل نہیں تو تیری رحمت ضرور مجھ

فَرَحْمَتُکَ أَهْلٌ أَنْ تَبْلُغَنِی وَتَسَعَنِی لاََِنَّهَا وَسِعَتْ کُلَّ شَیْئٍ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

تک اور مجھ پر چھا جانے کی اہل ہے کیونکہ اس نے تیرے کرم سے ہر چیز کو گھیرا ہو اہے۔ اے سب سے بڑھ کر رحم کرنے والے ۔

ابن بابویہرحمه‌الله سے منقول ہے کہ جب تسبیح فاطمہ زہرا =پڑھ چکیں تو یہ کہیں:

اَللّٰهُمَّ أَ نْتَ السَّلاَمُ، وَمِنْکَ السَّلاَمُ، وَلَکَ السَّلاَمُ، وَ إلَیْکَ یَعُودُ السَّلاَمُ سُبْحَانَ

اے معبود تو سلامتی والا ہے، سلامتی تیری طرف سے ہے ،سلامتی تیرے ہی لیے ہے اور سلامتی کی بازگشت تیری ہی طرف ہے

رَبِّکَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا یَصِفُونَ، وَسَلاَمٌ عَلَی الْمُرْسَلِینَ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِِ رَبِّ الْعَالَمِینَ

صاحب عزت وغالب پرودگار اس سے پاک ہے،جو کچھ یہ کہتے ہیں اور سلام ہو تمام رسولوں پر اور ہر قسم کی حمد دونوں جہانوں کے

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ أَ یُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ ﷲ وَبَرَکاتُهُ، اَلسَّلاَمُ عَلَی آلاَءِمَّةِ الْهَادِین الْمَهْدِیِّینَ

پروردگار کیلئے ہے اے نبی آپ پر سلام اور خدا کی رحمت اور اس کی برکات ہوں سلام ہو ائمہ پر جو ہدایت یافتہ ہادی ہیں

السَّلاَمُ عَلی جَمِیعِ أَنْبِیائِ ﷲ وَرُسُلِهِ وَمَلاَئِکَتِهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَیْنا وَعَلَیٰ عِبادِ ﷲ الصَّالِحِینَ،

سلام ہو خدا کے سب نبیوں رسولوں اور فرشتوں پر۔سلام ہو ہم پر اور خدا کے صالح بندوں پر۔

اَلسَّلاَمُ عَلَی عَلِیٍّ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ، اَلسَّلاَمُ عَلَی الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ سَیِّدَیْ شَبَابِ أَهْلِ

سلام ہو حضرت علی امیرالمؤمنینعليه‌السلام پر۔سلام ہو حسنعليه‌السلام وحسینعليه‌السلام پر جو تمام جوانان جنت کے

الْجَنَّةِ أَجْمَعِینَ، السَّلاَمُ عَلَی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ زَیْنِ الْعَابِدِینَ، اَلسَّلاَمُ عَلی مُحَمَّدِ بْنِ

سید و سردار ہیں۔سلام ہو علیعليه‌السلام بن الحسینعليه‌السلام پر کہ جو زین العابدینعليه‌السلام ہیں۔سلام ہو محمدعليه‌السلام ابن

عَلِیٍّ باقِرِ عِلْمِ النَّبِیِّینَ، اَلسَّلاَمُ عَلَی جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِ، اَلسَّلاَمُ عَلَی مُوسَی بْنِ

علی باقرعليه‌السلام پر جو انبیائ کے علم کو کھولنے والے ہیں۔سلام ہو محمد کے فرزند جعفر صادقعليه‌السلام پر۔ سلام ہو جعفر صادقعليه‌السلام کے فرزند

جَعْفَرٍ الْکَاظِمِ اَلسَّلاَمُ عَلیٰ عَلِیِّ بْنِ مُوسَی الرِّضَا، اَلسَّلاَمُ عَلی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ الْجَوادِ

موسیٰ کاظمعليه‌السلام پر۔سلام ہو موسیٰ کاظمعليه‌السلام کے فرزند علی رضاعليه‌السلام پر۔سلام ہو علی رضاعليه‌السلام کے فرزند محمد الجوادعليه‌السلام پر۔

اَلسَّلاَمُ عَلی عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الْهادِی اَلسَّلاَمُ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الزَّکِیِّ الْعَسْکَرِیِّ،

سلام ہو محمد الجوادعليه‌السلام کے فرزند علی الہادیعليه‌السلام پر۔سلام ہو علی الہادیعليه‌السلام کے فرزند حسن عسکری زکیعليه‌السلام پر۔

اَلسَّلاَمُ عَلَی الْحُجَّةِ بْنِ الْحَسَنِ الْقائِمِ الْمَهْدِیِّ، صَلَواتُ ﷲ عَلَیْهِمْ أَجْمَعِینَ

سلام ہو حسن عسکریعليه‌السلام کے فرزند حجت القائم مہدیعليه‌السلام پر۔ ان سب پر خدا کی رحمتیں ہوں۔

پھر جو بھی حاجت ہو خدا سے طلب کریں۔ شیخ کفعمی فرماتے ہیں ہر نماز کے بعد یہ کہیں :

رَضِیتُ بِالله رَبّاً وَبِالْاِسْلامِ دِیناً وَبِمُحَمَّدٍ صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ نَبِیّاً وَبِعَلِیٍّ إمَاماً وَبِالْحَسَنِ

میں راضی ہوں اس پر کہ ﷲ میرا رب، اسلام میرا دین، محمد میرے نبی اور علیعليه‌السلام میرے امام ہیں۔ نیز حضرت حسنعليه‌السلام

وَالْحُسَیْنِ وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ وَجَعْفَرٍ وَمُوسی وَعَلِیٍّ وَمُحَمَّدٍ وَعَلِیٍّ وَالْحَسَنِ وَالْخَلَفِ

و حسینعليه‌السلام و سجادعليه‌السلام و محمد باقرعليه‌السلام و جعفر صادقعليه‌السلام و موسی کاظمعليه‌السلام و علی رضاعليه‌السلام و محمدتقیعليه‌السلام و علی نقیعليه‌السلام وحسن عسکریعليه‌السلام اور حضرت مہدی القائمعليه‌السلام

الصَّالِحِ عَلَیْهِمُ اَلسَّلاَمُ أَئِمَّةً وَسَادَةً وَقادَةً، بِهِمْ أَتَوَلَّی، وَمِنْ أَعْدائِهِمْ أَتَبَرَّأُ ۔پھر تین مرتبہ کہیں:

میرے امام، سردار اور رہبر ہیں اور میں ان سے محبت رکھتا ہوں اور ان کے دشمنوں سے بیزار ہوں۔

اَللّٰهُمَّ إنِّی أَسْأَلُکَ الْعَفْوَ وَالْعافِیَةَ وَالْمُعافاةَ فِی الدُّنْیا وَالاَْخِرَةِ

خداوندا! میں تجھ سے عفوودرگزر ، صحت وعافیت اور دنیا وآخرت میں بخشش کا طلب گار ہوں ۔