مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)0%

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو) مؤلف:
زمرہ جات: ادعیہ اور زیارات کی کتابیں

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف: شیخ عباس بن محمد رضا قمی
زمرہ جات:

مشاہدے: 198565
ڈاؤنلوڈ: 12255

تبصرے:

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 170 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 198565 / ڈاؤنلوڈ: 12255
سائز سائز سائز
مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف:
اردو

(۱۷: حجاب امام جعفر صادق - )

یَا مَنْ إذَا اسْتَعَذْتُ بِهِ أَعاذَنِی وَ إذَا اسْتَجَرْتُ بِهِ عِنْدَ الشَّدائِدِ أَجَارَنِی

اے وہ کہ جب میں نے اس سے پناہ مانگی تو مجھے پناہ دی جب سختیوں میں اس سے امان چاہی تو اس نے مجھے امان دی

وَ إذَا اسْتَغَثْتُ بِهِ عِنْدَ النَّوائِبِ أَغاثَنِی وَ إذَا اسْتَنْصَرْتُ بِهِ عَلَی

جب مصیبتوں میں اس سے حمایت چاہی تو اس نے میری حمایت کی جب دشمن کے خلاف اس

عَدُوِّی نَصَرَنِی وَأَعانَنِی إلَیْکَ الْمَفْزَعُ وَأَنْتَ الثِّقَةُ فَاقْمَعْ عَنِّی مَنْ

سے مدد مانگی تو اس نے میری مدد فرمائی اور کمک کی تیری بارگاہ میں میری جائے پناہ ہے تو میرا

أَرادَنِی، وَاغْلِبْ لِی مَنْ کادَنِی یَا مَنْ قالَ إنْ یَنْصُرْکُمُ ﷲ فَلا غالِبَ لَکُمْ یَا مَنْ نَجَّیٰ

سہارا ہے پس جو برا اردہ کرے اسے مجھ سے دور کر دے جو مجھے دھوکہ دے تو اسے زیر کر دے اے وہ جس نے کہا اگر خدا تمہاری مدد کرے تو کوئی

نُوحاً مِنَ الْقَوْمِ الظَّالِمِینَ یَا مَنْ نَجَّیٰ لُوطاً مِنَ الْقَوْمِ الْفاسِقِینَ، یَا مَنْ نَجَّیٰ هُوداً مِنَ

تم پر غلبہ نہیں پا سکتا اور وہ جس نے نوحعليه‌السلام کو ستمگار قوم سے نجات دی اے وہ جس نے لوطعليه‌السلام کو اس بدکار قوم سے بچائے رکھا اے وہ

الْقَوْمِ الْعادِینَ یَا مَنْ نَجَّیٰ مُحَمَّداً صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ مِنَ الْقَوْمِ

جس نے ہودعليه‌السلام کو حد سے بڑھنے والی قوم سے چھڑایا اے وہ جس نے محمد کو کفر کرنے والی قوم سے

الْکافِرِینَ نَجِّنِی مِنْ أَعْدائِی وَأَعْدائِکَ بِأَسْمائِکَ یَا رَحْمٰنُ یَا رَحِیمُ لاَ سَبِیلَ لَهُمْ

صاف بچا لیا مجھے میرےاور اپنے دشمنوں سے نجات دے اپنے ناموں کے واسطے سے اے بڑے رحم والے اے مہربان وہ اس پر راہ نہیں

عَلَی مَنْ تَعَوَّذَ بِالْقُرْآنِ وَاسْتَجارَکَ بِالرَّحِیمِ الرَّحْمٰنِ الرَّحْمٰنُ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَی

پاتے جو پناہ لے قرآن کی اور امان مانگے خدائے رحیم و رحمن سے وہ رحمن جو عرش پر حاوی ہے تیرے

إنَّ بَطْشَ رَبِّکَ لَشَدِیدٌ إنَّهُ هُوَ یُبْدِیُٔ وَیُعِیدُ وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ

رب کی گرفت بڑی سخت ہے کیونکہ وہ آغاز کرنے اور لوٹانے والا ہے وہ بخشنے اور محبت کرنے والا ہے

ذُوالْعَرْشِ الْمَجِیدِ فَعَّالٌ لِما یُرِیدُ، فَ إنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ

وہ شان والے عرش کا مالک جو چاہے کر سکتا ہے تو اگروہ منہ موڑیں تو کہومیرے لیے کافی ہے

ﷲ لاَ إلهَ إلاَّ هُوَ عَلَیْهِ تَوَکَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ

ﷲ نہیں کوئی معبود مگر وہی میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں اور وہ عظمت والے عرش کا مالک ہے۔

(۱۸: حجاب حضرت امام موسی کاظم -)

تَوَکَّلْتُ عَلَی الْحَیِّ الَّذِی لاَ یَمُوتُ وَتَحَصَّنْتُ بِذِی الْعِزَّةِ وَالْجَبَرُوتِ وَاسْتَعَنْت

میں بھروسہ کرتا ہوں اس زندہ پر جسے موت نہیں اس کی حفاظت میں ہوں جو عزت اور جبروت والا ہے اس سے مدد

بِذِی الْکِبْرِیائِ وَالْمَلَکُوتِ مَوْلایَ اسْتَسْلَمْتُ إلَیْکَ فَلا تُسْلِمْنِی

مانگتا ہوں جو بزرگی بڑائی اور اقتدار والا ہےمیرے مالک میں خود کو تیرے سپرد کرتا ہوں تو مجھے کسی کے سپرد نہ کرنا

وَتَوَکَّلْتُ عَلَیْک فَلا تَخْذُلْنِی وَلَجَأْتُ إلَی ظِلِّکَ الْبَسِیطِ فَلا تَطْرَحْنِی أَنْتَ

میں تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں پس مجھے چھوڑ نہ دینا تیرے پھیلے ہوئے سائے میں پناہ لی ہے مجھے دور نہ کرنا تو ہی

الْمَطْلَبُ وَ إلَیْکَ الْمَهْرَبُ تَعْلَمُ مَا أُخْفِی وَما أُعْلِنُ وَتَعْلَمُ خائِنَةَ الْاََعْیُنِ

میری طلب ہے تیری طرف بھاگ آیا ہوں توجانتا ہے جو میں چھپاتا اور ظاہر کرتا ہوں تو آنکھ کی خیانت کو جانتا ہے اور

وَما تُخْفِی الصُّدُورُ فَأَمْسِکْ عَنِّی اَللّٰهُمَّ أَیْدِی الظَّالِمِینَ مِنَ

اسے بھی جو سینوں میں پوشیدہ ہے پس مجھ سے روکے رکھ اے معبود سب ظالموں کے ہاتھوں کو جو

الْجِنِّ وَالْاِنْسِ أَجْمَعِینَ وَاشْفِنِی وَعافِنِی یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

جنوں اور انسانوں میں سے ہیں تو مجھے شفا و عافیت دے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔

((۱۹)حجاب حضرت امام محمد تقی - )

الْخالِقُ أَعْظَمُ مِنَ الْمَخْلُوقِینَ وَالرَّازِقُ أَبْسَطُ یَداً مِنَ الْمَرْزُوقِینَ

وہ خالق تمام مخلوقات سے عظیم تر ہے وہ رازق ہے اس کاہاتھ رزق پانے والوں سے کشادہ ہے

وَنارُ ﷲ الْمُوصَدَةُ فِی عَمَدٍ مُمَدَّدَةٍ تَکِیدُ أَفْئِدَةَ الْمَرَدَةِ وَتَرُدُّ

خدا کی آگ شعلہ زن ہے اونچے ستونوں میں کہ پھانس لیتی ہے سرکشوں کے دلوں کو پلٹاتی ہے

کَیْدَ الْحَسَدَة ِبِالْاََقْسامِ بِالْاََحْکامِ بِاللَّوْحِ الْمَحْفُوظِ وَالْحِجابِ

حاسدوں کی سازشوں کو جو قسموں اور حکموں سے کرتے ہیں اور لوح محفوظ تانے ہوئے پردے کے

الْمَضْرُوبِ بِعَرْشِ رَبِّنَا الْعَظِیمِ احْتَجَبْتُ وَاسْتَتَرْتُ وَاسْتَجَرْتُ

ساتھ ہے ہمارے عظمت والے رب کے عرش ساتھ میں نے پردہ بنا لیا چھپ گیا ہوں پناہ لے لی

وَاعْتَصَمْتُ وَتَحَصَّنْتُ بِالَمَ وَبِکَهیٰعَصَ وَبِطهٰ وَبِطٰسَمَ وَبِحٰمَ وَبِحٰمٓعٓسقٓ

خودکو بچایا ہے قلعہ بند ہو گیا ہوں الم کے ساتھ کھیعص کے ساتھ طہ کے ساتھ طسم کے ساتھ حم کے ساتھ حمعسق کے ساتھ

وَنوٓن وَبِطٰسٓیْن وٓبِقَ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیدِ وَ إنَّهُ لَقَسَمٌ لَوْ تَعْلَمُونَ عَظِیمٌ وَﷲ وَلِیِّی وَنِعْمَ الْوَکِیلُ

نون کے ساتھ طسین کے ساتھ ق کے ساتھ قرآن مجید کے ساتھاور وہ ایک بڑی قسم ہے اگر تمہیں علم ہو اور خدا میرا سرپرست ہےاور وہ بہترین کارساز ہے ۔

مشکل وقت کا ورد

(۲۰) شیخ کلینی کی کتاب تعبیر الرویائ میں منقول ہے کہ وشائ کہتے ہیں امام علی رضا -سے روایت ہے کہ آپعليه‌السلام نے فرمایا میں نے اپنے والد گرامی کو خواب میں دیکھا اور انہوں نے مجھ سے فرمایا اے میرے فرزند جب کسی مشکل میں گھر جاؤ تو کثرت کے ساتھ کہا کرو

یَا رَؤُوفُ یَا رَحِیمُ

اے مہربان اے رحم والے ۔

پھر فرمایا کہ ہم خواب میں دیکھتے ہیں وہ ایسا ہی ہے جیسے بیداری کی حالت میں دیکھتے ہیں ۔

دعائے رزق

(۲۱)رزق وغیرہ کی دعا جو سید ابن طاؤس کی کتاب مجتنی سے منقول ہے ۔

اَللّٰهُمَّ إنَّ ذُنُوبِی لَمْ یَبْقَ لَها إلاَّ رَجائُ عَفْوِکَ وَقَدْ قَدَّمْتُ آلَةَ الْحِرْمانِ

اے معبود میرے گناہوں کا تیرے عفو کے سوا کوئی چارہ نہیں اور میں بھی اپنے سامنے محرومی کے اسباب

بَیْنَ یَدَیَّ فَأَنَا أَسْأَلُکَ مَا لاَ أَسْتَحِقُّهُ وَأَدْعُوکَ مَا لاَ أَسْتَوْجِبُهُ وَأَتَضَرَّعُ

دیکھ رہا ہوں پس میں تجھ سے وہ مانگتا ہوں جسکا حقدار نہیں ہوں اور اس چیز کی دعا کرتا ہوں جس کے لائق نہیں ہوں

إلَیْکَ بِما لاَ أَسْتَأْهِلُهُ وَلَمْ یَخْفَ عَلَیْکَ حالِی وَ إنْ خَفِیَ عَلَی

تیرے آگے اس چیز کیلئے نالہ کرتا ہوں جس کا سزاوار نہیں میرا حال تجھ سے پوشیدہ نہیں اگرچہ لوگوں کو میری

النَّاسِ کُنْهُ مَعْرِفَةِ أَمْرِی اَللّٰهُمَّ إنْ کانَ رِزْقِی فِی السَّمائِ فَأَهْبِطْهُ وَ إنْ کانَ فِی الْاََرْضِ

اصلی حالت کی واقفیت نہیں ہےاے معبود میرا رزق اگر آسمان میں ہے تو اسے زمین پہ اتار دے اگر وہ زمین میں ہے تو اسے ظاہر فرما دے

فَأَظْهِرْهُ وَ إنْ کانَ بَعِیداً فَقَرِّبْهُ، وَ إنْ کانَ قَرِیباً فَیَسِّرْهُ وَ إنْ کانَ قَلِیلاً فَکَثِّرْهُ وَبارِکْ لِی فِیهِ

اگر دور ہے تو اسے نزدیک کردےاگر نزدیک ہے تو اس میں آسانی پیدا کردے اور اگر تھوڑا ہے تو اسے زیادہ کردے اور میرے لئے اس میں برکت قرار دے ۔

ابلیس کا شر دور کرنے کی دعا

( ۲۲ )ابلیس کا شر دور کرنے کی دعا جو کتاب مجتنی سے منقول ہے ۔

اَللّٰهُمَّ إنَّ إبْلِیسَ عَبْدٌ مِنْ عَبِیدِکَ، یَرانِی مِنْ حَیْثُلاَ أَراهُ وَأَنْتَ تَراهُ مِنْ حَیْثُ لاَ

اے معبود یقینا ابلیس تیرے بندوں میں سے ہے وہ مجھے دیکھتا ہے جبکہ میں اسے نہیں دیکھتا اور تو اسے دیکھتا ہے جبکہ وہ تمہیںنہیں

یَراکَ وَأَنْتَ أَقْوَی عَلَی أَمْرِهِ کُلِّهِ وَهُوَ لاَ یَقْوَی عَلَی شَیْئٍ مِنْ أَمْرِکَ اَللّٰهُمَّ

دیکھ سکتا تو اس کے سارے امورپر تسلط رکھتا ہے اور وہ تیرےامور میں سے کسی چیز پرقدرت نہیں رکھتا پس اے معبود

فَأَنَا أَسْتَعِینُ بِکَ عَلَیْهِ یَارَبِّ فَ إنِّی لاَ طاقَةَ لِی بِهِ وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ لِی عَلَیْهِ إلاَّ

میں اس پر تجھ سے مدد کا طالب ہوں اے رب اس کے سامنے میرا بس نہیں چلتا اس کے خلاف میری قوت و طاقت تیرے ہی

بِکَ یَارَبِّ اَللّٰهُمَّ إنْ أَرادَنِی فَأَرِدْهُ وَ إنْ کادَنِی فَکِدْه

ساتھ ہے اے رب اے معبود اگر وہ میرے لئے برا قصد کرے تواسکا قصدکر اگر وہ مجھ سے فریب کرے تو بھی اسے

وَاکْفِنِی شَرَّهُ وَاجْعَلْ کَیْدَهُ فِی نَحْرِهِ بِرَحْمَتِکَیَا أَرْحَمَ

فریب میں ڈال مجھے اسکے شر سے بچا اور اس کی سازشوں کو اسی کے گلے میں ڈال دے واسطہ تیری رحمت کا اے سب سے زیادہ

الرَّاحِمِینَ، وَصَلَّی ﷲ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِهِ الطَّاهِرِینَ

رحم والے اور اے خدارحمت فرما محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر اور ان کی پاک اولادعليه‌السلام پر

زندہ دل ہوجانے کی دعا

(۲۳) کتاب مجتنی ہی میں مذکور ہے کہ ایک شخص نے حضرت رسول ﷲ کو خواب میں دیکھا تو آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے درخواست کی کہ مجھے ایسی دعا تعلیم فرمائیے کہ جس سے میرا دل زندہ ہو جائے پس حضور اکرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اسے یہ کلمات تعلیم فرمائے :

یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ یَا لاَ إلهَ إلاَّ أَنْت أَسْأَلُکَ أَنْ تُحْیِیَ قَلْبِی اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ

اے زندہ اے پائندہ اے وہ کہ نہیں معبود سوائے تیرے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے دل کو زندہ کردے اےمعبود رحمت فرما محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و آلعليه‌السلام محمد پر ۔

وہ شخص بیان کرتا ہے کہ میں نے یہ کلمات تین مرتبہ کہے تو ﷲ تعالی نے میرے دل کو زندہ کردیا ۔

ناگہانی موت سے بچنے کی دعا

(۲۴)رسول ﷲ سے منقول ہے کہ جو شخص یہ چاہے کہ اس کی موت میں تاخیر ہو جائے ،اسے دشمنوں پر غلبہ حاصل ہو اور ناگہانی موت سے بچارہے تو وہ آغاز صبح اور آغاز شام کے وقت تین تین مرتبہ یہ دعا پڑھا کرے :

سُبْحانَ ﷲ مِلْئَ الْمِیزانِ وَمُنْتَهَی الْحِلْمِ وَمَبْلَغَ الرِّضا وَزِنَةَ الْعَرْشِ

پاک تر ہے ﷲ میزان کے اندازے کے مطابق بردباری کی انتہا تک رضا کی رسائی تک اور عرش کے وزن تک

قرضے کی ادائیگی کیلئے دعا

(۲۵) سید سعید علی بن فضل ﷲ حسینی راوندی کی کتاب ’’نثرا للئا لی ‘‘ سے منقول ہے کہ ایک شخص نے حضرت عیسی - سے اپنے مقروض ہو نے کی شکایت کی تو آنجنابعليه‌السلام نے فرمایا کہ یہ دعا پڑھا کرو:

اَللّٰهُمَّ یَا فارِجَ الْهَمِّ وَمُنَفِّسَ الْغَمِّ وَمُذْهِبَ الْاََحْزانِ، وَمُجِیبَ

اے معبود اے اندوہ ہٹانے والے اے غم کے دوفر کرنے والے اور اے رنج وغم کے مٹا دینے والے اے

دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّینَ یَا رَحْمٰنَ الدُّنْیا وَالآخِرَةِ وَرَحِیمَهُما، أَنْتَ رَحْمانِی

ناچاروں کی دعائیں قبول کرنے والےاے دنیا وآخرت میں رحم کرنے والے اور دونوں میں مہربان تو مجھ پر رحم

وَرَحْمٰنُ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ فَارْحَمْنِی رَحْمَةً تُغْنِینِی بِها عَنْ

کرنے والا اورہر چیز پر رحمت کرنے والا ہے پس مجھ پر ایسی رحمت عطا فرما کہ جس سے تو مجھے اپنے غیر کی

رَحْمَةِ مَنْ سِواکَ وَتَقْضِی بِها عَنِّی الدَّیْنَ

رحمت سے بے نیاز کردے اور اسکے ذریعے میرا قرض ادا کردے ۔

پس اگر زمین کے ہم وزن سونے جتنا قرضہ بھی ہو تو خدا ئے تعالی اسے ادا کردے گا۔