مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)0%

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو) مؤلف:
زمرہ جات: ادعیہ اور زیارات کی کتابیں

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف: شیخ عباس بن محمد رضا قمی
زمرہ جات:

مشاہدے: 198646
ڈاؤنلوڈ: 12260

تبصرے:

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 170 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 198646 / ڈاؤنلوڈ: 12260
سائز سائز سائز
مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مفاتیح الجنان و باقیات الصالحات (اردو)

مؤلف:
اردو

(خاتمہ)

(خاتمہ موت کے آداب اور اس سے متعلق چند دعائیں)

موت کے آثار رونما ہونے پر توبہ کرے

جاننا چاہیئے کہ جب کسی فرد پر موت کے آثار ظاہر ہونے لگیں تو جسے سب سے پہلے مرنے والے کے حالات کو سنبھالنا چاہیئے وہ خود مرنے والا ہی ہے جس کو آخرت کا سفر در پیش ہے اور اسے اس سفر کے لیے زاد راہ کی ضرورت ہے پس سب سے پہلا اور ضروری کام جو اسے کرنا چاہیئے وہ اپنے گناہوں کا اعتراف اور کوتاہیوں کا اقرار ہے کہ گذشتہ پر ندامت کے ساتھ صدق دل سے توبہ کرے اور خدائے تعالیٰ کی بارگاہ میں آہ و زاری کرے کہ وہ اس کے گزشتہ گناہوں کو معاف کر دے اور پیش آمدہ حالات اور ہولناک واقعات میں اس کو نہ تو خود اس کے حوالے کرے اور نہ دوسروں کے سپرد کرے

حقوق ﷲ اور حقوق العباد کی طرف توجہ

پھر اپنی مصیبت کی طرف توجہ کرے اور حقوق ﷲ و حقوق العباد جو اس کے ذمے نکلتے ہیں انہیں خود ادا کرے اور دوسروں کے سپرد نہ کرے کیونکہ مرنے کے بعد اس کے سبھی اختیارات اوروں کے ہاتھ آجاتے ہیں اور اس کے پاس نہیں رہتے، پھر وہ اپنے مال و متاع کو حسرت کی نگاہوں سے دیکھتا رہتا ہے تب جن و انس میں سے شیطان اس مرنے والے کے وارثوں کے دلوں میں وسوے ڈالتے رہتے ہیں اور اس امر میں مانع ہوتے ہیں کہ وہ اس کے ذمے رہ جانے والے واجبات سے اس کو بری کریں اس وقت یہ بات اس کے بس سے باہر ہوتی ہے کہ کسی سے یہ کہے کہ اسے دنیا میں لوٹا یاجائے تا کہ وہ اپنے مال سے شائستہ اعمال بجا لائے اس وقت اس کی چیخ و پکار کوئی نہیں سنتا اور اس کی حسرت و پشیمانی بے سود ہوتی ہے لہذا وہ اپنے مال میں ایک تہائی کی وصیت کر دے کہ یہ اس کے قریبی رشتہ داروں کو دیاجائے اور اس میں سے صدقہ و خیرات اور جو اس کے مناسب حال ہے خرچ کیا جائے ،کیونکہ وہ ایک تہائی سے زیادہ کی وصیت کا اختیار نہیں رکھتا پھر وہ اپنے مومن بھائیوں سے معافی مانگے کہ ان کے جو حقوق اس پر ہیں ان سے بری الذمہ ہو جائے مثلاً جس کی غیبت کی ہے یا توہین کی ہے یا کسی کو دکھ پہنچایا ہے وہ افراد موجود ہوں تو ان سے التماس کرے کہ وہ اسے معاف کر دیں اگر وہ موجود نہ ہوں تو مومن بھائیوں سے درخواست کرے کہ وہ اس کی معافی کے لیے دعا مانگیں تاکہ جو کچھ اس کے ذمہ ہے وہ اس سے بری اور سبکدوش ہو جائے پھر اپنے اہل و عیال اور اولاد کے معاملات کو خداوند کریم پر توکل کے بعد کسی امانت دار شخص کے سپرد کرے اور اپنے چھوٹے بچوں کے لیے کوئی وصی مقرر کرے اس کے بعد اپنا کفن منگوائے اور جو کچھ مفصل کتابوں میں درج ہے، یعنی کلمہ شہادتین ، اذکار، عقائد، دعائیں، اور آیات اس پر خاک شفا سے لکھوائے ، یہ اس صورت میں ہے کہ اس سے پہلے غفلت میں رہا اور اپنا کفن تیار کر کے نہ رکھا ہو ورنہ مومن کو چاہیئے کہ وہ ہمیشہ اپنا کفن تیار کر کے رکھے ،جو ہر وقت اس کے پاس موجود رہے جیسا کہ امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ جس شخص کا کفن اس کے گھر میں موجود ہوتا ہے اس کو غافلوں کی فہرست میں نہیں لکھا جاتا اور وہ جب بھی اپنے کفن پر نظر کرتا ہے تو اسے ثواب ملتا ہے اور اب اپنے بیوی بچوں سے بے فکر ہوکر پوری طرح سے بارگاہ رب العزت کی طرف متوجہ ہوجائے اور اس کی یاد میں لگ جائے یہ فکر کرے کہ یہ فانی امور اس کے کام نہیں آئیں گے اور پروردگار کی مہربانی اور اس کے لطف و کرم کے بغیر دنیا و آخرت میں کوئی چیز اسے فائدہ نہیں دے گی اور اس کی فریاد رسی نہیں کرے گی۔ اس بات کا یقین کرے کہ اگر حق تعالیٰ کی ذات پر توکل کرے گا تو اس کے پسماندگان کے تمام معاملات اچھے طریقے سے انجام پائیں گے اور یہ بھی ذہن میں رکھے کہ اگر وہ خود زندہ رہ جائے تو بھی مشیت الٰہی کے بغیر و ہ انہیں کوئی فائدہ نہیں پہنچا سکے گا نہ ان سے کسی ضرر کو دور کر سکے گا اور جس خدا نے انہیں پیدا کیا ہے وہ ان پر خود اس سے بھی زیادہ مہربان ہے ،اس وقت اسے رحمت خداوندی کا بہت زیادہ امیدوار ہونا چاہیئے. نیز حضرت رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اکرم اور ائمہ معصومین کی شفاعت کی آس رکھنی چاہیئے ان کی تشریف آوری کا منتظر ہونا چاہیئے ، بلکہ اس بات کا یقین رکھنا چاہیئے کہ وہ ذوات مقدسہ اس وقت تشریف فرما ہوتی اور اپنے شیعوں کو خوشخبریاں دیتی ہیں اور ملک الموت سے ان کے بارے میں سفارشیں کرتی ہیں

تاکید در امر وصیت

شیخ طوسیرحمه‌الله مصباح المتہجد میں فرماتے ہیں کہ وصیت کرنا مستحب ہے اور انسان اسے ترک نہ کرے کیونکہ روایت میں ہے کہ انسان کے لیے بہتر یہ ہے کہ وہ کوئی ایسی رات بسر نہ کرے جس میں وصیت نامہ اس کے سر ہانے نہ پڑا ہو ، بیماری کی حالت میں اس کے بارے میں زیادہ تاکید کی گئی ہے اور ضروری ہے کہ اچھی سے اچھی وصیت کرے اپنے آپ کو حقوق ﷲسے عہدہ برآ کرے اور لوگوں پر کیے ہوئے، مظالم سے گلو خلاصی کرائے حضرت رسول ﷲ سے روایت ہے کہ جو شخص موت کے وقت اچھی وصیت نہ کرے تو اس کی عقل اور مروت میں نقص ہوتا ہے، لوگوں نے پوچھا یارسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ﷲ! کیسی وصیت اچھی ہوتی ہے؟ آپعليه‌السلام نے فرمایا: جب انسان کا وقت وفات قریب ہو اور لوگ اس کے پاس جمع ہوں تو یہ کہے:

اَللّٰهُمَّ فاطِرَ السَّمٰوَاتِ وَالْاََرْضِ عالِمَ الْغَیْبِ وَالشَّهادَةِ الرَّحْمنَ

اے معبود! اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے نہاں و عیاں کے جاننے والے بڑے رحم والے

الرَّحِیمَ، إنِّی أَعْهَدُ إلَیْکَ أَنِّی أَشْهَدُ أَنْ لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ وَحدَهُ

مہربان میں تجھ سے عہد کرتا ہوں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں کوئی معبود مگر ﷲ جو یکتا ہے

لاَ شَرِیکَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّداً صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ

کوئی اس کا شریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ اس کے بندے اور رسول ہیں

وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِیَةٌ لاَ رَیْبَ فِیها وَأَنَّ ﷲ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُورِ

یقیناً قیامت آنے والی ہے ، اس میں کچھ شبہ نہیں ﷲ ان لوگوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں

وَأَنَّ الْحِسابَ حَقٌّ وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ وَأَنَّ مَا وُعِدَ فِیها مِنَ النَّعِیمِ مِنَ الْمَأْکَلِ وَالْمَشْرَبِ

حساب و کتاب حق ہے، جنت اور وہ نعمتیں بھی جواس میں کھانے پینے کے لیے دی جائیں گی حق ہیں

وَالنِّکاحِ حَقٌّ وَأَنَّ النَّارَ حَقٌّ وَأَنَّ الْاِیمانَ حَقٌّ وَأَنَّ الدِّینَ کَما وَصَفَ وَأَنَّ الْاِسْلامَ کَما

نکاح حق ہے، جہنم حق ہے ایمان حق ہے، دین حق ہے، جیسے اس نے بتایا اسلام حق ہے جیسے اس

شَرَعَ وَأَنَّ الْقَوْلَ کَما قالَ وَأَنَّ الْقُرْآنَ کَما أَنْزَلَ، وَأَنَّ ﷲ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِین

نے حکم دیا حق بات وہی ہے جو اس نے کہی قرآن حق ہےجیسے اس نے نازل کیا اور ﷲ واضح حق ہے، میں اس دنیا

وَأَنِّی أَعْهَدُ إلَیْک فِی دارِ الدُّنْیا أَنِّی رَضِیتُ بِکَ رَبّاً وَبِالاِْسْلامِ دِیناً وَبِمُحَمَّدٍ

میں اس دنیا میں تیرے ساتھ عہد کرتا ہوں کہ یقینامیں راضی ہوں کہ تو میرا رب ہے اسلام میرا دین ہے ،حضرت محمد

صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ نَبِیّاً وَبِعَلِیٍّ وَلِیّاً وَبِالْقُرْآنِ کِتاباً وَأَنَّ أَهْلَ بَیْتِ نَبِیِّکَ عَلَیْهِ

صلی ﷲ علیہ و آلہ میرے نبی ہیں، علیعليه‌السلام میرے ولی ہیں قرآن میری کتاب ہے اور اس پر کہ تیرے نبی کے اہل بیت میرے امام

وَعَلَیْهِمُ اَلسَّلَامُ أَئِمَّتِی اَللّٰهُمَّ أَنْتَ ثِقَتِی عِنْدَ شِدَّتِی وَرَجائِی عِنْدَ

ہیںتیرے نبی اور ان اماموں پر سلام اے معبود! سختی کے وقت تو میرا سہارا ہے، پریشانی میں تو ہی میری

کُرْبَتِی وَعُدَّتِی عِنْدَ الْاَُمُورِ الَّتِی تَنْزِلُ بِی وَأَنْتَ وَلِیِّی فِی نِعْمَتِی

آس ہے تو ہی میرا ذخیرہ ہے، ان حادثوں میں جو مجھ پر آ پڑتے ہیں تو میرا نعمت دینے والا مولا ہے میرا

والهی واله ابائی صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَلاَ تَکِلْنِی إلی نَفْسِی

اور میرے بزرگوں کا معبود ہے رحمت فرما محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ان کی آلعليه‌السلام پراور مجھے پلک چھبکنے تک بھی میرے

طَرْفَةَ عَیْنٍ أَبَداً وَآنِسْ فِی قَبْرِی وَحْشَتِی وَاجْعَلْ لِی عِنْدَکَ

نفس کے حوالے نہ کر قبر کی تنہائی میں میرا ہمدم بن اپنے ہاں میرے لیے عہد مقرر فرما جب حشر میں

عَهْداً یَوْمَ أَلْقاکَ مَنْشُوراًَ

تیرے سامنے حاضر ہوں گا ۔

عہد نامہ میت

پس یہی عہد میت ہے جس دن وہ اپنی حاجات کی وصیت کر رہا ہوتا ہے اور وصیت کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ اس بات کی تصدیق خداوند عالم سورہ مریم میں فرما رہا ہے:’’ لَا یَمْلِکونَ الشَّفَاعَۃَ اِلَّامَنِ اتَّخَذَ عِنْدَ الرَّحْمٰنِ عَھْداً‘‘ یعنی شفاعت کے مالک نہیں ہوں گے مگر وہ لوگ جنہوں نے خدائے رحمن کے ہاں سے عہد لے لیا ہے اور یہ وہی عہد ہے حضرت رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے امام علی بن ابیطالبعليه‌السلام سے فرمایا: یہی چیز اپنے اہل بیت اور اپنے شیعوں کو بھی تعلیم کرو اور اس کے ساتھ ہی فرمایا کہ یہی چیز مجھے جبرائیل نے بتائی ہے. پھر شیخ فرماتے ہیں کہ یہی چیز لکھ کر میت کے جرید تین کے ساتھ رکھی جاتی ہے اور اسے لکھنے سے پہلے یہ دعا پڑھی جائے:

بِسْمِ ﷲ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ وَحْدَهُ لاَ

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام جو رحمن رحیم ہے میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں کوئی معبود مگر ﷲ جو یکتا ہے

شَرِیکَ لَهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ صَلَّی ﷲ

کوئی اس کا شریک نہیں میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں ، خدا رحمت کرے ان

عَلَیْهِ وَآلِهِ، وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ وَأَنَّ النَّارَ حَقٌّ وَأَنَّ السَّاعَةَ حَقٌّ آتِیَةٌ لاَ رَیْبَ فِیها

پر اور ان کی آلعليه‌السلام پر جنت حق ہے، جہنم حق ہے، قیامت حق ہے،وہ آنے والی ہے ، اس میں شک نہیں

وَأَنَّ ﷲ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُورِ پھر یہ لکھے:

کہ ﷲ ان لوگوں کو اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں ۔

بِسْمِ ﷲ الرَّحْمن الرَّحِیمِ شَهِدَ الشُّهُودُ الْمُسَمَّوْنَ فِی هذَا الْکِتابِ أَنَّ أَخاهُمْ فِی ﷲ عَزَّوَجَلَّ فلان

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام جو رحمن رحیم ہے اس تحریر میں نام بردہ گواہی دیتے ہیں کہﷲ عزو جل کے دین میں ان کے بھائی نے (فلان

بن فلان أَشْهَدَ هُمْ وَاسْتَوْدَعَهُمْ وَأَقَرَّ عِنْدَهُمْ أَنَّهُ یَشْهَدُ

بن فلان)یہاں مرنے والے شخص کا نام لکھے۔انہیں گواہ بنایا ان کے سپرد کیا اور ان کے سامنے اقرار کیا کہ وہ گواہی دیتا

أَنْ لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ وَحْدَهُ لاَ شَرِیکَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّداً صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ

ہے کہ نہیں معبود مگر ﷲ جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ اس کے بندے اور اس

وَأَنَّهُ مُقِرٌّ بِجَمِیعِ الْاََنْبِیَائِ وَالرُّسُلِ عَلَیْهِمُ اَلسَّلَامُ، وَأَنَّ عَلِیّاً وَلِیُّ ﷲ وَ إمَامُهُ

کے رسول ہیں اور وہ تمام انبیائ و رسل کا اقرار کرتا ہے اور ﷲکے ولی علیعليه‌السلام اس کے امام ہیں ، ان

وَأَنَّ آلاَءِمَّةَ مِنْ وُلْدِهِ أَئِمَّتُهُ وَأَنَّ أَوَّلَهُمُ الْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ وَعَلِیُّ بْنُ الْحُسَیْن

کی اولاد سے ائمہ اسکے امام ہیں کہ ان میں اول حسنعليه‌السلام ہیں اور حسینعليه‌السلام علیعليه‌السلام بن الحسین

وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ وَمُوسَی بْنُ جَعْفَرٍ وَعَلِیُّ بْنُ مُوسَی

محمدعليه‌السلام ابن علیعليه‌السلام ، جعفرعليه‌السلام بن محمدعليه‌السلام ،موسیٰعليه‌السلام بن جعفرعليه‌السلام ،علیعليه‌السلام بن موسیٰعليه‌السلام ،

وَمُحَمَّدُ بْنُ عَلِیٍّ وَعَلِیُّ بْنُ مُحَمَّدٍ وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ وَالْقائِمُ الْحُجَّةُ عَلَیْهِمُ

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم بن علیعليه‌السلام ، علیعليه‌السلام بن محمد ، حسنعليه‌السلام بن علیعليه‌السلام اور حجت القائم علیہم

اَلسَّلَامُ وَأَنَّ الْجَنَّةَ حَقٌّ وَالنَّارَ حَقٌّ وَالسَّاعَةَ آتِیَةٌ لاَ رَیْبَ فِیها

السلام امام ہیں اور یہ کہ جنت حق ہے ،جہنم حق ہے، قیامت آنے والی ہے، اس میں کوئی شبہ نہیں

وَأَنَّ ﷲ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُورِ وَأَنَّ مُحَمَّداً صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ، جائَ

اور ﷲ انہیں اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں اور یہ کہ حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ اس کے بندے اور رسول ہیں جو حق

بِالْحَقِّ وَأَنَّ عَلِیّاً وَلِیُّ ﷲ وَالْخَلِیفَةُ مِنْ بَعْدِ رَسُولِ ﷲ صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ وَمُسْتَخْلَفُهُ فِی أُمَّتِهِ

لے کر آئے علی خدا کے ولی اور خدا کے رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے بعد ان کے خلیفہ ہیں، خدا رحمت کرے ان پر اور ان کی آلعليه‌السلام پر

رسول نے انہیں اپنی امت میں

مُؤَدِّیاً لِاَمْرِ رَبِّه تَبَارَکَ وَتَعَالَی وَأَنَّ فاطِمَةَ بِنْتُ رَسُولِ ﷲ وَابْنَیْهَا الْحَسَنَ

خلیفہ بنایا اپنے رب تبارک و تعالیٰ کے حکم سے اور فاطمہ دختر رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ﷲ اور ان کے دو بیٹے حسن اور حسین

وَالْحُسَیْنَ إبْنَا رَسُولِ ﷲ وَسِبْطاهُ وَ إمَامَا الْهُدَی وَقائِدا الرَّحْمَةِ وَأَنَّ عَلِیّاً وَمُحَمَّداً

رسول ﷲ کے دو بیٹے ان کے دو نواسے دونوں ہدایت والے امام رحمت والے پیشوا ہیں اور علیعليه‌السلام ، محمد ،

وَجَعْفَراً وَمُوسَی وَعَلِیّاً وَمُحَمَّداً وَعَلِیّاً وَحَسَناً وَالْحُجَّةَ عَلَیْهِمُ اَلسَّلَامُ أَئِمَّةٌ وَقادَةٌ وَدُعاةٌ إلَی ﷲ جَلَّ وَعَلا وَحُجَّةٌ عَلَی

جعفر، موسیٰ، علی، محمد ، علی، حسن اور حجت القائم علیہمالسلام امام سردار اور خدائے جل و علا کی طرف بلانے والے اور اس کے بندوں

عِبادِہِ پھر لکھے :یَا شُهُوْدُ

پر حجت ہیں.اے گواہو!

اے فلاں اے فلاں کہ جن کا اس تحریر میں نام لیا گیا ہے، اس شہادت کو میرے لیے اس وقت تک قائم رکھو، جب حوض کوثر پر مجھ سے ملوگے. پھر گواہ یہ کہیں کہ اے فلاں.

نَسْتَوْدِعُکَ ﷲ وَالشَّهادَةُ وَالْاِقْرارُ وَالْاِخائُ مَوْدُوعَةٌ عِنْدَ رَسُولِ ﷲ صَلَّی

ہم تجھے ﷲ کے حوالے کرتے ہیں اس گواہی، اقرار اور بھائی چارے کے ساتھ جورسول ﷲ صلی

ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ وَنَقْرَأُ عَلَیْکَ السَّلامَ وَرَحْمَةُ ﷲ وَبَرَکاتُه

ﷲ علیہ و آلہ کے پاس امانت ہے ،ہم کہتے ہیں تم پر سلام خدا کی رحمت اور برکتیں ہوں ۔

آداب محتضر اور تلقین کلمات فرج

اس کے بعد پرچے کو تہہ کر کے اس پر مہر لگائے نیز اس پر گواہوں کی مہریں اور خود میت کی بھی مہر لگائی جائے پھر اسے میت کی داہنی طرف جریدے کے ساتھ رکھ دیا جائے بہتر یہ ہے کہ یہ نوشتہ کافور یا لکڑی کی نوک سے لکھا جائے اور اسے خوشبو و غیرہ سے معطر نہ کیا جائے۔ بہتر ہے کہ قرب موت مرنے والے کے پیروں کے تلوے قبلہ کی طرف کیے جائیں اس کے ساتھ ایک ایسا شخص ہونا چاہیئے جو سورہ یاسین اور صافات کی تلاوت اور ذکر خدا کرے، مرنے والے کو شہادتین کی تلقین کرے ایک ایک امام کا نام لے کر اس سے اقرار کرائے اور اسے کلمات فرج کی تلقین کرے اور وہ یہ ہیں :

لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ الْحَلِیمُ الْکَرِیمُ لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ سُبْحانَ

نہیں ہے معبود مگر ﷲ جو بردبار اور سخی ہے، نہیں ہے معبود مگر ﷲ جو بلند و بزرگ تر ہے ، پاک تر ہے

ﷲ رَبِّ السَّمٰوَاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ الْاََرَضِینَ السَّبْعِ وَمَا فِیهِنَّ وَمَا

ﷲ جو مالک ہے سات آسمانوں کا اور مالک ہے سات زمینوں کا اور جو کچھ ان میں ہے اور جو

بَیْنَهُنَّ وَمَا تَحْتَهُنَّ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِیمِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ

کچھ ان کے درمیان ہے اور جو کچھ ان کے نیچے ہے اور عظمت والے عرش کا مالک ہے، حمد ہے، ﷲ کے

الْعالَمِینَ، وَالصَّلاةُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِهِ الطَّیِّبِینَ

لیے جو عالمین کا رب ہے اور درود ہو حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ان کی پاک آلعليه‌السلام پر۔

یہ احتیاط کی جائے کہ مرنے والے کے پاس کوئی جنب یا حائض نہ آئے، جب اس کی روح پرواز کرجائے تو اسے سیدھا لٹا کر اس کی آنکھیں بند کردی جائیں باز و سیدھے کر کے پہلوئوں کے ساتھ لگا دیئے جائیں اس کا منہ بند کیا جائے پنڈلیاں کھینچ کر سیدھی کردی جائیں اور اس کی ٹھوڑی باندھ دی جائے اس کے بعد کفن کے حصول کی کوشش شروع کر دی جائے ۔کفن میں واجب تین کپڑے ہیں یعنی لنگ، کفنی اور بڑی چادر مستحب ہے کہ ان کپڑوں کے علاوہ یمنی چادر بھی ہو یا کوئی اور چادر ہو اس کے علاوہ ایک پانچواں کپڑا بھی ہے جسے ران پیچ کہتے ہیں اور یہ میت کی رانوں پر لپیٹا جاتا ہے نیز مستحب ہے کہ مذکورہ کپڑوں کے علاوہ اسے عمامہ بھی باندھا جائے پھر اس کے لیے کافور مہیا کیا جائے کہ جو آگ میں پکاہوا نہ ہو افضل یہ ہے کہ اس کا وزن تیرہ درہم اور ایک تہائی درہم ہو، اس کا اوسط وزن چار مثقال اور کم از کم ایک درہم ہو. اور اگر اتنا کافور ملنا بھی مشکل ہوتو پھر جتنا بھی ملے وہ حاصل کیا جائے، بہتر ہے کہ کفن میں سے ہرکپڑے پر یہ لکھا جائے میت کانام اور کہے:

یَشْهَدُ أَنْ لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ وَحْدَهُ لاَ شَرِیکَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّداً رَسُولُ ﷲ وَأَنَّ

گواہی دیتا ہے کہ نہیں کوئی معبود مگر ﷲ جو یکتا ہے کوئی اس کاشریک نہیں ، یہ کہ حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ﷲ کے رسول ہیں

عَلِیّاً أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ وَآلاَءِمَّةَ مِنْ وُلْدِهِ

حضرت علیعليه‌السلام مومنوں کے امیر ہیں اور جو امام ان کی اولاد میں ہیں۔

یہاں ہر ایک امام کانام لکھا جائے بعد میں لکھیں۔

أَئِمَّتُهُ أَئِمَّةُ الْهُدَی الْاََبْرار

اس کے امام ہیں جو ہدایت و نیکی والے امام ہیں۔

مرنے کے بعد احکام

یہ سب کچھ خاک شفا سے یا انگلی سے لکھا جائے سیاہی سے نہیں پھر میت کو تین غسل دیئے جائیں۔ پہلا غسل بیری کے پتوں والے پانی سے دوسرا کافور ملے پانی سے اور تیسرا خالص پانی سے اس غسل کی کیفیت وہی ہے جو غسل جنابت کی ہے سب سے پہلے میت کے ہاتھ تین مرتبہ دھوئے جائیں پھر اس کی شرمگاہوں کو تھوڑی سی اشنان (خوشبودار بوٹی) کے ساتھ تین مرتبہ دھویا جائے، اس کے بعد غسل کی نیت سے اس کا سر بیری کے پتوں والے پانی سے تین مرتبہ دھویا جائے، پھر اس کے دائیں اور بائیں پہلوئوں کو بھی اسی طرح دھویا جائے۔

البتہ اس دوران میت کے سارے بدن پر ہاتھ پھیرا جائے گا یہ سب بیری کے پتوں والے پانی سے دھونا ہوگا اس کے بعد پانی والے برتن کو اچھی طرح دھویا جائے تا کہ بیری کا اثر زائل ہوجائے ، پھر برتن میں نیاپانی ڈال کر اس میں تھوڑا سا کافور ڈالا جائے اور اس سے میت کو اسی طرح غسل دیا جائے جس طرح بیری کے پانی سے دیا گیا تھا اگر پانی بچ جائے تو اسے انڈیل دیا جائے گا اور برتن کو اچھی طرح سے دھوکراس میں خالص پانی ڈال کر اس سے میت کو تیسرا غسل اسی ترتیب سے دیا جائے گا جو پہلے بیان ہو چکی ہے غسل دینے والے کو میت کے داہنی طرف ہونا چاہیئے اور جب بھی میت کے کسی عضو کو غسل دے تو عفواً عفواً کہے اور جب غسل دے چکے ایک صاف کپڑے سے میت کے بدن کو خشک کرے۔

نیز واجب ہے کہ غسل دینے والا اسی وقت یا اس کے بعد خود بھی غسل مس میت کرے اور مستحب ہے کہ غسل دینے سے پہلے وضو کرے ۔ غسل دینے کے بعد میت کو کفن پہنایا جائے پہلے ران پیچ لے کر اسے بچھایا جائے اس پر تھوڑی روئی رکھے اس پر زریرہ (خوشبودار بوٹی) چھڑکے اور یہ روئی میت کی اگلی پچھلی شرمگاہوں پر رکھ دے پھر اس کپڑے کو میت کی رانوں پر لیٹ دے اس کے بعد لنگ کو ناف سے لے کر پائوں کی طرف جہاں تک پہنچے باندھ دیا جائے اور کفن سے میت کے بدن کو ڈھانپا جائے اس کے اوپر بڑی چادر لپیٹی جائے اور اوپر سے جرہ یا کوئی اور چادر ڈالی جائے۔ میت کے ساتھ جرید تین، یعنی کھجور یا کسی اور درخت کی تازہ لکڑیاں رکھی جائیں، جن کی لمبائی ایک ہاتھ کے برابر ہو ان میں سے ایک میت کی داہنی جانب بدن سے ملاکر لنگ باندھنے کی جگہ پر رکھی جائے اور دوسری کو بائیں جانب چادر اور کفن کے درمیان رکھا جائے پھر میت کے سات اعضائے سجدہ یعنی پیشانی، دونوں ہتھیلیوں، دونوں گھنٹوں اور دونوں پیروں کے انگوٹھوں کے سروں پر کافور ملا جائے، اگر کافور بچ جائے تو وہ اس کے سینے پر چھڑک دیا جائے اس کے بعد میت کو کفن میں لپیٹ دیا جائے اور اس کے سراور پائوں کی طرف سے کفن کو بند لگا دیئے جائیں، لیکن جب اسے دفن کیا جانے لگے تو کفن کے بندکھول دیئے جائیں بہرحال جب تکفین میت سے فارغ ہوجائیں تو اسے ایک تابوت میں رکھ کر جنازہ گاہ لے جائیں تا کہ اس کی نماز جنازہ پڑھی جائے۔ علامہ مجلسیرحمه‌الله زاد المعاد میں نماز میت کے باب میں فرماتے ہیں جس کا خلاصہ یہ ہے نماز میت کا پڑھنا ہر ایسے مسلمان پر واجب ہے ۔

جسے کسی مومن مسلمان کے مرنے کی اطلاع ہوجائے اگر ان میں سے کوئی ایک مسلمان بھی یہ نماز ادا کردے تو یہ دوسرے تمام مسلمانوں سے ساقط ہوجاتی ہے بلا اختلاف یہ نماز ہر بالغ شیعہ اثنا عشری کے لیے پڑھنا واجب ہے اور زیادہ مشہور اور قوی امر یہی ہے کہ چھ ماہ کے بچے کی میت پر بھی یہ نماز پڑھنا واجب ہے ، ظاہر یہ ہے کہ اس نماز کو قربۃً الی ﷲ کے قصد سے ادا کرنے پر اکتفا کیا جائے اگر چھ ماہ سے کم عمر کا بچہ زندہ پیدا ہوا ہو اور مرجائے تو بعض علمائ اس پر نماز پڑھنا مستحب سمجھتے ہیں اور بعض اسے بدعت جانتے ہیں لیکن احوط یہ ہے کہ اس پر نماز نہ پڑھی جائے ،میت پر نماز پڑھنے کا زیادہ حقدار بنا بر قول مشہور اس کا وارث ہی ہے اور شوہر اپنی بیوی پر نماز پڑھنے میں زیادہ اولویت رکھتا ہے۔

واجب ہے کہ نماز پڑھنے والا قبلہ رخ کھڑا ہو میت کا سراس کی داہنی جانب ہو اور میت کو پشت کے بل لٹا یاجائے اس نماز میں حدث سے پاک ہونے کی شرط نہیں ہے چنانچہ جنب مرد، حیض والی عورت اور بے وضو شخص بھی یہ نماز پڑھ سکتا ہے ،لیکن سنت ہے کہ با وضو ہوکر پڑھی جائے اگر پانی نہ مل سکے یا پانی کے استعمال میں کوئی امر مانع ہویا وقت تنگ ہوتو سنت ہے کہ تیمم کیا جائے اور احادیث کے مطابق کسی عذر کے بغیر بھی تیمم کیا جا سکتا ہے نیز سنت ہے کہ اگر میت مرد کی ہوتو پیش نماز اس کی کمر کے مقابل کھڑا ہو اور اگر عورت کی ہے تو اس کے سینے کے مقابل کھڑے ہوکر نماز پڑھے اور سنت ہے کہ جوتے اتار کر نماز پڑھے اور واجب ہے کہ نماز کی نیت کر کے پانچ تکبیریں پڑھی جائیں سنت ہے کہ ہر تکبیر پر ہاتھوں کو کانوں کے برابر لایا جائے اور مشہور یہی ہے کہ پہلی تکبیر کے بعد کہے:

أَشْهَدُ أَنْ لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ

میں گواہ ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود مگر ﷲ

وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّداً رَسُولُ ﷲ ۔ دوسری تکبیر کے بعد کہے:ِاَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ۔

اور میں گواہ ہوں کہ محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ﷲ کے رسول ہیں ۔اے معبود! رحمت فرما محمد و آلعليه‌السلام محمد پر ۔

تیسری تکبیر کے بعد کہے:

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ ۔ چوتھی تکبیر کے بعد کہے:اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِهذَا الْمَیِّتِ

اے معبود! بخش دے مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو۔اے معبود! بخش دے اس میت کو۔

پھر پانچویں تکبیر کہہ کر نماز ختم کرے یہ نماز کافی ہے۔

لیکن قول مشہور کی بنا پر بہتر ہے کہ نمازیوں ادا کی جائے اور نیت کرنے کے بعد پہلی تکبیر میں کہے:

ﷲ أَکْبَرُ أَشْهَدُ أَنْ لاَ إلهَ إلاَّ ﷲ وَحْدَهُ لاَ شَرِیکَ لَهُ وَأَشْهَدُ

ﷲ بزرگ تر ہے. میں گواہ ہوں کہ نہیں ہے معبود مگر ﷲ جو یکتا ہے کوئی اسکا شریک نہیں اور میں گواہ ہوں

أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ أَرْسَلَهُ بِالْحَقِّ بَشِیراً وَنَذِیراً بَیْن

کہ محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، ﷲ نے انہیں حق کے ساتھ بھیجا، وہ تا قیامت خوشخبری

یَدَیِ السَّاعَةِ ﷲ أَکْبَرُ اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ

دینے اور ڈرانے والے ہیں .پھر دوسری تکبیر کہے:ﷲ بزرگ تر ہے اے معبود! رحمت نازل فرما محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و آلعليه‌السلام

مُحَمَّدٍ وَبارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْحَمْ مُحَمَّداً وَآلَ

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر اور برکت نازل فرما محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و آلعليه‌السلام محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پراور رحم فرما محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و آلعليه‌السلام

مُحَمَّدٍ کَأَفْضَلِ مَا صَلَّیْتَ وَبارَکْتَ وَتَرَحَّمْتَ عَلَی إبْراهِیمَ

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر اس سے بیشتر جو رحمت کی تو نے اور برکت نازل کی تو نے اور رحم فرمایا تو نے ابراہیم

وَآلِ إبْراهِیمَ إنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ وَصَلِّ عَلَی جَمِیعِ الْاََنْبِیائِ وَالْمُرْسَلِینَ

اور آلعليه‌السلام ابراہیمعليه‌السلام پر. بے شک تو خوبی والا، شان والا ہے اور رحمت فرما تمام نبیوں اور رسولوں پر۔

پھر تیسری تکبیر کہے:

ﷲ أَکْبَرُ اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ

ﷲ بزرگ تر ہے. اے معبود! بخش دے مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو

وَالْمُسْلِمِینَ وَالْمُسْلِماتِ الْاََحْیائِ مِنْهُمْ وَالْاََمْواتِ تابِعْ بَیْنَنا وَبَیْنَهُمْ

اور مسلمان مردوں اور مسلمہ عورتوں کوان میں جو زندہ ہیں اور جو مرگئے ہیںتو ہمیں اور ان کو نیکیوں

بِالْخَیْراتِ إنَّکَ مُجِیبُ الدَّعَواتِ إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ

میں باہم ملادے، بے شک تو دعائیں قبول کرنے والا ہےیقینا تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

پھرچوتھی تکبیر کہے:

ﷲ أَکْبَرُ اَللّٰهُمَّ إنَّ

ﷲ بزرگ تر ہے. اے معبود! بے شک

هذَا عَبْدُکَ وَابْنُ عَبْدِکَ وَابْنُ أَمَتِکَ نَزَلَ بِکَ وَأَنْتَ خَیْرُ

یہ تیرا بندہ،تیرے بندے کا بیٹا اور تیری کنیز کا بیٹا تیرا مہمان ہوا ہے اور تو سب

مَنْزُولٍ بِهِ اَللّٰهُمَّ إنَّا لاَ نَعْلَمُ مِنْهُ إلاَّ خَیْراً وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنَّا

سے بہتر مہمانواز ہے. اے معبود! یقیناً ہم نہیں جانتے اس سے متعلق مگر نیکی اور تو اسے ہم سے زیادہ جانتا ہے

اَللّٰهُمَّ إنْ کانَ مُحْسِناً فَزِدْ فِی إحْسانِهِ وَ إنْ کانَ مُسِیئاً فَتَجَاوَزْ

اے معبود! اگر یہ نیکو کار ہے تو اسکی نیکیوں میں اضافہ کر دے اور اگر یہ بدکار ہے تو اس سے درگذر فرما

عَنْهُ وَاغْفِرْ لَهُ اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهُ عِنْدَکَ فِی أَعْلَی عِلِّیِّینَ وَاخْلُفْ

اور اسے بخش دے. اے معبود! تو اسے اپنے ہاں اعلیٰ علیین میں جگہ دے اور اس کے عیال

عَلَی أَهْلِهِ فِی الْغابِرِینَ وَارْحَمْهُ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

میں اس کا جانشین ہو جا اور اس پر رحم فرما اپنی رحمت سےاے سب سے زیادہ رحم کرنے والے.

پھر پانچویں تکبیرکہے:

ﷲ أَکْبَر

ﷲ بزرگ تر ہے۔

اس پر نماز ختم کرے

اگر میت عورت کی ہے تو یوں کہے:

اَللّٰهُمَّ إنَّ هذِهِ أَمَتُکَ

اے معبود! بے شک یہ تیری کنیز

وَابْنَةُ عَبْدِکَ وَابْنَةُ أَمَتِکَ نَزَلَتْ بِکَ وَأَنْتَ خَیْرُ مَنْزُولٍ بِهاِ

تیرے بندے کی بیٹی اور تیری کنیز کی بیٹی تیری مہمان ہوئی ہے اور تو بہترین مہمانواز ہے۔

اَللّٰهُمَّ إنَّا لاَ نَعْلَمُ مِنْها إلاَّ خَیْراً وَأَنْتَ أَعْلَمُ بِها مِنَّا اَللّٰهُمَّ إنْ ْکانَتْ

اے معبود! یقیناً ہم اسکے متعلق نہیں جانتے مگر نیکی اور تو اسے ہم سے زیادہ جانتا ہے. اے معبود! اگر یہ

مُحْسِنَةً فَزِدْ فِی إحْسانِها وَ إنْ کانَتْ مُسِیئَةً فَتَجاوَزْ عَنْها

نیکوکار رہی ہے تو اس کی نیکیوں میں اضافہ کردے اور اگر یہ بدکار رہی ہے تو اس سے درگذر فرما

وَاغْفِرْ لَها اَللّٰهُمَّ اجْعَلْها عِنْدَکَ فِی أَعْلَی عِلِّیِّینَ وَاخْلُفْ

اور اسے بخش دے. اے معبود! تو اپنے ہاں اسے اعلیٰ علیین میں جگہ دے اور اس کے

عَلَی أَهْلِها فِی الْغابِرِینَ وَارْحَمْها بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

عیال میں اس کا جانشین بن جا، اس پر رحم فرما، اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

اگر بے کس کی میت ہوتو کہے:

اَللّٰهُمَّ اغْفِرْ لِلَّذِینَ تابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِیلَکَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِیمِ

اے معبود! ان کو بخش دے، جنہوں نے توبہ کی اور تیرے راستے پر چلے تو ان کو جہنم کے عذاب سے بچا ۔

اگر نابالغ بچے کی میت ہوتو کہے:

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْهُ لاََِبَوَیْهِ وَلَنَا سَلَفاً وَفَرَطاً وَأَجْراً

اے معبود! اسے قرار دے اس کے والدین کے لیے اور ہمارے لیے ہراول ذخیرہ اور اجر ۔

تشیع جنازہ اور دفن میت

اور سنت ہے کہ جب تک وہاں سے جنازہ نہ اٹھایا جائے خاص کر پیش نماز اور دوسرے لوگ بھی اسی جگہ کھڑے رہیں ایک اور روایت میں ہے کہ نماز سے فارغ ہونے کے بعد کہے:

رَبَّنا آتِنا فِی الدُّنْیا حَسَنَةً وَفِی الْاَخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذابَ النَّارِ

اے ہمارے رب! ہمیں دنیا میں نیکی عطا کر اور آخرت میں بھی نیکی عطا کر اورہمیں جہنم کے عذاب سے بچا۔

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں: بہتر ہے کہ مرحوم کی خبر مرگ مومن بھائیوں کو دی جائے تا کہ وہ اس کے جنازے میں شریک ہوں ، اس پر نماز پڑھیں اس کے لیے استغفار کریں اور میت کو اور ان کو بھی ثواب ملے. ایک حسن حدیث میں امام جعفر صادق - سے منقول ہے کہ جب مومن کو قبر میں لٹاتے ہیں تو اسے آواز آتی ہے کہ سب سے پہلی عطا جو ہم نے تم پر کی ہے وہ بہشت ہے اور جو لوگ تیرے جنازے کے ساتھ آئے ہیں ان پر ہم نے سب سے پہلی عطا یہ کی ہے کہ ان کے گناہ معاف کر دیئے ہیں۔

ایک اور حدیث میں آپعليه‌السلام فرماتے ہیں کہ مومن کو قبر میں جو سب سے پہلا تحفہ دیا جاتا ہے ، وہ یہ ہے کہ اس کے ساتھ آنے والے تمام لوگوں کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں ایک اور حدیث میں فرماتے ہیں جو شخص کس مومن کے جنازے کے ہمراہ جاتا اور اس کے دفن تک وہاں رہتا ہے تو خداوند تعالیٰ قیامت کے دن ستر ملائکہ کو حکم دے گا کہ وہ قبر سے اٹھائے جانے سے حساب کے موقع تک اس کے ساتھ رہ کر اس کے لیے استغفار کرتے رہیں۔ نیز فرماتے ہیں :جو شخص جنازے کے ایک کونے کو کندھا دے گا تو اس کے پچیس کبیرہ گناہ معاف کر دیئے جائیں گے اور جو شخص (بہ ترتیب) چاروں کونوں کو کندھا دے گا تو وہ گناہوں سے بری ہوجائے گا۔ جنازے کو چار افراد اٹھائیں اور جو شخص جنازے کے ساتھ ہو اس کے لیے بہتر یہ ہے کہ سب سے پہلے میت کے داہنے ہاتھ کی طرف آئے جو جنازے کا بایاں پہلو ہے وہاں اپنا دایاں کندھا دے پھر میت کے دائیں پائوں کی طرف آکر کندھا دے، اس کے بعد میت کے بائیں ہاتھ کی طرف آئے جو جنازے کا دایاں پہلو ہے، وہاں بایاں کندھا دے اور میت کے بائیں پائوں کی طرف آئے اور آکر اس کونے کو بائیں کندھے پر اٹھائے۔

اگر وہ دوسری مرتبہ چاروں اطراف کو کندھا دینا چاہے تو جنازے کے آگے سے پیچھے کی طرف آئے اور مذکورہ طریقے سے اسے کندھا دے اکثر علمائ اس کے برعکس فرماتے ہیں کہ جنازے کے داہنی طرف سے ابتدا کرے یعنی میت کے دائیں طرف سے کندھا دے۔

لیکن معتبر احادیث کے مطابق پہلا طریقہ اچھا ہے اور اگر دونوں طریقوں سے جنازے کو کندھا دے تو بہت بہتر ہے جنازے کے ساتھ چلنے میں افضل طریقہ یہ ہے کہ جنازے کے پیچھے چلے یا اسکے دائیں بائیں رہے، لیکن جنازے کے آگے ہرگز نہ چلے، اکثر حدیثوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر وہ جنازہ مومن کا ہوتو اس کے آگے چلنا بہتر ہے ورنہ پیچھے چلنا ہی مناسب ہے کیونکہ ملائکہ اس کیلئے عذاب لے کر آگے سے آتے ہیں جنازے کے ساتھ سوار ہوکر چلنا مکروہ ہے اور رسول ﷲ کا ارشاد ہے کہ جو شخص کسی جنازے کو دیکھے وہ یہ دعا پڑھے:

ﷲ أَکْبَرُ هذَا مَا وَعَدَنَا ﷲ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ ﷲ وَرَسُولُهُ، اَللّٰهُمَّ

ﷲ بزرگ تر ہے یہی وہ چیز ہے جس کا ﷲ و رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے ہم سے وعدہ کیا ﷲاور اسکے رسول نے سچ فرمایا اے معبود!

زِدْنا إیماناً وَتَسْلِیماً الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِی تَعَزَّزَ بِالْقُدْرَةِ وَقَهَرَ الْعِبادَ بِالْمَوْت

ہمارے ایمان و تسلیم میں اضافہ کر حمد ہے ﷲ کے لیے جو اپنی قدرت سے غالب ہوا اور موت کے ذریعے بندوں پر حاوی ہوا۔

کوئی فرشتہ آسمان میں نہیں مگر یہ کہ وہ گریہ کرے گا اور پڑھنے والے کے لیے رحمت چاہے گا۔

امام جعفر صادق - فرماتے ہیں کہ جنازہ اٹھاتے وقت یہ دعا پڑھی جائے:

ِبِسْمِ ﷲ وَبِالله اَللّٰهُمَّ

خدا کے نام سے خدا کی ذات سے اے معبود

صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاغْفِرْ لِلْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ

رحمت فرما محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم و آلعليه‌السلام محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم پر اور مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کو بخش دے ‘‘.

منقول ہے کہ امام زین العابدین- جب کسی جنازے کو دیکھتے تو یہ دعا پڑھتے:

الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِی لَمْ یَجْعَلَنِی مِنَ السَّوادِ الْمُخْتَرَمِ

حمد ہے ﷲ کے لیے جس نے مجھے ہلاک ہونے والے گروہ میں نہیں رکھا ۔

عورتوں کے لیے جنازے کے ساتھ جانا سنت نہیں ہے، بعض علمائ کا قول ہے کہ جنازے کو تیز رفتاری کے ساتھ لے جانا مکروہ ہے اور جو لوگ جنازے کے ساتھ ہوں ان کے لیے ہنسنا اور فضول باتیں کرنا بھی مکروہ ہے۔

علامہ مجلسیرحمه‌الله حلیۃ المتقین میں لکھتے ہیں حضرت رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے منقول ہے کہ جو شخص کسی کی نماز جنازہ پڑھتا ہے اس پر ستر ہزار فرشتے نماز پڑھیں گے اور اس کے تمام سابقہ گناہ معاف ہوجائیں گے اگر جنازے کے ہمراہ جائے اور اس کی تدفین تک وہاں رہے تو اس کے ہر قدم کے بدلے اسے ایک قیراط ثواب دیا جائے گا اور یہ قیراط کوہ احد کے برابر ہوتا ہے۔

ایک اور حدیث میں ارشاد فرماتے ہیں جو بھی مومن کسی کی نماز جنازہ پڑھے گا تو جنت اس کے لیے واجب ہوجائے گی، بشرطیکہ وہ منافق یا والدین کا نافرمان نہ ہو. معتبر سند کے ساتھ امام جعفر صادق - سے منقول ہے کہ جب کوئی مومن مرتا ہے اور اس کے جنازے پر آکر چالیس مومن یہ کہتے ہیں:

اَللّٰهُمَّ اِنَّا لَا نَعْلَمُ مِنْهُ اِلَّاخَیْراً وَ اَنْتَ اَعْلَمُ بِهِِ مِنَّا.

یعنی اے معبود! ہم اس کے متعلق سوائے نیکی کے کچھ نہیں جانتے اور تو اسے ہم سے زیادہ جانتا ہے۔

تب خدائے تعالیٰ فرماتا ہے میں نے تمہاری گواہی قبول کر لی اور اس کے گناہ معاف کر دیئے ہیں جن کو تم نہیں جانتے ہو اور میں جانتا ہوں۔

ایک اور معتبر حدیث میں رسول ﷲ سے منقول ہے کہ مومن کے مرنے کے بعد وہ پہلی چیز جو اس کے نامہ اعمال میں لکھتے ہیں وہ وہی ہوتی ہے جو بات لوگ اس کے بارے میں کہتے ہیں اگر نیک بات کہتے ہیں تو نیکی لکھی جاتی ہے اور اگر بری بات کہتے ہیں تو برائی لکھی جاتی ہے۔

مولف کہتے ہیں: شیخ طوسیرحمه‌الله مصباح المتہجد میں فرماتے ہیں: مستحب ہے کہ جنازے کی تربیع کی جائے یعنی پہلے میت کے دائیں طرف کندھا دیا جائے اس کے بعد دائیں پاؤں کی طرف پھر بائیں پائوں کی طرف اور بعد میں میت کے بائیں ہاتھ کی طرف سے کندھا دیا جائے گویا جنازے کے چاروں اطراف کو اس طرح کندھا دیا جائے جس طرح چکی کو گھمایا جاتا ہے جب جنازے کو قبر کے نزدیک لائیں تو اگر میت مرد کی ہے تو اسے قبر کی پائنتی کی طرف لے جائیں اور قبر کے کنارے تک لے جاتے ہوئے تین مرتبہ اٹھائیں اور زمین پر رکھیں پھر قبر میں اتاریں، اگر میت عورت کی ہے تو اسے قبر کے کنارے قبلہ کی طرف لائیں پھر قبر میں اتاریں میت کا وارث یا کوئی اور شخص جس کو ولی نے اجازت دی ہو کہ وہ پائنتی کی طرف سے قبر میں اترے کہ یہی قبر کا دروازہ ہے اور جب وہ قبر میں اتر جائے تو یہ کہے:’’

اَللّٰهُمَّ اجْعَلْها رَوْضَةً مِنْ رِیاضِ الْجَنَّةِ وَلاَ تَجْعَلْها حُفْرَةً مِنْ حُفَرِ النَّارِ

اے معبود! تو اسے جنت کے باغوں میں ایک باغ بنادے اور اسے جہنم کے گڑھوں میں سے ایک گڑھا نہ بنا۔

اور مناسب ہے کہ قبر میں اتر نے والا وہ شخص سراور پائوں سے ننگاہو اور اپنے بٹن کھول دے وہ میت کو قبر میں اتار نے کے لیے اٹھائے اور سر کی طرف اسے قبر میں لے جائے اور یہ کہے:

بِسْمِ ﷲ وَبِالله وَفِی سَبِیلِ ﷲ وَعَلَی مِلَّةِ

ﷲ کے نام اور ﷲ کی ذات سے، ﷲ کی راہ میں اور رسول ﷲ کے

رَسُولِ ﷲ اَللّٰهُمَّ إیماناً بِکَ وَتصْدِیقاً بِکِتابِکَ هذَا مَا وَعَدَنَا

دین پر. اے معبود! تجھ پر ایمان اور تیری کتاب کی تصدیق کرتے ہوئے، یہی چیز ہے جس کا ﷲ

ﷲ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ ﷲ وَرَسُولُهُ اَللّٰهُمَّ زِدْنا إیماناً وَتَسْلِیماً

و رسول نے ہم سے وعدہ کیا اور ﷲ اور اسکے رسول نے سچ فرمایا. اے معبود!ہمارے ایمان و یقین میں اضافہ فرما۔

پس میت کو داہنی کروٹ پر لٹادے. اس کے بدن کا رخ قبلہ کی طرف کر کے کفن کے بند کھول دے اور اس کے رخسارے کو زمین پر ٹکادے مستحب ہے کہ اس کے ساتھ خاک شفا بھی رکھے اور پھر قبر پر اینٹیں چن دے اور اینٹیں چننے والا شخص یہ پڑھے:

اَللّٰهُمَّ صِلْ وَحْدَتَهُ،

اے معبود! اس کی تنہائی کا ساتھی رہ

وَآنِسْ وَحْشَتَهُ وَارْحَمْ غُرْبَتَهُ وَأَسْکِنْ إلَیْهِ مِنْ رَحْمَتِکَ رَحْمَةً

خوف میں ہمدم بن اور اس کی بے کسی پر رحم فرما اپنی رحمتوں سے خاص رحمت اس کے ساتھ کر دے،

یَسْتَغْنِی بِها عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِواکَ وَاحْشُرْهُ مَعَ مَنْ کانَ یَتَوَلاَّهُ مِنَ آلاَءِمَّةِ الطَّاهِرِینَ

اس کے ذریعے اسے اپنے غیرکی رحمت سے بے نیاز کر دے اس کو پاک ائمہ کے ساتھ محشورفرما جن سے وہ محبت رکھتا تھا ۔

تلقین میت

اور مستحب ہے کہ میت کو شہادتین اور ائمہ طاہرین کے ناموں کی اس وقت تلقین کی جائے، جب اسے قبر میں اتارا جا چکے اور قبر کو بند نہ کیا ہو پس تلقین کرنے والا کہے:یافلاں بن فلاں، یعنی میت کانام اور اس کے باپ کانام لے کر کہے:

اذْکُرِ الْعَهْدَ الَّذِی خَرَجْتَ عَلَیْهِ مِنْ دارِ الدُّنْیا شَهادَةَ أَنْ لاَ

اس عہد کو یاد کرو جس پر رہتے ہوئے اس دنیا سے جارہے ہو یہ گواہی کہ نہیں ہے

إلهَ إلاَّ ﷲ وَحْدَهُ لاَ شَرِیکَ لَهُ، وَأَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ

کوئی معبود مگر ﷲ جو یکتا ہے کوئی اس کا شریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں

وَأَنَّ عَلِیّاً أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْحَسَنَ وَالْحُسَیْن أَئِمَّتُکَ أَئِمَّةُ الْهُدَیٰ الْاََبْرَارُ

نیز یہ کہ علی مومنون کے امیر ہیں اور حسنعليه‌السلام اور حسینعليه‌السلام اور بارہویں امام تک ہر ایک کانام لے۔

تیرے امام ہیں جو ہدایت والے خوش کردار ہیں۔

جب قبر پر اینٹیں چن لے تو پھر قبر پر مٹی ڈالیں اور مستحب ہے کہ جو لوگ وہاں موجود ہوں اور اپنے ہاتھوں کی پشت کے ساتھ اس پر مٹی ڈالیں اور اس حال میں یہ کہیں:

إنَّا لِلّٰهِ وَ إنَّا إلَیْهِ رَاجِعُونَ هذَا مَا وَعَدَنَا ﷲ وَرَسُولُهُ وَصَدَقَ ﷲ وَرَسُولُهُ اَللّٰهُمَّ زِدْنا إیماناً وَتَسْلِیما

یقیناً ہم ﷲ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹیں گے، یہی وہ چیز ہے جسکا وعدہ ہم سے ﷲ و رسول نے کیا

اور ﷲ اور اسکے رسول نے سچ فرمایااے معبود!ہمارے ایمان و یقین میں اضافہ فرما۔

پس جب میت کو قبر میں اتارنے والا اس سے باہر نکلے تو پائنتی کی طرف سے باہر آئے، پھر قبر کو بند کردے اور اسے زمین سے چار انگشت کے برابر بلند کرے. اس قبر کی مٹی کے علاوہ اس پر دوسری مٹی نہ ڈالے اور بہتر ہے کہ قبر کے سر ہانے کوئی اینٹ رکھ دی جائے یاتختی لگادی جائے۔

اس کے بعد قبر پر پانی چھڑکا جائے اور اس کی ابتدائ قبر کے سرہانے کی طرف سے کی جائے۔ پانی قبر کے چاروں طرف ڈالا جائے اور اس کا اختتام سرہانے کی طرف ہی کیا جائے جہاں سے شروع کیا تھا. اگر کچھ پانی بچ رہے تو اسے قبر کے درمیان گرادیا جائے، پس جب قبر مکمل طور پر بند کی جا چکی ہوتو جو بھی شخص چاہے اس پر اپنا ہاتھ رکھے اور انگلیوں کو پھیلا دے. پھر میت کے لیے اس طرح دعا مانگے:

ًاَللّٰهُمَّ آنِسْ وَحْشَتَهُ وَارْحَمْ غُرْبَتَهُ وَأَسْکِنْ رَوْعَتَهُ وَصِلْ وَحْدَتَهُ وَأَسْکِنْ إلَیْهِ مِنْ

اے معبود! اس کے خوف میں ہمدم بن اس کی بے کسی پر رحم کر اس کا ڈر دور کردے، اس کی تنہائی کا ساتھی رہ اور اپنی رحمتوں سے خاص رحمت اسکے

رَحْمَتِکَ رَحْمَةً یَسْتَغْنِی بِها عَنْ رَحْمَةِ مَنْ سِواکَ وَاحْشُرْهُ مَعَ مَنْ کانَ یَتَوَلاَّهُ

ساتھ کردے کراس کے ذریعے اسے اپنے غیر کی رحمت سے بے نیاز کردے اوراس کو ان کے ساتھ اٹھانا، جن سے محبت رکھتا تھا۔

پھر جب سارے لوگ اس کی قبر سے واپس چلے جائیں تو جو شخص میت کے امر کا زیادہ حقدار ہے، وہ واپس جانے میں جلدی نہ کرے اور اس پر احسان کرتے ہوئے بلند آواز سے تلقین پڑھے، اگر تقیہ مانع نہ ہو پس کہے:اے فلاں ابن فلاں( میت کا اور اس کے باپ کا نام لے) :

ﷲ رَبُّکَ وَمُحَمَّدٌ نَبِیُّکَ وَالْقُرْآنُ کِتابُکَ، وَالْکَعْبَةُ قِبْلَتُکَ وَعَلِیٌّ إمامُکَ

ﷲ تیرا رب ہے حضرت محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم تیرے نبی ہیں اور قرآن تیری کتاب ہے، کعبہ تیرا قبلہ ہے، حضرت علی تیرے امام ہیں

وَالْحَسَنُ وَالْحُسَیْنُ أَئِمَّتُکَ أَئِمَّةُ الْهُدَی الْاََبْرَارُ

اور حسنعليه‌السلام اور حسینعليه‌السلام ۔اور بارہویں امام تک ہر ایک کا نام لےتیرے امام ہیں، وہ امام ہدایت والے خوش کردار ہیں ۔

مولف کہتے ہیں: احتضار (جان کنی) کے علاوہ دو اور مقامات ہیں، جہاں میت کو تلقین کرنا مستحب ہے، ایک وہ وقت جب میت کو قبر میں لٹایا جائے اور بہتر یہ ہے کہ دائیں ہاتھ سے اس کے داہنے شانے کو اور بائیں ہاتھ سے اس کے بائیں شانے کو پکڑ کر اسے ہلاتے ہوئے، تلقین پڑھی جائے اور اس کے پڑھنے کا دوسرا وقت وہ ہے، جب میت کو دفن کر چکیں، چنانچہ مستحب ہے کہ میت کا ولی یعنی سب سے قریبی رشتہ دار دوسرے لوگوں کے چلے جانے کے بعد قبر کے سرہانے بیٹھ کر بلند آواز سے تلقین پڑھے اور بہتر ہے کہ دونوں ہاتھوں کی ہتھیلیاں قبر پر رکھے اور اپنا مُنہ قبر کے قریب لے جا کر تلقین پڑھے اگر کسی کو اپنا نائب بنائے تو بھی مناسب ہے۔

روایات میں آیا ہے کہ میت کے لیے اس وقت جو تلقین پڑھی جاتی ہے تو منکر اپنے ہمراہ نکیر سے کہتا ہے کہ آئو واپس چلیں، کیونکہ اسے اس کی حجت کی تلقین کردی گئی ہے. لہذا اب اس سے سوال کرنے کی ضرورت نہیں رہی. چنانچہ وہ سوال نہیں کرتے اور لوٹ جاتے ہیں ۔

تلقین جامع میت

علامہ مجلسیرحمه‌الله کا ارشاد ہے کہ اگر تلقین اس طرح سے پڑھی جائے تو زیادہ جامع ہوگی۔

اسْمَعْ افْهَمْ یَا فُلانَ ابْنَ فُلانٍ هَلْ أَنْتَ عَلَی الْعَهْدِ الَّذِی فارَقْتَنا عَلَیْه مِنْ شَهادَةِ أَنْ لاَ إلهَ

تو سن اور سمجھ اے فلاں بن فلاں یہاں میت کا اور اس کے باپ کا نام لے اور کہے:

آیا تو اسی عہد پر قائم ہے جس پر تو ہمیں چھوڑ کر آیا ہے، یعنی یہ گواہی کہ نہیں ہے معبود

إلاَّ ﷲ وَحْدَهُ لاَ شَرِیکَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّداً صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ

مگر ﷲ جو یکتا ہے ، کوئی اس کا شریک نہیں اور یہ کہ حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ اس کے بندے اور رسول ہیں،

وَسَیِّدُ النَّبِیِّینَ وَخَاتَمُ الْمُرْسَلِینَوَأَنَّ عَلِیَّاً أَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ وَسَیِّد الْوَصِیِّینَ وَ إمامٌ افْتَرَضَ

وہ نبیوں کے سردار اور پیغمبروں کے خاتم ہیں. اور یہ کہ حضرت علیعليه‌السلام مومنوں کے امیر اوصیائ کے سردار اور ایسے امام ہیں کہ ﷲ نے انکی

ﷲ طاعَتَهُ عَلَی الْعالَمِین وَأَنَّ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ وَعَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ وَجَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ وَمُوسَی بْنَ جَعْفَرٍ

اطاعت تمام جہانوں پر فرض کردی ہے،نیز حسنعليه‌السلام و حسینعليه‌السلام ،علی زین العابدینعليه‌السلام ، محمد باقرعليه‌السلام ،جعفر صادقعليه‌السلام ،موسیٰ کاظمعليه‌السلام ،

وَعَلِیَّ بْنَ مُوسی وَمُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ وَعَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ وَالْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ وَالْقَائِمَ الْحُجَّةَ الْمَهْدِیَّ صَلَواتُ ﷲ عَلَیْهِمْ

علی رضاعليه‌السلام ، محمد تقیعليه‌السلام ،علی نقیعليه‌السلام ، حسن عسکریعليه‌السلام ، اور حجت القائم مہدیعليه‌السلام کہ ان سب پر خدا کی رحمت ہو،

أَئِمَّةُ الْمُؤْمِنِینَ وَحُجَجُ ﷲ عَلَی الْخَلْقِ أَجْمَعِینَ وَأَئِمَّتَکَ أَئِمَّةُ هُدیً أَبْرَارٌ، یَا فُلانَ ابْنَ

یہ مومنون کے امام اورﷲ کی ساری مخلوق پر اس کی حجتیں ہیں. تیرے یہ امام ہدایت والے خوش کردار ہیں. اے فلاں بن

فُلانٍ إذا أَتَاکَ الْمَلَکانِ الْمُقَرَّبانِ رَسُولَیْنِ مِنْ عِنْدِ ﷲ تَبَارَکَ وَتَعَالَی وَسَئَلَکَ عَنْ

فلاں، جب تیرے پاس دو مقرب فرشتے دو پیام بر ﷲ تبارک و تعالیٰ کی طرف سے آئیں اور تجھ سے پوچھیں، تیرے رب

رَبِّکَ وَعَنْ نَبِیِّکَ وَعَنْ دِینِکَ وَعَنْ کِتابِکَ وَعَنْ قِبْلَتِکَ وَعَنْ أَئِمَّتِکَ فَلا تَخَفْ وَقُلْ فِی جَوابِهِما

تیرے نبی تیرے دین تیری کتاب تیرے قبلہ اور تیرے ائمہ کے متعلق تو ڈرمت اور ان کے جواب میں کہہ کہ ﷲ

ﷲ جَلَّ جَلالُهُ رَبِّی وَمُحَمَّدٌ صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ نَبِیِّی وَالْاِسْلامُ دِینِی وَالْقُرْآنُ کِتابِی

جل و جلالہ میرا رب ہے.حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ میرے نبی ہیں. اسلام میرا دین ہے، قرآن میری کتاب ہے،

وَالْکَعْبَةُ قِبْلَتِی وَأَمِیرُ الْمُؤْمِنِینَ عَلِیُّ بْنُ أَبِی طالِبٍ إمامِی، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّ

کعبہ میراقبلہ ہے. اور امیرالمومنین علیعليه‌السلام بن ابیطالب میرے امام ہیں، ان کے بعد حسنعليه‌السلام مجتبیٰ

الْمُجْتَبَی إمامِی وَالْحُسَیْنُ بْنُ عَلِیٍّ الشَّهِیدُ بِکَرْبَلائَ إمامِی وَعَلِیٌّ زَیْنُ الْعابِدِینَ

میرے امام ہیںاور حسینعليه‌السلام بن علیعليه‌السلام جو کربلا میں شہید ہوئے میرے امام ہیں، علیعليه‌السلام بن زین العابدینعليه‌السلام

إمامِی وَمُحَمَّدٌ باقِرُ عِلْمِ النَّبِیِینَ إمامِی وَجَعْفَرٌ الصَّادِقُ إمامِی

میرے امام ہیں، نبیوں کے علم پھیلانے والے اور محمد باقرعليه‌السلام جو میرے امام ہیں جعفر صادقعليه‌السلام میرے امام ہیں،

وَمُوسَی الْکاظِمُ إمامِی وَعَلِیٌّ الرِّضا إمامِی وَمُحَمَّدٌ الْجَوادُ إمامِی

موسیٰ کاظمعليه‌السلام میرے امام ہیں، علیعليه‌السلام رضا میرے امام ہیں، محمد تقیعليه‌السلام جوادمیرے امام ہیں،

وَعَلِیٌّ الْهَادِی إمامِی وَالْحَسَنُ الْعَسْکَرِیُّ إمامِی وَالْحُجَّةُ الْمُنْتَظَرُ إمامِی هؤُلائِ صَلَواتُ

علی نقیعليه‌السلام ہادی میرے امام ہیں، حسنعليه‌السلام عسکریعليه‌السلام میرے امام ہیںحجت منتظر میرے امام ہیں. ان سب پر خدا کی

ﷲ عَلَیْهِمْ أَجْمَعِینَ أَئِمَّتِی وَسادَتِی وَقادَتِی وَشُفَعائِی بِهِمْ أَتَوَلَّی وَمِنْ أَعْدائِهِمْ أَتَبَرَّأُ

رحمت ہو کہ یہی میرے مام میرے ردار ،میرے پیشوااور میرے شفیع ہیں، میں ان سے محبت کرتا ہوں، ان کے دشمنوں سے

فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ ثُمَّ اعْلَمْ یَا فُلانَ ابْنَ فُلانٍ أَنَّ ﷲ تَبارَکَ وَتَعالی نِعْمَ الرَّبُّ

نفرت کرتا ہوں، دنیا و آخرت میں پس جان لے اے فلاں بن فلاں یہ کہ ﷲ تبارک و تعالیٰ بہترین رب ہے

وَأَنَّ مُحَمَّداً صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ نِعْمَ الرَّسُولُ وَأَنَّ أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طالِبٍ وَأَوْلادَهُ

اور حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ بہترین رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ہیں، امیرالمومنین علی بن ابیطالب اور ان کی اولاد سے گیارہ

آلاَءِمَّةَ الْاََحَدَ عَشَر نِعْمَ آلاَءِمَّة وَأَنَّ مَاجائَ بِهِ مُحَمَّدٌ صَلَّی ﷲ عَلَیْهِ وَآلِهِ حَقٌّ وَأَنَّ الْمَوْتَ حَقٌّ وَسُؤَالَ مُنْکَرٍ وَنَکِیرٍ

امام بہترین ائمہ ہیں اور یہ کہ جس چیز کو لے کر حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ آئے وہ حق ہے، موت حق ہے، قبر میں منکر و نکیر کا سوال کرنا حق

فِی الْقَبْرِ حَقٌّ وَالْبَعْثَ حَقٌّ وَالنُّشُورَ حَقٌّ وَالصِّراطَ حَقٌّ وَالْمِیزانَ حَقٌّ وَتَطایُرَ الْکُتُبِ

ہے، قبروں سے اٹھنا حق ہے، حشر و نشر حق ہے،صراط حق ہے، میزان عمل حق ہے نامہ اعمال کا کھولا جانا حق ہے،

حَقٌّ وَالْجَنَّةَ حَقٌّ وَالنَّارَ حَقٌّ وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِیَةٌ لاَ رَیْبَ فِیها، وَأَنَّ ﷲ یَبْعَثُ مَنْ فِی الْقُبُور ۔ اس کے بعد کہے:

جنت حق ہے، جہنم حق ہے، اور یقیناًقیامت آکر رہے گی اس میں شک نہیں اور خدا انہیں اٹھائے گا جو قبروں میں ہیں۔

أَفَهِمْتَ یَا فُلانُ؟ ثَبَّتَکَ ﷲ بالْقَوْل الثَّابِتِ هَدَاکَ ﷲ إلی صِراطٍ مُسْتَقِیمٍ

اے فلاں کیا تو نے سمجھ لیا ہے؟

حدیث میں ہے کہ اس کے جواب میں میت کہتی ہے کہ ہاں میں نے سمجھ لیا. پھر کہے:عَرَّفَ ﷲ بَیْنَکَ وَبَیْنَ أَوْلِیائِکَ فِی مُسْتَقَرٍّ مِنْ رَحْمَتِهِ اَللّٰهُمَّ جافِ الْاََرْضَ

خدا تجھے اس مضبوط قول پر قائم رکھے خدا تجھے صراط مستقیم کی ہدایت کرےخدا اپنی رحمت کی قرار گاہ میں تیرے اور تیرے اولیائ کے درمیان جان پہچان کرائے۔پھر کہے:اے معبود! اس کی قبر کی دونوں

عَنْ جَنْبَیْهِ وَاصْعَدْ بِرُوحِهِ إلَیْکَ وَلَقِّهِ مِنْکَ بُرْهاناً اَللّٰهُمَّ عَفْوَکَ عَفْوَکَ

اطراف کو کشادہ کر اس کی روح کو اپنی طرف اٹھالے اور اسے دلیل و برہان عطا فرما. اے معبود اسے معاف فرما، معاف فرما۔

( خاتمہ کتاب)

میں نے اس باشرف رسالے کے مضامین کو لفظ ’’عفو‘‘ پر ختم کیا ہے اور امید و اثق ہے کہ پروردگار عالم کا عفو و کرم اس روسیاہ کے اور ان لوگوں کے بھی شامل حال ہوگا جو اس رسالے پر عمل کریں گے. اس کی تالیف کا سلسلہ ۹۱ محرم الحرام ۵۴۳۱ ÷ ھ کو روز جمعہ کی آخری ساعتوں میں ہمارے مسموم امام ہمارے غریب اور مظلوم مولا امام ابوالحسن علی رضاعليه‌السلام کے قرب میں اختتام کو پہنچا (ان پر اور ان کے بزرگان پر زندہ و پائندہ خدا کا سلام ہو)۔

وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ اَوَّلاً وَّ آخِرًا وَّ صَلّیَ ﷲ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ اٰلِهٰ

حمد ہے ﷲ کے لیے آغاز و انجام میں اور خدا کی رحمت ہومحمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم اور ان کی آلعليه‌السلام پر۔

اس رسالے کو اپنے گناہکار ہاتھوں سے عباس بن محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم رضا قمی نے مرتب کیا(خدا ان دونوں کے گناہ معاف فرمائے). اس بابرکت رسالے باقیات الصالحات کی (پہلی) کتابت غلام رضا صفا بن مرحوم و مغفور حسین باقر آبادی نے ۶۰۴۱ ھ میں مکمل کی۔