توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی)

توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی) 0%

توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی) مؤلف:
زمرہ جات: احکام فقہی اور توضیح المسائل
صفحے: 511

توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی)

مؤلف: آية الله العظمیٰ حاج شيخ حسين وحيد خراسانی مدظلہ العالی
زمرہ جات:

صفحے: 511
مشاہدے: 167417
ڈاؤنلوڈ: 2371

تبصرے:

توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 511 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 167417 / ڈاؤنلوڈ: 2371
سائز سائز سائز
توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی)

توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی)

مؤلف:
اردو

مسئلہ ١١٢١ اگر کوئی شخص ایک ایسی چيز بھول جائے جو رکن نہ ہو اور اس چيز کو بجالائے جو اس کے بعد ہو اور وہ بھی رکن نہ ہو مثلاً الحمدبھول جائے اور سورہ پڑھ لے، تو ضروری ہے کہ جو چيز بھول گيا ہو اسے بجا لائے اور اس کے بعد وہ چيزجو بھول کر پهلے پڑھ لی ہو دوبارہ پڑھے۔

مسئلہ ١١٢٢ اگر کوئی شخص پهلا سجدہ اس خيال سے بجالائے کہ دوسرا سجدہ ہے یا دوسرا سجدہ اس خيال سے بجالائے کہ پهلا سجدہ ہے تو اس کی نماز صحيح ہے اور اس کا پهلا کيا ہو سجدہ،پهلا اور بعدميں کيا ہو اسجدہ، دوسرا سجدہ شمار ہو گا۔

موالات

مسئلہ ١١٢٣ ضروری ہے کہ انسان نماز موالات کے ساته پڑھے یعنی نماز کے افعال مثلا رکوع،سجود او رتشهد تسلسل کے ساته انجام دے اور ان کے درميان اتنا فاصلہ نہ ڈالے کہ نماز کی شکل ختم ہو جائے، اسی طرح جو چيز بھی نماز ميں پڑھے معمول کے مطابق تسلسل سے پڑھے اور اگر ان کے درميان اتنا فاصلہ ڈالے کہ اسے نماز پڑھنا نہ کها جائے تو اس کی نماز باطل ہے ۔

مسئلہ ١١٢ ۴ اگر کوئی شخص نماز ميں جان بوجه کر حروف یا الفاظ کے درميان اتنا فاصلہ دے کہ لفظ کی شکل یا الفاظ کی جملہ بندی ہی ختم ہو جائے تو اس کی نماز باطل ہے ،مگر یہ کہ وہ جاہل قاصر ہو اور فاصلہ اس قدر ہو کہ نماز کی شکل ختم نہ ہو اور تکبيرةالاحرام ميں بھی نہ ہو۔

اور اگر بھولے سے حروف یا الفاظ کے درميان فاصلہ دے اور فاصلہ اتنا نہ ہو کہ نماز کی شکل ختم ہوجائے اور تکبيرةالاحرام ميں بھی نہ ہو تو چنانچہ اگر وہ بعد والے رکن ميں مشغول نہ ہو ا ہو تو ضروری ہے کہ ان حروف یا الفاظ کو معمول کے مطابق دوبارہ پڑھے اور اگر ان کے بعد کوئی چيز پڑھ

چکا تھا تو اسے دوبارہ پڑھے اور اگر بعد والے رکن ميں مشغول ہو چکاہو تو اس کی نماز صحيح ہے اور اگر حروف یا جملوں کے بعد کوئی رکن نہ ہو جيسے کہ آخری رکعت کا تشهد،تو سلا م سے پهلے متوجہ ہونے کی صورت ميں ضروری ہے کہ اس حصے اور اس کے بعد والی چيز کو دوبارہ پڑھے اور سلام کے بعد متوجہ ہو نے کی صورت ميں اس کی نماز صحيح ہے ۔

اور اگر سلام کے حروف یا الفاظ ميں اس قدر فاصلہ دے کہ موالات ختم ہو جائے تو اس کا حکم وهی ہے جو سلام بھول جانے کے سلسلے ميں مسئلہ نمبر” ١١١ ۵ “ اور” ١١١ ۶ “ ميں بيا ن کيا گيا ہے ۔

مسئلہ ١١٢ ۵ رکوع وسجود کو طول دینا اور بڑی سورتيں پڑھنا موالات کو نہيں توڑتا۔

۱۸۱

قنوت

مسئلہ ١١٢ ۶ تمام واجب اور مستحب نمازوں کی دوسری رکعت ميں قرائت کے بعد اور رکوع سے پهلے قنوت پڑھنا مستحب ہے اور نمازِشفع ميں احوط یہ ہے کہ اسے”رجاء مطلوبيت“ کی نيت سے پڑھے اور نماز وتر کے ایک رکعت ہونے کے باوجودرکوع سے پهلے قنوت پڑھنا مستحب ہے ۔

نماز جمعہ کی ہر رکعت ميں ایک قنوت، نماز آیات ميں ۵ قنوت، نماز عيد فطر وقربان کی پهلی رکعت ميں ۵ اور دوسری رکعت ميں ۴ قنوت ہيں اور احتياط واجب یہ ہے کہ عيدالفطر وقربان کی نماز وں ميں قنوت ترک نہ کيا جائے۔

مسئلہ ١١٢٧ مستحب ہے کہ قنوت پڑھتے وقت ہاتھ چھرے کے سامنے اور ہتھيلياں ایک دوسرے کے ساته ملا کر آسمان کی طرف رکھے، انگوٹہوں کے علاوہ باقی انگليوں کو آپس ميں ملائے اور نگاہ ہتھيليوں پر رکھے۔

مسئلہ ١١٢٨ قنوت ميں جو ذکر،دعا یا مناجات بھی انسان کی زبان پر آجائے چاہے ایک” سُبْحَان اللّٰہِ “ ہی ہو تو کافی ہے اور بہتر ہے کہ یہ کهے :

لاَاِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ الْحَلِيْمُ الْکَرِیْمُ لاَاِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ الْعَلِیُّ الْعَظِيْمُ سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ السَّمٰوٰاتِ السَّبْعِ وَرَبِّ اْلاَرَضِيْن السَّبْعِ وَ مَا فِيْهِنَّ وَ مَا بَيْنَهُنَّ وَرَبِّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ

مسئلہ ١١٢٩ مستحب ہے کہ انسان قنوت بلند آواز سے پڑھے، ليکن جو شخص جماعت کے ساته نماز پڑھ رہا ہو اور امام جماعت اس کی آواز سن رہا ہو، اس کا بلند آواز سے قنوت پڑھنا مکروہ ہے ۔

مسئلہ ١١٣٠ اگر کوئی شخص عمداًقنوت نہ پڑھے تو اس کی قضا نہيں ہے اور اگر بھول جائے اور رکوع کی حد تک جھکنے سے پهلے اسے یاد آجائے تو مستحب ہے کہ کهڑا ہو جائے اور قنوت پڑھے او راگرکوع ميں یاد آئے تو مستحب ہے کہ رکوع کے بعد قضا کرے اور اگر سجدے ميں یا د آئے تو مستحب ہے کہ سلام کے بعد اس کی قضا کرے۔

۱۸۲

نماز کا ترجمہ

١۔سورہ حمد کا ترجمہ( بِسْمِ اللّٰه ) شروع کرتا ہو ں اس ذات کے نام سے جس ميں تمام کمالات یکجا ہيں ، جو ہر قسم کے عيب ونقص سے منزّہ ہے اور عقل جس ميں متحيّر ہے ۔

( اَلرَّحْمٰن ) جس کی رحمت وسيع او ر بے انتها ہے ، جواس دنيا ميں صاحبان ایمان اور کفار دونوں کے لئے ہے ۔

ا( َلرَّحِيْم ) جس کی رحمت ذاتی، ازلی اور ابدی ہے ،جوآخرت ميں صرف صاحبان ایمان کے لئے ہے ۔

( اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْن ) تعریف صرف الله کے لئے ہے جو عالمين کا پالنے والاہے۔

( اَلرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم ) (اس کا ترجمہ کيا جا چکا ہے )

( مَالِکِ یَوْمِ الدِّیْن ) جو روزِ جزا کا مالک وحاکم ہے ۔

( اِیَّاکَ نَعْبُدُوَ اِیَّاکَ نَسْتَعِيْن ) ہم صرف تيری ہی عبادت کرتے ہيں اور صرف تجه ہی سے مددکے طلبگار ہيں ۔

( اهدِنَاالصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيْم ) ہميں راہِ راست کی جانب هدایت فرما۔

( صِرَاطَ الَّذِیْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْهِم ) ان لوگوں کے راستے کی جانب جنہيں تو نے نعمت عطا کی ہے (جو انبياء،ان کے جانشين، شهداء،صدیقين اور خدا کے شایستہ بندے ہيں )۔

( غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْهِمْ وَلاَ الضَّآلِّيْن ) نہ ان لوگوں کا راستہ جن پر غضب ہوا اور نہ ان کا راستہ جو گمراہ ہيں ۔

٢۔سورہ اخلاص کا ترجمہ

( بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم ) اس کا ترجمہ کيا جا چکا ہے ۔

( قُلْ هو اللّٰهُ اَحَد ) اے محمد ((ص)) آپ کہہ دیجئے کہ وہ خدا یکتا ہے ۔

( اَللّٰهُ الصَّمَد ) وہ خدا جو تمام موجودات سے بے نياز ہے اور تمام موجودات اس کے محتاج ہيں ۔

( لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَد ) نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ ہی وہ کسی کی اولاد ہے ۔

( وَلَمْ یَکُنْ لَّه کُفُوًا اَحَد ) کوئی بھی اس کی برابری کرنے والا نہيں ۔

۱۸۳

٣۔رکوع، سجود اور ديگر اذکار کا ترجمہ

سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ وَبِحَمْدِه ميرا عظيم پر وردگار ہر عيب ونقص سے پاک ومنزہ ہے اور ميں اس کی ستائش ميں مشغول ہوں۔

سُبْحَانَ رَبِّیَ اْلا عَْٔلیٰ وَبِحَمْدِه ميرا پروردگار تمام موجودات سے بالاتر ہے اور ہر عيب ونقص سے پاک ومنزہ ہے اور ميں اس کی ستائش ميں مشغول ہوں۔

سَمِعَ اللّٰهُ لِمَنْ حَمِدَه خدا ہر حمدوثنا کرنے والے کی ستائش کو سنے اور قبول کرے۔

اَسْتَغْفِرُاللّٰهَ رَبِّیْ وَا تَُٔوْبُ اِلَيْه ميں اس خدا سے معافی کا طلب گار ہوں جو ميرا پالنے والا ہے اور جس کی طرف مجھے لوٹنا ہے ۔

بِحَوْلِ اللّٰهِ وَ قُوَّتِه ا قَُٔوْمُ وَا قَْٔعُد ميں الله تعالیٰ کی مدد اور قوت سے اٹھ تا اور بيٹھتا ہوں۔

۴ ۔قنوت کا ترجمہ

لاَ اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ الْحَلِيْمُ الْکَرِیْم کوئی خدا نہيں سوائے الله کے جو صاحب حلم وکرم ہے ۔

لاَ اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ الْعَلِیُّ الْعَظِيْم کوئی خدا نہيں سوائے الله کے جو بلند مرتبہ وبزرگ ہے ۔

سُبْحَانَ اللّٰهِ رَبِّ السَّمٰوٰاتِ السَّبْعِ وَ رَبِّ اْلاَرَضِيْنَ السَّبْع پاک ومنزہ ہے وہ خدا جو سات آسمانوں اور سات زمينوں کا پروردگار ہے ۔

وَمَا فِيْهِنَّ وَمَا بَيْنَهُنَّ وَ رَبِِّ الْعَرْشِ الْعَظِيْم وہ ہر اس چيزکا پروردگار ہے جو آسمانوں اور زمينوں ميں اور ان کے مابين موجودهے،وہ عرش عظيم کا پروردگار ہے ۔

وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِيْن حمد وثنا اس الله کے لئے مخصوص ہے جو تمام جهانوں کا پالنے والا ہے ۔

۵ ۔تسبيحات اربعہ کا ترجمہ

سُبْحَانَ اللّٰهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ وَلاَ اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَاللّٰهُ اَکْبَر الله

پاک ومنزہ ہے اور حمد وثنا اسی کے لئے ہے اور الله کے سوا کوئی معبود نہيں اوروہ اس سے بہت بلند ہے کہ اس کی توصيف کی جائے۔

۱۸۴

۶ ۔تشهد اور سلام کا ترجمہ

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ، اَشْهَدُ ا نَْٔ لاَ إِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَه لاَ شَرِیْکَ له حمدوثنا صرف الله کے لئے ہے اور ميں گواہی دیتا ہو ں کہ الله کے سوا کوئی معبود وخدا نہيں جو یکتا اورلا شریک ہے ۔

وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُه وَ رَسُوْله ميں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ((ص))الله کے بندے اور اس کے رسول ہيں ۔

اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحَمَّدٍ وَّ آلِ مُحَمَّد اے الله! محمد وآل محمد پر رحمت نازل فرما۔

وَتَقَبَّلْ شَفَاعَتَه وَارْفَعْ دَرَجَتَه پيغمبر کی شفاعت قبول فرما اور ان کا درجہ بلند فرما۔

اَلسَّلاَمُ عَلَيْکَ ا یَُّٔهَا النَّبِيُّ وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَ بَرَکَاتُه اے پيغمبر آپ پر درود وسلام ہو اور آپ پر الله کی رحمتيں اور برکتيں نازل ہوں۔

اَلسَّلاَمُ عَلَيْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللّٰهِ الصَّالِحِيْن الله کی طرف سے ہم نماز پڑھنے والوں او ر اس کے تمام صالح بندوں پر سلامتی ہو۔

اَلسَّلاَمُ عَلَيْکُمْ وَ رَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُه تم پر خدا کی طرف سے درودوسلام اور رحمت و برکت ہو۔(اور یهاں”تم“سے مراد اس لفظ کے حقيقی معنی ہيں اگرچہ بعض روایات کے مطابق اس سے مراد دائيں بائيں جانب کے فرشتے اور مومنين ہيں )

تعقيباتِ نماز

مسئلہ ١١٣١ مستحب ہے کہ نماز پڑھنے کے بعد انسان کچھ دیر کے لئے تعقيبات یعنی ذکر، دعا اور قرآن مجيد پڑھنے ميں مشغول رہے اوربہتر یہ ہے کہ اپنی جگہ سے حرکت کرنے اور وضو، غسل یا تيمم باطل ہونے سے پهلے، روبہ قبلہ ہو کر تعقيبات پڑھے۔تعقيبات کا عربی ميں پڑھنا ضروری نہيں ليکن بہتر ہے کہ دعاؤں کی کتب ميں بتلائی گئی دعاؤں کو پڑھے۔

تسبيح حضرت فاطمہ زهرا سلام الله عليها ان تعقيبات ميں سے ہے جن کی بہت زیادہ تاکيد کی گئی ہے ۔ یہ تسبيح اس ترتيب سے پڑھنی چاہيے: ٣ ۴ مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ، اس کے بعد ٣٣ مرتبہ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اور اس کے بعد ٣٣ مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہِ۔

مسئلہ ١١٣٢ انسان کے لئے مستحب ہے کہ نماز کے بعد سجدہ شکر بجالائے اور اتنا کافی ہے کہ شکر کی نيت سے پيشانی زمين پر رکھے، ليکن بہتر ہے کہ سومرتبہ،تين مرتبہ یا ایک مرتبہ شُکْرًالِلّٰہِ یا عَفْوًا کهے اور یہ بھی مستحب ہے کہ جب بھی انسان کو کوئی نعمت ملے یا مصيبت ٹل جائے سجدہ شکر بجالائے۔

۱۸۵

پيغمبر اکرم(ص) پر صلوات

مسئلہ ١١٣٣ جب بھی انسان حضرت رسول اکرم(ص) کا اسم مبارک مثلاًمحمد(ص) اور احمد(ص)یا آنحضرت کا لقب وکنيت مثلاًمصطفی(ص)اور ابوالقاسم(ص)زبان سے ادا کرے یا سنے تو خواہ وہ نماز ميں ہی کيوں نہ ہو مستحب ہے کہ صلوات بھيجے۔

مسئلہ ١١٣ ۴ حضرت رسول اکرم(ص) کا اسم مبارک لکھتے وقت مستحب ہے کہ انسان صلوات بھی لکھے اور بہتر ہے کہ جب بھی آنحضرت(ص) کو یاد کرے تو صلوات بھيجے۔

مبطلات نماز

مسئلہ ١١٣ ۵ بارہ چيزیں نماز کو باطل کر دیتی ہيں اور انہيں مبطلات نمازکہتے ہيں :

١) نماز کے دوران نماز کے شرائط ميں سے کوئی شرط ختم ہو جائے مثلاًنماز پڑھتے وقت اسے معلوم ہو جائے کہ جس کپڑے سے اس نے شرمگاہ کو چھپا رکھا ہے وہ غصبی ہے ۔

٢) انسان نماز کے دوران عمداًیا سهواً یا مجبوری سے کسی ایسی چيز سے دو چار ہو جو وضو یا غسل کو باطل کر دیتی ہے مثلاًاس کا پيشاب خارج ہو جائے۔البتہ جو شخص اپنے آپ کو پيشاب یا پاخانہ خارج ہونے سے محفوظ نہ رکھ سکتا ہو اور حالت نماز ميں اس سے پيشاب یا پاخانہ خارج ہو جائے تو اگر اس نے احکام وضوميں بيان شدہ طریقے پر عمل کيا ہو تو اس کی نماز باطل نہيں ہوتی اسی طرح اگر حالت نماز ميں مستحاضہ عورت کو خون آجائے تو اگر وہ مستحاضہ کے لئے معين شدہ طریقے کے مطابق عمل کرتی رہی ہے تو اس کی نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١١٣ ۶ جس شخص کو بے اختيار نيند آجائے اگر اسے یہ معلوم نہ ہو کہ نيند حالت نماز ميں آگئی تھی یا اس کے بعد تو احتياط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ نماز دوبارہ پڑھے۔

مسئلہ ١١٣٧ اگر کوئی شخص جانتا ہو کہ وہ اپنی مرضی سے سویا تھا ليکن شک کرے کہ نماز کے بعد سویا تھا یا نماز کی حالت ميں یہ بھول گيا تھا کہ نماز پڑھ رہا ہے اور سو گيا تھا تو اس کی نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١١٣٨ اگر کوئی شخص حالت سجدہ ميں نيند سے بيدار ہو اور شک کرے کہ یہ آخری سجدہ ہے یا سجدہ شکر تو ضروری ہے کہ نماز دوبارہ پڑھے۔

٣) انسان نماز کا حصہ سمجھتے ہوئے ہاتھوں کو ایک دوسرے پر رکھے مگر یہ کہ جاہل قاصر ہو۔اسی طرح اگر بندگی کی نيت سے ہاتھ باندهے تب بھی احتياط واجب کی بنا پر نماز باطل ہے مگر یہ کہ وہ جاہل قاصر ہو۔

۱۸۶

مسئلہ ١١٣٩ اگر کوئی شخص بھول کر، مجبوری سے،تقيہ کی وجہ سے یا کسی اور کام کے لئے مثلاًہاتھ کو کهجانے کے لئے ہاتھ پر ہاتھ رکھے تو کوئی حرج نہيں ۔

۴) الحمد پڑھنے کے بعد دعا کے ارادے کے بغير یا نماز کا حصہ سمجھتے ہوئے آمين کهے بلکہ دعا کے ارادے سے بھی آمين کهنا محلِ اشکال ہے ، ليکن اگر جاہل قاصر ہو یا غلطی یا تقيہ کی وجہ سے آمين کهے تو کوئی حرج نہيں ۔

۵) جان بوجه کر قبلہ کی طرف پشت کر لے یا قبلے کی دائيں یا بائيں جانب گهوم جائے بلکہ اگر جان بوجه کر اتنی مقدار ميں گهومے کہ لوگ اسے روبہ قبلہ نہ کہيں خواہ وہ داہنی یا بائيں سمت تک نہ بھی پهنچا ہو، اس کی نماز باطل ہے ۔

جهاں تک بھول چوک کا تعلق ہے تو اگر داہنی یا بائيں سمت تک نہ پهنچا ہو تو اس کی نماز صحيح ہے اور اگر پهنچ جائے اور اسے یاد آجائے تو اس صورت ميں کہ نماز کا وقت خواہ ایک رکعت کے برابر ہی سهی، باقی ہوتو ضروری ہے کہ نماز دوبارہ پڑھے اور اگر اتنا وقت باقی نہ ہو یا نماز کا وقت گزرنے کے بعد یاد آئے تو اس نماز کی قضا نہيں ہے ۔ البتہ اگر پشت قبلہ کی جانب ہو گئی ہو تو احتياط واجب یہ ہے کہ نماز قضا کرے۔

مسئلہ ١١ ۴ ٠ اگر کوئی شخص جان بوجه کر اپنا سر اتنا گهمائے کہ وہ قبلہ کی دائيں یا بائيں طرف یا اس سے زیادہ مڑ جائے تو اس کی نماز باطل ہے ، ليکن اگر اتنا گهمائے کہ لوگ یہ نہ کہيں کہ قبلہ سے مڑگيا ہے تو اس کی نماز باطل نہيں ہے اور اگر اتنا گهمائے کہ لوگ یہ کہيں کہ قبلہ سے منحرف ہو گيا ہے ليکن دائيں یا بائيں طرف نہ پهنچا ہو تو اگر ایسا کرنا جان بوجه کر ہو تو نماز باطل ہے اور اگر بھول کر ہو تو نماز صحيح ہے ۔

اور اگر بھول کر سر اتنا گهمائے کہ دائيں یا بائيں طرف پهنچ جائے اور اسے یاد آجائے تو اگر نماز کا وقت خواہ ایک رکعت کے برابر ہی سهی، باقی ہو تو احتيا ط واجب کی بنا پر نماز دوبارہ پڑھے اور اگر اتنا وقت باقی نہ ہو یا نماز کا وقت گزرنے کے بعد یاد آئے تو اس نماز کی قضا نہيں ہے اور اگر بھولے سے سر کو پشت بقبلہ کر ليا ہو تو احتياط واجب یہ ہے کہ نماز قضا کرے۔

۶) عمداً دو یا دو سے زیادہ حروف پر مشتمل کوئی ایسی بات کرے جس کے کوئی معنی ہوں چاہے اس معنی کا ارادہ بھی کيا ہو یا نہيں ، مگر یہ کہ وہ جاہل قاصر ہو تو اس کی نماز صحيح ہے ۔

اسی طرح احتياط واجب کی بنا پر اگر دو یا دو سے زیادہ حروف پر مشتمل کوئی ایسی بات کرے جس کے کوئی معنی نہ ہوں تو بھی نمازباطل ہے ۔هاں، ان تمام صورتوں ميں بھول کر بات کرنے ميں کوئی حرج نہيں ،ليکن ضروری ہے کہ دو سجدہ سهو بجا لائے۔

مسئلہ ١١ ۴ ١ اگر کوئی شخص ایسا لفظ کهے جس ميں ایک ہی حرف ہو چنانچہ اگر وہ لفظ معنی رکھتا ہو مثلاً”قِ“ کہ جس کے عربی زبان ميں ”حفاظت کرو“ کے معنی ہيں تو اس صورت ميں کہ وہ اس معنی کا قصد بھی رکھتا ہو،اس کی نماز باطل ہے ۔

۱۸۷

اسی طرح اگر اس لفظ کے معنی جانتا ہو چاہے اس معنی کا قصد نہ رکھتا ہو یا اس کے کوئی معنی ہی نہ ہوں تو احتياط واجب کی بنا پر اس کی نماز باطل ہے ۔

مسئلہ ١١ ۴ ٢ نماز کی حالت ميں کهانسنے او رڈکار لينے ميں کوئی حرج نہيں ہے اور نماز کی حالت ميں جان بوجه کر آہ وزاری کرنا نماز کو باطل کر دیتا ہے مگر یہ کہ وہ جاہل قاصر ہو۔

مسئلہ ١١ ۴ ٣ اگر ایک شخص کوئی لفظ ذکر کے قصد سے کهے مثلاًذکر کے قصد سے اللّٰہ اکبر کهے اور اسے کہتے وقت آواز بلند کرے تاکہ دوسرے کو کسی چيز کی طرف متوجہ کرے تو اس ميں کوئی حرج نہيں ليکن اگر کسی کو کوئی چيز سمجھانے کی نيت سے کهے یا سمجھانے اور ذکر دونوں کی نيت سے کهے تو اس کی نمازباطل ہے ، مگر یہ کہ وہ جاہل قاصر ہو اور وہ ذکر تکبيرة ا لاحرام نہ ہو۔هاں، اگر کوئی لفظ ذکر کے قصد سے کهے ليکن یہ قصد کوئی بات کسی کو سمجھانے کی وجہ سے کيا ہو تو اس کی نماز باطل نہيں ہے ۔

مسئلہ ١١ ۴۴ نماز ميں ان چار آیتوں کے علاوہ جن ميں سجدہ واجب ہے قرآن کی نيت سے،نہ کہ نمازکا حصہ ہونے کی نيت سے،قرآن پڑھنے ميں کوئی حرج نہيں ۔نيز نماز کی حالت ميں دعا کرنے ميں بھی کوئی حرج نہيں ، ليکن احتياط مستحب یہ ہے کہ عربی کے علاوہ کسی دوسری زبان ميں دعا نہ کرے۔

مسئلہ ١١ ۴۵ اگر کوئی شخص نماز کا جز ہونے کی نيت کے بغير جا ن بوجه کر یا احتياط کے طور پر الحمد، سورہ یا اذکار نماز کے کسی حصے کی تکرار کرے تو کوئی حرج نہيں ليکن وسوسہ کی وجہ سے چند دفعہ تکرار کرے حر ام تو ہے ليکن اس کی وجہ سے نمازکا باطل ہونا محلِ اشکال ہے ۔

مسئلہ ١١ ۴۶ انسان کے لئے ضروری ہے کہ نماز کی حالت ميں کسی کو سلام نہ کرے اور اگر کوئی دوسرا شخص اسے سلام کرے تو ضروری ہے کہ اسے اسی طریقے سے جواب دے مثلاًاگر وہ ”سلام عليکم“کهے تو جواب ميں یہ شخص بهی”سلام عليکم“ کهے مگر”عليکم السلام“کے جواب ميں احتيا ط واجب یہ ہے کہ”سلام عليکم“ ہی کهے۔

مسئلہ ١١ ۴ ٧ انسان کے لئے ضروری ہے کہ خواہ وہ نمازکی حالت ميں ہو یا نہ ہو سلام کا جواب فورا اس طرح دے کہ عرفاً اسے جواب سلام کها جائے اور اگر جان بوجه کر یا بھولے سے جواب دینے ميں اتنی دیر کرے کہ اسے جواب سلام نہ سمجھا جائے تو اگر وہ نماز کی حالت ميں ہو تو ضروری ہے کہ جواب نہ دے اور اگر حالت نمازميں نہ ہو تو جواب دینا واجب نہيں ۔

مسئلہ ١١ ۴ ٨ سلام کا جواب اس طرح دینا ضروری ہے کہ سلام کرنے والا سن لے، ليکن اگر سلام کرنے والا بهرا ہو یا سلام کرتا ہو ا تيزی سے گزر جائے تو عام طریقے سے اس کا جواب دینا کافی ہے ۔

مسئلہ ١١ ۴ ٩ ضروری ہے کہ نمازی سلام کے جواب کو احترا م کی نيت سے کهے،اگر چہ دعا کا قصد کر لينے ميں بھی کوئی حرج نہيں ۔

۱۸۸

مسئلہ ١١ ۵ ٠ اگر نامحرم عورت یامرد یا مميز بچہ یعنی وہ بچہ جو اچھے برے کی تميز کر سکتا ہو، نماز ی کو سلام کرے تو ضروری ہے کہ نمازی اس سلام کا جواب دے او راگر عورت”سلام عليک“کہہ کر سلام کرے تو احتيا ط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ نمازی”سلام عليک“ کهے اور”کاف “کو زیر یا زبر نہ دے۔

مسئلہ ١١ ۵ ١ اگر نمازی سلام کا جواب نہ دے تو اگرچہ اس نے گناہ کيا ہے ليکن اس کی نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١١ ۵ ٢ اگر کوئی شخص نماز ی کو اس طرح غلط سلام کرے کہ اسے سلام سمجھا جائے تو اس کا جواب دینا واجب ہے اور احتيا ط واجب یہ ہے کہ اس سلام کا جواب صحيح دیا جائے ليکن اگر وہ سلام ہی نہ سمجھا جائے تو اس کا جواب دینا جائز نہيں ہے ۔

مسئلہ ١١ ۵ ٣ کسی ایسے شخص کے سلام کا جواب دینا جو مذاق اور تمسخر کے طور پر سلام کرے واجب نہيں ۔جب کہ احتياط واجب کی بنا پر غير مسلم مرد اور عورت کے سلام کا جواب دینا ضروری ہے اور ان کے جواب ميں انسان لفظ”سلام“ یا لفظ ”عليک“پر اکتفا کرے اگرچہ احوط یہ ہے کہ جواب ميں فقط لفظ ”عليک“کهے۔

مسئلہ ١١ ۵۴ اگر کوئی شخص چند افراد کو سلام کرے تو ان سب پر سلام کا جواب دینا واجب ہے ليکن اگر ان ميں سے ایک شخص بھی جواب دے دے تو کافی ہے ۔

مسئلہ ١١ ۵۵ اگر کوئی شخص چند افراد کو سلام کرے ليکن جسے سلام کرنے کا ارادہ نہ ہو وہ جواب دے دے تو باقی افراد کی ذمہ داری ختم نہيں ہوتی۔

مسئلہ ١١ ۵۶ اگر کوئی شخص چند افراد کو سلام کرے اور ان ميں سے جو شخص نماز ميں مشغول ہو وہ شک کرے کہ سلام کرے والے کا ارادہ اسے بھی سلام کرنے کا تھا یا نہيں تو ضروری ہے کہ جواب نہ دے اور اگر نمازپڑھنے والے کویقين ہو کہ اس شخص کا ارادہ اسے بھی سلام کرنے کا تھا ليکن کوئی شخص سلام کا جواب دے دے تو اس صورت ميں بھی یهی حکم ہے ، ليکن اگر نماز پڑھنے والے کو معلوم ہو کہ سلام کرنے والے کا ارادہ اسے بھی سلام کرنے کا تھا اور کوئی دوسرا جواب نہ دے تو ضرور ی ہے کہ وہ نمازی سلام کا جواب دے۔

مسئلہ ١١ ۵ ٧ سلام کرنا مستحب ہے اور روایات ميں تاکيد کی گئی ہے کہ سوار پيدل کو،کهڑا ہو ا شخص بيٹھے ہوئے کو اور چھوٹا بڑے کو سلام کرے۔

مسئلہ ١١ ۵ ٨ اگر دو شخص آپس ميں ایک دوسرے کو سلام کریں تو احتياط کی بنا پر ضروری ہے کہ ان ميں سے ہر ایک دوسرے کے سلام کا جواب دے۔

مسئلہ ١١ ۵ ٩ نماز کی حالت کے علاوہ مستحب ہے کہ انسان سلام کا جواب اس سے بہتر الفاظ ميں دے مثلاً اگر کوئی شخص”سلام عليکم“کهے تو جواب ميں ”سلام عليکم ورحمةاللّٰہ“کهے۔

۱۸۹

٧) آواز کے ساته جان بوجه کر هنسے مگر یہ کہ وہ جاہل قاصر ہو اور اگر جان بوجه کر بغير آواز سے یا سهو ا آواز کے ساته هنسے تو اس کی نماز ميں کوئيحرج نہيں ہے ۔

مسئلہ ١١ ۶ ٠ اگر هنسی کی آواز روکنے کی وجہ سے کسی شخص کی حالت بدل جائے مثلاًاس کا رنگ سرخ ہو جائے تو نماز کو دهرانا ضروری نہيں مگر یہ کہ کوئی اور مانع پيش آجائے مثلاًنماز کی شکل ہی ختم ہو جائے۔

٨) احتياط واجب کی بنا پر دنياوی کاموں کے لئے گریہ کرنا مگر یہ کہ وہ جاہل قاصر ہو اور اگر خوف خدا یا آخرت کے لئے روئے تو یہ بہترین اعمال ميں سے ہے ۔

٩) کوئی بھی ایسا کام کرنا جس سے نماز کی شکل اس طرح تبدیل ہو جائے کہ پھر عرفاً اسے نماز پڑھنا نہ کها جاسکےمثلاًاچھلنا،کودنا وغير ہ چاہے عمداہویا بھولے سے، ليکن اس کام ميں کوئی حرج نہيں جس سے نماز کی شکل تبدیل نہ ہو تی ہو مثلاًہاتھ سے اشارہ کرنا۔

مسئلہ ١١ ۶ ١ اگر کوئی شخص نماز کے دوران اتنی دیر خاموش ہو جائے کہ اسے نماز پڑھنا نہ کها جاسکے تو اس کی نماز باطل ہے ۔

مسئلہ ١١ ۶ ٢ اگر کوئی شخص نمازکے دوران کوئی کام کرے یا کچھ دیر خاموش رہے او ر شک کرے کہ اس کی نماز ٹوٹ گئی یا نہيں تو ضروری ہے کہ نماز کو دهرائے،اگرچہ احتياط مستحب یہ ہے کہ نماز پوری کرے اور پھر دوبارہ پڑھے۔

١٠ ) کھانا اور پينا پس اگر کوئی شخص نماز کے دوران اس طرح کها ئے یاپيئے کہ لوگ اسے نمازپڑھنا نہ کہيں تو خواہ جان بوجه کر ہو یا بھولے سے اس کی نماز باطل ہو جاتی ہے ، ليکن اگر اس طرح سے کھائے یا پيئے کہ اسے نماز پڑھنا کها جائے تو اگر یہ کام جان بوجه کر ہو تو احتياط کی بنا پر نماز باطل ہے ليکن اگر جاہل قاصر ہو یا بھولے سے اس طرح کھائے پيئے تو کوئی حرج نہيں ہے ۔

اور جو شخص روزہ رکھنا چاہتا ہو اگر وہ صبح کی اذان سے پهلے نماز وتر پڑھ رہا ہو اور پياسا ہو اور اسے ڈر ہو کہ نماز کو پورا کرتے ہوئے صبح ہو جائے گی تو اگر پانی اس کے سامنے دو تين قدم کے فاصلے پر ہو تو وہ پانی پی سکتا ہے ليکن ضروری ہے کہ کوئی ایسا کام جو نماز کو باطل کر تا ہے مثلاًقبلے سے منہ پهيرنا،انجام نہ دے۔

مسئلہ ١١ ۶ ٣ اگر کوئی شخص نماز کے دوران منہ یا دانتوں کے درميان ميں رہ جانے والی غذا نگل لے تو اس کی نماز باطل نہيں ہوتی۔ اسی طرح اگر مصری،چينی یا ان ہی جيسی کوئی چيز منہ ميں رہ گئی ہو اور نماز کی حالت ميں آهستہ آهستہ گهل کر پيٹ ميں چلی جائے تو کوئی حرج نہيں ۔

١١ ) نماز ی دو رکعتی مثلاًصبح و مسافر کی نماز یا تين رکعتی نماز کی رکعتوں یا چار رکعتی نمازوں کی پهلی دو رکعتوں کے بارے ميں شک کرے جب کہ نماز پڑھنے والا شک کی حالت پر باقی بھی رہے۔

۱۹۰

١٢ ) جان بوجه کر یا بھولے سے نماز کے واجبات رکنی ميں سے کسی کو کم کر دے یا جان بوجه کر کسی واجب غير رکنی کو کم یا زیادہ کر دے مگر یہ کہ وہ جاہل قاصر ہو۔اسی طرح اگر رکوع یا ایک ہی رکعت کے دو سجدے عمداًیا سهواًزیادہ کردے تو اس کی نماز باطل ہے ليکن تکبيرةالاحرام کو بھول کر زیادہ کرنا نماز کو باطل نہيں کرتا۔ بلکہ اگر جاہل قاصر جان بوجه کر تکبيرةالاحرام زیادہ کر دے تو بھی اس کی نماز کا باطل ہو نا محلِ اشکال ہے ۔

مسئلہ ١١ ۶۴ اگر نماز کے بعد شک کرے کہ دوران نماز اس نے نمازکو باطل کرنے والا کوئی کام انجام دیا تھا یا نہيں تو اس کی نماز صحيح ہے ۔

وہ چيزيں جو نماز ميں مکروہ ہيں

مسئلہ ١١ ۶۵ نماز ميں اپنا چہرہ دائيں یا بائيں جانب اتنا موڑنا کہ لوگ یہ نہ کہيں کہ اس نے اپنا منہ قبلہ سے موڑ ليا ہے مکروہ ہے ، ورنہ جيسا کہ بيان ہو چکا ہے اس کی نماز باطل ہے ۔

یہ بھی مکروہ ہے کہ کوئی شخص نماز ميں اپنی آنکہيں بند کر ے یا دائيں اور بائيں طرف گهمائے،اپنی داڑھی اور ہاتھوں سے کھيلے،انگلياں ایک دوسرے ميں داخل کرے،تهوکے یا قرآن مجيد یا کسی اور کتاب یاانگوٹھی کی تحریر کو دیکھے ۔

یہ بھی مکروہ ہے کہ الحمد،سورہ اور ذکر پڑھتے وقت کسی کی بات سننے کے لئے خاموش ہو جائے بلکہ ہر وہ کام جو خضوع و خشوع کوختم کر دے مکروہ ہے ۔

مسئلہ ١١ ۶۶ جب انسان کو نيند آرہی ہو یا جب اس نے پيشاب یا پاخانہ روک رکھا ہو نماز پڑھنا مکروہ ہے ۔ اسی طرح نماز کی حالت ميں ایسا تنگ موزہ پهننا بھی مکروہ ہے جو پاؤں کو دبا ے۔ان کے علاوہ دوسرے مکروہات بھی ہيں جو تفصيلی کتابوں ميں بيان کئے گئے ہيں ۔

وہ صورتيں جن ميں واجب نماز توڑ ی جا سکتیہے

مسئلہ ١١ ۶ ٧ اختياری حالت ميں واجب نماز کو توڑنا حرام ہے ، ليکن مال کی حفاظت اور مالی یا جسمانی ضرر سے بچنے کے لئے نماز توڑنے ميں کوئی حرج نہيں ۔

مسئلہ ١٠ ۶ ٨ اگر انسا ن کی اپنی جان کی حفاظت یا جس کی جان کی حفاظت واجب ہے یا ایسے مال کی حفاظت جس کی نگهداشت واجب ہے ،نماز توڑے بغير ممکن نہ ہو تو ضروری ہے کہ نماز توڑدے۔

مسئلہ ١٠ ۶ ٩ اگر کوئی شخص وسيع وقت ميں نماز پڑھنے لگے اور قرض خواہ اس سے اپنے قرض کا مطالبہ کرے اور وہ اس کا قرضہ نماز کے دوران اد ا کر سکتا ہو تو ضروری ہے کہ اسی حالت ميں اس کا قرضہ ادا کر دے اور اگر بغير نماز توڑے ممکن نہ ہو تو ضروری ہے کہ نماز کو توڑ کر اس کا قرضہ ادا کرے اور بعد ميں نماز پڑھے۔

۱۹۱

مسئلہ ١١٧٠ اگر نماز کے دوران معلوم ہو کہ مسجد نجس ہے ، چنانچہ اگر وقت تنگ ہو تو ضرور ی ہے کہ نمازکوتمام کرے اور اگر وقت وسيع ہو اور مسجد پاک کرنے سے نماز نہ ٹوٹتی ہو تو ضروری ہے کہ نماز کے دوران اسے پاک کرے اور باقی نماز بعد ميں پڑھے اور اگر نماز ٹوٹ جاتی ہو اور نماز کے بعد مسجد کو پاک کرنا ممکن ہو تو نماز توڑنا جائز نہيں ہے ، ليکن اگر مسجد کا نجس رہنا مسجد کی بے حرمتی کا باعث ہو یا نماز کے بعد مسجد پاک کرنا ممکن نہ ہو تو ضروری ہے کہ نماز توڑ دے اور مسجد کو پاک کرنے کے بعد نماز پڑھے۔

مسئلہ ١١٧١ جس شخص کے لئے نماز کا توڑنا ضروری ہو اگر وہ نماز مکمل کرے تو گنهگار ہونے کے باوجود اس کی نماز صحيح ہے ، اگرچہ احتياط مستحب یہ ہے کہ دوبارہ نماز پڑھے۔

مسئلہ ١١٧٢ اگر کسی شخص کو رکوع کی حد تک جھکنے سے پهلے یاد آجائے کہ وہ،اذان اور اقامت کهنا بھول گيا ہے اور نماز کا وقت وسيع ہو تو مستحب ہے کہ انہيں کهنے کے لئے نماز توڑدے۔

اسی طرح اگر اسے قرائت سے پهلے یاد آجائے کہ اقامت کهنا بھول گيا ہے ۔

شکياتِ نماز

شکياتِ نمازکی ٢٣ قسميں ہيں ۔ ان ميں سے آٹھ قسميں نماز کو باطل کر دیتی ہيں ، اگرچہ ان ميں سے بعض ميں نماز کا باطل ہو نا احتياط کی بنا پر ہے اور چھ اس قسم کے شک ہيں جن کی پرواہ نہيں کرنی چاہيے اور باقی نو قسم کے شک صحيح ہيں ۔

وہ شک جو نماز کو باطل کر ديتے ہيں

مسئلہ ١١٧٣ نماز کو باطل کرنے والے شک یہ ہيں :

١) دو رکعتی واجب نماز مثلاًصبح اور مسافر کی نماز کی رکعتوں کی تعداد کے بارے ميں شک۔ البتہ مستحب نماز اور نمازِاحتيا ط کی رکعتوں کی تعداد کے بارے ميں شک نماز کو باطل نہيں کرتا۔

٢) تين رکعتی نماز کی رکعت کی تعداد کے بارے ميں شک۔

٣) چار رکعتی نماز ميں یہ شک کہ آیا ایک رکعت پڑھی ہے یا زیادہ۔

۴) چار رکعتی نماز ميں دوسرے سجدے کا ذکر مکمل ہونے سے پهلے یہ شک کہ دو رکعتيں پڑھی ہيں یا زیادہ۔

۵) نماز کی رکعتوں ميں یہ شک کہ معلوم ہی نہ ہو کہ کتنی رکعتيں پڑھی ہيں ۔

۶) دو اور پانچ یا دو اور پانچ سے زیادہ رکعتوں کے درميان شک،ليکن اس شک ميں احتياط واجب یہ ہے کہ دو رکعت سمجھ کر نماز مکمل کر کے دوبارہ پڑھے۔

۱۹۲

٧) تين اور چھ یا تين اور چھ سے زیادہ رکعتوں کے درميان شک،ليکن اس شک ميں احتياط واجب یہ ہے تين رکعت پر بنا رکھ کر نماز مکمل کر کے دوبارہ پڑھے۔

٨) چار اور چھ یا چار اور چھ سے زیادہ رکعتوں کے درميان شک، ليکن اس صورت ميں احتياط واجب یہ ہے کہ چار رکعت پر بنا رکھ کر نماز مکمل کر کے دوبارہ پڑھے۔

مسئلہ ١١٧ ۴ اگر انسان کو نماز باطل کرنے والے شکوک ميں سے کوئی شک پيش آئے تو ضروری ہے کہ جب تک اس کا شک پکا نہ ہوجائے غوروفکر کرے اور اس کے بعد اس کو اختيار ہے کہ نماز کو توڑ دے، مگر بہتر ہے کہ جب تک نمازکی صورت ختم نہ ہو جائے غورو فکر کرتا رہے۔

وہ شک جن کی پروا نهيں کرنی چاہئے

مسئلہ ١١٧ ۵ جن شکوک کی پروا نہيں کرنی چاہيے وہ یہ ہيں :

١) اس چيز ميں شک جس کے بجالانے کا وقت گزر گيا ہو مثلاًانسان رکوع ميں شک کرے کہ اس نے الحمد پڑھی ہے یا نہيں ۔

٢) سلامِ نماز کے بعد شک۔

٣) نماز کا وقت گزر جانے کے بعد کا شک۔

۴) کثيرالشک کا شک یعنی اس شخص کا شک جو بہت زیادہ شک کرتا ہو۔

۵) رکعتوں کی تعداد کے بارے ميں امام جماعت کا شک جب کہ ماموم ان کی تعداد جانتا ہو اور اسی طرح ماموم کا شک جب کہ امامِ جماعت نماز کی رکعتوں کی تعداد جانتا ہو۔

۶) مستحب نمازوں اور نمازِاحتياط ميں شک۔

١۔جس فعل کا موقع گزر گيا ہو اس ميں شک کرنا

مسئلہ ١١٧ ۶ اگر نماز کے دوران کوئی شک کرے کہ نماز کے واجب افعال ميں سے کوئی فعل انجام دیا ہے یا نہيں مثلاًالحمد پڑھی ہے یا نہيں اور اس کے بعد والے کام ميں مشغول نہيں ہو اہو تو ضروری ہے کہ جس کے بجا لانے ميں شک ہے اسے بجا لائے اور اگر اس کے بعد والے کام ميں مشغول ہو چکا ہو مثلاًسورہ پڑھتے وقت شک کرے کہ الحمد پڑھی تھی یا نہيں تو اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

مسئلہ ١١٧٧ اگر نماز ی کوئی آیت پڑھتے وقت شک کرے کہ اس سے پهلے والی آیت پڑھی ہے یا نہيں یا جس وقت آیت کا آخری حصہ پڑھ رہا ہو شک کرے کہ اس کا پهلا حصہ پڑھا ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

۱۹۳

مسئلہ ١١٧٨ اگر نمازی رکوع یا سجود کے بعد شک کرے کہ ان کے واجب افعال مثلاًذکر پڑھنا اور اپنے بدن کو سکون کی حالت ميں رکھنا،اس نے انجام دئے ہيں یا نہيں تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

مسئلہ ١١٧٩ اگر کوئی شخص سجدے ميں جاتے ہوئے شک کرے کہ رکوع کيا یانہيں تو احتياط واجب کی بنا پر اس کے لئے ضروری ہے کہ واپس پلٹے او رکھڑ ا ہونے کے بعد رکوع بجا لائے اور نماز کو مکمل کرے، نيز نماز کا اعادہ بھی کرے،ليکن اگر شک یہ ہو کہ رکوع کے بعد کهڑا ہو ا تھا یا نہيں تو ضروری ہے کہ واپس پلٹ کر کهڑا ہو جائے اور اس کے بعدسجدے ميں جائے اور نماز مکمل کرے۔

مسئلہ ١١٨٠ اگر نمازی کهڑا ہوتے وقت شک کرے کہ سجدہ یا تشهد بجا لایا یا نہيں تو ضروری ہے کہ واپس پلٹے اور سجدہ یا تشهد بجا لائے۔

مسئلہ ١١٨١ جو شخص بيٹھ کر یا ليٹ کر نماز پڑھ رہا ہو اگر الحمد یا تسبيحات پڑھتے وقت شک کرے کہ سجدہ یا تشهد بجا لایا ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے اور اگر الحمد یا تسبيحات ميں مشغول ہونے سے پهلے شک کرے کہ سجدہ یا تشهد بجا لایا ہے یا نہيں تو چنانچہ وہ یہ نہ جانتا ہو کہ اس کی حالت مثلاً ”بيٹھنا “آیا قيا م کے بدلے ميں ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ واپس پلٹے اور جس چيز کے بارے ميں شک تھا اسے بجا لائے او ر اگر یہ جانتا ہو کہ یہ ”بيٹھنا “قيام کے بدلے ميں ہے تو اگر شک تشهد کے بارے ميں تھا تو احتياط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ قربت مطلقہ، یعنی وجوب یا استحباب کے قصد کے بغير بجالائے اور اس کی نماز صحيح ہے اور اگر شک سجدے کے بارے ميں ہو تو احتياط واجب کی بنا پر نماز کو مکمل کرے اور دوبارہ بجالائے۔

مسئلہ ١١٨٢ اگر نمازی شک کرے کہ نماز کا کوئی واجب رکن انجام دیا یا نہيں اور اس کے بعد والے فعل ميں مشغول نہ ہوا ہو تو ضروری ہے کہ اسے بجا لائے مثلاًاگرتشهد پڑھنے سے پهلے شک کرے کہ دو سجدے بجا لایا ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ بجا لائے اور اگر بعد ميں اسے یاد آجائے کہ وہ اس رکن کو انجا م دے چکا تھا تو اگر وہ رکن،رکوع یا دو سجدے ہوں تو اس کی نماز باطل ہے ۔

مسئلہ ١١٨٣ اگر نمازی شک کرے کہ وہ اس عمل کو جو نماز کا رکن نہيں ہے بجا لایا ہے یا نہيں او راس کے بعد آنے والے فعل ميں مشغول نہ ہو ا ہو تو ضروری ہے کہ اسے بجا لائے مثلاًاگر سورہ پڑھنے سے پهلے شک کرے کہ الحمد پڑھی ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ الحمد پڑھے اوراگر اسے انجام دینے کے بعد یاد آجائے کہ اسے پهلے ہی انجام دے چکا تھا تو اس کی نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١١٨ ۴ اگر نمازی شک کرے کہ رکن بجا لایا ہے یا نہيں اور بعد والے فعل ميں مشغول ہو چکا ہو تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے مثلاًتشهد پڑھتے وقت یہ شک کرے کہ دو سجدے بجا لایا ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے۔اب اگر بعد ميں اسے یاد آئے کہ اس رکن کو انجام نہيں دیا تھا

۱۹۴

تو اگر وہ رکن تکبيرة الاحرام ہو تو اس کی نماز باطل ہے خواہ وہ بعد والے رکن ميں مشغول ہو چکا ہو یا نہيں اور اگر تکبيرة الاحرام کے علاوہ کوئی رکن ہو تو اگر وہ بعد والے رکن ميں مشغول نہ ہو ا ہو تو ضروری ہے کہ اسے بجا لائے اور اگر بعد والے رکن ميں مشغول ہو چکا ہو تو ا س کی نماز باطل ہے مثلاًاگر اسے اگلی رکعت کے رکوع سے پهلے یاد آجائے کہ دو سجدے بجا نہيں لایا ہے تو ضروری ہے کہ بجا لائے ااور اگر رکوع ميں یا اس کے بعد یاد آئے تو اس کی نماز باطل ہے ۔

مسئلہ ١١٨ ۵ اگر نمازی شک کرے کہ ایک غير رکنی عمل بجا لایا ہے یا نہيں اور اس کے بعد والے عمل ميں مشغول ہو چکا ہو تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے مثلاًجس وقت سورہ پڑھ رہا ہو شک کرے کہ الحمد پڑھی ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے اور اگر اسے کچھ دیر ميں یاد آجائے کہ اس عمل کو انجام نہيں دیا تھا اور ابهی بعد والے رکن ميں مشغول نہ ہو ا ہو تو ضروری ہے کہ اس عمل کو بجا لائے اور اگر بعد والے رکن ميں مشغول ہو چکا ہو تو اس کی نماز صحيح ہے ۔اس بنا پر مثلاًاسے قنوت ميں یاد آجائے کہ اس نے الحمد نہيں پڑھی تھی تو ضروری ہے کہ پڑھے اور اگر یہ بات اسے رکوع ميں یاد آئے تو اس کی نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١١٨ ۶ اگر نمازی شک کرے کہ اس نے نماز کا سلام پڑھا ہے یا نہيں تو اگر وہ دوسری نماز پڑھنے ميں مشغول ہو چکا ہو یا کوئی ایسا کام انجام دینے کی وجہ سے جو نماز کی صورت ہی ختم کر دیتا ہے ،حالت نماز سے خارج ہو گيا ہو تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے اور اگر ان صورتوں سے پهلے شک کرے تو ضروری ہے کہ سلام نماز پڑھے خواہ وہ تعقيبات نماز ميں مشغول ہو چکا ہو۔هاں، اگر شک یہ ہو کہ سلا م صحيح پڑھا ہے یا نہيں تو کسی بھی صورت ميں اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

٢۔سلام کے بعد شک کرنا

مسئلہ ١١٨٧ اگر نمازی نماز کے سلام کے بعد شک کرے کہ اس کی نمازصحيح تھی یا نہيں مثلا وہ شک کرے کہ آیا اس نے رکوع کيا تھا یا نہيں یا چار رکعتی نماز کے سلام کے بعد شک کرے کہ آیا چار رکعت پڑھی ہے یا پانچ رکعت،تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

مشهور علما نے فرمایاہے : ”اگرنماز ی کے شک کی دونوں صورتيں صحيح نہ ہو ں مثلاًسلام کے بعد نمازی شک کرے کہ آیا تين رکعت پڑھی ہے یا پانچ رکعت،تو اس کی نمازباطل ہے “۔ليکن یہ حکم اشکال سے خالی نہيں اور احتيا ط واجب یہ ہے کہ اس صورت ميں ایک رکعت کا اضافہ کرے او ر نماز کے سلام کے بعد دو سجدہ سهو بجا لائے اور نماز دوبارہ پڑھے۔

۱۹۵

٣۔ وقت کے بعد شک کرنا

مسئلہ ١١٨٨ اگر کوئی شخص نماز کا وقت گزرنے کے بعد شک کرے کہ اس نے نماز پڑھی ہے یا نہيں یا اسے گمان ہو کہ نہيں پڑھی تو اس نماز کا پڑھنا ضروری نہيں ، ليکن اگر وقت گزرنے سے پهلے شک کرے کہ نماز پڑھی ہے یا نہيں تو خواہ گمان کرے کہ پڑھ چکا ہے پھر بھی ضروری ہے کہ نماز پڑھے۔

مسئلہ ١١٨٩ اگر کوئی شخص وقت گزرنے کے بعد شک کرے کہ اس نے نماز صحيح پڑھی ہے یا نہيں تو اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

مسئلہ ١١٩٠ اگر نماز ظہر وع-صر کا وقت گزر جانے کے بعد نماز ی جانتا ہو کہ اس نے چار رکعت نمازتو پڑھی ہے ليکن یہ نہ جانتا ہو کہ ظہر کی نيت سے پڑھی ہے یا عصر کی نيت سے تو ضروری ہے کہ چار رکعت قضانماز اس نماز کی نيت سے پڑھے جو اس پر واجب ہے ۔

مسئلہ ١١٩١ اگر مغرب اور عشا کی نمازکا وقت گزر جانے کے بعد نماز ی جانتا ہوکہ اس نے ایک نماز پڑھی ہے ليکن وہ یہ نہ جانتا ہو کہ اس نے تين رکعت پڑھی ہے یا چار رکعت تو ضروری ہے کہ وہ مغرب اور عشا دونوں نمازوں کی قضاکرے۔

۴ ۔کثيرالشک کا شک کرنا

مسئلہ ١١٩٢ کثير الشک وہ شخص ہے جسے عرفاً زیادہ شک کرنے والا کها جائے اور جس شخص کی حالت یہ ہو کہ ہر تين پے در پے نمازوں ميں کم از کم ایک مرتبہ شک کرتا ہو تو یہ شخص کثيرالشک ہے اور اگر زیادہ شک کرنا غصے،خوف یا پریشانی کی وجہ سے نہ ہو تو اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

مسئلہ ١١٩٣ اگر کثير الشک نماز کے اجزاء یا شرائط ميں سے کسی چيز کی انجام دهی کے بارے ميں شک کرے تو ضروری ہے کہ وہ یهی سمجھے کہ اسے انجام دے چکا ہے مثلاً اگر شک کرے کہ رکوع کيا ہے یا نہيں تو سمجھے کہ رکوع کرچکا ہے اور اگر کسی ایسی چيز کی انجام دهی کے بارے ميں شک کرے جو مبطل نماز ہے مثلاًشک کرے کہ صبح کی نمازدو رکعت پڑھی ہے یا تين رکعت تو یهی سمجھے کہ نماز صحيح پڑھی ہے ۔

مسئلہ ١١٩ ۴ جو شخص نماز کی کسی خاص چيز ميں زیادہ شک کرتا ہو،اگر اس کے علاوہ کسی دوسری چيز ميں شک کرے تو ضروری ہے کہ اس چيز ميں شک کے احکام پر عمل کرے مثلاًجس شخص کو زیادہ تر شک یہ ہو تا ہو کہ سجدے کئے ہيں یا نہيں ،اگر وہ رکوع بجا لانے ميں شک کرے تو ضروری ہے کہ اس شک کے احکام پر عمل کرے یعنی اگر ابهی سجدے ميں نہ گيا ہو تو رکوع کرے اور اگر سجدے ميں چلا گيا ہو تو اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

۱۹۶

مسئلہ ١١٩ ۵ جو شخص کسی مخصوص نماز مثلاً ظہر کی نماز ميں زیادہ شک کرتا ہو اگر وہ عصر کی نمازميں شک کرے تو ضروری ہے کہ شک کے احکام پر عمل کرے۔

مسئلہ ١١٩ ۶ جو شخص کسی مخصوص جگہ پر نماز پڑھتے وقت زیادہ شک کرتا ہو اگر وہ کسی دوسری جگہ نماز پڑھے اور اسے شک پيدا ہو تو ضروری ہے کہ شک کے احکام پر عمل کرے۔

مسئلہ ١١٩٧ اگر کسی شخص کو اس بارے ميں شک ہو کہ وہ کثير الشک ہو گيا ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ شک کے احکام پر عمل کرے اور کثير الشک کو جب تک یقين نہ ہو جائے کہ وہ عام لوگوں کی حالت پر لوٹ آیا ہے ،اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

مسئلہ ١١٩٨ اگر کثير الشک شک کرے کہ ایک رکن بجا لایا ہے یا نہيں اور وہ اس کی پروا نہ کرے او ر بعد ميں اسے یاد آجائے کہ وہ رکن بجا نہيں لایا اور وہ رکن تکبيرة الاحرام ہو تو نماز باطل ہے خواہ بعد والے رکن ميں مشغول ہو چکا ہو یا نہيں اور اگر تکبيرةالاحرام کے علاوہ کوئی رکن ہو تو اور اگر وہ بعد والے رکن ميں مشغول نہ ہو ا ہو تو ضروری ہے کہ اس رکن کو بجا لائے اور اگر بعد والے رکن ميں مشغول ہو تو اس کی نمازباطل ہے ۔مثلاً اگر شک کرے کہ رکوع کيا ہے یا نہيں اور پروا نہ کرے تو اگر دوسرے سجدے سے پهلے یا د آجائے تو ضروری ہے کہ وہ واپس پلٹے اور رکوع کرے اور اگر دوسرے سجدے ميں یاد آئے تو اس کی نماز باطل ہے ۔

مسئلہ ١١٩٩ اگر کثيرالشک کسی ایسے عمل کی انجام دهی کے بارے ميں شک کرے جو رکن نہيں اور اس شک کی پروا نہ کرے اور بعد ميں اسے یا د آئے کہ وہ عمل انجام نہيں دیا تھا اور اسے انجام دینے کے مقام سے ابهی نہ گزرا ہو تو ضروری ہے کہ اسے انجا م دے او ر اگر اس مقام سے گزر گيا ہو تو اس کی نمازصحيح ہے مثلاًاگر شک کرے کہ الحمد پڑھی ہے یا نہيں اور شک کی پروا نہ کرے مگر قنوت پڑھتے وقت اسے یاد آجائے کہ الحمد نہيں پڑھی تو ضروری ہے کہ الحمد پڑھے اور اگر رکوع ميں یاد آئے تو اس کی نماز صحيح ہے ۔

۵ ۔پيش نماز اور مقتدی کا شک

مسئلہ ١٢٠٠ اگر امام جماعت نماز کی رکعتوں کی تعداد کے بارے ميں شک کرے مثلاً شک کرے کہ تين رکعتيں پڑھی ہيں یا چار رکعتيں او ر مقتدی کو یقين یا گمان ہو کہ مثلاًچار رکعتيں پڑھی ہيں اور وہ یہ بات امام جماعت کے علم ميں لے آئے تو امام کے لئے ضروری ہے کہ نماز کو تما م کرے او رنماز احتياط کا پڑھنا ضروری نہيں اور اگر امام کو یقين یا گمان ہو کہ کتنی رکعتيں پڑھی ہيں او ر مقتدی نماز کی رکعتوں کے بارے ميں شک کرے تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

۱۹۷

۶ ۔مستحب نمازميں شک

مسئلہ ١٢٠١ اگر کوئی شخص مستحب نماز کی رکعتوں کی تعداد ميں شک کرے تو اگر شک کی زیادتی والی طرف نماز کو باطل کرتی ہو تو ضرور ی ہے کہ کم والی طرف پر بنا رکھے مثلاً اگر صبح کی نافلہ ميں شک کرے کہ دو رکعت پڑھی ہے یا تين تو ضروری ہے کہ دو پر بنا رکھے اور اگر شک کی زیادتی والی طرف نماز کو باطل نہيں کرتی ہو مثلاًشک کرے کہ دو رکعتيں پڑھی ہے یا ایک رکعت تو شک کی جس طرف عمل کرے اس کی نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١٢٠٢ رکن کی کمی مستحب نمازوں کو باطل کر دیتی ہے ليکن رکن کا اضافہ اسے باطل نہيں کرتا،لہٰذا اگر مستحب نماز کے افعال ميں سے کوئی فعل بھول جائے اور یہ بات اسے اس وقت یاد آئے جب وہ اس کے بعد والے رکن ميں مشغول ہو چکا ہو تو ضروری ہے کہ اس فعل کو انجام دے اور دوبارہ اس رکن کو انجام دے مثلاًاگر رکوع کے دوران اسے یاد آئے کہ الحمد نہيں پڑھی تو ضروری ہے کہ واپس لوٹے اور الحمد پڑھے اور دوبارہ رکوع ميں جائے۔

مسئلہ ١٢٠٣ اگر کوئی شخص مستحبی نماز کے افعال ميں کسی فعل کی انجام دهی کے بارے ميں شک کرے خواہ وہ فعل رکنی ہو یا غير رکنی چنانچہ اس کا موقع نہ گزرا ہو تو ضروری ہے کہ اسے انجام دے اور اگر موقع گزر گيا ہو تو اس کی پروا نہ کرے۔

مسئلہ ١٢٠ ۴ اگر کسی شخص کو دو رکعتی مستحب نماز ميں تين یا تين سے زیادہ رکعت کے پڑھ لينے کا گمان ہو تو اس کی نماز صحيح ہے ليکن اگر دو یا اس سے کم رکعت کا گمان ہو تو ضروری ہے کہ اسی گمان پر عمل کرے مثلاًاگر اسے گمان ہو کہ ایک رکعت پڑھی ہے تو ضروری ہے کہ ایک رکعت اور پڑھے۔

مسئلہ ١٢٠ ۵ اگر کوئی شخص مستحب نماز ميں کوئی ایسا کام کرے جس کے لئے واجب نماز ميں سجدہ سهو واجب ہو جاتا ہے یا ایک سجدہ یا تشهد بھول جائے اور نماز کے سلام کے بعد اسے یاد آئے تو اس کے لئے سجدہ سهو یا قضا واجب نہيں ہے ۔

مسئلہ ١٢٠ ۶ اگر کوئی شخص شک کرے کہ مستحب نماز پڑھی ہے یا نہيں اور اس کا کوئی وقت مقرر نہ ہو جيسے حضرت جعفرِ طيار عليہ السلام کی نماز، تو وہ یهی سمجھے کہ وہ نماز نہيں پڑھی اور اگر اس نماز کا وقت مقررہ ہو جيسے روزانہ کی نمازوں کے نوافل اور وقت گزرنے سے پهلے شک کرے کہ اسے انجام دیا ہے یا نہيں تو اس کے لئے بھی یهی حکم ہے ، ليکن اگر وقت گزرنے کے بعد شک کرے کہ وہ نماز پڑھی ہے یا نہيں تو اپنے شک کی پروا نہ کرے۔

۱۹۸

صحيح شکوک

مسئلہ ١٢٠٧ اگر کسی کو چار رکعتی نماز کی تعداد کے بارے ميں شک ہو تو نو صورتوں ميں ضروری ہے کہ غور وفکر کرے اور احتياط واجب کی بنا پر فکر کرنے ميں تا خير نہ کرے۔ پس اگر اسے شک کی کسی ایک طرف کے بارے ميں یقين یا گمان ہو جائے تو ضروری ہے کہ اسی طرف کو اختيار کرے اور نماز کو ختم کرے ورنہ آنے والے احکام کے مطابق عمل کرے:

اور وہ نو صورتيں یہ ہيں :

١) دوسرے سجدے کا واجب ذکر ختم ہونے کے بعد شک کرے کہ دو رکعتيں پڑھی ہيں یا تين،اس صورت ميں ضروری ہے کہ تين رکعت پر بنا رکھتے ہوئے ایک رکعت اور پڑھ کر نماز کو مکمل کرے۔ نيز نماز کے بعد ایک رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر بجا لائے۔

٢) دوسرے سجدے کا واجب ذکر ختم ہونے کے بعد شک کرے کہ دو رکعتيں پڑھی ہيں یا چار رکعتيں،کہ اس صورت ميں اگرچہ اس اختيار کی بھی گنجائش ہے کہ یا نئے سرے سے نماز پڑھے یا چار پر بنارکھتے ہوئے نماز کو مکمل کرکے نماز احتياط بجا لائے ليکن احتياط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ چار رکعت پر بنا رکھ کر نماز مکمل کرے اور بعد ميں دو رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر بجا لائے۔

٣) دوسرے سجدے کا واجب ذکر ختم ہونے کے بعد شک کرے کہ دو رکعتيں پڑھی ہيں یا تين یا چار، کہ اس صورت ميں ضروری ہے کہ چار رکعت پر بنا رکھ کر نمازمکمل کرے اور بعد ميں دو رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر اور پھر دو رکعت بيٹھ کر بجا لائے۔

۴) دوسرے سجدے کا واجب ذکر ختم ہونے کے بعد شک کرے کہ چار رکعتيں پڑھی ہيں یا پانچ، کہ اس صورت ميں ضروری ہے کہ چار رکعت پر بنا رکھ کر نماز کو مکملکرے اور بعد ميں دو سجدہ سهو بجا لائے۔

ليکن اگر نماز ی کو پهلے سجدے کے بعد یا دوسر ے سجدے کا واجب ذکر ختم ہونے سے پهلے مذکورہ چار شکوک ميں سے کوئی ایک شک پيش آجائے تو اس کی نماز باطل ہے ۔

۵) نماز کے دوران کسی وقت بھی تين اور چار رکعت کے درميان شک ہو تو اس صورت ميں ضروری ہے کہ چار رکعت پر بنا رکھ کر نماز کو مکمل کرے اور مشهور قول کے مطابق بعد ميں ایک رکعت نمازِ احتياط کھڑے ہو کر یا دو رکعت بيٹھ کر بجا لائے ليکن احتياط واجب یہ ہے کہ دو رکعت بيٹھ کر بجا لانے کو اختيار کرے۔

۱۹۹

۶) قيام کے دوران چار اور پانچ رکعت کے درميان شک کرے، کہ اس صورت ميں ضروری ہے کہ بيٹھ جائے اور تشهد اور سلام بجا لائے اور مشهور قول کے مطابق بعد ميں ایک رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر یا دو رکعت بيٹھ کر بجا لائے، ليکن احتياط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ دو رکعت بيٹھ کر بجا لانے کو اختيار کرے۔

٧) قيام کے دوران تين اور پانچ رکعت کے درميان شک، کہ اس صورت ميں ضروری ہے کہ بيٹھ کر تشهد وسلام بجا لائے اور بعد ميں دو رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر بجا لائے۔

٨) قيام کے دوران تين، چاراور پانچ رکعت کے درميان شک،کہ اس صورت ميں ضروری ہے کہ بيٹھ جائے اور تشهد وسلام بجا لائے اور دو رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر اور بعد ميں دو رکعت بيٹھ کر بجا لائے۔

٩) قيام کے دوران پانچ اور چھ رکعت کے درميان شک کرے، کہ اس صور ت ميں ضروری ہے کہ بيٹھ جائے اور تشهد وسلام بجا لائے اور دو رکعت سجدہ سهو بھی بجا لائے۔

نيزاحتياط مستحب کی بنا پر ان آخری چار صورتوں ميں بے جا قيام کے لئے دو سجدہ سهو اور بجا لائے۔

مسئلہ ١٢٠٨ اگر کسی شخص کوصحيح شکوک ميں سے کوئی شک پيش آجائے تو اس کے لئے نماز توڑنا جائز نہيں بلکہ ضروری ہے کہ اس شک کے احکام پر عمل کرے اور اگر اس شک کے احکام پر عمل نہ کرے اور کوئی ایسا کام انجام دینے سے پهلے جو نماز کو باطل کر دیتا ہے مثلاًقبلہ سے پھر جانا، دوسری نماز پڑھنا شروع کر دے تو اس کی دوسری نماز بھی باطل ہے ۔ ہاں، اگر نماز باطل کرنے والے کسی کام کو انجام دینے کے بعد دوسری نمازشروع کرے تو اس کی دوسری نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١٢٠٩ اگر کسی شخص کو نمازميں ایک ایسا شک پيش آجائے جس کی وجہ سے نماز احتيا ط واجب ہو جاتی ہوتو اس شخص کے لئے ضروری ہے کہ نماز مکمل کرنے کے بعد نماز احتياط بجا لائے اور نئے سرے سے دوسری نماز نہ پڑھے اور اگر وہ نماز احتياط نہ پڑھے اور کوئی ایسا کام انجام دینے سے پهلے جو نمازکو باطل کر دیتا ہے دوسری نماز پڑھنا شروع کر دے تو اس کی دوسری نماز بھی باطل ہے ۔ ہاں، اگر نماز باطل کرنے والا کوئی کام انجام دینے کے بعد دوسری نماز شروع کرے تو اس کی دوسری نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١٢١٠ جب نمازکو باطل کرنے والے شکوک ميں سے کوئی شک انسان کو لاحق ہو جائے اور وہ جانتا ہو کہ بعد کی حالت ميں منتقل ہو جانے پر اس کے لئے یقين یا گمان پيدا ہو جائے گا تو اس کے لئے شک کی حالت ميں نماز جاری رکھنا جائز نہيں ہے ۔ مثلاًاگر قيام کی حالت ميں شک کرے کہ نماز ایک رکعت پڑھی ہے یا زیادہ اور وہ یہ جانتا ہو کہ اگر رکوع ميں چلا جائے تو اس کے لئے کسی ایک طرف کا یقين یا گمان پيدا ہو جائے گا تو اس شخص کے لئے اس حالت ميں رکوع کرنا جائز نہيں ۔

۲۰۰