توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی)

توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی) 0%

توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی) مؤلف:
زمرہ جات: احکام فقہی اور توضیح المسائل
صفحے: 511

توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی)

مؤلف: آية الله العظمیٰ حاج شيخ حسين وحيد خراسانی مدظلہ العالی
زمرہ جات:

صفحے: 511
مشاہدے: 167487
ڈاؤنلوڈ: 2386

تبصرے:

توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی)
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 511 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 167487 / ڈاؤنلوڈ: 2386
سائز سائز سائز
توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی)

توضیح المسائل(آقائے وحيد خراسانی)

مؤلف:
اردو

مسئلہ ١٢١١ جب صحيح شکوک ميں سے کوئی شک انسان کو لاحق ہو جائے تو جيساکہ بيان کيا جاچکا ہے احتياط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ فوراً غور و فکر کرے۔هاں،وہ چيزیں جن کی وجہ سے ممکن ہے کہ شک کی کسی ایک طرف یقين یا گمان ہو جائے اگر ختم نہ ہوتی ہوں اور فکر کرنے ميں تهوڑی سی دیر کر دے پھر بھی کوئی حرج نہيں مثلاًاگر وہ سجدے ميں کوئی شک کرے تو وہ سجدے کے بعد تک فکر کرنے ميں تاخير کر سکتا ہے ۔

مسئلہ ١٢١٢ اگر پهلے کسی شخص کا گمان ایک طرف ہو اور پھر اس کی نظر ميں دونوں اطراف برابر ہو جائيں تو ضروری ہے کہ شک کے احکام پر عمل کرے اور اگر پهلے اس کی نظر ميں دونوں اطراف برابر ہوں اور اپنی ذمہ داری کے مطابق ایک طرف کو اختيا ر کرے اور بعد ميں اس کا گمان دوسری طرف چلا جائے تو ضروری ہے کہ وہ اسی طرف کو اختيار کرلے اور اپنی ذمہ داری کے مطابق عمل کرے۔

مسئلہ ١٢١٣ جو شخص یہ نہ جانتا ہو کہ اس کا ایک طرف گمان ہے یا دونوں اطراف اس کی نظر ميں برابر ہيں تو ضروری ہے کہ وہ شک کے احکام پر عمل کرے او ر احتياط مستحب یہ ہے کہ اگر شک صحيح شکوک ميں سے ہو اور نمازِاحتياط کا موقع ہو اور اس کا گمان بھی زیادہ پر ہو تو نماز گمان کے مطابق تمام کر کے نماز احتياط پڑھے اور اگر شک صحيح شکوک ميں سے نہ ہو یا گمان کم پر ہو تو نماز گمان کے مطابق مکمل کر کے دوبارہ پڑھے۔

مسئلہ ١٢١ ۴ جو شخص نمازکے بعد یہ تو جانتا ہو کہ نمازکے دوران وہ شک کی حالت ميں تھا مثلاً اسے شک تھا کہ دو رکعتيں پڑھی ہيں یا تين رکعتيں اور اس نے تين رکعتوں پر بنا رکھی تھی ليکن اسے یہ نہ معلوم ہو کہ اس کے گما ن ميں تين رکعتيںتہيں يا دونوں اطراف اس کی نظر ميں برابر تهے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ نمازِ احتياط پڑھے۔

مسئلہ ١٢١ ۵ اگر تشهد پڑھتے وقت یا کھڑے ہونے کے بعد شک کرے کہ پچهلی رکعت کے دو سجدے اد ا کئے تهے یا نہيں اور اسی وقت اسے ان شکوک ميں سے کوئی شک لاحق ہو جائے جواگر دو سجدے مکمل ہونے کے بعد لاحق ہوتا تو صحيح ہوتا مثلاً وہ شک کرے کہ ميں نے دو رکعتيں پڑھی ہيں یا تين اور وہ اسی شک کے مطابق عمل کرے تو اس کی نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١٢١ ۶ اگر تشهد ميں مشغول ہونے سے پهلے یا بغير تشهد والی رکعتوںميں کھڑے ہونے سے پهلے نمازی شک کرے کہ ایک یا دو سجدے بجا لایا ہے یا نہيں اور اسی حالت ميں اس کو ان شکوک ميں سے کوئی شک لاحق ہو جائے جو دو سجدےمکمل ہونے کے بعد صحيح ہے تو اس کی نماز باطل ہے ۔

مسئلہ ١٢١٧ اگر نمازی قيام کی حالت ميں تين اور چار رکعتوں کے درميان یا تين اور چار اور پانچ رکعتوں کے درميان شک کرے اور اسے یہ یاد آجائے کہ اس نے پچهلی رکعت کا ایک سجدہ یا دونوں سجدے ادا نہيں کيے تو اس کی نماز باطل ہے ۔

۲۰۱

مسئلہ ١٢١٨ اگر کسی کا ایک شک زائل ہو جائے اور کوئی دوسرا شک اسے لاحق ہو جائے مثلاًشک کرے کہ دو رکعتيں پڑھی ہيں یا تين اور بعد ميں شک کرے کہ تين رکعتيں پڑھی ہيں یا چار تو ضروری ہے کہ وہ دوسرے شک کے احکام پر عمل کرے۔

مسئلہ ١٢١٩ جو شخص نمازکے بعد شک کرے کہ نماز کی حالت ميں مثال کے طور پر اس نے دو اور چار رکعتوں کے درميان شک کيا تھا یا تين اور چار رکعتوں کے درميان،تو وہ نمازکو کالعدم قرار دے سکتا ہے اور ضروری ہے کہ نماز کو باطل کرنے والا کوئی کام مثلاً قبلہ سے منہ پهيرنا یا جان بوجه کر گفتگو کرنا، انجام دینے کے بعد نماز دوبارہ پڑھے۔

اگرچہ احتياط مستحب یہ ہے کہ دونوں شکوک کے احکام پر عمل کرنے کے بعد نماز دهرائے۔

مسئلہ ١٢٢٠ جوشخص نمازکے بعد یہ تو جانتا ہو کہ نمازکی حالت ميں اسے کوئی شک لاحق ہو گيا تھاليکن یہ نہ جانتا ہو کہ وہ شک نماز کو باطل کرنے والے شکوک ميں سے تھا یا صحيح شکوک ميں سے تھا او ر اگر صحيح شکوک ميں سے بھی تھا تو اس کا تعلق صحيح شکوک کی کون سی قسم ميں سے تھا تو اس کے لئے جائز ہے کہ نمازکو کالعدم قرار دے اور نماز کو باطل کرنے والا کوئی کام انجا م دینے کے بعد دوبارہ نمازپڑھے اور احتياط مستحب یہ ہے کہ صحيح شکوک کے وظيفے پر عمل کرنے کے بعد نماز کو دهرائے۔

مسئلہ ١٢٢١ جو شخص بيٹھ کر نمازپڑھ رہا ہو اگر اسے ایسا شک لاحق ہو جائے جس کے لئے اسے ایک رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر یا دو رکعت بيٹھ کر پڑھنا ضروری ہو تو ضروری ہے کہ وہ ایک رکعت بيٹھ کر پڑھے اور اگر وہ ایسا شک کرے جس کے لئے اسے دو رکعت نماز احتياط کھڑے ہو کر پڑھنی چاہئے تو ضروری ہے کہ دو رکعت بيٹھ کر پڑھے۔

مسئلہ ١٢٢٢ جو شخص کهڑا ہو کر نمازپڑھ رہا ہو اگر وہ نماز احتياط پڑھتے وقت کهڑا ہونے سے عاجز ہو جائے تو ضروری ہے کہ نماز احتياط اس شخص کے حکم کے مطابق پڑھے جو بيٹھ کر نماز پڑھتا ہو جس کا حکم پچهلے مسئلے ميں بيان ہو چکا ہے ۔

مسئلہ ١٢٢٣ جو شخص بيٹھ کر نماز پڑھ رہا ہو اگر وہ نمازاحتياط پڑھنے کے وقت کهڑا ہو سکے تو ضروری ہے کہ اس شخص کے وظيفے کے مطابق عمل کرے جو کھڑے ہو کر نمازپڑھتا ہے ۔

نماز احتياط

مسئلہ ١٢٢ ۴ جس شخص پرنماز احتياط پڑھنا واجب ہو ضروری ہے کہ وہ نماز کے سلام کے بعد فوراً نمازاحتياط کی نيت کرے اور تکبير کهے، پھر الحمد پڑھے، رکوع ميں جائے اور دو سجدے بجالائے۔پس اگر اس پر ایک رکعت نماز احتياط واجب ہو تو دو سجدوں کے بعد تشهد اور سلام پڑھے اور اگر اس پر دو رکعت نمازاحتياط واجب ہو تو دو سجدوں کے بعد پهلی رکعت کی طرح ایک اور رکعت بجا لائے اور تشهد کے بعد سلام پڑھے۔

مسئلہ ١٢٢ ۵ نماز احتياط ميں سورہ اور قنوت نہيں ہے ۔ضروری ہے کہ یہ نمازآهستہ پڑھے اور ا س کی نيت زبان پر نہ لائے اور احتياط واجب یہ ہے کہ اس کی بسم الله بھی آهستہ پڑھے۔

۲۰۲

مسئلہ ١٢٢ ۶ اگر کسی شخص کو نماز احتياط پڑھنے سے پهلے یہ معلوم ہو جائے کہ جو نماز پڑھی تھی وہ صحيح تھی تو نماز احتياط پڑھنا ضروری نہيں اور اگر نماز احتياط کے دوران اس بات کا علم ہو جائے تو اس نمازکو مکمل کرنا ضروری نہيں ،البتہ اسے دو رکعت نمازنافلہ کی نيت سے مکمل کر سکتا ہے ۔

مسئلہ ١٢٢٧ اگر نماز احتياط پڑھنے سے پهلے نمازی کو معلوم ہو جائے کہ اس نے نمازکی رکعتيں کم پڑھی ہيں اور نماز پڑھنے کے بعد اس نے نمازکو باطل کرنے والا کوئی کام انجام نہ دیا ہو تو ضروری ہے کہ نمازکا جو حصہ نہ پڑھا ہو اسے پڑھے اور احتياط واجب کی بنا پر بے جا سلام کے لئے دو سجدہ سهو بجا لائے۔

اور اگر اس نے نماز کو باطل کرنے والاکوئی کام انجام دیا ہومثلاً قبلے کی طرف پشت کی ہو،تو ضروری ہے کہ نمازدوبارہ پڑھے۔

مسئلہ ١٢٢٨ اگر کسی کو نمازاحتياط کے بعد معلوم ہو کہ اس کی نمازميں کمی نماز احتياط کے برابر تھی مثلاً دو اور چاررکعتوں کے درميان شک کی صورت ميں دو رکعت نماز احتياط پڑھے اور بعد ميں معلوم ہو کہ اس نے نماز کی دو رکعتيں پڑھی تہيں تو اس کی نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١٢٢٩ اگر کسی شخص کو نماز احتياط پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ نماز ميں جو کمی ہوئی تھی وہ نماز احتياط سے کم تھی مثلاً دو رکعت اور چار رکعتوں کے درميان شک کی صورت ميں دو رکعت نمازاحتياط پڑھے اور بعد ميں معلوم ہو کہ اس نے نماز کی تين رکعتيں پڑھی تہيں تو ضروری ہے کہ نماز دوبارہ پڑھے۔

مسئلہ ١٢٣٠ اگر کسی شخص کو نماز احتياط پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ اس کی نماز ميں کمی نماز احتياط سے زیادہ تھی اور نماز احتياط کے بعد اس نے کوئی ایسا کام کيا ہو جو نمازکوباطل کر دیتا ہے مثلاً قبلے کی طرف پشت کی ہو،تو ضروری ہے کہ نماز دوبارہ پڑھے اور اگر کوئی ایسا کام نہ کيا هو جو نمازکو باطل کرتا ہو تو احتياط واجب کی بنا پرنمازميں جو کمی ہوئی تھی اس کو ملاتے ہوئے نمازکو مکمل کرے،نيز اصل نمازاور نماز احتياط ميں بے جا سلام پڑھنے کی وجہ سے اور اس طرح کی پيش آنے والی دوسری چيزوں ميں سے ہر ایک کے لئے دو سجدہ سهو بجا لائے او ر نماز بھی دوبارہ پڑھے۔

مسئلہ ١٢٣١ اگر کوئی شخص دو، تين اور چار رکعتوں ميں شک کرے اور کھڑے ہو کر دو رکعت نمازاحتياط پڑھنے کے بعد اسے یاد آئے کہ اس نے نمازکی دو رکعتيں پڑھی تہيں تو اس کے لئے بيٹھ کردو رکعت نماز احتياط پڑھنا ضروری نہيں ۔

مسئلہ ١٢٣٢ اگر کوئی شخص تين اور چار رکعتوں ميں شک کرے اور جس وقت وہ دو رکعت نماز احتيا ط بيٹھ کر پڑھ رہا ہو رکوع سے پهلے اسے یاد آئے کہ نمازتين رکعت پڑھی ہے تو ضروری ہے کہ جو کچھ اس نے پڑھا ہو اسے شمار نہ کرے اور احتياط واجب کی بنا پر کهڑا ہو جائے اور جو کمی نماز ميں ہوئی ہو اسے پورا کرے اور بے جا سلام کی وجہ سے دو سجدہ سهو بجا لائے اور اگر بے جا تشهد

۲۰۳

انجام دیا ہوتو اس کے لئے بھی دو سجدہ سهو بجا لائے اور نماز بھی دوبارہ پڑھے اور اگر پهلے رکوع کے بعد اسے یاد آئے تو اس کی نمازباطل ہے ۔

مسئلہ ١٢٣٣ جو شخص دو، تين اور چار رکعتوں کے درميان شک کرے او ر جس وقت وہ دو رکعت نماز احتياط کهڑا ہو کر پڑھ رہا ہو دوسرے رکوع ميں جانے سے پهلے اسے یاد آئے کہ اس نے نمازتين رکعت پڑھی تھی تو احتياط واجب کی بنا پر بيٹھ جائے اور نماز احتياط کو ایک رکعت پر تمام کرے اور بے جا سلام کی وجہ سے دو سجدہ سهو اور بے جا تشهد کے لئے بهی، اگر تشهد پڑھا ہو،دو سجدہ سهو بجا لائے۔نيز نماز کا اعادہ بھی کرے۔

مسئلہ ١٢٣ ۴ اگر کسی شخص کو نمازاحتياط کے دوران معلوم ہو کہ اس کی نماز ميں کمی نماز احتياط سے زیادہ یا کم تھی اور وہ نماز احتياط اس طریقے سے ادا نہ کر سکتا ہو کہ نماز کی کمی پوری ہوجائے مثلاًتين اور چار رکعت کے درميان شک کی صورت ميں جس وقت وہ دو رکعت نماز احتياط بيٹھ کر پڑھ رہا ہو اسے یاد آجائے کہ نماز دو رکعت پڑھی ہے تو اس صورت ميں چونکہ بيٹھ کر دو رکعت نماز احتياط پڑھنے کو کھڑے ہو کر دو رکعت پڑھنے کے برابر شمار نہيں کرسکتاہے لہٰذا ضروری ہے کہ نماز احتياط کو چھوڑ دے اور احتياط واجب کی بنا پر نماز کی کمی کو پورا کرے اور بے جا سلام کی وجہ سے دو سجدہ سهو اور بے جا تشهد کی وجہ سے بهی، اگر تشهد پڑھا ہو،دو سجدہ سهو بجا لائے۔

نيز نمازدوبارہ پڑھے۔ یہ حکم اس وقت ہے جب اسے یہ بات رکوع سے قبل ہی معلوم ہو گئی ہو اور اگر رکوع کے بعد معلوم ہوئی ہو تو اس کی نماز باطل ہے ۔

مسئلہ ١٢٣ ۵ اگر کوئی شخص شک کرے کہ جو نماز احتياط اس پر واجب تھی وہ اسے بجا لایا ہے یا نہيں تو نماز کا وقت گزر جانے کی صورت ميں اپنے شک کی پروا نہ کرے اور اگر وقت باقی ہو تو اگر شک اور نماز کے درميان زیادہ وقفہ بھی نہ گزرا ہو اور اس نے نماز کو باطل کرنے والا کوئی کام جيسے قبلہ سے منہ موڑنا،بهی انجام نہ دیا ہو تو ضروری ہے کہ نماز احتياط پڑھے اور اگر نمازکو باطل کرنے والا کوئی کام کر چکا ہو یا نمازاور شک کے درميان زیادہ وقفہ ہو گيا ہو تو احتياط واجب کی بنا پر نماز دوبارہ پڑھنا ضروری ہے ۔

مسئلہ ١٢٣ ۶ اگر کوئی شخص نمازاحتياط ميں ایک رکعت کے بجائے دو رکعت پڑھ لے یا کسی رکن کا اضافہ کر دے تو نماز احتياط باطل ہے اور دوبارہ اصل نماز پڑھنا ضرور ی ہے ۔

مسئلہ ١٢٣٧ اگر کسی شخص کو نمازاحتياط پڑھتے ہوئے اس نمازکے افعال ميں سے کسی کے متعلق شک ہو جائے تو اگر اس کا وقت نہ گزرا ہو تو اسے انجام دینا ضروری ہے اور اگر وقت گزر گيا ہو تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پروا نہ کرے مثلاًاگر شک کرے کہ الحمد پڑھی ہے یا نہيں اور ابهی رکوع ميں نہ گيا ہو تو ضروری ہے کہ الحمد پڑھے اور اگر رکوع ميں جا چکا ہو تو ضروری ہے کہ اپنے شک کی پر وا نہ کرے۔

۲۰۴

مسئلہ ١٢٣٨ اگر کوئی شخص نمازاحتياط کی رکعتوں ميں شک کرے اور زیادہ رکعتوں کی طرف والا شک نماز کو باطل کرتا ہو تو ضروری ہے کہ اپنی نماز کی بنياد کم رکعتوں پر رکھے اور اگر زیادہ رکعتوں کی طرف والا شک نماز کو باطل نہ کرتا ہو تو نماز کی بنا زیادہ رکعات پر رکھے، مثلاً جب وہ دو رکعت نماز احتياط پڑھ رہا ہو اگر شک کرے کہ دو رکعتيں پڑھی ہيں یا تين تو چونکہ زیادہ کی طرف والا شک نماز کو باطل کرتا ہے اس لئے اسے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس نے دو رکعتيں پڑھی ہيں اور اگر شک کرے کہ ایک رکعت پڑھی ہے یا دو رکعتيں پڑھی ہيں تو چونکہ زیادتی کی طرف والا شک نماز کو باطل نہيں کرتا اس لئے اسے یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اس نے دو رکعتيں پڑھی ہيں ۔

مسئلہ ١٢٣٩ اگر نماز احتياط ميں غلطی سے کوئی ایسا عمل کم یا زیادہ کردے جو رکن نہ ہو تو اس کے لئے سجدہ سهو کی ضرورت نہيں ،سوائے ان چيزوں کے جن کا تذکرہ مسئلہ نمبر ” ١٢ ۴ ١ “ ميں کيا جائے گا۔

مسئلہ ١٢ ۴ ٠ اگر نماز احتياط کے سلام کے بعد نماز کے اجزاء یا شرائط ميں سے کسی کے بارے ميں شک کرے کہ اسے انجام دیا ہے یا نہيں تو وہ اپنے شک کی پر وا نہ کرے۔

مسئلہ ١٢ ۴ ١ اگر کوئی شخص نمازاحتياط ميں تشهد پڑھنا یا ایک سجدہ کرنا بھول جا ئے اور اس تشهد یا سجدے کا اپنی جگہ پر بجا لانا بھی ممکن نہ ہو تو نماز کے سلام کے بعدتشهدبھولنے کے صورت ميں احتياط مستحب یہ ہے کہ اس کی قضا کرے اور ضروری ہے کہ دو سجدہ سهو بجا لائے اور سجدہ بھولنے کے صورت ميں ضروری ہے کہ اس کی قضا کرے ۔

مسئلہ ١٢ ۴ ٢ اگر کسی شخص پر نماز احتياط کے ساته ایک سجدے یا تشهد کی قضا،یا دو سجدہ سهو واجب ہوجائيں تو ضروری ہے کہ پهلے نماز احتياط بجا لائے۔

مسئلہ ١٢ ۴ ٣ نماز کی رکعتوں کے بارے ميں گمان یقين ہی کی طرح ہے مثلاًاگر کوئی شخص یہ نہ جانتا ہو کہ نماز ایک رکعت پڑھی ہے یا دو اور وہ گمان کرے کہ دو رکعتيں پڑھی ہيں تو وہ سمجھے کہ دو رکعتيں پڑھی ہيں اور اگر چار رکعتی نمازميں گمان کرے کہ چار رکعتيںپڑھی ہيں تو اسے نمازاحتياط پڑھنے کی ضرورت نہيں ۔البتہ افعال کے بارے ميں گمان شک کی طرح ہے لہذاگر اسے گمان ہو کہ رکوع کر چکا ہے اور وہ سجدے ميں داخل نہ ہو ا ہو تو ضروری ہے کہ رکوع انجام دے اور اگر اسے گمان ہو کہ الحمد نہيں پڑھی اور سورے ميں داخل ہو چکا ہو تو اپنے گمان کی پروا نہ کرے اور نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١٢ ۴۴ روزانہ کی واجب نمازوں اور دوسری نمازوں ميں شک، سهو اور گمان کے حکم ميں کوئی فرق نہيں ہے ۔ مثلاًاگر کسی شخص کو نماز آیات کے دوران شک ہو کہ ایک رکعت پڑھی ہے یا دو رکعتيں تو چونکہ اس کا شک دو رکعتی نماز ميں ہے لہٰذا اس کی نماز باطل ہے اور اگر وہ گمان کرے کہ دو رکعت پڑھی ہيں یا ایک رکعت پڑھی ہے تو اپنے گمان کے مطابق نماز کو تمام کرے۔

۲۰۵

سجدہ سهو

مسئلہ ١٢ ۴۵ ضروری ہے کہ انسان پانچ چيزوں کے لئے اس طریقے کے مطابق جس کا بيان آئندہ ہو گا سلام نماز کے بعد دو سجدہ سهو بجا لائے:

١) نماز کے دوران سهواًکلام کرنا۔

٢) تشهد بھول جانا۔

٣) چار رکعتی نماز ميں دوسرے سجدے کا واجب ذکر ختم ہونے کے بعد شک کرنا کہ چار رکعت پڑھی ہے یا پانچ یا حالت قيام ميں پانچ اور چھ رکعت کے درميان شک کرنا جيسا کہ مسئلہ نمبر ١٢٠٧ “کی چوتھی اور نویں صورت ميں گزر چکا ہے ۔ ”

۴) احتياط واجب کی بنا پر جهاں سلام نہيں پڑھنا چاہئے،وہاں بھول کر سلام پڑھنا، مثلاً پهلی رکعت ميں سلام پڑھے۔

۵) احتياط واجب کی بنا پر ایک سجدہ بھول جانا اور یهی حکم ہر اس چيز کا ہے جو نمازميں غلطی سے کم یا زیادہ ہو گئی ہو۔

اور احتياط مستحب یہ ہے کہ جهاں بيٹھنا ضروری ہو اگر وہاں کهڑا ہو جائے یا جهاں کهڑا ہونا ضروری ہو اگر وہاں بيٹھ جائے تو دو سجدہ سهو بجا لائے۔

مسئلہ ١٢ ۴۶ اگر انسا ن غلطی سے یا اس خيال سے کہ وہ نمازپڑھ چکا ہے کلام کرے تو احتياط کی بنا پر ضروری ہے کہ دو سجدہ سهو بجا لائے۔

مسئلہ ١٢ ۴ ٧ اس آواز کے لئے جو کهانسنے اور آہ بهرنے سے پيدا ہو تی ہے سجدہ سهو واجب نہيں ہے ۔ ہاں، اگر غلطی سے مثلاًلفظ ”آخ“یا ’ ’ آہ “کهے تو سجدہ سهو بجا لانا ضروری ہے ۔

مسئلہ ١٢ ۴ ٨ اگر کوئی شخص ایک ایسی چيز جو اس نے غلط پڑھی ہو دوبارہ صحيح طریقے سے پڑھے تو اس کے غلط پڑھنے پر سجدہ سهو واجب نہيں ہے ۔

مسئلہ ١٢ ۴ ٩ اگر کوئی شخص نمازميں غلطی سے کچھ دیر باتيں کرتا رہے اور عموماًاسے ایک مرتبہ بات کرنا سمجھا جاتا ہو تو اس کے لئے نمازکے سلام کے بعد دو سجدہ سهو کافی ہيں ۔

مسئلہ ١٢ ۵ ٠ اگر کوئی شخص غلطی سے تسبيحات اربعہ نہ پڑھے تو احتياط واجب یہ ہے کہ نماز کے بعد دو سجدہ سهو بجا لائے۔

۲۰۶

مسئلہ ١٢ ۵ ١ جهاں نماز کا سلام نہيں کهنا چاہئے اگر کوئی شخص غلطی سے ”اَلسَّلاَمُ عَلَيْنَا وَ عَلیٰ عِبَادِاللّٰهِ الصَّالِحِيْنَ “ یا ”اَلسَّلاَمُ عَلَيْکُمْ وَ رَحْمَةُ اللّٰهُ وَ بَرَکَاتُه

کہہ _______دے تو احتياط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ دو سجدہ سهو بجا لائے، بلکہ اگر غلطی سے ان دو سلاموں کی کچھ مقدار پڑھ لے تب بھی یهی حکم ہے ۔البتہ اگر غلطی سے ”اَلسَّلاَمُ عَلَيْکَ اَیُّهَا النَّبِیُّ وَ رَحْمَةُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ“ کہہ دے تو احتياط مستحب کی بنا پر دو سجدہ سهو بجا لائے۔

مسئلہ ١٢ ۵ ٢ جهاں سلام نہيں پڑھنا چاہئے وہاں اگرکوئی شخص غلطی سے تينوں سلام پڑھ لے تو اس کے لئے دو سجدہ سهو کافی ہيں ۔

مسئلہ ١٢ ۵ ٣ جو شخص ایک سجدہ یا تشهد بھول جائے او ر بعد والی رکعت کے رکوع ميں جانے سے پهلے اسے یاد آئے تو ضروری ہے کہ پلٹ کر بجا لائے اور نماز کے بعد احتياط مستحب کی بنا پر بے جا قيام کے لئے دو سجدہ سهو بجا لائے۔

مسئلہ ١٢ ۵۴ جس شخص کو رکوع ميں یا اس کے بعد یاد آئے کہ وہ اس سے پهلے والی رکعت ميں ایک سجدہ بھول گيا ہے تو ضروری ہے کہ نماز کے سلام کے بعد سجدے کی قضا کرے اور احتياط واجب کی بنا پر دو سجدہ سهو بھی بجا لائے اور اگر رکوع ميں یا اس کے بعد یاد آئے کہ اس سے پهلی رکعت ميں تشهد بھول گيا ہے تو احتياط مستحب کی بنا پر تشهد کی قضا کرے اور ضروری ہے کہ دو سجدہ سهو بھی بجا لائے۔

مسئلہ ١٢ ۵۵ جو شخص نمازکے سلام کے بعد جان بوجه کر سجدہ سهو نہ کرے تو وہ گنهگا ر ہے اور جس قدر جلدی ہو اسے ادا کرنا واجب ہے اور اگر اس نے بھول کر سجدہ سهو نہيں کيا تو جس وقت بھی اسے یاد آئے ضروری ہے کہ فوراً سجدہ کرے اور اس کے لئے نمازکا دوبارہ پڑھنا ضروری نہيں ۔

مسئلہ ١٢ ۵۶ اگر کوئی شخص شک کرے کہ اس پر سجدہ سهو واجب ہو ا ہے یا نہيں تو اس کا بجا لانا اس پر ضروری نہيں ۔

مسئلہ ١٢ ۵ ٧ اگر کوئی شخص شک کرے کہ مثلاًاس پر دو سجدہ سهو واجب ہوئے ہيں یاچار تو اگر وہ دو سجدے کر لے تو کافی ہے ۔

مسئلہ ١٢ ۵ ٨ جس شخص کو علم ہو کہ دو سجدہ سهوميں سے ایک سجدہ بجا نہيں لایا اور اس کی بر محل ادائيگی بھی ممکن نہ ہو تو ضروری ہے کہ دوبارہ دو سجدہ سهو بجا لائے اور اگر اسے علم ہو کہ اس نے سهواًتين سجدے کئے ہيں تو احتياط واجب یہ ہے کہ دوبارہ دو سجدہ سهو کرے۔

۲۰۷

سجدہ سهو کا طريقہ

مسئلہ ١٢ ۵ ٩ سجدہ سهو کا طریقہ یہ ہے کہ نمازکے سلام کے بعد انسان فوراً سجدہ سهو کی نيت کرے اور پيشانی کسی ایسی چيز پر رکھ دے جس پر سجدہ کرنا صحيح ہو اور احتياط واجب یہ ہے کہ پيشانی کے علاوہ دوسرے اعضاء کو بھی زمين پر رکھے اور یہ ذکر پڑھے ”بِسْمِ اللّٰهِ وَ بِاللّٰهِ السَّلاَمُ عَلَيْک اَیُّهَاالنَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اللّٰهِ وَبَرَ کَاتُه “اس کے بعد ضروری ہے کہ بيٹھ جائے اور دوبارہ سجدہ ميں جا کر مذکورہ بالا ذکر پڑھے اور بيٹھ جائے اور تشهد پڑھنے کے بعد سلام پهيرے اور احتياط واجب یہ ہے کہ تشهد عام طریقے کے مطابق بجا لائے اور سلام ميں ”اَلسَّلاَمُ عَلَيْکُمْ“کهے۔

بھولے ہوئے سجدے اور تشهد کی قضا

مسئلہ ١٢ ۶ ٠ بھولے ہوئے سجدے اور تشهد کی قضا کے وقت، جسے نمازکے بعد انجام دیا جاتا ہے اور اسی طرح بھولے ہوئے تشهد کے لئے دو سجدہ سهو انجام دیتے وقت نماز کے تما م شرائط مثلا بدن اور لباس کا پاک ہونے اور روبہ قبلہ ہونے کا خيال رکھنا ضروری ہے ۔

مسئلہ ١٢ ۶ ١ اگر انسان چند سجدے کرنا بھول جائے مثلاًایک سجدہ پهلی اور ایک سجدہ دوسری رکعت ميں بھول جائے تو ضروری ہے کہ نمازکے بعد ان دونوں سجدوں کی قضا بجا لائے اور احتياط واجب یہ ہے کہ ان دونوں کی قضا کے بعد ہر ایک کے لئے دو سجدہ سهو بھی بجا لائے اور انسان کے لئے یہ معين کرنا ضروری نہيں ہے کہ وہ کون سے سجدے کی قضا کر رہا ہے یا کون سے سجدے کے لئے سجدہ سهو کر رہا ہے ۔

مسئلہ ١٢ ۶ ٢ اگر کوئی شخص ایک سجدہ اور تشهد بھول جائے تو سجدے کی قضا واجب ہے اور احتياط مستحب کی بنا پر تشهد کی قضا کرے اور احتياط واجب یہ ہے کہ سجدے کی قضا تشهد کی قضا سے پهلے بجا لائے اور ضروری ہے کہ بھولے ہوئے تشهد کے لئے دو سجدہ سهو بجا لائے اور اسی طرح احتياط واجب کی بنا پر بھولے ہوئے سجدے کے لئے بھی دو سجدہ سهو کرے۔

مسئلہ ١٢ ۶ ٣ اگر انسان دو رکعتوں سے دو سجدے بھول جائے تو قضا کرتے وقت انہيں ترتيب سے بجا لانا ضروری نہيں ہے ۔

مسئلہ ١٢ ۶۴ اگر انسان نماز کے سلام اور سجدے کی قضا کے درميان کوئی ایسا کام کرے جس کے عمداًیا سهواً کرنے سے نمازباطل ہو جاتی ہے مثلاً قبلے کی طرف پيٹھ کر لے تو احتياط واجب یہ ہے کہ سجدے کی قضا کے بعد دوبارہ نماز پڑھے، یهی حکم وہاں پر بھی ہے جب تشهد کی قضا کے طور پر دو سجدہ سهو انجام دے۔

۲۰۸

مسئلہ ١٢ ۶۵ اگر کسی شخص کو نمازکے سلام کے بعد یاد آئے کہ وہ آخری رکعت کا ایک سجدہ یا تشهد بھول گيا ہے اور اس نے کوئی ایسا کام نہ کيا ہو جسے عمداًیا سهواً کرنے سے نمازباطل ہو جاتی ہے مثلاً قبلے کی طرف پشت کرنا،تو ضروری ہے کہ پلٹ کر نمازکو تمام کرے اور احتياط واجب کی بنا پر بے جا سلام کے لئے دو سجدہ سهو بجا لائے۔ اسی طرح اگر وہ ایک سجدہ بھول گياہواورسلام سے پهلے تشهد بھی پڑھا ہو تو بھی یهی حکم ہے ۔

مسئلہ ١٢ ۶۶ اگر ایک شخص نمازکے سلام اور سجدے کی قضا کے درميان کوئی ایسا کام کرے جس کے لئے سجدہ سهو واجب ہو جاتا ہے مثلاًبھولے سے کلام کرنا،تو ضروری ہے کہ سجدے کی قضا کرے اور احتياط واجب کی بنا پر دو سجدہ سهو کلام کرنے کی وجہ سے اور دو سجدے بھولے ہوئے سجدے کے لئے بجا لائے۔

مسئلہ ١٢ ۶ ٧ اگر کسی شخص کو یہ نہ معلوم ہو کہ وہ نمازميں ایک سجدہ بھولا ہے یا دوسری رکعت کا تشهد تو ضروری ہے کہ سجدے کی قضا کرے اور دو سجدہ سهو بجا لائے۔

مسئلہ ١٢ ۶ ٨ اگر کسی شخص کو شک ہو کہ سجدہ یا تشهد بھولا ہے یا نہيں تو اس کے لئے ان کی قضا کرنا یا سجدہ سهو بجا لانا واجب نہيں ہے ۔

مسئلہ ١٢ ۶ ٩ جو شخص یہ تو جانتا ہو کہ سجدہ یا تشهد بھول گيا ہے ليکن شک کرے کہ بعد والی رکعت کے رکوع سے پهلے اسے یاد آیا تھا اور وہ اسے بجا لایا تھا یا اس کو یاد نہيں آیا تھا تو سجدہ بھولنے کی صورت ميں ضرور ی ہے کہ اس کی قضا کرے اور احتياط واجب کی بنا پر دو سجدہ سهو بجا لائے اور تشهد کو بھولنے کی صورت ميں ضروری ہے کہ دو سجدہ سهو بجا لائے۔

مسئلہ ١٢٧٠ جس شخص پر سجدے کی قضا ضروری ہو اگر کسی دوسرے کام کی وجہ سے اس پر سجدہ سهو بھی واجب ہو جائے تو احتياط واجب کی بنا پرضروری ہے کہ نمازکے بعد پهلے سجدے کی قضاکرے اور بعد ميں سجدہ سهو بجا لائے۔

مسئلہ ١٢٧١ اگر کسی شخص کو شک ہو کہ نمازپڑھنے کے بعد بھولے ہوئے سجدے کی قضا بجا لایا ہے یا نہيں ، چنانچہ اگر ا سے نماز کا وقت گزر جانے کے بعدشک ہو اہو تو احتياط واجب کی بنا پر سجدے کی قضا بجا لائے اور اگر شک نماز کے وقت کے دوران ہوا ہو تو ضروری ہے کہ اسے بجا لائے۔

نماز کے اجزاء یا شرائط کو کم یا زیادہ کرنا

مسئلہ ١٢٧٢ جب بھی نماز کے واجبات ميں سے کوئی چيز جان بوجه کر کم یا زیادہ کی جائے تو خواہ ایک حرف ہی کيو ں نہ ہو نماز باطل ہے ۔

۲۰۹

مسئلہ ١٢٧٣ اگر کوئی شخص کو تاہی کی بنا پر مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے نماز ميں کوئی چيز کم یا زیادہ کر دے تو اس کی نماز باطل ہے ليکن جاہل قاصر اور بھولے سے نماز کے غير رکنی واجبات کو کم یا زیادہ کرنے والے کی نماز صحيح ہے اور واجب رکنی کا حکم مسئلہ نمبر” ٩ ۵ ١ “ميں بيان کيا جا چکا ہے ۔اور اگر کوئی شخص مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے صبح، مغرب یا عشا کی نماز ميں الحمد اور سورہ آهستہ پڑھے یا نمازظہر اور عصر ميں الحمد اور سورہ بلند آواز سے پڑھے یا سفر ميں ظهر،عصر اور عشا کی نماز دو رکعت کے بجائے چار رکعت پڑھے تو خواہ اس کا مسئلہ نہ جاننا کو تا ہی کی وجہ سے ہو پھر اس کی نماز صحيح ہے ۔

مسئلہ ١٢٧ ۴ جس شخص کو نماز کے دوران یا نماز کے بعد معلوم ہو کہ اس کا وضو یا غسل باطل تھا یا وہ وضو یا غسل کئے بغير نماز پڑھنے لگا تھا تو اس کی نمازباطل ہے اور ضروری ہے کہ دوبارہ وضو یا غسل کر کے نمازپڑھے اور اگر نماز کا وقت گزر گيا ہو تو ضروری ہے کہ قضا کرے۔

مسئلہ ١٢٧ ۵ اگر کسی شخص کو رکوع ميں پهنچنے کے بعد یاد آئے کہ وہ پچهلی رکعت کے دونوں سجدے بھول گيا ہے تو اس کی نماز باطل ہے اور اگر یہ بات اسے رکوع ميں پهنچنے سے پهلے یاد آئے تو ضروری ہے کہ واپس پلٹ کر دو سجدے بجا لائے اور پھر کهڑا ہو جائے اور الحمد وسورہ یا تسبيحات اربعہ پڑھے اور نماز کو مکمل کرنے کے بعد قرائت یا تسبيحات ميں سے جو بھی اضافی انجام دی ہو اس کے لئے احتياط واجب کی بنا پر پر دو سجدہ سهو بجا لائے اور احتياط مستحب کی بنا پر بے جا قيام کے لئے بھی دو سجدہ سهو انجا م د ے۔

مسئلہ ١٢٧ ۶ اگر کسی شخص کو ”السلام علينا “یا ”السلام عليکم “کهنے سے پهلے یاد آجائے کہ وہ آخری رکعت کے دو سجدے بجا نہيں لایا ہے تو ضروری ہے کہ دو سجدے بجا لائے، دوبارہ تشهد پڑھ کر سلام پهيرے اور احتياط واجب کی بنا پر بے جا تشهد کے لئے دو سجدہ سهو بجا لائے۔

مسئلہ ١٢٧٧ اگر کسی شخص کو نمازکے سلام سے پهلے یاد آئے کہ اس نے نمازکے آخری حصے کی ایک یا ایک سے زیادہ رکعتيں نہيں پڑہيں تو ضروری ہے کہ جتنا حصہ بھول گيا ہو اسے بجا لائے۔

مسئلہ ١٢٧٨ اگر کسی شخص کو نمازکے سلام کے بعدیاد آئے کہ اس نے نمازکے آخری حصے کی ایک یا ایک سے زیادہ رکعتيں نہيں پڑہيں اور اس سے ایسا کام بھی سر زد ہو چکا ہو کہ اگر وہ نمازميں عمداًیاسهواًسر زد ہو جائے تو نمازباطل ہو جاتی ہے مثلاًاس نے قبلے کی طرف پيٹھ کر لی ہو، تو اس کی نمازباطل ہے اور اگر اس نے کوئی ایسا کام نہ کيا ہو جس کا عمدا یا سهوا کرنا نماز کو باطل کرتا ہو تو ضروری ہے کہ جتنا حصہ پڑھنا بھول گيا ہو اسے فوراًبجا لائے اور زائد سلام کے لئے احتياط واجب کی بنا پر دو سجدہ سهو بجا لائے اور اسی طرح دو سجدہ سهواگر اضافی تشهد انجام دیا ہوبجا لائے۔

۲۱۰

مسئلہ ١٢٧٩ جب کوئی شخص نماز کے سلام کے بعد ایک ایسا کام انجام دے جو اگر نماز کے دوران عمداًیا سهواًکيا جائے تو نماز باطل ہو جاتی ہو مثلاًقبلے کی طرف پشت کر لے،اور بعد ميں اسے یاد آئے کہ وہ آخری رکعت کے دو سجدے بجا نہيں لایا تو اس کی نمازباطل ہے ۔هاں،اگر نمازباطل کرنے والا کوئی کام کرنے سے پهلے اسے یہ بات یادآئے تو ضروری ہے کہ ان بھولے ہوئے دونوں سجدوں کو انجام دے اور دوبارہ تشهد اور سلام پڑھے اور بے جا سلا م کے لئے احتياط واجب کی بنا پر دو سجدہ سهو کرے او ر اسی طرح دو سجدہ سهوبے جا تشهد کے لئے بھی بجا لائے، اگر اضافی تشهد انجام دیا ہو۔

مسئلہ ١٢٨٠ اگر کسی شخص کو معلوم ہو کہ اس نے پوری نماز وقت سے پهلے پڑھ لی ہے تو ضروری ہے کہ وہ دوبارہ نماز پڑھے اور اگر وقت گزر گيا ہو تو اس کی قضا کرے اور اگر نمازکا کچھ حصہ وقت سے پهلے پڑھا ہو تو اس کا حکم مسئلہ نمبر ” ٧ ۵ ١ “ميں بيان ہو چکا ہے ۔

اور اگر یہ معلوم ہو کہ نمازرو بہ قبلہ ہو کر نہيں پڑھی تو دائيں اور بائيں سمت کی حدود کے اندر قبلے سے ہٹنے کی صورت ميں اس کی نمازصحيح ہے اور اس صورت کے علاوہ اگر وقت گزرنے سے پهلے یہ بات معلوم ہو جائے تو نماز دوبارہ پڑھنا ضروری ہے اور اگر وقت گزر گيا ہو تو اس کی قضا ضروری نہيں ، ليکن اگر قبلے کی طرف پيٹھ کر کے نمازپڑھی ہے تو احتياط واجب کی بنا پر اس کی قضا کرنا ضروری ہے ۔

اور مذکورہ بالا تمام صورتوں ميں اگر مسئلہ شرعی نہ جاننے کی وجہ سے اس نے نمازقبلے کے علاوہ کسی اور سمت ميں پڑھی ہو تو اس کی نمازباطل ہے ۔

مسافر کی نماز

ضروری ہے کہ مسافر ظهر،عصر اور عشا کی نماز یں آٹھ شرائط کے ساته قصر بجا لائے یعنی دو رکعت پڑھے:

پهلی شرط

اس کا سفر آٹھ فر سخ شرعی سے کم نہ ہو اور فرسخِ شرعی تقریباً ساڑھے پانچ کلو ميٹر سے قدرے کم ہو تا ہے ۔

مسئلہ ١٢٨١ جس شخص کے جانے او رآنے کا مجموعی فاصلہ ملا کر آٹھ فرسخ ہو تو اگراس کا صرف جانا اور اسی طرح صرف واپس آنا چار فرسخ سے کم نہ ہو تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔

لہذاگر کسی شخص کے جانے کی مسافت مثال کے طور پر تين فرسخ اور واپس آنے کی مسافت پانچ فرسخ ہو یا اس کے برعکس ہو تو ضروری ہے کہ نمازپوری پڑھے۔

۲۱۱

مسئلہ ١٢٨٢ اگر کسی شخص کا جانا چار فرسخ اور واپس آنا بھی چار فرسخ ہو تو اگر چہ جس دن ہو گيا ہو اسی دن یا اسی رات واپس نہ لوٹے، ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے اور روزہ نہ رکھے۔

البتہ احتياط مستحب یہ ہے کہ پوری نمازبهی پڑھے۔

مسئلہ ١٢٨٣ اگر ایک مختصر سفر آٹھ فرسخ سے تهوڑا کم ہو یا انسان کو علم نہ ہو کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ نماز پوری پڑھے اور اگر شک کرے کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ ہے یا نہيں تو اس کے لئے تحقيق کرنا ضروری نہيں اور ضروری ہے کہ پوری نماز پڑھے۔

مسئلہ ١٢٨ ۴ اگر ایک عادل یا ایسا قابل اعتماد شخص جس کی کهی ہوئی بات کے بر خلاف بات کا گمان نہ ہو، کسی کو بتائے کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ ہے تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔

مسئلہ ١٢٨ ۵ وہ شخص جسے یقين ہو کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ ہے اگر نماز قصر کر کے پڑھے اور بعد ميں اسے معلوم ہو کہ آٹھ فرسخ نہيں تھا تو ضروری ہے کہ پور ی نمازپڑھے اور وقت گزرنے کی صورت ميں اس کی قضا بجا لائے۔

مسئلہ ١٢٨ ۶ اگر کسی شخص کو یقين ہو کہ جس جگہ وہ جانا چاہتا ہے ، وہاں کا سفر آٹھ فر سخ نہيں یا شک ہو کہ آٹھ فرسخ ہے یا نہيں اور راستے ميں معلوم ہو جائے کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ تھا تو اگر چہ تهوڑا سا سفر بھی باقی ہو ضروری ہے کہ نمازقصر کر کے پڑھے اوراگر پوری نمازپڑھ چکا ہو تو ضروری ہے کہ دوبارہ قصر پڑھے، ليکن وقت گزرنے کی صورت ميں قضا ضروری نہيں ۔

مسئلہ ١٢٨٧ اگر دو جگہوں کا درميانی فاصلہ چار فرسخ سے کم ہو اور کوئی شخص چند مرتبہ ان کے درميان آئے جائے تو خواہ ان تما م مسافتوں کا فاصلہ ملا کر آٹھ فرسخ ہو بھی جائے، پھر بھی ضروری ہے کہ نمازپوری پڑھے۔

مسئلہ ١٢٨٨ اگر کسی جگہ جانے کے دورراستے ہوں جن ميں سے ایک راستہ آٹھ فرسخ سے کم ہو اور دوسرآٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہو تو اگر انسان اس راستے سے جائے جو آٹھ فرسخ ہے تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے اور اگر اس راستے سے جائے جو آٹھ فرسخ نہيں ہے تو ضروری ہے کہ پوری نماز پڑھے۔

مسئلہ ١٢٨٩ اگر کسی شہر کے گرد دیوار ہے تو آٹھ فرسخ کی ابتد اسی دیوار سے ہوگی اور دیوار نہ ہونے کی صورت ميں آٹھ فرسخ کی ابتدا شہر کے آخری گهروں سے ہو گی۔

۲۱۲

دوسری شرط

مسافر اپنے سفر کی ابتدا سے ہی آٹھ فرسخ طے کرنے کا ارادہ رکھتا ہو۔ لہٰذا اگر وہ اس جگہ تک کا سفر کرے جو آٹھ فرسخ سے کم ہو اور وہاں پهنچنے کے بعد کسی ایسی جگہ جانے کا ارادہ کرے جس کا فاصلہ طے کردہ فاصلے سے ملا کر آٹھ فرسخ ہو جاتا ہو تو چونکہ وہ شروع سے آٹھ فرسخ طے کرنے کا ارادہ نہيں رکھتا تھا اس لئے ضروری ہے کہ پوری نماز پڑھے،ليکن اگر وہ وہاں سے آٹھ فرسخ آگے جانے کا ارادہ کرے یا چار فرسخ آگے کسی ایسی جگہ جانا چاہتا ہو جهاں اس کا سفر ٹوٹ نہ رہا ہو مثلاً وہاںپر اس کا ارادہ دس دن ٹھ هرنے کا نہ ہو اور پھر چار فرسخ طے کر کے اپنے وطن یا کسی ایسی جگہ واپس آنا چاہتا ہو جهاں اس کا ارادہ دس دن ٹھ هرنے کا ہو تو ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے۔

مسئلہ ١٢٩٠ جو شخص نہ جانتا ہو کہ اسے کتنے فرسخ سفر طے کرنا پڑے گا مثلاًکسی گم شدہ چيز کو ڈهونڈنے کے لئے سفر کر رہا ہو اور نہ جانتا ہو کہ اسے پالينے کے لئے کهاں تک جانا پڑے گا تو ضروری ہے کہ پوری نماز پڑھے،ليکن اگر واپسی ميں اس کے وطن یا اس جگہ تک کا فاصلہ جهاں وہ دس دن قيام کرنا چاہتا ہو آٹھ فرسخ یا اس سے زیادہ ہوتا ہو تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔نيز اگر وہ سفر کے دوران ارادہ کرے کہ چار فرسخ دور اس جگہ جائے گا جهاں اس کا سفر ٹوٹ نہ رہا هو،مثلاً اس کا وہاں دس دن ٹھ هرنے کا ارادہ نہ ہو،اور چار فرسخ واپس آتے ہوئے طے کرے گا تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔

مسئلہ ١٢٩١ ضروری ہے کہ مسافر اس صورت ميں نماز قصر پڑھے جب اس کا آٹھ فرسخ کا فاصلہ طے کرنے کا پختہ ارادہ ہو لہٰذا اگر کوئی شخص شہر سے با ہر جا رہا ہو اور مثال کے طور پر اس کا ارادہ یہ ہو کہ اگر کوئی ساتهی مل گيا تو آٹھ فرسخ تک جاؤں گا اور اسے اطمينان ہو کہ ساتهی مل جائے گا تو ضروری ہے کہ نماز قصرپڑھے اور اگر اطمينان نہ ہو تو ضروری ہے کہ پوری نماز پڑھے۔

مسئلہ ١٢٩٢ جو شخص آٹھ فرسخ سفر کرنے کا ارادہ رکھتا ہو اگرچہ وہ ہر روز تهوڑا فاصلہ طے کرے تو حد تر خص تک پهنچ جانے کی صورت ميں ، جس کے معنی آٹھ ویں شرط ميں بيان کئے جائيں گے،ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے ليکن اگر ہر روز اتنا فاصلہ طے کرے کہ عرفاًلوگ اسے مسافرنہ کہيں جيسے دس یا بيس ميٹر تو ضروری ہے کہ وہ اپنی نماز پوری پڑھے۔

مسئلہ ١٢٩٣ جو شخص سفر ميں کسی دوسرے کے اختيار ميں ہو مثلاًنوکر جو اپنے مالک کے ساته سفر کر رہا ہو اگر اسے علم ہو کہ اس کا سفر آٹھ فرسخ ہے تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے اور اگر اسے علم نہ ہو تو پوری پڑھے اور اس بارے ميں پوچهنا ضروری نہيں اور اگر پوچه لے تو مالک کے لئے جواب دینا ضروری نہيں ہے ۔

مسئلہ ١٢٩ ۴ جو شخص سفر ميں کسی دوسر ے کے اختيار ميں ہو اگر وہ جانتا ہو یا گمان رکھتا ہو یا حتی تردید رکھتا ہو کہ چار فرسخ تک پهنچنے سے پهلے ہی اس سے جدا ہو جائے گا تو ضروری ہے کہ پوری نماز پڑھے۔

۲۱۳

مسئلہ ١٢٩ ۵ جو شخص سفر ميں کسی دوسرے کے اختيار ميں ہو اگر چار فرسخ تک پهنچنے سے پهلے اس سے جدا نہ ہونے کا اطمينان نہ رکھتا ہو تو ضروری ہے کہ پوری نماز پڑھے اگر چہ اس کا مطمئن نہ ہونااس احتمال کی وجہ سے ہو کہ سفر ميں کوئی رکاوٹ پيش آجائے گی،ليکن اگر اسے اطمينان ہو کہ وہ اس سے جدا نہيں ہو گا تو غير متوقعہ رکاوٹوں کے احتمال سے کوئی فرق نہيں پڑتا اور اس کے لئے ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔

تيسری شرط

راستے ميں مسافر اپنا ارادہ توڑ نہ دے لہٰذا اگر وہ چار فرسخ تک پهنچنے سے پهلے اپنا ارادہ بدل دے یا تردید کی کيفيت ميں آجائے تو ضروری ہے کہ نماز پوری پڑھے۔

مسئلہ ١٢٩ ۶ اگر چار فرسخ تک پهنچنے کے بعد کوئی شخص اپنا سفر ترک کر دے تو اگر وہ اس جگہ رہنے کا یا دس دن گزار کر پلٹنے کا پختہ ارادہ کر لے یا رہنے اور واپس جانے کے بارے ميں کوئی فيصلہ نہ کر پا رہا ہو تو ضروری ہے کہ پوری نمازپڑھے۔

مسئلہ ١٢٩٧ اگر چار فرسخ پهنچنے کے بعد کوئی شخص اپنا سفر ترک کر دے اور واپس جانے کا پختہ ارادہ کر لے تو اگر اس دوران سفر کو توڑنے والی کوئی چيز مثلاًدس دن رہنے کا ارادہ،اس کے لئے پيش نہ آئی ہو تو ا س شر ط کے ساته کہ واپسی کا فاصلہ بھی چار فرسخ سے کم نہ ہو،ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔

مسئلہ ١٢٩٨ اگر کوئی شخص کسی ایسی جگہ جانے کے لئے جو آٹھ فرسخ دور ہو سفر شروع کر دے اور کچھ راستہ طے کرنے کے بعد کسی اور جگہ جانا چاہے تو اگر جس جگہ سے اس نے سفر شروع کيا تھا وہاں سے اس جگہ تک جهاں وہ اب جانا چاہتا ہے آٹھ فرسخ ہوتے ہوں تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔

مسئلہ ١٢٩٩ اگر کوئی شخص کسی ایسی جگہ جانا چاہتا ہو جو آٹھ فرسخ دور ہو اور چار فرسخ طے کرنے کے بعد متردد ہو جائے کہ باقی سفر طے کرے یا کسی جگہ پر دس روز رہے بغير اپنے علاقے ميں واپس آجائے، تو ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے، خواہ تردّد کے وقت اس نے کچھ فاصلہ طے کيا ہو یا نہيں اور خواہ بعدميں آگے جائے یا پلٹ جانے کا فيصلہ کرلے۔

مسئلہ ١٣٠٠ اگر کوئی شخص چار فرسخ کا فاصلہ طے کرنے کے بعد متردد ہوجائے کہ آٹھ فرسخ کے سفر کا باقی ماندہ حصہ طے کرے یا واپس اپنے علاقے ميں چلا جائے ليکن اسے اس بات کا احتما ل ہو کہ جس مقام پر وہ مترددهوا ہے یا کسی اور جگہ دس روز رہے گا تو اگرچہ وہ یہ فيصلہ بھی کر لے کہ دس روز رہے بغير بقيہ راستہ طے کروں گا، پھر بھی ضروری ہے کہ نماز پوری پڑھے۔اور اگر تردید کے بعد اس کا فيصلہ یہ ہو کہ اب نئے سرے سے آٹھ فرسخ سفر کرے گا یا چارچار فرسخ آنا جانا کرے گا تو سفر شروع کرنے کے بعد اس کی نماز قصر ہے ۔

۲۱۴

مسئلہ ١٣٠١ اگر کوئی شخص چار فرسخ تک پهنچنے سے پهلے متردد ہو جائے کہ بقيہ راستہ طے کرے یا نہيں اور بعد ميں بقيہ راستہ طے کرنے کا فيصلہ کر لے تو اگر اس کا باقی ماندہ سفر آٹھ فرسخ ہو یا جانااور آنا چار چار فرسخ ہوں تو (دوبارہ) سفر شروع کرنے کے بعد ضروری ہے کہ اپنی نمازیں قصر پڑھے۔

چوتھی شرط

آٹھ فرسخ مکمل کرنے سے پهلے مسافر اپنے وطن سے گزرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہویا کسی جگہ دس یا زیادہ دن اس کا ٹھ هرنے کا ارادہ نہ ہو، لہٰذا وہ شخص جو چاہتا ہو کہ آٹھ فرسخ تک پهنچے سے پهلے اپنے وطن سے گزرے یا دس روز کسی جگہ پر ٹھ هرے، ضروری ہے کہ نماز پوری پڑھے۔

مسئلہ ١٣٠٢ جس شخص کو یہ علم نہ ہو کہ آٹھ فرسخ تک پهنچنے سے پهلے اپنے وطن سے گزرے گا یا نہيں یا دس روز کسی جگہ ٹھ هرنے کا قصد کرے گا یا نہيں تو ضروری ہے کہ نمازپوری پڑھے۔

مسئلہ ١٣٠٣ جو شخص آٹھ فرسخ تک پهنچنے سے پهلے اپنے وطن سے گزرنا چاہتا ہو یا کسی جگہ دس دن ٹہرنا چاہتا ہو نيز وہ شخص جو وطن سے گزرنے یا کسی جگہ دس دن ٹھ هرنے کے بارے ميں متردد ہو اگر وہ کسی جگہ دس دن ٹھ هرنے یا اپنے وطن سے گزرنے کا ارادہ ترک بھی کردے تب بھی ضروری ہے کہ نمازپوری پڑھے۔ ہاں، اگر باقی ماندہ سفر آٹھ فرسخ ہو یا چار فرسخ ہو ليکن چار فرسخ پر سفر توڑے بغير پلٹنا چاہتا ہو اور واپسی بھی چار فرسخ ہو تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔

پانچويں شرط

سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو لہٰذا اگر کسی حرام کام مثلاًچوری یا ظالم کی اس کے ظلم ميں مدد کرنے یا کسی مسلمان کو نقصان پهنچانے کے لئے سفر کرے یا خود اس کا سفر ہی حرام ہو مثلاًاس نے شرعی قسم کهائی ہو کہ سفر پر نہيں جائے گا یا سفر پر جانا ایسے ضرر کا باعث ہو جسے برداشت کرنا حرام ہو تو ضروری ہے کہ پوری نماز پڑھے۔

مسئلہ ١٣٠ ۴ جو سفر انسان پر واجب نہ ہو،اگر ماں باپ کے لئے اذیت کا باعث ہو تو حرام ہے اور ایسے سفر ميں ضروری ہے کہ نمازپوری پڑھے اور روزہ بھی رکھے۔

مسئلہ ١٣٠ ۵ جس شخص کا سفر حرام نہ ہو اور وہ کسی حرام کام کے لئے بھی سفر نہ کر رہا ہو اگر چہ وہ سفر ميں گناہ بھی کرے مثلاًغيبت کرے یا شراب پئے تب بھی ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے۔

مسئلہ ١٣٠ ۶ اگر کوئی شخص کسی واجب کام کوترک کرنے کے لئے سفر کرے تو ضروری ہے کہ نمازپوری پڑھے لہٰذا مقروض شخص اگر اپنا قرضہ لوٹا سکتا ہو اور قرض خواہ بھی اس سے اپنے قرض کا مطالبہ کر رہا ہو، چنانچہ سفر ميں وہ اپنا قرضہ نہ لوٹا سکتا ہو

۲۱۵

اور قرض سے فرار اختيار کرنے کے لئے سفر کر رہا ہو تو ضروری ہے کہ پوری نمازپڑھے، ليکن اگر واجب کام کو چھوڑنے کے لئے سفر نہ کرے اگر چہ وہ سفر کے دوران واجب کام کو چھوڑدے تب بھی ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے۔

مسئلہ ١٣٠٧ اگر کسی شخص کا سفر حرام نہ ہو ليکن وہ جس زمين پر سفر کر رہا ہووہ غصبی ہو یا سواری کا جانور یا کوئی دوسری چيز جس پر سفر کر رہا ہو،غصبی ہو تو احتياط واجب کی بنا پر ضروری ہے کہ نماز قصر بھی پڑھے اور پوری بھی پڑھے البتہ اگر وہ سواری کو لوٹانے سے بچنے کی خاطراس سواری پر سفر کر رہا ہو تو ضروری ہے کہ نمازپوری پڑھے۔

مسئلہ ١٣٠٨ جو شخص کسی ظالم کے ساته سفر کر رہا ہو اگر وہ مجبور نہ ہو اور اس کا سفر ظالم کے ظلم ميں مدد کا سبب ہو یا اس ظالم کی شان وشوکت یا اس کے حکم ميں قوت کا سبب ہو تو ضروری ہے کہ نمازپوری پڑھے ليکن اگر مجبور ہو یا مثال کے طور پر کسی مظلوم کو نجات دینے کے لئے اس ظالم کے ساته سفر کرے تو اس کی نمازقصر ہے ۔

مسئلہ ١٣٠٩ اگر کوئی شخص سير وتفریح یا گهومنے پھرنے کے لئے سفر کرے تو اس کا سفر حرام نہيں ہے اور ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے۔

مسئلہ ١٣١٠ اگر کوئی شخص لهو اور خوش گذرانی کے لئے شکار پر جائے تو اس کا سفر جاتے وقت حرام ہے اور اسے پوری نماز پڑھنا چاہئے۔هاں،پلٹتے وقت اگراس کا سفر آٹھ فرسخ ہو اور عياشی والے شکار کے لئے نہ ہو تو اس کی نمازقصر ہے ۔

اور اگر روزی کمانے کے لئے شکار پر جائے تو اس کی نمازقصر ہے ۔ اسی طرح اگر تجارت کی غرض سے شکار پر جائے تب بھی یهی حکم ہے اور احتياط مستحب یہ ہے کہ قصر بھی پڑھے اور پور ی بهی،اسی طرح روزہ بھی رکھے اور اس کی قضا بھی کرے۔

مسئلہ ١٣١١ جس شخص نے گناہ کے لئے سفر کيا ہو اگر اس کی واپسی کا سفر آٹھ فرسخ ہو تو ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے۔ ہاں،احتيا ط مستحب یہ ہے کہ اگر اس نے توبہ نہ کی ہو تو نمازقصر بھی پڑھے اور پوری بھی پڑھے۔

مسئلہ ١٣١٢ جس شخص کا سفر گناہ کا سفر ہو اگر وہ سفر کے دوران گناہ کرنے کا ارادہ ترک کر دے، چنانچہ اگر باقی ماندہ سفر آٹھ فرسخ ہو یا کسی ایسی جگہ جانا چاہتا ہو جو چار فرسخ کے فاصلے پر ہو اور اتنا ہی واپس بھی آنا چاہتا ہو تو سفر شروع کرنے کے بعد ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے۔

مسئلہ ١٣١٣ جس شخص نے گناہ کا سفر نہ کيا ہو اگر وہ سفر کے دوران یہ ارادہ کرے کہ بقيہ سفر گناہ کرنے کی غرض سے طے کروں گا تو سفر شروع کرنے کے بعد سے ضروری ہے کہ اپنی نماز یں پوری پڑھے اور وہ نمازیں جو قصر پڑھ چکاہے اس صور ت ميں صحيح ہيں کہ جب طے شدہ مقدار،شرعی سفر شمار ہو تی ہو ورنہ احتياط واجب کی بنا پر وقت ہونے کی صورت ميں ان نماز وں کو دهرائے اور وقت گزر جانے کی صورت ميں ان کی قضا کرے۔

۲۱۶

چھٹی شرط

یہ کہ ان لوگوں ميں سے نہ ہو جو خانہ بدوش ہيں ، جيسے وہ صحر انشين جو بيابانوں ميں گهومتے رہتے ہيں اور جهاں پر بھی اپنے اور اپنے جانوروں کے لئے آب ودانہ دیکھتے ہيں وہيں ڈیرہ ڈال دیتے ہيں اور چند روز بعد پھر کسی دوسری جگہ پر چلے جاتے ہيں اور ایسے لوگ کہ جن کا گهراور لوازمات زندگی ہر وقت ان کے ساته ہوتے ہيں ضروری ہے کہ پوری نماز یں پڑہيں ۔

مسئلہ ١٣١ ۴ اگر کوئی صحرا نشين اپنے حيوانات کے لئے جائے قيام اور چراگاہ تلاش کرنے کے لئے سفر کرے اور خيمہ و لوازمات زندگی اس کے ساته ہوں تو اس کی نماز پوری ہو گی ورنہ اس کی نمازقصر ہے ۔

مسئلہ ١٣١ ۵ اگر صحرا نشين زیارت،حج،تجارت یا ان جيسے دوسرے کاموںکے لئے سفر کرے تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔

ساتويں شرط

سفر کرنا اس کا پيشہ نہ ہو،لہٰذا اس بنا پر ساربان،ڈرایئور، ملاح اور انہيں جيسے دوسرے افراد خواہ اپنے گھر کا سامان لے جانے کے لئے سفر کریں،ضروری ہے کہ پوری نماز یں پڑہيں اور سفر کا پيشہ ہونے کا دارومدار اس بات پر ہے کہ عرفاًلوگ یہ کہيں کہ اس کا پيشہ سفر ہے مثلاً یہ کہيں کہ اس کا کام ساربانی یا گاڑی چلانا ہے ۔

اسی طرح ضروری ہے کہ اس کا پيشہ سفر ميں نہ ہو مثلاًجس شخص کی رہا ئش ایک جگہ پر ہو اور اس کا پيشہ جيسے تجارت،تدریس اور طبابت کسی دوسری جگہ پر ہو اور کيفيت یہ ہو کہ اسے زیادہ تر یا ایک دن چھوڑ کر ایک دن مثلاً سفر کرنا پڑتا ہو۔

مسئلہ ١٣١ ۶ جس شخص کا پيشہ سفر کرنا ہو اگر وہ کسی دوسرے کام مثلاًزیارت یاحج کے لئے سفر کرے تو ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے، ليکن اگر مثلا ڈرائيور اپنی گاڑی کرائے پر چلائے اور ضمناً خود بھی زیارت کرے تو ضروری ہے کہ پوری نماز پڑھے۔

مسئلہ ١٣١٧ قافلہ سالار مثلاًوہ جو حاجيوں کو مکہ پهنچانے کے لئے سفر کرتا ہو،اگر اس کا پيشہ ہی سفر کرنا ہو تو ضروری ہے کہ نماز پوری پڑھے ليکن اگر اس کا پيشہ سفر کرنا نہ ہو اور اس کے سفر کی مدت بھی کم ہو مثلاًوہ ہوائی جهاز سے جائے تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے ليکن اگر اس کے سفر کی مدت زیادہ ہو تو احتياط واجب یہ ہے کہ نماز قصر بھی پڑھے اور پوری بھی پڑھے۔

مسئلہ ١٣١٨ جس شخص کا پيشہ ہی قافلہ لے جانا ہو اور مثلاًوہ دور دراز علاقوں سے حاجيوں کو مکہ لے جاتا ہو اگر وہ پورا سال یا سال کا اکثر حصہ سفر ميں گزارتا ہو تو ضروری ہے کہ نماز پوری پڑھے۔

مسئلہ ١٣١٩ جس شخص کا پيشہ سال کے کچھ حصے ميں سفر کرنا ہو مثلاًایک ڈرائيور جو صرف گرميوں یا سردیوں کے ایام ميں اپنی گاڑی کرائے پر چلاتا ہو تو ضروری ہے کہ اس دوران اگر وہ اپنے کام کے لئے بھی سفر کرے تو نماز پوری پڑھے اور احتياط مستحب یہ ہے کہ وہ اپنی نماز قصر بھی پڑھے اور پوری بھی پڑھے۔

۲۱۷

مسئلہ ١٣٢٠ ڈرائيور اور ٹھ يلے والا وغير ہ جو شہر کے آس پاس دو تين فرسخ کے فاصلے پر آتا جاتا ہو اگر وہ اتفاقاًسفر شرعی جتنی مسافت طے کر لے تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔

مسئلہ ١٣٢١ وہ سودا گر جو چوپائے پر سامان لاد کر بيچتا ہے جس کا پيشہ سفر ہے اگر وہ اپنے وطن ميں دس دن یا زیادہ ٹھ هرجائے چاہے ابتدا سے دس دن رکنے کا ارادہ رکھتا ہو یا بغير قصد کے رک جائے، دس دن کے بعد جب پهلا سفر کرے تو ضروری ہے کہ نماز کو قصر پڑھے، ليکن دوسرے لوگ جن کا پيشہ سفر ہو یا سفر ميں پيشہ ہو تو احتياط واجب کی بنا پر نماز کو پوری اور قصر دونوں طرح پڑھے۔

مسئلہ ١٣٢٢ وہ سودا گر جو چوپائے پر سامان لاد کر بيچتا ہے اگر وہ اپنے وطن کے علاوہ کسی جگہ دس دن یا اس سے زیادہ ٹھ ہر جائے تو اگر ابتدا سے دس دن رہنے کا ارادہ رکھتا ہو تو ضروری ہے کہ دس دن کے بعد جب وہ پهلے سفر پر جائے تو نمازقصر پڑھے ليکن وہ دوسرے اشخاص جن کا پيشہ سفر ہو یا سفر ميں ہو احتياط واجب یہ ہے کہ وہ اس سفر ميں پوری نمازبهی پڑہيں اور قصر بھی پڑہيں ۔

مسئلہ ١٣٢٣ جس شخص کا پيشہ سفر ہو اگر وہ شک کرے کہ اپنے وطن یا کسی دوسری جگہ پردس روز ٹہرا ہے یا نہيں تو ضروری ہے کہ وہ پوری نمازپڑھے۔

مسئلہ ١٣٢ ۴ جو شخص مختلف شهروں کی سياحت کرتا ہو اور اس نے اپنے لئے کوئی وطن اختيار نہ کيا ہو اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ پوری نماز پڑھے۔

مسئلہ ١٣٢ ۵ جس شخص کا پيشہ سفر نہ ہو اگر کسی شہر یا گاؤں ميں اس کی کوئی چيز ہو جسے لانے کے لئے وہ پے درپے سفر کر رہا ہو تو ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے، البتہ اگر اس کا سفر اس کے وطن ميں قيام سے زیادہ ہو تو ضروری ہے کہ وہ نمازپوری پڑھے۔

مسئلہ ١٣٢ ۶ وہ شخص جو اپنا وطن چھوڑکر کوئی دوسرا وطن اپنانا چاہتا ہے اگر اس کا پيشہ سفر نہ ہو تو ضروری ہے کہ سفر ميں نماز قصر کرے۔

آٹھ ويں شرط

یہ کہ مسافر حد تر خص تک پهنچ جائے یعنی اپنے شهرسے اتنا دور ہو جائے کہ وہاں کی اذان نہ سنے اور اگر کوئی شہر والوں کو نہ دیکھ رہا ہو تو یقيناوہ حد تر خص تک پهنچ چکا ہے ليکن یہ ضروری ہے کہ دیکھنے ميں کوئی رکاوٹ نہ ہو ليکن اپنے وطن کے علاوہ دوسرے مقامات ميں جيسے ہی وہ اپنی اقامتگاہ سے نکلے اس کی نمازقصر ہے ۔اسی طرح وہ جگہ جهاں پر اس نے تيس روز تردید کی حالت ميں گزارے ہيں وہاں سے جيسے ہی نکلے اس کی نمازقصر ہو گی۔

۲۱۸

مسئلہ ١٣٢٧ وہ مسافر جو شہر واپس آرہا ہو اگر وہ اپنے شہر کی اذان کی آواز سن لے تو ضروری ہے کہ نمازپوری پڑھے ليکن وہ مسافر جو کسی جگہ پر دس روز ٹہرنا چاہتا ہے جب تک اس جگہ نہ پهنچ جائے اس کی نماز قصر ہے ۔

مسئلہ ١٣٢٨ جو شہر اتنی بلندی پر واقع ہو کہ دور سے ہی اس کے رہنے والے دکهائی دیں یا اس قدر نشيب ميں ہو کہ اگر انسان تهوڑا سا دور جائے تو وہاں کے رہنے والوں کو نہ دیکھ سکے، اگروہاں کا رہنے والا سفر کرے تو حد تر خص جس کے معنی آٹھ ویں شرط ميں بيان ہو چکے ہيں ،تک پهنچنے کا یقين کرنے کے لئے ضروری ہے کہ اتنا دور ہو جائے کہ اگر اس کا شہر ہموار زمين پر ہوتا تو اس کے رہنے والے نظر نہ آتے۔نيز اگر راستہ معمول سے زیادہ بلند یا نشيبی ہو توحد تر خص تک پهنچنے کا یقين حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ وہ معمول کو مد نظر رکھے۔

مسئلہ ١٣٢٩ اگر جو شخص کسی ایسی جگہ سے سفر کرے جهاں پر کوئی نہ رہتا ہو تو جب وہ ایسی جگہ پهنچ جائے کہ اگر شہر ميں کوئی رہتا تو وہاں سے نظر نہ آتا تو وہ یقيناحد تر خص تک پهنچ گيا ہے اور نماز قصر پڑھنے ميں کوئی حرج نہيں ۔

مسئلہ ١٣٣٠ جو شخص اتنا دور نکل جائے کہ اب اسے یہ معلوم نہ ہو کہ جو آواز وہ سن رہا ہے وہ اذان کی آواز ہے یا کوئی دوسری آواز ہے ،ضروری ہے کہ وہ نمازقصر پڑھے ہاں اگر اس کو معلوم ہو کہ اذان دی جا رہی ہے ليکن وہ اذان کے الفاظ سمجھ نہ رہا ہو تو ضروری ہے کہ پوری نمازپڑھے۔

مسئلہ ١٣٣١ اگر کوئی شخص اتنا دور نکل جائے کہ وہ گهروں کی اذان نہ سن سکتا ہو ليکن شہر کی اذان کو جو معمولاًبلند مقام سے دی جاتی ہے سن سکتا ہو تو وہ نمازقصر نہيں پڑھ سکتا۔

مسئلہ ١٣٣٢ اگر کوئی شخص ایسے مقام پر پهنچ جائے کہ شہر کی اس اذان کو جو معمولاً بلند مقام سے دی جاتی ہے نہ سن سکتا ہو ليکن اس اذان کو سن سکتا ہو جو بہت اونچے مقام سے دی جا رہی ہو تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے۔

مسئلہ ١٣٣٣ اگر کسی شخص کا کان یا اذان کی آواز معمول کے مطابق نہ ہوں تو ضروری ہے کہ اس مقام سے نماز قصر پڑھے جهاں سے ایک عام انسان کا کان اس آواز کو جو معمول کے مطابق ہو نہ سن سکے۔

مسئلہ ١٣٣ ۴ اگر سفر پر جاتے ہوئے شک کرے کہ آیا حد تر خص تک پهنچا یا نہيں تو ضروری ہے کہ نماز پوری پڑھے اور اگر وطن پلٹنے والا مسافر شک کرے کہ حد تر خص تک پهنچا یا نہيں تو ضروری ہے کہ نماز قصر پڑھے، مگر یہ کہ جاتے وقت ہی اس کو اس بات کا علم ہو کہ پلٹتے ہوئے بھی اس مقام پر یهی شک پيش آئے گا تو ایسی صورت ميں ضروری ہے کہ احتياط کرتے ہوئے یا تو آتے اور جاتے وقت اس مقام سے گزرنے کے بعد نماز پڑھے تاکہ حد تر خص سے گزرنے کا یقين ہو جائے اور یا پھر نماز پوری بھی پڑھے اور قصر بهی،خواہ آنا اور جانا ایک ہی نماز کے وقت ميں ہو یا پلٹتے وقت پهلی نمازکا وقت گزر چکا ہو۔

۲۱۹

مسئلہ ١٣٣ ۵ جو مسافر سفر کے دوران اپنے وطن سے گزر رہا ہو،حد تر خص تک پهنچنے کے بعد ضروری ہے کہ پوری نمازپڑھے۔

مسئلہ ١٣٣ ۶ جو مسافر سفر کے دوران اپنے وطن پهنچ گيا ہو جب تک وہ اس جگہ پر ہے نماز پوری پڑھے، ليکن اگر وہ اس جگہ سے آٹھ فرسخ آگے جانا چاہتا ہو یا چار فرسخ جانا اور چار فرسخ واپس آنا چاہتا ہو تو حد تر خص تک پهنچنے کے بعد ضروری ہے کہ نمازقصر پڑھے۔

مسئلہ ١٣٣٧ وہ جگہ جسے انسان اپنی سکونت ورہا ئش کے لئے اختيار کرے وہ اس کا وطن ہے ، ليکن اگر وہ اسی جگہ پيدا ہوا ہو اور اس کے ماں باپ کا وطن ہو تو رہا ئش کے لئے اختيار کرنے کی شرط بھی نہيں بلکہ جب تک وہ اس جگہ کوترک کرنے کا ارادہ نہ رکھتا ہو تو اس کا وطن ہے ۔

مسئلہ ١٣٣٨ اگر کوئی شخص کچھ عرصے کے لئے ایک ایسی جگہ رہنا چاہے جو اس کا اصلی وطن نہ ہو اور بعد ميں کہيں اور جانے کا ارادہ ہو تو وہ جگہ اس کا وطن شمار نہيں ہوگی۔

مسئلہ ١٣٣٩ وہ جگہ جسے انسان نے اپنی زندگی گزارنے کے لئے منتخب کيا ہو اور وہاں کے مقامی باشندوں کی طرح زندگی گزار رہا ہو مثلاًاگر اس کے لئے کوئی سفر پيش آئے تو واپسی پر اسی جگہ پلٹتا ہو تو خواہ وہ ہميشہ وہاں پر رہنے کا ارادہ نہ بھی رکھتا ہو، وہ اس کا وطن نہيں ہے ليکن اس پر وطن کے احکام جاری ہوں گے۔

مسئلہ ١٣ ۴ ٠ جو شخص دو مقامات پر زندگی گزارتا ہو مثلاچھ مهينے ایک شہر اور چھ مهينے دوسرے شہر ميں ر ہتا ہو تو دونوں مقامات اس کا وطن ہيں ۔یهی حکم اس وقت ہے جب وہ زیادہ مقامات پر اس طرح زندگی گزارتا ہو کہ عرفاًان جگہوں کو اس کی دائمی رہا ئش گاہ کها جاتا ہو۔

مسئلہ ١٣ ۴ ١ جو شخص کسی جگہ پر ایک ایسے مکان کا مالک ہو جهاںاس نے مسلسل چھ مهينے رہنے کا قصد کيا ہو اور یہ مدت گزار بھی چکاہو ليکن فی الحال اس کا وہاں رہنے کا ارادہ نہ ہو تو اس جگہ پر وطن کے احکام جاری نہيں ہوں گے،اگر چہ احتياط مؤکد یہ ہے کہ جب بھی وہاں جائے نمازپوری بھی پڑھے اور قصر بهی۔

مسئلہ ١٣ ۴ ٢ اگر کوئی شخص کسی ایسے مقام پر پهنچے جو پهلے اس کا وطن رہا ہو ليکن اب اس جگہ کو ترک کر چکا ہو تو اس جگہ پر وطن کے احکام جاری نہيں ہوں گے۔

مسئلہ ١٣ ۴ ٣ جس مسافر کا کسی جگہ پر مسلسل دس دن رہنے کا ارادہ ہو یا وہ جانتا ہو کہ غير اختياری طور پر دس دن تک ایک جگہ رہنا پڑے گا تو ضروری ہے کہ وہاںنماز پوری پڑھے۔

۲۲۰