قرآن کریم اردو میں

قرآن کریم اردو میں  0%

قرآن کریم اردو میں  : مولانا ذيشان حيدر جوادی
زمرہ جات: متن قرآن اور ترجمہ

قرآن کریم اردو میں

: مولانا ذيشان حيدر جوادی
زمرہ جات:

مشاہدے: 48613
ڈاؤنلوڈ: 3938

تبصرے:

قرآن کریم اردو میں
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 82 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 48613 / ڈاؤنلوڈ: 3938
سائز سائز سائز
قرآن کریم اردو میں

قرآن کریم اردو میں

اردو

سورہ بروج

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) برجوں والے آسمان کی قسم

(۲) اور اس دن کی قسم جس کا وعدہ دیا گیا ہے

(۳) اور گواہ اور جس کی گواہی دی جائے گی اس کی قسم

(۴) اصحاب اخدود ہلاک کردیئے گئے

(۵) آگ سے بھری ہوئی خندقوں والے

(۶) جن میں آگ بھرے بیٹھے ہوئے تھے

(۷) اور وہ مومنین کے ساتھ جو سلوک کررہے تھے خود ہی اس کے گواہ بھی ہیں

(۸) اور انہوں نے ان سے صرف اس بات کا بدلہ لیا ہے کہ وہ خدائے عزیز و حمید پر ایمان لائے تھے

(۹) وہ خدا جس کے اختیار میں آسمان و زمین کا سارا ملک ہے اور وہ ہر شے کا گواہ اور نگراں بھی ہے

(۱۰) بے شک جن لوگوں نے ایماندار مردوں اور عورتوں کو ستایا اور پھر توبہ نہ کی ان کے لئے جہنمّ کا عذاب ہے اور ان کے لئے جلنے کا عذاب بھی ہے

(۱۱) بے شک جو لوگ ایمان لے آئے اور انہوں نے نیک اعمال کئے ان کے لئے وہ جنتیں ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی اور یہ بہت بڑی کامیابی ہے

(۱۲) بے شک آپ کے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے

(۱۳) وہی پیدا کرنے والا اور دوبارہ ایجاد کرنے والا ہے

(۱۴) وہی بہت بخشنے والا اور محبت کرنے والا ہے

(۱۵) وہ صاحبِ عرش مجید ہے

(۱۶) جو چاہتا ہے کرسکتا ہے

(۱۷) کیا تمہارے پاس لشکروں کی خبر آئی ہے

(۱۸) فرعون اور قوم ثمود کی خبر

(۱۹) مگر کفاّر تو صرف جھٹلانے میں پڑے ہوئے ہیں

(۲۰) اور اللہ ان کو پیچھے سے گھیرے ہوئے ہے

(۲۱) یقینا یہ بزرگ و برتر قرآن ہے

(۲۲) جو لوح محفوظ میں محفوظ کیا گیا ہے

سورہ طارق

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) آسمان اور رات کو آنے والے کی قسم

(۲) اور تم کیا جانو کہ طارق کیا ہے

(۳) یہ ایک چمکتا ہوا ستارہ ہے

(۴) کوئی نفس ایسا نہیں ہے جس کے اوپر نگراں نہ معین کیا گیا ہو

(۵) پھر انسان دیکھے کہ اسے کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

(۶) وہ ایک اُچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

(۷) جو پیٹھ اور سینہ کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے

(۸) یقینا وہ خدا انسان کے دوبارہ پیدا کرنے پر بھی قادر ہے

(۹) z جس دن رازوں کو آزمایا جائے گا

(۱۰) تو پھر نہ کسی کے پاس قوت ہوگی اور نہ مددگار

(۱۱) قسم ہے چکر کھانے والے آسمان کی

(۱۲) اور شگافتہ ہونے والی زمین کی

(۱۳) بے شک یہ قول فیصل ہے

(۱۴) اور مذاق نہیں ہے

(۱۵) یہ لوگ اپنا مکر کررہے ہیں

(۱۶) اور ہم اپنی تدبیر کررہے ہیں

(۱۷) تو کافروں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مہلت دے دو

سورہ اعلی

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) اپنے بلند ترین رب کے نام کی تسبیح کرو

(۲) جس نے پیدا کیا ہے اور درست بنایا ہے

(۳) جس نے تقدیر معین کی ہے اور پھر ہدایت دی ہے

(۴) جس نے چارہ بنایا ہے

(۵) پھر اسے خشک کرکے سیاہ رنگ کا کوڑا بنادیاہے

(۶) ہم عنقریب تمہیں اس طرح پڑھائیں گے کہ بھول نہ سکوگے

(۷) مگر یہ کہ خدا ہی چاہے کہ وہ ہر ظاہر اور مخفی رہنے والی چیز کو جانتا ہے

(۸) اور ہم تم کو آسان راستہ کی توفیق دیں گے

(۹) لہذا لوگوں کوسمجھاؤ اگر سمجھانے کا فائدہ ہو

(۱۰) عنقریب خوف خدا رکھنے والا سمجھ جائے گا

(۱۱) اور بدبخت اس سے کنارہ کشی کرے گا

(۱۲) جو بہت بڑی آگ میں جلنے والا ہے

(۱۳) پھر نہ اس میں زندگی ہے نہ موت

(۱۴) بے شک پاکیزہ رہنے والا کامیاب ہوگیا

(۱۵) جس نے اپنے رب کے نام کی تسبیح کی اور پھر نماز پڑھی

(۱۶) لیکن تم لوگ زندگانی دنیا کو مقدم رکھتے ہو

(۱۷) جب کہ آخرت بہتر اور ہمیشہ رہنے والی ہے

(۱۸) یہ بات تمام پہلے صحیفوں میں بھی موجود ہے

(۱۹) ابراہیم علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی اور موسٰی علیہ السّلام کے صحیفوں میں بھی

سورہ غاشیہ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) کیا تمہیں ڈھانپ لینے والی قیامت کی بات معلوم ہے

(۲) اس دن بہت سے چہرے ذلیل اور رسوا ہوں گے

(۳) محنت کرنے والے تھکے ہوئے

(۴) دہکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے

(۵) انہیں کھولتے ہوئے پانی کے چشمہ سے سیراب کیا جائے گا

(۶) ان کے لئے کوئی کھانا سوائے خادار جھاڑی کے نہ ہوگا

(۷) جو نہ موٹائی پیدا کرسکے اور نہ بھوک کے کام آسکے

(۸) اور کچھ چہرے تر و تازہ ہوں گے

(۹) اپنی محنت و ریاضت سے خوش

(۱۰) بلند ترین جنت میں

(۱۱) جہاں کوئی لغو آواز نہ سنائی دے

(۱۲) وہاں چشمے جاری ہوں گے

(۱۳) وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے

(۱۴) اور اطراف میں رکھے ہوئے پیالے ہوں گے

(۱۵) اور قطار سے لگے ہوئے گاؤ تکیے ہوں گے

(۱۶) اور بچھی ہوئی بہترین مسندیں ہوں گی

(۱۷) کیا یہ لوگ اونٹ کی طرف نہیں دیکھتے ہیں کہ اسے کس طرح پیدا کیا گیا ہے

(۱۸) اور آسمان کو کس طرح بلند کیا گیا ہے

(۱۹) اور پہاڑ کو کس طرح نصب کیا گیا ہے

(۲۰) اور زمین کو کس طرح بچھایا گیا ہے

(۲۱) لہذا تم نصیحت کرتے رہو کہ تم صرف نصیحت کرنے والے ہو

(۲۲) تم ان پر مسلط اور ان کے ذمہ دار نہیں ہو

(۲۳) مگر جو منھ پھیر لے اور کافر ہوجائے

(۲۴) تو خدا اسے بہت بڑے عذاب میں مبتلا کرے گا

(۲۵) پھر ہماری ہی طرف ان سب کی بازگشت ہے

(۲۶) اور ہمارے ہی ذمہ ان سب کا حساب ہے

سورہ فجر

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) قسم ہے فجر کی

(۲) اور دس راتوں کی

(۳) اور جفت و طاق کی

(۴) اور رات کی جب وہ جانے لگے

(۵) بے شک ان چیزوں میں قسم ہے صاحبِ عقل کے لئے

(۶) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے قوم عاد کے ساتھ کیا کیا ہے

(۷) ستون والے ارم والے

(۸) جس کا مثل دوسرے شہروں میں نہیں پیدا ہوا ہے

(۹) اور ثمود کے ساتھ جو وادی میں پتھر تراش کر مکان بناتے تھے

(۱۰) اور میخوں والے فرعون کے ساتھ

(۱۱) جن لوگوں نے شہروں میں سرکشی پھیلائی

(۱۲) اور خوب فساد کیا

(۱۳) تو پھر خدا نے ان پر عذاب کے کوڑے برسادیئے

(۱۴) بے شک تمہارا پروردگار ظالموں کی تاک میں ہے

(۱۵) لیکن انسان کا حال یہ ہے کہ جب خدا نے اس کو اس طرح آزمایا کہ عزّت اور نعمت دے دی تو کہنے لگا کہ میرے رب نے مجھے باعزّت بنایا ہے

(۱۶) اور جب آزمائش کے لئے روزی کو تنگ کردیا تو کہنے لگا کہ میرے پروردگار نے میری توہین کی ہے

(۱۷) ایسا ہرگز نہیں ہے بلکہ تم یتیموں کا احترام نہیں کرتے ہو

(۱۸) اور لوگوں کو م مسکینوں کے کھانے پر آمادہ نہیں کرتے ہو

(۱۹) اور میراث کے مال کو اکٹھا کرکے حلال و حرام سب کھا جاتے ہو

(۲۰) اور مال دنیا کو بہت دوست رکھتے ہو

(۲۱) یاد رکھو کہ جب زمین کو ریزہ ریزہ کردیا جائے گا

(۲۲) اور تمہارے پروردگار کا حکم اور فرشتے صف در صف آجائیں گے

(۲۳) اور جہنمّ کو اس دن سامنے لایا جائے گا تو انسان کو ہوش آجائے گا لیکن اس دن ہوش آنے کا کیا فائدہ

(۲۴) انسان کہے گا کہ کاش میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ پہلے بھیج دیا ہوتا

(۲۵) تو اس دن خدا ویسا عذاب کرے گا جو کسی نے نہ کیا ہوگا

(۲۶) اور نہ اس طرح کسی نے گرفتار کیا ہوگا

(۲۷) اے نفس مطمئن

(۲۸) اپنے رب کی طرف پلٹ آ اس عالم میں کہ تواس سے راضی ہے اور وہ تجھ سے راضی ہے

(۲۹) پھر میرے بندوں میں شامل ہوجا

(۳۰) اور میری جنت میں داخل ہوج

سورہ بلد

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) میں اس شہر کی قسم کھاتا ہوں

(۲) اور تم اسی شہر میں تو رہتے ہو

(۳) اور تمہارے باپ آدم علیہ السّلام اور ان کی اولاد کی قسم

(۴) ہم نے انسان کو مشقت میں رہنے والا بنایا ہے

(۵) کیا اس کا خیال یہ ہے کہ اس پر کوئی قابو نہ پاسکے گا

(۶) کہ وہ کہتا ہے کہ میں نے بے تحاشہ صرف کیا ہے

(۷) کیا اس کا خیال ہے کہ اس کو کسی نے نہیں دیکھا ہے

(۸) کیا ہم نے اس کے لئے دو آنکھیں نہیں قرار دی ہیں

(۹) اور زبان اور دو ہونٹ بھی

(۱۰) اور ہم نے اسے دونوں راستوں کی ہدایت دی ہے

(۱۱) پھر وہ گھاٹی پر سے کیوں نہیں گزرا

(۱۲) اورتم کیا جانو یہ گھاٹی کیا ہے

(۱۳) کسی گردن کا آزاد کرانا

(۱۴) یا بھوک کے دن میں کھانا کھلانا

(۱۵) کسی قرابتدار یتیم کو

(۱۶) یا خاکسار مسکین کو

(۱۷) پھر وہ ان لوگوں میں شامل ہوجاتا جو ایمان لائے اور انہوں نے صبر اور مرحمت کی ایک دوسرے کو نصیحت کی

(۱۸) یہی لوگ خو ش نصیبی والے ہیں

(۱۹) اور جن لوگوں نے ہماری آیات سے انکار کیا ہے وہ بد بختی والے ہیں

(۲۰) انہیں آگ میں ڈال کر اسے ہر طرف سے بند کردیا جائے گ

سورہ شمس

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) آفتاب اور اس کی روشنی کی قسم

(۲) اور چاند کی قسم جب وہ اس کے پیچھے چلے

(۳) اور دن کی قسم جب وہ روشنی بخشے

(۴) اور رات کی قسم جب وہ اسے ڈھانک لے

(۵) اور آسمان کی قسم اور جس نے اسے بنایا ہے

(۶) اور زمین کی قسم اور جس نے اسے بچھایا ہے

(۷) اور نفس کی قسم اور جس نے اسے درست کیاہے

(۸) پھر بدی اور تقویٰ کی ہدایت دی ہے

(۹) بے شک وہ کامیاب ہوگیا جس نے نفس کو پاکیزہ بنالیا

(۱۰) اور وہ نامراد ہوگیا جس نے اسے آلودہ کردیا ہے

(۱۱) ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر رسول کی تذکیب کی

(۱۲) جب ان کا بدبخت اٹھ کھڑا ہوا

(۱۳) تو خدا کے رسول نے کہا کہ خدا کی اونٹنی اور اس کی سیرابی کا خیال رکھنا

(۱۴) تو ان لوگوں نے اس کی تکذیب کی اور اس کی کونچیں کاٹ ڈالیں تو خدا نے ان کے گناہ کے سبب ان پر عذاب نازل کردیا اور انہیں بالکل برابر کردیا

(۱۵) اور اسے اس کے انجام کا کوئی خوف نہیں ہے

سورہ لیل

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) رات کی قسم جب وہ دن کو ڈھانپ لے

(۲) اور دن کی قسم جب وہ چمک جائے

(۳) اور اس کی قسم جس نے مرد اور عورت کو پیدا کیا ہے

(۴) بے شک تمہاری کوششیں مختلف قبُم کی ہیں

(۵) پھر جس نے مال عطا کیا اور تقویٰ اختیار کیا

(۶) اور نیکی کی تصدیق کی

(۷) تو اس کے لئے ہم آسانی کا انتظام کردیں گے

(۸) اور جس نے بخل کیا اور لاپروائی برتی

(۹) اور نیکی کو جھٹلایا ہے

(۱۰) اس کے لئے سختی کی راہ ہموار کردیں گے

(۱۱) اور اس کا مال کچھ کام نہ آئے گا جب وہ ہلاک ہوجائے گا

(۱۲) بے شک ہدایت کی ذمہ داری ہمارے اوپر ہے

(۱۳) اور دنیا و آخرت کا اختیار ہمارے ہاتھوں میں ہے

(۱۴) تو ہم نے تمہیں بھڑکتی ہوئی آگ سے ڈرایا

(۱۵) جس میں کوئی نہ جائے گا سوائے بدبخت شخص کے

(۱۶) جس نے جھٹلایا اور منھ پھیرلیا

(۱۷) اور اس سے عنقریب صاحبِ تقویٰ کو محفوظ رکھا جائے گا

(۱۸) جو اپنے مال کو دے کر پاکیزگی کا اہتمام کرتا ہے

(۱۹) جب کہ اس کے پاس کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کی جزا دی جائے

(۲۰) سوائے یہ کہ وہ خدائے بزرگ کی مرضی کا طلبگار ہے

(۲۱) اور عنقریب وہ راضی ہوجائے گ

سورہ ضحی

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) قسم ہے ایک پہر چڑھے دن کی

(۲) اور قسم ہے رات کی جب وہ چیزوں کی پردہ پوشی کرے

(۳) تمہارے پروردگار نے نہ تم کو چھو ڑا ہے اور نہ تم سے ناراض ہوا ہے

(۴) اور آخرت تمہارے لئے دنیا سے کہیں زیادہ بہتر ہے

(۵) اور عنقریب تمہارا پروردگار تمہیں اس قدر عطا کردے گا کہ خوش ہوجاؤ

(۶) کیا اس نے تم کو یتیم پاکر پناہ نہیں دی ہے

(۷) اور کیا تم کو گم گشتہ پاکر منزل تک نہیں پہنچایا ہے

(۸) اور تم کو تنگ دست پاکر غنی نہیں بنایا ہے

(۹) لہذا اب تم یتیم پر قہر نہ کرنا

(۱۰) اور سائل کوجھڑک مت دینا

(۱۱) اور اپنے پروردگار کی نعمتوں کو برابر بیان کرتے رہن

سورہ الم نشرح (انشراح)

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) کیا ہم نے آپ کے سینہ کو کشادہ نہیں کیا

(۲) اور کیا آپ کے بوجھ کو اتار نہیں لیا

(۳) جس نے آپ کی کمر کو توڑ دیا تھا

(۴) اور آپ کے ذکر کو بلند کردیا

(۵) ہاں زحمت کے ساتھ آسانی بھی ہے

(۶) بے شک تکلیف کے ساتھ سہولت بھی ہے

(۷) لہذا جب آپ فارغ ہوجائیں تو نصب کردیں

(۸) اور اپنے رب کی طرف رخ کریں

سورہ تین

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) قسم ہے انجیر اور زیتون کی

(۲) اور طورسینین کی

(۳) اور اس امن والے شہر کی

(۴) ہم نے انسان کو بہترین ساخت میں پیدا کیا ہے

(۵) پھر ہم نے اس کو پست ترین حالت کی طرف پلٹا دیا ہے

(۶) علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال انجام دیئے تو ان کے لئے نہ ختم ہونے والا اجر ہے

(۷) پھر تم کو روز جزا کے بارے میں کون جھٹلا سکتا ہے

(۸) کیا خدا سب سے بڑا حاکم اور فیصلہ کرنے والا نہیں ہے

سورہ علق

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) اس خدا کا نام لے کر پڑھو جس نے پیدا کیا ہے

(۲) اس نے انسان کو جمے ہوئے خون سے پیدا کیا ہے

(۳) پڑھو اور تمہارا پروردگار بڑا کریم ہے

(۴) جس نے قلم کے ذریعے تعلیم دی ہے

(۵) اور انسان کو وہ سب کچھ بتادیا ہے جو اسے نہیں معلوم تھا

(۶) بے شک انسان سرکشی کرتا ہے

(۷) کہ اپنے کو بے نیاز خیال کرتا ہے

(۸) بے شک آپ کے رب کی طرف واپسی ہے

(۹) کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جو منع کرتا ہے

(۱۰) بندئہ خدا کو جب وہ نماز پڑھتا ہے

(۱۱) کیا تم نے دیکھا کہ اگر وہ بندہ ہدایت پر ہو

(۱۲) یا تقویٰ کا حکم دے تو روکنا کیسا ہے

(۱۳) کیا تم نے دیکھا کہ اگر اس کافر نے جھٹلایا اور منھ پھیر لیا

(۱۴) تو کیا تمہیں نہیں معلوم کہ اللہ دیکھ رہا ہے

(۱۵) یاد رکھو اگر وہ روکنے سے باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے

(۱۶) جھوٹے اور خطا کار کی پیشانی کے بال

(۱۷) پھر وہ اپنے ہم نشینوں کو بلائے

(۱۸) ہم بھی اپنے جلاد فرشتوں کوبلاتے ہیں

(۱۹) دیکھو تم ہرگز اس کی اطاعت نہ کرنا اور سجدہ کرکے قرب خدا حاصل کرو

سورہ قدر

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) بے شک ہم نے اسے شب قدر میں نازل کیا ہے

(۲) اور آپ کیا جانیں یہ شب قدر کیا چیز ہے

(۳) شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر ہے

(۴) اس میں ملائکہ اور روح القدس اسُن خدا کے ساتھ تمام امور کو لے کر نازل ہوتے ہیں

(۵) یہ رات طلوع فجر تک سلامتی ہی سلامتی ہے

سورہ بینہ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) اہل کتاب کے کفاّر اور دیگر مشرکین اپنے کفر سے الگ ہونے والے نہیں تھے جب تک کہ ان کے پاس کِھلی دلیل نہ آجاتی

(۲) اللہ کی طرف کا نمائندہ جو پاکیزہ صحفیوں کی تلاوت کرے

(۳) جن میں قیمتی اور مضبوط باتیں لکھی ہوئی ہیں

(۴) اور یہ اہل کتاب متفرق نہیں ہوئے مگر اس وقت جب ان کے پاس کِھلی ہوئی دلیل آگئی

(۵) اور انہیں صرف اس بات کا حکم دیا گیا تھا کہ خدا کی عبادت کریں اور اس عبادت کو اسی کے لئے خالص رکھیں اور نماز قائم کریں اور زکوٰہ ادا کریں اور یہی سچاّ اور مستحکم دین ہے

(۶) بے شک اہل کتاب میں جن لوگوں نے کفر اختیار کیا ہے اور دیگر مشرکین سب جہنمّ میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور یہی بدترین خلائق ہیں

(۷) اور بے شک جو لوگ ایمان لائے ہیں اور انہوں نے نیک اعمال کئے ہیں وہ بہترین خلائق ہیں

(۸) پروردگار کے یہاں ان کی جزائ وہ باغات ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہ انہی میں ہمیشہ رہنے والے ہیں خدا ان سے راضی ہے اور وہ اس سے راضی ہیں اور یہ سب اس کے لئے ہے جس کے دل میں خوف خدا ہے

سورہ زلزال

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) جب زمین زوروں کے ساتھ زلزلہ میں آجائے گی

(۲) اور وہ سارے خزانے نکال ڈالے گی

(۳) اور انسان کہے گا کہ اسے کیا ہو گیا ہے

(۴) اس دن وہ اپنی خبریں بیان کرے گی

(۵) کہ تمہارے پروردگار نے اسے اشارہ کیا ہے

(۶) اس روز سارے انسان گروہ در گروہ قبروں سے نکلیں گے تاکہ اپنے اعمال کو دیکھ سکیں

(۷) پھر جس شخص نے ذرہ برابر نیکی کی ہے وہ اسے دیکھے گا

(۸) اور جس نے ذرہ برابر برائی کی ہے وہ اسے دیکھے گ

سورہ عادیات

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) فراٹے بھرتے ہوئے تیز رفتار گھوڑوں کی قسم

(۲) جوٹا پ مار کر چنگاریاں اُڑانے والے ہیں

(۳) پھر صبحدم حملہ کرنے والے ہیں

(۴) پھر غبار جنگ اڑانے والے نہیں

(۵) اور دشمن کی جمعیت میں در آنے والے ہیں

(۶) بے شک انسان اپنے پروردگار کے لئے بڑا ناشکرا ہے

(۷) اور وہ خود بھی اس بات کا گواہ ہے

(۸) اور وہ مال کی محبت میں بہت سخت ہے

(۹) کیا اسے نہیں معلوم ہے کہ جب مفِدوں کو قبروں سے نکالا جائے گا

(۱۰) اور دل کے رازوں کو ظاہر کردیا جائے گا

(۱۱) تو ان کا پروردگار اس دن کے حالات سے خوب باخبر ہوگ

سورہ قارعہ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) کھڑکھڑانے والی

(۲) اور کیسی کھڑکھڑانے والی

(۳) اور تمہیں کیا معلوم کہ وہ کیسی کھڑکھڑانے والی ہے

(۴) جس دن لوگ بکھرے ہوئے پتنگوں کی مانند ہوجائیں گے

(۵) اور پہاڑ دھنکی ہوئی روئی کی طرح اُڑنے لگیں گے

(۶) تو اس دن جس کی نیکیوں کا پلّہ بھاری ہوگا

(۷) وہ پسندیدہ عیش میں ہوگا

(۸) اور جس کا پلہّ ہلکا ہوگا

(۹) اس کا مرکز ہاویہ ہے

(۱۰) اور تم کیا جانو کہ ہاویہ کیا مصیبت ہے

(۱۱) یہ ایک دہکی ہوئی آگ ہے

سورہ تکاثر

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) تمہیں باہمی مقابلہ کثرت مال و اولاد نے غافل بنادیا

(۲) یہاں تک کہ تم نے قبروں سے ملاقات کرلی

(۳) دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا

(۴) اور پھر خوب معلوم ہوجائے گا

(۵) دیکھو اگر تمہیں یقینی علم ہوجاتا

(۶) کہ تم جہنمّ کو ضرور دیکھو گے

(۷) پھر اسے اپنی آنکھوں دیکھے یقین کی طرح دیکھو گے

(۸) اور پھر تم سے اس دن نعمت کے بارے میں سوال کیا جائے گ

سورہ عصر

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) قسم ہے عصر کی

(۲) بے شک انسان خسارہ میں ہے

(۳) علاوہ ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی وصیت و نصیحت کی

سورہ ھمزہ

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) تباہی اور بربادی ہے ہر طعنہ زن اور چغلخور کے لئے

(۲) جس نے مال کو جمع کیا اور خوب اس کا حساب رکھا

(۳) اس کا خیال تھا کہ یہ مال اسے ہمیشہ باقی رکھے گا

(۴) ہرگز نہیں اسے یقینا حطمہ میں ڈال دیا جائے گا

(۵) اور تم کیا جانو کہ حطمہ کیا شے ہے

(۶) یہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے

(۷) جو دلوں تک چڑھ سسجائے گی

(۸) وہ آگ ان کے اوپر گھیر دی جائے گی

(۹) لمبے لمبے ستونوں کے ساتھ

فیل

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) کیا تم نے نہیں دیکھا کہ تمہارے رب نے ہاتھی والوں کے ساتھ کیا برتاؤ کیاہے

(۲) کیا ان کی چال کو بے کار نہیں کردیا ہے

(۳) اور ان پر اڑتی ہوئی ابابیل کو بھیج دیا ہے

(۴) جو انہیں کھرنجوں کی کنکریاں ماررہی تھیں

(۵) پھر انہوں نے ان سب کو چبائے ہوئے بھوسے کے مانند بنادیا

سورہ قریش

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) قریش کے انس و الفت کی خاطر

(۲) جو انہیں سردی اور گرمی کے سفرسے ہے ابرہہ کو ہلاک کردیا ہے

(۳) لہذا انہیں چاہئے کہ اس گھر کے مالک کی عبادت کریں

(۴) جس نے انہیں بھوک میں سیر کیا ہے اور خوف سے محفوظ بنایا ہے

سورہ ماعون

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) کیا تم نے اس شخص کو دیکھا ہے جوقیامت کو جھٹلاتا ہے

(۲) یہ وہی ہے جو یتیم کو دھکےّ دیتا ہے

(۳) اور کسی کو مسکین کے کھانے کے لئے تیار نہیں کرتا ہے

(۴) تو تباہی ہے ان نمازیوں کے لئے

(۵) جو اپنی نمازوں سے غافل رہتے ہیں

(۶) دکھانے کے لئے عمل کرتے ہیں

(۷) اور معمولی ظروف بھی عاریت پر دینے سے انکار کردتے ہیں

سورہ کوثر

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) بے شک ہم نے آپ کو کوثر عطا کیا ہے

(۲) لہذا آپ اپنے رب کے لئے نماز پڑھیں اور قربانی دیں

(۳) یقینا آپ کا دشمن بے اولاد رہے گ

سورہ کافرون

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) آپ کہہ دیجئے کہ اے کافرو

(۲) میں ان خداؤں کی عبادت نہیں کرسکتا جن کی تم پوجا کرتے ہو

(۳) اور نہ تم میرے خدا کی عبادت کرنے والے ہو

(۴) اور نہ میں تمہارے معبودوں کو پوجا کرنے ولا ہوں

(۵) اور نہ تم میرے معبود کے عبادت گزار ہو

(۶) تمہارے لئے تمہارا دین ہے اور میرے لئے میرا دین ہے

سورہ نصر

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) جب خدا کی مدد اور فتح کی منزل آجائے گی

(۲) اور آپ دیکھیں گے کہ لوگ دین خدا میں فوج در فوج داخل ہورہے ہیں

(۳) تو اپنے رب کی حمد کی تسبیح کریں او راس سے استغفار کریں کہ وہ بہت زیادہ توبہ قبول کرنے والا ہے

سورہ لہب (مسد)

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) ابو لہب کے ہاتھ ٹوٹ جائیں اور وہ ہلاک ہوجائے

(۲) نہ اس کا مال ہی اس کے کام آیا اور نہ اس کا کمایا ہوا سامان ہی

(۳) وہ عنقریب بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہو گا

(۴) اور اس کی بیوی جو لکڑی ڈھونے والی ہے

(۵) اس کی گردن میں بٹی ہوئی رسی بندھی ہوئی ہے

سورہ اخلاص

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) اے رسول کہہ دیجئے کہ وہ اللہ ایک ہے

(۲) اللہ برحق اور بے نیاز ہے

(۳) اس کی نہ کوئی اولاد ہے اور نہ والد

(۴) اور نہ اس کا کوئی کفو اور ہمسر ہے

سورہ فلق

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) کہہ دیجئے کہ میں صبح کے مالک کی پناہ چاہتا ہوں

(۲) تمام مخلوقات کے شر سے

(۳) اور اندھیری رات کے شر سے جب اس کا اندھیرا چھا جائے

(۴) اور گنڈوں پر پھونکنے والیوں کے شر سے

(۵) اور ہرحسد کرنے والے کے شر سے جب بھی وہ حسد کرے

سورہ ناس

عظیم اور دائمی رحمتوں والے خدا کے نام سے

(۱) اے رسول کہہ دیجئے کہ میں انسانوں کے پروردگار کی پناہ چاہتا ہوں

(۲) جو تمام لوگوں کا مالک اور بادشاہ ہے

(۳) سارے انسانوں کا معبود ہے

(۴) شیطانی وسواس کے شر سے جو نام خدا صَن کر پیچھے ہٹ جاتا ہے

(۵) اور جو لوگوں کے دلوں میں وسوسے پیدا کراتا ہے

(۶) وہ جنات میں سے ہو یا انسانوں میں سے

فہرست

سورہ فاتحہ ۴

سورہ بقرہ ۵

سورہ آل عمران ۳۹

سورہ نساء ۵۹

سورہ مائدہ ۸۰

سورہ انعام ۹۵

سورہ اعراف ۱۱۳

سورہ انفال ۱۳۴

سورہ توبہ ۱۴۲

سورہ یونس ۱۵۷

سورہ ہود ۱۶۸

سورہ یوسف ۱۸۰

سورہ رعد ۱۹۱

سورہ ابراہیم ۱۹۶

سورہ حجر ۲۰۲

سورہ نحل ۲۰۸

سورہ بنی اسرائیل (اسراء) ۲۲۰

سورہ کہف ۲۳۰

سورہ مریم ۲۴۱

سورہ طہ ۲۴۸

سورہ انبیاء ۲۵۸

سورہ حج ۲۶۷

سورہ مؤمنون ۲۷۵

سورہ نور ۲۸۳

سورہ فرقان ۲۹۱

سورہ شعراء ۲۹۸

سورہ نمل ۳۱۰

سورہ قصص ۳۱۸

سورہ عنکبوت ۳۲۷

سورہ روم ۳۳۴

سورہ لقمان ۳۴۰

سورہ سجدہ ۳۴۴

سورہ احزاب ۳۴۷

سورہ سبا ۳۵۵

سورہ فاطر ۳۶۱

سورہ یس ۳۶۶

سورہ صافات ۳۷۲

سورہ ص ۳۸۱

سورہ زمر ۳۸۷

سورہ مؤمن (غافر) ۳۹۵

سورہ حم سجدہ (فصلت) ۴۰۳

سورہ شوریٰ ۴۰۹

سورہ زخرف ۴۱۵

سورہ دخان ۴۲۲

سورہ جاثیہ ۴۲۵

سورہ احقاف ۴۲۹

سورہ محمد (ص) ۴۳۳

سورہ فتح ۴۳۷

سورہ حجرات ۴۴۰

سورہ ق ۴۴۳

سورہ ذاریات ۴۴۶

سورہ طور ۴۵۰

سورہ النجم ۴۵۲

سورہ القمر ۴۵۷

سورہ الرحمن ۴۶۰

سورہ واقعہ ۴۶۴

سورہ حدید ۴۶۹

سورہ مجادلہ ۴۷۲

سورہ حشر ۴۷۶