ایک سو پچاس جعلی اصحاب جلد ۲

ایک سو پچاس جعلی اصحاب21%

ایک سو پچاس جعلی اصحاب مؤلف:
زمرہ جات: متن تاریخ
صفحے: 371

جلد ۱ جلد ۲ جلد ۳ جلد ۴
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 371 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 138169 / ڈاؤنلوڈ: 4300
سائز سائز سائز
ایک سو پچاس جعلی اصحاب

ایک سو پچاس جعلی اصحاب جلد ۲

مؤلف:
اردو

1

2

3

4

5

6

7

8

9

10

11

12

13

14

15

16

17

18

19

20

21

22

23

24

25

26

27

28

29

30

31

32

33

34

35

36

37

38

39

40

41

42

43

44

45

46

47

48

49

50

51

52

53

54

55

56

57

58

59

60

61

62

63

64

65

66

67

68

69

70

71

72

73

74

75

76

77

78

79

80

81

82

83

84

85

86

87

88

89

90

91

92

93

94

95

96

97

98

99

100

101

102

103

104

105

106

107

108

109

110

111

112

113

114

115

116

117

118

119

120

121

122

123

124

125

126

127

128

129

130

131

132

133

134

135

136

137

138

139

140

141

142

143

144

145

146

147

148

149

150

151

152

153

154

155

156

157

158

159

160

161

162

163

164

165

166

167

168

169

170

171

172

173

174

175

176

177

178

179

180

181

182

183

184

185

186

187

188

189

190

191

192

193

194

195

196

197

198

199

200

201

202

203

204

205

206

207

208

209

210

211

212

213

214

215

216

217

218

219

220

سیف کی داستانوں کے چند نمونے:

سیف اپنی داستانوں میں بڑی اورحیرت انگیز رودادوں کی بات کرتاہے جو اس کے خیال کے مطابق اسلام کے ابتدا ئی ایام میں اسلام کے سپاہیوں اور دوسری قوموں کے درمیان یا خوداصحاب رسولصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے درمیان وجود میں آئی ہیں ، اور غالباً یہ داستانیں معجزہ اور حیرت انگیز اتفاقات پر مشتمل ہیں ، بالکل اس طرح جیسے بابل اور یونان کے خداؤں کے قصوں میں آیا ہے !

١۔'' قادسیہ'' کی جنگ کی داستان پر توجہ فرمائیے کہ بقول سیف ابن رفیل اپنے باپ سے نقل کرتے ہوئے بیان کرتا ہے :

ایرانی فوج کاسپہ سالار اعظم ، رستم فرخ زاد اس دیر میں سوگیا ۔ اس نے خواب میں دیکھا کہ آسمان سے ایک فرشتہ اترا اور سیدھے ایرانیوں کے کیمپ میں داخل ہو ااور کسی تاخیر کے بغیر تمام جنگی سازو سامان کو اپنے قبضہ میں لے کر اس پر مہر لگادی تاکہ انہیں بیکار بنادے ۔۔۔

سیف کسی تاخیر کے بغیر ایک دوسری روایت میں کہتاہے :

جب رستم نے نجف کی بلندیوں پر مستقرہو کر اپنے جنگی مورچوں کو مضبوط کیا تو پھر اسی فرشتہ کو خواب میں دیکھا !

اب کی بار دیکھا کہ یہ فرشتہ پیغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے ہمراہ آسمان سے اترا اور ایرانیوں کے کیمپ میں داخل ہونے کے بعد ان کے تمام فوجی ساز و سامام پر قبضہ کرکے ان پر مہر لگادی تاکہ انھیں بیکار کردے ، ا س کے بعد انھیں رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی خدمت میں پیش کیا ۔ پیغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے بھی ان سب سازو سامان کو عمر کے حوالے کردیا سیف اسی داستان کوجاری رکھتے ہوئے کہتا ہے :

جب ''رفیل'' نے اس موضوع ۔۔۔خدا ، اس کے پیغمبرا اور فرشتوں کی ، جنگ کے امور میں اور اسلام کے سپاہیوں کی تائید میں ، براہ راست مداخلت ۔۔۔ کا مشاہدہ کیا تو وہ اسلام کا گرویدہ ہو گیا اور اسی سبب سے مسلمان بنا۔

٢۔ سیف فتح '' بہر سیر = ویہ ارد شر '' کی داستان میں مدعی ہوتا ہے کہ عالم بالا کے فرشتوں نے '' ابو مفزر تمیمی '' کی زبان پر ایسا اثر ڈالا کہ جس کے نتیجہ میں اس نے ایران کے پادشاہ کے پیغام کا جواب اس کے قاصد کو فارسی میں یوں دیا:

۲۲۱

جب تک ہم '' افریدون' کا شہد اور '' کوثی'' کے چکوترے نہ کھائیں ہمارے درمیان دوستی قائم نہیں ہوسکتی ہے !!

'' ابو مفزر تمیمی'' نے یہ گفتگو روان اور خالص فارسی میں زبان پر جاری کی بغیر اس کے کہ خود بھی سمجھ سکے کہ کیا بول رہا ہے ! یا اسلام کے سپاہیوں میں سے ایک شخص بھی نہیں سمجھ سکا کہ وہ کیا بول رہا تھا !!

جب ایران کے پادشاہ کو '' ابو مفزر'' کے جواب کے بارے میں معلوم ہو کہ اس نے فارسی میں جواب دیا تھا تو بولا افسوس ہے مجھ پر ! فرشتے ان کی زبان پر بات رکھتے ہیں تا کہ وہ ہمیں ہماری اپنی زبان میں جواب دیں !!

٢۔ سیف '' جلولا '' کی جنگ کے بعد ''یزدگرد'' کے فرار کی داستان میں لکھتا ہے :

'' جلولا'' میں ایرانیوں کی شکست کے بعد '' یزدگرد'' رے کی طرف بھاگ گیا اور پورے راستہ میں محمل سے باہر قدم نہ رکھا بلکہ وہیں پر سوتا بھی تھا ۔ پادشاہ کا محمل لے جانے والا اونٹ ایک لمحہ بھی راستہ میں کہیں نہیں رکتا تھا ! اور دربار کے نوکر بھی کہیں پر آرام نہیں کرتے تھے حتی راستہ میں ایک جگہ پر دریا سے عبور کرنے پر مجبور ہوئے۔

محافظوں نے اس احتمال سے پادشاہ کو نیند سے بیدار کیا کہ کہیں دریا کو عبور کرتے وقت پانی محمل میں داخل ہو کر پادشاہ کو تکلیف نہ پہنچائے

١۔ اس نے بیدار کئے جانے پر سخت بر ہم ہوتے ہوئے ان سے مخاطب ہوکر کہا:

کیا نا مناسب کام تم لوگوں نے انجام دیا ! خدا کی قسم اگر مجھے اپنے حال پر چھوڑدیتے ، تو مجھے معلوم ہوجاتا کہ اس امت ۔۔ اسلام ۔۔ کی کتنی مدت باقی بچی ہے !!

میں خواب میں دیکھ رہا تھا کہ محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے ساتھ خدا کے حضور پہنچا ہوں اور خدا نے محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے کہا: میں نے تیری حکومت اور تیری امت کی شہرت کو ایک سو سال قرار دیا ہے !

۲۲۲

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے خدا سے کہا :

مزید بڑھادے۔

خدا نے نے کہا

اچھا ایک سو دس سال

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے پھر سے کہا :

میرے واسطے اور بڑھادے

خدا نے کہا :

کوئی مشکل نہیں ، ایک سو بیس سال !

محمدصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے پریشان اور ناراضگی کے عالم میں جواب دیا :

تو ہی جانے!!

یہیں پر تھا کہ تم لوگوں نے مجھے بیدار کیا اور مجھے فرصت نہ دی کہ اس گفتگو کو آخر تک سن سکتا کیونکہ اگر تم نے مجھے اپنے حال پر چھوڑدیا ہوتا تو سر انجام مجھے پتا چل جاتا کہ اس امت کی کتنی عمر ہے !!

لفظ '' افسانہ ''سیف کی داستانوں کیلئے مناسب ہے

سیف کی اغلب داستانوں کی یہی حالت ہے ۔

وہ بعض اوقات اپنی داستانوں کے سورماؤں کو فرشتوں اور پریوں کے روپ میں پیش کرتا ہے اور ایسادکھائی دیتا ہے کہ عالم بالا کے ہدایت کار مسلسل اس کے ساتھ رابطہ برقرار دکئے ہوئے ہیں اور تمام مواقع پر اس کے مشیر و راہنما ہیں !

سیف اپنی تمام تخلیقات اور افسانوں میں صدر اسلام کی چند عادی اور غیر معروف شخصیتوں کے مقام و منزلت کو اس قدر بلند کرنے میں پوری طرح کامیاب ہوا ہے کہ دنیا کے لوگ خاص کر مسلمان انھیں فوق بشر بلکہ عالم بالا کے فرشتے سمجھ لیں !!

میں نے مدتوں سیف کی روایتوں اور اس کے اخبار کے مطالعہ و تحقیق کے بعد اسلامی مآخذ اور تاریخ میں ان کے پھیلاؤ کی وسعت کو اور مسلمانون کے افکار و عقائد پر ان کے مسلسل اثرات کو اچھی طرح محسوس کیاہے ۔

۲۲۳

اس لحاظ سے اور گزشتہ بحث کے پیش نظر میں نے '' افسانہ '' سے مناسب تر کوئی لفظ ، سیف کی داستانوں کیلئے پیدا نہیں کیا خاص کر جب وہ خلافت '' عثمان '' سے لے کر ''جمل '' کی جنگ تک اصحاب کی آپسی لڑائی جھگڑوں کی داستان سرائی کرتا ہے'یا جب اصحاب اور دوسرے اقوام کے درمیان کشمکش کو بیان کرتا ہے ۔ کیونکہ یہ سب '' بابل اور یونان '' کے خداؤں کے جئسے افسانے ہیں ۔

البتہ اس کی وہ داستانیں ، جنھیں میں نے کتا ب'' عبد اللہ بن سبا '' کی دوسری جلد میں '' خرافی افسانوں '' کے عنوان کے تحت ذکر کیا ہے ، مستثنیٰ ہیں ۔

مذکورہ کتاب کا وہ حصہ سیف کی ان داستانوں پر مشتمل ہے جنھیں اس نے اسود '' متنبی کذاب'' اور جنوں کی خیالی مخلوق'' شیطان شاہ '' کے بارے میں ہیں ۔

اگر چہ اسود کی داستانوں کو ایسی خیالی مخلوق کے پیش نظر '' خرافی روایات'' کہہ سکتے ہیں ، لیکن میں نے ایسی داستانوں کے اس مجموعہ کو اس لحاظ سے '' خرافائی افسانے '' نام رکھا ہے کہ ان میں '' جنات'' اور '' پریوں '' اور حیرت انگیز کام دوسری داستانوں وکی نسبت زیادہ دکھائے گئے ہیں ۔

آخر میں اپنے ناقد محترم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے اپنے مخلصانہ عقیدہ کی بناپر چند نکات کا طرف ہماری توجہ مبذول کرائی جنہیں وہ خطا یا غلطی سمجھتے تھے۔

۲۲۴

فہرست اعلام

الف :

آزاد بہ ابن کلبی

آزاد مرد ابن ماکولا

آیة ا.. نجفی مرعشی ابن مسعود

ابن ابی شیبہ ابن ھباّر

ابن ابی العوجا ابن ھشام

ابن اثیر ابو اسید ساعدی

ابن اسحاق ابو بکر (خلیفہ)

ابن اعثم ابو حبیش ، ذولحیۂ عامری

ابن ام غزال ابو حبیش مطلب قرشی

ابن ام مکتوم ابو حذیفہ

ابن حجر ابو داؤد

ابن حزم ابو سبرہ

ابن خلدون ابو سلمہ بن عبد الاسد

ابن خیاط ابو عابس جعفی

ابن درید ابو العاص ثقفی

ابن رفیل ابو عبیدہ جراح

ابن سعد ابو الفرج اصفہانی

ابن عبدالبر ابو مسعود

ابن عساکر ابو مفزر

ابن فتحون ابو موسیٰ اشعری

۲۲۵

ابن قتیبہ دینوری ابو نباتہ '' نائل''

ابن خثیر امام حسین

ام ۔ ژ۔ دخویہ احنف بن قیس

اسد بن خزیمہ اسامة بن زید

ارطاة بن ا بی ارطاة اسود بن عبد الاسد

اسود عنسی اشرس بن کندہ

اشعث بن قیس ام سلمہ

ام قرفہ امرؤ القیس بن عدی کلبی

امرؤ القیس بن فلان اھل بیت علیہم السلام

ب

بخاری بسر بن ابی اھم

بشر بن عبد اللہ بشیر بن خصاصیہ

بغوی بکر بن وائل

بلاذری

پ

پیغمبر خدا

ث

ثمامہ بن اوس

۲۲۶

ج

جابر اسدی جارود بن معلی

جبیر جراد بن مالک

ْجشیش ْجویریہ

جناب بن ارت

ح

حارث بن راشد حارث بن کعب بن سعد

حارث بن مرہ جہنی حارب بن مرہ عبدی

حارث بن مرہ فقعسی حارث بن یزید عامری (دیگر)

حارث بن یزید عامری قرشی حبیب بن ربیعہ

حبیب بن قرہ حبیب بن مسلمہ فہری

حبیش بن دُلجہ قینی حذیفہ بن محص

حذیفہ فزاری حذیفہ قلعانی

حرملہ بن مریطہ حریث بن زید

حطیۂ حمزہ بن علی محضر

حمل بن مالک جنادہ حمیری

حوثب بن ظلیم حمیر بن سبأ

حمیضہ بن نعمان بارقی حموی

حنظلہ بن زید حوثب بن ظلیم

حمید بن ابی نجار

۲۲۷

خ

خارجہ بن حصن خالد بن اسید

خالد بن ولید

خدیجہ ( ام المؤمنین) خریت بن راشد

خزیمہ بن ثابت ذو الشہادتین خزیمہ بن ثابت غیر ذو الشہادتین

خصفہ تیمی خلید بن کاس

خلید بن منذر خلیفہ بن خیاط

د

دینوری

ذ

ذو الخمار بن عوف ذولحیہ کلابی

ذویناق ذہبی

ر

ربیع بن عامر ربیال بن عمرو

ربیعہ بن عثمان ربیعہ بن نزار

رفیل بن میسور ربیل بن عمرو

رستم فرخ زاد رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم

۲۲۸

ز

زبیر بن بکار زبیر بن عوام

زبیر بن عبدا للہ زہرہ بن خویہ

زہیر بن سلیم زیاد بن حنظلہ

زیاد بن سرجس زیاد بن لبید

زیدبن کھلان زید الخیر

زید مناة تمیم زید الخیل

س

سیحان بن صوحان سیف بن عمر

سیف بن نعمان لخمی سائب بن ابو حبیش

سید شرف الدین سائب افرع

سالم بن عبدا للہ سامہ بن لوی

سعد بن حرام انصاری سعد عمیلہ

سعد وقاص سعد بن عافر

سفیان بن عبد الاسد سعید ذی زور

سکینہ دختر امام حسین سلیمان

سماک بن سماک بن غیر

سمیفع ذی کلائ سنان ی زمری

سواد بن مالک سواد بن مالک داری

سواد بن ھمام سہل بن یوسف انصاری

سہل بن مالک

۲۲۹

ش

شہریب شخریت

شریح بن عامر شریک غیر منصوب

شریک فزاری شعبی

شہر زونیاق شہرک

شہریار شیخ طوسی

ص

صعب بن عطیہ صیحان بن صوحان

ض

ضحاک بن قیس ضرار بن ازور

ط

طاہر بن ابی ہالہ طبری

طبرانی طلحہ بن اعلم

طلحہ بن عبدا للہ طلیحہ بن بلال

طلیحہ بن خویلد اسدی طلیحہ بن فلان

۲۳۰

ع

عبدا للہ بن زیبر عبداللہ بن سبائ

عبدا للہ بن سوار عبداللہ بن عبدا ﷲ

عبد اﷲ بن مسعود عبیدہ بن سعد

عقاب بن اسید عابس جعفی

عتبہ بن غزوان عاصم بن عمرو

عتیبہ بن نہاض عامر بن طفیل

عتیبہ عامر بن عبد الاسد

عثمان بن ابی العاص عامر بن عبدا لاسود

عثمان (خلیفہ) عائشہ ام المؤمنین

عثمان بن ربیعہ عباد بن حصین

عجل بن لجیم عباد بن منصور

عدی بن حاتم عباد ناجی

عرفجہ بن حرثمہ عبد بن عو

عذرہ بن سعد ھزیم عبدا بن غوث حمیری

عروہ بن زید عبدا لدار بن قصی

عروہ بن غزیہ عبدا لرحمان ابی العاص

عصمت بن عبدا للہ عبدا لقیس بن اقضا

عکرمہ بن ابی جہل

۲۳۱

عبد الکریم بن عبدا لرحممان علاء حضرمی

عبد المؤمن علجوم مہاربی

عبدا للہ بن خفص علقمہ بن علاء کلبی

عبدا للہ بن دارم عبداللہ بن زبیر

علی امیر المؤمنین عمار یاسر

عماربن فلان اسدی عمر بن خطاب

عمر بن عتبہ بن نوفل عمر بن مالک عتبہ

عمرو بن معدیکرب عمر بن مالک عقبہ

عمرو بن حکم قضاعی عمرو بن وبرہ

عمرو بن محمد عمیر ذو مران

عوف بن خارجہ عوب بن عبدمنات

عوف بن ربیعہ عیاض بن غنم

غ

غزال ھمدانی غصن بن قاسم

ف

فرات بن حیان فرعون

فزارہ بن دبیان فقعس بن دودان

فیروز دیلمی

۲۳۲

ق

قاسم بن محمد قتادہ بن نعمان

قرقرہ...یس (قرفدّین زاھر) عمروبن مالک عتبہ

قروہ بن مسیک قعقاع بن عمرو

قلقشندی قیس بن عبدیغوث

ک

کعب بن مالک انصاری کلاب بن مرہ

کلیسان بن ضبیہ

ل

لقیط بن مالک ازدی لوئیّ بن غالب

م

مالک بن حذیفہ مالک بن ربیعہ

متمم بن نویرہ مبشر بن فضیل

متمم بن حارثہ معاویہ بن بکر ھوزان

معاویہ بن عبدالکریم محمد رسول اللہصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم

معاویہ عذری محمد بن جریر طبری

معبد بن مرہ محمد بن حریر عبدی

مغیرہ بن شعبہ محمد بن عثمان

۲۳۳

مالک بن عدی مالک بن نویرہ

مالک بن وہب مامقانی

مکنف بن زید مندربن جارود

محمد بن عبد اللہ بن سواد منذر بن ساوی

مخنف بن سلیم منبہ بن بکر ھوزان

مدلاج بن عمرو سلمی مہاجر بن ابی امیہ

مذعور بن عدی مھرة بن حیدان

مرتضی عسکری مہلب بن عقبہ اسدی

مساور بن نعمان مہلہل بن یزید

مستنیر بن یزید میرخوان

مسعود بن مالک مسعودی

ن

نافع بن اسود نائل بن جعشم ''ابو نباتہ''

مسلمہ الضبی مسور بن عمرو

مسور بن عمرو عباد مشیمصہ جبیری

مصبّح نعمان بن مقرن

مضارب بن یزید معاویہ ثقفی

معاویہ معاویہ بن انس

معاویہ بن ثقفی بصری معاویہ عقیلی

۲۳۴

ن

نخّرجان نصر مزاحم

نضر بن سری نعیم بن مسعود اشجعی

نعمیم بن مقرن نوفل بن عبدمناف

و

وائل بن قیس وائل بن مالک

واقدی والب اسدی

والبتہ بن حارث

ھ

ہادی علوی ہاشم بن عتبہ

ہرمزان ہزہاز بن عمرو

ہلال بن عامر ھمدان بن مالک

ہیربد

ی

یاقوت حموی یزدگرد ساسانی

یزید بن قینان یعقوبی

۲۳۵

امتوں اور ملتوں کی فہرست

الف

ازد ازدسراة

ازدعمان ازدغسان

بنو رباب بنو عامر

بنو عبد الدار شنوئ

بنور عدنان اصحاب

اسلام انصار

ایرانیان

ب

بنو عذرہ بنو عقیل

بنو کنانہ بنو کہلان

بنو لخم بابلی

بنو لوئی بارق

بنو مالک بن سعد بجیلہ

بنو مھارب بکر بن وائل

بنو ناجیہ بنو اسد

بنو نجرات بنو افعیٰ

بنو امیہ بنوتیم رباب

بنو جذام بنو حارث

بنو حمیر

۲۳۶

پ

پارسیان

ت

تابعین تغلب

تمیم

ث

ثقیف

ج

جاہلیت جمیند

خ

خاورشناسان خزاعہ

خوارج خثعم

د

دلیمیان

۲۳۷

ر

ربیعہ رومیان

ز

زندقہ

س

ساسانی سعد ھزیم

سکاسک سکون

ش

شیعہ

ص

صحابی

ط

طی

ع

عباسی عبدا لقیس

عدنان عرب

۲۳۸

غ

غاید غطنان

ف

فزارہ

ق

قریش قحطانی

قضاعہ قیس عیلان

ک

کلب کندہ

م

مستشرقین مجوس

مخضرمین مسلمان

مسیحی مشرکین

مضر مکتب اہل بیت

مکتب خلفائ مہاجرین

ن

نَمِر

۲۳۹

ھ

ھمدان ھوازن

ی

یمانی یونانی

یہودی

علماء اور مصنفوں کے ناموں کی فہرست

الف

ابو الفرج اصفہانی احمد بن حنبل

آیت اللہ نجفی مرعشی ام ، ژ'د خویہ

ابن ابی شیبہ ابن اثیر

ابن اسحاق ابن اعثم

ابن جریر ابن حجر

ابن حزم ابن خلدون

ابن خیاط ابن درید

ابن عبد البر ابن عساکر

ابن فتحون ابن کثیر

ابن کلبی

ابن ماکولا ابن ہشام

ابو داؤد

۲۴۰

241

242

243

244

245

246

247

248

249

250

251

252

253

254

255

256

257

258

259

260

261

262

263

264

265

266

267

268

269

270

271

272

273

274

275

276

277

278

279

280

منابع و مصادر

پیغمبر اکرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے دو پروردہ صحابیوں کی حدیث کے منابع و مصادر حسب ذیل ہیں :

الف )۔ ابو ہالہ کے بیٹوں '' حارث '' و '' زبیر '' کے بارے میں :

١۔ طبری ،٢٣٥٦٣ و ٣٤٢٩

٢۔ ابن ماکولا کی کتاب اکمال ٥٢٣١

٣۔ ابن ہشام نے سیرہ ٣٢١٤میں ، ابن درید نے اشتقاق ٢٠٨میں ، ابن حبیب نے المحبر ٧٨۔٧٩و ٤٥٢میں ، بلاذری نے انساب الاشراف ٣٩٠١میں اور ابن سعد نے طبقات میں ۔

۲)۔ صرف زبیر ابو ہالہ کے بارے میں

١۔ رازی کتاب الجرع وا لتعدیل ٥٧٩١میں

٢۔ نجیر می کتاب الفوائد ولمخرجہ نسخہ عکسی ،کتب خانہ حضرت امیر المؤمنین نجف اشرف ۔

٣۔ ابن جوزی کتاب الموضوعات ٣٠٣میں ۔

٤۔ ابو نعیم نے المعرفة الصحابہ ٢٠٠١ ،نسخہ عکسی کتب خانہ حضرت امیر المؤمنین نجف اشرف ۔

٥۔ ابن اثیر نے اسد الغابہ ٢ ١٩٩ ، میں ۔

٦۔ ذہبی نے التجرید ٢٠٢١ ، میں ۔

٧۔ ابن حجر نے الاصابہ ٥٢٨١ ،میں ۔

٨و٩۔ قاموس و تاج العروس لفظ زبر کی تشریح میں ۔

۲۸۱

تیئیسواں جعلی صحابی طاہر بن ابی ہالہ تمیمی

طاہر ، گور نر کے عہدے پر

سیف نے خاندان اسید تمیم کے ابو ہالہ کی نسل سے حضرت خدیجہ کے بیٹے کے طور پر پیغمبرخداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم ایک تیسرے پرورش یافتہ کو خلق کرکے اس کا نام طاہر بن ابی ہالہ رکھا ہے ۔

ابو عمر ابن عبد البر اپنی کتاب استیعاب میں طاہر ابو ہالہ کی تشریح کرتے ہوئے یوں لکھتا ہے :

طاہر بن ابی ہالہ ہند اور ہالہ کا بھائی اور ابو ہالہ تمیمی کا بیٹا ہے ۔ وہ بنی عبد الدار کا ہم پیمان تھا ۔ اس کی والدہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی زوجہ حضرت خدیجہ تھیں رسول خدا نے طاہر کو یمن کے بعض علاقوں میں اپنے گماشتہ و کارندہ کے عنوان سے مأمور فرمایا تھا ۔ طاہر کے بارے میں سیف بن عمر لکھتا ہے :

جریر بن یزید جعفی نے ابی بردہ سے اور اس نے ابو موسیٰ سے روایت کی ہے کہ رسول خدا نے ہمیں دیگر چار افراد کے ہمراہ ماموریت پر یمن بھیج دیا ۔یہ چار افراد حسب ذیل تھے : معاذ بن جبل ، خالد بن سعید ، طاہر بن ہالہ اور عکاشتہ بن ثور ۔ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے حکم دیا کہ ہم ایک دوسرے کا ہاتھ بٹائیں آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے ہمیں سفارش فرمائی کہ کوگوں کے معاملات میں تساہل پسندی اور نرم رویہ سے پیش آئیں ، رحم دل بنیں اور کسی پر سختی نہ کریں ۔ لوگوں کو محبت و نوازش سے اپنی طرف جذب کریں اور غصہ و بد اخلاقی سے ان کو اپنے سے دور نہ کریں ۔ اس کے علاوہ حکم دیا کہ جب معاذ جبل آپ لوگوں کے پاس پہنچے گا تو اس کی اطاعت کرنا اور نافرمانی سے پرہیز کرنا اور

ذہبی نے بھی اس روایت کو اپنی کتاب سیر اعلام النبلاء میں بعض دخل و تصرف کے ساتھ معاذ جبل کی وضاحت کرتے ہوئے درج کیا ہے :

ابن اثیر اپنی کتاب اسد الغابہ میں اس سلسلہ میں لکھتا ہے :

طاہر ، ابو ہالہ کا بیٹا اور ہند کا بھائی خاندان اسید تمیم سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس کی والدہ خویلد کی بیٹی خدیجہ پیغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی زوجہ ہیں ۔

۲۸۲

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے طاہر کو یمن کے اطراف میں اپنے کار ندہ اور گماشتہ کی حیثیت سے ماموریت دی ۔ سیف بن عمر اس سلسلے میں لکھتا ہے

ابن اثیر مذکورہ حدیث کے آخر میں اس بات کی تاکید کرتا ہے کہ اس حدیث کو ابو عمر ابن عبد البر نے نقل کیا ہے ۔

ابن حجر نے اپنی کتاب الاصابہ میں یوں بیان کیا ہے :

طاہر بن ابی ہالہ تمیمی اسید ی ہند کا بھائی اور رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کا پرورش یافتہ ہے ، سیف نے اپنی کتاب '' ردّہ'' کی جنگ کے آغاز پر ابو موسیٰ سے نقل کرکے ذکر کیا ہے ( حدیث مذکور کے آخر تک )

اس کے بعد ابن حجر اس سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے کھتا ہے :

عبید بن صخر لوذان کے سلسلے میں لکھی گئی تشریح میں بغوی رقمطراز ہے :

جب باذان نے وفات پائی ، رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس کی مأموریت کے علاقہ کو حسب ذیل افراد میں تقسیم فرمایا: شہر بن باذام ،عامر بن شہر ،اور طاہر بن ابی ہالہ ...آخرمیں لکھتا ہے کہ :مرز بانی نے ''ردہ ''کی جنگ میں طاہر ابو ہالہ کے بارے میں مندرجہ ذیل اشعار کہے ہیں :

میری آنکھوں نے آج تک ایسا دن کبھی نہیں دیکھا ،جس دن قبیلہ ''اخابث ''کے گروہوں کو اپنی کثافت اور ننگ آور اعمال کی وجہ سے ذلیل و خوار ہونا پڑا ۔

خدا کی قسم !اگر اس خدا کی مدد اور یاری نہ ہوتی جس کے سوا کوئی خدا نہیں تو قبیلہ ''اخابث '' کے گروہ ہرگز اس طرح دربدر اور پراکندہ نہ ہوتے !!

ابن حجران مطالب کے ضمن میں لکھتا ہے :

خاندان ''ازد ''سے جو پہلا قبیلہ مرتد ہوا وہ ''تہامہ عک ''تھا کہ طاہر نے ان پر حملہ کیا ،ان پر غلبہ پاکر شورش وبغاو توں کو سرکوب کرکے علاقہ میں امن وامان برقرار کیا ۔اس لئے اس علاقے کے مرتدوں کا ''اخابث''یعنی ''ناپاک ''نام پڑا ہے ۔

۲۸۳

طاہر کی داستان پر بحث و تحقیق

طاہر کے بارے میں لکھا گیا ہے کہ وہ ابو ہالہ کا بیٹا تھا اور اس کی والدہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی زوجہ حضرت خدیجہ تھیں ۔علما ء کے نزدیک اس روایت کے مآخذ حسب ذیل ہیں :

سیف کی حدیث کا راوی عبد البر ہے ۔ابن اثیر نے بھی ''طاہر ابوہالہ ''کا ذکر کرتے وقت سیف کی حدیث پر عبد البر کے ذریعہ متوجہ ہوا ہے ،اس نسب شناس دانشور نے عبدا لبرسے مطالب نقل کرکے اس کی باتوں پر اپنی طرف سے بھی کچھ اضافہ کرتے ہوئے ''ابو ہالہ ''کے شجرہ ٔنسب کو اسید بن تمیم تک پہنچایا ہے !ابن اثیر نے ابوہالہ کو اسید بن تمیم سے وصل کرنے میں علم انساب کے رو سے صحیح راستہ کا انتخا ب کیا ہے ۔لیکن اصل مسئلہ میں یہ مشکل موجود ہے کہ ''ابو ہالہ ''کا جب ''طاہر ''نامی کوئی بیٹا نہ تھا تو یہ شجرہ ٔنسب کیسے مفید اور حقیقت بن سکتا ہے ؟! جب ''طاہر ''ہی حقیقت میں وجود نہ رکھتا ہو تو ایسے ''طاہر ''کے لئے شجرہ نسب کا ثابت کرنا ''ابو ہالہ ''کے لئے کسی بیٹے کو جنم نہیں دے سکتا ہے !

لیکن ابن حجر نے اپنی کتا ب ''الاصابہ ''میں ''طاہر ابو ہالہ ''کے بارے میں دو حدیثیں نقل کی ہیں ۔ان میں سے ایک کے مطابق ''طاہر '' ''باذان ''کا جا نشین انتخاب ہو ا ہے تا کہ رسو ل خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی طرف سے آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے کارندے کی حیثیت سے عہدہ سنبھالے ۔دوسری روایت میں علاقہ ''اعلاب ''کے مرتدوں سے اس کی جنگ اور ''اخابث ''کے بارے میں اس کی دلاوریوں پر مشتمل اشعار بیان کئے گئے ہیں ۔

ان دو روایتوں میں ابن حجر نے کہیں پر سیف کا نام نہیں لیا ہے ۔لیکن ہم نے تاریخ طبری میں سیف کی احادیث کی تحقیق کے دوران اس کے مآخذ تلاش کئے ہیں جن پر ہم ذیل میں نظر ڈالتے ہیں :

۲۸۴

طاہر کے بارے میں سیف کی احادیث

١۔ ''لوذان انصاری'' کے نواسہ ''عبید بن صخر ''سے سیف نقل کرکے روایت کرتا ہے کہ :

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے حجة الوداع سے لوٹتے ہوئے ١٠ھ کو ''باذام '' جو فوت ہو چکا تھا کی ماموریت کے علا قہ کو اور طاہر بن ابی ہالہ کے درمیان تقسیم کیا ۔

جیسا کہ بیان ہوا ،اس حدیث کو بغوی نے ''عبید صخر ''کے حالات کی تشریح میں بیان کیا ہے اور ابن حجر نے ''باذان ''کے جانشین کے طور پر ''طاہر ''کے انتخاب کے سلسلے میں اسی مطلب کو بغوی سے نقل کرکے اپنی کتا ب میں درج کیا ہے ۔

٢۔ اس کے بعد سیف سے متعلق ایک دوسری روایت میں کہا گیا ہے :

جب رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم حج کے بعد مدینہ لوٹے تو آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے سرزمین یمن کی حکومت اپنے اصحاب کو سونپی .....(یہاں تک کہتا ہے ) اور ''عک ''و ''اشعریو ں ''پر ''طاہر بن ابی ہالہ ''کو مقرر فرمایا ۔

٣۔ آخر میں طبری نے یما نیوں کے ارتداد کے موضوع پر رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے یمن میں مقرر کئے گئے آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے کارندوں کے بارے میں سیف سے نقل کرکے مفصل طور پر بیان کیا ہے کہ ہم اسے ذیل میں درج کرتے ہیں :

طبری نے سیف سے نقل کیا ہے کہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی رحلت کے وقت اسلام کے قلمرو میں آ نحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے کارندے حسب ذیل تھے :

مکہ اور اس کے اطراف میں درج ذیل دو افراد مامور تھے :

قبیلہ ''کنانہ ''میں ''عتاب بن اسید ''اور ''عک ''میں طاہر ابی ہالہ ۔اس قسم کی تقسیم بندی کا سبب یہ تھا کہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے فرمایا تھا ،''عک ''کے کارندے ان کے اپنے قبیلہ یعنی ''معد بن عدنان ''سے انتخاب کئے جائیں ۔

طائف اور اس کی سرزمینوں میں حسب ذیل دو افراد کو مقرر فرمایا تھا: ''عثمان بن ابی العاص''کو شہر نشینوں میں اور ''مالک بن عوف نصری ''کو صحرا نشینوں کے لئے انتخاب فرمایا تھا ۔

۲۸۵

نجران اور اس کے اطراف کے علاقوں کے لئے ''عمر ابن حزم ''کو امام جماعت کے طور پر اور ''ابو سفیان حرب ''کو علاقہ کے صدقات جمع کرنے کے لئے مامور فرمایا تھا ۔

''عاص ''کے نواسہ ''خالد بن سعید ''کو ''ربیع و زبید ''کی سرزمینوں سے نجران کی سرحدوں تک کے علاقے پر ،عامر بن شہر کو ہمدان کے تمام قبائل پر اور ''فیروز دیلمی ''کو ''داذویہ ''و ''قیس بن مکشوح ''کے تعاون سے یمن کے شہر صنعا پر مامور فرمایا تھا ۔

''یعلی بن امیہ ''کو سرزمین جند پر ،''طاہر بن ابی ہالہ ''کو عک کی حکومت کے علاوہ اشعریوں کے قبیلہ پر اور ''ابو موسی اشعری ''کو مارب کی سرزمینوں پر مامور فرمایا تھا ۔

اس کے علاوہ ''معاذ بن جبل ''کو معلم احکام اور حاکم شرع کے عنوان سے یمن اور حضر موت کے لئے منصوب فرمایا تھا ۔

طبری نے ایک اور روایت میں سیف بن عمر سے نقل کرکے ذکر کیا ہے :

پیغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے حضر موت کے اطراف من جملہ قبائل ''سکاسک و سکون ''کے لئے ''عکاشہ بن ثور ''کو اورقبائل معاویہ بن کندہ کے لئے ''عبداللہ ''یا ''مہاجر ''کو مامور فرمایا ۔

مہاجر بیمار ہوا اور مجبور ہوکر ماموریت پر روانہ نہ ہوسکا لیکن رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی رحلت کے بعد ابوبکر نے اسے ماموریت پر بھیج دیا ۔

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے ''زیاد بن لبید ''کو حضر موت کی ماموریت دی اور یہی زیاد تھا جو مہاجر کی عدم موجودگی میں اس کی ذمہ داری بھی نبھاتا تھا ۔

یہ سب گماشتے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی رحلت تک اپنی اپنی جگہوں پر فرائض انجام دیتے رہے۔ صرف ''باذام ''کی وفات کے بعد رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے اس کی ماموریت دوسرے لوگوں میں تقسیم فرمائی ۔

رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی رحلت کے بعد ''اسود عنسی'' نے ''شہر بن باذام'' کی مأموریت کے علاقہ پر حملہ کرکے اسے قتل کرڈالا۔

٤۔طبری نے سیف سے نقل کرکے ''اسود عنسی'' کی خبر کے بارے میں یوں لکھا ہے :

''اسود عنسی '' نے جب پیغمبری کا دعویٰ کرنے کے بعد نجران پر حملہ کیا اور ''عمر بن حزم'' و ''خالد بن سعید'' کو وہاں سے بھگا دیا تو یہ دونوں مدینہ بھاگ گئے اور''اسود ''نے نجران پر قبضہ کرلیا۔

۲۸۶

نجران پر قبضہ کرنے کے بعد اسود نے صنعاء کی طرف رخ کیا اور ''شہر بن باذام'' جو صنعاء کا حاکم تھا کو قتل کرڈالا۔ ''معاذ بن جبل'' ڈر کے مارے بھاگ کر ''ابو موسیٰ'' کے پاس'' مأرب'' پہنچا اور وہاں سے دونوں خوف و وحشت کی وجہ سے بھاگ کر حضر موت کی طرف چلے گئے!! ان کے بھاگنے کی وجہ سے اسود نے یمن کے پورے علاقہ پر قبضہ جما لیا۔

اسود سے ڈر کے یمن میں مأمور رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے دوسرے کارندے اور گماشتے بھی وہاں سے فرار کر کے ''عک'' کے اطراف میں صنعا ء کے پہاڑوں کی طرف چلے گئے جہاں پر'' طاہر ابوہالہ'' ٹھکانا لگائے بیٹھا تھا۔

اس کے بعد طبری نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے کارندوں کی روایت کے آخر میں ان کی مأموریت کے حدود کے بارے میں ذکر ہوئی روایت اور ''اخابث'' کی خبر کے بارے میں یوں لکھا ہے:

پیغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی رحلت کی خبر پھیلنے کے بعد ''تہامہ'' کے جس علاقے میں سب سے پہلے گڑ بڑ اور بغاوت پھیلی، وہ ''عک'' اور ''اشعری'' قبائل تھے۔ وہ آپس میں جمع ہوکر '' اعلاب ''

جو سمندر کے راستے پر واقع ہے میں تاک لگا کر بیٹھ گئے ۔

''طاہر بن ابی ہالہ'' نے اس موضوع کی رپورٹ ابو بکر کو بھیجی اور اس کے بعد اپنے سپاہیوں کے ساتھ ''مسروق عکی'' کے ہمراہ باغیوں کی طرف روانہ ہوا اور ان کے ساتھ گھمسان کی جنگ لڑی۔ اس جنگ میں ان کے کشتوں کے ایسے پشتے لگائے کہ سارے بیابان میں ان کی لاشوں کی بد بو پھیل گئی۔ سر انجام مشرکین نے شکست کھائی ، علاقہ شر پسندوں سے پاک ہو اا ور امن و امان برقرار ہوا۔ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے بعد طاہر ابو ہالہ کے ہاتھوں مرتدوں کی یہ شکست مسلمانوں کی ایک عظیم کامیابی تھی۔

ابوبکر نے طاہر کی طرف سے اس کامیابی کی نوید پر مشتمل خط کے پہنچنے سے پہلے ہی اس خط کے جواب میں لکھا :

تمھارا خط مجھے ملا، جس خط میں تو نے اپنی اختیار کی گئی راہ اور ''مسروق'' اور اس کے خاندان سے اخابث (ناپاکوں ) کے خلاف لڑنے میں جو مدد کرنے کا ذکر کیا تھا، یہ ایک اچھا کام تھااسی راہ پر آگے بڑھو اور ان ناپاکوں کو آرام سے سانس لینے کی فرصت نہ دو، اس کے بعد ''اعلاب'' جاکر رُکنا اور میرے خط کا انتظار کرنا۔

۲۸۷

چونکہ ابوبکر نے اس جگہ پر باغیوں کو ''اخابث'' (ناپاک) کا نام دیا ہے لہٰذا یہ جگہ آج تک طریق الاخابث (ناپاکوں کی گزرگاہ) سے مشہور ہے ۔ اور ''طاہر بن ابی ہالہ'' نے اس سلسلہ میں یہ اشعار کہے ہیں :

خدا کی قسم اگر اس خدا کی مدد نہ ہوتی جس کے سوا کوئی خد ا نہیں ہے تو قبیلہ عثاعث ہرگز وادیوں میں در بدر نہ ہوتے !

میری آنکھوں نے آج تک ایسا دن کبھی نہیں دیکھا ، جس دن قبیلہ ''اخابث'' کے گروہ کو ذلیل و خوار ہونا پڑا۔

ہم نے ان کو کوہ خامر کی چوٹی اور سرخ زمینوں کی کھاڑیوں کے درمیان تہ تیغ کرکے رکھدیا۔

اور ہم ان سے چھینی ہوئی دولت کے ساتھ لوٹے اور ان کے شور و شر پر کوئی توجہ نہ کی۔

طبری نے اس داستان کو جاری رکھتے ہوئے لکھا ہے:

طاہر نے مسروق اور قبیلہ عک کے دوسرے لوگوں کے ساتھ دریائے اخابث کے ساحل پر کیمپ لگا دیا اور وہیں پر ابوبکر کے حکم کا انتظار کرنے لگا۔

(یہ روایت اسی خبر کا مآخذہے جسے ابن حجر نے مرز بانی سے نقل کرکے اپنی کتاب میں درج کیا ہے )

٥۔طبری اس داستان کے آخر میں سیف سے نقل کرکے لکھا ہے:

ابوبکر نے طاہر اور مسروق کو حکم دیدیا کہ صنعا ء جاکر ''احرار ''نامی ایران نسل کے لوگوں کی مددکریں

''طاہر ابو ہالہ ''کے بارے میں سیف سے نقل کی گئی جس روایت کو ہم نے طبری کے ہاں وہ یہی تھے جس کا ذکر ہوا ۔

سیف سے نقل کی گئی طبری کی روایت کے پیش نظر یاقوت حموی نے''اخابث ''کی جغرافیائی موقعیت کے بارے میں تشریح کرتے ہوئے یوں لکھا ہے :

''اخابث'' گویا''اخبث'' کا جمع ہے ! ''بنوعک بن عدنان '' کا خاندان، پیغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی رحلت کے بعد نافرمانی کرکے مرتد ہوا اور منطقہ ''اعلاب''جہاں ان کی سر زمین تھی میں بغاوت کی ( یہاں تک لکھا ہے کہ :) طاہر ابو ہالہ نے اعلاب میں ان کے ساتھ مقابلہ کیا اور گھمسان کی جنگ کے بعد ان سبوں کو قتل کر ڈالا ۔ ابو بکر نے طاہر کی طرف سے اس فتح کی نوید پہنچنے سے پہلے ہی اس طرح لکھا ( تاآخر)

۲۸۸

حموی نے ابو بکر کے خط کو نقل کرنے کے بعد جس کا متن اوپر ذکر کیا گیا ہے احادیث کے بارے میں اپنی بات کو یوں خاتمہ بخشا ہے ۔

اس طرح عکیوں اور ہم فکر دوست و یاوروں کو اسی دن سے آج تک اخابث کہا جاتا ہے اور ان کے اس منطقہ کی گزرگاہ کو بھی طریق الاخابث کہا جاتا ہے ۔ طاہر ابو ہالہ نے اس سلسلے میں یہ اشعار کہے ہیں .( وہی اشعار جو اوپر درج ہوئے ہیں )

اس طرح حموی نے سیف کی باتوں پر اعتماد کرکے اخابث کو ایک خاص منطقہ کے نام کے طور پر اپنی جغرافیہ کی کتاب میں ثبت کیا ہے اور سیف کی اس عین عبارت کو ( اور ان کے منطقہ کی گزرگاہ کو آج تک طریق الاخابث کہا جاتا ہے ) اپنی کتاب میں نقل کیا ہے ۔

حموی کی کتاب '' معجم البلدان '' میں لفظ اخابث کے سلسلے میں سیف کا یہی آخری جملہ قارئین کے لئے یہ شک و شبہ پیدا کرتا ہے کہ یہ بات حموی کی ذاتی تحقیقات کا نتیجہ ہے کہ وہ تاکید کرتا ہے کہ یہ گزر گاہ ابھی بھی گزر گاہ اخابث کے نام سے مشہور ہے اور خود حموی نے اس جگہ کا نزدیک سے مشاہدہ بھی کیا ہوگا جب کہ ہم نے ملاحظہ کیا کہ یہ جملہ من و عن سیف کا نقل قول ہے ، نہ کہ حموی کی تحقیقات کا نتیجہ ! ۔

پھر بھی حموی سیف کی باتوں کے پیش نظر اس پر اعتماد کرکے لفظ اعلاب کے بارے میں لکھتا ہے :

علاب خاندان عک و عدنان کی سر زمین کو کہا جاتا ہے جو مکہ اور سمندر کے ساحل کے درمیان واقع ہے ، اس کا نام ردہ کے واقعات میں بیان ہو چکا ہے ۔

اس کے علاوہ لفظ خامر کے بارے میں سیف کی باتوں سے استفادہ کرکے لکھتا ہے :

خامر حجاز میں عک کی سر زمینوں میں ایک پہاڑ ہے جس کی توصیف میں طاہر بن ابی ہالہ نے یہ اشعار کہے ہیں :

ہم نے ان کو کوہ خامر کی چوٹی اور سرخ زمینوں میں کھودی گئی کھاڑیوں کے درمیان موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

عبد المومن نے بھی حموی کے مطالب کے پیش نظر سیف کے انہی خیالی مقامات کو اپنی کتاب مراصد الاطلاع میں حموی سے نقل کرکے ان کی وضاحت کی ہے ۔

۲۸۹

ابن اثیر ، ابن کثیر اور ابن خلدون نے بھی طاہر ابو ہالہ کی روایت کو طبری سے نقل کرکے اپنی کتابوں میں درج کیا ہے ۔

علامہ مرحوم سید عبد الحسین شرف الدین نے بھی ان کتابوں میں درج طاہر سے متعلق روایتوں پر اعتماد کرکے طاہر ابو ہالہ کو حضرت علی علیہ السلام کے شیعہ اور رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے صحابی کے طور پر درج کیا ہے ۔

اس طرح سیف کے افسانوی طاہر ابو ہالہ کی روایت اسلامی مآخذ اور منابع کے متون میں درج ہوئی ہے ، ہم طاہر سے متعلق روایتوں کو دو حصوں میں تقسیم کرتے ہیں ۔

١۔ ابو ہالہ اور حضرت خدیجہ کے لئے طاہر نامی ایک بیٹے کے وجود کا مسئلہ ،سیف کے اس دعوے کے بے بنیاد ہونے کے سلسلے میں ہم نے اسی طاہر کے دوسرے دو بھائی حارثاور زبیر کی نفی میں ثابت کر دیا ہے اور کہا ہے کہ جب ام المومنین حضرت خدیجہ نے پیغمبراکرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے گھر میں قدم رکھا تو اس وقت ان کے ہمراہ ابو ہالہ سے ہند کے علاوہ کوئی اور بیٹا نہیں تھا۔

٢۔ دوسرا موضوع رسول خد اصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی حیات کے آخری دنوں میں طاہر کا چند اصحاب کے ہمراہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے کارندے کے طور پر مامور ہونا ہے ہم نے اس سلسلے میں تحقیق کرنے کے لئے سیف کے علاوہ دوسرے مآخذ و منابع کی طرف رجوع کیا اور اس نتیجہ پر پہنچے کہ بن ہشام و طبری نے ابن اسحاق کی روایت سے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے ١٠ ھکے کارندوں کی تعداد اور ان کے نام حسب ذیل ذکر کئے ہیں ۔

پیغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے ١٠ ھ میں اسلام کے قلمرو میں مندرجہ ذیل گورنر وں اور کارندوں کو مامور فرمایا ہے :

مہا جر بن ابی امید کو صنعاء کی ماموریت دی جو کہ اسود عنسی کے دعوائے نبوت اور بغاوت کے وقت بھی ماموریت انجام دے رہا تھا ۔

زیاد بن لبید کو حضر موت کے لئے مامور فرمایا اور حکم دیا کہ اس علاقے کے صدقات کو بھی جمع کرے ۔

عدی بن حاتم کو قبائل طے اور بنی اسد کے لئے کارندہ اور صدقات جمع کرنے کیماموریت دے دی ۔

مالک نویرہ کو بنی حنظلہ کے صدقات جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی بن سعد کے صدقات جمع کرنے کی ذمہ داری اسی خاندان کے دوافراد ، زبرقان بدر اور قیس بن عاصم کے ذمہ کی اور ان میں سے ہر ایک کو اس علاقے کے ایک حصہ کی ذمہ داری سونپی ۔

۲۹۰

اعلا ء حضرمی کو بحرین کے صدقات جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی اور علی ابن ابی طالب کو نجران کے صدقات اور وہاں کے عیسائیوں سے جزیہ وصول کرنے کی مسئولیت بخشی ۔(۱)

جب ١٠ ھ میں ذیقعدہ کا مہینہ آیا تو رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم حج کا فریضہ انجام دینے کے لئے مکہ کی طرف عازم ہوئے اور حکم فرمایا کہ دوسرے لوگ بھی اس سفر میں آپ کی ہمراہی کریں ۔

اس کے بعد طبری اور ابن ہشام نے راوی سے نقل کرکے حضرت علی علیہ السلام کی نجران سے واپسی ، مکہ میں رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم سے ملحق ہو کر آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے ساتھ فریضہ حج انجام دینے کے بارے میں ذکر کیا ہے ۔ اس کے بعد رسول اللہ کے مدینہ لوٹنے اور ماہ صفر میں آپصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی رحلت کے واقعات کو ترتیب سے ذکر کیا ہے ۔

مختصر تحقیق اور موازنہ

سیف نے اپنی روایت میں پیغمبراکرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے سولہ کارندوں اور گماشتوں کا نام لیا ہے جب کہ ابن اسحاق کی روایت میں ان افراد کا کوئی سراغ نہیں ملتا ۔ اسی طرح پیغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے چند حقیقی کارندوں کے نام جو ابن اسحاق کے ہاں پائے جاتے ہیں سیف کی روایت میں دکھائی نہیں دیتے ۔

سیف نے اپنے خیالی طاہر کے لئے سر زمین مکہ اور یمن کے ایک وسیع علاقے کو اس کی مامور یت کے حد و د کے طو ر پر معین کیا ہے جو تاریخی حقائق کے ساتھ کسی صو ر ت میں مطابقت نہیں رکھتا ۔

سیف نے طاہر کی داستان عک او ر اشعریوں کے سلسلے میں جو روایت نقل کی ہے وہ مکمل طور پر افسانہ اور جھوٹ ہے اور اس کی روایت میں جنگ کی کمانڈ ، میدان کا رزار ، دلاوریوں کے اشعار ،خط و کتابت خون ریز جنگ ، بے رحمانہ قتل عام اور اخابث ، اعلاب و خامر کی نام گزاری کا ذکر کیا

____________________

الف )۔رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم نے امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کو خمس جمع کرنے کے لئے یمن بھیجا ۔ اس سلسلے میں ہماری تحقیق کا نتیجہ ہماری کتاب '' مرا ة العقول '' کے مقدمہ (صفحہ ٨١ ) میں ملاحظہ کیا جاسکتا ہے ۔

۲۹۱

گیا ہے جب کہ تاریخ کے قابل اعتبار و اہم منابع و مصادر میں ان کا کہیں نام و نشان نہیں ملتا جس کے ذریعہ ہم اس کا مقابلہ و موازنہ کر سکیں ۔ کیوں کہ یہ داستان دوسری صدی ہجری کے افسانہ نگار سیف بن عمر تمیمی کے سر اسر جھوٹ ، بہتان اور توہمات کے علاوہ کچھ نہیں ہے !

داستان کے مآخذ کی پڑتال

ہم نے سیف کی پانچ روایتوں میں طاہرا بو ہالہ کی داستان کو پایا ۔ ان میں سے چار روایتوں کو طبری نے اپنی کتاب میں درج کیا ہے اور اس کے بعد دیگر تاریخ نویسوں نے طاہر کی داستان کو طبری سے نقل کرکے اپنی کتابوں میں ثبت کیا ہے ۔

طاہر کے بارے میں سیف کی پانچویں روایت بھی کتاب استیعاب میں درج ہوئی ہے ۔ بعض علماء نے اس روایت کو اس سے نقل کرکے اپنی کتابوں میں درج کیا ہے ۔

ان روایتوں کے مآخذ حسب ذیل ہیں :

١۔ سیف نے اپنی دو روایتوں کے مآخذ یوں بیان کئے ہیں سہل بن یوسف نے اپنے باپ سے یہ دونوں راوی سیف کے تخیل کی مخلوق ہیں اور حقیقت میں ان کا کوئی وجود نہیں ہے ۔ ایک اور روایت میں سہل نے قاسم سے روایت کی ہے ۔ جن کے بارے میں ہم نے پہلے ہی بتایا ہے کہ علم رجال کی کتابوں میں ان کا کوئی سراغ نہیں ملتا اس لئے کہ ان کابھی حقیقت میں کوئی وجود نہیں ہے ۔

٢۔ دو روایتوں مین عبید بن صخر بن لوذان کو راوی کے طور پر ذکر کیا گیا ہے۔ ہم عبید کے حالات کے بارے میں اس کتاب کی اگلی جلدوں میں سیف کے افسانوی تخلیقات کے ضمن میں بحث و تحقیق کریں گے ۔

٣۔ ایک روایت میں جریر بن یزید جعفی کوبھی راوی کے طورپہچنوایا گیا ہے ، ہم نے اس نام کو رجال اور راویوں کی کتابوں میں سے کسی ایک میں بھی نہیں پایا ۔ اس لئے ہم اسے بھی سیف کے تخیل کی مخلوق جانتے ہیں ۔

۲۹۲

٤۔ اس کے علاوہ ان روایتوں کے راویوں کے طور پر دو مجہول الہویہ افراد ابو عمر اور مولی ابراہیم بن طلحہ کا نام بھی لیا گیا ہے اور اس قسم کے مجہول الہویہ افراد کی پہچان کرنا نا ممکن ہے ۔

٥۔ اسی طرح سیف محققین اور علماء کو حیرت و پریشانی میں ڈالنے کے لئے ایسے راویوں کے ضمن میں کہ جنھیں خدا نے ابھی خلق ہی نہیں کیا ہے چہ جائے کہ پہچانا جائے ، بعض حقیقی اور مشہور راویوں کا بھی نام لے کر اپنی روایت کے مآخذ کے طور پر پیش کرتا ہے ۔ لیکن سیف کے بارے میں گزشتہ تجربہ کے پیش نظر ہم سیف کے جھوٹ کے گناہوں کو ان راویوں کی گردن پر ڈالنا نہیں چاہتے

گزشتہ بحث کا ایک خلاصہ

ہم نے طاہر ابو ہالہ کی داستان کو سیف کی پانچ روایتوں میں پایا جو ایک دوسرے کی مکمل اور ناظر ہیں ۔

ابن عبد البر نے اپنی کتاب استیعاب میں مذکورہ پانچ روایتوں میں سے ایک کو نقل کیا ہے اور ذہبی نے اسے سیر اعلام النبلاء میں اور ابن اثیر نے اسی روایت کو استیعاب سے نقل کرکے اسد الغابہ میں درج کیا ہے ۔

اس کے علاوہ ابن اثیر نے اپنی بات کی ابتدا میں طاہر سے روایت کرکے ابو ہالہ کا شجرہ نسب اس طرح بیان کیا ہے کہ انسان خیال کرتا ہے کہ حقیقت میں کوئی طاہر تھا جس کا نسب اسد بن عمرو تمیمی تک پہنچتا ہے ۔

طبری نے بھی طاہر کے بارے میں سیف کی روایتوں میں چار روایتوں کو اپنی تاریخ کی کتاب میں درج کیا ہے اور بغوی نے ان چار روایتوں میں سے ایک کو عبید بن صخر کی تشریح میں نقل کیا ہے ۔

مر زبانی نے بھی اپنی کتاب معجم الشعراء میں سیف بن عمر کی باتوں سے استفادہ کرکے اخابث کی داستان اور طاہر کے رزمینہ اشعار کو درج کیا ہے ۔

۲۹۳

ابن حجر نے طاہر کی داستان کو ابن عبد البر کی استیعاب اور مرز بانی کی معجم الشعراء اور تاریخ بغوی سے نقل کرکے اپنی کتاب الاصابہ میں درج کیا ہے ۔

جغرافیہ شناس دانشور حموی اعلاب ، خامر او ر اخابث جیسے الفاظ کی تشریح میں اپنی کتاب معجم البلدان میں سیف کی احادیث کے مطابق طاہر کا نام اور اس کے اشعار اپنے دعوے کے شاہد کے طور پر لائے ہیں ۔ عبد المؤمن صاحب کتاب مراصد الاطلاع نے مذکورہ مقامات کی تشریح کو حموی سے لیا ہے ۔

لیکن مندرجہ ذیل حقائق کے پیش نظر یہ تمام احادیث و اخبار ، متن ، مآخذ اور اس کا رول ادا کرنے والے سب کے سب جعلی او ر بالکل جھوٹ پر مبنی ہیں ۔

سیف کی روایتوں کے مطالب

طاہر کے بارے میں سیف کی روایتیں درج ذیل تین مطالب پر مشتمل ہیں :

١۔ طاہر ، خدیجہ کا بیٹا:۔ سیف نے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی زوجہ حضرت خدیجہ کے لئے اس کے پہلے شوہر ابو ہالہ سے طاہر نام کا ایک بیٹا خلق کرتا ہے ۔ ہم نے اس کے دوسرے دو بھائیوں '' حارث '' و '' زبیر '' کے بارے میں جو تحقیق کی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ خدیجہ کا اس کے پہلے شوہر ابو ہالہ سے ہند کے علاوہ کوئی دوسرا بیٹا ہی نہیں تھا !

٢۔ طاہر ، رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کا گماشتہ:۔ تمام تاریخ نویسوں نے پیغمبر اکرمصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی حیات کے آخری دنوں میں اسلام کے قلمرو میں مختلف مناطق میں آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے منصوب کئے گئے گماشتوں اور کارندوں کا نام لیا ہے ، لیکن ان میں نہ طاہر ابو ہالہ کا کہیں نام ہے اور نہ ہی رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے لئے جعل کئے گئے سیف کے کارندوں کا کہیں ذکر ہے ۔ انشاء اللہ ہم اس سلسلے میں مناسب موقع پر مزید تشریح کریں گے ۔

۲۹۴

اس کے علاوہ ہم نے پہلے کہا ہے کہ معتبر تاریخ نویسوں نے لکھاہے کہ مہاجرا میہ رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی طرف سے صنعا ء میں مامور تھایہاں تک کہ پیغمبری کا مدعی ''اسود عنسی ''نے اس پر حملہ کرکے اسے اقتدار سے ہٹادیا ۔لیکن سیف کہتا ہے ،''مہاجر ''بیمار ہوا اور ماموریت کی جگہ پر نہ جاسکا بلکہ کسی دوسرے شخص نے اس کی ذمہ داری انجام دی اور رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی وفات اور مہاجر کی صحت یابی کے بعد خلیفہ ابو بکر نے اسے ماموریت کی جگہ پر روانہ کیا ۔

ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ سیف اپنے قبیلہ تمیم اور مضر کے لئے فخر و مباہات کسب کرنے کی فکر میں ہے ۔یہی جذبہ اسے مجبور کرتا ہے کہ ابوسفیان اور اس کے ہم فکروں کے لئے عہدے اور مقام خلق کرے اور رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے ہاں ان کو کارندے کی حیثیت تفویض کرکے خاندان بنی عمر و کو عزت و افتخار بخشے ۔

لیکن ہمیں یہ معلوم نہ ہوسکا کہ کونسے عوامل سیف کے لئے اس امر کے محرک بن گئے کہ وہ مہاجر ابی امیہ اور پیغمبرصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے دیگر گماشتوں کی روایت میں تحریف کرے ؟! کیونکہ یہ روایت ظاہرا ًسیف کے لئے کسی قسم کا افتخار ثابت نہیں کرتی ،مگر یہ کہ ہم ،اس کا زندیقی اور دشمن اسلام ہونا اس امر کا سبب مان لیں ! اور اس طرح وہ محققین اور تاریخ نویسوں کے لئے پیغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے گماشتوں اور کارندوں سے متعلق روایتوں کو مشکوک اور ناقابل اعتبار بنا کر ان کی قدر و منزلت کو گھٹادے ۔

٣۔ اخابث کا علاقہ :۔ سیف کے کہنے کے مطابق قبائل ''عک ''اور ''اشعری ''مرتد ہوکر بغاوت کرتے ہیں ۔ ''طاہر ''،مقام خلافت کے کسی حکم اور مرکز خلافت سے فوجی مدد کا انتظا ر کئے بغیر مذکورہ قبائل پر حملہ کرتا ہے ،ان کے کشتوں کے پشتے لگاتا ہے ،اور علاقہ کو ''اخابث ''یعنی ناپاکوں کے وجود سے پاک و صاف کرتا ہے ۔یہی امر سبب بن جاتا ہے کہ ڈر کے مارے فرار کرنے والے پیغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے دوسرے گماشتے اور کارندے اس تمیمی پہلوان کے ہا ں پناہ لے کر اطمینان کا سانس لیں ،جب کہ ان مطالب میں سے کچھ بھی صحیح نہیں ہے اور سب کے سب جھوٹ اور افسانہ ہے۔ قابل اعتبار اسلامی مصادر میں یہ مطالب کہیں درج نہیں ہوئے ہیں ۔بلکہ یہ سب دوسری صدی ہجری کے افسانہ گو سیف بن عمر تمیمی کے تخیل کے خلق کئے گئے افسانے ہیں تا کہ اس طرح وہ اپنے خاندان تمیم کے لئے ہر ممکن طور پر فخرو مباہات کسب کرسکے ۔

۲۹۵

طاہر کی داستان کے نتائج

١۔خاندان بنی عمرو اور پیغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کی پہلی زوجہ حضرت خدیجہ سے رسول خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے تیسرے پروردہ ''طاہر ابو ہالہ ''کی تخلیق ۔

٢۔ پیغمبر خداصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے لئے ایک گماشتہ تخلیق کرنا تا کہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے دیگر گماشتوں کے ضمن میں اس کا نام لیا جا ئے ۔

٣۔ پیغمبر اسلامصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے لئے خاندان تمیم سے ایک فرماں بردار صحابی خلق کرنا تا کہ آنحضرتصلى‌الله‌عليه‌وآله‌وسلم کے دوسرے اصحاب کی فہرست میں اس کا نام درج کیا جائے ۔

٤۔ خاندان تمیم میں سے ایک شاعر خلق کرنا تا کہ اس کا نام دوسر ے شعراء اور دلاوریاں بیان کرنے والوں میں شامل ہوجائے ۔

٥۔ خیالی میدان کارزار اور ''ردہ ''کی جنگوں کے نام سے فرضی جنگوں کے نقشے کھینچنا ،تا کہ ایک طرف سے عربوں کے دلوں میں اسلام کی نسبت ضعف و ناتوانی ایجاد کرے اور دوسری جانب سے ان کی بے رحمی اور سنگدلی دکھائے جیسا کہ اپنے دشمنوں کے کشتوں کے پشتے لگا کر میدان کارزار کو لاشوں کی بدبو سے ناقابل تنفس بنانا، تا کہ اس طرح اسلام کے دشمنوں کے لئے ایک دلیل بن جائے کہ اسلام تلوار سے پھیلا ہے ۔

٦۔ سیف کے خلق کئے گئے دلاوری کے اشعار اور سیاسی و سرکاری خط وکتابت کو ادب اور اسلامی سیاست کی کتابوں میں درج کرانا ۔

٧۔ کچھ جگہیں جیسے ،''اعلاب ''،''اخابث ''،اور ''خامر ''و غیرہ خلق کی ہیں تا کہ جغرافیہ کی کتابوں میں انھیں جگہ ملے ۔سر انجام ان سب چیزوں کو سیف نے اپنے خاندان تمیم ،خاص کر قبیلہ اسید کے لئے فخرو مباہات کے طور پر ایجاد کیا ہے تا کہ قبائل قحطانی اور یمانیوں کو نیچا دکھا سکے ۔

۲۹۶

افسانہ ٔطاہر کی اشاعت کا سرچشمہ

۱) ۔ سیف کے افسانوں کے راوی :

سیف نے ،''طاہر ''کو پانچ روایتوں کے ذریعہ جعل کیا ہے اور ان روایتوں کو حسب ذیل راویوں سے نقل کیا ہے :

١۔ سہل بن یوسف ،اپنے باپ سے دو روایتوں میں ۔

٢۔ سہل بن یوسف ،قاسم سے ایک روایت میں ۔

٣۔ عبید بن صخر بن لوذان ، دو روایتوں میں ۔

٤۔ جریر بن یزید جعفی ، ایک روایت میں ۔

یہ سب راوی سیف کے تخیل کی مخلوق ہیں اور حقیقت میں وجود نہیں رکھتے ۔ اسی طرح روایت کے مآخذ کے طور پر ایسے نامعلوم افراد ،راوی کے عنوان سے ذکر کیا ہے جن کو پہچاننا ممکن نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ بعض معروف اور مشہور راوی کا نام بھی لیتا ہے مگر ہم ہر گز سیف کے گناہوں کو ان کی گر د ن پر ڈ ا لنا نہیں چاہتے ۔ جب کہ ہمیں معلوم ہے کہ یہ افسانہ صرف اور صرف سیف کا خلق کیا ہو ا ہے ۔

۲)۔ طاہر ابو ہالہ کے افسانہ کو سیف سے نقل کرنے والے علما:

مندرجہ ذیل علماء نے طاہر ابوہالہ کی روایت کو بلا واسطہ سیف سے نقل کرکے اپنی کتابوں میں درج کیا ہے :

١۔ طبری نے اپنی تاریخ میں سند کے ساتھ سیف بن عمر سے ۔

٢۔ ابن عبدا لبر نے استیعاب میں سند کے ساتھ سیف سے ۔

٣۔ بغوی نے معجم الصحابہ میں سند کے ساتھ سیف سے۔

٤۔ حموی نے معجم البلدان میں سندذکر کئے بغیر ۔

٥۔ مرزبانی نے معجم الشعراء میں ۔

۲۹۷

٦۔ ابن اثیر نے اسد الغابہ میں استیعاب سے سیف بن عمر کے نام کی صراحت کے ساتھ ۔

٧۔ عبد المومن نے مراصد الاطلاع میں حموی کی کتاب معجم البلدان سے ۔

٨۔ ذہبی نے سیر النبلاء میں براہ راست سیف بن عمرسے ۔

٩۔ پھر ذہبی نے کتاب التجرید میں کتاب اسد الغابہ سے ۔

١٠۔ ابن حجر نے '' الاصابہ '' میں مرزبانی کی کتاب '' معجم الشعراء ''سے اور براہ راست سیف بن عمرسے بھی۔

١١،١٢،١٣،١٤۔ ابن اثیر ، ابن کثیر ، ابن خلدون ، اور میر خواند ، ہر ایک نے الگ الگ افسانۂ طاہر کو طبری سے نقل کرکے اپنی تاریخ کی کتابوں میں درج کیا ہے ۔

یہاں تک سیف بن عمر کے قبائل تمیم سے جعل کئے گئے ٢٣ ،اصحاب کے سلسلے میں بحث و تحقیق مکمل ہوئی ۔

بارگاہ الٰہی سے دعا ہے کہ ہمیں توفیق عنایت فرمائے کہ ہم دوسرے جعلی اصحاب اور سیف کے افسانوں کے بارے میں بحث و تحقیق کا نتیجہ علماء اور محققین کی خدمت میں پیش کریں ۔ مزید تمنا ہے کہ خدائے تعالیٰ مومنین کو بھی اس سے پورا پورا فائدہ اٹھا نے کی توفیق عطا کرے خدائے تعالیٰ ہماری اس ادنیٰ کوشش کو قبول فرمائے ۔

و آخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمین

مرتضیٰ العسکری

بغداد ٢٥ربیع الثانی ١٣٨٩ھ

۲۹۸

فہرستیں

مآخذ و مدارک

ابو مفزر

اسود بن قطبہ :

اسود کے حالات : '' مؤتلف دار قطنی ، اکمال ابن ماکولا ،اصابہ ابن حجر ( ١١٤١) اور تاریخ

دمشق ،قلمی نسخہ '' میں

ابو مفزر ، اسود بن قطبہ ، خالد کے ساتھ :

طبری،٢٠٣٦١۔٢٠٣،٢٠٧٢١

'' امغیشیا ، زمیل ، الثنی ، کی تشریح ، یاقوت حموی کی معجم البلدان میں ۔

ابو مفزر شام میں :

تاریخ ابن عساکر میں '' زیاد '' کے حالات کی تشریح ۔

یرموک کی جنگ ( ١ ٥٥٢ ) تاریخ ابن عساکر (٤٧٣) تہذیب ( ١٥٧ ) تاریخ ابن کثیر

اسود بن قطبہ ، عراق و ایران میں :

تاریخ طبری ، ٤ھ کے حوادث( ص٢٢٧٦)و ١٦ھ کے حوادث ( ص٢٤٣٣و

ص٢٤٢٩) ابن اثیہ ( ٣٩٧٧٢)و (٦٣٧) ابن کثیر ۔

مدائن کی تشریح میں اس کے اشعار ( ٢٨٣١) اس طرح بلاذری کی فتوح البلدان ص٣٦٦

دینوری کی اخبار الطوال (ص١٢٦)

۲۹۹

ابو مفزر کی سرگرمیاں :

تاریخ طبری ، ٤ھ حوادث کے( ص ٢٢٧٦ ) اور ١٦ ھ کے حوادث ( ص ٢٤٣٣) و

(ص٢٤٢٩) و ابن اثیر ( ٢ ٣٩٧٧ ) اور ابن کثیر ( ٧ ٦٣ )۔

معجم البلدان میں '' بہر سیر'' کی تشریح وا'' الروض المعطار'' ( ١ ٢٦ ) میں مدائن اور فریدون

کی تشریح ۔

ابو مفزر:

اصابۂ ابن حجر(١٩١٤،نمبر ١١٢١ق٣)

طبری (٢٥٧١١۔٢٥٧٣)،(٢٦٥٩١)

نہج البلاغہ ،شرح ابن ابی الحدید خط نمبر ٩٥ ،نصر مزاحم کی ''صفین ''(ص١٠٦)

نافع بن اسود تمیمی

طبری (٢٤٣٤١اور ٢٤٧٢)

ابن اثیر (٤٠٠٢)

ابن کثیر (٥٨١ و٧١ )

تاریخ ابن عساکر (٥١٨١۔٥١٩ )اور اسود کی داستان ،کتاب خانہ دمشق میں موجود قلمی نسخہ اکمال ابن ماکولا (مصر کے دارالکتب میں قلمی نسخہ ) ج١ ص١٩،٢٩و٤٠

ابن حجر کی اصابہ (٥٥٠٣ نمبر٨٨٥٠ق٣)

حموی کی ''معجم البلدان ''میں لفظ ''برجان ،بسطام ،جرجان ، رزیق اور رے ''کی تشریح ۔ حمیری (١٥٤٢)اور (١٥٥١)

نصر مزاحم کی ''صفین ''

۳۰۰

301

302

303

304

305

306

307

308

309

310

311

312

313

314

315

316

317

318

319

320

321

322

323

324

325

326

327

328

329

330

331

332

333

334

335

336

337

338

339

340

341

342

343

344

345

346

347

348

349

350

351

352

353

354

355

356

357

358

359

360

361

362

363

364

365

366

367

368

369

370

371