تفسیر نمونہ جلد ۹

تفسیر نمونہ 0%

تفسیر نمونہ مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن

تفسیر نمونہ

مؤلف: آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی
زمرہ جات:

مشاہدے: 30543
ڈاؤنلوڈ: 2377


تبصرے:

جلد 1 جلد 4 جلد 5 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11 جلد 12 جلد 15
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 104 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 30543 / ڈاؤنلوڈ: 2377
سائز سائز سائز
تفسیر نمونہ

تفسیر نمونہ جلد 9

مؤلف:
اردو

آیات ۲۳،۲۴

۲۳( وَرَاوَدَتْهُ الَّتِی هُوَ فِی بَیْتِهَا عَنْ نَفْسِهِ وَغَلَّقَتْ الْاٴَبْوَابَ وَقَالَتْ هَیْتَ لَکَ قَالَ مَعَاذَ اللهِ إِنَّهُ رَبِّی اٴَحْسَنَ مَثْوَایَ إِنَّهُ لَایُفْلِحُ الظَّالِمُونَ ) ۔

۲۴( وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا لَوْلَااٴَنْ رَاٴَی بُرْهَانَ رَبِّهِ کَذٰلِکَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوءَ وَالْفَحْشَاءَ إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِینَ ) ۔

ترجمہ

۲۳ ۔اور جس عورت کے گھر میں یوسف رہتا تھا اس نے اس سے اپنے مطلب کے حصول کی خواہش کی اور دروازے بند کردئے اور کہا کہ اس چیز کی طرف جلدی آؤ جو تمہارے لئے مہیا ہے،(یوسف نے)کہا : مَیں خدا سے پناہ مانگتا ہوں وہ ( مصر)میرا صاحبِ نعمت ہے اور اس نے مجھے محترم جانا(تو کیا ممکن ہے کہ مَیں اس پر ظلم کروں اور اس سے خیانت کروں )یقینا ظالم کامیاب نہیں ہوں گے اور فلاح نہیں پائیں گے ۔

۲۴ ۔اس عورت نے تو یہ ارادہ کیا اور وہ بھی اگر پروردگار کی برھان نہ دیکھتا تو ارادہ کرتا، ہم نے ایسا اس لئے کیا تاکہ بدی اور فحشاء کو اس سے دور رکھیں کیونکہ وہ ہمارے مخلص بندوں میں سے تھا ۔

مصر کی بیوی کا عشقِ سوزاں

حضرت یوسفعليه‌السلام نے اپنے خوبصورت، پرکشش اور ملکوتی چہرے سے نہ صرف مصر کو اپنی طرف کرلیا بلکہ کی بیوی بھی بہت جلدی آپعليه‌السلام کی گرویدہ ہوگئی، آپعليه‌السلام کا عشق اس کی روح کی گہرایوں میں اتر گیا ، جُوں جُوں وقت گزرتا گیا اس عشق کی حدت میں اضافہ ہوتا چلا گیا لیکن یوسفعليه‌السلام کہ جو پاکیزہ اور پرہیزگار انسان تھے انہیں خدا کے علاوہ کسی کی بھی فکر وسوچ نہ تھی، ان کا دل فقط عشقِ الٰہی کا گرویدہ تھا ۔

کچھ اور امور بھی شامل ہوگئے جنہوں نے کی بیوی کے عشقِ سوزاں کو اور بھڑکادیا ۔

ایک تو اسے اولاد نہ ہونے کا ارمان تھا، دوسرا اس کی رنگینیوں سے بھر پور اشراف کی زندگی تھی، تیسرا داخلی زندگی میں اسے کو ئی پریشانی اور مسئلہ نہ تھا جیسا کہ اشراف اور نازونعمت میں پلنے والوں کی زندگی ہوتی ہے اور چوتھا دربار نصر میں کسی قسم کی کوئی پابندی اور قدغن نہ تھا، ان حالات میں وہ عورت کہ جو ایمان وتقویٰ سے بھی بے بہرہ تھی شیطانی وسوسوں کی موجوں میں غوطہ زن ہوگئی، یہاں تک کہ اس نے ارادہ کرلیا کہ اپنے دل کا راز یوسف سے بیان کرے اور اپنے دل کی تمنا ان سے پورا کرنے کا تقاضا کرے ۔

اپنے مقصد کے حصول کی خاطر اس نے ہر ذریعہ اور ہر طور طریقہ اختیار کیا اور بڑی خواہش کے ساتھ کوشش کی کہ ان کے دل کو متاثر کرے، جیسا کہ قرآن کہتا ہے: جس عورت کے گھر میں یوسف تھے اس نے اپنی آرزو پورا کرنے کے لئے پیہم ان سے تقاضا کیا( وَرَاوَدَتْهُ الَّتِی هُوَ فِی بَیْتِهَا عَنْ نَفْسِه ) ۔

”راودتہ“ اصل میں ”مرودة“ کے مادہ سے چراگاہ کی تلاش کے معنی میں ہے ، مثل مشہور ہے:

( الرائد لایکذب قومه ) ۔

جو چراگاہ کی تلاش میں جاتا ہے وہ اپنی قوم قبیلے سے جھوٹ نہیں بولتا ۔

یہ بھی اسی مذکورہ معنی کی طرف اشارہ ہے ۔

اسی طرح سرما سلائی کہ جس سے آنکھوں میں آرام آرام سے سرما لگاتے ہیں کو”مِروَد“(بروزن مِنبر)کہا جاتا ہے ۔

بعد ازاں یہ لفظ ہر اس کام کے لئے بولا جانے لگا جو نرمی ، ملائمت اور آرام سے کیا جائے ۔

یہ تعبیر اس طرف اشارہ ہے کہ زوجہ نے اپنا مقصود پانے کے لئے بڑی نرمی سے اور کسی قسم کی دھمکی کے بغیر ملائمت اور اظہار محبت سے یوسفعليه‌السلام کو دعوت دی ۔

آخرکار جو آخری راستہ اسے نظر آیا یہ تھا کہ ایک دن انہیں تنہا اپنی خلوت گاہ پھنسا نے اور ان کے جذبات ابھارنے کے لئے تمام وسائل سے کام لے، جاذب ترین لباس پہنے، بہترین بناؤ سنگار کرے بہت مہک دار عطر لگائے اور اس طرح سے آرائش وزیبائش کرے کی یوسفعليه‌السلام جیسے قوی انسان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے ۔

قرآن کہتا ہے: اس نے دروازوں کو اچھی طرح بند کرلیا اور کہا آؤ مَیں تمہارے لئے حاضر ہوں( وَغَلَّقَتْ الْاٴَبْوَابَ وَقَالَتْ هَیْتَ لَکَ ) ۔

لفظ” غلقت“ مبالغہ کا معنی دیتا ہے اور نشاندہی کرتا ہے کہ اس نے تمام دروازے مضبوطی سے بند کےے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ یوسف کو محل کی ایسی جگہ پر لے گئی کہ جہاں کمروں کے اندر کمرے بنے ہوئے تھے اور جیسا کہ بعض روایات میں آیاہے اس نے سات دروازے بند کےے تاکہ یوسفعليه‌السلام کے لئے فرار کی کوئی راہ باقی نہ رہے ۔

علاوہ ازیں شاید وہ اس طرح حضرت یوسفعليه‌السلام کو سمجھانا چاہتی تھی کہ وہ راز فاش ہونے سے پریشان نہ ہوں کیونکہ ان بند دروازوں کے ہوتے ہوئے کسی شخص کے بس میں نہیں کہ وہ اندر آسکے ۔

جب حضرت یوسفعليه‌السلام نے دیکھا کہ تمام حالات لغزش وگناہ کی حمایت میں ہیں اور ان کے لئے کوئی راستہ باقی نہیں رہ گیا تو انہوں نے زلیخاکو بس یہ جواب دیا: مَیں خدا سے پناہ مانگتا ہوں( قَالَ مَعَاذَ الله ) ۔

اس طرح حضرت یوسفعليه‌السلام نے زوجہ کی خواہش کو قطعی وحتمی طور پررد کردیا اور اسے سمجھایا کہ وہ ہرگز اس کے سامنے سرتسلیم خم نہیں کریں گے، آپ نے ضمناً اسے اور تمام افراد کو یہ حقیقت سمجھا دی کہ ایسے سخت اور بحرانی حالات میں شیطانی وسوسوں اور ان سے کہ جو شیطانی عادات واخلاق رکھتے ہیں نجات کے لئے ایک ہی راستہ ہے اور وہ یہ کہ خدا کی طرف پناہ لی جائے، وہ خدا کہ جس کے لئے خلوت اور بزم ایک سی ہے اور جس کے ارادے کے سامنے کوئی چیز نہیں ٹھہرسکتی ۔

اس مختصر سے جملے سے انہوں نے عقیدے اور عمل کے لحاظ سے خدا کی وحدانیت کا اعتراف کیا، اس کے بعد مزید کہا کہ تما م چیزوں سے قطعِ نظر ”مَیں ایسی خواہش کے سامنے کس طرح سے سرِ تسلیم خم کرلوں جب کہ مَیں مصر کے گھر میں رہتا ہوں ، اس کے دستر خوان پر ہوں اور اسنے مجھے بہت احترام سے رکھا ہوا ہے “( إِنَّهُ رَبِّی اٴَحْسَنَ مَثْوَایَ ) ، کیا یہ واضح خیانت نہ ہوگی ،”یقیناستمگار فلاح نہیں پائیں گے( إِنَّهُ لَایُفْلِحُ الظَّالِمُونَ ) ۔

اس جملے میں ”رب“سے کیا مراد ہے؟

اس سلسلے میں مفسرین میں بہت اختلاف ہے ، اکثر مفسرین نے مثلا مرحوم طبرسی نے مجمع البیان میں اور مولف المنار نے المنار میں ”رب“ کو اس کے وسیع معنی میں لیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے مراد مصر ہے کہ جس نے حضرت یوسفعليه‌السلام کے احترام واکرام میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی تھی اور شروع ہی میں ”اکرمی مثواہ“ کہہ کر یوسف ع کے لئے اپنی بیوی سے سفارش کی تھی ۔

یہ گمان بالکل غلط ہے کہ لفظ”رب“ اس معنی میں استعمال نہیں ہوتا کیونکہ اس سورة میں متعدد مقامات پر لفظ”رب“ کا اطلاق غیرِ خدا پر ہوا ہے، کبھی حضرت یوسفعليه‌السلام کی زبان سے اور کبھی کسی اور کی زبان سے ، مثلا قیدیوں کے خواب کے واقعہ میں ہم پڑھتے ہیں کہ جس قیدی کو آپعليه‌السلام نے آزادی کی بشارت دی تھی اس سے کہا کہ اپنے رب ” مصر“ سے میرا ذکر کرنا ۔( وَقَالَ لِلَّذِی ظَنَّ اٴَنَّهُ نَاجٍ مِنْهُمَا اذْکُرْنِی عِنْدَ رَبِّک ) (آیت ۴۲) ۔

نیز حضرت یوسفعليه‌السلام کی زبانی ہے کہ :

( فَلَمَّا جَائَهُ الرَّسُولُ قَالَ ارْجِعْ إِلیٰ رَبِّکَ فَاسْاٴَلْهُ مَا بَالُ النِّسْوَةِ اللاَّتِی قَطَّعْنَ اٴَیْدِیَهُن ) (آیت: ۵۰)

جب فرعونِ مصر کا فرستادہ ان کے پاس آیاتو انہوں نے کہا اپنے رب (فرعون)کے واپس جا ؤ اور اس سے تقاضاکرو کہ وہ تحقیق کرے کہ زناِن مصر نے اپنے ہاتھ کیوں کاٹ لئے تھے ۔

اس سورہ کہ آیہ ۴۱ میں حضرت یوسفعليه‌السلام کی زبانی اور آیہ ۴۲ میں قراان کی زبانی لفظ”رب“ کا اطلاق مالک اور صاحبِ نعمت پر ہوا ہے ۔

لہٰذا آپ دیکھ رہے ہیں کہ زیرِ بحث آیت کے علاوہ اسی سورہ میں چار مرتبہ لفظ”رب“ کا اطلاق غیر خدا پر ہوا ہے اگرچہ اسی سورہ میں اور قرآن کی دوسری سورتوں میں یہ لفظ بار ہا پروردگارعالم کے لئے استعمال ہوا ہے، نتیجہ یہ ہے کہ یہ ایک مشترک لفظ ہے اور اس کا اطلاق دونوں معانی پر ہوتا ہے ۔

بہرحال بعض مفسرین نے اس بات کو ترجیح دی ہے کہ زیر بحث آیت ”انہ ربی احسن مثوای“ ، میں لفظ ”رب“ ”خدا“ کے معنی میں ہے کیونکہ لفظ ”اللہ“ کہ جو ساتھ ذکر ہوا ہے ، سبب بنتا ہے کہ ضمیر اسی کی طرف لوٹے، لہٰذا اس صورت میں جملے کا معنی یوں ہوگا:

مَیں خدا سے پناہ مانگتا ہوں کہ جو میرا پروردگار ہے اور جس نے میرے مقام کو محترم قرار دیا ہے اور مجھے حاصل نعمت اسی کی طرف سے ہے ۔

لیکن ”اکرمی مثوای“ کے لفظوں سے مصر کی سفارش کی طرف توجہ کی جائے تو اسی لفظ ”مثوای“ کا تکرار زیر ِ بحث آیت میں ہوا ہے، اس سے پہلے معنی کو تقویت ملتی ہے، تورات کی فصل ۳۹ شمارہ ۸،۹ اور ۱۰ میں یوں ہے-:

اور اس کے بعد یہ ہوا کہ اس کے آقا کی بیوی نے اپنی آنکھیں یوسف پر مرکوز کردیں اورکہنے لگی: میرے ساتھ سوجا ۔

لیکن اس نے انکار کردیا اور اپنے آقا کی بیوی سے کہا: جو کچھ اس گھر میں میرے ساتھ ہورہا ہے میرا آقا اس سے آگاہ نہیں ہے ، اس نے اپنی تمام ملکیت میرے سپرد کررکھی ہے، اس گھرمیں مجھ سے بڑا کوئی نہیں ہے اور میرے کسی چیز کے لینے میں اس نے کوئی مضائقہ نہیں سمجھا، سوائے تیرے کہ جو اس کی بیوی ہے لہٰذا مَیں یہ قباحت ِ عظیم کیسے انجام دوں گا کہ جوخدا کا معصیت ہے ۔

تورات کے یہ جملے بھی پہلے معنی کی تائید کرتے ہیں ۔

یہاں یوسف اور زوجہ کا معاملہ نہایت باریک مرحلے اور انتہائی حساس کیفیت تک پہنچ جاتا ہے جس کے متعلق قرآن بہت معنی خیز انداز میں گفتگو کرتا ہے: مصر کی بیوی نے اس کا قصد کیا اور اگر یوسف بھی برھانِ پروردگار نہ دیکھتا تو ارادہ کرتا( وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا لَوْلَااٴَنْ رَاٴَی بُرْهَانَ رَبِّهِ ) ۔

اس جملے کے معنی کے متعلق مفسرین میں بہت اختلاف ہے، اس کا خلاصہ درج ذیل تین تفسیر میں کیا جاسکتا ہے:

۱ ۔ مصر کی بیوی نے یوسف سے اپنی آزادی کو پورا کرنے کا مصمم ارادہ کرلیا اور اس کے لئے اپنی انتہایہ کوشش کی ، یوسف بھی نوخیز جوان تھے، ابھی تک ان کی شادی بھی نہ ہوئی تھی اور نہایت ہیجان انگیز جنسی کیفیت ان کے سامنے تھی وہ بھی طبع بشری کے تقاضے سے ایسا ارادہ کرلیتے اگر برھان ِ پروردگار یعنی روح ، ایمان وتقویٰ ، تربیتِ نفس اور آخرکار مقامِ عصمت اس میں حائل نہ ہوتا ۔

اس بنا پر مصر کی بیوی کے ”ھم“ (قصد)اور یوسف کے قصد کے درمیان فرق یہ تھا کہ یوسف کی طرف سے ایک شرط سے مشروط تھا کہ جو حاصل نہ ہوئی (یعنی برھانِ پروردگار کا عدم وجود)لیکن کی بیوی کی طرف سے مطلق تھا اور چونکہ وہ اس قسم کے مقامِ تقویٰ وپرہیزگاری کی حامل نہ تھی اس لئے اس نے یہ ارادہ کرلیا اورآخری مرحلے تک اس پر قائم رہی، یہاں تک کہ اس کی پیشانی پتھر سے ٹکرائی ۔

ایسے جملوں کی نظیر عربی اور فارسی ادب میں بھی موجود ہے ، مثلا ہم کہتے ہیں کہ بے لگام افرادنے فلاں کسان کے پھلوں کا باغ غارت کرنے کا مصمم ارادہ کرلیا ہے، مَیں نے بھی اگر سالہا سال مکتبِ استاد میں تربیت حاصل نہ کی ہوتی تو اس قسم کا ارادہ کرتا ۔

اس بناء حضرت یوسف (علیه السلام)کا ارادہ ایک شرط سے مشروط تھا، جو حاصل نہ ہوئی اور یہ شرط نہ صرف حضرت یوسفعليه‌السلام کے مقامِ عصمت اور تقویٰ کے منافی نہیں بلکہ اس بلند مقام کی وضاحت ہے ۔

اس تفسیر کے مطابق حضرت یوسفعليه‌السلام سے کوئی ایسی حرکت سرزد نہیں ہوئی کہ جو ان کے ارادہ گناہ کی نشانی بنے بلکہ انہوں نے دل میں بھی ایسا ارادہ نہیں کیا ۔

لہٰذا بعض ایسی روایات کہ جن میں ہے کہ یوسفعليه‌السلام مصر کی بیوی سے خواہش پورا کرنے کے لئے آمادہ ہوگئے تھے یہاں تک کہ لباس بھی اتار لیا تھا اور ایسی ہی دوسری عبارتیں کہ جنہیں نقل کرتے ہوئے شرم آتی ہے، سب بے بنیاد، مجہول اور جعلی ہیں اور ایسے اعمال آلودہ ، بے لگام، ناپاک اور غلط افراد سے صادر ہوتے ہیں حضرت یوسف (علیه السلام)اپنی پاکیزگی روح اور بلند مقامِ تقویٰ کے حامل تھے انہیں ایسے کاموں سے کس طرح متہم کیا جاسکتا ہے ۔

یہ بات جاذبِ نظر ہے کہ حضرت امام علی بن موسیٰ رضا علیہ السلام سے ایک حدیث میں یہی تفسیر بہت ہی جچی تلی اور مختصر عبارت میں بیان ہوئی ہے، حدیث کچھ یوں ہے:

عباسی خلیفہ مامون امامعليه‌السلام سے پوچھتا ہے: کیا آپ حضرات نہیں کہتے کہ انبیاء معصوم ہیں ۔

فرمایا: جی ہاں ۔

اس نے کہا-: پھر قرآن کی اس آیت کی تفسیر کیا ہے-”( وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا لَوْلَااٴَنْ رَاٴَی بُرْهَانَ رَبِّهِ ) “ ۔

امام نے فرمایا:

وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ و لَوْلَااٴَنْ رَاٴَی بُرْهَانَ رَبِّهِ لهم بها کماهمت به لکن کان معصوما والمعصوم لا یهم بذنب ولا یاتیه ۔۔۔

یعنی ۔ زوجہ نے یوسفعليه‌السلام سے اپنی خواہش کی تکمیل کا ارادہ کیا اور یوسف بھی اگر اپنے پروردگار کی برھان نہ دیکھتے تو مصر کی بیوی کی طرح ارادہ کرتے لیکن وہ تو معصوم تھے اورمعصوم کبھی بھی گناہ کا ارادہ نہیں کرتا اور گناہ کے پیچھے نہیں جاتا ۔

مامون کو اس جواب پر بہت لطف آیا، اس نے کہا:

لله درک یا ابالحسن

آفرین آپ پر اے ابالحسن!

۲ ۔ مصر کی بیوی اور یوسفعليه‌السلام میں سے کسی کا ارادہ بھی جنسی خواہش سے مربوط نہ تھا بلکہ حملہ کرنے اور ایک دوسرے کو مارپیٹنے کا ارادہ تھا ۔ زوجہ چونکہ عشق میں شکست خوردہ تھی اس لئے اس میں انتقام کا جذبہ پیدا ہوگیا تھا اور یوسفعليه‌السلام اپنا دفاع کرنا چاہتے تھے اور اس عورت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کرنا چاہتےء تھے ۔

اس امر کے لئے جو قرائن ذکر کئے گئے ہیں ا ن میں سے ایک یہ ہے کہ زوجہ نے مطلب براری کا اراہ تو بہت پہلے سے کیا ہوا تھا اور اس کے لئے اس نے تمام لوازمات پورے کررکھے تھے لہٰذا اس بات کا کوئی موقع نہیں تھا کہ قرآن کہے کہ اس نے اس کام کا ارادہ کیا کیونکہ ارادے کا موقع نہ تھا ۔

دوسرا یہ کہ اس شکست کے بعد سختی اور انتقام جوئی کی کیفیت پیدا ہونا فطری ہے کیونکہ یوسفعليه‌السلام سے نرمی اور پیار محبت کے لئے جو کچھ اس کے بس میں تھا وہ کرچکی تھی اور چونکہ اس طرح ان پر اثر انداز نہیں ہوسکی تھی اس لئے اس نے دوسرا ہتھیار استعمال کرنا چاہا اور یہ سختی کا ہتھیار تھا ۔

تیسرا یہ کہ آیت میں :”( کَذٰلِکَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوءَ وَالْفَحْشَاءَ ) “(، ہم نے بدی اور فحشاء دونوں کو یوسف سے دُور کردیا) ”فحشاء“ کا معنی عہی بے حیائی اور آلودہ ہونا ہے، اور ”سوء“ مصر کے تشدد سے نجات ہے ۔

لیکن یوسفعليه‌السلام نے چونکہ برھانِ پروردگار کو دیکھ لیا تھا لہٰذا اپنے آپ کو اس عورت سے دست وگریبان ہونے سے بچایا تا کہ کہیں وہ حملہ کرکے انہیں زخمی نہ کردے اور یہ پھر ان کے ارادہ تجاواز کی دلیل بن جائے لہٰذا انہوں نے اس بات کو ترجیح دی کہ اس جگہ سے دُور چلے جائیں اور وہ دروازے کی طرف بھاگے ۔

۳ ۔ اس میں شک نہیں کہ یوسفعليه‌السلام جوان تھے، جوانی کے تمام احساسات اور جذبات بھی ان میں موجود تھے اگر چہ ان کے قوی جذبات ان کی عقل اور ایمان کے کے ماتحت تھے لیکن فطری بات یہ کہ جب ایسا انسان کسی انتہائی ہیجان انگیز موقع سے دوچار ہوتو اس کے اندر ایک طوفان پیدا ہوتا ہے ، جزبات اور عقل ایک دوسرے کے خلاف جنگ کے لئے اٹھ گھڑے ہوتے ہیں ، جزبات کو بھڑکانے والے عوامل کی موجیں جس قدر زیادہ قوی ہوں گی اس کا پلڑا بھاری ہوگا، یہاں تک کہ ہوسکتا ہے کہ ایک انتہائی مختصر لمحے کے لئے ان کی شدت اتنی زیادہ ہو کہ قدم تھوڑا سا آگے پڑے تو ہولناک لغزش کا سامنا کرنا پڑے ۔

اچانک ایمان وعقل کی قوت ہیجان میں آجاتی ہے اور اصلاح کے مطابق آمادہ جنگ ہوجاتی ہے اور مخالف فوج کو شکست دے دیتی ہے اور جذبار کی قوت کے جو قعرِ مذلت کے کنارے پہنچ جاتی ہے اسے پیچھے دھکیل دیتی ہے ۔

یہ مختصر حساس اور بحرانی لحظہ کہ جو اطمینان وسکون کے دو زمانوں کے درمیان تھا، قرآن نے اس کی تصویر کشی کی ہے، اس بناء پر ”وھم بھا لولا ان را برھان ربہ“ سے مراد ہے کہ جذبات اور عقل کی کش مکش میں یوسفعليه‌السلام قعرِ مزلت وگناہ کے لبوں تک آپہنچے تھے کہ اچانک ایمان وعقل کی بہت زیادہ قوت جمع ہوگئی اور اس نے جذبات کے طوفان کو شکست دے دیاب کوئی یہ گمان نہ کرے کہ یوسفعليه‌السلام اگراس پھسلن اور گرنے کی جگہ سے بچ گئے تو یہ کوئی معمولی کام تھا کیونکہ گناہ اور ہیجان کے عوامل ان کے وجود سے بہت کمزور تھے، نہیں ایسا ہرگز نہیں بلکہ آپعليه‌السلام اپنی پاکیزگی کی حفاظت کے لئے اس حساس ترین لمحے میں جہاد بالنفس کے انتہائی شدید معرکے سے گزرے ۔

برہانِ پروردگار سے کیا مراد ہے؟

”برھان“ در اصل ”برہ“ کا مصدر ہے کہ جس کا معنی ہے”سفید ہونا“ بعد ازاں ہر محکم وقوی دلیل کو برھان کہا جانے لگا تو مقصودواضح ہونے کا سبب بنے، اس بناء پر برھانِ الٰہی کہ جو نجاتِ یوسفعليه‌السلام کا سبب بنی ایک قسم کی واضح خدائی دلیل ہے، اس کے بارے میں مفسرین نے بہت سے احتمالات ذکر کئے ہیں ، ان میں سے بعض یہ ہیں :

۱ ۔ علم وایمان، انسانی تربیّت اور برجستہ وعمدہ صفات۔

۲ ۔ زنا کے حکمِ تحریمی کے بارے میں آگاہی وعلم۔

۳ ۔ مقامِ نبوت وگناہ سے معصوم ہونا ۔

۴ ۔ ایک قسم کی الہٰی امداد و نصرت جو ان کے نزدیک نیک اعمال کی وجہ سے اس حساس لمحے میں انہیں میسّر آئی ۔

۵ ۔ ایک روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ اس جگہ ایک بُت تھا کہ جو زوجہعليه‌السلام مصر کا معبود شمار ہوتا تھا، اچانک اس عورت کی نگاہ اس بُت پر پڑی، اسے یوں محسوس ہوا جیسے اسے وہ گھور رہا ہے اور اس کی خیانت آمیز حرکات کو غیض و غضب کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے، وہ اٹھی اور اس بُت پر پردہ ڈال دیا، یوسفعليه‌السلام نے یہ منظر دیکھا تو ان کے دل میں ایک طوفان اٹھ کھڑا ہوا، وہ لرز گئے اور کہنے لگے تُو تو اس بے عقل، بے شعور، حس وتشخیص سے عاری بُت سے شرم کرتی ہے، کیسے ممکن ہے کہ مَیں اپنے پروردگار سے شرم نہ کروں کہ جو تمام چیزوں کو جانتا ہے اور تمام مکفی امور اور خلوت گاہوں سے باخبر ہے ۔

اس احساس نے یوسفعليه‌السلام یوسفعليه‌السلام کو ایک نئی توانائی اور قوت بخشی اور شدید جنگ کہ جو ان کی روح کہ گہرائیوں میں جذبات اور عقل کے درمیان جاری تھی اس میں ان کی مدد کی تاکہ وہ جذبات کی سرکش موجوں کو پیچھے دھکیل سکیں ۔(۱)

اس کے باوجود کوئی مانع نہیں کہ یہ سب معانی یکجامراد ہوں کیونکہ ”برھان“ کے وسیع مفہوم میں سب موجود ہیں اور قرآنی آیات وروایات میں لفظ”برھان“ کا مندرجہ بالا اکثر معانی پر اطلاق ہوا ہے ۔

باقی رہیں وہ بے بنیاد روایات جو مفسرین نے نقل کی ہیں کہ جن کے مطابق حضرت یوسفعليه‌السلام نے گناہ کا ارادہ کرلیا تھا کہ اچانک حالتِ مکاشفہ میں جبرائیل یا حضرت یعقوبعليه‌السلام کو دیکھا کہ جو اپنی انگلی دانتوں سے کاٹ رہے تھے انہیں دیکھا تو یوسفعليه‌السلام پیچھے ہٹ گئے ۔ ایسی روایات کی کوئی معتبر سند نہیں ہے، یہ اسرائیلیات کی طرح ہیں اور کوتاہ فکر انسانوں کے دماغوں کی پیداوار ہیں جنہوں نے مقامِ انبیاء کو بالکل نہیں سمجھا ۔

اب ہم باقی آیت کی تفسیر کی طرف توجہ کرتے ہیں ، قرآن مجید کہتا ہے: ہم نے یوسف کو اپنی ایسی برھان پیش کی تاکہ بدی اور فحشاء کو اس سے دور کریں( کَذٰلِکَ لِنَصْرِفَ عَنْهُ السُّوءَ وَالْفَحْشَاءَ ) ، کیونکہ وہ ہمارے برگزیدہ اور مخلص بندوں میں سے تھا( إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُخْلَصِینَ ) ۔

یہ اس طرف اشارہ ہے کہ ہم نے جو اس کے لئے غیبی اور روحانی امداد بھیجی تاکہ وہ بدی اور گناہ سے رہائی پائے تو یہ بے دلیل نہیں تھا، وہ ایک ایسا بندہ تھا جس نے اپنے آپ کو آگاہی ، ایمان، پرہیزگاری اور پاکیزہ عمل سے آراستہ کیا ہوا تھا اور اس کا قلب وروح شرک کی تاریکیوں سے پاک اور خالص تھا، اسی لئے وہ ایسی خدائی امداد کی اہلیت و لیاقت رکھتا تھا، اس دلیل کا ذکر نشاندہی کرتا ہے کہ ایسی کدائی امداد جو طغیانی وبحرانی لمحات میں یوسفعليه‌السلام جیسے انبیاء کو میسّر آتی تھی ان سے مخصوص نہ تھی بلکہ جو شخص بھی خدا کے خالص بندوں اور ”عباد اللّٰه المخلصین “ کے امرے میں آتا ہو ایسی نعمات کے لائق ہے ۔

____________________

۱۔ نور الثقلین،ج۲،ص ۴۲۲و تفسیر قرطبی، ص ۳۳۹۸،ج ۵۔

چند اهم نکات

۱نفس سے جهاد:

ہم جانتے ہیں کہ اسلام میں افضل ترین جہاد جہادِبا نفس ہے جیسے پیغمبر ِ اکرم نے اپنی ایک مشہورحدیث میں ”جہادِ اکبر“ کا نام دیا ہے یعنی بڑے دشمن سے جہاد کہ جسے جہاد ِ اصغر کا نام دیا گیا ہے میں اصولی طور پر اس وقت تک کامیابی ممکن نہیں جب تک کہ حقیقی معنی میں انسان جہادِ اکبرکے مرحلے سے نہ گزرے ۔

قرآن مجید جہاد ِ اکبر کے میدان میں انبیاء اور دیگر اولیائے خدا سے مربوط بہت سے مناظر کی تصویر کشی کی گئی ہے، ان میں سے نہایت اہم حضرت یوسفعليه‌السلام کی سرگزشت اور زوجہ مصر کے عشقِ سوازاں کی داستان میں ہے، اگر چہ اس کے تمام پہلوؤ ں کی قرآن نے اختصار کے سبب وضاحت نہیں کی تاہم ایک مختصر جملے”وهم بها لولا ان را برهان ربه “ کے ذریعے اس طوفان کی شدت کو بیان کیا ہے ۔

اس میدانِ مقابلہ سے حضرت یوسفعليه‌السلام رو سفید نکلے ، ان کی کامیابی کی تین وجوہ ہیں :

پہلی یہ کہ آپ (علیه السلام)نے اپنے تئیں خدا کے سپرد کیا اور اسکے لطف وکرم کی پناہ لی(قال معاذاللّٰه

دوسری یہ کہ آپ ع نے مصر کے احسانات کی طرف توجہ کی، جس کے گھرمیں آپعليه‌السلام زندگی بسر کررہے تھے ۔

یا یہ کہ خدا کی لامتناہی نعمات کی طرف توجہ کی کہ جس نے انہیں وحشتناک کنویں کی تہ سے نکال کر امن وامان وسکون وآرام کے ماحول میں پہنچا دیا، اس امر نے آپعليه‌السلام کو اس بات پر ابھارا کہ اپنے گزشتہ اور آئندہ پر زیادہ غور وفکر کریں اور اپنے آپ کو زود گزر طوفانوں کے حوالے نہ کریں ۔

تیسری یہ کہ یوسفعليه‌السلام کی کود سازی وبندگی کہ جس میں خلوص شامل تھا اور جو”انہ من عبادنا المخلصین“ سے معلوم ہوتی ہے نے آپعليه‌السلام کو قوت بخشی کہ اس عظیم میدان میں کئی گنا وسوسوں کے مقابلے میں کہ جو اندر اور باہر سے آپعليه‌السلام پر حملہ آور ہوتے تھے گھٹنے نہ ٹیک دیں ۔

اور یہ درس ہے تمام آزاد انسانوں کے لئے کہ جو جہادِ نفس کے میدان میں اس خطرناک دشمن پر غلبہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔

امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام دعائے صباح میں بہت دلکش پیرائے میں فرماتے ہیں :

وان خذلنی نصرک عند محاربة النفس والشیطان فقد وکلنی خذ لانک الیٰ حیث النصب والحرمان۔

بار الہا! اگر نفس اور شیطان سے مقابلے کے وقت ہم تیری نصرت سے محروم رہ جائیں تو یہ محرومیت ہمیں رنج وحرمان کے سپرد کردے گی اور ہماری نجات کی امید نہیں رہے گی ۔

ایک حدیث میں ہے:

ان النبی(ص)بعث سریة فلما رجعوا قال مرحباً بقوم قضوا الجهاد الاصغر وبقی علیهم الجهاد الاکبر، فقیل یا رسول اللّٰه ماالجهاد الاکبر، قال جهاد النفس ۔

رسول اکرم صلی الله علیہ وآلہ وسلّم نے کچھ مسلمانوں کو ایک جنگ پر بھیجا، جب وہ (تھکے، ماندے اور مجروح بدن) واپس آئے تو فرمایا: آفرین ہے ان لوگوں پر کہ جنہوں نے جہادِ اصغر انجام دیا ہے لیکن اب جہادِ اکبر کی ذمہ داری ان پر باقی ہے ۔

انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ جہادِ اکبر کیا ہے؟

فرمایا: نفس کے ساتھ جہاد۔(۱)

امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں :المجاهد من جاهد نفسه ۔

حقیقی مجاہد وہ ہے جو نفس کی سرکش خواہشوں کے خلاف جہاد کرے ۔(۲)

امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے:

من ملک نفسه اذا رغب، واذا رهب، واذا اشتهی، واذا غضب، واذا رضی، حرم اللّٰه جسده علی النار ۔

جو شخص چند حالت میں خود پر کنٹرول رکھے ۔

جب اسے کسی کی طرف رغبت ہو،جب خوف میں ہو،جب شعلہ شہوت بھڑکتا ہو،جب عالمِ غیض وغضب میں ہو اورجب کسی پر خوش ہو۔ (اپنے ارادے سے ان جذبات کو اس طرح کنٹرول میں رکھے کہ یہ اسے حکمِ خدا سے منحرف نہ کردیں )تو خدا اس کا بدن جہنم پر حرام کردے گا ۔( ۳)

____________________

۱۔وسائل الشیعہ، ج ۱۱،ص ۱۲۲۔

۲۔وسائل الشیعہ، ج ۱۱،ص ۱۲۴۔

۳-وسائل الشیعہ، ج ۱۱،ص ۱۲۳۔