تفسير راہنما جلد ۷

تفسير راہنما 0%

تفسير راہنما مؤلف:
زمرہ جات: تفسیر قرآن
صفحے: 746

تفسير راہنما

مؤلف: آيت الله ہاشمى رفسنجاني
زمرہ جات:

صفحے: 746
مشاہدے: 147764
ڈاؤنلوڈ: 2544


تبصرے:

جلد 1 جلد 2 جلد 3 جلد 4 جلد 5 جلد 6 جلد 7 جلد 8 جلد 9 جلد 10 جلد 11
کتاب کے اندر تلاش کریں
  • ابتداء
  • پچھلا
  • 746 /
  • اگلا
  • آخر
  •  
  • ڈاؤنلوڈ HTML
  • ڈاؤنلوڈ Word
  • ڈاؤنلوڈ PDF
  • مشاہدے: 147764 / ڈاؤنلوڈ: 2544
سائز سائز سائز
تفسير راہنما

تفسير راہنما جلد 7

مؤلف:
اردو

آیت ۱۲۹

( فَإِن تَوَلَّوْاْ فَقُلْ حَسْبِيَ اللّهُ لا إِلَـهَ إِلاَّ هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ )

اب اس كے بعد بھى يہ لوگ منھ پھر ليں تو كہہ ديجئے كہ ميرے لئے خدا كافى ہے اس كے علاوہ كوئي خدا نہيں ہے_ ميرا اعتماد اسى پر ہے اور وہى عرش اعظم كا پروردگار ہے _

۱_ اللہ تعالى كى طرف سے پيغمبراكرم (ص) كو خدائے يكتا پر بھروسہ كرنے اور منافقين كے حق كو قبول نہ كرنے اور روگردانى كرنے پر غمگين نہ ہونے كى ہدايت _فان تولوا فقل حسبى الله عليه توكلت

۲_ خدا تعالى كا منافقين كى رو دگردانى اور حق كى مخالفت كے مقابلے ميں پيغمبر اكرم (ص) كو تسلى دينا _

فان تولوا فقل حسبى الله

۳_ مبلغين الہى كے لئے ضرورى ہے كہ وہ گمراہوں پر اتمام حجت كرنے كے بعد انكى طرف سے حق كى مخالفت پر پريشان نہ ہوں اور خدا تعالى پر بھروسہ كريں _فان تولوا فقل حسبى الله عليه توكلت

۴_ خدا تعالى كے الہ يكتا ہونے كى طرف توجہ اس پر توكل اور بھروسہ كرنے كاپيش خيمہ ہے_

حسبى الله لا اله الا هو عليه توكلت

۵_ پيغمبراكرم (ص) كو لوگوں كى ہدايت كے شديد اشتياق كا سرچشمہ آپ كى را فت و رحمت تھى نہ آپ كى انكى طرف احتياج_حريص عليكم فان تولوا فقل حسبى الله عليه توكلت

گذشتہ آيت ميں پيغمبر(ص) كے شديد اشتياق كى بات ہوئي اور خدا تعالى گمراہوں كى اس غلط سوچ، كہ ممكن ہے پيغمبراكرم (ص) كى كوشش كا سرچشمہ آپ كى لوگوں كى طرف احتياج كو قرار ديں ، كى نفى كرنے كيلئے اس آيت ميں فرماتا ہے گمراہوں كى روگردانى پيغمبراكرم (ص) كو نقصان نہيں پہنچا سكتى كيونكہ ان كا بھروسہ خدا پر ہے_

۳۸۱

۶_ خدا والوں كا توكل اور بھروسہ صرف خدا تعالى پر ہوتا ہے_فقل حسبى الله لا اله الا هو عليه توكلت

۷_ خدا تعالى انسان كى حمايت اور اسكے امور كيلئے كافى ہے_فقل حسبى الله

۸_ عرش( عالم ہستى كے انتظام كا مركز) صرف خدائے يكتا كى ربوبيت و مدبريت كے تحت ہے_

لا اله الا هو و هو رب العرش العظيم

۹_ نظام ہستى پر خدا تعالى كى ربوبيت مطلقہ تقاضا كرتى ہے كہ انسان كا بھروسہ صرف خدا پر ہو اور اس كے غير پر نہ ہو_

حسبى الله عليه توكلت و هو رب العرش العظيم

۱۰_ خدا تعالى عرش عظيم ( عالم ہستى كے انتظام كا مركز) كا مالك ہے_هو رب العرش العظيم

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر ہے كہ رب كا معنى مالك ہو_

۱۱_ خدا تعالى عالم ہستى كا واحد حكمر ان ہے اور اس پر قدرت مطلقہ ركھتا ہے_هو رب العرش العظيم

خدا تعالى كى ربوبيت كى وجہ سے اس پر بھروسہ كرنے كا ضرورى ہونا اس چيز كا غماز ہے كہ اس كا حكم اور ارادہ ہميشہ پورى كائنات پر نافذ ہے_

۱۲_ عالم ہستى كا مجموعہ تكامل كى راہ پر گا مزن ہے_*رب العرش العظيم

رب كے معنى كو مد نظر ركھتے ہوئے كہ جس كا لازمہ ربوبيت كے سائے ميں آنے والى چيز كو ترقى و تكامل بخشنا ہوتا ہے نيز اس چيز كو مد نظر ركھتے ہوئے كہ ''عرش عظيم '' كا معنى عالم ہستى كے انتظام كا مركز ہے، مندرجہ بالا مطلب حاصل ہوتا ہے_

۱۳_حنان بن سدير كہتے ہيں'' سا لت ابا عبدالله (ع) من العرش والكرسى فقال ان للعرش صفات كثيرة مختلفة فقوله رب العرش العظيم يقول الملك العظيم (۱)

ميں نے امام صادق (ع) سے عرش اور كرسى كے متعلق سوال كيا تو فرمايا عرش كى بہت سارى مختلف صفات ہيں اور خدا تعالى جو فرماتا ہے''رب العرش العظيم '' تو اس سے مقصود عظيم حكمران ہے_

____________________

۱) توحيد صدوق ص ۳۲۱ ح ۱ باب ۵۰_ نور الثقلين ج ۲ ص ۲۸۸ح ۴۳۶_

۳۸۲

آنحضرت(ص) :آپ (ص) اور منافقين كا حق كو قبول نہ كرنا ۱;آپ (ص) اور منافقين كى حق دشمنى ۲; آپ(ص) كو تسلى دينا ۲;آپ(ص) كو نصيحت ۱; آپ(ص) كى مہربانى كے اثرات ۵; آپ (ص) كے ہدايت كرنے كا سرچشمہ ۵

توحيد:توحيد ربوبى ۶،۸،۱۱; توحيد ربوبى كے اثرات ۹

توكل :خدا تعالى پر توكل ۶;خدا تعالى پر توكل كا پيش خيمہ ۴; خدا تعالى پر توكل كى اہميت ۳; خدا تعالى پر توكل كے عوامل ۹

خد اتعالي:خداتعالى كا كافى ہونا ۷; خداتعالى كى حاكميت ۱۱; خدا تعالى كى حمايت ۷; خداتعالى كى خصوصيات ۶،

۸،۱۱; خداتعالى كى طرف سے تسلى دينا ۲; خداتعالي

كى قدرت ۱۱; خداتعالى كى مالكيت ۱۰;خدا تعالى كى نصيحتيں ۱

خلقت :نظام خلقت ميں تكامل ۱۲

ذكر :ذكر توحيد كے اثرات ۴

روايت :۱۳

عرش:عرش كا حكم ۸; عرش كا مالك ۱۰; عرش كى صفات ۱۳

گمراہ لوگ:ان پر حجت تمام كرنا ۳

مبلغين :انكى ذمہ دارى ۳;مبلغين اور گمراہ لوگوں كا حق كو قبول نہ كرنا ۳

۳۸۳

۱۰-سوره يونس

آیت ۱

( بسم الله الرحمن الرحیم )

( الر تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ الْحَكِيمِ )

اگر _ يہ پر از حكمت كتاب كى آيتيں ہيں (۱)

۱_ خدا تعالى كے يہاں قرآن كا بہت بلند و بالا مرتبہ و مقام ہے_تلك آيات الكتاب

''تلك'' دور والے مشار اليہ كى طرف اشارہ كرنے كيلئے بنا يا گيا ہے اور نزديك والے مشار اليہ ( يہ آيات جو ہمارے سامنے ہيں ) ميں اس كا استعمال قرآن كى بارگاہ خداوندى ميں عظمت اور بلند مرتبے كو ظاہر كر رہا ہے_

۲_ قرآن كى ساخت آيت آيت كى صورت ميں ہے_تلك آيات الكتاب

۳_ قرآن ايسى كتاب ہے جسكى حكمت كے ساتھ آميزش كى گئي ہے_آيات الكتاب الحكيم

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر ہے كہ '' حكيم ' ' سے مراد حكمت والا ہو _

۴_ قرآن ہميشہ رہنے والى اورخلل ناپذير كتاب ہے_الكتاب الحكيم

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر ہے كہ حكيم سے مراد محكم ہو كيونكہ ( محكم كے مصدر ) احكام كا معنى ہے كسى چيز كو تباہى و بربادى سے محفوظ ركھنا اور كتاب كو حكيم كہنا اسكے محكم ہونے ،ہميشہ باقى رہنے اور ناقابل تغير و خرابى ہونے كو بيان كر رہا ہے_

۵_ سفيان بن سعيد ثورى كهتے هيں: قلت لجعفر ابن محمد (ع) يابن رسول الله ما معنى قول الله عز و جل '' الر ...'' قال : و الرفمعناه انا الله الرؤوف (۱)

ميں نے امام صادق(ع) سے عرض كيا اللہ تعالى كے فرمان '' ...الر ...'' سے مراد كيا ہے تو فرمايا الر كا معنى ہے انا اللہ الرؤوف ( الف سے مراد'' انا'' لام سے مراد '' اللہ '' اور'' را'' سے مراد رؤوف ہے_

____________________

۱) معانى الاخبار ص ۲۲ ح ۱_ نور الثقلين ج ۲ص ۲۹۰ح ۴_

۳۸۴

۶_ امام باقر (ع) سے روايت ہے كہ آپ نے حروف مقطعات كے بارے ميںفرمايا'' ان هذه الآيات انزلت فيهم '' منه آيات محكمات هن ام الكتاب و اخر متشابهات'' (۱)

يہ آيہ شريفہ '' منہ آيات محكمات ہن ام الكتاب و اخر متشابہات '' انہيں حروف مقطعات كے بارے ميں نازل ہوئي ہے_

حروف مقطعات :ان سے مراد۵; انكى اہميت ۶

روايت ۵،۶

قرآن :اس كا دائمى ہونا ۴;اس كا محكم ہونا ۴; اسكى آيات ۲;اسكى تشكيل ۲; اسكى خصوصيات ۲،۳،۴ ; اسكى فضيلت ۱;اسكے متشابہات ۷; اس ميں حكمت ۳

آیت ۲

( أَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَباً أَنْ أَوْحَيْنَا إِلَى رَجُلٍ مِّنْهُمْ أَنْ أَنذِرِ النَّاسَ وَبَشِّرِ الَّذِينَ آمَنُواْ أَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِندَ رَبِّهِمْ قَالَ الْكَافِرُونَ إِنَّ هَـذَا لَسَاحِرٌ مُّبِينٌ )

كيا لوگوں كے لئے يہ بات عجيب ہے كہ انھيں ميں سے ايك مرد پر ہم يہ وحى نازل كرديں كہ لوگوں كو عذاب سے ڈراؤ اور صاحبان ايمان ك بشارت دے دوكہ ان كے لئے پروردگار كى بارگاہ ميں بلند ترين درجہ ہے_ مگر يہ كافر كہتے ہيں كہ يہ كھلا ہو اجادو گر ہے _

۱_ پيغمبر اكرم (ص) كى طرف سے نبوت كا دعوى ، زمانہ بعثت كے لوگوں كيلئے تعجب آور اور ناقابل قبول تھا_

ا كان للناس عجبا ان اوحينا الى رجل منهم

۲_ خدا تعالى كى طرف سے انسان پر وحى كے نزول اور اسكى رسالت كا انكار بے عقلى اور كوتاہ فكرى كى علامت ہے_اكان للناس عجباان اوحينا الى رجل منهم

'' اكان للناس عجبا'' ميں استفہام انكارى ہے اور خدا تعالى كى جانب سے مكہ كے لوگوں كى طرف سے انسان كى وحى و رسالت كے انكار والے موقف سے اظہار تعجب كيلئے ہے_

____________________

۱) معانى الاخبار ص ۲۴ح ۳_ نور الثقلين ج ۱ص ۳۱۴ح ۲۲_

۳۸۵

اور خدا تعالى كا اظہار تعجب كرنا اس حقيقت كا غماز ہے كہ وحى و نبوت كا مسئلہ بہت ضرورى ،واضح اور انسانوں كيلئے خدا تعالى كى ربوبيت كا تقاضا ہے اور اس كا انكار ايك بہت ہى واضح چيز كا انكار ہے اور اس سے منكرين كى بے عقلى اور كوتاہ نظرى كا پتاچلتا ہے_

۳_ نبوت ضرورى اور لازمى چيز ہے اور يہ خدا تعالى كے انسان كا رب ہونے كا تقاضا كرتى ہے_

اكان للناس عجبا ان اوحينا الى رجل منهم

۴_ پيغمبر اكرم (ص) عربى النسل تھے_ان اوحينا الى رجل منهم

۵_پيغمبر اكرم (ص) مكى تھے اور اہل مكہ كے در ميان ہى پلے بڑھے تھے_

اكان للناس عجبا ان اوحينا الى رجل منهم

۶_ عام لوگوں كو ڈرانا ( انذار ) اور اہل ايمان كو خوشخبرى سنانا ( بشارت ) پيغمبراكرم (ص) كيلئے خدا كا حكم _

ان انذر الناس و بشر الذين آمنو

۷_ قرآن ہدايت يافتہ مؤمنين كيلئے خوشخبرى و بشارت دينے والى اور غافل و گم گشتہ افراد كو ڈرانے والى كتاب ہے_

تلك آى ت الكتب ان انذر الناس و بشر الذين آمنو

۸_ بشارت دينا اور ڈرانا انسان كى تربيت اور ہدايت كيلئے دوكار آمد طريقے _ان انذر الناس و بشر الذين آمنو

۹_ پيغمبراكرم (ص) كى رسالت ، عالمى اور سب كيلئے ہے_ان انذر الناس

۱۰_بارگاہ الہى ميں اہل ايمان كى درخشاں كاركردگى اور اچھاريكارڈ ہے_و بشر الذين آمنوا ان لهم قدم صدق عندر بهم

'' قدم صدق'' اچھى كاركردگى سے كنايہ ہے_

۱۱_ بارگاہ خداوندى ميں مؤمنين كا بلند مرتبہ اور بڑا مقام ہے_'' قدم صدق'' ہو سكتا ہے خدا تعالى كے يہاں مؤمنين كے اعلى مقام سے كنايہ ہو_

۱۲_خدا تعالى انسانوں كا پروردگار ہے_عند ربهم

۱۳_ايمان ، آخرت ميں خدا كا تقرب حاصل كرنے كے ذريعہ ہے_و بشر الذين آمنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم

۳۸۶

۱۴_ بارگاہ الہى ميں بلند مقام اور اچھى كاركردگى كا مالك ہونا ، پيغمبراكرم (ص) كى مومنين كو خوشخبرى _

و بشر الذين آمنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم

۱۵_پيغمبراكرم(ص) كى دعوت كے مقابلے ميں مكہ كے لوگ دو گروہ تھے مومن اور كافر_

ان انذر الناس و بشر الذين آمنوا قال الكفرون

۱۶_ سحر و جادو كى تہمت لگانا كفار مكہ كا قرآن و پيغمبر(ص) كے خلاف پروپيگنڈا كرنے كا ہتھكنڈا _

قال الكفرون ان هذا لسحر مبين

۱۷_عن ابى عبدالله (ع) فى قول الله تبارك و تعالى '' و بشر الذين آمنوا ان لهم قدم صدق عند ربهم '' فقال هو رسول الله (۱) اللہ تعالى كے اس فرمان '' ايمان والوں كو خوشخبرى ديجيئے كہ انكے لئے پروردگار كے يہاں قدم صدق ہے'' كے بارے ميں امام صادق(ع) سے روايت كى گئي ہے كہ وہ ( قدم صدق ) رسول خدا(ص) ہيں _

۱۸_مجمع البيان ميں ہے''قيل ان معنى قدم صدق شفاعة محمد(ص) لهم يوم القيامة و هو المروى عن ابى عبدالله (ع) (۲)

كہا گيا ہے كہ قدم صدق سے مراد روز قيامت مومنين كيلئے پيغمبراكرم(ص) كى شفاعت ہے اوريہى معنى امام صادق(ع) سےبھى روايت كيا گيا ہے_

آنحضرت(ص) :آپ (ص) اور لوگوں كو ڈرانا ۶;آپ (ص) اہل مكہ تھے۵; آپ (ص) پر جادو كى تہمت ۱۶; آپكا انذار ۶;آپ (ص) كا عربى ہونا ۴; آپ (ص) كى بشارتيں ۶، ۱۴;آپ (ص) كى رسالت ۶; آپ (ص) كى شفاعت ۱۸; آپ (ص) كى عالمى رسالت ۹;آپ (ص) كى نبوت ۱; آپ (ص) كى ناد ۴; آپ(ص) كے فضائل ۱۷

امور :تعجب آور امور ۱

انسان :اسكى تربيت كرنے والا۱۲

ايمان :اسكے اخروى اثرات ۱۳

____________________

۱)كافى جلد ۸ ص ۳۶۴ح ۵۵۴_ تفسير برہان ج ۲ص ۱۷۷ح۵_

۲)مجمع البيان ج ۵ص ۱۳۴_ نور الثقلين ج ۲ ص ۲۹۲ح ۹_

۳۸۷

تربيت :اس كى روش ۸;اس ميں انذار ۸; اس ميں بشارت ۸

تقرب :اسكے عوامل ۱۳

خدا تعالى :اسكى ربوبيت ۱۲;اسكى ربوبيت كے اثرات ۳

روايت :۱۷،۱۸

شفاعت كرنے والے:شفاعت كرنے والے قيامت ميں ۱۸

عقل:بے عقلى كى نشانياں ۲

قرآن كريم :اس پر جادو كى تہمت لگانا ۱۶; اس كا ڈرانا ۷;اس كا كردار ۷ ;اسكى بشارتيں ۷; يہ اور گمراہ لوگ ۷; يہ اور ہدايت يافتہ لوگ ۷كفار مكہ۱۵انكى تہمتيں ۱۶; انكى سازش ۱۶

گمراہ لوگ:ان كو ڈرانا ۷

لوگ :لوگوں كو ڈرانا ۶

مكہ:اہل مكہ اور پيغمبر (ص) كى دعوت ۱۵

مومنين :انكا مقام ۱۱، ۱۴;انكو بشارت ۶،۱۴;انكى اچھى كاركردگى ۱۰،۱۴; ان كے بارے ميں شفاعت ۱۸; ان كے فضائل ۱۰،۱۷مومنين مكہ ۱۵

نبوت:اسكى اہميت ۳; انسان كى نبوت كو جھٹلانا۲

وحى :انسان كى طرف وحى كو جھٹلانا۲

ہدايت :اسكى روش ۸; اس ميں انذار ۸; اس ميں بشارت ۸

ہدايت يافتہ لوگ:انكو بشارت ۷

۳۸۸

آیت ۳

( إِنَّ رَبَّكُمُ اللّهُ الَّذِي خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضَ فِي سِتَّةِ أَيَّامٍ ثُمَّ اسْتَوَى عَلَى الْعَرْشِ يُدَبِّرُ الأَمْرَ مَا مِن شَفِيعٍ إِلاَّ مِن بَعْدِ إِذْنِهِ ذَلِكُمُ اللّهُ رَبُّكُمْ فَاعْبُدُوهُ أَفَلاَ تَذَكَّرُونَ )

بيشك تمھار ا پروردگار وہ ہے جس نے زمين و آسمان چھے دنوں ميں پيدا كيا ہے پھر اس كے بعد عرش پر اپنا اقتدار قائم كيا ہے وہ تمام امور كى تدبير كرنے والاہے كوئي اس كى اجازت كے بغير شفاعت كرنے والا نہيں ہے _وہى تمھار ا پروردگار ہے اور اسى كى عبادت كرو كيا تمھيں ہوش نہيں آرہا ہے _

۱_ خدا تعالى انسانوں كا پروردگار اور پالنے والا ہے_ان ربكم الله

۲_ عصر بعثت كے مشركين خدا تعالى كى ربوبيت كے منكر تھے_قال الكفرون ان هذا لسحر مبين، ان ربكم الله

'' ان ''حرف تاكيد اور جملہ اسميہ''ان ربكم الله '' كا استعمال مندرجہ بالا مطلب پر دلالت كرتا ہے_

۳_ پيغمبراكرم (ص) كى بعثت اور قرآن كا نازل ہونا خدا تعالى كے انسان كارب ہونے كا تقاضا ہے اور يہ اس كى تربيت كيلئے ہے_اكان للناس عجبا ان اوحينا الى رجل منهم ان ربكم الله

۴_ خدا تعالى آسمانوں اور زمين كا خالق ہے_الذى خلق السموات والارض

۵_ جہان خلقت ميں كئي آسمان ہيں _

۳۸۹

الذى خلق السموات

۶_ آسمانوں اور زميں كى چھ دنوں ميں خلقت _الذى خلق السموات و الارض فى ستة ايام

۷_ آسمانوں اور زمين كى چھ مرحلوں ميں خلقت _الذى خلق السموات و الارض فى ستة ايام

كلمہ '' يوم '' زمانے كى ايك مقدار كيلئے استعمال ہوتا ہے لمبى ہو يا مختصر لہذا كہا جاسكتا ہے '' ستة ايام '' سے مراد ہے چھ مرحلے_

۸_ خدا تعالى آسمانوں اور زمين كا فرمانروا ہے_الذى خلق السموات ثم استوى على العرش

۹_ ''عرش '' جہان خلقت كى تدبير و حكمرانى كامركز _الذى خلق السموات ثم استوى على العرش

۱۰_پورى كائنات پر خدا تعالى كالا محدود اقتدار اور تسلط ہے_الذى خلق السموات ثم استوى على العرش

(استوى كے مصدر) استوا كا معنى ہے مسلط ہونا اور ''عرش'' يعنى تخت حكمرانى '' خدا تعالى كا تخت حكومت پر مسلط ہونا '' خدا تعالى كے پورے عالم ہستى پر كامل تسلط اور مطلق اقتدار سے كنايہ ہے_

۱۱_ آسمانوں اور زمين كے امور كى تدبير خدا تعالى كے ہاتھ ميں ہے_الذى خلق السموات و الارض يدبر الامر

۱۲_ نظام ہستى كو خدا تعالى كى دائمى اور مسلسل تدبير كى ضرورت ہے_يدبر الامر

فعل مضارع'' يدبر'' جو تجدد و استمرار كا فائدہ ديتا ہے، كا استعمال اس حقيقت كو بيان كر رہا ہے كہ جہان ہستى ہرلحظے خدا تعالى كا محتاج ہے اور اسكى دائمى اور مسلسل عنايات سے چل رہا ہے_

۱۳_ جہان خلقت ايك قانون كے تحت اور معين ہدف كى طرف حركت ميں ہے_

الذى خلق السموات و الارض يدبر الامر

تدبير كا معنى ہے عاقبت انديشى اور امر سے مراد ہے كام لہذا '' تدبير امر'' يعنى كام كى عاقبت اور انجام كے بارے ميں كچھ سوچنا اور اس كا لازمہ يہ ہے كہ كائنات كا ايك ہدف اور انجام ہے اور يہ ايك قانون كے تحت چل رہى ہے_

۱۴_ عالم ہستى كے امور كى تدبير ميں خدا تعالى كے يہاں عوامل اور واسطے ( شفعاء ) ہيں _

يدبر الامر ما من شفيع الا من بعد اذنه

۱۵_ نظام ہستى كے امور ميں ان عوامل اور وسائط (شفعائ) كا ہر قسم كا عمل دخل خدا تعالى كى اجازت پر موقوف ہے_

يدبر الامر مامن شفيع الا من بعد اذنه

۳۹۰

۱۶_ عالم ہستى كا مدبر اور خالق و حكمران خدا ، انسانوں كا حقيقى پروردگار ہے _

الذى خلق السموات و الارض ثم استوى على العرش يدبر الامر ذلكم الله ربكم

۱۷_ خداوند يكتا كى پرستش اور بندگى كرنا ضرورى ہے_ذلكم الله ربكم فاعبدوه

۱۸_ خدا تعالى كى پرستش كرنا، انسان اور جہان كے اوپر اسكى ربوبيت كے قبول كرنے كا تقاضاہے _

ذلكم الله ربكم فاعبدوه

۱۹_صرف خداوند خالق و مدبر ہى انسانوں كا پروردگار اور لائق عبادت ہے_

الله الذى خلق ثم استوى ...يدبر الامر ذلكم الله ربكم فاعبدوه

۲۰_ مشركين مذمت و سرزنش كے سزاوار ہيں _افلا تذكرون

۲۱_شرك و بت پرستى كا سرچشمہ انسان كى عالم ہستى كے چپے چپے پر خدا تعالى كى غير محدود اور غير شريك ربوبيت سے غفلت اور بے توجہى ہے_الذى خلق السموات و الارض ذلكم الله ربكم فاعبدوه افلا تذكرون

۲۲_ خدا تعالى كى خالقيت ، حاكميت ، ربوبيت اور مدبريت كى طرف توجہ انسان ميں بندگى اور پرستش كى روح پيدا كرتى ہے_الله الذى خلق ثم استوى يدبر الامر الله ربكم فاعبدوه افلا تذكرون

'' فاعبدوہ'' كى فائ تفريع جو دلالت كرتى ہے كہ اس كا ما بعد ماقبل پر متفرع ہے،مندرجہ بالا مطلب پر دلالت كرتى ہے_

۲۳_زمانہ جاہليت كے بدو، مشرك و بت پرست تھے_ذلكم الله ربكم فاعبدوه افلا تذكرون

۲۴_ امام باقر (ع) سے روايت ہے كہ امير المؤمنين(ع) نے فرمايا'' ان الله جل ذكره و تقدست اسمائه خلق الارض قبل السمائ .(۱) خدا تعالى نے آسمانوں سے پہلے زمين كو خلق كيا

۲۵_ امام صادق (ع) سے پوچھا گيا... و لم صار العرش مربعا؟قال لان الكلمات التى بنى عليها الاسلام اربع و هى سبحان الله و الحمد لله و لا اله الا الله و الله اكبر (۲)

عرش مربع صورت ميں كيوں ہے؟ تو فرمايا اسلئے كہ جن كلمات پر اسلام كى بنياد ہے وہ چار ہيں :

____________________

۱) تفسير عياشى ج ۲ ص ۱۲۰ح ۸_نور الثقلين ج ۲ص ۲۹۲ح ۱۲_

۲) علل الشرائع ص ۳۹۸ح ۲ باب ۱۳۸_ نور الثقلين ج ۳ص ۳۷۰ح ۲۵_

۳۹۱

''سبحان الله والحمد الله و لا اله الا الله_ الله اكبر ''

آسمان :انكا حاكم ۸; انكا خالق۴; انكا متعدد ہونا ۵; انكى تدبير ۱۱; انكى خلقت كى مدت ۶; انكى خلقت كے مراحل ۷

آنحضرت (ص) :آپ(ص) كى نبوت ۳

انسان :اس كا اختيار ۱۷; اس كى پرورش كرنے والا ۱،۱۶،۱۹

بت پرست لوگ:۲۳

بت پرستى :اس كا سرچشمہ ۲۱

توحيد:توحيد ربوبى ۱۵،۱۶،۱۹; توحيد عبادى ۱۹; توحيد عبادى كى اہميت ۱۷

جاہليت :اس ميں بت پرستى ۲۳; اس ميں شرك ۲۳

خداتعالى :اس كا اذن ۱۵; اس كى حاكميت ۸،۱۰;اسكى خالقيت ۴،۱۹;اسكى خصوصيات ۱۰،۱۹; اسكى ربوبيت ۱،۱۱،۱۴،۱۹; اسكى ربوبيت كى اہميت ۱۲; اسكى ربوبيت كے اثرات ۳، ۱۸خدا تعالى كے كا رندے :۱۴

خلقت :اس كا ايك ہدف كے تحت ہونا ۱۳; اس كا قانون كے تحت ہونا ۱۳; اسكى تدبير كا مركز ۹; تدبير خلقت كا دائمى ہونا ۱۲; تدبير خلقت كے آلات ۱۴; عالم خلقت كے حكام ۱۰

ذكر :خالقيت خدا كے ذكر كے اثرات ۲۲;خدا كى حاكميت كے ذكر كے ا ثرات ۲۲; ربوبيت خدا كے ذكر كے اثرات ۲۲

ربوبيت خدا :اسے جھٹلانے والے ۲

روايت :۲۴،۲۵

زمين :اس كا حاكم ۸;اس كا خالق ۴; اسكى تدبير ۱۱; اسكى خلقت كى تاريخ ۲۴; اسكى خلقت كى مدت ۶; اسكى خلقت كے مراحل۷

شرك :اس كا سرچشمہ ۲۱

۳۹۲

عبادت :اس كا سرچشمہ ۲۲; عبادت خدا ۱۸

عبوديت :اس كا سرچشمہ ۲۲; اسكى اہميت ۱۷; اس ميں اختيار ۱۷

عدد:چھ كا عدد ۶،۷

عرش :اس كا مربع ہونا ۲۵; اسكى اہميت اور كردار ۹

غفلت :اسكے اثرات ۲۱; توحيد ربوبى سے غفلت ۲۱

قدرتى عوامل :انكاكردار ۱۴; انكے كردار كا دائرہ ۱۵

قرآن :اس كا نزول ۳

مشركين ۲۳

انكى سرزنش ۲۰; صدر اسلام كے مشركين اور ربوبيت خدا۲; مشركين صدر اسلام كا كفر ۲

نظريہ كائنات :توحيدى نظريہ كائنات ۴، ۱۶;نظريہ كائنات اور آئيڈيالوجى ۱۰،۱۱

آیت ۴

( إِلَيْهِ مَرْجِعُكُمْ جَمِيعاً وَعْدَ اللّهِ حَقّاً إِنَّهُ يَبْدَأُ الْخَلْقَ ثُمَّ يُعِيدُهُ لِيَجْزِيَ الَّذِينَ آمَنُواْ وَعَمِلُواْ الصَّالِحَاتِ بِالْقِسْطِ وَالَّذِينَ كَفَرُواْ لَهُمْ شَرَابٌ مِّنْ حَمِيمٍ وَعَذَابٌ أَلِيمٌ بِمَا كَانُواْ يَكْفُرُونَ )

اسى كى طرف تم سب كى بازگشت ہے _ يہ خدا كا سچّا وعدہ ہے _ وہى خلقت كا آغاز كرنے والا ہے اور واپس لے جانے والا ہے تا كہ ايمان اور نيك عمل والوں كو عادلانہ جز ا دے سكے اور جو كافر ہوگئے ہيں ان كے لئے تو گرم پانى كا مشروب ہے اور ان كے كفر كى بنا پر دردناك عذاب بھى ہے _

۱_- سب انسانوں ( مومنين و كفار) كى بازگشت صرف خدا تعالى كى طرف ہے-_

۳۹۳

اليه مرجعكم جميعا

''مرجع'' جو مصدر ميمى ہے اور جس كا معنى ہے لوٹنا - مبتدا ہے اور ''اليہ'' اسكى خبر ہے اور خبر كا مبتدا پر مقدم كرناحصر پر دلالت كرتا ہے اور ''ليجزى الذين آمنوا ...'' كے قرينے سے ''مرجعكم '' كى ضمير كے مخاطب مومن و كافر دونوں گروہ ہيں -_

۲_- معاد، اور انسان كا خدا تعالى كى طرف پلٹنا وعدہ الہى ہے-_اليه مرجعكم جميعا وعدالله

۳_-- خدا تعالى كے وعدے حق اور ان ميں خلاف ورزى كا امكان نہيں ہے_وعد الله حق

۴_خدا تعالى جہان خلقت كى پيدائش كا آغاز گر ہے-_انه يبد ؤا الخلق

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر ہے كہ '' الخلق'' سے مراد عالم ہستى كى سب چيزيں ہوں -_

۵_خدا تعالى انسانوں كى پيدائش كا آغاز گر ہے_انه يبدؤا الخلق

جملہ '' ليجزى الذين آمنوا ...'' كے قرينے سے يہاں پر ''الخلق '' كا مورد نظر مصداق انسان ہے-_

۶_- معاد ( قيامت ) سب انسانوں كاحتمى انجام ہے_انه يبدو ا الخلق ثم يعيده

۷_ قيامت تمام موجودات عالم كا قطعى انجام ہے_انه يبدؤا الخلق ثم يعيده

۸_معاد ( انسان و جہان كا محشور ہونا) مادى اور جسمانى ہے_انه يبدو ا الخلق ثم يعيده

''اعادة ''كا معنى ہے خود شے كو پلٹانا اور خود جہان خلقت اور انسان كا اعادہ مندرجہ بالا مطلب پر دلالت كر رہا ہے_

۹_خدا تعالى كى جہان و انسان كى خلقت پر قدرت اسكے قيامت برپا كرنے پر قادر ہو نے كى علامت ہے-

انه يبدؤا الخلق ثم يعيده

۱۰_مومنين كا ايمان اور نيك اعمال كى پاداش حاصل كرنا اور كفار كو كفر كى سزا ملنا معاد اور قيامت برپا كرنے كا بنيادى فلسفہ ہے-_ثم يعيده ليجزى الذين آمنوا و الذين كفروا لهم شراب من حميم و عذاب اليم

۱۱_ عمل صالح، مؤمنين كے اخروى پاداش سے بہرہ مند ہونے كى شرط ہے_ليجزى الذين آمنوا و عملوا الصلحت

۱۲_روز قيامت خدا تعالى كى پاداش اور سزا عدل كى بنياد پر ہوگى _ثم يعيده ليجزى بالقسط

۳۹۴

۱۳_ دردناك عذاب اور پينے كيلئے كھولتى ہوئي چيزيں كفار كى اخروى سزا ہے_

و الذين كفروا لهم شراب من حميم و عذاب اليم

۱۴_ كفر پرمُصر رہنا دوزخ كے دردناك عذاب ميں مبتلا ہونے كا سبب ہے_و الذين كفروالهم عذاب اليم بماكانوا يكفرون

آفرينش :اس كا آغاز گر ۴

انسان :اس كا انجام ۱; اسكى خلقت كا آغاز گر ۵; اس كى عاقبت ۶

پاداش :اخروى پادا ش كا پيش خيمہ ۱۱; اخروى پاداش ميں عدل ۱۲

جہنم :اسكے موجبات ۱۴

خدا تعالى :اسكا خالق ہونا۴،۵،۹;اس كا عادل ہونا ۱۲; اسكى قدرت ۹; اسكے اختصاصات ۱; اسكے وعدوں كا حتمى ہونا ۳; اسكے وعدوں كا حق ہونا ۳; اسكے وعدے ۲

خدا كى طرف بازگشت :اس كا وعدہ ۲

سزا :اخروى سزا ميں عدل ۱۲

عذاب :اسكے درجے ۱۳،۱۴; اسكے موجبات ۱۴; دردناك عذاب ۱۳،۱۴

عمل :اسكى پاداش ۱۰

عمل صالح :اسكے اثرات ۱۱

كفار :انكا اخروى عذاب ۱۳; انكى اخروى سزا ۱۳; انكى سزا ۱۰

كفر :اس پر اصرار كے اثرات ۱۴

معاد:اس كا حتمى ہونا ۶،۷; اسكا فلسفہ ۱۰; اس كا وعدہ ۲;اسكى اقسام ۸; اسكے دلائل ۹; معاد جسمانى ۸

۳۹۵

موجودات :انكى عاقبت ۷

مومنين :انكى اخروى پاداش ۱۱; انكى پاداش ۱۰

نظريہ كائنات:نظريہ كائنات اور آئيڈيالوجى ۴، ۵، ۶

آیت ۵

( هُوَ الَّذِي جَعَلَ الشَّمْسَ ضِيَاء وَالْقَمَرَ نُوراً وَقَدَّرَهُ مَنَازِلَ لِتَعْلَمُواْ عَدَدَ السِّنِينَ وَالْحِسَابَ مَا خَلَقَ اللّهُ ذَلِكَ إِلاَّ بِالْحَقِّ يُفَصِّلُ الآيَاتِ لِقَوْمٍ يَعْلَمُونَ )

اسى خدا نے آفتاب كو روشنى اور چاند كو نو بنايا ہے پھر چاند كى مزليں مقرر كى ہيں تا كہ انكے ذريعہ بر سول كى تعداد اور دوسرے حسابات دريافت كر سكو _ يہ سب خدا نے صرف حق كے ساتھ پيدا كيا ہے كہ وہ صاحبان علم كے لئے اپنى آيتوں كو تفصيل كے ساتھ بيان كرتا ہے _

۱-_صرف خدا تعالى ہے جس نے سورج كو فروزاں اور چاند كو تاباں قرار ديا_

هو الذى جعل الشمس ضيائً و القمر نور

۲- _سورج كا فروزاں ہونا اور چاند كا تاباں ہونا خدا تعالى كى اہل زمين كيلئے تدبير اور ربوبيت كا جلوہ ہے_

ان ربكم الله هو الذى جعل الشمس ضياء و القمر نور

۳_ سورج مختلف قسم كے انوار ركھتا ہے_هو الذى جعل الشمس ضياء

ہو سكتا ہے ضياء '' ضوء '' كى جمع ہو _ مندرجہ بالا مطلب اسى كى بنياد پر ہے_

۴_ چاند كى اپنے مدار ميں منظم حركت اور اسكى منزليں - ربوبيت خدا كى آيت اور نشانى ہے_

(ہلال، تربيع، بدر و غيرہ)

و القمر نورا و قدره منازل

۵_ چاند كى اپنے مدار ميں منظم حركت اور اسكى منازل - ماہ و سال كے شمار كرنے اور زندگى كا حساب كرنے كيلئے قابل اطمينان ذريعہ ہے_و القمر نورا و قدره منازل لتعلموا عدد السنين و الحساب

۳۹۶

۶_ امور شرعيہ كے حساب كرنے كا معيار قمرى ماہ و سال ہے_و القمر نورا و قدره منازل لتعلموا عدد السنين و الحساب

۷_ سورج و چاند كى خلقت اور درخشندگى ميں انہيں مختلف قرار دينا خدا كى حكمت كا جلوہ اورحق كى بنياد پر اور ايك مشخص ہدف كے تحت ہے_هو الذى جعل الشمس ضياء و القمر نورا ما خلق الله ذلك الا بالحق

حق ، باطل( فضول اور بغير ہدف كے) كے مقابلے ميں ہے_ يعنى خدا تعالى نے سورج اور چاند كو بغير ہدف كے پيدا نہيں كيا بلكہ انكى خلقت حق كى بنياد پر اور ايك خاص ہدف كے تحت ہوئي ہے_

۸_ جہان خلقت اللہ تعالى كى ربوبيت كى نشانياں ہيں _الله الذى خلق السموات هو الذى جعل الشمس يفصل الآايات

مندرجہ بالا مطلب اس بنا پر ہے كہ آيات سے مراد آيات تكوينى ہوں نہ آيات تدوينى _

۹_ قرآن، جہان آفرينش كے ذرے ذرے ميں آيات اور ربوبيت الہى كے جلووں كو بيان كرنے والا ہے_

ما خلق الله ذلك الا بالحق يفصل الآيات

۱۰_ قرآن كى آيات واضح اور ہر قسم كے ابہام سے دور ہيں _يفصل الآيات

تفصيل كا معنى ہے بيان كرنا_

۱۱_ جہان آفرينش خدا شناسى كى كتاب اور اس كا ذرہ ذرہ توحيد ربوبى كا مظہر ہے_ما خلق الله ذلك الابالحق يفصل الآيات

۱۲_ صرف اہل دانش ہى آيات قرآن ( جہان خلقت كے ذرے ذرے ميں آيات ) كے فہم و درك كے لئے شائستہ ہيں _

يفصل الآيات لقوم يعلمون

آفاقى آيات :۱۱

آيات خدا ;۴

برہان نظم :۴

توحيد :توحيد افعالى ۱; توحيد ربوبى كى نشانياں ۱۱

چاند:

۳۹۷

اسكى خلقت ۷; اسكى گردش ۴; اسكى گردش كے اثرات ۵;اسكى نورانيت ۲; اسے نورانى كرنے والا ۱

حساب كتاب كرنا :شرعى حساب كتاب كا معيار ۶

خدا تعالى :اسكى حكمت كى نشانياں ۷; اسكى خصوصيات ۱; اسكى ربوبيت كى نشانياں ۲،۴،۸،۹

خلقت :اس كا باہدف ہونا ۷; اس ميں نظم ۴،۵; يہ آيات الہيہ ميں سے ۸

سال شمار كرنا :اس كا آلہ ۵

سال و ماہ :اس كى اہميت و كردار ۶

سورج:اسكى خلقت ۷; اسكى نورانيت ۲; اس كے نور كا تنوع ۳;سورج كو نوارنى كرنے والا ۱

علما:انكے فضائل ۱۲; علما اور آيات قرآن ۱۲

قرآن كريم :اس كا واضح ہونا ۱۰; اسكى خصوصيات ۱۰; اسے درك كرنے والے ۱۲; يہ اور آيات قرآن ۹

آیت ۶

( إِنَّ فِي اخْتِلاَفِ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ وَمَا خَلَقَ اللّهُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ لآيَاتٍ لِّقَوْمٍ يَتَّقُونَ )

بيشك دن رات كى آمد و رفت اور جو كچھ خدا نے آسمان و زمين ميں پيدا كى ہے ان سب ميں صاحبان تقوى كے لئے اس كى نشانياں پائي جاتى ہيں _

۱_ شب و روز كى رفت و آمد ربوبيت خدا كى واضح آيات اور روشن نشانيوں ميں سے ہے_

ان ربكم الله ان فى اختلاف الليل و النهار لآيات

۳۹۸

۲_ شب و روز كا اختلاف( طول سال ميں انكا چھوٹا اور بڑا ہونا) اور موسموں كى تبديلى خدا تعالى كے اہل زمين كا رب اور مدبر ہونے كى واضح دليلوں پر مشتمل ہے_ان فى اختلاف الليل و النهار لآيات

۳_ جہان خلقت ميں كئي آسمان ہيں _و ما خلق الله فى السموت

۴_ جہان خلقت ، خداشناسى كى كتاب ہے_و ما خلق الله فى السموت و الارض لآيات

۵_ خدا تعالى جہان ہستى كى سب چيزوں كا خالق ہے_و ما خلق الله فى السموت و الارض

۶_ عالم خلقت كى ہر شئے خدا تعالى كى بے ہمتا تدبير و ربوبيت كى دليلوں پر مشتمل ہے_

و ما خلق الله فى السموت و الارض لآيات

۷_ خدا تعالى اور اسكى ربوبيت كى شناخت كيلئے جہان خلقت ميں تدبر اور اس كا مطالعہ ضرورى ہے_

ان فى اختلاف الليل و النهار و ما خلق الله فى السموت و الارض لآيات

۸_ جہان خلقت ميں موجود توحيد ربوبى كے دلائل كے فہم و ادارك كيلئے تقوا و پارسائي ايك لازمى عنصر ہے_

ان فى اختلاف الليل و النهار و ما خلق الله فى السماوات و الارض لآيات لقوم يتقون

۹_ عالم خلقت ميں موجود تدبير كى وحدت كے دلائل كو صرف اہل تقوا ہى -درك كر سكتے ہيں _

ان فى اختلاف الليل و النهار ...لآيات لقوم يتقون

آسمان :انكا متعدد ہونا ۳

آيات خدا:آيات آفاقى ۱،۴،۶،۷،۸

تقوا:اسكے اثرات ۸

توحيد:توحيد افعالى ۵;توحيد ربوبى كو درك كرنے والے ۹; توحيد ربوبى كى شناخت كا پيش خيمہ ۸; توحيد ربوبى كے دلائل ۶; خلقت ميں توحيد ربوبى ۹

خدا تعالى :اسكى خالقيت ۵; اسكى ربوبيت كے دلائل ۲; خداشناسى كا پيش خيمہ ۸; ربوبيت خدا كى نشانياں ۱

خلقت :اس كا خالق ۵; اس ميں تدبر كى اہميت ۷

۳۹۹

دن :اسكى گردش ۱

شب:شب و روز كا اختلاف ۲; گردش شب۱

ماہ و سال :سال كے موسموں كا تبديل ہونا ۲

متقين :متقين اور توحيد ربوبى ۹;انكى خصوصيات ۹

آیت ۷

( إَنَّ الَّذِينَ لاَ يَرْجُونَ لِقَاءنَا وَرَضُواْ بِالْحَياةِ الدُّنْيَا وَاطْمَأَنُّواْ بِهَا وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ آيَاتِنَا غَافِلُونَ )

يقينا جو لوگ ہمارى ملاقات كى اميد نہيں ركھتے ہيں اور زندگانى دنيا پر ہى راضى اور مطمئن ہوگئے ہيں اور جولوگ ہمارى آيات سے غافل ہيں _

۱_ قيامت ، خدا كى ملاقات كا دن _ان الذين لا يرجون لقا ئن

۲_ عصربعثت كے مشركين روز بازگشت كے منكر تھے_ان الذين لا يرجون لقا ئن

۳_ جہان آخرت كا انكار ، دنيا كے ساتھ دل لگانے اور اسكے حسن و زينت پر فريفتہ ہونے كا پيش خيمہ ہے_

ان الذين لايرجون لقا ئنا و رضوا بالحياة الدني

۴_ روز قيامت پر ايمان اور خدا كى ملاقات كى اميد دني كے پر فريب مظاہر كے ساتھ دل لگانے اور اس پر مطمئن ہونے سے مانع ہےان الذين لا يرجون لقائنا و رضوا بالحياة الدنيا و اطما نوا به

۵_شرك او ربوبيت خدا كے انكار كا سرچشمہ جہالت و غفلت ہے_و الذين هم عن آياتنا غافلون

۶_ جہان خلقت توحيد ربوبى كى واضح اور روشن دلائل و آيات سے سرشار ہے_

ان فى اختلاف الليل و النهار لآيات و الذين هم عن آياتنا غافلون

۴۰۰